Baaghi TV

Category: قصور

  • نوٹیفیکیشن کے باجود ایل پی جی کی قیمتیں کم نا ہو سکیں

    نوٹیفیکیشن کے باجود ایل پی جی کی قیمتیں کم نا ہو سکیں

    قصور
    سرکاری نوٹیفیکیشن جاری ہونے کے باوجود
    لیکوڈ پیٹرولیم گیس ( ایل پی جی) کی قیمتیں کم نا ہو سکیں،300 روپیہ فی کلو تک فروخت جاری،غریب سفید پوش طبقہ سخت پریشان،دیہات تو دور کی بات قصور شہر کے کئی محلے سوئی گیس کی سہولت سے تاحال محروم ہیں,انتظامیہ سے نوٹس کی اپیل

    تفصیلات کے مطابق تمام اشیاء ضرورت زندگی کی طرح لیکوڈ پیٹرولیم گیس ( ایل پی جی ) کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کر رہی ہیں
    جس سے غریب سفید پوش طبقہ سخت متاثر ہوا ہے
    ایل پی جی کی قیمت میں سرکاری طور پہ قیمت کم کی گئی جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری ہوا تاہم ابھی بھی فی کلو 300 روپیہ تک فروخت کی جا رہی ہے
    ہر کوئی اپنی من مانی کے نرخ لے رہا ہے اس سے غریب طبقہ زیادہ متاثر ہوا ہے
    کیونکہ زیادہ تر غریب گھرانے ایک دو کلو گیس بھروا کر اپنا وقت گزارتے ہیں
    دیگر اشیاء ضروریات زندگی مہنگی ہونے سے لوگ پہلے ہی پریشان ہیں اور اب رہتی کسر مہنگی ایل پی جی نے نکال دی ہے جس سے لوگوں کے مسائل مذید بڑھ گئے ہیں جو کہ گورنمنٹ کے دعوے کا پول کھول کر اس کی ناکامی کو وضع کرتے ہیں
    واضع رہے کہ قصور کے دیہات تو دور کی بات قصور شہر کے بیشتر محلے ابھی تک سوئی گیس کی سہولت سے محروم ہیں جس کے باعث لوگوں کو سوئی گیس کے نعم البدل ایل پی جی کا استعمال کرنا پڑتا ہے
    لوگوں کا کہنا ہے کہ سرکار سے فریاد چیز کو مذید مہنگا کروانا ہے لہذہ ہماری فریاد حاکم وقت کی بجائے خالق وقت بارگاہ الہی کی عدالت میں ہے کہ ہمارا جینا دو بھر ہو گیا ہے اور حاکم وقت و حکومتی مشینری محض تسلیاں دینے میں مصروف ہیں اور اپوزیشن اپنی ذاتی کاروائیوں میں مصروف ہے کسی ہو عوام کا خیال نہیں

  • فلسطینی قوم کی مدد کی جائے اور اسرائیل پہ چڑھائی

    فلسطینی قوم کی مدد کی جائے اور اسرائیل پہ چڑھائی

    قصور
    شہریوں کا فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی،پاکستانی گورنمنٹ سے اسرائیل کے خلاف یونائیٹڈ نیشن میں جانے کا مطالبہ،فلسطینی بھائیوں کو امداد دینے کی اپیل

    تفصیلات کے مطابق قصور کے شہریوں نے گورنمنٹ آف پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ فلسطینیوں پہ ظلم و ستم ڈھانے والے اسرائیل کے خلاف یونائیٹڈ نیشن میں جا کر اسرائیلی ظلم کو رکوایا جائے اور جہاں تک ہو سکے اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ کیا جائے اور سرکاری طور پہ فلسطین کی مدد کی جائے تاکہ فلسطینی قوم کو معلوم ہو کہ پاکستان مشکل کی اس گھڑی میں اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ ہے
    بیت المقدس میں فلسطینیوں کو نماز سے روکنا پہ شہری غم و غصے میں مبتلا ہیں جس پہ
    مختلف جماعتوں نے مطالبہ کیا ہے کہ اسرائیل کے خلاف کھل کر جہاد کا اعلان کیا جائے اور اپنی فوج کو فلسطینی علاقوں میں اسرائیل کے خلاف بیجھا جائے تاکہ ظالم درندے اسرائیل کو سزا دی جا سکے اور اسے پتہ ہو کہ اس کی مرمت کرنے والے موجود ہیں
    نیز عرب اتحاد اور او آئی سی کا فوری اجلاس طلب کرکے رکن ممالک کی فوجوں کو اسرائیل پہ چڑھائی کا فوری حکم دیا جائے

