Baaghi TV

Category: لاہور

  • ٹی 20 ایشیا کپ:سخت گرمی میں پاکستانی کرکٹ ٹیم نے پریکٹس شروع کردی

    ٹی 20 ایشیا کپ:سخت گرمی میں پاکستانی کرکٹ ٹیم نے پریکٹس شروع کردی

    دبئی :ٹی 20 ایشیا کپ:سخت گرمی میں پاکستانی کرکٹ ٹیم نے پریکٹس شروع کردی،اطلاعات کے مطابق دبئی جہاں ایک طرف 41 ڈگری سینٹی گریڈ سے زیادہ درجہ حرارت بڑھنے کے ساتھ شدید گرمی ہے وہاں‌ دوسری طرف دبئی میں پاکستان کرکٹرز کو T20 ایشیا کپ کے لیے خوش آمدید کہا

    ایونٹ کا آغاز 27 ستمبر کو سری لنکا اور افغانستان کے میچ سے ہوگا جس کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کا کریکر بجایا جائے گا۔ٹیم ہالینڈ میں انتہائی خوشگوار موسم سے لطف اندوز ہونے کے بعد کرکٹرز کو دبئی میں شدید گرم موسم کا سامنا کرنا پڑا۔

    دن کے وقت موسم تقریباً 41 اور 42 ڈگری رہتا ہے۔ شدید موسم کی وجہ سے کھلاڑیوں کے لیے صبح سویرے پریکٹس کرنا تقریباً ناممکن ہو رہا ہے۔ ایک دن کے آرام کے بعد، کرکٹرز بدھ کی شام دبئی اکیڈمی گراؤنڈ میں اپنی رفتار سے گزرے۔ شام کے وقت درجہ حرارت بھی بلند رہتا ہے اور نیٹ میں تربیت اتنا آسان نہیں ہے،

    پاکستان سپورٹ سٹاف پریکٹس سیشن کے دوران بھی کھلاڑیوں کو ہائیڈریٹ رکھنے کے لیے خصوصی اقدامات کر رہا ہے۔“اگرچہ کرکٹرز پیشہ ور ہیں اور انہیں ہر حالت میں اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنا چاہئے لیکن یہاں یہ آسان کام نہیں ہوگا۔ تاہم، موسمی حالات ہر ٹیم اور ہر کھلاڑی کے لیے یکساں ہیں، تاہم پاکستانی کھلاڑیوں نے پریکٹس سیشن کے دوران اپنی بہترین کارکردگی دکھائی جس نے انہیں تقریباً تین گھنٹے تک تربیت دی۔

    دریں اثنا، محمد حسنین جو اوول (لندن) میں منگل کو ’دی ہنڈریڈ‘ میں اوول انوینسیبلز کی نمائندگی کرتے ہوئے نظر آئے تھے، ٹیم میں شامل ہو گئے ہیں۔ حسنین کو دوسرے دن ناقابل تسخیر کے لیے حقیقی رفتار سے باؤلنگ کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ وہ جمعرات کو دوسرے کرکٹرز کے ساتھ ٹریننگ کریں گے۔ چار ٹی ٹوئنٹی اسپیشلسٹ حیدر علی، آصف علی، افتخار احمد اور عثمان قادر بھی دبئی میں ٹیم کو جوائن کر چکے ہیں اور نیٹ پر ٹریننگ میں مصروف نظر آئے۔

    تربیتی سیشن کے موقع پر، پاکستان اور افغانستان کے کھلاڑی خیالات کے تبادلے اور کرکٹ سے متعلق عمومی سرگرمیوں پر تبادلہ خیال میں مصروف نظر آئے۔ فخر زمان نے بھی راشد خان کو چاروں شانے چت کر کے افغانستان کو اپنا بیٹ پیش کیا۔ زخمی شاہین آفریدی بھی گفتگو میں شامل ہوئے اور انہیں افغانستان کے کھلاڑیوں کے ساتھ دوستانہ لطیفوں کا تبادلہ کرتے دیکھا گیا۔

    دریں اثنا، نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر کے اعلیٰ درجہ کے باؤلنگ کوچز میں سے ایک عمر رشید کو ایشیا کپ کے لیے فاسٹ باؤلنگ کوچ کے اسسٹنٹ کے طور پر پاکستان مینز ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

    عمر نے اپنے ابتدائی دنوں سے ہی قومی ٹیم کے تمام فاسٹ باؤلرز کی ترقی میں کام کیا ہے، جس میں محمد حسنین کو مسابقتی کرکٹ میں واپس آنے میں مدد کرنا بھی شامل ہے۔ قومی ٹیم کے ساتھ نئے کردار میں، عمر متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے فاسٹ باؤلنگ کوچ شان ٹیٹ کی حمایت کریں گے۔

    عمر کو ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق کی سفارش پر پلیئر سپورٹ پرسنل لسٹ میں شامل کیا گیا ہے۔

  • پاکستان ریلوے قومی معیشت کو کروڑوں روپے روزانہ نقصان پہنچانے لگا

    پاکستان ریلوے قومی معیشت کو کروڑوں روپے روزانہ نقصان پہنچانے لگا

    لاہور:پاکستان ریلوے قومی معیشت کو کروڑوں روپے روزانہ نقصان پہنچانے لگا،اطلاعات کے مطابق جہاں ایک طرف ملکی معیشت پہلے ہی ہچکولے کھارہی ہے وہاں کچھ قومی ادارے بھی اس میں اپنا حصہ ڈالنے سے پیچھے نہیں رہ رہے ، تازہ رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ ٹرینیں نہ چلنے سے قومی معیشت کو روزانہ 10کروڑ سے زائد کا نقصان ہورہا ہے۔

    مریم نواز، رانا ثناء، فضل الرحمان و دیگر کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی گئی

    ویسے تو پاکستان ریلوے کورونا وبا کے آغاز سے ہی نقصان کی طرف بڑھ رہا تھا مگر تازہ لہر کچھ زیادہ ہی ہے ، ملک میں ہونے والی حالیہ بارشوں اور سیلابی صورتحال نے ہر طرف تباہی مچادی ہے، لاکھوں افراد بے گھر اور ہزاروں جانور موت کے منہ میں چلے گئے، جب کہ انسانی جانوں کا بھی سیکڑوں کی تعداد میں نقصان ہوچکا ہے۔

    متعدد اضلاع میں جہاں نجی املاک تباہی کا منظر پیش کررہی ہیں وہیں سرکاری املاک بھی تباہ حال ہیں، گزشتہ رات ہی مچھ اسٹیشن کے قریب ریلوے پل کا ایک حصہ ٹوٹ گیا ہے جس کے بعد اب کوئٹہ کا ملک بھر سے ریل رابطہ ایک ماہ کے لئے مزید کٹ گیا ہے۔

    مصیبت کی اس گھڑی میں ہر سیلاب زدہ فرد تک پہنچنا ہے۔ آرمی چیف

    حالیہ سیلاب کے باعث ریلوے کو ملکی تاریخ کے بدترین حالات کا سامنا ہے، اور محکمہ روزانہ دس کروڑ روپے سے زائد کے ریونیو سے محروم ہورہا ہے، جب کہ ٹرینیں بند ہونے سے قومی معیشت کو اربوں روپے کا نقصان ہورہا ہے۔

    ترجمان ریلوے کے مطباق کوئٹہ اور کراچی جانے والی 7 اہم ٹرینیں پھر منسوخ ہوگئی ہیں، عوام ایکسپریس، تیزگام ایکسپریس اور پاکستان ایکسپریس بدستور بند ہیں۔ جب کہ قراقرم، کراچی اور جعفر ایکسپرس بھی نہیں چلے گی بولان میل ایکسپرس اور موہنجوداڑو پسنجر بھی کینسل ہوگئی ہے۔

    عدالت نے یکم ستمبر تک عمران خان کو گرفتار کرنے سے روک دیا

    سی ای او ریلوے فرخ غلزئی کا کہنا ہے کہ پل کی بحالی تک پشاور اور کراچی سے کوئٹہ جانے والی ٹرینیں سبی تک محدود کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ٹریک کی بحالیئ کے لئے ہنگامی بنیادوں پر کام این ایل سی کے حوالے کیا جائے گا۔

  • پنجاب حکومت نے بلدیاتی ایکٹ 2022 تیار کرلیا

    پنجاب حکومت نے بلدیاتی ایکٹ 2022 تیار کرلیا

    پنجاب حکومت نے بلدیاتی ایکٹ 2022 تیار کرلیا

    بلدیاتی ایکٹ 2022 کی آئندہ ماہ منظوری لی جائے گی مئیر، ڈپٹی مئیر کا انتخاب براہ راست ہوگا ،نیبر ہڈ، ویلج کونسل کا نام تبدیل کرکے یونین کونسل رکھ دیا گیا ،مئیر، چئیرمین ڈسٹرکٹ کونسل، یونین کونسل، ناظمین، نائب ناظمین، کونسلز بااختیار ہونگے حکومت یونین کونسل میں فنڈ براہ راست دے گی حکومت اور اپوزیشن کو بلاامتیاز فنڈذ میسر ہوگے یونین کونسل، اضلاع اپنی حدود میں ٹیکس اکٹھا کرنے کے مجاز ہونگے وزیراعلی پنجاب مئیرز، ڈپٹی مئیرز، چئیرمین ڈسٹرکٹ کونسل کو معطل کر سکیں گے

    دیہاتوں میں پنچایت کونسلیں، شہروں میں ثالثی کونسلیں بنیں گی پنجاب میں 11 میٹروپولیٹن کارپوریشنز ہونگی 9 ڈویژنل ہیڈکوارٹر، گجرات، سیالکوٹ میٹروپولیٹن کارپوریشن ہونگی پنجاب میں 5500 یونین کونسلز ہونگی یونین کونسل ناظم، نائب ناظم سمیت 12 ممبران پر مشتمل ہوگی یونین کونسل میں لیبر، کسان، اقلیت، خواتین یوتھ کی نمائندگی ہوگی

    الیکشن مہم میں سرکاری مشینری کا بے دریغ استعمال کیا گیا،علی زیدی

    سپریم کورٹ نے ایم کیو ایم کی سندھ میں بلدیاتی انتخابات روکنے کی استدعا مسترد کردی

    ہ سازش کے تحت بلدیاتی انتخابات میں تاخیرکی جارہی ہے،

    ونین کونسلز کی تعداد کا تعین صوبائی حکومت کا اختیار ہے

    شوہر نے بھائی اور بھانجے کے ساتھ ملکر بیوی کے ساتھ ایسا کام کیا کہ سب گرفتار ہو گئے

    لڑکیوں سے بڑھتے ہوئے زیادتی کے واقعات کی پنجاب اسمبلی میں بھی گونج

    لاہور میں خواتین سے زیادتی کے بڑھتے واقعات،ملزمہ کیا کرتی؟ تہلکہ خیز انکشاف

    ۔دوسری طرف حکومتی جماعت نے پنجاب بھر میں اپنے مضبوط امیدواروں کی تلاش شروع کردی ہے ، جس کے بعد یہ یہ خیال ظآہر کیا جارہا ہےکہ حکومت ہونے کی وجہ سے تحریک انصاف پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کا میدان مار لے گی،پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کب ہوں گے اس حوالہ سے ابھی تک کچھ نہیں کہا جا سکتا، سندھ میں ہونے والے بلدیاتی الیکشن کو بارشوں کی وجہ سے ملتوی کیا گیا ہے، سندھ میں دوسرے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات ہونے تھے

    علاوہ ازیں تحریک انصاف نے بلدیاتی الیکشن کےالتواء کیخلاف سندھ ہائیکورٹ میں درخواست داٸرکی ہے جس میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ سندھ میں دوسرے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات کروائے جائیں آٸینی درخواست ارکان سندھ اسمبلی خرم شیرزمان اور راجہ اظہر نے داٸر کی ہے آٸینی درخواست میں چیف الیکشن کمیشن، صوباٸی الیکشن کمیشن اور صوباٸی حکومت کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں کہا گیا کہ کراچی میں زیادہ بارش نہیں ہورہی لیکن الیکشن کمیشن نے بلدیاتی الیکشن ملتوی کردیئے ہیں بلدیاتی الیکشن سندھ حکومت اور اس کی اتحادی جماعتوں کی خواہش اور صوباٸی الیکشن کمشنر کی سفارش پر ملتوی کٸے گٸے ہیں اٹھائیس اگست کو ہونے والے بلدیاتی الیکشن ملتوی کرکے کراچی کی عوام کو نماٸندے منتخب کرنے سے محروم کیا گیا ہے یہ بھی کہا کہ پیپلزپارٹی کی حکومت اپنی متوقع شکست کے باعث کراچی میں الیکشن نہیں چاہتی استدعا کی کہ سندھ میں دوسرے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات فوری کروائے جائیں

