Baaghi TV

Category: قصور

  • رمضان سے قبل پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ سے مہنگائی کا نیا طوفان

    رمضان سے قبل پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ سے مہنگائی کا نیا طوفان

    قصور
    رمضان سے قبل پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ باعث تشویش،بلیک مارکیٹنگ مافیا اور ناجائز منافع خور پہلے سے تیار بیٹھے تاجروں کو نیا بہانہ مل گیا

    تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ نے رمضان سے چند دن قبل پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرکے مہنگائی کے نئے طوفان کو دعوت دی ہے
    بلیک مارکیٹنگ مافیا اور ناجائز منافع خور تاجر پہلے سے ہی رمضان کی امد کے پیش نظر چیزوں کی قیمتوں میں خودساختہ اضافہ کئے بیٹھے ہیں تاہم اب ان کو سرکار کی طرف سے ایک اور بہانہ مل گیا ہے جس کے باعث وہ اب اپنی من مانیاں مذید کرینگے اور ماہ رمضان برکات میں لوگوں کو تگنی کا ناچ نچائیں گے
    گزشتہ رات گورنمنٹ نے پیٹرول کی قیمت میں 5 روپیہ فی لیٹر،ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 13 روپیہ فی لیٹر اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 2 روپے 56 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا ہے اور ابھی 31 مارچ تک کوئی پتہ نہیں کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مذید بڑھا دی جائیں
    عوام کا کہنا ہے کہ اشرافیہ کے خرچ کم کرنے کے دعوے بےبنیاد ہی نکلے نا تو سرکاری گاڑیوں میں کمی کی گئی ہے نا ہی پروٹوکول میں کمی ہوئی ، بس ایک عوام پہ ہی جینے کی تنگی کرنا ان حکمرانوں کا پسندیدہ مشغلہ ہے

  • مچھروں کی بہتات ،شہری ملیریا سمیت مختلف بیماریوں کا شکار

    مچھروں کی بہتات ،شہری ملیریا سمیت مختلف بیماریوں کا شکار

    قصور
    مچھروں کی بہتات،شہری ملیریا سیمت کئی خطرناک بیماریوں کا شکار،انتظامیہ نے عرصہ دراز سے مچھر مار سپرے نہیں کیا،شہری پریشان،انتظامیہ سے مچھر مار سپرے کرنے کا مطالبہ

    تفصیلات کے مطابق قصور میں مچھروں کی بہتات ہو گئی ہے
    مچھروں کی افزائش میں بڑی تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے جس کے باعث شہری ملیریا سمیت کئی خطرناک بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں
    ملیریا کے باعث لوگ بیمار ہو کر گھروں میں پڑے ہیں
    ضلعی انتظامیہ و ڈینگی سکواڈ کی بے حسی عروج پہ ہے
    عرصہ دراز سے مچھر مار سپرے نہیں کیا گیا جس کے باعث مچھروں کی افزائش دن بدن بڑھتی جا رہی ہے

    شہریوں نے ڈپٹی کمشنر قصور و سی ای او ہیلتھ سے مطالبہ کیا ہے کہ مچھر مار سپرے کیا جائے تاکہ مچھروں کی افزائش رکے اور لوگ مچھروں کے کاٹنے سے محفوظ رہ کر مختلف قسم کی بیماریوں سے بچ سکیں

  • پنجاب کلچر ڈے سرکاری طور پہ منایا جا رہا ہے

    پنجاب کلچر ڈے سرکاری طور پہ منایا جا رہا ہے

    قصور
    پنجاب بھر کی طرح آج قصور میں بھی پنجاب کلچر ڈے منایا جا رہا ہے،سکولوں کالجوں میں فیسٹیولز کا انعقاد

    تفصیلات کے مطابق آج 14 مارچ کو پنجاب بھر کی طرح پورے ضلع قصور میں بھی پنجاب کلچر ڈے سرکاری طور پہ منایا جا رہا ہے
    سرکاری سکولوں کالجوں اور دفاتر میں پنجابی ثقافت کے لحاظ سے فیسٹیولز کئے جا رہے ہیں جس میں پنجاب کے ثقافتی ورثے بارے سیمینارز منعقد کئے جا رہے ہیں
    سکولوں کالجوں کے طلباء و طالبات کو کہا گیا کے کہ اس دن بغیر یونیفارم کے اپنے ثقافتی ورثے میں آئیں تاکہ پنجاب کے کلچر کو اجاگر کیا جائے

