Baaghi TV

Category: قصور

  • انٹرنیٹ و سیلولر نیٹ نہایت سست روی کا شکار

    انٹرنیٹ و سیلولر نیٹ نہایت سست روی کا شکار

    قصور

    انٹرنیٹ سلو،انٹرنیٹ صارفین خاص کر سیلولر ڈیٹا صارفین سخت پریشان،

    تفصیلات کے مطابق قصور شہر و قرب و جوار کے دیہات میں گزشتہ کئی روز سے انٹرنیٹ بہت سلو ہے خاص کر سیلولر انٹرنیٹ کی سپیڈ بہت کم ہے جس کے باعث صارفین سخت پریشان ہیں

    LTE اور VoLT
    نا ہونے کے برابر ہے بینڈوتھ تک رسائی سست ہے جس کے باعث شہریوں کے انٹرنیٹ پیکج بے مقصد ہی ختم ہو رہے ہیں اور طالب علموں کیساتھ ساتھ کاروباری لوگوں کو بھی سخت مشکلات کا سامنا ہے
    شہریوں نے ضلعی انتظامیہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

  • انسدادِ پولیو مہم جاری،والدین سےخاص  اپیل

    انسدادِ پولیو مہم جاری،والدین سےخاص اپیل

    قصور
    انسداد پولیو مہم جاری،سینکڑوں انسداد پولیو ٹیمیں گھر گھر جا کر بچوں کو حفاظتی قطرے پلا رہی ہیں

    تفصیلات کے مطابق قصور ضلع بھر میں کل 26 فروری سے انسدادِ پولیو مہم شروع ہے جو کہ 1 مارچ تک جاری رہے گی جس میں ہر گلی محلے و دیہات میں سینکڑوں پولیو ٹیمیں گھر گھر جا کر چھوٹے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے حفاظتی قطرے پلائیں گیں
    پولیو ورکرز کی سیکیورٹی کیلئے قصور پولیس کے 600 جوان تعینات کئے گئے ہیں جو پولیو ورکرز کے ہمراہ سیکیورٹی کے فرائض سر انجام دیں گے
    ضلعی انتظامیہ قصور،سی ای او ہیلتھ قصور نے والدین سے اپیل کی ہے کہ اپنے کم عمر بچوں کو لازمی پولیو کے قطرے پلائیں اور ڈیوٹی پہ موجود پولیو ورکرز سے مکمل تعاون کریں

  • آمد رمضان کے پیش نظر قیمتوں میں خودساختہ اضافہ

    آمد رمضان کے پیش نظر قیمتوں میں خودساختہ اضافہ

    قصور

    آمد رمضان کے پیش نظر دکانداروں نے اشیاء کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافے کرنے شروع کر دیئے،انتظامیہ سے نوٹس کی اپیل

    تفصیلات کے مطابق قصور ضلع بھر میں آمد رمضان کے پیش نظر دکانداروں نے اشیاء کی قیمتوں میں خودساختہ اضافہ کرنا شروع کر دیا ہے
    حسب سابق کی طرح اس بار بھی رمضان سے قبل ہی دکانداروں نے ماہ رمضان میں زیادہ استعمال ہونے والی چیزوں مثلاً کجھور،گھی،شربت، چینی،دودھ،دھی،پھل و سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ کرنا شروع کر دیا ہے جس کے باعث مہنگائی کے مارے عام غریب لوگ سخت مشکلات کا شکار ہیں
    شہریوں نے ضلعی انتظامیہ سے استدعا کی ہے کہ پرائس کنٹرول مینجمنٹ پہ عمل درآمد کروانے کے لئے رمضان سے پہلے ہی کاروائی کی جائے اور گراں فروشوں کو مذموم مقاصد سے روکا جائے تاکہ مہنگائی کی پسی ہوئی عوام آرام سے رمضان کے روزے رکھ سکیں