    درخواست دائر کرنے کے بعد پی ٹی آئی رہنماؤں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 28 تاریخ کو سیکنڈ فیز کے بلدیاتی انتخابات ہونے تھے، الیکشن کمیشن نے فیصلہ دیا حیدرآباد ڈویژن کے الیکشن ملتوی کیے جاتے ہیں-حیدرآباد کے الیکشن ملتوی کیئے جانے کہ بعد کراچی کے الیکشن 28 کو ہونگے، لیکن رات کو اچانک فیصلہ ہوا کہ الیکشن ملتوی سمجھ نہیں آئی یہ اچانک کس کا فیصلہ تھا، کراچی میں نہ کوئی بارش ہے نہ کہیں پانی کھڑا ہے، کراچی کے حالات بدتر ہیں- لوگوں کو پانی نہیں مل رہا سیوریج نظام بہتر نہیں، ہر دوسرا بندہ یہاں لٹ رہا ہے، الیکشن ہوتے جو جیتتا وہ عوام کے مسائل حل کرتا, الیکشن کمیشن نے بددیانتی کرتے ہوئے پی پی اور ایم کیو ایم کو فائدہ دیا ہے، اس فیصلے کے خلاف ہم آج عدالت میں آئے ہیں کراچی میں سب سے زیادہ اسٹیک تحریک انصاف کا ہے، سب سے زیادہ منتخب نمائندے ہمارے ہیں، ہم نے کوئی الییکشن ملتوی کرنے کا نہیں کہا، الیکشن کے وقت ایک سیاسی شخص ایڈمنسٹریٹر بٹھایا ہوا ہے، وہ بیٹھ کر بھی کوئی کام نہیں کررہا ہے ایڈمنسٹریٹر صرف شاہراہ فیصل کے چکر لگارہے ہیں، معزز عدالت کراچی سے اس ظلم کا نوٹس لے، پیپلزپارٹی کی نالائقی کی وجہ سے کراچی کب تک سسکتا رہے گا، کراچی کے ساتھ سوتیلی ماں کا سلوک کیا جارہا ہے, جس لاڑکانہ نے بلاول کو ووٹ دیا وہاں بلاول نے کیا کیا؟

  • ہرسال لاکھوں لوگ حادثات میں اپنی جان گنوا بیٹھتے ہیں، شہباز عالم

    ہرسال لاکھوں لوگ حادثات میں اپنی جان گنوا بیٹھتے ہیں، شہباز عالم

    ہرسال لاکھوں لوگ حادثات میں اپنی جان گنوا بیٹھتے ہیں، شہباز عالم

    آج کے نوجوان طالب علم ہمارا مستقبل اورروڑ سیفٹی کے حوالے سے موٹروے پولیس کے سفیر ہیں ان خیالات کا اظہار سیکٹر کمانڈر سنٹرل ون شہباز عالم نے پنجاب یونیورسٹی کے انسٹییوٹ آف ایجوکیشن اینڈ ریسرچ ڈیپارٹمنٹ میں منعقدہ ایک روڑ سیفٹی سیمینار میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔

    سیمینار کی تقریب میں ڈاریکٹر IER ڈیپارٹمنٹ پروفیسر ڈاکٹر رفاقت علی سمیت یونیورسٹی طلباء، اساتذہ اور انتظامیہ، میڈیا نمائندگان اور موٹروے پولیس کے افسران نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ سیمینار میں سیکٹر کمانڈر سنٹرل ون شہباز عالم کی طرف سے حا ضرین کو بتایا گیا کہ حادثات ایک عالمی چیلنج ہیں کیونکہ ہرسال لاکھوں لوگ حادثات میں اپنی جان گنوا بیٹھتے ہیں اور کسی بھی بیماری کی صورت میں ہونے والی اموات میں روڑ حادثات آٹھویں نمبر پر ہے اور اگر حادثات کی موجودہ شرح برقرار رہی تو 2030 تک یہ موت کی پانچویں بڑی وجہ بن جائے گی۔

    شہباز گل کی گرفتاری، پی ٹی آئی کے ڈنڈا بردار کارکن بنی گالہ پہنچ گئے

    شہباز گل کی گرفتاری پی ٹی آئی نے عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا

    نعرے ریاست مدینہ کےاورغلامی امریکہ کی واہ شہبازگل باجوہ

    شہباز گل پر ایسا تشدد ہوا جو بتایا جا سکتا اور نہ دکھایا جا سکتا ہے، بابر اعوان

    جمیل فاروقی بھی پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی طرح یو ٹرن کے ماہر نکل

    روڑ سیفٹی سیشن کے شرکاء کو مزید بتایا گیا کہ روڑ حادثات پانچ سے لیکر اُنتیس سال تک کے نوجوانوں میں موت کی سب سے بڑی وجہ ہیں۔ طلبہ کو روڑ سیفٹی کے حوالے سے مختلف وڈیوز بھی دکھائی گئیں اور ان کو سیفٹی اقدامات اور ٹریفک قوانین کے بارے آگاہی دی گئی۔ روڑ سیفٹی سیمینار میں طلبہ کو بالخوص ہیلمٹ اور سیٹ بیلٹ کی اہمیت بارے آگاہی دی گئی اور بتایا گیا کہ موٹرسائیکل سے ہونے والے حادثات میں اموات کل اموات کا اٹھائیس فیصد ہے اس لئے ہیلمٹ کا استمعال انتہائی ضروری ہے۔

    سیمینار کے مقام پر موٹروے پولیس کی طرف سے ایک روڑ سیفٹی اسٹال بھی لگایا گیا جس میں سیمینار کے شرکاء کی معلومات کے لئے روڑ سیفٹی سے متعلق بریفنگ پمفلٹس، موٹروے پولیس کے گاڑی میں موجود آپریشنل آلات اور سپیڈ چیکنگ کیمرہ بھی آویزاں کیا گیا۔ سیمینار کے اختتام پر طلباء سے روڑ سیفٹی کے بارے میں سوالات بھی پوچھے گئے اور دُرست جواب پر موٹروے پولیس کی طرف سے انعامات بھی دئیے گئے۔

