Baaghi TV

Category: لاہور

  • چوہدری پرویز الٰہی سے اسد عمرکی قیادت میں وفد کی ملاقات

    چوہدری پرویز الٰہی سے اسد عمرکی قیادت میں وفد کی ملاقات

    وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی سے سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی اسد عمرکی قیادت میں وفد کی ملاقات کی.وفد میں شفقت محمود، میاں محمود الرشید، میاں اسلم ا قبال، ڈاکٹر یاسمین راشد، محسن لغاری اور عندلیب عباس شامل تھیں ،پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ محمد خان بھٹی بھی اس موقع پر موجود تھے.

    ملاقات میں جنوبی پنجاب میں سیلاب متاثرین کے لئے امدادی سرگرمیوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا.چودھری پرویز الٰہی نے بتایا کہ سیلاب متاثرین کی مدد کے لئے وزیراعلیٰ فلڈ ریلیف فنڈ قائم کردیا ہے۔صاحب حیثیت او رمخیر حضرات بینک آف پنجاب کے اکاؤنٹ نمبر 6010159451200028 میں امدادی رقوم جمع کرا سکتے ہیں۔وزیراعلیٰ فلڈ ریلیف فنڈ کا IBAN نمبر6010159451200028 PK92BPUNہےصاحب حیثیت افرا دکو مصیبت میں گھرے بہن بھائیوں کی پکار پر آگے آنا ہوگا-

    چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے علاقوں تونسہ، ڈیرہ غازی خان او رراجن پور میں بارشوں او رسیلاب سے بہت تباہی ہوئی۔لوگ بے گھر ہوچکے ہیں اور فصلیں او راملاک تباہ ہوچکی ہیں۔میں بلا تاخیر خود تونسہ اورراجن پور گیا او رمتاثرین سے ملاقات کر کے صورتحال کاخود جائزہ لیا۔سیلاب زدہ علاقوں میں ایمرجنسی نافذ کر کے آفت زدہ قرار دیا گیاہے. میری قوم سے اپیل ہے کہ وہ متاثرہ بہن بھائیوں کی مدد کے لئے فلڈ ریلیف فنڈ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔

    چودھری پرویز ا لہٰی کا کہنا تھا کہ اس آفت سے نمٹنے کے لئے سب کو یکجا ہو کر متاثرین کے ساتھ کھڑا ہونا ہے۔پنجاب حکومت مشکل کی اس گھڑی میں متاثرین کے سا تھ کھڑی ہے اور تمام وسائل ان کے لئے حاضر ہیں۔متاثرہ علاقوں میں حکومت پنجاب نے ریسکیو اور ریلیف آپریشن کو مزید تیز کردیا ہے۔اضافی انسانی وسائل او رضروری مشینری کو متاثرہ علاقے میں پہنچا دیاگیاہے۔سیلاب انسانی المیہ کی شکل اختیار کررہاہے۔ انسانی جانوں کے ضیاع پر دل بے حد افسردہ ہے۔

  • بغیرکسی حکومتی عہدے کے عمران خان کا سرکاری ہیلی کاپٹر کا استعمال،”کمال ہے”

    بغیرکسی حکومتی عہدے کے عمران خان کا سرکاری ہیلی کاپٹر کا استعمال،”کمال ہے”

    پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے بالاآخر سیلاب سے متاثرہ افراد کی دل جوئی کی اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا فضائی جائزے لیا.چیئرمین پی ٹی ائی عمران خان وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان بھی چیئرمین تحریک انصاف کے ہمراہ کے پی کے حکومے کے ہیلی کاپٹر پر ڈی ائی خان پہنچے.


    چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے سیلاب زدگان کی امداد و بحالی کیلئے صوبائی حکومت کے اقدامات پر بریفنگ دی.

    چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا کے پی کے حکومت کے سرکاری ہیلی کاپٹر پر فضائی جائزہ لیا، عمران خان بحیثت خود اس وقت صرف پی ٹی آئی کے چیئرمین ہیں ،اس کے علاوہ ان کے پاس کوئی سرکاری یا حکومتی عہدہ نہیں ہے.موضودہ صورتحال میں کیا عمران خان ایس او پیز کے مطابق کے پی کے حکومت کا ہیلی کاپٹر استعمال کرنے کی اہلیت رکھتے ہیں ؟ کیا پاکستان کے قوانین ایک سابق وزیراعظم جس کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کامیاب ہوئی ہو اور وہ قومی اسمبلی سے بھی استعفیٰ دے چکا ہو کیا وہ کسی صوبے کے سرکاری وسائل استعمال کر سکتا ہے؟

    وزیراعظم شہباز شریف بھی سرکاری ہیلی اور طیارہ استعمال کر رہے ہیں مگر ان کا بطور وزیراعظم استحقاق ہے. کیا عمران خان کو بھی یہ استحقاق حاصل ہے کہ وہ محض ایک سیاسی پارٹی لیڈر کے پی کے حکومت کا ہیلی کاہٹر استعمال کریں؟اور عین اس وقت جب سرکاری ہیلی کاپٹر کی سب سے ذیادہ ضرورت سیلاب ذدگان کی بحالی کیلئے ہو.

    اگر ایسی سہولیات پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو حاصل ہیں تو تمام سابق وزرائے اعظم کو بھی یہی پروٹوکول ملنا چاہیئے،اور اگر عمران خان کا یہ پروٹوکول نہیں ہے تو ان سے کوئی ادارہ پوچھنے والا ہے کہ انہوں نے سرکاری ہیلی کاپٹر کیوں استعمال کیا؟

  • عمرانی حکومت اس قدر گر سکتی ہے اندازہ نہیں تھا،حنا پرویز بٹ

    عمرانی حکومت اس قدر گر سکتی ہے اندازہ نہیں تھا،حنا پرویز بٹ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی رہنما ، رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر عمران خان پر کڑی تنقید کی ہے

    حنا پرویز بٹ نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ عمرانی حکومت اس قدر گر سکتی ہے اندازہ نہیں تھا، ایک کارکن کو بغیر وجہ کے گرفتار کرنا کمزوری اور پستی کی علامت ہے۔ یہ لوگ سیاسی انتقام میں اندھے ہو چکے ہیں۔۔۔۔

    حنا پرویز بٹ نے ن لیگی رہنما عظمیٰ بخاری کی ٹویٹ کو کوٹ کیا ہے، عظمی بخاری اپنی ٹویٹ میں لکھتی ہیں کہ ابھی میری طاہر مغل کی بیوی سے بات ہوئی ہے، طاہر کو رات دو بجے اسکے گھر سے اٹھایا گیا ہے،اور میرا خدشہ یہ ہے کہ اور بھی بہت سے کارکنان کو اٹھایا گیا ہوگا،لیکن کہیں کوئی خبر اور اطلاع نہیں،ڈاکو ڈوگر راج اسطرح سکور سیٹل کرنا ہے؟؟تو ٹھیک ہے،وکلا کی ٹیم بھیج دی ہے

    سافٹ ویئر اپڈیٹ، میں پاک فوج سے معافی مانگتی ہوں،خاتون کا ویڈیو پیغام

    عمران خان نے ووٹ مانگنے کیلئے ایک صاحب کو بھیجا تھا،مرزا مسرور کی ویڈیو پر تحریک انصاف خاموش

    فرح خان کیسے کرپشن کر سکتی ؟ عمران خان بھی بول پڑے

    سینیٹ اجلاس میں "فرح گوگی” کے تذکرے،ہائے میری انگوٹھی کے نعرے

    فرح خان بنی گالہ کی مستقل رہائشی ،مگرآمدروفت کا ریکارڈ نہیں، نیا سیکنڈل ،تحقیقات کا حکم

    واضح رہے کہ ن لیگی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ، طاہر مغل کو گزشتہ شب گھر سے گرفتار کیا گیا ہے، طاہر مغل عظمیٰ بخاری کے سیکرٹری بھی رہ چکے ہیں، طاہر مغل ن لیگ کا جیالا ہے جو ہرریلی، جلسے میں پہنچتا ہے، طاہر مغل کی گرفتاری پر ن لیگ کی جانب سے مکمل خاموشی ہے، عظمیٰ بخاری اور حنا پرویز بٹ نے صرف طاہر مغل کے لئے آواز اٹھائی ہے

    ایک صارف نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ پنچاب میں مسلم لیگ ن کے کارکنوں کی گرفتاریوں کا عمل شروع
    طاہر مغل کو لاہور پولیس نے رات دو بجے گرفتار کرلیا۔ایک عام مسلم لیگ ن کے ورکر کو سیاسی انجنیئرنگ کا شکار کر دیا ہے انتقامی سیاست سے ملک کو تباہیوں و بربادیوں میں دھکیل دیا گیا

    ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ طاہر مغل سیاسی کارکن ہے کوئی ممبر یا پارٹی کے بڑے عہدے پر فائز بھی نہیں پرویز الہی نے گرفتار کرکے عارضی طور پر نیازی اور اپنے دل کو ٹھنڈا کرنے کی کوشش کی ہے جو نہایت قابل مزمت ہے

     

  • وزیراعلی پنجاب کا سیلاب متاثرین کو ٹیکہ، چیک کیش نہ ہو سکے

    وزیراعلی پنجاب کا سیلاب متاثرین کو ٹیکہ، چیک کیش نہ ہو سکے

    لاہور:وزیراعلی پنجاب کا سیلاب متاثرین کو ٹیکہ، چیک کیش نہ ہو سکے،اطلاعات کے مطابق وزیراعلیٰ‌ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی طرف سے سیلاب متاثرین کو دیئے گئے چیک کیش نہ ہونے پروفات پانے والوں کے لواحقین سخت پریشان ہیں

    اس حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پرچیک کیش نہ ہونے کے حوالے سے خبر دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ چوہدری پرویز الٰہی نے چند دن پہلے جنوبی پنجاب میں‌ سیلاب سے متاثرین کی مدد کے لیے وفات پانے والوں‌ کوخصوصی چیک دیئے تھے، اس حوالےسے معلوم ہوا ہے کہ لیہ کے ایک خاندان کو چیک کیش کروانے میں مسائل کا سامنا کرنا پڑرہا ہے

     

     

    اس پیغام میں کہا گیا ہے کہ تخت لہورکاجنوبی پنجاب کےسیلاب متاثرین کی امدادکےحوالےسےسنجیدگی کایہ عالم ہےکہ بستی احمدانی (ڈیرہ غازیخان) کےسیلابی ریلےمیں فوت ہونیوالوں کےلواحقین/ورثاکوچوہدری پرویزالہی نےاپنےہاتھوں سےجوآٹھ آٹھ لاکھ کےچیکس دئےتھےوہ متعلقہ بینک نےاب تک کیشن کرنے سے انکارکردیا ہے۔

    یاد رہے کہ چند دن پہلے چوہدری پرویز الٰہی نے جنوبی پنجاب میں سیلاب متاثرین کوامدادی چیک دیئے تھے ،وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی جنوبی پنجاب کے شہر راجن پورگئے تھے ،وزیر اعلیٰ پرویزالٰہی کی راجن پور کے سیلاب سے متاثرہ علاقے شاہ پورآمد پروزیراعلیٰ نے ریسکیو آپریشن سنٹر شاہ پور کا دورہ کیا تھا ،وزیر اعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے سیلاب متاثرین سے ملاقات کی.چودھری پرویزالٰہی نے سیلاب متاثرہ علاقے میں امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیا.

