خانیوال(نمائندہ باغی ٹی وی)ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ مخیر حضرات کے تعاون سے کورونا وائرس پھیلنے کے خدشہ کے پیش نظر،،حالیہ لاک ڈاؤن ،،پابندی کے دوران مستحق افراد میں گھی اور آٹا سمیت دیگر مختلف اشیاء ضروریہ پر مشتمل راشن کے 800 تھیلے تقسیم کرے گی – یہ بات انہوں نےڈسٹرکٹ جناح لائبریری میں تاجروں ،مخیرحضرات اور اہل ثروت حضرات کی طرف سے کورونا لاک ڈاؤن پابندی کے دوران اکٹھے کیے جانے والے راشن کے سامان سامان کے معائنہ کے دوران کہی- اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد اکرام ملک ،اسسٹنٹ کمشنرز شبیر احمد ڈوگر ،صدر ٹریڈرز چیمبر انعام اللہ قریشی ،محمد عارف قریشی اور دیگر افسران بھی موجود تھے ۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کورونا وائرس پھیلنے کے خدشہ کے پیش نظر شہریوں سمیت تمام طبقات سے تعلق رکھنے والے افراد اللہ پر بھروسہ کریں اور حکومتی ہدایات پر سختی سے عمل کریں تاکہ اس پر باآسانی قابو پانے کے ساتھ ساتھ اس کو ملک میں پھیلنے سے روکا جا سکے انہوں نے کہا کہ شہری اپنے آپ کو تنہا نہ سمجھیں حکومت اور ضلعی انتظامیہ ان کی ہر سطح پر بھرپور مدد کرے گی-
Category: خانیوال

میاں چنوں کا رہائشی مشتبہ حسنین نذر ایران سے واپسی پر پریشانی کا باعث بنا ہوا
میاں چنوں کا رہائشی مشتبہ حسنین نذر ایران سے واپسی پریشانی کا باعث بنا ہوا
باغی ٹی وی :میاں چنوں چک نمبر 98 بی آر کا رہائشی حسنین نذر جو ایران زیارت کے لیے گیا وہاں سے واپسی پر تفتان قرنطینہ سنٹر سے بھاگ کر میاں چنوں پہنچ گیا ، پولیس نے میاں چنوں جاکر اس کا پیچھا کیا تو وہاں سے لاہور فرار ہوگیا. حالانکہ اسے چیک کر کے کلیئر کردینا تھا. لیکن اس مشتبہ شخص نے نہ صرف اپنی زندگی کو داؤ پرلگایا ہوا ہے بلکہ دیگر لاکھوں افراد کے لیے بھی خطرے کا باعث ہے .
واضح رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے اور یہ تعداد 6 ہو گئی ہے صوبائی وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے 5 افراد کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق کردی۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیر صحت کا کہنا تھا کہ پہلے فیز میں ایران سے پنجاب پہنچنے والے 42 زائرین کے ٹیسٹ کیے گئے تھے جس میں 5 مثبت آئے۔ یوں ملک بھر میں اب تک سامنے آنے والے کورونا کیسز کی تعداد 193 ہوگئی ہے جس میں سندھ کے 155، خیبرپختونخوا کے 15، بلوچستان کے 10، جبکہ گلگت بلتستان کے 5 کیسزشامل ہیں۔

قبل ازیں سندھ میں مزید 5 کیسز سامنے آنے کے بعد صوبے میں متاثرین کی تعداد 155 تک پہنچ گئی تھی جبکہ ملک میں مجموعی طور پر 193 لوگ وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں
باغی ٹی وی کی کوششیں رنگ لے آئی،عوام کے لئے خوشخبری
جہانیاں(نمائندہ باغی ٹی وی ) میں باغی ٹی وی کوششیں رنگ لے آئیں ،اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں نے خوشخبری سنادی،تفصیلات کے مطابق باغی ٹی وی نے جہانیاں پل چودہ سے پرانا دنیا پور روڈ کو ملانے والے خونیں روڈ کی خستہ حالی کے بارے بارہا خبریں شائع کی تھیں جس پر ضلعی انتظامیہ نے نوٹس لیتے ہوئے روڈ کی تعمیرو مرمت کے لئے جلد ہی کام شروع کرنے کا عندیہ دے دیا ہے جبکہ دو دن پہلے باغی ٹی وی نے قصبہ ٹھٹھہ صادق آباد میں سیوریج لائنز کی زبوں حالی اور صفائی کے ناقص نظام پر خصوصی رپورٹ شائع کی تھی جس کا علم اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں بابر سلیمان چیمہ کو ہوا تو انہوں نے باغی ٹی وی سے گفتگو کی اور انہوں نے کہا کہ میں جلد ہی تحصیل کونسل سے اس حوالے سے میٹنگ کروں گا اور صفائی ستھرائی اور سیوریج کے پانی کی نکاسی کا مکمل میکانزم بنائیں گے مزید برآں اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں بابر سلیمان چیمہ نے عوامی مسائل پر توجہ دلانے پر باغی ٹی وی کا شکریہ اد کیا۔

