قصور پٹرولنگ پولیس نور پور چیک پوسٹ عوام کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام پٹرولنگ کرنے کی بجائے سارا دن ہوٹلوں اور روڈ پر ٹھنڈی جگہ پر بیٹھ کر وقت ضائع کرتے رہتے ہیں ڈی آئی جی پٹرولنگ سے نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق پٹرول پولیس چیک پوسٹ نور پور کا اے ایس آئی مجید اورعملہ مبینہ طور پر رشوت لینے کا عادی ہو چکا ہے مسافر اور لوڈر گاڑیوں کے علاوہ ٹریکٹر ٹرالیوں اور موٹر سائیکل سواروں سے مبینہ طور پر نذرانہ وصول کیا جا رہا ہے گشت کرنے کی بجائے سارا دن مختلف ہوٹلوں دکانوں یا روڈ پر ٹھنڈی جگہوں پر آرام کرتے نظر آتے ہیں پٹرولنگ پولیس کے عملہ کی نااہلی کی وجہ سے جرائم میں اصافہ ہو چکا ہے اور مین قصور دیپالپور روڈ پر اکثر ٹریفک بلاک رہتی ہے پٹرولنگ پولیس کی نااہلی کی وجہ سے جگہ جگہ توڑی کے بھاری ٹرالو اور اوور لوڈ گاڑیوں کی وجہ سے اکثر ٹریفک بھی بلاک رہتی ہے کیونکہ ان سے مبینہ طور پر نذرانہ وصول کیا جاتا ہے مقامی شہریوں عرفان ملک، رشید احمد،باسط علی بھٹی احسان اللہ خان نے ڈی آئی جی پٹرولنگ پولیس سے اصلاح و احوال کا مطالبہ کیا ہے
Category: قصور

برف کی مانگ میں اضافہ،قیمتوں میں دوگنا اضافہ کر دیا گیا
قصور
برف کی تاحال کمی،منہ مانگی قیمتوں پر فروخت جاری،دیگر اشیاء ضروریہ کی بھی زائد قیمتیں وصول کی جاتی رہیتفصیلات کے مطابق قصور میں عید کے دنوں سے اب عید کے ختم ہونے تک آئس فیکٹریوں کی من مانی جاری ہے
برف کی شدید قلت پیدا کی گئی ہے اور منہ مانگی قیمتوں پر برف کی فروخت جاری ہے
آئس فیکٹری مالکان نے برف کی قیمتوں میں دوگنا سے بھی زیادہ اضافہ کر دیا ہے جس کے باعث شہری سخت گرمی میں برف سے محروم ہیں
دوسری جانب گھریلوں ریفریجریٹروں میں قربانی کے گوشت کے باعث برف نا بننے سے بازاری برف کی ڈیمانڈ میں اضافہ ہوا ہے جس کے باعث برف بیچنے والوں کو اپنی من مانیاں کرنے کا موقع ملا ہے
نیز دیگر ضروریات زندگی کی اشیاء کی قیمتوں میں بھی من مانی کی گئی ہے جیسے،نان،روٹی،پھل و دیگر اشیاء وغیرہ
جبکہ سبزی مصالحہ جات میں بڑا اضافہ ہوا ہے اور سبزیوں کی مانگ نا ہونے کے باعث سبزیوں کی قیمتوں میں کچھ کمی واقع ہوئی ہے
چونیاں پریس کلب کے وفد کی اسسٹنٹ کمشنر طلحہ انوار سے ملاقات
چونیاں،باغی ٹی وی (نامہ نگار) چونیاں پریس کلب کے وفد کی اسسٹنٹ کمشنر طلحہ انوار سے ملاقات، عیدالاضحی پر صفائی کے بہترین اقدامات پر پر زور دیا گیا، گرینڈ صفائی آپریشن کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ماضی سے بہتر انتظامات کیے جائینگے، اسسٹنٹ کمشنر کی یقین دہانی۔
تفصیلات کے مطابق عیدالاضحی کے موقع پر الائشوں کو ٹھکانے لگانے اور شہر میں صفائی کے بہترین اقدامات کے حوالے سے چونیاں پریس کلب کے وفد کی اسسٹنٹ کمشنر طلحہ انوار سے خصوصی ملاقات، صحافیوں نے ماضی سے بہتر صفائی کے اقدامات پر زور دیا جس پر اسسٹنٹ کمشنر چونیاں نے سینئر صحافیوں کے وفد کو یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ انہوں نے تحصیل بھر کی تمام میونسپل کمیٹیوں کے سی این اوز سے عید عید الاضحی کی تیاریوں کے حوالے سے میٹنگز کی جس میں عیدالاضحیٰ کے موقع پر گرینڈ صفائی آپریشن لانچ کرنے کے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔
عید گاہوں پارکوں میں نماز عید الاضحی ادا کرنے کے لیے آنے والے فرزندان اسلام کو مکمل سکیورٹی کے ساتھ ساتھ صفائی ستھرائی کے حوالے سے بہتر انتظامات کیے جائیں گئے جس میں کسی قسم کی کوتاہی بلکل برداشت نہیں کی جائے گئی۔
اسسٹنٹ کمشنر طلحہ انوار نے گفتگو کرتے کہا کہ میں نے ڈی سی قصور کو تمام حکمت عملی سے آگاہ کردیا۔انہوں نے کہا کہ عید کے دن تحصیل بھر تمام میونسپل کمیٹیوں کے علاوہ تمام یونین کونسل میں گرینڈ صفائی آپریشن کو خود مانیٹرکروں گا، اس کے علاؤہ ہر میونسپل کمیٹی میں کمپلین سیل بنائے گئے ہیں اور ان کمپلین سیل کے نمبرز بھی آویزں کیے گئے ہیں جہاں پر شہریوں کی جانب سے درج کی جانے والی شکایت کا فوری ازالہ کیا جائے گا۔
صحافیوں کے وفد میں چونیاں پریس کلب کے بانی و چیرمین فیاض احمد دھون ۔جنرل سیکرٹری سید رضوان کاظمی ۔سپریم کونسل کمٹی کے رکن رانا سلمان یوسف ۔عبدالرحمان ہاشمی، رانا اکرم و دیگر بھی شامل تھے۔

ملک محمد احمد خان نے چائلڈ پروٹیکشن یونٹ قصور کا افتتاح کر دیا
قصور: اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے چائلڈ پروٹیکشن یونٹ قصور کا افتتاح کر دیا-
چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو اور ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب سارہ احمد کی دعوت پر سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے چائلڈ پروٹیکشن یونٹ قصور کا افتتاح کر دیا، اس موقع پر سپیکر ملک احمد خان نے کہا کہ قصور میں چائلڈ پروٹیکشن یونٹ قائم کرنے پر سارہ احمد کا شکریہ ادا کرتا ہوں قصور میں چائلڈ پروٹیکشن یونٹ کا قیام نہایت خوش آئند ہے چیئرپرسن سارہ احمد کی سربراہی میں چائلڈ پروٹیکشن بیورو بہترین کام کررہا ہے۔
انھوں نے کہا کہ قصور میں بچوں کے تحفظ کیلئے چیئرپرسن سارہ احمد کی جانب سے عوامی آگاہی مہم اور دیگر اقدامات قابل تعریف ہیں۔ عوامی آگاہی کی بدولت قصور میں کچھ عرصے میں بچوں کے ساتھ زیادتی اور استحصال کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا چائلڈ پروٹیکشن بیورو قصور سمیت پنجاب بھر میں بچوں کا مستقبل محفوظ بنانے کیلئے کوشاں ہے بچوں کے تحفظ اور فلاح و بہبود کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں، حکومت پنجاب کی جانب سے چائلڈ پروٹیکشن بیورو کیلئے مکمل سپورٹ ہے۔
وفاق سندھ کو بھی پاکستان سمجھ کر ترقیاتی اسکیمیں دے،وزیراعلیٰ سندھ
چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی سپورٹ سے چائلڈ پروٹیکشن یونٹ قصور کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے چائلڈ پروٹیکشن یونٹ قصور میں بے سہارا اور لاوارث بچوں کو رہائشی سہولیات فراہم ہوں گی قصور میں زینب اور دیگر کمسن بچیوں کے ساتھ ہونے والے جنسی زیادتی کے واقعات کے بعد بچوں کے تحفظ کیلئے چائلڈ پروٹیکشن یونٹ کے قیام کی ضرورت محسوس ہوئی۔ چائلڈ پروٹیکشن یونٹ قصور میں بچوں کے تحفظ کیلئے ریفرل یونٹ کے طور پر کام کرے گا۔
