Baaghi TV

Category: قصور

  • شہر و گردونواح میں ڈاکو راج،شہری عدم تحفظ کا شکار

    شہر و گردونواح میں ڈاکو راج،شہری عدم تحفظ کا شکار

    قصور
    شہر و گردونواح میں ڈاکو راج،شہری لٹنے لگے،پولیس چوکی کے سامنے واردات،شہری عدم تحفظ کا شکار

    تفصیلات کے مطابق قصور اور گردونواح میں ڈاکو راج قائم ہے جس کے باعث لوگ خود کو عدم تحفظ کا شکار سمجھ رہے ہیں
    پرسوں رات حدود تھانہ راجہ جنگ پل جبومیل سٹاپ پہ واقع پولیس چوکی اوراڑہ کے بلکل قریب رحمانی ہوٹل پہ رات 9:45 پہ تین نقاب پوش موٹر سائیکل سوار مسلح ڈاکو آئے اور ہوٹل پہ موجود ہوٹل مالک بلال رحمانی اس کے دو ملازموں اور دو گاہگوں سے اسلحہ کی نوک پہ تین انڈرائیڈ موبائل فون اور کل رقم مبلغ 25000 روپیہ چھین کر بآسانی فرار ہو گئے
    لٹنے والوں نے ڈاکوؤں کے جانے کے بعد بھاگ کر 100 گز کے قریب واقع چوکی میں اطلاع دینے کی کوشش کی تو پولیس چوکی کو باہر سے تالا لگا ہوا تھا جس پہ مجبور ہو کر واردات کے محض دس باراں منٹ بعد ریسکیو 15 پہ کال کی تو پولیس چوکی اوراڑہ کے اہلکار 25 منٹ بعد آئے اور جائے وقوعہ کا معائنہ کیا

    اسی رات تین کس دیہاتی ایمرجنسی کی صورت میں بھٹی ہسپتال قصور میں علاج کے لئے ائے اور چھٹی ملنے پہ رات 3 بجے بوقت سحری اپنی بائیک پہ کھارا موڑ کے قریب اپنے گاؤں رائیونڈ کی جانب جا رہے تھے کہ کھارا موڑ پہنچے تو کھارا موڑ کے قریب واقع سڑک کنارے لگے آموں کے درختوں سے 10 سے 12 نقاب پوش اسلحہ و ڈنڈہ بردار ڈاکوؤں نے روک لیا اور 15000 روپیہ نقدی چھین کر موبائل و موٹر سائیکل واپس کر دی اور جان سے مارنے کی دھمکی دے کر کہا کہ جلدی سے اس علاقے سے گزر جاؤ
    آئے روز کی وارداتوں سے شہری سخت پریشان ہیں اور ڈی پی او قصور سے استدعا کرتے ہیں کہ ڈاکوؤں کو لگام ڈالی جائے تاکہ لوگ سکھ کا سانس لیں

  • تھیلیسیمیا کے سینکڑوں مریض بچوں کا مسیحا وفات پا گیا

    تھیلیسیمیا کے سینکڑوں مریض بچوں کا مسیحا وفات پا گیا

    قصور
    سینکٹروں تھیلیسیمیا کے مریض بچوں کے دلوں کی ڈھرکن،
    بانی احمد تھیلیسیمیا کئیر فاؤنڈیشن و ہسپتال کنگن پور قصور میاں بابر عباس سندھو حکم ربی سے وفات پا گئے،نماز جنازہ 3 بجے ان کے آبائی گاؤں میں ادا کی جائے گی

    تفصیلات کے مطابق ضلع قصور و اردگرد کے علاقوں میں تھیلیسیمیا کے مریض بچوں کا مسیحا، نا صرف قصور بلکہ پاکستان بھر کے دیہی علاقوں میں اپنی مثال آپ مایہ ناز ٹرسٹ ہسپتال بنانے والے ادارے احمد تھیلیسیمیا کیئر فاؤنڈیشن کنگن پور قصور و احمد تھیلیسیمیا کیئر ہسپتال کنگن قصور کے بانی میاں بابر عباس سندھو حکم ربانی سے وفات پا گئے ہیں
    اناللہ واناالیہ راجعون