  • پنجاب اسمبلی کا اجلاس،اپوزیشن کا احتجاج،عمران خان کے حق میں قرارداد منظور

    پنجاب اسمبلی کا اجلاس،اپوزیشن کا احتجاج،عمران خان کے حق میں قرارداد منظور

    مسلم لیگ ن کے ارکان اسمبلی کا پنجاب اسمبلی کی سیڑھیوں پر عمران خان کے خاتون جج کو دھمکی دینے کے خلاف احتجاج کیا،مسلم لیگ ن کے ارکان نے فتہ خان نامنظور اور خاتون کی توہین نامنظور کے نعرے لگائے ۔لیگی ارکان نے چیف جسٹس آف پاکستان سے ازخود نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔

    حنا پرویز بٹ نے کہا عمران خان کے خاتون جج کے متعلق ریماکس ناقابل معافی ہیں۔پولیس کی اعلی قیادت کو دھمکیاں دینا عمران خان کے لیے شرمندگی کا باعث ہے۔حیرت ہے کیسا ذہنی مریض وزیراعظم کے عہدے پر فائز رہا ہے۔کل تک یہ پولیس افسران اور ججز اچھے تھے آج عمران خان کی کرسی چھن گئی تو سب برے لگ رہے ہیں۔

    راحیلہ خادم نے کہا تحریک انصاف ایک فاشسٹ جماعت ہے۔جو خواتین کے متعلق اپنا گندہ ذہن پہلے ہی عیاں کر چکی ہے۔خاتون جج کی تذلیل تمام پاکستانی خواتین کی بے عزتی کے برابر ہے۔ہم خاتون جج زیبا چوہدری کے ساتھ مکمل اظہار یک جہتی کرتے ہیں۔سعدیہ تیمور نے کہا عمران خان ایک فتنہ ہے جس کا ایجنڈا ملک میں انتشار پھیلانا ہے۔اداروں کے افسران کو دھمکیاں قابل مذمت ہے۔تحریک انصاف پاکستان کی دشمن جماعت ہے جو غیر ملکی فنڈنگ سے چل رہی تھی اور انکا ایجنڈا بھی غیر ملکی تھا۔

    کنول لیاقت نے کہا پوری مسلم لیگ ن اور وفاقی حکومت خاتون اور پولیس افسران کے ساتھ کھڑی ہے اب عدلیہ کو بھی چاہیے کہ اس ذہنی مریض کو لگا ڈالے۔اس موقع پر لیگی رکن خلیل طاہر سندھو،سنبل ملک،رابعہ فاروقی،زیب النساء اعوان،راحت افزاء،حسینہ بیگم،طارق گل سمیت دیگر ارکان موجود تھے۔

    اس سے قبل پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں لاہور سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ اتھارٹی کا ترمیمی بل پنجاب اسمبلی میں متعارف کرایا گیا.بل صوبائی وزیر محمد بشارت راجہ کی جانب سے متعارف کرایا گیا،ایوان نے لاہور سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ اتھارٹی ترمیمی بل کثرت رائے سے منظور کر لیا،علاوہ ازیں راوی اربن ڈیولپمنٹ اتھارٹی ترمیمی بل بھی پنجاب اسمبلی میں متعارف کرایا گیا،یہ بل بھی صوبائی وزیر محمد بشارت راجہ نے متعارف کرایا،تاہم ایوان نے راوی اربن ڈیولپمنٹ اتھارٹی ترمیمی بل کثرت رائے سے منظور کر لیا ذرائع کے مطابق دونوں بل قواعد کو معطل کر کے منظور کرائے گئے.

    میاں محمود الرشید کی جانب سے قواعد معطل کر کے عمران خان پر بے بنیاد مقدمات کے خلاف قرارداد پیش کی گئی ،قرار داد میں کہا گیا کہ صوبائی اسمبلی کا یہ ایوان عمران خان پر ہونے والے بے بنیاد مقدمات کی مذمت کرتا ہے، عمران خان پاکستانی قوم ور عالم اسلام کے حقیقی لیڈر ہیں،عمران خان پر جھوٹے مقدمات درج کرنے کا مقصد ملک میں انتشار پھیلانا ہے، ان مقدمات سے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کے روشن چہرے کو مسخ کیا گیا، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے بھی ان مقدمات پر تحفظات کا اظہار کیا ہے، بین الاقوامی جریدے بھی ایسے واقعات کی مذمت کر رہے ہیں، ایسے اوچھے ہتھکنڈے تحریک انصاف کی جدوجہد کو نہیں روک سکتے، یہ ایوان عمران خان کے ساتھ اظہار ہمدردی کرتا ہے،یہ ایوان امپورٹڈ حکومت کی جانب سے درج کئیے جانے والے مقدمات واپس لینے کا مطالبہ کرتا ہے، سیاسی میدان میں سیاسی طور پر جواب دیا جائے ، قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی

    اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ متفقہ قرارداد منظور ہونے پر ہاوس کو مبارکباد پیش کرتا ہوں.میاں محمود الرشید نے ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ امپورٹڈ حکومت کے ذمہ داران ہوش کے ناخن لیں ،ایک ایسا لیڈر جس کے ساتھ دنیا بھر میں کروڑوں لوگوں کے دل دھڑک رہے ہیں ،منتخب حکومت کو راتوں رات بیرونی سازش کر کے فارغ کیا گیا،عمران خان کی خوش قسمتی ہے کہ قوم نے جس طرح عمران خان کی آواز پر لبیک کہا اس کی مثال نہیں ملتی،یہ عمران خان کی آواز دبانے کی کوشش کر رہے ہیں اس کا قصور یہ ہے کہ وہ ریاست مدینہ کی بات کر رہا ہے ،وہ اس ملک کے پسے ہوئے طبقے ، جوانوں کے لیے کسانوں کے عوام کی بات کرتا ہے ،اگر یہ جرم ہے تو یہ صرف عمران خان نہیں ان کے ساتھ چلنے والا ہر شخص کرے گا،ملک میں کوئی جگہ ایسی نہیں ہے جہاں عوام باہر نہ نکلے ہوں
    ،انہوں نے اس امپورٹڈ حکومت کو مسترد کیا ہے ،کیا یہ سمجھتے ہیں کہ یہ عمران خان اور ہمارے اوپر دہشتگردی کے مقدمات درج کر ہمیں دبا لیں گے ،اپوزیشن والے حوصلہ کرتے اور یہاں بیٹھ کر ہماری بات سنتے ،یہ جتنا دبائیں گے عوام عمران خان کے ساتھ نکلیں گے.