    پنجاب، خیبرپختونخوا، کراچی سمیت مختلف علاقوں میں بارش کا امکان

    وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے سیلاب سے جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین میں مالی امداد کے چیک تقسیم کیے، اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ پنجاب حکومت سیلاب سے متاثرہ افراد کے ساتھ کھڑی ہے، متاثرہ افراد کی جلد بحالی ہماری پہلی ترجیح ہے، مصیبت میں گھرے بہن بھائیوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

     

    پاک فوج نے اپنا 2 روز کا راشن سیلاب متاثرین کو عطیہ کرنیکا اعلان کر دیا

     

     

     

    چودھری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ سیلاب کے باعث جن لوگوں کے پیارے دنیا سے چلے گئے ان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں، حکومت نے میڈیکل کیمپس بھی قائم کیے ہیں جہاں سیلاب متاثرین کو وبائی امراض سے بچاؤ کی ویکسین لگائی جارہی ہے، جاں بحق افراد کے لواحقین کو 8،8لاکھ روپے کی مالی امداد دی جارہی ہے، مالی امداد کسی کی جان کانعم البدل نہیں، آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ حکومت سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے ہر ممکن اقدام جاری رکھے گی۔ نصراللہ دریشک، حسنین بہادر دریشک،محسن لغاری،فاروق امان اللہ دریشک،اویس خان دریشک،کمشنر ڈیرہ غازی خان،آر پی او ڈیرہ غازی خان اور متعلقہ حکام بھی وزیراعلیٰ کے ہمراہ تھے.

  • وطن عزیز کی مٹی دکھی انسانیت کی خدمت کا تقاضا کرتی ہے،وزیر اعلیٰ پنجاب

    وطن عزیز کی مٹی دکھی انسانیت کی خدمت کا تقاضا کرتی ہے،وزیر اعلیٰ پنجاب

    وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی سے جھنگ کے ارکان اسمبلی کے وفد کی ملاقات ہوئی ہے

    وزیر اعلی چودھری پرویزالٰہی سے ملاقات کرنے والوں میں صاحبزادہ محمد محبوب سلطان، غلام بی بی بھروانہ، رانا شہباز احمد اور اعظم چیلہ شامل تھے ملاقات میں سیاسی امور ، ترقیاتی منصوبوں اور سیلاب زدگان کی بحالی کے اقدامات پر گفتگو کی گئی، وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے گی سیلاب متاثرہ علاقوں میں آبیانیہ اور مالیہ معاف کر دیا ہے متاثرین کی بحالی کے لئے 5 ارب روپے کا خصوصی فنڈ قائم کیا ہے مخیر حضرات سے اپیل ہے کہ وہ آگے بڑھیں اور مصیبت میں گھرے بہن بھائیوں کا سہارا بنیں وطن عزیز کی مٹی آج ہم سب سے دکھی انسانیت کی خدمت کا تقاضا کرتی ہے میں نے دکھی انسانیت کی خدمت کا بیڑا اٹھایا ہے جو پورا کرکے دم لوں گا ۔

    چودھری پرویزالٰہی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی قوم آزمائش کی گھڑی میں ہمیشہ سرخرو رہی ہے انشاءاللہ نئے جذبے اور عزم سے سیلاب متاثرین کی بحالی کا چیلنج ضرورپورا کریں گے ،اراکین اسمبلی کا کہنا تھا کہ وزیراعلی چودھری پرویز الہی کی قیادت میں پنجاب حکومت سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے پیش پیش ہے۔ وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویزالٰہی سب سے پہلے سیلاب متاثرین کے پاس پہنچے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب میں سیلاب کی غیر معمولی صورتحال کا سامنا ہے۔ جو کچھ بھی انسانی بس میں ہے، متاثرین سیلاب کی مدد کیلئے کر رہے ہیں اور کرتے رہیں گے۔ متاثرین کی بحالی کیلئے ”وزیراعلیٰ پنجاب فلڈ ریلیف فنڈ“ قائم کر دیا ہے۔ مخیر حضرات اور عوام سے اپیل ہے کہ اپنے متاثرہ بہن بھائیوں کی دل کھول کر مدد کریں۔ یہ وقت مصیبت میں گھرے بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہونے کا ہے۔ پاکستانی چیلنج قبول کرکے اسے موقع میں بدلنے والی قوم ہے۔ انشاء اللہ سیلاب سے متاثرہ افراد کی مدد کیلئے قوم اٹھے گی متاثرہ بہن بھائیوں کی دیکھ بھال ہماری ذمہ داری بھی ہے اور دینی و اخلاقی فریضہ بھی امدادی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں چپے چپے پر پہنچ کر متاثرین کی مدد کریں متاثرین سیلاب کی مشکلات کا پورا احساس ہے تمام تر توجہ متاثرہ بہن بھائیوں کی بحالی و آبادکاری پر مرکوز ہے پاک فوج،ریسکیو 1122، پی ڈی ایم اے اور دیگرادارے دن رات متاثرین کی بحالی میں مصروف ہیں متاثرین کی بحالی کے کاموں میں حکومت کا ہاتھ بٹانے والی تنظیموں اور رضاکاروں کو سراہتے ہیں

    2010 سے بھی بڑھ کر سیلاب نے تباہی پھیلائی،وزیراعظم

    پاک فوج کی ٹیمیں ریلیف آپریشن میں انتظامیہ کی بھرپورمدد کر رہی ہیں،وزیراعلیٰ

    وزیراعظم فلڈ ریلیف اکاؤنٹ 2022 میں عطیات جمع کرانے کی تفصیلات

    سیلاب سے اموات،نقصانات ہی نقصانات،مگر سیاستدان آپس کی لڑائیوں میں مصروف، مبشر لقمان پھٹ پڑے

    لک بھر میں بارشوں اور سیلاب سے900 سے زائد افراد جاں بحق ہوئے

    بالاکوٹ، آٹھ افراد سیلاب میں بہہ گئے،سوات میں عمارت گرنے کا خوفناک منظر، ویڈیو

  • این اے 118 ننکانہ کا ضمنی الیکشن،  پیپلزپارٹی نےن لیگ کی حمایت کا اعلان کردیا

    این اے 118 ننکانہ کا ضمنی الیکشن، پیپلزپارٹی نےن لیگ کی حمایت کا اعلان کردیا

    پاکستان پیپلزپارٹی نے این اے 118 ننکانہ کے ضمنی الیکشن میں ن لیگ کی حمایت کا اعلان کردیا۔

    لاہورمیں لیگی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے رہنماحسن مرتضیٰ نے کہا کہ این اے 118 میں پی پی کے امیدوار نے کاغذات واپس لے لیے ہیں، ہم ن لیگ کی امیدوار شذریہ منصب کی بھرپور حمایت کریں گے۔

    حسن مرتضیٰ کا کہنا تھا کہ بجلی کے بلوں میں لوگوں کو ریلیف چاہیے، مہنگائی کم نہ ہوئی تو حکومت کیلئے لیے مشکلات ہوں گی۔اس کے علاوہ ن لیگ کے ملک ندیم کامران نے کہا پی ڈی ایم میں شامل تمام جماعتیں مہنگائی کم کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔


    اس سے قبل حسن مرتضیٰ کا کہنا تھا کہ حالیہ مہنگائی کی لہر میں بجلی اور پٹرولیم کی قیمتوں میں اضافہ بنیادی وجہ ہے،حکومت گرتی ہو معیشت کو ضرور سنبھالے لیکن عام آدمی کا جینا محال مت کرے،عام آدمی کے لیے بجلی کے بِل جمع کروانا مشکل ہی نہیں نا ممکن ہوتا جا رہا ہے.