    ان کی وفات کی خبر سن کر پورے علاقے کیساتھ تھیلیسیمیا کے مریض بچے بھی غم میں مبتلا ہو گئے ہیں
    سندھو مرحوم نے اپنی دیگر ٹیم کے ساتھ مل کر دن رات ایک کرکے بہت قلیل وقت میں تھیلیسیمیا کے مریض بچوں کے لئے اہلیان علاقہ کی مدد سے ایسا ہسپتال بنایا کہ جس کی مثال پورے پاکستان کے کسی بھی دیہی علاقے سے نہیں ملتی

    مرحوم کی نماز جنازہ ان کے آبائی گاؤں فتح محمد نزد کنگن پور میں دوپہر 3 بجے ادا کی جائے گی

  • سوشل میڈیا پہ،پھلوں کا بائیکاٹ کرو،ٹرینڈ زور پکڑ گیا

    سوشل میڈیا پہ،پھلوں کا بائیکاٹ کرو،ٹرینڈ زور پکڑ گیا

    قصور
    اہلیان پاکستان کی طرف سے سوشل میڈیا پہ مہنگائی کے خلاف ٹرینڈ،26 مارچ سے پھل و چکن نا خریدنے کا ٹرینڈ چلایا جا رہا ہے تاکہ قیمتوں میں کمی لائی جا سکے،پھلوں کا بائیکاٹ کرو،ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

    تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پہ مہنگائی کی ماری عوام کی جانب سے کل بروز اتوار 26 مارچ سے اشیاء خوردونوش کی ناجائز قیمتوں کے خلاف ٹرینڈ چلایا جا رہا ہے جس میں لوگوں سے اپیل کی گئی ہے کہ 26 اپریل سے پھلوں اور چکن کا مکمل بائیکاٹ کیا جائے تاکہ ان ناجائز منافع خوروں کو عبرت حاصل ہو سکے
    سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ اگر
    صرف 10 رمضان تک پھلوں کا مکمل بائیکاٹ کردیا جائے یا خرید بلکل محدود کر دی جائے تو بلیک مارکیٹنگ مافیا کو تنبیہہ ہو جائے گی
    اور وہ خود بخود قیمتیں کم کرنے پہ مجبور ہو جائیں گے

    واضع رہے کہ اس سے قبل گزشتہ سال بھی سوشل میڈیا صارفین کی طرف سے ایسا ہی ٹرینڈ چلایا گیا تھا جس کے باعث قیمتوں میں کافی حد تک کمی واقع ہوئی تھی
    ،پھلوں کا بائیکاٹ کرو، ٹرینڈ زور پکڑتا جا رہا ہے

  • تین روزہ برسات،گندم کی فصل کو نقصان

    تین روزہ برسات،گندم کی فصل کو نقصان

    قصور
    تین روزہ برسات سے فصلوں کو نقصان،مرمت ہونے والی سڑکوں پہ لوگ سفر کرنے سے قاصر،تمام سڑکوں پہ کیچڑ اور پھسلن

    تفصیلات کے مطابق قصور میں گزشتہ تین دنوں سے برسات کا سلسلہ جاری ہے بعض مقامات پہ ژالہ باری بھی ہوئی ہے جس سے فصلوں خاص کر گندم کی فصل کو نقصان پہنچا ہے
    واضع رہے کہ ضلع بھر کی مین سڑکیں گزشتہ تین ماہ سے مرمت ہوئی رہی ہیں اور مرمت کا کام سست روی کا شکار ہے
    برسات سے زیر مرمت سڑکوں پہ کیچڑ اور پھسلن کا راج ہے جس کے باعث شہریوں کا سفر کرنا دشوار بلکہ انتہائی مشکل ترین ہو چکا ہے
    شہریوں نے ضلعی انتظامیہ و صوبائی گورنمنٹ سے اپیل کی ہے کہ سڑکوں کی مرمت کا کام جلد سے جلد مکمل کروایا جائے تاکہ لوگ بغیر حادثات محفوظ رہ کر سفر کر سکیں