    حکومتی اراکین نے پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں وقفہ سوالات پر عدم دلچسپی کا اظہار کیا،
    سپیکر پنجاب اسمبلی اراکین کو بار بار نشستوں پر بیٹھنے کی رولنگ دیتے رہے جبکہ حکومتی اراکین سپیکر کی رولنگ کو نظر انداز کرتے رہے،وقفہ سوالات پر لیگی رکن اسمبلی ارشد ملک بھی سپیکر ہاؤس ان آرڈر کا کہتے رہے،حکومتی اراکین اسمبلی ایک دوسرے سے خوش گپیوں میں مصروف رہے

    راحیلہ خادم حسین نے کہا کہ ہم آپ کو عزت دینے کی کوشش کر رہے ہیں ،لیکن آپ کو عزت راس نہیں آئی،جو خود دسویں فیل ہیں وہ ہمیں جواب دے رہے ہیں، سردار شہاب الدین کا کہنا تھا کہ یہ وطیرہ ہمارا نہیں ہے میں نے ان کو عزت سے جواب دیا ہے ،104 میلین روپے کی آمدن ہوئی اسے سرکاری خزانے میں جمع کرایا ہے ،جو ویکسین تیار ہوتی ہے وہ نو پرافٹ نو لاس پر مہیا کی جاتی ہے ،جو لیب سے آمدن اکٹھی ہوتی ہے سرکاری خزانے میں جمع کرائی جاتی ہے،انسداد بے رحمی حیوانات ایک سوسائٹی ہے جو پندرہ اضلاع میں کام کر رہی ہے
    ،اس کے لیے بجٹ ن لیگ کی حکومت نے رکھا تھا

    ملک محمد ارشد نےجواب میں کہا گیا ہے موجودہ وزیراعظم ، جبکہ سابقہ وزیر اعظم نے قوم کو کٹوں وچھوں کے پیچھے لگایا گیا،جو جواب دیا گیا ہے وہ بالکل غلط ہے ، آج کے وزیر اعظم کی ایسی کوئی پالیسی نہیں تھی ،سردار شہاب الدین نے کہا کہ جب انہوں نے سوال جمع کرایا تھا اس وقت عمران خان وزیراعظم تھے اس لیے جواب اسی مطابق دیا گیا ہے

    ملک محمد ارشد کا کہنا تھا کہ یہ ڈیپارٹمنٹ کی غلطی ہے انہوں نے سابق وزیر اعظم نہیں لکھا،مجھے کوئی ایشو نہیں ہے، کل اسپیکر چوہدری پرویز الٰہی تھے آج آپ ہیں ،سردار شہاب الدین نے کہا کہ اس سکیم کو اس وقت کی اپوزیشن نے تنقید کا نشانہ بنایا تھا،خلیل طاہر سندھو نے ضمنی سوال میں کہا کہ چار مرغیاں اور ایک مرغا دینا تھا، لیکن غلطی سے چار مرغے اور ایک مرغی دے دی گئی،اس کا کیس چل رہا ہے کیا یہ درست ہے،جب اگلا سیشن ہو گا تو میں مقدمہ کی ایف آئی آر لے آؤں گا

    محمد ارشد ملک نے کہا کہ بتائیں کہ کتنی ادویات کم ہیں ساہیوال میں ،سردار شہاب الدین نے کہا کہ میں ان کے پاس جا کر چائے پئیوں گا اور ان کو جواب بھی دوں گا،ان کے اپنے فارم ہاؤس میں ادویات کی ضرورت ہے تو میں مہیا کرا دوں گا،لک ظہیر عباس کھوکھر نے ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ میں قرار داد منظور کرنے پر پورے ہاؤس کا شکریہ ادا کرتا ہوں،وفاقی حکومت کے اوچھے ہتھکنڈوں کی بھر پور مذمت کرتے ہیں،عمران خان کو کسی نہ کسی حوالے سے ذچ کرنا، ان کی حرکت کو کنٹرول کرنا، ان کے خلاف مقدمات درج کرنا اس بات کا ثبوت ہے کہ وفاقی حکومت عمران خان کی پزیرائی سے گھبرائی ہوئی ہے،عمران خان عوامی لیڈر ہیں یہ ان کو پریشان رکھنا چاہتے ہیں ،عمران خان کو عوام میں انے سے روکنے کی کوششوں پر عوام کو تشویش ہے ،وفاقی حکومت نے میرا نام بھی عمران خان کے ساتھ ایف آئی آر میں درج کر ہے پنجاب اسمبلی کی توہین کی ہے،عمران خان جب بھی بلائیں گے ہم ان کی آواز پر لبیک کہیں گے

  • سیلاب میں پھنسے 38,143 سے زائد افراد ریسکیو،وزیراعلیٰ کی  ریلیف آپریشن مزید تیز کرنے کی ہدایت

    سیلاب میں پھنسے 38,143 سے زائد افراد ریسکیو،وزیراعلیٰ کی ریلیف آپریشن مزید تیز کرنے کی ہدایت

    پی ڈی ایم اے نے سیلاب میں پھنسے 38,143 سے زائد افراد کو سیلابی علاقوں سے بحفاظت ریسکیو کر لیا، سیلابی علاقوں میں 67,797 افراد کو علاج معالجے کی سہولیات فراہم کی گئی ہیں، سیلاب متاثرین کے لیے 99 فلڈ ریلیف کیمپس قائم ہیں، حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق سیلاب متاثرین تک تین وقت کا کھانا اور صاف پانی سمیت دیگر ضروری سہولیات کی فراہمی کا عمل جاری ہے۔

    پی ڈی ایم اے کے مطابق سیلاب متاثرین کے 64,974 بڑے اور 114,977 چھوٹے جانوروں کو بیماریوں سے بچاو کی ویکسین لگائی جا چکی۔ اب تک 39,437 گھرانوں میں ایک ماہ کے لیے خشک راشن تقسیم کیا جا چکا ہے جبکہ 22267 گھرانوں میں ٹینٹس تقسیم کیے جا چکے۔دور دراز اور کٹھن علاقوں میں ہیلی کاپٹر کے ذریعے سیلاب متاثرین تک خوراک پنچانے کا عمل جاری ہے۔ریسکیو ریلیف آپریشن میں پاک فوج ریسکیو 1122 سمیت دیگر ادارے حصہ لے رہے ہیں۔حکومت پنجاب کی ہدایت پر سیلاب متاثرین کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے تمام وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے ۔ممکنہ سیلابی علاقوں سے لوگوں کے انخلاء کے لیے اقدامات بدستور جاری ہیں۔عوام مون سون بارشوں اور سیلاب سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ پی ڈی ایم اے کا عملہ 24/7 عوام الناس کی رہنمائی کے لیے کام کر رہا ہے۔