  • پولیس میں بھرتی کا عمل جاری،جسمانی ٹیسٹ و جسمانی پیمائش

    پولیس میں بھرتی کا عمل جاری،جسمانی ٹیسٹ و جسمانی پیمائش

    قصور
    گزشتہ روز قصور پولیس میں نئی بھرتی کیلئے جسمانی پیمائش کا و دیگر ٹیسٹ عمل میں لائے گئے
    ڈسٹرکٹ پولیس لائنز قصور میں کانسٹیبلز، لیڈی کانسٹیبلز، ڈرائیور کانسٹیبلز اور ٹریفک اسسٹنٹس کے جسمانی پیمائش کی گئی اور
    ریکروٹمنٹ بورڈ میں شامل سینئر افسران کی زیر نگرانی امیدواروں کے فزیکل ٹیسٹ مکمل کئے گئے
    جسمانی پیمائش مرحلے کے پہلے روز 02 ہزار کے قریب امیدواروں نے شرکت کی اور قد و چھاتی کی پیمائش کروائی
    فزیکل ٹیسٹ کے تمام مراحل کی ویڈیو بنائی گئی تاکہ شفافیت اور میرٹ کو یقینی بنایا جا سکے
    ڈی پی او قصور کا کہنا ہے کہ ملک و قوم کی خدمت کا جذبہ رکھنے والے نوجوان اور خواتین امیدواروں کو پولیس فورس کا حصہ بنایا جارہا ہے
    پولیس فورس میں بھرتی کا عمل مکمل شفافیت اور جاری کردہ ایس او پیز کے مطابق مکمل کیا جا رہا ہے

  • قصور:این اے 131 سے الیکشن میں حصہ لینے والے ٹی ایل پی کے امیدوار سردار حافظ منیب احمد ڈوگر کا حلقے کا دورہ

    قصور:این اے 131 سے الیکشن میں حصہ لینے والے ٹی ایل پی کے امیدوار سردار حافظ منیب احمد ڈوگر کا حلقے کا دورہ

    قصور،باغی ٹی وی( طارق نوید سندھو ڈسٹرکٹ رپورٹر) این اے 131 سے الیکشن میں حصہ لینے والے ٹی ایل پی کے امیدوار سردار حافظ منیب احمد ڈوگر کا حلقے کا دورہ

    NA-131 میں MNA کے امیدوار سردار حافظ منیب احمد ڈوگر نے یونین کونسل نمبر 11 کا دورہ کیا اور علاقہ کے معززین کا شکریہ ادا کیا اور اس بات کی یقین دہانی کروائی کہ آپ کے ہر جائز کام میں جہاں میری ضرورت پڑی میں آپ کے ساتھ ہوں۔

    اس دوران سردار حافظ منیب احمد ڈوگر کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ میری زندگی کا پہلا الیکشن تھا اور پہلی ہی بار میں تحریک لبیک پاکستان کو 47000 ووٹ ملے ہیں اور قصور کی عوام نے یہ ثابت کیا ہے کہ وہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کے خواہاں ہیں اور نظام مصطفی کا نفاذ چاہتے ہیں،

    ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ میں آج سے ہی اپنے اگلے الیکشن کی کمپین کا آغاز کر رہا ہوں اور ہر وقت میں آپ کے علاقہ میں ہی موجود رہوں گا۔

    اس دوران مشتاق کالونی قصور میں چوہدری احمد رضا قصوری، طارق نوید سندھو، علی شیر سندھو، نور خان، رانا عرفان باو، بانا سید دیوان شاہ، ساجد جوئیہ، ایم منشاء، مہر شکیل، خرم شہزاد اعوان اور ملک ثاقب سے ملاقات کی اور الیکشن میں بھرپور ساتھ دینے پر شکریہ بھی ادا کیا۔

  • ضلع بھر میں پتنگ بازی،پتنگ سازی،پتنگ فروشی جاری

    ضلع بھر میں پتنگ بازی،پتنگ سازی،پتنگ فروشی جاری

    قصور
    سرعام پتنگ بازی و پتنگ سازی جاری،پولیس مکمل ناکام،شہریوں کی آئی جی پنجاب سے اپیل

    تفصیلات کے مطابق ضلع قصور میں پتنگ بازی جیسا خونی کھیل جاری ہے جسے کنٹرول کرنے میں قصور پولیس مکمل طور پر ناکام ہے
    پتنگ بازی سے بجلی کی تاروں کے جڑنے سے ٹرانسفارمرز کا بھی نقصان ہو رہا ہے جو کہ واپڈا کی بجائے عوام کو خود اپنے پلے سے ٹھیک کروانا پڑتا ہے نیز پتنگ بازی کے باعث آئے روز لڑائی جھگڑے بھی جنم لے رہے ہیں
    شہر قصور میں سرعام پتنگ بازی و پتنگ سازی کی جا رہی ہے جس پہ پولیس کی جانب سے چند ایک افراد کو پکڑا گیا تاہم مکمل کاروائی عمل میں نہیں لائی جا رہی جس کے باعث سرعام پتنگ بازی کی ہو رہی ہے
    شہریوں نے ڈی پی او قصور آر پی او شیخوپورہ ریجن اور آئی جی پنجاب سے نوٹس لے کر نہ صرف پتنگ بازی کی روک تھام کا مطالبہ کیا ہے بلکہ اس کام میں معاونت کرنے والے اور سست روی کا شکار پولیس اہلکاروں کے خلاف کاروائی کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے

  • ایک ہی دن میں دو مذہبی کارکنان قتل،تحقیقات کا مطالبہ

    ایک ہی دن میں دو مذہبی کارکنان قتل،تحقیقات کا مطالبہ

    قصور
    ایک ہی دن مذہبی جماعتوں کے دو کارکنان قتل،تحقیات کرنے اور ملزمان کو جلد سے جلد گرفتار کرنے کا مطالبہ

    تفصیلات کے مطابق پرسوں ایک ہی دن میں دو جوان کارکنان مذہبی جماعت کو بیدردی سے قتل کیا گیا جس پہ علاقے میں سخت خوف و ہراس پایا جا رہا ہے
    پرسوں عبدالرحمن ناصر ولد مولانا شکیل الرحمن ناصر راہنما مرکزی جمیعت اہلحدیث پاکستان کو پتوکی کے علاقے بھائی کوٹ کے نزدیک قتل کیا گیا جبکہ دوسرا واقعہ قصور کے نواحی قصبے کھڈیاں کے نزدیک پیش آیا جس میں پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے کارکن امجد علی
    کو گولی مار کر قتل کیا گیا
    واضع رہے کہ قتل ہونے والے دونوں جوانوں کا تعلق مذہبی جماعتوں سے تھا
    گزشتہ سال سے ابتک مذہبی جماعتوں کے کئی کارکنان کو قتل کیا گیا ہے جس پہ لوگوں میں سخت تشویش پائی جا رہی ہے
    لوگوں نے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان اور ڈی پی اور قصور طارق عظیم سندھو سے ملزمان کی جلد سے جلد گرفتاری اور اصل حقائق سامنے لانے کی استدعا کی ہے

  • تھانیدار کا سرعام تشدد،ویڈیو وائرل،کاروائی کا مطالبہ

    تھانیدار کا سرعام تشدد،ویڈیو وائرل،کاروائی کا مطالبہ

    قصور
    انسپیکٹر نے سرعام ایک شحض کو تھپڑ مارے،ویڈیو سوشل میڈیا پہ وائرل،عوام کا انسپیکٹر کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ دن قصور کی تحصیل پتوکی کے تھانہ سٹی پتوکی میں تعینات اے ایس آئی لیاقت علی نے شہری کو سرعام تھپڑ مارے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پہ وائرل ہوئی اور لوگوں نے اے ایس آئی کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کا مطالبہ کیا
    جس پہ ڈی پی او قصور نے نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی پتوکی کو میرٹ پہ کاروائی کرنے کا حکم جاری کیا اور کہا کہ
    کسی بھی شہری سے بدتمیزی اور تشدد ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا جو پولیس اہلکار اس کا مرتکب ہو گا اسے قانونی کاروائی کا سامنا کرنا پڑے گا
    عوام کی جانب سے مطالبہ ہے کہ ملزم پولیس اہلکار کے خلاف سخت کاروائی کی جائے تاکہ کوئی بھی شحض خود کو قانون سے بالاتر نا سمجھے اور لوگوں کو قرار واقعی احساس ہو کہ پولیس عوام کی محافظ ہے
    شہریوں کا کہنا ہے کہ اگر محض باتوں تک بیان محدود رہا تو لوگوں کا پولیس سے اعتبار اٹھا اعتبار بحال نا ہو سکے گا