  • ڈی پی او قصور نے شہدائے پولیس کی فیملیوں کی دعوت خاص کی

    ڈی پی او قصور نے شہدائے پولیس کی فیملیوں کی دعوت خاص کی

    قصور
    طارق عزیز سندھو ڈی پی او قصور نے شہدائے پولیس قصور کے لواحقین اور بچوں کی دعوت خاص کی،شہداء کے بچوں سے پیار کیا اور ان کی تعلیم و تربیت پر خصوصی توجہ دینے کا عزم کیا

    تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر قصور طارق عزیز سندھو نے شہدائے قصور پولیس کے بچوں و فیملیوں کی دعوت خاص کی اور اپنا ٹائم شہداء کی فیملیوں کیساتھ گزارہ
    ڈی پی او نے بچوں و فیملیوں کا خود استقبال کیا اور ان سے گپ شپ گپ کرتے ہسئے کہا کہ شہداء ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں ہم ان شاءاللہ شہداء کی فیملیوں کو بے یار و مددگار نہیں چھوڑیں گے
    ڈی پی او قصور نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ شہداء کے بچوں کی تعلیم و تربیت کے پر خصوصی توجہ دی جائے گی اور ان کی ضروریات کا خاص خیال رکھا جائے گا

  • غریب مزدوروں سے نقدی،موبائل فون و لوڈر رکشہ چھین لیا

    غریب مزدوروں سے نقدی،موبائل فون و لوڈر رکشہ چھین لیا

    قصور
    تھانہ مصطفیٰ آباد للیانی میں ڈاکو راج، ڈاکوؤں نے
    غریب محنت کش چارہ کاٹنے والے مزدوروں سے،نقدی،موبائل فونز اور لوڈر رکشہ چھین لیا

    تفصیلات کے مطابق قصور کے تھانہ مصطفیٰ آباد للیانی میں ڈاکو راج قائم ہے
    حدود تھانہ میں وارداتوں کا تسلسل زور پکڑ گیا ہے جس کے باعث لوگ خود کو غیر محفوظ سمجھتے ہیں
    گزشتہ رات دس بجے کے قریب تھانہ مصطفیٰ آباد کی چوکی دفتوہ کے قریب بمقام پانڈو کی پل پہ چار نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے محنت کش غریب مزدوروں سے لوڈر رکشہ گن پوائنٹ پہ چھین لیا
    محمد سفیان ولد عبداللہ قوم انصاری،سلطان،رحمت،مدثر،احسان،رمضان،رحمن،اور اشفاق گجر نامی مزدور چارہ کاٹنے موضع لدھیکی بھلر گئے جہاں سے واپسی آتے ہوئے ایک موٹر سائیکل پہ سوار چار نامعلوم نقاب پوش ڈاکوؤں نے ان کے رکشے کو آگے آکر روک لیا اور ان سے نقدی رقم بمد مزدوری 17000، تین عدد موبائل اینڈرائیڈ،دو عدد موبائل کی پیڈ گن پوائنٹ پہ چھین لئے اور مزدوروں کو ان کے صافوں سے باندھ دیا
    دو ملزمان مزدوروں کا بغیر نمبری رکشہ انجن نمبری 8L705347 لے کر فرار ہو گئے جب کہ باقی دو ملزمان مزدوروں پہ پہرہ دیتے رہے جب رکشہ لے کر جانے والے ملزمان کو 20 منٹ گزر گئے تو ںاقی دونوں ملزمان بھی اپنی بغیر نمبری موٹر سائیکل پہ فرار ہو گئے

    ملزمان کے بھاگنے کے بعد مزدوروں نے شور مچا کر گزرنے والے لوگوں کو متوجہ کیا اور پولیس کو کال کی تاہم 30 منٹ بعد چوکی دفتوہ کے اہلکار جائے وقوعہ پہ پہنچے
    غریب محنت کش مزدوروں نے ڈی پی او قصور سے ازخود نوٹس لے کر کاروائی کا مطالبہ کیا ہے

