Baaghi TV

Category: خانیوال

  • احساس کفالت پروگرام کا آغاز

    احساس کفالت پروگرام کا آغاز

    خانیوال(نمائندہ باغی ٹی وی)احساس کفالت پروگرام کے تحت 42 ہزار 352 خواتین کو 12 ہزار فی کس کے حساب سے مالی کی ادائیگی کا آغاز آج سے کردیا گیا ہے – ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کی ہدایت پر امداد کی ادائیگی کیلئے ضلع میں قائم 56 سنٹرز پر امداد لینے والی خواتین اور تعینات عملہ کو کورونا وائرس سے محفوظ رکھنے کیلئے ایس اوپیز کے مطابق تمام حفاظتی اقدامات کئے گئے ہیں- شہریوں سے گزارش ہے کہ سنٹرز پر غیر ضروری رش سے گریز کیا جائے -_ اور سنٹر پر صرف وہ خاتون آئے جس کو میسج موصول ہوا ہو-

  • ضلعی انتظامیہ ان ایکشن، کورونا کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ

    ضلعی انتظامیہ ان ایکشن، کورونا کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ

    خانیوال(نمائندہ باغی ٹی وی)کورونا کیخلاف جنگ میں ضلعی انتظامیہ کے اقدامات جاری ہیں ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی اور ڈی پی او محمد علی وسیم کی زیر صدارت ضلعی امن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں اے ڈی سیز اکرام ملک ، محمد اختر منڈھیرا اسسٹنٹ کمشنر اور ممبران امن کمیٹی نے شرکت کی – اجلاس میں ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او نے کورونا کی حالیہ وباء میں لاک پر عملدر آمد یقینی بنانے میں علماء کے تعاون کا خیر مقدم کیا- ڈپٹی کمشنر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں سماجی دوری اور احتیاط کورونا وائرس سے بچائو کا واحد حل ہے مساجد میں نمازوں میں کم سے کم افراد کی شرکت کی کوشش کی جائے انہوں نے کہا کہ ماہ رمضان المبارک کے دوران نماز تراویح و دیگر نمازوں کے اوقات میں ایس اوپیز کے مطابق عمل کرایا جائیگا-_ ڈی پی او محمد علی وسیم نے کہا کہ حکومت کے احکامات کو ماننا ہر شہری کا فرض ہے ممران امن کمیٹی انتظامیہ کے بازو ہیں امید کی جاتی ہے کہ آئندہ بھی تعاون جاری رکھیں گے- اجلاس میں ممبران امن کمیٹی نے ضلعی انتظامیہ کو اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا-

  • محکمہ صحت نے ڈاکٹرز کی بھرتی شروع کردی

    محکمہ صحت نے ڈاکٹرز کی بھرتی شروع کردی

    خانیوال(نمائندہ باغی ٹی وی)ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کی زیرسرپرستی صحت نے ڈاکٹرز کی بھرتی شروع کردی – سرکاری ہسپتالوں میں 19 میل فی میل ڈاکٹرز اور 3 ٹیکنالوجسٹس کی بھرتی کیلئے ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے 60 سے زائد امیدواروں کے انٹرویوز لئے- سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ماریہ ممتاز و بورڈ کے دیگر ممبران انٹرویو پینل میں شامل تھے – ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر کہا کہ بھرتی سے ہسپتالوں میں ڈاکٹرز کی کمی کا مسئلہ کم ہوجائے گا- انہوں نے کہا کہ ڈاکڑز کی بھرتی 100 فیصد میرٹ پر کی جارہی ہے-