  • تیز آندھی،شدید بارش،گندم کی فصل کو نقصان،عشر نکالنے کی اپیل

    تیز آندھی،شدید بارش،گندم کی فصل کو نقصان،عشر نکالنے کی اپیل

    قصور
    گزشتہ رات ایک بار پھر طوفانی بارش سے گندم کی فصل کو نقصان،درخت گر گئے،بیشتر علاقوں میں بجلی تاحال بند

    تفصیلات کے مطابق قصور اور گردونواح میں گزشتہ دن بوقت افطاری شدید بارش و تیز آندھی چلی جس کے باعث گندم کی تیار فصل کو نقصان پہنچا
    واضع رہے کہ بار بار کی برسات سے فصلوں کو نقصان کے ساتھ گندم کی کٹائی بھی تاخیر کا شکار ہے وگرنہ بیشتر علاقوں میں ان دنوں کٹائی کا آغاز ہو جاتا ہے تاہم ابھی گندم کی فصل کچھ حد تک کچی ہے
    رات آنے والی تیز آندھی سے بیشتر درخت گر گئے اور برقی نظام بھی متاثر ہوا جس کے باعث کچھ علاقوں میں چند گھنٹوں بعد ہی بجلی کی ترسیل بحال ہو گئی تاہم کچھ علاقوں میں ابھی بھی بجلی بند ہے
    علماء کرام نے کسانوں سے اپیل کی ہے کہ اس سال لازمی اپنی فصل کا عشر ادا کریں کیونکہ لوگ عشر نہیں نکالتے جس کے باعث بے وقت بارشیں ہوتی ہیں جو کہ اللہ کی ناراضگی کی علامت ہے

  • ذاتی بغض و حسد کی خبریں کسی اور کے نام منسوب،تنبیہہ

    ذاتی بغض و حسد کی خبریں کسی اور کے نام منسوب،تنبیہہ

    قصور
    نجی چینل کے نمائندے سے منسوب جعلی خبریں پھیلانے والوں کے نام نمائندے کا پیغام

    تفصیلات کے مطابق قصور سے نمائندہ باغی ٹی وی غنی محمود قصوری کا کہنا ہے کہ
    میرے علم میں یہ بات آئی ہے کہ کچھ کاپی پیسٹر صحافی جو کہ خبر لگا کر ادارے یاں فرد کا سامنا نہیں کر سکتے، وہ اپنی خبر کے نیچے میرا ہیش ٹیگ ،قصوریات، لکھ کر وائرل کرتے ہیں تاکہ خود نظروں سے اوجھل رہیں

    ان کی خدمت میں گزارش ہے کہ میں بفضل ربی نا تو کاپی پیسٹر صحافی ہوں اور نا ہی نقل مار کر خبر بنانے والا
    الحمدللہ میں ایک کالم نگار ہوں اور پاکستان و اسلام کے علاوہ پاکستان کے کئی مسائل پہ کالم لکھ چکا ہوں
    جس میں میں اداروں پہ تنقید بھی کی ہے اور مشورے بھی دیئے ہیں جو کہ میرے بلاگ کے علاوہ قومی اخبارات میں لگتے ہیں

    میری جو بھی خبر ہوتی ہے وہ باغی ٹی وی پہ لگائی جاتی ہے اور اسے اس کے لنک کے ساتھ شئیر کیا جاتا ہے

    اس کے علاوہ واٹس ایپ پہ بغیر باغی ٹی وی لنک کے میرے نام سے منسوب خبروں کا مجھ سے کوئی تعلق نہیں ہے
    کچھ لوگ اپنا ذاتی حسد اور بغض دوسروں کے نام لکھ کر مجھ سے منسوب کر رہے ہیں

