Baaghi TV

Category: قصور

  • چونیاں واقعہ میں اہم پیش رفت

    چونیاں واقعہ میں اہم پیش رفت

    قصور
    چونیاں میں بچوں کے اغواء اور بعد از زیادتی قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا، وزیراعلیٰ پنجاب
    وزیر اعلی عثمان بزدار کی پریس کانفرنس میں ملزم کی گرفتاری کے بعد لوگوں نے پنجاب گورنمنت، پنجاب پولیس اور دیگر اداروں کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ اس ظالم درندے کو جلد سے جلد اس کے انجام تک پہنچایا جائیگا
    IG پنجاب نے بتایا کہ ملزم سہیل شہزاد کی عمر 27 سال ہے، وہ غیرشادی شدہ ہے اور لاہور میں تندور پر روٹیاں لگاتا ہے

    یاد رہے کہ قصور کی تحصیل چونیاں میں ڈھائی ماہ کے دوران 4 بچوں کو اغواء کیا گیا جن میں سے تین بچوں فیضان، علی حسنین اور سلمان کی لاشیں گزشتہ روز جھاڑیوں سے ملی تھیں جب کہ 12 سالہ عمران اب بھی لاپتا ہے جس کی بازیابی کیلئے پولیس اور دیگر ادارے کوشش کر رہے ہیں

  • چالیس روپے کے تنازعہ پر قتل، عدالت نے سنایا ایسا فیصلہ کہ جان کر ہوں حیران

    چالیس روپے کے تنازعہ پر قتل، عدالت نے سنایا ایسا فیصلہ کہ جان کر ہوں حیران

    چالیس روپے کے تنازعہ پر قتل کیس کا عدالت نے فیصلہ سنا دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے ضلع قصور کی ماڈل کورٹ نے 40 روپے کے تنازعہ پر قتل ہونے والے سرکاری ٹیچر شبیر کے مشہور مقدمہ قتل کا فیصلہ سنا دیا ،ایڈیشنل سیشن جج واجد منہاس نے 3 ملزمان کو عمر قید اور ایک کو شک کے فائدے پر بری کرنے کا حکم جاری کیا ہے

    مقدمات زیر التوا نہیں کرنے چاہئے، سپریم کورٹ کے ریمارکس

    عدالت نے عمر قید کی سزا فہیم ۔عظیم اور عمر شہزاد کو سنائی جبکہ ملزمان کے والد لطیف کو بری کردیا ،ملزمان نے مئی 2018 میں معروف ٹیچر شبیر احمد کو اپنے ٹی سٹال پر چائے کی قیمت کے تنازعہ پر تشدد کرکے قتل کردیا تھا

    اپنے موکل عمردراز کو بھی گُرسکھائیں بیوی کو کیسے خوش رکھا جاتا ہے،سپریم کورٹ کے ریمارکس

    اکیلی عورت لفٹ لے کر فرنٹ سیٹ پر کیسے بیٹھ گئی، عدالت کے ریمارکس

  • بجلی چور پریشان

    بجلی چور پریشان

    قصور
    بجلی چوروں کے گرد گھیرا تنگ
    تفصیلات کے مطابق لیسکو سب ڈویژن کھڈیاں خاص نے ایس ڈی او محمد آفتاب کے زیر قیادت چھاپہ مار کاروائی کرتے ہوئے 32 بجلی چوروں کو رنگے ہاتھوں بجلی چوری کرتے ہوئے دھر لیا یہ کاروائی چاہ فتح والا، ویرم ہٹھاڑ، جودھ سنگھ والا میں کی گئی پولیس نے ایس ڈی او کی مدعیت میں بجلی چوروں کے خلاف مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کر دی