  • یو سی 11 میں 500 تھیلوں کی باعزت تقسیم،اہلیان علاقہ کا شکریہ

    یو سی 11 میں 500 تھیلوں کی باعزت تقسیم،اہلیان علاقہ کا شکریہ

    قصور
    آج یونین کونسل نمبر 11 اوراڑہ نو مدرسہ جامعہ صدیقیہ نعیمیہ المعروف مدرسہ حافظ نیاز میں 500 سرکاری تھیلوں کی مفت باعزت تقسیم کی گئی،اہلیان علاقہ کا ضلعی انتظامیہ کا شکریہ

    تفصیلات کے مطابق قصور کی یونین کونسل 11 اوراڑہ نو میں آج صبح 500 سرکاری آٹا تھیلوں کی مفت تقسیم باعزت طریقے سے کی گئی
    علاقہ پٹواری سعید احمد خان،سیکریٹری یونین کونسل 11 اوراڑہ نو محمود شاہ اور ضلعی انتظامیہ کے اہلکاروں سمیت،مہتمم جامعہ صدیقیہ نعیمیہ حافظ نیاز احمد رضا کی موجودگی میں حقداروں میں باعزت طریقے سے آٹا تقسیم کیا گیا
    کسی بھی ناخوشگوار واقعے کے لئے پولیس چوکی اوراڑہ کے اہلکار موقع پہ موجود رہے
    عملہ نے بتایا کہ 5 دن کے بعد آج دوسری مرتبہ آٹا تقسیم کیا جا رہا ہے نیز نئے سمارٹ کارڈ و پرانے شناختی کارڈ کا کوئی مسئلہ نہیں عملہ کارڈ کو سکین کرکے اہلیت شو ہونے پہ آٹا دے گا
    اہلیان علاقہ نے باعزت طریقے سے آٹے کی تقسیم پہ موقع پہ موجود عملہ و مہتمم مدرسہ سمیت ضلعی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا

  • ماہ رمضان اور یوم پاکستان ایک ساتھ،لیٹ اعلان سے شہری پریشان

    ماہ رمضان اور یوم پاکستان ایک ساتھ،لیٹ اعلان سے شہری پریشان

    قصور
    یوم پاکستان اور ماہ رمضان ایک ساتھ ،رمضان کا تاخیر سے اعلان،شہری سحری کے لئے دودھ دہی کی دکانوں پہ خوار ہوتے رہے

    تفصیلات کے مطابق آج ماہ بابرکات رمضان کا پہلا روزہ اور یوم پاکستان ہے
    گزشتہ رات دس بجے کے قریب شہریوں کو پتہ چلا کہ کل صبح ماہ رمضان کا پہلا روزہ ہے
    بیشتر مساجد میں اعلانات کئے گئے کہ کل رمضان کا پہلا روزہ ہے لہذہ مسجد میں آکر نماز تراویح ادا کر لیں
    اوقات سحر میں لوگ دودھ دہی کی دکانوں پہ خوار ہوتے رہے کیونکہ قوی امکانات چاند نظر نا آنے کے تھے جس کے بیشتر شہری دودھ دہی کا بروقت ن
    انتظام نا کر پائے

    یوم پاکستان 23 مارچ کے حوالے سے سکولوں میں فیسٹیولز منعقد کئے گئے ہیں اور بچوں کو ازبر کروایا جا رہا ہے کہ یوم پاکستان 1940 کو قرار داد پاکستان پیش کئے جانے والے اس دن کی کیا اہمیت ہے اور دو قومی نظریہ کیوں ضروری تھا کہ جس کے پیش ہونے کے بعد تحریک آزادی نے زور پکڑا اور آج ہم ایک الگ اسلامی ملک میں سانس لے رہے ہیں