  • 20 فٹ لمبا مگرمچھ ،لوگوں میں خوف و ہراس

    20 فٹ لمبا مگرمچھ ،لوگوں میں خوف و ہراس

    قصور
    گزشتہ سال سیلاب میں بہہ کر آنے والا 20 فٹ لمبا مگرمچھ لوگوں کیلئے خطرہ

    تفصیلات کے مطابق قصور گنڈا سنگھ بارڈر کے قریب واقع دریائے ستلج میں 20 فٹ لمبا مگرمچھ لوگوں کیلئے خوب کی علامت بنا ہوا ہے
    مقامی رہائشیوں کا کہنا ہے کہ یہ مگرمچھ گزشتہ سال 6 ماہ قبل آنے والے سیلاب کے باعث انڈین علاقے سے آیا ہے جس کے باعث مقامی لوگ میں خوف ہراس پایا جاتا یے
    مقامی لوگ اس سے پریشان ہیں جس کے باعث اس مگرمچھ کو بھی خطرہ ہے کہ کوئی اسے مار نا دے تاہم لوگوں کو اس سے اپنی جانوں کا زیادہ خطرہ رہتا ہے
    اس ساری صورتحال کے باعث لوگوں نے وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ قصور سے مطالبہ کیا ہے کہ اس کا سدباب کیا جائے اسے پکڑ کر کسی چڑیا گھر منتقل کیا جائے یا پھر اس کا کوئی اور سدباب کیا جائے تاکہ لوگوں کی جانیں بھی محفوظ رہیں اور مگرمچھ بھی محفوظ رہے

  • سرکاری خاتون ٹیچر پہ ملزمان کا سکول  میں تشدد

    سرکاری خاتون ٹیچر پہ ملزمان کا سکول میں تشدد

    قصور
    غنڈہ گرد عناصر کا خاتون ٹیچرپر پر تشدد ،خاتون ٹیچر کے چہرے پر تھپڑوں کی بارش کر دی،ملزمان کو پکڑنے کا مطالبہ

    تفصیلات کے مطابق قصور کے نواحی قصبے مصطفی آباد للیانی کے نواحی گاؤں تھہ دیال سنگھ میں تعینات خاتون ٹیچر اسرا حفیظ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ گورنمنٹ گرلز سکول تھہ دیال سنگھ میں تعینات ہوں۔آج زوہیب اپنی بہن زیبا کی سکول سے چھٹی لینے کیلئے بغیر اجازت گرلز کلاسز میں چلا گیا جس پر میں نے اسے اپنے پاس بلایا اور بتایا کہ بچی پہلے ہی بہت زیادہ چھٹیاں کرتی ہے اور پیپرز کے دوران چھٹی دینے سے بچوں کے رزلٹ پر بھی برا اثر پڑتا ہے۔جس پر زوہیب غصے میں آگیا کر دھمکیاں اور گالم گلوچ کرتے ہوئے وہاں سے چلا گیا
    چھٹی کے وقت جب میرے والد صاحب مجھے لینے کیلئے آئے تو زوہیب اپنے چار،پانچ ساتھیوں سمیت دوبارہ آگیا اور آتے ہی مجھ سے اور میرے والد سے گالم گلوچ شروع کر دی اس کے بعد زوہیب نے مجھے زدوکوب کیا، مجھے اور میرے بوڑھے والد کو بے تحاشا تھپڑ مارے
    علاقہ مکینوں نے بڑی مشکل سے میری اور میرے والد کی جان چھڑوائی
    پرنسپل گورنمنٹ سکول تھہ دیال سنگھ سے اعلیٰ حکام سے کاروائی اور تحفظ کی اپیل کی ہے
    علاوہ ازیں پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی