Baaghi TV

Category: قصور

  • سگے بھائی اور بھابھی پر ظلم

    سگے بھائی اور بھابھی پر ظلم

    قصور
    چھانگا مانگا کوٹ اودھم سنگھ میں سگے بھائیوں کا بھائی اور بھابھی پر تشدد
    تفصیلات کے مطابق چھانگا مانگا کے گاؤں اودھم سنگھ کا رہائشی محمد علی قوم راجپوت اپنے وراثتی مکان میں رہتا تھا جسے اس کے سگے بھائی کاشف اور تاج دین ڈراتے دھمکاتے تھے کہ ہم تمہیں حصہ لینے نہیں دینگے جس کی بناء پر روز جھگڑا رہتا تھا جس کی بدولت محمد علی اپنی بیوی رضیہ بی بی اور بچوں کو لے کر اپنے سسرال گجرانوالا رہنے لگا جبکہ اپنی زوجہ کا جہیز کا سامان اپنے وراثتی مکان میں ہی رہنے دیا کل دونوں میاں بیوی گجرانوالا سے اپنے گھر پہنچے تو انہیں گھر میں دیکھتے ہی کاشف اور تاج دین نے گالیاں دینی شروع کر دیں جس پر اہل محلہ نے خاموش کروایا مگر 5 منٹ بعد ہی دونوں بھائیوں نے اپنی بھابھی رضیہ بی بی اور بھائی محمد علی کو مارنا شروع کر دیا جس سے رضیہ بی بی بے ہوش ہو گئی رضیہ بی بی کے گال پر نشان پڑ گئے 15 منٹ بعد رضیہ بی بی ہوش میں آئی تو ہمراہ اپنے شوہر تھانہ چھانگا مانگا پہنچی جہاں اس نے اپنے حقیقی دیوروں کے خلاف درخواست دی جس پولیس درج کرکے جلد کاروائی کا وعدہ کیا ہے
    رضیہ بی بی کی ڈی پی او قصور اور ایس ایچ اور چھانگا مانگا سے استدعا ہے کہ مجھے اور میرے خاوند کو قتل کی دھمکیاں دی جا رہی ہے لہذہ ملزمان کو پکڑ کر قانونی کاروائی کی جائے

  • ڈاکو راج برقرار

    ڈاکو راج برقرار

    قصور
    کنگن پور کے نواح میں ڈاکو راج

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات تین ڈاکو رات آٹھ بجے پھاٹک بھاگو کے آرائیاں پر شہریوں کو لوٹتے رہے
    ڈاکو ناکہ بندی کر کے شہریوں سے موبائل اور نقدی چھین کر فرار ہو گئے
    مزاحمت کرنے پر یونس نامی شخص اور اس کے ملازم یسین کو فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا
    دونوں زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال قصور میں طبعی امداد کے لئے ریفر کر دیا گیا
    دونوں زخمیوں کی عمریں 35سے 55 سال ہے
    مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ پولیس گشت کے باوجود روزانہ کی بنیاد پر ڈکیتیوں کا سلسلہ جاری

  • قصور میں موبائل سروس بند سخت سیکیورٹی

    قصور میں موبائل سروس بند سخت سیکیورٹی

    قصور
    پورا سرکلر روڈ بند جگہ جگہ پولیس تعینات
    تفصیلات کے مطابق قصور شہر کو رات ہی جگہ جگہ بیریئر اور کنٹینرز لگا کر بند کر دیا گیا ہے ذوالجناح کے جلوس کی سیکیورٹی کیلئے پورے اندرون شہر کو بند کر دیا گیا ہے موبائل و انٹرنیٹ سروس بند ہے اندرون شہر کے رہائشیوں کو پولیس کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ اپنی چھتوں پر نا جائیں جبکہ روڈ پر واقع گھروں اور دکانوں کی چھتوں پر پولیس اور رضا کار فورس تعینات کی گئی ہے اندرون شہر کے رہائشییوں کیلئے آنے جانے کیلئے پیدل راستے کھلے ہیں جبکہ ہر قسم کی سواریوں کی ممانعت ہے جو کہ شام تک برقرار رہے گی جبکہ کسی بھی حادثے سے نمٹنے کیلئے ریسکیو 1122 ،فائر بریگیڈ اور بم ڈسپوزل اسکواڈ بھی الرٹ ہیں موبائل فون کی بندش کی بدولت لوگوں کو رابطے میں سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ذوالجناح کے روٹ کی رات سے مکمل نگرانی کی جا رہی ہے اس سارے سیکیورٹی پلان کی نگرانی ڈی پی او قصور عبدالغفار قیصرانی خود کر رہے ہیں جبکہ میڈیا پرسنز کو کوریج کیلئے پولیس کی جانب سے خصوصی کارڈ جاری کیئے گئے ہیں

  • قصور میں پولیس گردی

    قصور میں پولیس گردی

    قصور
    کوٹرادہاکشن پولیس تشدد واقعہ پر نئی پیش رفت رات گئے چوکی انچارج شریف گرفتار