ن لیگ ٹوٹ رہی ہے،ایک اور فارورڈ بلاک بن گیا
خانیوال(نمائندہ باغی ٹی وی) کے ن لیگی ایم پی اے سمیت دس ارکان اسمبلی پارٹی چھوڑنے کو تیار ہوچکے ہیں عثمان بزدار سے ملاقاتیں جاری،تفصیلات کے مطابق خانیوال کے ایم پی اے نشاط ڈاہا سمیت دس ارکان پنجاب اسمبلی نے آج وزیراعلی عثمان بزدار سے ایک خصوصی ملاقات کی ۔ملاقات کے بعد نشاط ڈاہا نے موقف اختیار کیا کہ ہم صرف اپنے علاقے کے لئے فنڈنگ کے سلسلے میں ملے ہیں لیکن باوثوق ذرائع سے یہ معلوم ہوا کہ نشاط ڈاہا جلد یا بدیر مسلم لیگ ن کو اپنے ساتھیوں سمیت خیرباد کہہ دیں گے اور یہ ملاقات بھی اسی سلسلے میں کی گئی تھی ۔اس ملاقات میں نشاط ڈاہا کے ساتھ غیاث الدین ،چوہدری اشرف علی، فیصل اکرم خان نیازی ،غضنفر علی خان ،محمد ارشد ،اطہر عباس اور یونس انصاری شامل تھے۔

ڈسٹرکٹ واٹر اتھارٹی کا اجلاس ،نئے فیصلے کر دئے گئے
خانیوال(نمائندہ باغی ٹی وی)ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ آب پاک اتھارٹی کے اجلاس میں واٹر فلٹریشن پلانٹس کی بحالی کے لئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا- ڈپٹی کمشنر نے ضلع میں موجود واٹر فلٹریشن پلانٹس کا ڈیٹا اکٹھا کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ عوام کو صاف پانی کی فراہمی اولین ترجیح ہے جو پلانٹس فنگشنل ہیں ان کے فلٹرز مقررہ وقت کے اندر لازمی بدلے جائیں- ان کا مزید کہنا تھا کہ ضلع کے تمام واٹر فلٹریشن پلانٹس کو فنگشنل کیا جائیگا-

ضلعی انتظامیہ ان ایکشن ،ہنگامی دوررے
خانیوال(نمائندہ باغی ٹی وی)ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے ضلع بھر میں جاری بارش کے سلسلہ کے دوران چاروں تحصیلوں کا ہنگامی دورہ کیا – انہوں خانیوال شہر ،مخدوم پور پہوڑاں، کبیروالا، سرائے سدھو ، باگڑ سرگانہ ، عبدالحکیم ، تلمبہ ، میاں چنوں ، جہانیاں کے علاقوں کا ہنگامی دورہ کیا اور پانی کی نکاسی کے کام کا جائزہ لیا -اور بارش میں کام جاری رکھنے پر میونسپل کمیٹیز کے عملہ کو شاباش دی – تحصیلوں کے دوروں کے دوران متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرز بھی ان کے ہمراہ تھے – ڈپٹی کمشنر نے اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی کہ پانی کی مکمل نکاسی تک کام جاری رکھا جائے اور نکاسی کے کاموں میں پہلے نشیبی علاقوں پر فوکس کیا جائے – ڈپٹی کمشنر نے اسسٹنٹ کمشنرز کو مزید ہدایت کی کہ پانی کی مکمل نکاسی تک فیلڈ میں خود موجود رہیں – ڈپٹی کمشنر نے کبیروالا دورہ کے دوران بارش کے دوران چھت گرنے کی جائے وقوعہ کا بھی دورہ کیا اور جاں بحق ہونے والے نوجوان کے ورثاء سے دلی ہمدردری اور افسوس کا اظہار کیا – ڈپٹی کمشنر نے سرائے سدھو دورہ کے دوران مندر چوک پر ایک گھر میں جنازہ کی موجودگی پر علاقہ سے پانی کی فوری نکاسی کے احکامات دئیے -ڈپٹی کمشنر نے میونسپل کمیٹیز کے ایڈمنسٹریٹرز کو ہدایت کی کہ بارشوں کے دوران بجلی کی بندش پر پانی کی نکاسی کے لئے ڈسپوزلز کو چالو رکھنے کے لئے جنریٹرز کا بندوبست کیا جائے – دریں اثناء ڈپٹی کمشنر نے شہریوں سے کہا ہے کہ آج غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں- جو لوگ چھوٹے بڑے جانور پالتے ہیں انہیں محفوظ مقامات پر رکھیں اور بجلی کے کھمبوں کے نزدیک سے ہرگز مت گزریں-