    دوسری طرف وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی زیر صدارت وزیراعلیٰ آفس میں ڈیزاسٹر مینجمنٹ وزارتی کمیٹی کا اجلاس منعقدہوا،اجلاس میں راجن پور،تونسہ،ڈیرہ غازی خان میں سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیاگیا۔وزیر اعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے چیف سیکرٹری کامران افضل کوآج ہی سیلاب متاثرہ علاقوں میں جانے کی ہدایت کی اور کہاکہ وہ متاثرین کی بحالی کے کاموں کی خود نگرانی کریں۔

    وزیراعلیٰ نے مزید ہدایت کی کہ ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن کو مزید تیز کیا جائے اورتمام ادارے یکسو ہوکر متاثرین کی مدد کریں۔انہوں نے کہاکہ کوہ سلیمان میں شدید بارشوں کے باعث ندی نالوں میں غیر معمولی پانی آیا۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ موجودہ صورتحال میں پنجاب حکومت اپنے متاثرہ بہن بھائیوں کی مدد میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھے گی۔

    اجلاس میں سیلاب وبارشوں سے جاں بحق افراد کے لواحقین کے لئے مالی امداد بڑھانے کا فیصلہ کیاگیا۔وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے جاں بحق افراد کے لواحقین کیلئے مالی امدا د میں اضافے کی منظوری دے دی ہے۔انہوں نے کہاکہ گھروں،فصلوں اورمال مویشی کے نقصانات کا ازالہ کریں گے۔وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ امدادی کیمپوں میں لوگوں کو بروقت کھانا پہنچایا جائے اورامدادی کیمپوں میں موجود افراد کیلئے خشک راشن اورفوڈ ہیمپرزکی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

    انہوں نے کہا کہ متاثرہ علاقوں میں وبائی امراض کی روک تھام کیلئے میڈیکل کیمپس کی تعداد میں اضافہ کیا جائے اورمحکمہ لائیوسٹاک جانوروں کے لئے چارے کا وافرانتظام کرے۔متاثرین کو امدادی کیمپوں میں ضروری سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔اجلاس میں صوبائی وزراء راجہ محمد بشارت،سید عباس علی شاہ،سردار آصف نکئی،علی افضل ساہی، ڈاکٹر اختر ملک، بریگیڈئر(ر)اعجاز شاہ، چیف سیکرٹری کامران افضل اورمتعلقہ حکام نے شرکت کی۔

    علاوہ ازیں وزیر پارلیمانی امور محمد بشارت راجہ کی زیر صدارت وزارتی ڈیزاسٹر مینجمنٹ کمیٹی کا پہلا اجلاس منوقد ہوا.اجلاس میں پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی صورتحال اور ریسکیو آپریشن کا جائزہ لیا گیا.اجلاس میں صوبائی وزرا محسن لغاری، نوابزادہ منصور علی خان، علی افضل ساہی، چیف سیکرٹری نے شرکت کی.ایس ایم بی آر، ڈی جی پی ڈی ایم اے کی ریسکیو آپریشن پر بریفنگ دی.

    راجہ بشارت نےاجلاس میں بتایا کہ سیلاب میں جاں بحق افراد کے ورثا کیلئے امدادی پیکیج میں اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے ہر جاں بحق فرد کے ورثا کو 10 لاکھ روپے دیئے جائیں گے جبکہ انتہائی زخمی کو 3 لاکھ، شدید زخمی کو ایک لاکھ روپے دینے کی منظوری دی گئی ہے.

    راجہ بشارت کا کہنا تھا کہ زخمی اور معمولی زخمی افراد کو بالترتیب ایک لاکھ اور 50 ہزار ملیں گے،وزارتی کمیٹی نے مکانات کو نقصان کے امدادی پیکیج پر بھی نظرثانی کی، امدادی پیکیج کے تحت متاثرین کو فوری ادائیگی کی جائے گی.

    راجہ بشارت نے کہا کہ مکمل پکا مکان تباہ ہونے پر پنجاب حکومت 4 لاکھ روپے دے گی،جزوی پکے مکان کو نقصان پر امدادی رقم 40 ہزار سے بڑھا کر 2 لاکھ کر دی گئی، مکمل کچے اور جزوی کچے مکان کو نقصان پر بالترتیب 2 لاکھ اور 50 ہزار ملیں گے،بڑے مویشی کی ہلاکت پر 50 ہزار، بھیڑ بکری کی ہلاکت پر 5 ہزار دینے کی تجویزدی گئی ہے
    ،کمیٹی کی چھوٹے مویشیوں کے نقصان پر ازالے کی رقم بڑھانے کی بھی تجویززیر غور ہے،فصلوں کے نقصان پر ساڑھے بارہ ایکڑ تک فی ایکڑ 15 ہزار دینے کا فیصلہ کای گیا ہے.وزیراعلی پنجاب پہلے ہی سیلاب زدہ علاقوں آفت زدہ قرار دے چکے ہیں، وزیر خزانہ محسن لغاری نے کہا کہ ہر سال امدادی پیکیج دینے کی بجائے مسئلے کا مستقل حل نکالنا ہوگا،بلوچستان سے اس بار غیر معمولی سیلابی ریلے ڈی جی خان میں آئے، چیف سیکرٹری نے بتایا کہ کارپوریٹ سیکٹر کو امدادی سرگرمیوں میں شامل کرنے کیلئے کام جاری ہے.

  • سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے دل کھول کر امداد فراہم کریں، سراج الحق کی اپیل

    سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے دل کھول کر امداد فراہم کریں، سراج الحق کی اپیل

    سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے دل کھول کر امداد فراہم کریں، سراج الحق کی اپیل

    امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے قوم سے دردمندانہ اپیل کی ہے کہ وہ سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے دل کھول کر امداد فراہم کرے۔ وفاقی و صوبائی حکومتیں اپنی ذمہ داری احسن طریقہ سے انجام نہیں دے رہیں، لاکھوں لوگ بارشوں کے دوران کھلے آسمان کے نیچے بیٹھے ہیں، بچوں اور بچیوں کے کھانے کے لیے راشن، پینے کے لیے دودھ نہیں، بچوں میں دست، قے کی بیماریاں پھیل رہی ہیں، ادویات موجود نہیں، متاثرین کو فوری طور پر ٹینٹس کی ضرورت ہے۔ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے اعلان کردہ فنڈز لوگوں تک نہیں پہنچ رہے۔ حکومتوں نے راشن اور ٹینٹ سیلاب زدہ علاقوں میں اپنے ایم این ایز اور ایم پی ایز کو فراہم کر دیے ہیں، متاثرین کو سیاسی سپورٹ کی یقین دہانی کرانے پر اورجاگیردار وں اور وڈیروں کے ڈیروں کا طواف کرنے پر امداد فراہم کی جاتی ہے۔ ظالم حکمران مصیبت کے وقت بھی سیاست کر رہے ہیں۔

    نیشنل ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی کا پروسیجر اتنا سست ہے کہ قیامت گزر جانے کے بعد ہی متاثرہ فرد کو کچھ نہ کچھ امداد پہنچتی ہے۔ وزیراعظم اور وزرائے اعلیٰ کو کہتا ہوں کہ امدادی سرگرمیوں کی خود نگرانی کریں، ان کے ایم این ایز اور ایم پی ایز متاثرہ علاقوں سے بھاگ گئے ہیں۔ جماعت اسلامی دکھ کی اس گھڑی میں اپنے تمام وسائل مصیبت زدگان کی مدد کے لیے استعمال کر رہی ہے۔ الخدمت فاؤنڈیشن کے رضاکار جگہ جگہ موجود ہیں، قوم ہماری مدد کرے، مخیر اور درددل رکھنے والے لوگ اپنے تئیں بھی جس قدر ممکن ہوسکے اللہ تعالیٰ کی خوشنودی کی خاطر بے سہارا لوگوں کی امداد کے لیے آگے بڑھیں۔ وہ جیکب آباد، شکارپور، کندھ کوٹ اور بلوچستان کے ضلع جعفرآباد میں سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے کے بعد سکھر میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کر رہے تھے۔

    قبل ازیں انھوں نے تین روز جنوبی پنجاب کے متاثرہ علاقوں میں گزارے۔ سیلاب متاثرین سے اظہار یکجہتی کے لیے امیر جماعت نے چند روز قبل بلوچستان کے مختلف اضلاع کا بھی دورہ کیا۔ بدھ کو دورہ سندھ اور جعفرآباد کے موقع پر امیر جماعت اسلامی سندھ محمد حسین محنتی اور امیر جماعت اسلامی بلوچستان عبدالحق ہاشمی بھی ان کے ہمراہ تھے۔ جماعت اسلامی کی مقامی رہنماعبدالمجید بادینی، علامہ حزب اللہ جھکر و اور زبیر حفیظ نے بھی امیر جماعت کے ہمراہ متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔

    سپریم کورٹ نے دیا پی ٹی آئی کو جھٹکا،فواد چودھری کو بولنے سے بھی روک دیا

    عمران خان نے کل اداروں کے خلاف زہر اگلا ہے،وزیراعظم

    پاک فوج کی ٹیمیں ریلیف آپریشن میں انتظامیہ کی بھرپورمدد کر رہی ہیں،وزیراعلیٰ

    وزیراعظم فلڈ ریلیف اکاؤنٹ 2022 میں عطیات جمع کرانے کی تفصیلات

    سیلاب سے اموات،نقصانات ہی نقصانات،مگر سیاستدان آپس کی لڑائیوں میں مصروف، مبشر لقمان پھٹ پڑے

  • پاکستان میں انٹرنیٹ کی سپیڈ ایک بار پھر کم

    پاکستان میں انٹرنیٹ کی سپیڈ ایک بار پھر کم

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں انٹرنیٹ کی سپیڈ ایک بار پھر کم ہو گئی ہے

    پاکستان کے کئی شہروں میں انٹرنیٹ تو چل رہا ہے لیکن اسکی سپیڈ کم ہو گئی ہے، سپیڈ کم ہونے کی وجہ سے صارفین کو پریشانی کا سامنا ہے، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر صارفین انٹرنیٹ بند ہونے کے حوالہ سے اپنے جذبات کا اظہار کر رہے ہیں، جن شہروں میں پی ٹی سی ایل کی سروس ہے وہاں انٹرنیٹ بند یا سپیڈ کم ہے،

    ملک بھر میں جاری بارشوں، سیلاب کی وجہ سے بھی نیٹ کی سپیڈ متاثر ہو سکتی ہے، نجی ٹی وی کے مطابق بارشوں کی وجہ سے انٹرنیٹ کیبل کی بحالی کے کام میں تاخیر کی وجہ سے سپیڈ میں کمی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

    دو روز قبل بھی انٹرنیٹ بند ہو گیا تھا جس کے بعد صارفین نے مختلف پروپیگنڈے کئے تھے تا ہم پی ٹی اے نے انٹرنیٹ بندش کی وجہ بتا دی تھی

    واضح رہے کہ صارفین کو ایک ہفتے میں تیسری بار انٹرنیٹ میں خرابی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ جمعہ 19 اگست کو بھی پی ٹی سی ایل کے ٹرانسمیشن سسٹم میں فنی خرابی پیدا ہوئی تھی سات گھنٹے انٹرنیٹ سروس معطل رہی تھی-

  • پی ٹی آئی کے کارکنان پر درج 25 مئی کے مقدمات خارج

    پی ٹی آئی کے کارکنان پر درج 25 مئی کے مقدمات خارج

    پی ٹی آئی کے کارکنان پر درج 25 مئی کے مقدمات خارج کر دیئے گئے

    وزیر داخلہ پنجاب ہاشم ڈوگر کا کہنا ہے کہ لاہور میں پی ٹی آئی رہنماوں پر14 مقدمات درج کیے گئے تھے،ثبوت مل گئے تمام پرچے جھوٹے اور سیاسی بنیادوں پر درج کیے گئے تھے ،عمران خان کو گرفتار کرنے کی کوشش کی گئی تو ردعمل عوام دیں گے، 25مئی واقعہ میں ملوث افسران کیخلاف تحقیقات لازمی مکمل کی جائیں گی،شہباز گل پر تشدد کے ثبوت پہلے دن سے ہمارے پاس موجود تھے ،عدالت کے طلب کرنے پر ہی تشدد کے ثبوت پیش کیے

    تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے 25 مئی کو لانگ مارچ کا اعلان کیا تھا، لاہور سے جب لانگ مارچ کے شرکا نکلے تھے تو انکا پولیس کے ساتھ تصادم ہوا تھا، ان دنوں پنجاب کی صوبائی حکومت نے دفعہ 144 نافذ کر رکھی تھی، لانگ مارچ کے شرکا اور پولیس میں کئی مقامات پر تصادم ہوا تھا، پولیس نے پی ٹی آئی کے رہنماوں و کارکنان کو گرفتار بھی کیا تھا اور مقدمات بھی درج کئے تھے، اسوقت ن لیگ کی حکومت تھی، بعد ازاں پنجاب میں ن لیگ کی حکومت ختم ہوئی تو تحریک انصاف کے کارکنان پر درج مقدمے ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا جو آج ختم کر دیئے گئے ہیں

    لانگ مارچ، عمران خان سمیت تحریک انصاف کے رہنماؤں پر مقدمہ درج

    کارکن تپتی دھوپ میں سڑکوں پرخوار،موصوف ہیلی کاپٹر پرسوار،مریم کا عمران خان پر طنز

    پولیس پہنچی تو میاں محمود الرشید گرفتاری کے ڈر سے سٹور میں چھپ گئے

    لانگ مارچ میں فیاض الحسن چوہان کتنے بندے لے کر نکلے،ویڈیو وائرل

  • آئی سی سی کی نئی پلیئرز رینکنگ جاری،بابراعظم کی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میں پہلی پویشن برقرار

    آئی سی سی کی نئی پلیئرز رینکنگ جاری،بابراعظم کی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میں پہلی پویشن برقرار

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نئی پلیئرز رینکنگ جاری کی ہے، قومی کپتان بابر اعظم ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی بیٹرز کی رینکنگ میں پہلے نمبر پر برقرار ہیں۔

    باغی ٹی وی : آئی سی سی کی رینکنگ کے مطابق ون ڈے رینکنگ میں قومی کپتان بابر اعظم پہلے نمبر اور جنوبی افریقا کے رسی وین ڈر ڈوسن رینکنگ میں دوسرے نمبر پر اور کوئنٹن ڈی کوک تیسرے نمبر پر آگئے ہیں جبکہ پاکستان کے امام الحق دو درجے تنزلی کے بعد چوتھے نمبر پر چلےگئے ہیں جبکہ ون ڈے کے بہترین پلیئرز کی رینکنگ میں پاکستان کے فخر زمان 11 ویں سے 14 ویں نمبر پر چلےگئے ہیں۔

    ایشیا کپ: قومی اسکواڈ ایمسٹرڈیم سے دبئی پہنچ گیا

    ٹی ٹوئنٹی بیٹرز میں بھی پاکستان کے کپتان بابر اعظم کی پہلی پوزیشن برقرار ہے، فہرست میں بھارت کے سوریا کمار یادیو کا دوسرا اور پاکستان کے محمد رضوان کا تیسرا نمبر ہے۔

    ٹی ٹوئنٹی باؤلرز میں آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جب کہ جنوبی افریقاکے تبریز شمسی کا رینکنگ میں دوسرا نمبر ہے قومی فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی رینکنگ میں 13 ویں نمبر پر موجود ہیں جبکہ ٹی ٹوئنٹی آل راؤنڈرز کی فہرست میں افغانستان کے محمد نبی کا پہلا نمبر ہے۔

    ایشیا کپ :بھارتی کوچ راہول ڈریوڈ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

    ٹیسٹ کے بیٹرز میں انگلینڈ کے جو روٹ کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جبکہ آسٹریلیا کے مارنس لبوشین کا دوسرا اور پاکستان کے بابر اعظم کا تیسرا نمبر ہے۔

    باؤلرز میں آسٹریلیا کے پیٹ کمنز کی پہلی پوزیشن برقرار ہے، بھارت کے روی چندرن ایشون کا دوسرا نمبر اور جنوبی افریقا کے کگیسو ربادا دو درجے ترقی کے بعد تیسرے نمبر پر آ گئے ہیں۔

    پاکستان کے شاہین آفریدی ایک درجے تنزلی کے بعد چوتھے نمبر پر پہنچ گئے ہیں جبکہ بھارت کے جسپریت بمرا رینکنگ میں پانچویں نمبر پر آ گئے ہیں ٹیسٹ کے آل راؤنڈرز میں بھارت کے رویندرا جڈیجا کا پہلا نمبر برقرار ہے۔

    دوسری جانب آئی سی سی ورلڈکپ سپرلیگ میں پاکستان کی تیسری پوزیشن مزید مستحکم ہوگئی ہے آئی سی سی سپر لیگ کو ورلڈکپ کوالیفائرز کا درجہ حاصل ہے،آئندہ سال ہونے والے میگا ایونٹ میں میزبان بھارت کے ساتھ ٹاپ 7ٹیموں کو براہ راست شرکت کا موقع ملے گا، دیگر 5کو کوالیفائنگ ٹورنامنٹ میں حصہ لینا ہوگی۔

    پی سی بی نے انگلینڈ کے خلاف ہوم ٹیسٹ سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیا

    نیدرلینڈز سے ون ڈے سیریز کے تیسرے میچ میں فتح سے پاکستان نے پوائنٹس کی تعداد بنگلہ دیش 120 کرلی مگر رن ریٹ کے معمولی فرق سے بدستور تیسرے نمبر پر ہے،گرین شرٹس کا رن ریٹ +0.217 جبکہ ٹائیگرز کا +0.384 ہے-

    اس وقت انگلینڈ 125 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست، بنگلہ دیش (120) دوسرے نمبر پر ہے،پاکستان (120) تیسرے نمبر پر ہے، ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز فتح کے بعد نیوزی لینڈ 110پوائنٹس کے ساتھ چوتھی پوزیشن پر آگیا۔

    افغانستان(100) کو پانچویں نمبر پر جانا پڑا، بھارت (99)چھٹی، ویسٹ انڈیز (88) ساتویں، آسٹریلیا (70)آٹھویں، آئرلینڈ(68) نویں، سری لنکا (62) دسویں، جنوبی افریقہ(49) 11ویں، زمبابوے (35) 12 ویں اور نیدرلینڈز (25) 13 ویں نمبر پر ہیں۔

    ایشیا کپ: شاہین شاہ آفریدی کی جگہ محمد حسنین قومی اسکواڈ کا حصہ