Baaghi TV

Category: قصور

  • جعلی پیر سرگرم

    جعلی پیر سرگرم

    قصور
    چھانگا مانگا شہر کے گاؤں جمبر میں جعلی پیر بابا کامران لوگوں کو لوٹنے لگا
    تفصیلات کے مطابق پہلے سے دکھی لوگوں کو بے اولادی اور شادی کا جھانسہ دے کر سادہ لو اور دکھیاڑے لوگوں
    کی مشکلات کا فائدہ اٹھا کر خود ساختہ جعلی پیر بابا کامران نے لوگوں کو لوٹنے کا کام شروع کر رکھا ہے جمبر اڈا مین ملتان روڈ پر واقع جعلی ڈیرے میں بابا کامران نامی ڈھونگی پیر شادی اور بے اولادی کا جھانسہ دے کر لوگوں سے نذرانے کے طور پر روزانہ کی بنیاد پر ہزاروں روپیہ لوٹ رہا ہے اس کے علاوہ شبہ ہے کہ کالے علم کا دھندہ بھی کرتا ہیں لوگوں کا کہنا ہے کہ اعلی حکام نوٹس لیں اور لوگوں کو اس جعلی بابے سے لوٹنے سے بچائیں

  • جواں سالہ لڑکی اغواء

    جواں سالہ لڑکی اغواء

    قصور
    4 یوم سے لاپتہ ہونے والی لڑکی کا سراغ نہ مل سکا
    تفصیلات کے مطابق اشرف مسیح محلہ چونیاں گیٹ کھڈیاں خاص کے رہائشی کی جواں سالہ بیٹی کو نامعلوم افراد اغوا کر کے لے گئے جسے آج اغواء ہوئے 5 دن ہو چکے ہیں مگر تا حال کوئی سراغ نہیں مل سکا
    لڑکی کے والد اشرف مسیح نے اپنی بیٹی کے اغواء کی تحریری درخواست تھانہ کهڈیاں میں دے دی جس پر پولیس مصروف تفتیش ہے

  • زیادتی کی شرمناک حرکت ، سسر نے ایک سال تک زیادتی کا شکار کیا ، بہو

    زیادتی کی شرمناک حرکت ، سسر نے ایک سال تک زیادتی کا شکار کیا ، بہو

    منڈی عثمان والا (نمائندہ باغی ٹی وی)
    منڈی عثمان والا کے نواحی گاؤں راجوال نو میں سسر محمد منشا اپنی بہو نصرت بی بی سے ایک سال تک مبینہ زیادتی کرتا رہا ۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نصرت کی ایک سال قبل منشا کے بیٹے آصف سے شادی ہوئی تھی۔
    سسر کے ہاتھوں زیادتی کا شکار ہونے والی نصرت نے تھانہ عثمان والا میں درخواست گزاری ہے کہ اس کا شوہر ایک سال قبل لاہور گیا ہوا تھا اور میرے سسر نے رات اکیلی کا فائدہ اٹھا کر میرے ساتھ زبردستی زیادتی کی اور مجھے کہا کہ کسی کو بتایا تو تجھے طلاق دلوا کر قتل کروا دونگا اور میرا سسر ایک سال تک مجھے بلیک میل کر کے میرے ساتھ زبردستی زیادتی کرتا رہا ۔
    آخر کار نصرت بی بی نے ظلم و ستم سے تنگ آکر نے تھانہ عثمان والا میں درخواست دائر کردی ہے جس پر مقدمہ درج کر کے ملزم منشا کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

  • کرکٹ جوا عروج پر

    کرکٹ جوا عروج پر

    قصور
    کرکٹ جوا عروج پر
    تفصیلات کے مطابق قصور اور آس پاس کے گاؤں دیہات میں یوں تو کرکٹ پر جوا 12 مہینے ہی چلتا ہے مگر ورلڈ کپ کے شروع ہونے سے یہ دھندہ اب انتہا کو پہنچ چکا ہے باراں چودہ سال کے بچے بھی اس کام میں مصروف ہیں جو کہ ہماری نسلوں کیلئے تباہ کن ثابت ہو رہا ہے دوسری جانب پولیس بھی ان جوے بازوں کے پیچھے پیچھے ہے مگر یہ جوے باز چونکہ موبائل فونز پر جوے کا دھندہ کرتے ہیں اور بطور ثبوت کال ریکارڈنگ کرتے ہیں تاکہ دونوں فریقوں کے مابین یاد داشت رہے اسی بدولت پولیس کو ایسے لوگوں کے پکڑنے میں کافی مشکلات کا سامنا ہے تاہم اتنی مشکلات کے باوجود پولیس نے اب تک درجنوں ملزم دھر لئے ہیں