برستی بارش میں نکاسی آب کرنے والا شخص کون؟
جہانیاں (نمائندہ باغی ٹی وی ) میں دو دن سے مسلسل بارش ہے جس وجہ سے اندرون شہر میں نکاسی آب کا مسئلہ بھی ہے ایس مسئلے کو حل کرنے کے لئے سیاستدان تو کبھی سنجیدہ ہی نہیں ہوئے لیکن جہانیاں کو ایک ایسا شخص ضرور مل گیا ہے جس کو درست معنی میں جہانیاں کا وارث کہا جاسکتا ہے۔ اس برستی بارش میں زیر نظر تصویر میں نظر آنے والا شخص اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں چوہدری بابر سلیمان چیمہ ہیں جو شدید بارش میں ٹریک سوٹ پہنے ہوئے نکاسی آب کی نگرانی بذات خود کررہے ہیں۔
دو دن سے بارشیں جاری ،نہ تھمنے والا سلسلہ
خانیوال (نمائندہ باغی ٹی وی) میں دو دن کے بعد بھی بارش تھم نہ سکی تفصیلات کے مطابق خانیوال اور گردونواح کے علاقوں میں گزشتہ دو دن سے ہونے والی مسلسل بارش تھم نہ سکی۔شدید بارش کی وجہ سے کاروبار زندگی ٹھپ ہوگئے جبکہ بارش کی وجہ سے آج دوسرے دن بھی تمام مارکیٹس مکمل طور پہ بند ہیں محکمہ موسمیات کے مطابق آج رات تک ملتان ڈویزن میں موسم اسی طرح ابر آلود رہے گا جبکہ کچھ علاقوں میں جزوی طور پہ بارش اور ٹھنڈی ہوائیں بھی چل رہی ہیں
سرکاری پروٹوکول سے سرکار کی رعایا زخمی
خانیوال(نمائندہ باغی ٹی وی )ڈپٹی کمشنرخانیوال نے آج ٹھٹھہ صادق آباد کا اچانک دورہ کیا اور ان کے دورہ ٹھٹھہ صادق آباد سے واپسی پر پولیس پروٹوکول وین نے مسافر موٹر سائیکل سواروں کو ٹکر ماردی ۔گاڑی کی ٹکر سے دونوں میاں بیوی زخمی ہوگئے ہیں اور ان کو ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے جبکہ اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر کا اس حوالے سے کوئی موقف سامنے نہیں آیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر ان ایکشن ، دوران بارش بھی طوفانی دورے
خانیوال (نمائندہ باغی ٹی وی )ڈپٹی کمشنر خانیوال آغا ظہیر عباس شیرازی نے بارش کے دوران کااچانک ٹھٹھہ صادق آباد کے مختلف ادارواں کے دورے کئے ۔تفصیلات کے مطابق ڈی سی خانیوال اظہر عباس شیرازی نے آج صبح ہی رورل ہیلتھ سنٹر ٹھٹھہ صادق آباد ، بنیادی مرکز صحت چکنمبر ١٣٩ ، گورنمنٹ مڈل سکول ،گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول چک نمبر آر10/ 135جد ید کا دورہ کیااور اس دورے کے دوران مزکورہ اداروں کا ریکارڈ چیک کیا اور اداروں کے سربراہان کی اداروں کی بہتری کی کوششوں کو بھی سراہا۔