    میری ان صاحبان کی خدمت میں گزارش ہے کہ اگر آپکی اوقات اتنی نہیں کہ کسی ادارے،فرد کے خلاف خبر لگا کر اپنا آپ ظاہر کر سکیں تو صحافت چھوڑ دیں
    خداراہ صحافت جیسے فریضے و پیشے کو بدنام نا کریں
    اگر آئندہ کسی نے میرے ہیش ٹیگ ،قصوریات، سے اپنی ذاتی کوئی خبر،تحریر وائرل کی تو اس کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کرونگا ان شاءاللہ

    شکریہ

    غنی محمود قصوری
    کالم نگار و ڈسٹرکٹ رپورٹر باغی ٹی وی قصور
    بیورو چیف دعا نیوز قصور
    کونسل ممبر ڈسٹرکٹ پریس کلب قصور
    ممبر نیشنل یونین آف جرنلسٹس پاکستان
    #قصوریات

  • پولیس مقابلے میں دو زخمی ڈاکو گرفتار،موٹر سائیکل برآمد

    پولیس مقابلے میں دو زخمی ڈاکو گرفتار،موٹر سائیکل برآمد

    قصور
    پولیس مقابلہ،دو ڈاکوں زخمی حالت میں گرفتار ،واردات میں چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد

    تفصیلات کے مطابق قصور کی تحصیل چونیاں کے تھانہ منڈی عثمانوالا کے علاقے میں پولیس مقابلے میں انتہائی خطرناک دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار ہوئے ہیں ڈاکوؤں کی شناخت ثاقب عرف ساقی اور ساجد عرف سجاد کے ناموں سے ہوئی
    یہ دونوں ڈاکوں ڈکیتی،راہزنی اور پولیس مقابلہ کی 40 سے زائد سنگین وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے
    نصف شب فیاض نامی شہری نے ریسکیو 15پر اطلاع دی کہ 4 ڈاکو موٹر سائیکل اور نقدی رقم چھین کر فرار ہو گئے ہیں جس پہ منڈی عثمانوالا پولیس نے فوری ایکشن لیتے ہوئے گاڑے والا روڈ پر ناکہ بندی کی اور مقام پہ ڈاکوؤں نے پولیس پارٹی کو دیکھ کر مختلف اطراف سے فائرنگ شروع کر دی جس کے باعث
    ڈاکوؤں کی اپنی ہی فائرنگ سے دو ساتھی ڈاکو زخمی ہو گئے اور دو بھاگنے میں کامیاب ہو گئے
    زخمی ڈاکوؤں سے ایک موٹر سائیکل برآمد کی گئی ہے
    یہ موٹر سائیکل ملزمان نے چند روز قبل تھانہ کھڈیاں کے علاقہ سے شہری سے چھینی تھی ملزمان نے ایک ماہ قبل پوسٹ آفس عثمانوالا میں واردات اور چند روز قبل الہ آباد پولیس کیساتھ مقابلہ کیا تھا
    کال کرنے والے شہری کی موٹر سائیکل چھین کر فرار ہونے والے ڈاکوؤں کو شناخت کر لیا گیا ہے جن کی گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں

  • ماہ مہمان کی قدر کیجئے،ازقلم :غنی محمود قصوری

    ماہ مہمان کی قدر کیجئے،ازقلم :غنی محمود قصوری

    ماہ مہمان کی قدر کیجئے

    ازقلم غنی محمود قصوری

    روزے کو عربی میں صوم، صیام کہتے ہیں جس کے لغوی معنی ہیں کہ کسی چیز سے اپنے آپ کو روکے رکھنا
    اگر ہم بغور مطالعہ کریں تو پتہ چلتا ہے کہ صیام یعنی روزے کا اصل باشرع مقصد و مطلب ہے کہ اللہ کی خوشنودی کے لئے سحری سے نماز مغرب تک خود کو کھانے پینے و نکاح کے باوجود جماع جیسے جائز کام سے روکے رکھنا ہے

    روزوں کی فرضیت کا حکم سنہ 2 ہجری میں تحویل قبلہ کے واقعہ سے کم و بیش دس پندرہ روز بعد نازل ہوا