  • 15 کلو چرس برآمد

    15 کلو چرس برآمد

    قصور
    قصور کی تحصیل پتوکی کے موضع تلونڈی میں ملزم سے 15 کلو چرس برآمد
    تفصیلات کے مطابق SI تھانہ صدر پتوکی محمد کامران شہزاد سندھو نے مخبر کی اطلاع پر ملزم محمد امین مہر کے گھر چھاپہ مار کر چرس برآمد کر لی وزن کرنے پر 15 کلوگرام وزن ہوا
    سب انسپیکٹر نے ملزم کے خلاف ایف آئی آر کاٹ کر کاروائی شروع کر دی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سب انسپیکٹر کامران شہزاد سندھو نے کہا کہ منشیات فروش کسی رعایت کے مستحق نہیں یہ معاشرے کا ناسور ہیں اور ہماری نسلوں کیلئے بدترین خطرہ ہیں
    ڈی پی او قصور عبدالغفار قیصرانی نے تھانہ پتوکی صدر کی شاندار کارکردگی پر خراج تحسین پیش کیا

  • ایک ہی رات میں تین وارداتیں

    ایک ہی رات میں تین وارداتیں

    قصور کھڈیاں خاص ایک ہی رات میں سکول ٹیچر سمیت ڈکیتی کی تین وارداتیں مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے دو بہنوں اور بھائی سمیت تین افراد زخمی
    تفصیلات کے مطابق الفلاح کالونی کھڈیاں خاص کے رہائشی سکول ٹیچر محمد رفیق سالک کے گھر رات 5 سے 6 نامعلوم مسلح افراد داخل ہوئے اور اہل خانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر گھر کی تلاشی شروع کر دی اہل خانہ کے مزاحمت کرنے پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی جس سے رفیق سالک کا بیٹا اسداللہ غالب دو بہنیں اسماء رفیق مریم رفیق شدید زخمی ہو گئیں جنہیں تشویش ناک حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال قصور منتقل کردیا گیا ھے اسی طرح ڈاکو خلیل بھٹی کے گھر سے گن پوائنٹ پر 30۔ہزارنقدی دو تولہ طلائی زیورات لوٹ کر لے گئے جبکہ حاجی جان سٹی میں نوید احمد اپنی محلہ میں بنائی ہوئی بیکری پر موجود تھا اور محلہ دار دوست باہر بیٹھے ھوئے تھے دو موٹرسائیکلوں پر سوار چار مسلح ڈاکو آئے اور گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر دوکان کے اندر لے گئے ہزاروں روپے نقدی موبائل فون اور سامان وغیرہ لوٹ لیا جبکہ جاتے ہوئے دکان سے سودا لینے آئے گاہک راشد علی کی موٹرسائیکل ہنڈا 125 بھی چھین لی اورفائرنگ کرتے ھوئے فرار ہوگئے اطلاع ملنے پر ڈی ایس پی سٹی سرکل رائے احسان کھرل ایس ایچ او تھانہ کھڈیاں سب انسپکٹر وحید عارف نے پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ کر جائے وقوعہ کا معائنہ کیا موقع پر شواہد اکھٹے کئے مقامی پولیس نے نامعلوم ملزمان کےخلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی

  • قتل کے مجرم کو سزائے

    قتل کے مجرم کو سزائے

     