  • زنابالجبر کی کوشش

    زنابالجبر کی کوشش

    قصور
    الہ آباد میں لڑکی سے زنا بالجبر کی کوشش
    تفصیلات کے مطابق الہ آباد کے نواحی گاؤں گہلن میں غریب محنت کش محمد بوٹا کی جواں سالہ لڑکی کو کو ملزموں محمد باسط اور ایک فرد نامعلوم نے رات کی تاریکی میں زبردستی لڑکی کو بزور اسلحہ کھیتوں میں لے جا کر زنا بالجبر کی کوشش کی لڑکی کے شور مچانے پر اہلیان دیہہ اور لڑکی کے ورثاء پہنچ گئے جنہیں دیکھتے ہی ملزمان بھاگ گئے
    محمد بوٹا نے محمد باسط اور ایک نامعلوم فرد کے خلاف اپنی بیٹی سے زنا بالجبر کی کوشش کی درخواست دی مگر پولیس نے ملزمان سے پیسے لے کر درخواست تھانہ سے ہی غائب کر دی اور 11 روز گزرنے کے باوجود کوئی کاروائی نہیں کی
    محمد بوٹا نے ڈی پی او قصور زاہد نواز مروت سے نوٹس لے کر محمد باسط اور فرد نامعلوم کے ساتھ تھانہ الہ آباد کے اہلکاران کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے

  • پیٹرول مقدار میں کمی

    پیٹرول مقدار میں کمی

    قصور
    الہ آباد کے نواح تلونڈی میں پیٹرول پمپ پر کم مقدار میں تیل ڈالنا معمول بن گیا
    تفصیلات کے مطابق دیپال پور روڈ پر واقع تلونڈی سٹاپ پر اٹک کمپنی کا پیٹرول پمپ ہے جس سے لوگ پیٹرول ڈلواتے ہیں کئی لوگوں نے شکایت کی کہ پمپ سے تیل کم مقدار میں ڈالا جاتا ہے راشد علی نامی شہری بھی اسی پیٹرول پمپ سے پیٹرول ڈلواتا رہا جس پر اسے شبہ ہوا کہ پیٹرول کم ڈالا جاتا ہے اور پیسے پورے وصول کیئے جاتے ہیں اس بابت راشد علی نے پیٹرول پمپ کے عملہ سے بات کی تو بجائے کہ کوئی تسلی بخش جواب دیتے الٹا پمپ عملہ نے راشد علی کو دھمکانا شروع کر دیا اور کہا کہ جاءو جو مرضی کر لو ہم اپنی مرضی سے ہی پیٹرول ڈالیں گے اگر تمہیں زیادہ تکلیف ہے تو پولیس میں رپورٹ کرو پھر ہم دیکھتے ہیں کون ہمارے پمپ کی چیکنگ کرتا ہے
    شہری راشد علی نے ڈی سی قصور سے پیٹرول پمپ انتظامیہ کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے

  • چونیاں، زیادتی و قتل کے ملزم کو انعام کے لالچ میں کس نے گرفتار کروایا؟

    چونیاں، زیادتی و قتل کے ملزم کو انعام کے لالچ میں کس نے گرفتار کروایا؟

    قصور کی تحصیل چونیاں میں بچوں سے زیادتی کے ملزم کو انعام کی لالچ میں دوست نے پکڑوایا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے قومی اخبار روزنامہ نوائے وقت نے دعویٰ کیا ہے کہ چونیاں میں بچوں سے زیادتی اور قتل میں مبینہ طور پر ملوث مرکزی ملزم محمد شہزاد کی بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب رحیم یار خان سے گرفتاری بارے سنسنی خیز انکشافات ہوئے ہیں۔

    نوائے وقت کے مطابق معلوم ہوا ہے کہ ملزم کے دوست محمد حنیف جس کے گھر شہزاد نے پناہ لے رکھی تھی، نے مبینہ طور پر 25 لاکھ انعام کی لالچ میں مخبری کر کے اسے گرفتار کروانے میں مدد کی۔ ذرائع کے مطابق اس واقعہ میں مبینہ طور پر ملوث محمد شہزاد نامی ملزم کے ہمراہ دیگر 3 ملزمان کو بھی رحیم یار خان کے نزدیک واقع قصبہ امین آباد (مدینہ ٹائون) سے پولیس کی بھاری نفری اور ایلیٹ فورس نے بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب گرفتار کیا ہے، جنہیں فوری طور پر سخت حفاظتی اقدامات میں قصور پہنچا دیا گیا ہے۔