چیئرپرسن سارہ احمد کا کہنا تھا کہ قصور میں عوامی آگاہی مہم کی بدولت بچوں سے زیادتی اور استحصال کے واقعات میں واضح کمی ہوئی ہے قصور میں بچوں کے استحصال سے بچاؤ اور تحفظ کیلئے چائلڈ پروٹیکشن یونٹ اہم کردار ادا کرے گا چیئرپرسن سارہ احمد نے چائلڈ پروٹیکشن بیورو کیلئے ہمیشہ سپورٹ کرنے پر وزیراعلیٰ پنجاب اور ملک احمد خان کا شکریہ ادا کیااور ان کی شکر گزار ہوں چیئرپرسن سارہ احمد نے بتایا کہ چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا دائرہ کار پنجاب بھر کے تمام اضلاع میں پھیلایا جا رہا ہے۔
جی 7 ممالک کا چین پر یوکرین کیخلاف جنگ میں روس …
چیئرپرسن سارہ احمد نے کہا کہ پورے ملک میں پہلی دفعہ پنجاب میں چائلڈ پروٹیکشن پالیسی منظور کرنے پر وزیراعلیٰ پنجاب کی شکر گزار ہوں۔ پنجاب کے اضلاع میں چائلڈ پروٹیکشن یونٹس قائم کرنے پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز، چیف سیکرٹری پنجاب، ہوم ڈیپارٹمنٹ اور دیگر محکموں کے تعاون کے شکر گزار ہیں۔
اسپیکر ملک احمد خان نے چائلڈ پروٹیکشن یونٹ کے مختلف سیکشنز کا دورہ کیا، سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے بچوں کے ساتھ ملاقات کی اور بچوں کے ساتھ کیک کاٹا۔ اس موقع پر سپیشل سیکرٹری ہوم ڈیپارٹمنٹ فضل الرحمان، ڈائریکٹر جنرل چائلڈ پروٹیکشن بیورو آفتاب احمد خان، ڈائریکٹر پروگرام حسنین خالد اور مختلف محکموں کے نمائندوں سمیت دیگر موجود تھے-
پنجاب کی تمام 43 جیلوں میں 4500 جدید کیمرے نصب کرنے کا فیصلہ

ورلڈ بلڈ ڈونرز ڈے کے موقع پر تھیلیسیمیا کے مریض بچوں کی طرف سے شکریہ
قصور
احمد تھیلیسیمیا کئیر ہسپتال کنگن پور کے زیر اہتمام
ورلڈ بلڈ ڈونرز ڈے 2024 کے موقع پر خون عطیہ کرنے والے ڈونرز کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں
تھیلیسیمیا کے مریض بچوں نے بلڈ ڈونیٹ کرنے والے معزز ڈونرز کا استقبال کیا
اس موقع پر ڈی ایس پی سرکل چونیاں رانا زاہد علی خاں صاحب سمیت علاقہ بھر کی مذہبی سیاسی و سماجی شخصیات نے بھی شرکت کیتقریب کے مقررین نے تھیلیسیمیا کے مریض بچوں کو بھرپور تعاون کا یقین دلایا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ ہم تھیلیسیمیا کے مریض بچوں کو خون کی کمی نہیں ہونے دیں گے
اس موقع پر ہسپتال انتظامیہ کی طرف سے بلڈ ڈونرز کا شکریہ ادا کیا گیا اور تھیلیسیمیا کے مریض بچوں کے لیے بلڈ ڈونیشن کیمپس کا انعقاد کروانے والے رضاکاروں میں اعزازی شیلڈز بھی تقسیم کی
تھیلیسیمیا کے مریض بچوں اور ان کے والدین نے بڑی تعداد میں تقریب میں شرکت کی تھیلیسیمیا کے مریض بچوں نے گفتگو کرتے ہوئے خون عطیہ کرنے والے بلڈ ڈونرز کا خصوصی شکریہ ادا کیاتقریب کے اختتام پر وطن عزیز پاکستان کی سلامتی اور پاکستان سے تھیلیسیمیا کے خاتمے کے لیے خصوصی دعائیں بھی کرائی گئیں

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے پیسے لینے والی غریب عورتوں سے بھتہ وصولی