  • قصور میں زلزلے کے شدید جھٹکے،جانی نقصان سے محفوظ

    قصور میں زلزلے کے شدید جھٹکے،جانی نقصان سے محفوظ

    قصور
    دنیا بھر کے بیشتر ممالک کی طرح گزشتہ رات ضلع قصور میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے،لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل ائے

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات تقریباً رات 9 بج کر 50 منٹ پر قصور میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے
    زلزلہ کی شدت سے در و دیوار ہل گئے اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر آ گئے
    زلزلہ کے جھٹکے ایک منٹ سے کم وقت تک محسوس کئے گئے
    واضع رہے کہ گزشتہ رات آنے والا شدید زلزلہ 7.7 شدت کا تھا جس سے ترکمانستان ، ہندوستان، قازقستان، پاکستان، تاجکستان، ازبکستان ، چین ، افغانستان اور کرغزستان و افغانستان متاثر ہوئے ہیں
    ملک کے بیشتر حصوں سے کچھ نقصانات کی اطلاعات ہیں تاہم اللہ تعالی کے خاص فضل اور کرم سے ضلع قصور سے کسی بھی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے
    علماء کرام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ رمضان سے قبل آنے والا زلزلہ ہمارے لئے آسمانی پیغام ہے کہ اللہ کو راضی کیا جائے اور آمد رمضان کا تقدس برقرار رکھتے ہوئے اس ماہ بابرکات میں اپنے رب کو زیادہ سے زیادہ راضی کرنے کے ساتھ غریب اور مستحق لوگوں کا سہارا بنا جائے
    علماء کرام نے خاص زور تاجر حضرات پہ دیا کہ اس ماہ رمضان میں ذخیرہ اندوزی و بلیک مارکیٹنگ سے توبہ کرکے رب سے معافی طلب کی جائے بصورت دیگر اس ماہ مقدس ماہ رمضان میں 2005 کے آنے والے زلزلے کو یار رکھا جائے جب 17 سیکنڈ میں اربوں روپیہ کے مالک فقیر ہو گئے تھے

  • مفت آٹے کی فراہمی سے لوگ محروم،حاکم وقت سے نوٹس کی اپیل

    مفت آٹے کی فراہمی سے لوگ محروم،حاکم وقت سے نوٹس کی اپیل

    قصور
    گورنمنٹ کی طرف سے دیئے جانے والے مفت آٹے سے اکثر لوگ محروم،بیس ہزار کی موٹر سائیکل اور سالوں پیسے جمع کرکے عمرہ کی نیت سے پاسپورٹ بنوانے والے بلا معاوضہ آٹا سے محروم،شہریوں میں تشویش،حکومت وقت سے انصاف کی اپیل

    تفصیلات کے مطابق قصور میں گورنمنٹ کی طرف سے دیئے جانے والے مفت آٹے سے اکثر لوگ محروم رہ رہے ہیں
    جن بیچاروں کے نام بیس ہزار روپیہ کی پرانی کھٹارا موٹر سائیکل ان کے نام پہ ہے یا پھر کئی سالوں سے اس نیت سے تھوڑے بہت پیسے جمع کرکے پاسپورٹ بنوا رکھا ہے کہ شاید دیدار حرم و مدینہ باسعادت عمرہ کر لیں گے، ان لوگوں کو صاحب حیثیت کی کیٹیگری میں شامل کیا گیا ہے جبکہ جن لوگوں نے کئی کئی پلاٹ خرید کر رکھے ہیں اور وہ پلاٹ کمپیوٹرائزڈ ریکارڈ میں نہیں وہ لوگ مفت آٹا لے رہے ہیں
    گورنمنٹ کی طرف سے کی جانے والی اس بے انصافی پہ لوگ سخت حیران ہیں اور حاکم وقت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ انصاف کے تقاضے پورے کئے جائیں تاکہ اصل حقداروں کو ان کا حق ملے نا کہ ان لوگوں کو آٹا مفت ملے نا کہ جن کے اچھے بھلے کاروبار ہیں اور وہ ٹیکس سے بچنے کے لئے اپنے کاروبار ، پلاٹس،گاڑیاں،موٹرسائیکلوں سمیت دیگر قیمتی اثاثے کسی اور کے نام پہ رکھے ہوئے ہیں