  • کن پیڑے،ممپس کی بیماری وبائی شکل اختیار کر گئی

    کن پیڑے،ممپس کی بیماری وبائی شکل اختیار کر گئی

    قصور
    کن پیڑے،ممپس (Mumpus) ( پنجابی میں گنؤوئیں) کی بیماری وبائی شکل اختیار کر گئی،

    تفصیلات کے مطابق قصور میں کن پیڑے ممپس (mumpus) ( پنجابی میں گؤوئیں ) کی بیماری وبائی شکل اختیار کر گئی ہے
    اس بیماری کا شکار زیادہ تر چھوٹے بچے ہو رہے ہیں
    بیماری میں جبڑوں اور کان کے نیچے سوجن اور بخار کی شکایت ہوتی ہے جس سے گلے سے نیچے چیز نگلنے میں سخت دشواری پیش آتی ہے
    اس بیماری سے بچوں میں چڑچڑا پن بھی زیادہ ہو جاتا ہے
    ہر گھر میں ایک دو بچے اس بیماری کا شکار ہیں جس کے باعث بچوں کے والدین سخت پریشان ہیں
    شہریوں نے محکمہ صحت و ضلعی انتظامیہ سے استدعا کی ہے کہ اس بیماری کے لئے خصوصی کاؤنٹرز قائم کئے جائیں جہاں اس بیماری سے بچاؤ کی احتیاط کیساتھ اس کے مؤثر علاج بارے آگاہی دی جائے تاکہ ننھے معصوم بچوں کو اس اذیت ناک بیماری سے بچایا جا سکے

  • انتخابات 2023_2024 کی تیاریاں زور شور سے جاری

    انتخابات 2023_2024 کی تیاریاں زور شور سے جاری

    قصور
    ڈسٹرکٹ پریس کلب قصور میں الیکشن 2023_2024 کی تیاریاں جاری

    تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ قصور کی سب سے بڑی صحافتی تنظیم ڈسٹرکٹ پریس کلب قصور کے سالانہ انتخابات 2023_2024 کے کی تیاریاں جاری ہیں جس کے لئے
    چئیرمین الیکشن بورڈ ڈسٹرکٹ پریس کلب قصور ندیم اختر چوہدری،کوآرڈینیٹر میاں محمد رفیق ایڈووکیٹ،تحصیل قصور سے الیکشن بورڈ ممبر عمران علی نجفی،کوٹ رادھا کشن سے ملک عبدالعزیز ،تحصیل چونیاں سے آغا محمد ریاض اور تحصیل پتوکی سے محمد جاوید سہوترا
    کو نامزد کیا گیا ہے
    الیکشن بورڈ کے زیر سایہ
    18 مارچ کو دن 9 بجے سے دوپہر 3 بجے تک ووٹنگ ہو گی جس میں 700 سے زائد رجسٹرڈ صحافی ممبران ضلع بھر سے شامل ہر کر بیلٹ پیپر کے ذریعے ووٹ کاسٹ کریں گے اور 11 رکنی باڈی تشکیل پائے گی
    ممبران کی تجدید و جانچ پڑتال کا عمل جاری ہے نیز کاغزات نامزدگی کیلئے آخری تاریخ 8 مارچ مقرر کی گئی ہے
    ضلعی صدر کے امیدوار کا گریجویشن پاس ہونے کے ساتھ کم ازکم 10 سالہ صحافتی تجربہ یا پھر کم ازکم تعلیمی قابلیت ایف اے اور 20 سالہ صحافتی تجربہ لازم ہے
    نائب صدر و جنرل سیکرٹری عہدوں کے لئے کم ازکم تعلیمی قابلیت میٹرک اور 10 سالہ صحافتی تجربہ و دیگر عہدوں کیلئے 5 سالہ صحافتی تجربہ لازم قرار دیا گیا ہے