    قصور پتوکی
    ایڈیشنل سیشن جج پتوکی طارق مقصود نے انتظار قتل کیس کا فیصلہ سنا دیا 1 ملزم کو سزائے موت و تین لاکھ روپے جرمانہ  3 ملزموں کو عمر قید و ایک ایک لاکھ روپے جرمانہ 4 ملزمان کو عدم ثبوت کی بنا پر باعزت بری کر دیا تفصیلات کے مطابق کنگن پور کے رہائشی انتظار حسین ولد حیدر علی کو 19/7/2015 کو عمران رضوان نوید وغیرہ نے چاقو کے وار کرکے قتل کر دیا تھا ایڈیشنل سیشن جج پتوکی طارق مقصود نے کیس کا فیصلہ سنا دیا ملزموں پر جرم ثابت ہونے پر  جاگو والا چک نمبر 4 کے رہائشیوں ملزم عمران ولد شریف کو سزائے موت اور تین لاکھ روپے جرمانہ، اور تین ملزموں رضوان ولد رمضان، شہزاد ولد حنیف ،اور نوید کو عمر قید کی سزا اور ایک ایک لاکھ روپے جرمانہ  جبکہ 4ملزمان کوعدم ثبوت کی بنا پر با عزت بری کر دیا 

  • نیب کے نوٹس پر ن لیگی ایم این اے کا موقف

    نیب کے نوٹس پر ن لیگی ایم این اے کا موقف

    قصور
    ملک رشید احمد خان کا نیب کی جانب سے نوٹس پر موقف سامنے آ گیا تفصیلات کے مطابق نمائندہ باغی ٹی وی نے ملک رشید احمد خان ایم این اے، این اے 138 کا موقف جانا
    ملک صاحب نے بتلایا کہ میں بجٹ اجلاس کے سلسے میں اسلام آباد میں ہوں نیب کا جاری کردہ نوٹس مجھ تک دوستوں نے بذریعہ شوشل میڈیا پہنچایا جس میں میرے اوپر کرپشن کا کوئی الزام نہیں نیب نے مجھ سے 1990سے پہلے میری جائیداد کے متعلق پوچھا ہے جبکہ ہم بہن بھائیوں نے 1993 میں والد صاحب کی وفات کے بعد اپنی وراثت تقسیم کی
    1990 میں میرے پاس نا کوئی عہدہ تھا اور نا ہی کوئی وزارت ملک رشید خان نے کہا کہ میں خود نیب میں پیش ہو کر صفائی پیش کرونگا

  • اوور لوڈنگ ٹرالے کنٹینر

    اوور لوڈنگ ٹرالے کنٹینر

    قصور
    قصور کی سڑکوں پر اوور لوڈنگ کنٹینرز اور ٹرالے ٹریکٹروں کی کھلے عام قانون کی خلاف ورزی
    تفصیلات کے مطابق شہر قصور میں اوور لوڈنگ کنٹینرز ٹرکوں اور ٹریکٹر ٹرالیوں کی آمدورفت جاری قانون کے مطابق بھاری گاڑیوں کا دن کے وقت چھوٹی سڑکوں پر داخلہ ممنوع ہوتا ہے انہیں رات کو سفر کی اجازت ہوتی ہے مگر رائیونڈ قصور اور کوٹرادہاکشن قصور روڈ پر سارا دن بھاری گاڑیوں کی آمدورفت جاری رہتی ہے جو کہ قانون کی کھلی خلاف ورزی ہے سڑکوں کی چورائی کم ہونے اور سڑکیں ٹوٹی پھوٹی ہونے کے باعث آئے روز حادثات جنم لیتے ہیں تاہم قصور ٹریفک پولیس اس معاملے پر آنکھیں بند کئیے ہوئے ہیں

  • ن لیگی ایم این اے کی نیب طلبی

    ن لیگی ایم این اے کی نیب طلبی

    قصور
    قصور حلقہ این اے 138 قصور کے ن لیگی ایم این اے ملک رشید احمد خان کو نیب نے طلب کر لیا تفصیلات کے مطابق ایم این اے کو نیب لاہور آفس نے طلب کیا طلبی آمدن سے زائد اثاثوں پر کی گئی نیب کی طرف سے ایم این اے ملک رشید احمد خان کو نوٹیفیکیشن جاری