  • جماعت اسلامی کا ورکرز کنونشن،انتخابی منشور کا اعلان کیا جائے گا

    جماعت اسلامی کا ورکرز کنونشن،انتخابی منشور کا اعلان کیا جائے گا

    قصور
    جماعت اسلامی ضلع قصور تحصیل چونیاں کا ورکرز کنونشن کل چونیاں میں ہو گا،انتخابی منشور کا اعلان کیا جائے گا,ضلع بھر سے کارکنان شرکت کریں گے

    تفصیلات کے مطابق
    جماعت اسلامی قصور تحصیل چونیاں کے زیر اہتمام ورکرز کنونشن کا انعقاد کل بتاریخ
    21 مارچ 2023 بروز منگل سپہر 2 بجے
    بیگ میرج ہال چھانگا مانگا روڈ چونیاں میں منعقد کیا گیا ہے جس میں ضلع بھر سے کارکن شرکت کریں گے
    اس ورکرز کنونشن میں
    جماعت اسلامی اپنے انتخابی منشور کا اعلان کرے گی

  • قصور کے سینیئر ترین ٹیچر ہزاروں شاگردوں و رفقاء کی موجودگی میں سپرد خاک

    قصور کے سینیئر ترین ٹیچر ہزاروں شاگردوں و رفقاء کی موجودگی میں سپرد خاک

    قصور
    مایہ ناز استاد اور قصور شہر کا سرمایہ ،ہزاروں نامور شاگردوں کے استاد سر عبدالقیوم آہو اور سسکیوں کیساتھ سپرد خاک،ضلع بھر سے ان کے شاگردوں سمیت ہر مکتبہ فکر کے لوگوں کی نماز جنازہ میں شرکت اور مرحوم کے لئے دعائے مغفرت

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ دن قصور شہر کے نامور اور سینئیر ترین ٹیچر سر عبدالقیوم ایس ایس ٹی ٹیچر گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول قصور وفات پا گئے تھے جن کی نماز جنازہ گزشتہ دن ریلوے اسٹیشن گراؤنڈ سٹی قصور میں ان کے ہزاروں شاگردوں و رفقاء کی موجودگی میں آہو سسکیوں کیساتھ ادا کی گئی
    سر عبدالقیوم نے اپنی سر کا بیشتر وقت گورنمنٹ ٹیچرز ٹریننگ سکول ( موجودہ گورنمنٹ لیب سکول) میں گزارا اور اب گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول قصور میں سپیشلسٹ سبجیکٹ ٹیچر تعینات تھے
    ان کی زندگی انتہائی عاجزانہ اور شریفانہ تھی
    ان کی بےپناہ شفقت اور محبت کے باعث طلباء ان کی انتہائی عزت کرتے تھے
    سر عبدالقیوم ایک استاد ہونے کے ساتھ ایک اعلی پائے کے مبلغ و داعی بھی تھے انہوں نے ساری زندگی درس و تدریس کیساتھ اپنے شاگردوں کو دین اسلام سے روشناس کروایا جس کے باعث شہر قصور کے تمام معزز اساتذہ میں سے ان کو امتیازی حیثیت حاصل تھی

    ان کے شاگردوں میں ہزاروں نامور ٹیچرز،پروفیسرز،ڈاکٹرز،وکلا،عالم دین اور صحافیوں کے علاوہ ہر مکتبہ فکر کے کامیاب ترین لوگ شامل ہیں
    ان جنازے میں موجود ان کے شاگردوں نے رو رو کر رب سے ان کی مغفرت اور درجات کی بلندی کی دعا کی
    یوں تو ضلع بھر کے تمام اساتذہ ہی شرافت و شرم و حیاء کا پیکر اور علم کا دریا ہیں مگر جو مقام سر عبدالقیوم کو تھا وہ شاید کسی اور کے حصے میں کم ہی ہے