    چونیاں ملزم کی آمد

    معلوم ہوا ہے کہ ڈی این اے ٹیسٹ سے بچنے کیلئے مبینہ مرکزی ملزم شہزاد نے دیگر تین ملزمان کے ہمراہ امین آباد میں اپنے ایک دوست محمد حنیف کے گھر کئی دنوں سے پناہ لے رکھی تھی۔ گزشتہ روز قائم مقام ڈی پی او زاہد نواز مروت نے سجاد احمد کی گرفتاری کی تصدیق کی تاہم انہوں نے کہا کہ اسکا ڈی این اے ٹیسٹ مکمل ہونے کے بعد ہی واقعہ میں ملوث ہونے یا نہ ہونے بارے تصدیق کی جائے گی۔ معلوم ہوا ہے ملزم ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیور ہے۔ گرفتاری کی خبروں پر اس کے اہل خانہ بھی گھر کو تالا لگا کر غائب ہو چکے ہیں۔

    چونیاں اور قصور سے اغواہونے والے بچوں کو قتل کرنے والا مبینہ ملزم گرفتار کرلیا گیا

    وزیراعلیٰ‌چونیاں پہنچ گئے ، پولیس کارکردگی صفر ، ملزم کی نشاندہی کے لیے 50 لاکھ کا انعام مقرر کردیا ،

  • تعلیم ہر ایک پاکستانی بچے کا بنیادی حق ہے، ڈسٹرکٹ ایجو کیشن آفیسر قصور

    تعلیم ہر ایک پاکستانی بچے کا بنیادی حق ہے، ڈسٹرکٹ ایجو کیشن آفیسر قصور

    قصور۔(اے پی پی)تعلیم ہر ایک پاکستانی بچے کا بنیادی حق ہے،4سے 9سال تک کے ہر بچے اور بچی کے سکول میں داخلے کو ہر حال میں یقینی بنایا جائے۔ ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ ایجو کیشن آفیسر قصور میاں مقصود احمد اور ڈپٹی ڈائریکٹر ایجو کیشن این سی ایچ ڈی اعجاز احمد چوہدری نے بچوں کے داخلے کی انرولمنٹ سکینڈ فیز کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایجوکیشن حافظ ذوالفقار علی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لٹریسی شکیل احمد،ڈی ای او ایلمنٹری ملک محمد اشرف، ڈی ای او لٹریسی دانش گل،گڈ تھنکر آرگنائزیشن سے وقاص عابد، اتحاد فاؤنڈیشن سے میڈم ارشاد بھٹی، الفاء فاؤنڈیشن سے جواد احمد سید، اعلیٰ سماجی شخصیات اور کارکنان نے اس موقع پر شرکت کی۔ بچوں کی سکول میں انرولمنٹ سکینڈ فیز مہم امریکن افوجی کمیٹی، ڈسٹرکٹ ایجو کیشن اتھارٹی قصور اور این سی ایچ ڈی کے اشتراک سے شروع کی گئی ہے جس میں ضلع قصور کی نمایاں این جی اوز بھی حصہ لے رہی ہیں۔ ڈسٹرکٹ ایجو کیشن آفیسر قصور میاں مقصود احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کی تعلیم و تربیت اولین ترجیح ہونی چاہیے اس لئے والدین اور اساتذہ کو ہر حالت میں اس پر توجہ دینا ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم ہر بچے کا بیادی حق ہے اس لئے چار سے نو سال کی عمر کا جو بھی بچہ سکول نہیں جاتا اس کو فوری طور پر کسی بھی سکول میں داخل کروانے کا بندوبست کیا جائے تا کہ وہ زیور تعلیم سے آراستہ ہو سکے۔