قصور
ضلع بھر خاص کر چونیاں،الہ آباد اور کنگن پور میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے پیسے حاصل کرنے والی عورتوں سے رشوت لینے کا بازار گرم،وزیر اعلی سے نوٹس کی اپیلتفصیلات کے مطابق قصور ضلع بھر میں اور خاص کر چونیاں،الہ آباد اور کنگن پور میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے پیسے لینے والی غریب عورتوں سے رشوت لینے کا انکشاف ہوا ہے
گزشتہ دن کنگن پور میں
ڈیوائس ہولڈرز نے ٹاون کمیٹی کنگن پور ،سی او روم آفس میں بیٹھ کر عورتوں سے پیسے لیکر انکے انگوٹھے لگائے اور بہانہ یہ بنایا کہ یہاں نیٹ ورک ٹھیک چلتا
ان مجبور محنت کش عورتوں سے 3000 سے 4000 روپیہ فی عورت سے رشوت وصول کی گئی اور یہ معمول بن چکا ہے کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے پیسے لینے والی عورتوں کو بغیر رشوت لئے پیسے نکال کر نہیں دیئے جاتے
کل اس بات پہ کنگن پور میں عورتوں نے احتجاج کیا اور میڈیا نمائندگان سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ دور دراز سے آئی عورتوں کو سخت گرمی میں گھنٹوں لائنوں میں کھڑا کرکے ذلیل و رسو کیا جاتا ہے پھر اس کے بعد جو عورت بطور رشوت پیسے دے اسے پیسے نکال کر دیئے جاتے ہیں وگرنہ واپس بھیج دیا جاتا ہے
عورتوں نے احتجاج کرتے ہوئے وزیر اعلی پنجاب سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے
ڈپٹی کمشنر مُجھے ہراساں کرکے جھوٹا مقدمہ بنوانا چاہتا ہے،سردار شریف سوہڈل،
قصور
ڈپٹی کمشنر قصور کی طرف سے ڈسٹرکٹ پریس کلب قصور کے صدر سردار شریف سوہڈل کے خلاف بےبنیاد مقدمہ کی دھمکی،میڈیا نمائندگان کو بریفننگ،جلد وفد وزیر اعلی پنجاب سے ملاقات کرے گاتفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پریس کلب قصور کے بانی و صدر معروف صحافی و وکیل سردار شریف سوہڈل نے میڈیا نمائندگان کو بتایا کہ
ڈپٹی کمشنر قصور میرے خلاف جھوٹا مقدمہ درج کروانا چاہتا ھے
میں جھوٹے مقدمات سے نہیں ڈرتا کرپٹ مافیا کے خلاف آواز بلند کی ھے اور کرتا رھوں گا جلد انسانی حقوق،عوامی سماجی،صحافتی اور وکلا تنظیموں کی نماٸندہ شخصیات کا وفد وزیر اعلیّ پنجاب سے ملاقات کرے گا جس میں ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کی کارکردگی بمعہ ثبوت آگاہ کیا جاٸے گا
آٸی جی پنجاب پولیس اور ڈی پی او قصور جھوٹی درخواست پر اپنے فراٸض سر انجام دیں وہ ڈی سی قصور سے زیادہ اللہ کو جواب دہ ہیں
انہوں نے کہا کہ عوامی تکلیف پر کرپشن کی نشان دھی اپنا فرض سمجھتے ہیں اس لٸے ہمیشہ بلا خوف اپنی زمہ داری نبھاٸی ہے جس کی وجہ سے بوکھلاہٹ میں ڈپٹی کمشنر قصور نے مجھے ہراساں کرنے کے لٸے اپنے قریبی رشتہ دار اکرام انصاری کی مدعیت میں میرے خلاف جھوٹی کہانی بنا کر درخواست لکھی اور ایس ایچ او تھانہ بی ڈویژن کو اپنے دفتر بلوا کر مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا
چونکہ ڈی پی او قصور اچھی شہرت کے حامل ھیں شاید اس لٸے تاحال انہوں نے اس جھوٹی درخواست پر مقدمہ درج نہیں کیا یاد رھے کہ اس درخواست کا مدعی چند سال پہلے ویزے کے چکر میں درجنوں لوگوں سے کروڑوں روپے ہتھیا کر غاٸب ھے ڈپٹی کمشنر قصور ان کی پشت پناھی کرتا ھے جس کی وجہ سے ابھی تک یہ قانون کی پکڑ سے باہر ھے حق اور سچ کہنے پر قبل ازیں بھی کچھ بیوروکریٹس اور سیاست دانوں نے مجھے ہراساں کرنے کے لٸے جھوٹے مقدمات میں پھنسانے کی کوشش کی مگر اللہ نے مجھے سرخرو کیا
سچ آخر سامنے آکر رہتا ھے اور مقدمات خارج ھوٸے
موجودہ ڈپٹی کمشنر بھی ہراساں کرنے کے لٸے اپنا شوق پورا کرلے مجھے ایماندار اور جراتمند پولیس افسران سے انصاف کی توقع ھے
کالعدم تنظیموں پر قربانی کی کھالیں اکھٹی کرنے پر پابندی،ڈی پی او کی میٹنگ
قصور
کالعدم تنظیموں کو قربانی کی کھالیں اکھٹی کرنے سے روک دیا گیا،ڈی پی او قصور کی میٹنگتفصیلات کے مطابق ڈی پی او قصور محمد عیسیٰ نے پولیس افسران سے میٹننگ کرتے ہوئے احکامات جاری کئے کہ گورنمنٹ کے احکامات کی روشنی میں
قربانی کی کھالیں صرف گورنمنٹ آف پنجاب سے اجازت حاصل کرنیوالی تنظمیں ہی اکٹھی کر سکیں گی اور کسی کالعدم تنظیم کو کھالیں اکٹھی کرنے کی اجازت نہیں ہو گی
قصور ضلع بھر میں 7 مویشی منڈیوں پر 180 سے زائد پولیس افسران اور اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے اور سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنایا گیا ہے
ڈی پی او قصور نے مویشی منڈیوں کے قریب پولیس گشت کو مزید بڑھانے کے احکامات جاری کئے تاکہ شہری ہر قسم کی واردات سے بچ سکیں اور عیدالاضحیٰ پر شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کو صورت یقینی بن سکے
کرپشن کے خلاف لکھنے پہ صحافی کو ڈپٹی کمشنر کی ظرف سے مقدمے کی دھمکی
قصور
حق اور سچ کی آواز بلند کرنا صحافی کا جرم ٹھہرا،مقدمہ و دھمکیوں کا سامنا،صحافی برادری کا احتجاج،وزیر اعلی پنجاب سے نوٹس کی اپیلتفصیلات کے مطابق قصور کے معروف صحافی و وکیل سردار شریف سوہڈل صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب قصور نے ہمیشہ حق اور سچ کا ساتھ دینے کی کوشش کی اور بلا تفریق کرپشن کی نشاندھی کرنے کے لٸے اپنا کردار ادا کیا اور ذمہ دار پاکستانی شہری ہونے کے ناطے کرپشن کے خلاف کھل کر قلم اٹھایا
انہوں نے ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کے دفاتر پٹوار خانے رجسٹری برانچ۔ڈومیساٸل برانچ وغیرہ میں رشوت کے بغیر عوام کے جاٸز کام نا ہونے پر ڈپٹی کمشنر کو کئی بار شکایت کی، اخبارات کے ذریعے و کھلی کچہریوں اور ان کے دفتر جا کر شکایات کیں جس پر چاہٸیے تھا کہ ڈپٹی کمشنر اس سلسلہ میں اپنا فرض ادا کرتے مگر وہ آگ بگولہ ھو گٸے اور سردار شریف سوہڈل کے کو جھوٹے مقدمات میں الجھانے کی دھمکیاں دینا شروع کر دیں اور اپنے ایک قریبی رشتہ دار اکرام انصاری کی مدعیت میں ان کے خلاف ایک جھوٹی کہانی بنا کر درخواست تیار کی اور ایس ایچ او بی ڈویژن انسپکٹر منیر حسین کو اپنے دفتر بلوا کر ان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا
اس سلسلہ میں عوامی نماٸندگان صدر مسلم لیگ ن لاھور ڈویژن اور سابق ایم این اے میاں وسیم اختر شیخ، ممبر پنجاب اسمبلی نعیم صفدر انصاری،حاجی صفدر علی انصاری نے بھی ڈی سی کو سمجھانے کی کوشش کی اور معاملے کو میرٹ پر بذریعہ پنچاٸت حل کرنے کا کہا مگر انہوں نے ان کے سامنے اقرار کیا کہ اس نے اپنے قریبی رشتہ دار کی مدعیت میں امانت میں خیانت کی درخواست دی ھے اور ڈی پی او قصور کو بھی مقدمہ درج کرنے کا حکم جاری کیا ھے
ایچ ایچ او نے درخواست پر کارواٸی کے لٸے ڈی ایس پی سٹی کو لیٹر لکھ دیا ھے
صدر ڈسٹرکٹ بار قصور فہد اکرم نے بھی متعلقہ افسران کو جھوٹا مقدمہ درج کرنے سے منع کیا ھے تاہم جونیٸر پولیس افسران ڈپٹی کمشنر قصور سے خاٸف نظر أتے ہیں جو کہ انصاف کا قتل ھے البتہ موجودہ ڈی پی او قصور اچھی شہرت کے حامل ہیں جن سے قصور کی صحافی برادری کی اپیل ہے کہ میرٹ پہ دو طرفہ فریقین کی بات سن کر کاروائی کی جائے اور کرپشن کے خلاف آواز بلند کرنے والے سینیئر ترین صحافی کے خلاف ذاتی انتظامی کارروائی کو رکوایا جائے
قصور کی صحافی برادری نے آزادی صحافت پہ شب خون مارنے والے افسران کے خلاف وزیر اعلی پنجاب سے نوٹس کی اپیل کی ہے
قصور: ڈی ایچ کیو ہسپتال ایمرجنسی وارڈ، مریضہ تڑپتی رہی،ڈاکٹرکاویڈیوبنا کر چیک کروانے کا حکم
قصور،باغی ٹی وی (بیوروچیف غنی محمود) بلھےشاہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کی ایمرجنسی وارڈ میں مریضہ تکلیف سے تڑپتی رہی مگر ایمرجنسی میں ڈاکٹر نے مریضہ کو بیڈ پر چیک کرنے کی بجائے مریضہ کی ویڈیو بنا کر چیک کروانے کا حکم سنا دیا
تفصیلات کے مطابق بلھےشاہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کی ایمرجنسی وارڈ میں اقرا نامی خاتون جو انتہائی تکلیف میں مبتلا تھی کو فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال لایا گیا مگر ڈاکٹراپنے دفتر سے نکل کر مریضہ کو چیک کرنے سے انکار کر دیا ،جس پر ایم ایس ڈاکٹر نیاز سے رابطہ کیا گیا انہوں نے ڈی ایم ایس کو ریفر کر دیا مگر اسکے باوجود بھی ڈاکٹر نے مریضہ کو چیک نہ کیا
ڈیوٹی پر موجود نرسز نے مریضہ کو طبی امداد فراہم کی جبکہ اس صورت حال کے بارے میں مریضہ کے ورثا نے جب میڈیا کو آگاہ کیا تو ڈاکٹر سیخ پا ہو گئے اور میڈیا کو آگاہ کرنے کے جرم میں مریضہ کو طبعی امداد فراہم کرنے کی بجائے اس کو لاہور ریفر کردیا
مریضہ کے ورثا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈسٹرکٹ ہسپتال قصور میں مریضوں کے ساتھ انتھائی ناروا سلوک کیا جاتا ہے طبعی امداد کی بروقت فراہمی تو دور کی بات ڈاکٹرز مریض کو چیک کرنا بھی گوارہ نہیں کرتے جبکہ ان ڈاکٹرز نے اپنے پرائیویٹ ہسپتال کلینک بنا رکھے ہیں ہسپتال میں ڈاکٹرز کے نامناسب رویے سے تنگ آئے مریض ان کے پرائیویٹ ہسپتالوں کا رخ کرتے ہیں
انھوں وزیراعلی پنجاب مریم نواز، چیف سیکرٹری پنجاب اور سیکرٹری ہیلتھ پنجاب علی جان سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کی ناگفتہ بہ صورت حال اور مریضوں کے ساتھ ناروا سلوک ان کے علاج معالجہ میں غفلت کا نوٹس لیا جائے اور ہماری مریضہ کا علاج نہ کرنے پر ان کے خلاف تادیبی کارروائی کی جائے.