    پنجاب پولیس کی جانب سے ملزم پر مبینہ تشدد کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا ملزم کے لواحقین کے مطابق کوٹ رادہاکشن پولیس نے موبائل چوری کے الزام میں ملزم نصیر کو گرفتار کر کے اس پر تشدد کیا جس کی وجہ سے نصیرجناح ہسپتال میں داخل ہے تھانہ کوٹرادہاکشن کے واقعہ پر پردہ ﮈالنے کی کوشش کی گئی جسے میڈیا اور لواحقین نے ناکام بنا دیا DSP عالم شیر کے مطابق چوکی انچارج شریف کو ملزم نصیر پر مبینہ تشدد کے الزام میں گرفتار لیا گیا ہے
    نویں جماعت کے طالب علم پر مبینہ تشدد کا واقعہ بھائی پھیرو کے نواحی علاقے دینہ ناتھ کے رہائشی نصیر کے ساتھ پیش آیا جو کہ موبائل چوری کے واقعہ میں کوٹرادھاکشن پولیس کے زیر حراست تھا ملزم نصیر کے لواحقین کے مطابق نصیر نے پڑھائی کے ساتھ ساتھ گھر کی کفالت کے لئے کالنگ سینٹر بھی بنا رکھا ہے لواحقین کےمطابق نصیر نے کسی شہری سے موبائل خریدا تو پولیس نے چوری کا الزام لگا کر اس کو پولیس چوکی میں لے جا کے شدید تشدد کیا اور جب حالت غیر ہوئی تو ہمارے حوالے کر دیا لواحقین کا یہ بھی کہنا تھا کہ پولیس نے نصیر کو چھوڑنے کے لیے مبینہ طور پر 5500پ ہزار بھی وصول کیئے ہیں ملزم کے لواحقین نے وزیر اعلی پنجاب اور آئی جی پنجاب سے واقعہ کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

  • سر شام واردات

    سر شام واردات

    سر شام ڈاکو نقدی،موبائل اور موٹر سائیکل چھین کر لے گئے
    تفصیلات کے مطابق کل شام 7:15 پر عامر انصاری ولد نزیر انصاری اپنی موٹر سائیکل نمبری LED_18-4997 پر کام سے اپنے گھر اوراڑہ کی طرف جا رہا تھا کہ راستے میں دو نقاب پوش مسلح ڈاکوؤں نے روک کر موبائل ہواوے ،نقدی 1500 اور بائیک چھین کر سڑک کنارے بٹھا دیا تھوڑی دیر بعد گاؤں اوراڑہ کی طرف سے موٹر سائیکل پر مرزا اسد بیگ اور سردار بیگ آئے تو ڈاکوؤں نے انہیں بھی روک کر نقدی چھین لی جبکہ اسی دوران قصور سے ندیم سیال دودھی آرہا تھا ڈاکوؤں نے اس سے بھی نقدی چھینی اور عامر انصاری کی موٹر سائیکل لے کر فرار ہو گئے یہ واقعہ اوڑارہ چوکی سے ڈیڑھ کلومیٹر کے فاصلے پر پیش آیا مثاثرین موبائل نا ہونے کے باعث پیدل چل کر اوڑارہ چوکی گئے اور پولیس اہلکاران کو جائے وقوعہ دکھلایا لوگوں نے سر شام اس واردات کی سخت مذمت کی ہے اور ڈی پی او قصور سے مطالبہ کیا ہے کہ فی الفور ملزمان کو پکڑ کر قانون کے کٹہرے میں لایا جائے اور متاثرین کے مالی نقصان کا ازالہ کروایا جائے

  • کار تباہ

    کار تباہ

    رائیونڈ روڈ پر خوفناک حادثہ
    تفصیلات کے مطابق کل شام قصور بائی باس گول چکر بند ہونے کی بدولت ٹریفک کا سارا بہاءو رائیونڈ روڈ پر تھا جس سے پورے روڈ پر ٹریفک بے انتہا تھی گاڑیاں ایک دوسرے سے ٹکڑا کر گزر رہی تھیں پل جبومیل کے قریب ٹرک سے مہران کار ٹکڑا گئی مہران گاڑی نمبری LED-09-6390 قصور سے رائیونڈ کی طرف جا رہی تھی جبکہ ٹرک نمبری GAI-18117 رائیونڈ سے قصور کی طرف آ رہا تھا مہران کار نے زگ زیگ ڈرائیو کرتے ہوئے ٹرک کے آگے سے نکلنے کی کوشش کی اور ٹرک سے جا ٹکرائی ٹرک کافی سپیڈ میں تھا اور اپنی سائیڈ پر تھا ٹکراؤ سے گاڑی مکمل تباہ ہو گئی تاہم خوش قسمتی آگے بیٹھے دو کار سوار معمولی زخمی ہوئے جبکہ پیچھے بیٹھی ہوئی خاتون اور ایک مرد بلکل محفوظ رہے پولیس چوکی اوراڑہ نے ٹڑک ڈرائیور کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا جبکہ دونوں کار سواروں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال قصور لیجایا گیا جہاں ان کی فرسٹ ایڈ کرکے چھٹی دے دی گئی