    آیت صیام شعبان کے مہینے میں نازل ہوئی جس میں رمضان المبارک کو ماہ صیام قرار دیتے ہوئے اللہ تعالیٰ نے فرمایا

    شَهْرُ رَمَضَانَ الَّذِيْ أُنزِلَ فِيهِ الْقُرْآنُ هُدًى لِّلنَّاسِ وَبَيِّنَاتٍ مِّنَ الْهُدَى وَالْفُرْقَانِ فَمَن شَهِدَ مِنكُمُ الشَّهْرَ فَلْيَصُمْهُ

    البقرة
    رمضان کا مہینہ (وہ ہے) جس میں قرآن اتارا گیا ہے جو لوگوں کے لئے ہدایت ہے اور (جس میں) راہنمائی کرنے والی اور (حق و باطل میں) امتیاز کرنے والی واضح نشانیاں ہیں۔ پس تم میں سے جو کوئی اس مہینہ کو پا لے تو وہ اس کے روزے ضرور رکھے

    اسلام میں ہر عمل کا اجر بتایا گیا کے مگر رمضان کے روزے کا اجر ایسا ہے کہ اسے اللہ تعالی ہی جانتے ہیں اس بارے یہ حدیث ہے

    ابن آدم کا ہر عمل دوگنا ہوتا ہے، نیکی کا اجر دس سے لیکر سات سو گنا تک جاتا ہے، اللہ عزّوجل نے فرمایا،روزہ میرے لیے ہے اور میں ہی اسکا اجر دوں گا کیونکہ اس میں میرا بندہ اپنی شہوت اور کھانے پینے کو میری وجہ سے چھوڑ دیتا ہے روزے دار کے لئے دو خوشیاں ہیں ایک خوشی اسکی افطاری کے وقت اور دوسرے اپنے رب سے ملاقات کے وقت، اسکے ( روزہ دار) منہ کی بو اللہ کو کستوری کی خوشبو سے زیادہ پسندیدہ ہے (متفق علیہ )

    اس ماہ رمضان کی حرمت یہ ہے کہ صحیح بخاری میں اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں کہ جس نے ایمان کی حالت میں ثواب کی نیت سے رمضان کے روزے رکھے تو اس کے سابقہ گناہ معاف کر دیے جاتے ہیں

    اللہ رب العزت کی رحمت بہت وسیع ہے وہ تو اپنی رحمت سے اپنے بندوں کو معاف کرنے کا بہانہ ڈھونڈتا ہے تاکہ خطاءکار حضرت انسان کی اصلاح کرکے اس کے گناہ معاف فرما کر اسے جنت کا راہی بنایا جائےاسی لئے اللہ رب العزت نے اس ماہ مقدس کو مہمان بنا کر بیجھا تاکہ ہم گناہوں سے بچ سکیں اور نیک اعمال کرکے جنت میں جائیں جس طرح ہم دنیا میں آنے والے مہمان کی خاطر اس کی تکریم کی خاطر اپنے گھر کو صاف کرتے اور گھر کی تزئین و آرائش کرتے ہیں بلکل اسی طرح ہمیں اس ماہ مقدس ماہ مہمان کی آمد سے پہلے اپنے دل کو صاف کرنا چائیے –

    ہر اس برائی سے بچنا چائیے جس سے ہمیں اسلام نے منع فرمایا ہے تاکہ آنے والا مہمان ماہ صیام کو پتہ چلے کہ ہم اسکا خوب شاندار استقبال اس کی عزت و تکریم میں کر رہے ہیں جس طرح ایک خوش اخلاق مہمان جاتے ہوئے گھر کے چھوٹے بچوں کو یاں پھر کسی اور کو تحفتاً کچھ نقدی جا اور چیز جا کر جاتے ہیں بلکل اسی طرح یہ ماہ مہمان ہمیں جاتے ہیں اپنی صحیح اسلامی خاطر تواضع کے عیوض متقی اور پرہیز گار بنا کر جاتا ہے اور عید الفطر جیسی خوشی و متقی بن جانے پہ جنت کی بشارت دے کر جاتا ہے اب آگے ہماری مرضی ہے کہ ہم ماہ مقدس ماہ رمضان کے جانے کے بعد بھی اسی عقیدے پہ چل کر جنت کے پکے حق دار رہتے ہیں کہ نہیں-