    ان کا مذید کہنا تھا کہ بڑھتی مہنگائی کیخلاف ہمیں عوام کیساتھ سڑکوں پر نکلنے پر مجبور نہ کیا جائے، سستی بجلی کی فراہمی وزیراعظم کی اولین ترجیحات میں شامل ہونی چاہئے.

  • نیشنل جو جٹسو چیمپئن شپ2022: مینز، ویمنز، دونوں ٹائٹلز واپڈا کے نام

    نیشنل جو جٹسو چیمپئن شپ2022: مینز، ویمنز، دونوں ٹائٹلز واپڈا کے نام

    لاہور: تیرھویں نیشنل جو جٹسو چیمپئن شپ 2022 واپڈا نے جیت لیا۔ واپڈا کے کھلاڑیوں نے جیت کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے مینز اور ویمنز، دونوں اعزاز اپنے نام کیے۔ چمپئن شپ کا انعقاد نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس کے جمنازیم ہال میں کیا گیا۔

     

    چمپئن شپ کے مقابلے پانچ کیٹیگریز میں ہوئے جن میں مجموعی طور پر 28 ایونٹس ہوئے۔ مقابلوں میں واپڈا کے کھلاڑیوں نے 14 گولڈ، 8 سلور، اور 5 برونز میڈل حاصل کیے۔ چمپئن شپ میں 4 میڈلز جیتنے والی واپڈا ویمنز ٹیم کی کائنات عارف کو بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

    فائنل مقابلوں کے نتائج کے مطابق پاکستان نیوی نے دوسری اور پنجاب نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔اس ایونٹ میں مجموعی طور پر 9 ٹیموں نے حصہ لیا جن میں پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبر پختونخوا ، گلگت بلتستان، اسلام آباد ، پولیس ، نیوی اور واپڈا شامل ہیں۔

    اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی پنجاب کے وزیر کھیل تیمور مسعود تھے جنہوں نے کامیاب کھلاڑیوں میں انعامات اور میڈلز تقسیم کیے۔

  • جنوبی پنجاب کے سیلاب متاثرین کی جلد بحالی کیلئے فی الفور 5 ارب روپے مختص

    جنوبی پنجاب کے سیلاب متاثرین کی جلد بحالی کیلئے فی الفور 5 ارب روپے مختص

    وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے جنوبی پنجاب کے سیلاب متاثرین کی جلد بحالی کیلئے فی الفور 5 ارب روپے مختص کرنے کا اعلان کیا ہے۔ وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے سیلاب متاثرین کی آبادکاری کیلئے ”وزیراعلیٰ پنجاب فلڈ ریلیف فنڈ“ قائم کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔

    عالمی اداروں کا سیلاب متاثرین کے لیے 50 کروڑ ڈالرز سے زائد فوری امداد کا اعلان

    وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین کیلئے ہرممکن وسائل فراہم کریں گے۔مخیر حضرات اپنے مشکل میں گھرے بہن بھائیوں کی مدد کیلئے آگے آئیں۔”وزیراعلیٰ پنجاب فلڈ ریلیف فنڈ“ کی پائی پائی متاثرین کی بحالی پر خرچ کی جائے گی۔

     

    مصیبت کی اس گھڑی میں ہر سیلاب زدہ فرد تک پہنچنا ہے۔ آرمی چیف

     

    وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی سے وزیراعلیٰ آفس میں صوبائی وزراء اور ارکان صوبائی اسمبلی نے ملاقات کی۔سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی اور پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ محمد خان بھٹی بھی اس موقع پرموجود تھے۔ وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت کی پوری مشینری مصیبت میں گھرے بہن بھائیوں کی مدد میں مصروف ہے۔

    وفاقی کابینہ کے ارکان نے ایک ماہ کی تنخواہ سیلاب متاثرین کے لیے عطیہ کردی

     