  • ڈینگی سے بچاو کے لئے اقدامات مکمل

    ڈینگی سے بچاو کے لئے اقدامات مکمل

    خانیوال(نمائندہ باغی ٹی وی)ڈپٹی آغا ظہیر عباس شیرازی بدلتے موسم میں عوام کو ڈینگی مچھر سے بچانے کیلئے متحرک ہوگئے – اس سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا-اجلاس میں محکمہ صحت و دیگر لائینز ڈیپارٹمنٹس کے افسران نے شرکت کی – اجلاس میں ڈپٹی کمشنر کو ڈینگی مچھر کے تدارک، عوام کے کورونا وائرس سے محفوظ رکھنے کے لئے اقدامات اور اشیاء خوردونوش کی ڈیمانڈ اینڈ سپلائی بارے بریفنگ دی گئی – ڈپٹی کمشنر نے محکموں کو انسداد ڈینگی سرگرمیاں تیز کرنے کے احکامات دئیے – انہوں نے کہا کہ کسی جگہ پر پانی کھڑا نہیں ہونا چاہئے، ٹائر شاپس کو خصوصی طور پر چیک کیا جائے – دریں ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت ڈی ایچ کیو ہسپتال کے انتظامی معاملات کے حوالہ سے بھی اجلاس ہوا- اجلاس میں ڈپٹی کمشنر نے ایم ایس کو ہدایت کی کہ ڈیوٹی روسٹرز کے مطابق ڈاکٹرز و دیگر عملہ کو ڈیوٹی کا سختی سے پابند بنایا جائے -انہوں نے کہا کہ ہسپتال میں عوام کو بہترین طبی سہولتوں کی فراہمی اولین ترجیج ہے –

  • پاکستانی نوجوان کا عظیم کارنامہ،خودکار سینیٹائزر گیٹ بنالیا

    پاکستانی نوجوان کا عظیم کارنامہ،خودکار سینیٹائزر گیٹ بنالیا

    خانیوال (نمائندہ باغی ٹی وی ) ٹھٹھہ صادق آباد کے ہنر مند نوجوان کا عظیم کارنامہ، کرونا وائرس سے بچنے کیلئے آٹو سینٹایزر واک تھرو گیٹ تیار کرلیا، اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں بابرسلیمان چیمہ کا نوجوان کو خراج تحسین تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس خدشات اور موجودہ حالات کے پیش نظر ٹھٹھہ صادق آباد کے رہائشی ہنر مند نوجوان محمد حمزہ رؤف نے پبلک مقامات پر شہریوں کو سینیٹائز کرنے کیلئے اپنی خدا داد زہنی صلاحیتوں کی بدولت اپنی مدد آپ کے تحت آٹو سینٹایزر واک تھرو گیٹ تیار کرلیا ہے، جس میں موشن سینسرز، شاورز، پرییشر پمپ، آئرن فریم استعمال کیا گیا ہے،جس کیساتھ سینیٹایزر سلوشن استعمال کرتے ہوئے اس گیٹ سے شہریوں کو گزار کر سینیٹایز کیا جارہا ہے، یہ پہلا آٹو سینٹایزر واک تھرو گیٹ موبائل آٹا سیل پوائنٹ ٹھٹھہ صادق آباد پر نصب کیا گیاہے، جس کے بعد اس گیٹ کو مین بازار ٹھٹھہ صادق آباد اور جمعہ کے روز مرکزی جامعہ مسجد کے باہر بھی نصب کیا جائے گا، ہنر مند نوجوان محمد حمزہ رؤف نے کہاکہ میں انشاء اللّٰہ نشتر ہسپتال ملتان کیلئے ایسا واک تھرو سینیٹایزر گیٹ تیار کرکے عطیہ کرنا چاہتا ہوں اگر مخیر حضرات اور حکومت تعاون کرے تو میں انتہائی کم لاگت سے ایسے ہزاروں واک تھرو سینیٹایزر گیٹ تیار کرکے ملک وقوم کی خدمت کرنا چاہتا ہوں، یہ گیٹ کرونا خدشات ایام کے علاؤہ بھی آنے والے وقتوں میں شہریوں کے کام آئیں گے، جبکہ اس حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں چوہدری بابر سلیمان چیمہ نے نوجوان کی ہنر مندی دیکھنے کیلئے ٹھٹھہ صادق آباد کا دورہ کرتے ہوئے اس کا معائنہ کیا اور اس عظیم کارنامے پر ہنر مند نوجوان محمد حمزہ رؤف کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا، اور کہاکہ ایسے ہنر مند نوجوان ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں، جبکہ ٹھٹھہ صادق آباد کی سیاسی وسماجی عوامی شخصیات نے ہنر مند نوجوان کے اقدام کو سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا ہے،

  • ضلعی انتظامیہ ان ایکشن، کورونا کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ

    ضلعی انتظامیہ ان ایکشن، کورونا کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ

    خانیوال (نمائندہ باغی ٹی وی )ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمدعلی وسیم نے اچانک ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال خانیوال کا دورہ کیا اور وہاں پر کورونا آئسولیشن اور ایچ ڈی یو وارڈ میں ڈیوٹی سرانجام دینے والے ڈاکٹرز ،پیرا میڈیکل سٹاف ودیگر عملہ سے ملاقات کی اور انہیں کٹھن اور مشکل وقت میں قوم کی خدمت کرنے پر خراج تحسین پیش کیا ۔ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او نے کہا کہ کورونا کے خلاف جنگ میں ڈاکٹرز ،پیرا میڈیکل اسٹاف اور دیگر عملہ ہمارے صف اول کے سپاہی ہیں ان کی حفاظتی سامان میں کسی قسم کی کمی نہیں آنے دی جائے گی-

  • ضلع بھر میں آٹے کی بلاتعطل فراہمی آج بھی جاری

    ضلع بھر میں آٹے کی بلاتعطل فراہمی آج بھی جاری

    خانیوال (نمائندہ باغی ٹی وی )ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کی ہدایت پر محکمہ خوراک کی جانب سے ضلع بھر میں آٹے کی بلاتعطل فراہمی آج بھی جاری رہی – ضلع میں آٹا کی فراہمی کیلئے فکسڈ اور ٹرکنگ پوائنٹس کو 62 سے بڑھا کر 82 کردیا گیا جہاں پر 10 کلو گرام آٹے کے 25 ہزار 300 تھیلے فروخت ہوئے- مزیں برآں فلور ملوں کی چینگ کے دوران ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر نے ایک مزید مل کو 50 ہزار روپے جرمانہ کردیا – ڈپٹی کمشنر نے محکمہ خوراک کو ہدایت کہ ہے کہ مارکیٹ میں فراہم کئے جانے والے آٹے کی کوالٹی ضرور چیک کی جائے اور ناقص آٹا سپلائی کرنے والی فلور ملز کا کوٹہ کینسل کیا جائے –

  • پاک فوج کے قیام کیلئے جہانیاں میں مختلف مقامات پر 4 کیمپ آفس قائم

    خانیوال (نمائندہ باغی ٹی وی ) پاک فوج کے قیام کیلئے ٹھٹھہ صادق آباد، جہانیاں میں مختلف مقامات پر 4 کیمپ آفس قائم، انتظامات مکمل کرلئے گئے ،تحصیل جہانیاں میں لاک ڈاون کے سلسلے میں تعینات پاک فوج کے چار عدد کیمپ آفس قائم کر لئے گئے ہیں جبکہ پاک فوج کے افسران اور جوانوں کی رہائش کے انتظامات بھی مکمل کر لئے گئے ہیں کل سے پاک فوج تھانہ جہانیاں اور تھانہ ٹھٹھہ صادق آباد کے علاقوں کا کنٹرول سنبھال لے گی.

  • پٹرولنگ پولیس  کی طرف سے شہریوں میں مفت فیس ماسک تقسیم

    پٹرولنگ پولیس کی طرف سے شہریوں میں مفت فیس ماسک تقسیم

    خانیوال(نمائندہ باغی ٹی وی)کرونا وائرس خدشات کے پیشِ نظر پنجاب ہائی وے پٹرولنگ چیک پوسٹ چک نمبر 134 دس آر ٹھٹھہ صادق آباد کے شفٹ انچارج شہزادہ خرم اسلام کی طرف سے مختلف مقامات پر شہریوں میں مفت فیس ماسک تقسیم کرتے ہوئے کرونا وائرس بارے آگاہی فراہم کی اور عوام کو گھروں کے اندر رہتے ہوئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہیں .

  • کروناوائرس خدشات، ٹھٹھہ صادق آباد میں بھی قرنطینہ سنٹر بنائے جانے کا امکان

    خانیوال(نمائندہ باغی ٹی وی)کروناوائرس خدشات، ٹھٹھہ صادق آباد میں بھی قرنطینہ سنٹر بنائے جانے کا امکان، ڈپٹی کمشنر خانیوال کا دورہ ٹھٹھہ صادق آباد متوقع،تین اضلاع کے سنگم پر واقع خانیوال کے قصبہ ٹھٹھہ صادق آباد میں بھی کورونا وائرس کے خدشات کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ نے قرنطینیہ سنٹر قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔باغی ٹی وی کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ڈپٹی کمشنر خانیوال آغا ظہیر عباس شیرازی کا ٹھٹھہ صادق آباد کا دورہ متوقع ہے اور یہ بھی اطلعات ملی ھیں کہ علاقہ میں بھی قرنطینیہ سنٹر قائم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے.