Baaghi TV

Category: قصور

  • 20 فٹ لمبا مگرمچھ ،لوگوں میں خوف و ہراس

    20 فٹ لمبا مگرمچھ ،لوگوں میں خوف و ہراس

    قصور
    گزشتہ سال سیلاب میں بہہ کر آنے والا 20 فٹ لمبا مگرمچھ لوگوں کیلئے خطرہ

    تفصیلات کے مطابق قصور گنڈا سنگھ بارڈر کے قریب واقع دریائے ستلج میں 20 فٹ لمبا مگرمچھ لوگوں کیلئے خوب کی علامت بنا ہوا ہے
    مقامی رہائشیوں کا کہنا ہے کہ یہ مگرمچھ گزشتہ سال 6 ماہ قبل آنے والے سیلاب کے باعث انڈین علاقے سے آیا ہے جس کے باعث مقامی لوگ میں خوف ہراس پایا جاتا یے
    مقامی لوگ اس سے پریشان ہیں جس کے باعث اس مگرمچھ کو بھی خطرہ ہے کہ کوئی اسے مار نا دے تاہم لوگوں کو اس سے اپنی جانوں کا زیادہ خطرہ رہتا ہے
    اس ساری صورتحال کے باعث لوگوں نے وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ قصور سے مطالبہ کیا ہے کہ اس کا سدباب کیا جائے اسے پکڑ کر کسی چڑیا گھر منتقل کیا جائے یا پھر اس کا کوئی اور سدباب کیا جائے تاکہ لوگوں کی جانیں بھی محفوظ رہیں اور مگرمچھ بھی محفوظ رہے

  • سرکاری خاتون ٹیچر پہ ملزمان کا سکول  میں تشدد

    سرکاری خاتون ٹیچر پہ ملزمان کا سکول میں تشدد

    قصور
    غنڈہ گرد عناصر کا خاتون ٹیچرپر پر تشدد ،خاتون ٹیچر کے چہرے پر تھپڑوں کی بارش کر دی،ملزمان کو پکڑنے کا مطالبہ

    تفصیلات کے مطابق قصور کے نواحی قصبے مصطفی آباد للیانی کے نواحی گاؤں تھہ دیال سنگھ میں تعینات خاتون ٹیچر اسرا حفیظ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ گورنمنٹ گرلز سکول تھہ دیال سنگھ میں تعینات ہوں۔آج زوہیب اپنی بہن زیبا کی سکول سے چھٹی لینے کیلئے بغیر اجازت گرلز کلاسز میں چلا گیا جس پر میں نے اسے اپنے پاس بلایا اور بتایا کہ بچی پہلے ہی بہت زیادہ چھٹیاں کرتی ہے اور پیپرز کے دوران چھٹی دینے سے بچوں کے رزلٹ پر بھی برا اثر پڑتا ہے۔جس پر زوہیب غصے میں آگیا کر دھمکیاں اور گالم گلوچ کرتے ہوئے وہاں سے چلا گیا
    چھٹی کے وقت جب میرے والد صاحب مجھے لینے کیلئے آئے تو زوہیب اپنے چار،پانچ ساتھیوں سمیت دوبارہ آگیا اور آتے ہی مجھ سے اور میرے والد سے گالم گلوچ شروع کر دی اس کے بعد زوہیب نے مجھے زدوکوب کیا، مجھے اور میرے بوڑھے والد کو بے تحاشا تھپڑ مارے
    علاقہ مکینوں نے بڑی مشکل سے میری اور میرے والد کی جان چھڑوائی
    پرنسپل گورنمنٹ سکول تھہ دیال سنگھ سے اعلیٰ حکام سے کاروائی اور تحفظ کی اپیل کی ہے
    علاوہ ازیں پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی

  • الیکشن گیا تو بجلی بھی گئی،سدا الیکشن ہی رہے،عوامی خواہش

    الیکشن گیا تو بجلی بھی گئی،سدا الیکشن ہی رہے،عوامی خواہش

    قصور
    الیکشن گیا تو بجلی بھی گئی،الیکشن دنوں میں مہمان کی طرح آرام پہنچانے والی بجلی نے جانا اور آنا شروع کر دیا،الیکشن سدا ہی رہے تو اچھا ہے معصوم عوام کی خواہش

    تفصیلات کے مطابق قصور ضلع بھر میں الیکشن سے قبل لوڈشیڈنگ نے لوگوں کی چیخیں نکلوا رکھی تھیں سخت سردی کے دنوں میں جب لوڈ نا ہونے کے برابر تھا،تب گھنٹوں بجلی بند رکھی جاتی تھی جس پہ عوام نے پرزور مطالبے کئے تاہم کوئی شنوائی نا ہوئی مگر جیسے جیسے الیکشن کے دن قریب آتے گئے غیبی امداد کی طرز پہ لوڈشیڈنگ میں کمی ہوتی گئی حتی کہ الیکشن سے ایک ہفتہ قبل سے الیکشن دن سے دو چار روز بعد تک بجلی مہمان کی طرح لوگوں کو آرام پہنچاتی رہی اور عوام نے گمان کرنا شروع کر دیا کہ شاید اب لوڈشیڈنگ نا ہوگی تاہم دو تین دن سے جب کہ الیکشن کی بازگشت بہت کم رہ گئی ہے،لوڈشیڈنگ نے لوگوں کو یاد کروا دیا کہ مہمان کبھی بھی جا سکتا ہے
    سو اب ایک بار پھر سے بجلی جانے اور آنے کا سلسلہ شروع ہو گیا جس کے بابت گمان ہے کہ گرمی کیساتھ لوڈ بڑھنے سے 24 گھنٹوں میں شاید دو چار گھنٹے ہی بجلی ملا کرے گی
    معصوم اور سادا لوح عوام نے سوچنا شروع کیا ہے کہ اگر بجلی الیکشن دنوں میں رہنا لازم ہے تو سدا الیکشن ہی رہنے دیں تاکہ لوگ بجلی سے محروم تو نا رہیں

  • مزار میں واقع قبر کی کھدائی،اہلیان علاقہ میں تشویش

    مزار میں واقع قبر کی کھدائی،اہلیان علاقہ میں تشویش

    قصور
    نامعلوم چور مزار کی قبر کی کھدائی کرگئے،دیگ کے نشانات،اہل علاقہ میں تشویش

    تفصیلات کے ضلع قصور کے گاؤں نجابت میں گزشتہ دن ایک دربار کی قبر کو نا معلوم لوگوں نے کھودا جس سے بہت بڑے گڑھے پڑ گئے
    اہلیان علاقہ کے مطابق بابا واد شہید کے مزار میں ان کی قبر کی کھدائی ہوئی دیکھی گئی جس سے لوگوں کو گمان ہوتا ہے کہ یہاں قبر کے آثار نہیں ملتے
    تاہم گمان کیا جا رہا ہے کہ یہاں قیمتی زیورات سونا چاندی وغیرہ تقسیم ہند کے وقت چھپایا گیا ہو گا جسے نامعلوم لوگ اکھاڑ کر لے گئے ہیں
    کھدائی کی جگہ پہ دیگ نما دو گھڑہوں کے نشان پائے گئے ہیں
    اس واردات پہ اہلیان علاقہ سخت تشویش کا شکار ہیں
    واضع رہے کہ تقسیم سے قبل قصور ضلع سکھ اقلیت کی آماجگاہ تھا
    نیز اس سے قبل کچھ سال پہلے بھی قصور کے نواحی گاؤں کھارا کے مزار بابا بیلی رام اور موضع اوراڑہ کے دربار بابا راجہ رام کے مزاروں کی کھدائی کی جا چکی ہے

  • ری نیو کروانے والے ڈرائیونگ لائسنس ہولڈرز کی دہائی

    ری نیو کروانے والے ڈرائیونگ لائسنس ہولڈرز کی دہائی

    قصور
    ڈرائیونگ لائسنس ہولڈرز ٹریفک پولیس سے اپیل،خدارا چار ماہ سے ری نیو کروائے جانے والے لائسنس پہنچا دو،

    تفصیلات کے مطابق قصور میں لرنر ڈرائیونگ لائسنس تو بن رہے ہیں مگر چار ماہ قبل ری نیو کروائے جانے والے لائسنس ہولڈرز کو ابھی تک ان کے لائسنس نہیں مل سکے بیشتر
    ڈرائیونگ لائسنس ہولڈرز کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ گزشتہ سال نومبر میں اپنے لائسنس ری نیو کروائے جانے کے باوجود بھی لائسنس نا ملے ہیں
    حالانکہ ڈرائیونگ لائسنس برانچ کی جانب سے شہریوں کو لائسنس ری نیو کروائے جانے پہ کہا جاتا ہے کہ ایک ماہ تک آپ کے گھر والے ایڈریس پہ بزریعہ ڈاک لائسنس پہنچ جائے گا جس کے 180 روپیہ الگ سے وصول کئے گئے تاہم بیشتر شہریوں کی طرف سے بتایا گیا کہ ابھی تک لائسنس نہیں مل سکے ہیں

    شہریوں نے پنجاب پولیس اور لائسنس پرنٹ کرنے والی انتظامیہ سے استدعا کی ہے کہ جلد سے جلد ہمارے پرنٹ شدہ ری نیو ڈرائیونگ لائسنس ہمیں ہمارے گھروں میں بذریعہ ڈاک بھجوائے جائیں

  • الیکشن کے لئے سامان آج رات پہنچا دیا جائے گا

    الیکشن کے لئے سامان آج رات پہنچا دیا جائے گا

    قصور
    الیکشن 2024 کیلئے ووٹنگ کل ہو گی ،آج رات سامان پہنچا دیا جائے گا،فوج،پولیس و دیگر عملہ تعینات ہو گا

    تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح ضلع قصور میں بھی کل عام انتخابات 2024 کیلئے پولنگ ہو گی جس میں فوج،پولیس و دیگر انتخابی عملہ حصہ لے گا
    انتخابی عملے کو پولنگ سٹیشنوں پہ آج رات سامان پہنچا دیا جائے گا
    اور کل صبح سے قبل از شام ووٹنگ ہو گی

    کل رات سے جلسے جلوسوں کی مدت ختم ہونے کے باعث امیدوار اپنے اپنے ووٹرز اور سپورٹرز کو بذریعہ کال اور خود جا جا کر یاددہانی کروا رہے ہیں

    قصور میں ن لیگ اور پی ٹی آئی کے مابین کانٹے دار مقابلہ ہو گا تاہم اس بار مذہبی جماعتوں میں سے پاکستان مرکزی مسلم لیگ ،تحریک لبیک پاکستان اور جماعت اسلامی کے بھی مضبوط امیدوار ہونے کے باعث مقابلہ مذید سخت ہو گا تاہم اس بار ووٹ کے بائیکاٹ اور مذہبی جماعتوں کو ووٹ دینے والوں کی بڑی تعداد بھی کافی سامنے آ رہی ہے

  • میرادور جاری رہتا تو پورے ملک میں کوئی بے روزگار نہیں رہتا،نواز شریف

    میرادور جاری رہتا تو پورے ملک میں کوئی بے روزگار نہیں رہتا،نواز شریف

    قصور: پاکستان مسلم لیگ(ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ دعوے کے ساتھ کہتا ہوں کہ نواز شریف کا دور جاری رہتا تو پورے ملک میں کوئی بے روزگار نہیں رہتا، یہ بات کوئٹہ، پشاور، لاہور اور کراچی کے عوام بھی سن لیں۔

    باغی ٹی وی : قصور کے علاقے کھڈیاں میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ الیکشن 8 کو ہیں لیکن آج یہاں جشن کا سماں ہے اور نوجوانوں کی بڑی تعداد موجود ہے، عوام کا پہاڑ ہے، سفید داڑھی والا بھی یوتھ ہے اور ہم سب یوتھ ہیں، شہباز شریف یہاں سے الیکشن لڑ رہے ہیں، اس کی سمجھ مجھے آرہی ہے اور یہاں جو جذبہ موجود ہے اس کی بھی سمجھ ہے، شہباز شریف کو یقین ہے کہ کھڈیاں کی تقدیر بدلنے والی ہے شہباز شریف 9 کے بعد تو آئیں گے لیکن یہ بتا کر جائیں کے کھڈیاں اور کوٹ رادھاکشن کو کیا دے کر جا رہے ہوں اور ان کو کچھ دیے بغیر جانے نہیں دینا اور یہاں کی تقدیر بدل جانی چاہیے،شہباز شریف وعدہ کریں کہ کھڈیاں کی سڑکیں پیرس کی سڑکوں کو مات کرے، راستہ کسی موٹروے سے کم نہیں ہونا چاہیے، کھڈیاں کا کیا قصور ہے کہ یہاں یونیورسٹی نہیں بنی۔

    نواز شریف نے کہا کہ میری حکومت ختم نہیں کی جاتی تو کوئی بھی نوجوان بے روزگار نہیں ہوتا اور سب کے پاس باعزت روزگار ہوتا اور یہ بات میں یقین سے کہہ رہا ہے اور دعوے کے ساتھ کہتا ہوں کہ نواز شریف کا دورہ جاری رہتا تو پورے ملک میں کوئی بے روزگار نہیں رہتا، یہ بات کوئٹہ، پشاور، لاہور اور کراچی کےعوام بھی سن لیں،ہم نے بہت ٹھوکریں کھائی ہیں لیکن ہمیں ان ٹھوکروں اور مشکلوں سے باہرنکلنا، پھر ترقی کی دوڑ میں شامل ہونا ہے اور ہم نے پھر ایشین ٹائیگر بننا ہے، میرے سامنے بڑے کام کے لوگ بیٹھےہوئے ہیں، ان سے کام لو اور اس جذبے کو پاکستان کے لیے استعمال کرو، یہ جذبہ پاکستان میں انقلاب پیدا کرے گا اور پاکستان کی تقدیر بدل دے گا۔

    دوسری جانب قصور میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ نوازشریف کی قیادت میں ضلع قصور کو لاہور بنا دیں گے اور ہر چیز دیں گے ایک طرف نوازشریف وطن سے محبت کرتا ہےدوسری طرف ملک دشمنی ہے نواز شریف چوتھی مرتبہ وزیراعظم بن کر ملک کو مشکلات سے نکالیں گے ایک طرف ایثار و قربانی ہے تو دوسری طرف لالچ اور پیسہ بٹورنے کی خواہش ہے۔ ایک طرف تحمل اور برداشت ہے تو دوسری طرف تکبر اور رعونت ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ایک طرف 9 مئی والا ہے تو دوسری طرف 28 مئی والا نوازشریف بیٹھا ہے۔ نوازشریف نے ملک کو ایٹمی قوت بنایا۔ حالیہ سالوں میں جب سیلاب آئے تو وہ دھرنے دیتے رہے، سازشیں کرتے رہے ایک طرف اندھیرے تھے نوازشریف روشنی لایاماضی میں جب بھی ملک پر کڑا وقت آیا نوازشریف آگے بڑھ کر آیا۔

  • پی ٹی آئی کے ورکرز کو پیغام دیتی ہوں، نفرت کی سیاست کو دفن کر دو، مریم نواز

    پی ٹی آئی کے ورکرز کو پیغام دیتی ہوں، نفرت کی سیاست کو دفن کر دو، مریم نواز

    عام انتخابات،مسلم لیگ ن کا آج قصور میں انتخابی مہم کا آخری جلسہ ہو رہا ہے،

    مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے جلسے سے خطاب میں کہا کہ تازہ ترین سروے میں (ن) لیگ مقبول ترین جماعت قرار پائی،کہا گیا نواز شریف تاریخ کا حصہ بن گئے،ظلم اور جبر کی ہر حد کو پھلانگا گیا، ن لیگ مقبولیت میں تمام جماعتوں کو پیچھے چھوڑ گئی،ہر سروے مخالفین کے پرخچے اڑا رہا ہے.میں ملک اور قوم کی خاطر، خود پر کئے تمام مظالم بھلانے کےلئے تیار ہوں،میں بھی اپنے اور والد کے ساتھ کیے گئے ہر برے سلوک کو بھلانے کو تیار ہوں، نواز شریف کے مخالفین نے مشہور ہونے کا اور اپنی کارکردگی چھپانے کا طریقہ ڈھونڈ لیا ہے کہ نواز شریف پر تنقید شروع کردیتے ہیں،

    مریم نواز کا کہنا تھا کہ میرا سیاسی جنم ایک ایسے دور میں ہوا جہاں ماں بہن بیٹی کی کوئی عزت نہیں تھی، جہاں بہنوں بیٹیوں کو جیلوں میں ڈالا جاتا تھا ،کال کوٹھڑیوں میں ڈالا گیا، باپ کے سامنے گرفتار کر سزائے موت کی چکی میں رکھا گیا لیکن یہ بھی بتاؤں کہ جلسوں میں بھی بڑوں سے لے کر چھوٹوں تک نے کردار کشی، مجھ پر ذاتی حملے کئے گئے، بدتمیزی، بدتہذیبی کی گئی، مجھ پر جملے کسے گئے،آج ان کی چوری پکڑی گئی، نوا ز شہباز نے ایک لفظ بھی نہیں بولا، میرے لئے آسان نہیں مشکل وقت تھا،میں نے اپنی ماں‌کھوئی جو کبھی واپس نہیں آئے گی، میں آج اس جلسے کو گواہ بنا کر کہنا چاہتی ہوں،کہ یہ مہم کا آخری جلسہ ہے، میں آپ کی خاطر ملک کی خاطر، قوم کی خاطر تمام مظالم بھلانے کو آج تیار ہوں، میں آج وعدہ کرتی ہوں، میں سب کو دعوت دیتی ہوں آؤ، ظلم، انتقام ، جبر جلاؤ گھیراؤ‌کا باب آج بند کر دیں، تحریک انصاف کے نوجوانوں کو کہتی ہیں کہ آ پ کو ورغلایا گیا، جیلوں میں پڑے ہو، نفرت کی سیاست کو ہمیشہ کے لئے دفن کر دو،میں ایسے پاکستان کا خواب دیکھتی ہوں جہاں نوجوانوں کے پاس روزگار ہوں نوجوان ڈگریاں لے کے در بدر نہ گھوم رہے ہو اور انشاءاللہ یہ خواب پورا ہوگا

    مریم نواز کا کہنا تھا کہ کہتے ہیں مریم نواز کی ساری تقریر نواز شریف سے شروع ہوکر نواز شریف پر ختم ہوتی ہے تو کہنا چاہتی تو مریم نواز تو نواز شریف کی بیٹی ہے انکی کارکن ہے یہاں تو یہ حالت ہے نواز شریف کے تمام مخالفین کی ساری تقریر بھی نواز شریف سے شروع ہوکر نواز شریف پر ہی ختم ہوتی ہے،میں خواب دیکھتی ہوں ایسا پاکستان کا جہاں پر امن،بھائی چارہ اور سلامتی ہو،عوام نے ہر ظلم، ہرجبرسہا لیکن نواز شریف کا ساتھ نہیں چھوڑا،مسلم لیگ ن کو قصور سے محبت ہے،آج سیاست شروع بھی نواز شریف سے ہورہی اور ختم بھی نواز شریف پر ہورہی ہے، گزشتہ 6-7سال میں نواز شریف پر ظلم و جبر کی ہر لائن کراس کی گئی

    ووٹ صرف اصل شناختی کارڈ پر ہی ڈالا جا سکے گا، الیکشن کمیشن

    نتائج کب تک آئیں گے، اس پر کوئی حتمی وقت دینا ممکن نہیں، الیکشن کمیشن حکام

    عمران خان کا مستقبل مخدوش،بلاول کی شاندار حکمت عملی،بشریٰ عمران کو سرپرائز دیگی؟ حسین حقانی

    عمران خان کو سزا پر مبشر لقمان غمگین کیوں؟

    تیزاب گردی، مبشر لقمان پھٹ پڑے،کہاسرعام لٹکایا جائے

    تحریک انصاف آگے، حمزہ شہباز خطرے میں،عمران خان کو سزا،شریعت،قانون کیا کہتا؟

    عمران ،بشریٰ بی بی غیر شرعی نکاح کیس ، عدالتی فیصلہ درست ہے، مفتی قوی

    عمران بشریٰ شادی،عمران جھوٹ پر جھوٹ بولتے رہے، سب سامنے آ گیا

    ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، کے پی میں جرمانے، وارننگ نوٹس

  • پولیس اور پاک فوج کے مشترکہ فلیگ مارچ

    پولیس اور پاک فوج کے مشترکہ فلیگ مارچ

    قصور
    الیکشن 2024 کی امد کے پیش نظر ضلع بھر میں قصور پولیس اور پاک آرمی نے مشترکہ فلیگ مارچ کئے،

    تفصیلات کے مطابق جنرل الیکشن 2024 کیلئے قصور پولیس کی طرف سے سکیورٹی انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں
    قصور پولیس اور پاک آرمی نے ضلع بھر میں مشترکہ فلیگ مارچ کئے تاکہ الیکشن ڈے پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنایا جا سکے
    ڈی پی او قصور کا کہنا ہے کہ فل ڈریس ریہرسل کا انعقاد کرنے کا مقصد
    انتشار پھیلانے اور نقص امن کا سبب بننے والوں کیلئے پیغام جاری کرنا ہے کہ کسی بھی خلاف ورزی کی صورت میں ایسے عناصر سے سختی سے نمٹا جائے گا
    لہٰذہ قانون کی گرفت سے بچنے کیلئے انتشار اور غیر قانونی ہتھکنڈوں سے بچا جائے

  • قصور : ہم اس نظام کی بات کرتے ہیں جس نے ہمیں قرآن پڑھنا بھی سکھایا ہے اور تلوار رکھنے کا بھی حکم دیا ہے۔ حافظ منیب ڈوگر

    قصور : ہم اس نظام کی بات کرتے ہیں جس نے ہمیں قرآن پڑھنا بھی سکھایا ہے اور تلوار رکھنے کا بھی حکم دیا ہے۔ حافظ منیب ڈوگر

    قصور ،باغی ٹی وی (نامہ نگار طارق نوید سندھو کی رپورٹ ) ہم نظام مصطفی کی بات کرتے ہیں جس نے ہمیں قرآن پڑھنا بھی سکھایا ہے اور تلوار رکھنے کا بھی حکم دیا ہے۔ حافظ منیب ڈوگر
    تفصیل کے مطابق تحریک لبیک پاکستان کے زیر اہتمام عظیم الشان جلسے کا انعقاد کیا گیا جس میں پارٹی کے نامزد حلقہ NA-131 کے امیدوار سردار حافظ منیب احمد ڈوگر اورPP-177 کے امیدوار شیر محمد رضوی نے شرکت کی اور اپنے خیالات کا اظہارکیا

    ان کے علاوہ حضرت علامہ قاری فیض احمد صاحب، حضرت علامہ انتظار صاحب، حاجی آصف محمود صاحب، چوہدری احمد رضا قصوری صاحب، علی شیر سندھو اور اہل علاقہ کے معززین نے شرکت کی۔سردار حافظ منیب احمد ڈوگر کا کہنا تھا کہ ہم نظام مصطفی کا نفاذ چاہتے ہیں اور اپنا حق لینا جانتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ امن کے ساتھ ہمیں اپنا حق ملے گا

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم اس نظام مصطفی کی بات کرتے ہیں جس نے ہمیں قرآن پڑھنا بھی سکھایا ہے اور تلوار رکھنے کا بھی حکم دیا ہے۔ اورہم اسلامی جمہوریہ پاکستان میں رہتے ہیں اور ہمارے مذہب میں سود کو اللہ سے جنگ قرار دیا گیا ہے اور نعوذبااللہ ہم اس قابل نہیں ہیں ہم صرف نظام مصطفی کے لئے کام کر رہے ہیں ۔