  • تین ماہ سے سڑکوں کی تعمیر و مرمت ،جلد تکمیل مطالبہ

    تین ماہ سے سڑکوں کی تعمیر و مرمت ،جلد تکمیل مطالبہ

    قصور
    ضلع بھر کی بیشتر سڑکیں تعمیر و مرمت ہونے کے باعث شہریوں کو پریشانی کا سامنا،سڑکیں جلد مرمت کرنے کا مطالبہ

    تفصیلات کے مطابق قصور ضلع بھر کی بیشتر مین سڑکیں تعمیر و مرمت ہو رہی ہیں
    قصور رائیونڈ روڈ ،قصور کوٹ رادھا کشن روڈ ،قصور دیپالپور روڈ،قصور لاہور روڈ مرمت و تعمیر ہو رہے ہیں
    مزکورہ سڑکیں گزشتہ تین ماہ سے مرمت و تعمیر ہو رہی ہیں جس کے باعث گزرنے والے مسافروں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے
    نیز گاڑیوں،موٹر سائیکلوں کا بھی نقصان ہو رہا ہے
    شہریوں نے انتظامیہ سے جلد سے جلد سڑکوں کی تعمیر و مرمت کا کام مکمل کرنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ لوگ بیماریوں و حادثات سے محفوظ رہیں اور قیمتی وقت کی بھی بچت ہو

  • پہلی ڈیجیٹل مردم شماری جاری

    قصور
    ملک بھر کی طرح ضلع قصور میں بھی محمکہ شماریات کے زیر سایہ ملکی تاریخ کی پہلی مرد شماری جاری

    تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح ضلع قصور میں بھی تاریخ پاکستان کی پہلی مردم شماری کا آغار کل یکم مارچ ہو چکا ہے
    اس مردم شماری میں پاکستان کے شہریوں کو خود شماری کی سہولت دی گئی ہے
    مردم شماری اقتصادی مردم شماری کے لیے فریم ورک فراہم کرے گی تاکہ پالیسی سازی اور منصوبہ بندی کے لیے خانہ و مردم شماری کیلئے بہتر اقدامات کئے جا سکے
    ضلعی انتظامیہ نے عملے سے تعاون کی اپیل کی ہے

  • مقتول بچے کا قاتل گرفتار،علاقے میں کہرام

    مقتول بچے کا قاتل گرفتار،علاقے میں کہرام

    قصور
    کوٹرادھاکشن پولیس نے 9سالہ معصوم بچے کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا،مقتول آہوں اور سسکیوں کیساتھ دفن،علاقے میں کہرام

    تفصیلات کے مطابق
    گزشتہ جمعرات کے روز قصور کی تحصیل کوٹرادھاکشن میں محلہ ہنڈال اڈا نئی ابادی کے رہائشی جاوید بھلر کا 9 سالہ بیٹا وقار لاپتہ ہو گیا تھا جس کی کل لاش مل گئی
    مقامی پولیس نے لاش کو اپنی تحویل میں لے کر ڈی ایچ کیو روانہ کیا جہاں بچے کا پوسٹ مارٹم کرکے لاش ورثاء کے حوالے کی گئی
    مقتول بچے کی نماز جنازہ کل چار بجے آہوں اور سسکیوں کیساتھ مقامی قبرستان میں ادا کی گئی
    کوٹرادھاکشن پولیس نے مقتول کے والدجاوید بھلر کی مدعیت میں پہلے سے ہی مقدمہ درج کیا ہوا تھا جس پہ کاروائی جاری تھی
    پولیس نے مقتول کی لاش ملنے کے چند گھنٹوں بعد مقتول کے والد کے ملازم 28 سالہ اللہ دتہ عرف ببلو کو شک کی بناء پر گرفتار کرکے تفتیش کا آغاز کیا تو ملزم نے اقرار جرم کیا اور بچے کو تاوان کیلئے اغواء کا اعتراف کیا
    ملزم نے اقرار کیا کہ اس نے پیسوں کے لئے بچے کو اغواء کیا اور اسے ایک گھر میں رکھا جہاں وہ زندگی کی بازی ہار گیا
    ملزم مقتول کے والد کے ساتھ مل کر بچے کو ڈھونڈتا رہا تاکہ اس پہ کسی کو شک نا ہو