    ماہ رمضان کے اندر جس طرح ہم اپنے گھر والوں کے لئے عمدہ سے عمدہ کھانوں کا اہتمام کرتے ہیں ویسے ہی ہمیں چائیے کہ اپنے پڑوسیوں عزیزوں رشتہ داروں کا بھی خیال رکھیں جو مالی طور پہ کمزور ہیں ان کی مدد کی جائے تاکہ وہ بھی اچھے طریقے سے سیر ہو کر روزہ رکھیں اور افطار کریں کیونکہ آپ کے صدقہ خیرات کے علاوہ عام مالی مدد کا سب سے پہلا مستحق آپکا اپنا بہن بھائی پھر اسے کے بعد آپکا ہمسایہ و گلی محلے والا اور رشتہ دار ہیں اس کے بعد دیگر جماعتیں و لوگ آتے ہیں اگر قرآن وحدیث کا مطالعہ کریں تو صدقے خیرات کے اولین حقدار یہی لوگ ہیں مگر افسوس آج ہم لاکھوں روپیہ لگا کر افطار پارٹیاں تو کرتے ہیں مگر اصل حقدار ان افطار پارٹیوں کے قریب بھی نہیں دیکھے جاتے-

    میں افطار پارٹیوں کے خلاف نہیں مگر ایک بات یاد کرواتا چلو آپ نے اگر اپنے اصل حقدار تک اس کا حق نہیں پہنچایا اور اس کے بغیر آپ پہلے سے مالی مستحق دوستوں یاروں کی افطار پارٹیاں کر رہے ہیں تو یاد رکھیں روز قیامت اس پہ پوچھ ہو گی اور رب کی طرف سے پکڑ بھی ہو گی افطار پارٹیاں ضرور کیجئے مگر اس سے پہلے اصل حقداروں تک اس کا حق پہنچائیے-

    سوچیں اصل حقداروں کا حق مار کر کسی اور کو راضی کرکے ہم رب کو راضی کر سکیں گے؟ہر گز نہیں باقی روزہ دار کی افطاری کروانا بہت بڑا ثواب ہے اس بارے اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی حدیث ہے

    حضرت زید بن خالد رضی اللہ سے روایت ہے کہ رسول اکرم نے ارشاد فرمایا کہ جو شخص کسی روزے دار کو افطار کروائے یا کسی مجاہد کا سامان سفر تیار کروائے تو اسے بھی اس کے مثل اجر ملے گا (بیہقی)

    آخر میں ایک بار پھر یاد کروا دو پہلے اپنے اصل حقدار راضی کرو ان کا حق ان تک پہنچاؤ پھر لاکھوں کروڑوں لگا کر افطار پارٹیاں کرو اور ان افطار پارٹیوں میں بھی غریب غرباء کو یاد رکھواللہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو آمین

  • ہیکرز ہیلپ لائن سے ملتے نمبروں سے کال کرکے لوٹنے لگے

    ہیکرز ہیلپ لائن سے ملتے نمبروں سے کال کرکے لوٹنے لگے

    قصور
    یو بی ایل بینک لمیٹڈ کے صارف کے ساتھ فراڈ،ہیکرز نے کال کرکے کوڈ منگوایا اور 60 ہزار نکلوا لئے،بینک کی ہیلپ لائن سے ملتے جلتے نمبرز سے کالز کرکے شہریوں کو ورغلا کر پن کوڈ حاصل کیا جاتا ہے،شہریوں سے محتاط رہنے کی درخواست