  • چونیاں ملزم کی آمد

    چونیاں ملزم کی آمد

    رحیم یار خان سے گرفتار مبینہ ملزم شہزاد / سجاد احمد نے ابتدائی تفتیش میں بچوں سے زیادتی کا اقرار کرلیا ، 36 سالہ شہزاد / سجاد احمد 4 بچوں کا باپ ہے اور ٹریکٹر ٹرالی کا ڈرائیور ہے
    یاد رہے بچے کی لاش اور باقیات کی اطلاع بھی ایک اور ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیور نے دی تھی
    قاتل شہزاد / سجاد احمد بچوں کو قتل کرنے کے بعد 22 ستمبر سے گھر سے غائب مفرور تھا ملزم کے گھر والوں نے اس کے اغوا کی FIR بھی درج کروائی ہوئی ہے ملزم کے بارے میں ملنے والی مزید اطلاعات کے مطابق اس کا نام شہزاد / سجاد احمد ولد محمد حسین قوم جٹ ساکن محلہ رسول نگر چونیاں ہے
    گزشتہ شب خفیہ اطلاع پر اے ایس پی صدر سرکل رحیم یار خان سید سلیم شاہ اور اے ایس پی صادق آباد سرکل ڈاکٹر حفیظ الرحمن بگٹی نے پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ تھانہ کوٹ سمابہ کی حدود امین آباد کے علاقہ میں مقامی زمیندار محمد حنیف کے گھر پر چھاپہ مار کر چونیاں میں کمسن بچوں کو اغواء کر کے قتل کرنے والا مبینہ ملزم شہزاد / سجاد احمد کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا جبکہ مقامی زمیندار محمد حنیف کو حراست میں لیکر تھانہ منتقل کر دیا تھا ملزم کو پولیس کی بھاری نفری کیساتھ آج قصور لائے جانے کا امکان ہے

  • بی ڈی کی بدمعاشی

    بی ڈی کی بدمعاشی

    قصور
    محکمہ واپڈا کا عملہ کام چوری میں سب سے آگے
    تفصیلات کے مطابق سب ڈویژن بہادر پورہ کا عملہ انتہائی کام چور ہے کئی سالوں سے بل ڈسٹری بیوٹر لوگوں کے گھروں میں بل پہنچانے کی بجائے لوگوں کی دکانوں پر بل پھینک کر بھاگ جاتا ہے
    بل جمع کروانے کی آخری تاریخ 27 ستمبر ہے جبکہ 26 ستمبر کو صرف ایک دن پہلے بل پہنچائے جا رہے ہیں
    مذید یہ کہ بی ڈی صاحب لوگوں کے نام بھی صحیح نہیں لکھتے کچھ بلوں پر اردو نام کچھ اور لکھا ہوا ہے جبکہ بل پر محکمہ کی طرف سے پرنٹ نام کچھ اور ہے جس سے لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے لوگوں کا کہنا ہے کہ ہم تو ان پڑھ ہیں ہی مگر واپڈا ملازمین زیادہ ان پڑھ ہیں سب ڈویژن بہادر پورہ کے بجلی صارفین نے ایس ای لیسکو قصور اور ڈی سی قصور سے مطالبہ کیا ہے کہ بی ڈی حضرات کو پابند کیا جائے کہ بل ہمارے گھروں میں دے کر جائیں کیونکہ وہ سرکار سے اسی کام کی تنخواہ لے رہے ہیں

  • چھانگا مانگا بچہ اغواء

    چھانگا مانگا بچہ اغواء

    قصور چھانگا مانگا میں بچے کے اغوا کا ایک اور واقعہ پیش آ گیا
    تفصیلات کے مطابق حادثہ چھانگامانگا کے نواح سرائے آبادی میں پیش آیا ہے جہاں دس سالہ عثمان کو اغواء کیا گیا ہے
    عینی شاہدین کے مطابق دو ملزمان نے عثمان کو ریلوے اسٹیشن سے اغوا کیا وقوعہ کے بعد پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا جس نے بچے سے بدفعلی کا اعتراف بھی کرلیا جبکہ دوسرا ملزم بچے کو لے کر فرار ہو گیا
    پولیس کے مطابق ملزم عظیم بچوں سے بدفعلی کے دیگر مقدمات میں بھی شامل ہے تاہم بچے کو بازیاب نہیں کروایا جاسکا پولیس کی جانب سے بچے کی بازیابی کیلئے ہرممکن کوشش کی جارہی ہے