    انہوں نے کہا کہ میری ہدایت پر چیف سیکرٹری پنجاب کامران افضل متاثرہ علاقوں میں خود امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تونسہ، ڈی جی خان اور راجن پور میں ہونے والے جانی و مالی نقصانات پر دلی دکھ اور افسوس ہے۔ سیلاب سے ہونے والی تباہی کو الفاظ میں بیان کرنا ممکن نہیں۔جو کچھ انسانی بس میں ہوا، آزمائش کی اس گھڑی میں اپنے بہن بھائیوں کیلئے کر گزریں گے۔انہوں نے کہا کہ میں نے نقصانات کے ازالے کیلئے سروے کا حکم دے دیا ہے۔ سیلاب متاثرین کی بحالی حکومت پنجاب کی پہلی ترجیح ہے۔

    پنجاب حکومت مشکل کی گھڑی میں متاثرین کے ساتھ کھڑی ہے اور متاثرین کی دوبارہ آبادکاری تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔سیلاب سے متاثرہ ہر فرد کو اس کا حق دیا جائے گا اور انشاء اللہ قوم کی تائید و حمایت سے اس چیلنج سے بھی سرخرو ہو کر نکلیں گے۔ وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ امدادی سرگرمیوں اور بحالی کے کاموں میں پاک فوج کا تعاون لائق تحسین ہے۔ ریسکیو اینڈ ریلیف کے حوالے سے پاک فوج کے کردار کو سراہتے ہیں۔پاک فوج قابل فخر ادارہ ہے جو ناگہانی صورتحال سے دوچار لوگوں کی مدد میں بھی پیش پیش ہے۔فوجی جوان سول انتظامیہ کے ساتھ مل کر امدادی سرگرمیوں اور بحالی کے آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ زلزلہ ہو یا سیلاب یا کوئی اور ناگہانی آفت، پاک فوج ہر آزمائش کی گھڑی میں قوم کی توقعات پر پورا اتری ہے۔پاک فوج کے دستوں نے لوگوں کی بروقت مدد کی اور محفوظ انخلاء کو یقینی بنایاجس پر کورکمانڈر ملتان کا تہہ دل سے مشکور ہوں۔پاک فوج کے تعاون سے کئی قیمتی جانوں کو پچاناممکن ہوا۔ وزیراعلیٰ سے ملاقات کرنے والوں میں غضنفر عباس چھینہ،شہاب الدین خان، محمد عامر عنایت شاہانی،غضنفر عباس شاہ، غلام علی اصغر خان لہری،گلریز افضل گوندل،تیمور علی لالی، سردار محمد محی الدین خان کھوسہ، محمد علی رضا خان خاکوانی، محمد اعجاز حسین اور محمد احسن جہانگیرشامل تھے۔

  • قومی ٹی 20 ٹورنامنٹ کے اسکواڈز اور شیڈول کا اعلان:48 شاندارمقابلے ہوں گے

    قومی ٹی 20 ٹورنامنٹ کے اسکواڈز اور شیڈول کا اعلان:48 شاندارمقابلے ہوں گے

    لاہور:قومی ٹی 20 ٹورنامنٹ کے اسکواڈز اور شیڈول کا اعلان:48 شاندارمقابلے ہوں گے،اطلاعات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی ٹی 20 کے آئندہ ایڈیشن کیلئے اسکواڈز اور شیڈول کا اعلان کردیا۔ ایونٹ میں 6 ٹیمیں حصہ لیں گی جبکہ 30 گروپ میچز سمیت مجموعی طور پر 18 مقابلے ہوں گے۔

     

     

    نیشنل ٹی 20 کپ 30 اگست سے 19 ستمبر تک جاری رہے گا، ایونٹ میں خیبرپختونخوا اپنے ٹائٹل کا دفاع کرے گا۔

    نیشنل ٹی 20 دو لیگز میں کھیلا جائے گا، جس میں راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم 30 اگست سے 7 ستمبر تک 33 میں سے پہلے 16 میچوں کی میزبانی کرے گا۔

     

     

    پی سی بی نے جاری اعلامیے میں بتایا ہے کہ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں دوسرا مرحلہ 10 سے 19 ستمبر تک کھیلا جائے گا، قومی ٹی 20 ٹیمیں ٹورنامنٹ کی تیاریوں کیلئے جمعرات (26 اگست) کو راولپنڈی پہنچیں گی۔

    ٹورنامنٹ میں شرکت کرنیوالے کھلاڑیوں کی سہولت اور شائقین کے ایکشن سے بھرپور میچوں سے لطف اندوز ہونے کیلئے ایونٹ کو 30 اگست سے 11 ستمبر تک اس طرح ترتیب دیا گیا ہے کہ اس کا ایشیا کپ ٹی 20 کے میچز سے ٹکراؤ نہ ہو۔

    ایونٹ میں 30 ستمبر سے 11 ستمبر تک دن کا پہلا میچ صبح ساڑھے 9 بجے اور دوسرا دوپہر 2 بجے جبکہ 12 ستمبر سے پہلا میچ سہ پہر 3 بجے اور دوسرا میچ رات ساڑھے 7 بجے شروع ہوگا۔

     

    ڈومیسٹک سیزن 23-2022ء کیلئے فرسٹ الیون ٹیموں کے ہیڈ کوچز یہ ہیں۔ مشتاق احمد (بلوچستان)، عبدالرزاق (سینٹرل پنجاب)، عبدالرحمان (خیبر پختونخوا)، اعجاز احمد سینئر (ناردرن)، غلام علی (سندھ) اور شاہد انور (جنوبی پنجاب)۔

    سیزن میں ٹیموں کی قیادت یہ کھلاڑی کریں گے۔ یاسر شاہ (بلوچستان)، فہیم اشرف (سینٹرل پنجاب)، خالد عثمان (خیبر پختونخوا)، عمر امین (ناردرن)، سعود شکیل (سندھ) اور حسن علی (جنوبی پنجاب)۔

  • رانا ثنا اللہ کے خلاف معزز عدلیہ اور سرکاری افسران کو ڈرانے دھمکانے کے خلاف مقدمہ درج

    رانا ثنا اللہ کے خلاف معزز عدلیہ اور سرکاری افسران کو ڈرانے دھمکانے کے خلاف مقدمہ درج

    گجرات:وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کے خلاف بھی مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کے خلاف مقدمہ گجرات کے تھانہ انڈسٹریل ایریا 2 میں درج کیا گیا ہے۔

    مقدمے 4 دفعات 353 ، 186 ، 189 اور 505 کے تحت درج کیا گیا ہے جبکہ مقدمہ شہری شہکاز اسلم ولد محمد اسلم مامی شہری کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔

     

    مقدمے کے متن کے مطابق رانا ثنا نے کہا عدالت اورہر اس ججز کا گھیراؤ کریں گے جو ایجنڈے کو پروان چڑھائے گا۔

    دوسوری جانب سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر صوبائی وزیر داخلہ کرنل (ر) ہاشم ڈوگر نے کہا کہ گجرات کے تھانہ انڈسٹریل ایریا میں وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کے خلاف معزز عدلیہ اور سرکاری افسران کو ڈرانے دھمکانے کے خلاف پولیس نے ایف آئی آر درج کر لی ہے۔

    صوبائی وزیر داخلہ کرنل (ر) ہاشم ڈوگر کا مزید کہنا تھا کہ انتہائی سنگین الزامات ہیں اور آئین اور قانون کے تحت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔مقامی وکیل علی اعجازبٹر نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں مریم نواز، مولانا فضل الرحمان اور دیگر کے خلاف توہینِ عدالت کی درخواست دائر کردی ہے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل پی ٹی آئی ضلع میانوالی کے صدر نے وزیرداخلہ رانا ثناللہ، مریم نواز،نوازشریف ، وزیراعظم شہبازشریف کے خلاف مقدمے کی درخواست دائر کی گئی ہے