    تفصیلات کے مطابق ہیکرز نے شہریوں کو لوٹنے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے
    ہیکرز بینک کی ہیلپ لائن سے ملتے جلتے نمبرز سے کال کرکے شہریوں کو ورغلا کر ان کے اکاؤنٹس سے پیسے نکال رہے رہیں
    گزشتہ دن قصور کے قصبے مصطفی آباد للیانی کے یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ کے صارف کو بینک کی ہیلپ سے ملتے نمبر
    +211 118 285 88
    سے کال آئی کہ آپ کا اے ٹی ایم کارڈ بلاک ہے لہذہ اپنا پن کوڈ بتائیں صارف نے کہا کہ آپ بینک سے بات نہیں کر رہے لہذہ میں آپکو نہیں بتاؤنگا جس پہ ہیکر نے کہا کہ آپ بینک کا ہیلپ نمبر اے ٹی ایم پہ دیکھیں ہم اسی نمبر سے بات کر رہے ہیں
    شہری نے بینک ہیلپ لائن سے ملتے نمبر کو بینک کا نمبر سمجھ کر اپنا پن کوڈ اور سم پہ آنے والا میسج ان کو بتا دیا جس کے فوری بعد شہری کے اکاؤنٹ سے مبلغ 60000 روپیہ نکال لئے گئے

    واضع رہے کہ جاز کیش،یو بی ایل اومنی و دیگر بینک کی ہیلپ لائنز سے ملتے جلتے نمبروں سے ہیکر کال کرتے ہیں ان کالز نمبرز سے پہلے اصل ہیلپ لائن نمبرز سے ایک آدھ بلخصوص + اضافی ہوتا ہے لہذہ شہری احتیاط سے کام لیں اور کسی کو بھی اپنی معلومات فراہم نا کریں

  • سرکاری سکولوں میں رزلٹ آؤٹ،سلیبس پہ وزیراعظم سے نوٹس کی اپیل

    سرکاری سکولوں میں رزلٹ آؤٹ،سلیبس پہ وزیراعظم سے نوٹس کی اپیل

    قصور
    سرکاری سکولوں میں بچوں کا رزلٹ آؤٹ،بچوں میں خوشی کی لہر،نیا سلیبس جلد مہیا کرنے کی استدعا

    تفصیلات کے مطابق آج 31 مارچ کو سالانہ امتحانات کے بعد
    ضلع بھر کے سرکاری سکولوں میں بچوں کا رزلٹ آؤٹ ہوا ہے جس میں
    بچوں کی بہت زیادہ تعداد کامیاب قرار پائی گئی ہے
    اگلی کلاسوں میں جانے پہ بچوں کی خوشی دیدنی ہے
    بچوں اور ان کے والدین نے گورنمنٹ سے استدعا کی ہے کہ جلد سے جلد انہیں اگلی کلاسوں کی کتابیں مہیا کی جائے تاکہ پڑھائی کا نئے سرے سے سلسلہ جلد سے جلد شروع ہو سکے
    واضع رہے کہ گزشتہ چند سالوں سے بیشتر سکولوں میں بچوں کو جلد کتابیں نہیں دی جاتی اور اگر دی بھی جاتی ہیں تو وہ انگلش میڈیم ہوتی ہیں جس پہ مجبوراً بچوں کے والدین کو اردو میڈیم کورسز بازار سے مہنگے داموں خریدنے پڑتے ہیں اور گورنمنٹ کی طرف سے ملنے والی کتابیں ردی کی نظر ہو جاتی ہیں

    قابل غور بات یہ ہے کہ ہر سال کروڑوں روپیہ سرکاری لگا کر نصاب شائع کیا جاتا ہے تاہم اگر وہی نصاب ردی کی نذر ہونا ہے تو قوم کا کروڑوں روپیہ ضائع کرنے کا جواز کیا ہے؟
    بچوں اور ان کے والدین نے وزیراعلی پنجاب وزیر تعلیم پنجاب اور وزیراعظم پاکستان سے سخت نوٹس لینے کی اپیل کی ہے

  • عبدالقیوم گوندل نے آٹا ڈسٹری بیوشن سنٹرز کا دورہ کیا

    عبدالقیوم گوندل نے آٹا ڈسٹری بیوشن سنٹرز کا دورہ کیا

    قصور
    ایس پی انویسٹیگیشن عبدالقیوم گوندل نے آٹا ڈسٹری بیوشن سنٹرز کا دورہ کیا اور سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا

    تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح قصور ضلع میں بھی مختلف آٹا ڈسٹری بیوشن سنٹرز پر بھی بدنظمی کے چند ایک واقعات سننے کو ملے ہیں جس پہ ایکشن لیتے ہوئے ایس پی انویسٹیگیشن قصور عبدالقیوم گوندل نے مختلف آٹا ڈسٹری بیوشن سنٹرز کا دورہ کیا اور سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا
    عبدالقیوم گوندل نے سنٹرز پہ تعینات پولیس فورس کو ہدایات جاری کیں کہ کسی بھی قسم کی بدنظمی نا ہونے پائے تاکہ لوگ بآسانی آٹا حاصل کریں اور لوگوں کیساتھ کسی قسم کی کوئی بھی بدتمیزی نا کی جائے
    اگر کوئی اہلکار بدتمیزی کا مرتکب پایا گیا تو اس کے ساتھ قانون کے مطابق کاروائی کی جائے گی
    نیز عبدالقیوم گوندل نے عوام سے بھی اپیل کی کہ دھکم پیل کی بجائے صبر و تحمل سے اپنی باری کا انتظار آٹا لیا جائے اور بزرگوں عورتوں کا خصوصی احترام کرتے ہوئے ان کے لئے آسانی پیدا کی جائے

  • جو کہتا تھا قانون سب کے لیے برابر ہے وہ آج قانون کا سب سے بڑا مفرور ہے،مریم نواز

    جو کہتا تھا قانون سب کے لیے برابر ہے وہ آج قانون کا سب سے بڑا مفرور ہے،مریم نواز

    قصور: مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا نام لیے بغیرتنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو کہتا تھا قانون سب کے لیے برابر ہے وہ آج قانون کا سب سے بڑا مفرور ہے۔

    باغی ٹی وی: قصور میں عوامی جلسہ سےخطاب کے دوران انہوں نےکہا کہ کھڈیاں والوں نے مینار پاکستان پر جلسہ کرنے والوں کو کھڈے میں پھینک دیا سوچا بھی نہیں تھا کہ پورا کھڈیاں باہر آجائے گا، ملک احمد خان زندہ باد، کھڈیاں اور قصور کل اور آج بھی نوازشریف سے محبت کرتا ہے۔

    مریم نواز نے کہا کہ جتنے مرضی "پامبڑ” مچ جائیں سچ بولنے سے باز نہیں آؤنگی، 5 سال ان "پامبڑوں” سے گزر کر آئی ہوں نہیں ڈروں گی، قصور والوں کا شعور بہت زبردست ہے، جب الیکشن چوری کیا گیا قصورسے پوری سیٹیں جیتی تھیں، کھڈیاں والوں نے سب سے پہلے گھڑی چور کو پہچانا تھا پوری دنیا جان گئی ہے یہ فتنہ حکومت میں ہو تو تباہی اور باہر ہو تو بربادی ہے، گیدڑ کو لیڈر کا ماسک پہنانے کی پوری کوشش کی گئی،ماسک اترا تو گھڑی چور نکلا جب لیڈر کا ماسک نکلا تو بیچ میں توشہ خانہ چور نکلا، جب لیڈر کا ماسک اترا ہیروں کے سیٹ لینے والا نکلا، گزشتہ 6 سے 7 سال گدھے پرلکیریں ڈال کر زیبرا بنانے کی کوشش کی گئی، گدھا تو گدھا ہی ہوتا ہے، سہولت کار ہٹے تو گدھے کی لکیریں مٹ گئیں، اب وہ گدھا ریاست کو لاتیں مار رہا ہے۔

    مریم نواز نے کہا کہ جس طرح اس کی درگت بنی سہولت کاروں نے بھی کانوں کو ہاتھ لگا لیا، کہتا تھا قانون سب کے لیے برابر ہے، آج قانون کا یہ سب سے بڑا مفرور ہے، عدالتوں نے کہا کہ پیش ہو لیکن وہ ٹانگ پر پلستر چڑھا کر بیٹھا ہے، چھتوں کے پلستر بھی کھل جاتے ہیں لیکن اس کی ٹانگ کا پلستر نہیں کھل رہا کبھی کہتا ہے بیمار ہوں کبھی کہتا ہے بزرگ ہوں، زمان پارک سے پولیس والوں پر پٹرول بم پھینکے گئے، بڑا معصوم سا منہ بنا کر کہتا ہے کہ میری بیوی زمان پارک میں اکیلی تھی، اگر تمہاری بیوی اکیلی تو زمان پارک میں پٹرول
    https://twitter.com/pmln_org/status/1641066552857358336?s=20