  • پولیس اور چائلڈ پروٹیکشن کی کاروائی

    پولیس اور چائلڈ پروٹیکشن کی کاروائی

    لاہو پولیس اور چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی مشترکہ کاوش سے گمشدہ بچی والدین سے مل گئی
    تفصیلات کے مطابق پتوکی کے رہائشی احمد علی کی 8 سالہ بچی زینب گم ہو گئی جو کہ سمن آباد پولیس کو لاوارث حالت میں ملیمحرر پولیس سمن آباد نے بچی کے والدین کی تلاش کیلئے میڈیا پر خبر وائرل کی جس پر ایکشن لیتے ہوئے چائلڈ پروٹیکشن لاہور کے آفیسر ڈاکٹر شہباز گل نے بچی کو اپنی حفاظتی تحویل میں لے کر بچی کے والدین کا سراغ لگا لیا اور تصدیق کے بعد بچی کو اس کے والدین کے حوالے کر دیا
    بچی کے والدین اور اہلیان پتوکی قصور نے اتنے قلیل وقت میں بچی کو والدین سے ملانے پر لاہور پولیس اور چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا شکریہ ادا کیا

  • قصور سیکیورٹی پلان

    قصور سیکیورٹی پلان

    قصور پولیس کا محرم الحرام کیلئے ٹریفک و سیکیورٹی پلان تیار
    تفصیلات کے مطابق قصور پولیس نے 10 محرم الحرام کو ٹریفک کو کنٹرول کرنے کیلئے ڈائیورشن پلان ترتیب دے لیا مرکزی جلوس مرکزی امام بار گاہ سے شروع ہو گا اور تھانہ سٹی اے ڈویژن سے موریگیٹ سے مسجد نور سے گزر کر للیانی آڈہ میں مرکزی ماتمی زنجیر زنی نزد پرانی چارہ منڈی پہنچے گا وہاں زنجیر زنی اور کھانے کے بعد جلوس حاجی فرید روڈ سے ہوتا ہوا کوٹ رکن الدین میں واقع امام بارگاہ حسینینہ پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا اس سارے روٹ کو 9 محرم سے ہی بند کر دیا جائے گا اور پولیس فورس کیساتھ قومی رضار کار فورس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی تعینات کیا جائے گا اس سارے پلان کی نگرانی ڈی پی او قصور عبدالغفار قیصرانی خود کرینگے جبکہ ٹریفک کیلیے متبادلہ راستے کھلے رہینگے

  • لیسکو پھولنگر کی غفلت

    لیسکو پھولنگر کی غفلت

    قصور
    واپڈا کی غفلت ایکسئین پھولنگر افتخار گجر کا نوٹس لے کر کاروائی کی یقین دہانی

    تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ ہسپتال بہڑوال کی چھت پر عرصہ داز سے تاریں لٹک رہی تھیں جس کی شکایت عملہ و اہل دیہہ نے ایکسئین سے کی جس پر واپڈا لائن مین نے فوراً موقع پر پہنچ کر واقع کا جائزہ لیا پر کام نہ ھوسکا چھت سے لٹکی تاریں سیڑی کھڑی کر کے اونچی کی گئ ہیں تاکہ گورنمنٹ ہسپتال کی چھت میں بجلی نہ آئے
    ایکسین پھولنگر افتخار گجر صاحب سے انتظامیہ کا گورنمنٹ ہسپتال بہڑوال کلاں کی تاریں اونچی کروانے کا مطالبہ جس پر ایکسئین نے جلد کام کروانے کا وعدہ کیا ہے

  • قصور میں یکجہتی کشمیر ریلیاں

    قصور میں یکجہتی کشمیر ریلیاں

    قصور میں 6 ستمبر یوم دفاع یوم یکجہتی کشمیر کے طور پر منایا جا رہا ہے
    تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح اہلیان قصور 6 ستمبر یوم دفاع پاکستان کو کشمیریوں کے اظہار یکجہتی کیلئے بطور یوم یکجہتی کشمیر منا رہیں ہیں پورے ضلع قصور کے گاؤں دیہات اور شہروں میں انڈیا کی 6 ستمبر کی جارحیت اور حالیہ جارحیت جو کہ لائن آف کنٹرول کے دونوں اطراف کی جا رہی ہے ،کی بھرپور مذمت کی جا رہی ہے لوگوں نے اپنے مظلوم کشمیری بھائیوں کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے کشمیری پرچم اٹھا رکھے ہیں اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی تصاویر پر جوتے اور ڈنڈے برساں کر اپنے غم و غصے کا اظہار کیا جا رہا ہے