    مریم نواز نے کہا کہ

    مریم نواز نے کہا کہ انہوں نے زمان پارک میں دہشت گرد چھپائے ہوئے تھے، گلگت بلتستان کی پولیس کو بلا کر پنجاب پولیس پر حملہ کرایا گیا، اس آدمی کو شرم نہیں آتی، دنیا کی تاریخ میں اس سے زیادہ بزدل انسان نہیں دیکھا، پہلے کئی ماہ چارپائی کے نیچے سے نہیں نکلا تھا، اب نکلتا ہے تو جنگلا نما گاڑی میں بیٹھ جاتا ہے، جب گاڑی سے نکلتا ہے تو کالا ڈبہ سر پر رکھ لیتا ہے، کالا سا گھونگٹ نکال کر دلہن بن جاتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ مینار پاکستان کے سٹیج کو بنکرمیں تبدیل کر دیا، بلٹ پروف بنکر سے قوم کو کہتا ہے خوف کے بت کو توڑ دو، اتنا ڈرپوک شخص تاریخ میں نہیں دیکھا، تمہاری جان اگر قیمتی ہے تو جلسے میں آنے والوں کی بھی قیمتی ہے اس کے اپنے بچے لندن میں محفوظ ہیں، قوم کے بچوں کو سڑکوں پر مار کھانے کے لیے چھوڑا ہےیاد رکھنا اگر آپ پر کوئی تکلیف آئی تو میں سامنے کھڑی ہوں گی، مینار پاکستان میں اس کی تقریر ایک ہارے ہوئے شخص کی تھی، عمران خان سن لو یہ قوم اب تمہیں کبھی اقتدار میں نہیں آنے دے گی، دس نکاتی ایجنڈا پیش کر رہا تھا، جب 4 سال اقتدار میں تھا تب دس نکاتی ایجنڈا کہاں سو رہا تھا۔

    انہوں نے کہا کہ پہلا شخص ہے جو روز قتل کی کہانی گھڑ کر سناتا ہے، کبھی رانا ثنا اللہ، کبھی کہتا ہے آئی جی پنجاب قتل کرنا چاہتا ہے، ایسے بندے کو چڑیا گھر میں رکھنا چاہیے اور ٹکٹ لگنی چاہیے، آج اس ذہنی مریض کے کہنے پرعدالتیں سوموٹو لے رہی ہیں، عمر عطا بندیال صاحب اس بندے کے پیچھے نہ لگیں، اس نے ہر سہولت کار کو استعمال کیا پھر مٹی پلیت کرتا ہے۔

    جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ انشااللہ الیکشن ہو گا، ہم جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں، ہم عوام کی طاقت پر یقین رکھتے ہیں، الیکشن ہو گا لیکن الیکشن سے پہلے سلیکشن کا فیصلہ ہو گا، ایک منشیات زدہ شخص کے کہنے پر پنجاب کی اسمبلی کیوں توڑی گئی، حمزہ شہبازکی حکومت توڑکر 25 ارکان کو عمران کی جھولی میں پھینکا گیا چار، تین کا فیصلہ دو، تین سےکس نے تبدیل کیا، کیا یہ پاکستان کے عوام سے دھوکہ نہیں ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پرویز الہیٰ کی حکومت لانے کے لیے 25 ایم پی ایز کوعمران کی جھولی میں ڈالا گیا تب آئین نے دستک نہیں دی، جب منتخب وزیراعظم کو نکالا گیا اس وقت آئین پاکستان نے دستک نہیں دی، کھڈیاں والو اپنے دشمن کا نام سنو جسٹس کھوسہ، ثاقب نثار نے کہا نوازشریف کے خلاف درخواست لاؤ ہم باہر کرتے ہیں، اس وقت آئین پاکستان نے دستک نہیں دی؟ نوازشریف کو سزا دینے والوں کی گواہیاں آچکی ہیں-