Baaghi TV

Category: لاہور

  • لاہور پولیس کا منشیات فروشوں کے گرد گھیرا تنگ،7 کلو چرس کے ہمراہ ملزم گرفتار

    لاہور پولیس کا منشیات فروشوں کے گرد گھیرا تنگ،7 کلو چرس کے ہمراہ ملزم گرفتار

    ایس پی سٹی محمدبلال کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے،

    ایس ایچ او شادباغ نے پولیس ٹیم کے ہمراہ دبنگ کاروائیاں کیں،خفیہ اطلاع پر دوران چیکنگ ایک منشیات فروش غلام حسین منشیات سمیت گرفتار کر لیا گیا،ملزم غلام حسین سے 7 کلو چرس برآمد کی گئی،ملزم غلام حسین نے لاہور کے مختلف مقامات پر نوجوان نسل کو منشیات بیچنے کا اعتراف کیا،ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا

    ایس پی سٹی محمدبلال کا کہنا ہے کہ ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے انٹیلی جنس بیسڈ کارواٸیاں جاری ہیں،ایس پی سٹی نے ایس ایچ او شادباغ زاہذحسین اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ نو جوان نسل کو تباہ و برباد کرنے والے منشیات فروش کسی رعایت کے مستحق نہیں.

  • مفتیِ اعظم شیخ عبدالعزیز بن عبداللہ آل الشیخ کی وفات پر حافظ مسعود اظہر کا اظہار افسوس

    مفتیِ اعظم شیخ عبدالعزیز بن عبداللہ آل الشیخ کی وفات پر حافظ مسعود اظہر کا اظہار افسوس

    پاکستان اسلامک کونسل کے چیئرمین اور جامعہ سعیدیہ سلفیہ کے پرنسپل ڈاکٹر حافظ مسعود اظہر نے سعودی عرب کے مفتیِ اعظم، عالمِ ربانی شیخ عبدالعزیز بن عبداللہ آل الشیخ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امت مسلمہ قرآن وسنت کے ایک عظیم داعی ،عالم باعمل ، محسن، رہبر اور مربی سے محروم ہوگئی ہے۔ یہ سانحہ ایسا ہے جس نے دلوں کو لرزا دیا اور آنکھوں کو اشکبار کر دیا ہے۔ مفتیِ اعظم الشیخ عبدالعزیزمرحوم نے اپنی پوری زندگی قرآن و سنت کی ترجمانی، شریعتِ مطہرہ کے اصولوں کی حفاظت اور امت کی رہنمائی میں بسر کی۔ وہ ایک ایسے جید عالمِ دین تھے جنہوں نے اپنے تقویٰ،فتوئوں ، فیصلوں ، اخلاص، سادہ طرزِ حیات اور غیر معمولی علمی بصیرت سے مسلمانوں کے دلوں کو منور کیا۔ ان کے خطبات و فتاویٰ نہ صرف سعودی عرب بلکہ دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے ہمیشہ رہنمائی کا ذریعہ رہے ہیں۔ مرحوم کی شخصیت میں متواضع مزاجی، خشیتِ الٰہی اور خلوص جھلکتا تھا۔ وہ ہمیشہ امت کو اتحاد، یکجہتی اور قرآن و سنت کی پابندی کی طرف بلاتے رہے۔ ان کی وفات سے صرف سعودی عرب ہی نہیں بلکہ پورا عالم اسلام یتیم ہوگیا ہے۔ڈاکٹر مسعود اظہر نے کہا کہ موجودہ دور میں جبکہ اسلام دشمن طاقتیں مختلف محاذوں پر سرگرم ہیں اور نوجوان نسل فکری یلغار کا شکار ہے، ایسے میں مفتیِ اعظم جیسی شخصیت کا بچھڑ جانا ایک بہت بڑا سانحہ اور ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔ گوکہ آج مفتی اعظم ہم سے جدا ہوچکے ہیں تاہم ان کا چھوڑا ہوا علمی ورثہ، تعلیمات اور نصیحتیں ہمیں ہمیشہ ان کی یاد دلاتی رہیں گی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اسلامک کونسل اور جامعہ سعیدیہ سلفیہ کی جانب سے میں شیخ عبدالعزیز بن عبداللہ آل الشیخ کی جلیل القدر خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں اور سعودی عوام، مرحوم کے اہلِ خانہ اور پوری امت مسلمہ سے دلی تعزیت کرتا ہوں۔ دعا ہے کہ اللہ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، ان کی مغفرت فرمائے اور ان کے علم و عمل کو صدقہ جاریہ بنائے آمین ثم آمین ! ۔

  • بی آئی ایس پی کا اپنا قانون اور طریقہ کار ،اسے بار بار سیلاب میں کیوں لارہے ہیں ؟عظمیٰ بخاری

    بی آئی ایس پی کا اپنا قانون اور طریقہ کار ،اسے بار بار سیلاب میں کیوں لارہے ہیں ؟عظمیٰ بخاری

    وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ کوئی بی آئی ایس پی ختم نہیں کرنا چاہتا، سوال یہ ہے اسے سیلاب میں استعمال کیوں کرنا چاہتے ہیں؟ بی آئی ایس پی کا اپنا قانون اور طریقہ کار ہے، اسے بار بار سیلاب میں کیوں لارہے ہیں ؟اس کوسیاست ہی کہتے ہیں۔

    عظمی بخاری نے پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ آپ پنجاب میں رہ کر پنجاب کا مقدمہ کب لڑیں گے؟ آپ چاہتے پنجاب میں لوگوں کو گندم، آٹا اور روٹی نہ ملے؟ ایک طرف آپ کہہ رہے گندم کا نقصان ہوا دوسری طرف کہہ رہے جو گندم ہے وہ بھی باہر بھیج دیں، ڈبویا ہے یا ڈوبا ہے اس کو سیلابی سیاست ہی کہتے ہیں۔

    عظمیٰ بخاری نے کہا کہ بار بار سندھ میں سیلاب آتا ہے تو آپ بار بار سندھ کو ڈبوتے ہیں؟ آپ سیاست کرنا نہیں چاہتے لیکن پوری پریس کانفرنس صرف اور صرف سیاست تھی اور کچھ بھی نہیں تھا، سوال یہ ہے کہ آپ نے آج تک سیلاب کے متاثرین کے لیے کیا کیا ہے؟ سوائے بیٹھ کر سیلابی سیاست کرنے کے؟ آئی ایم ایف کا بہانہ پنجاب پر لگا رہے ہیں، کیا سندھ میں گندم خریدی؟

    ایلون مسک کے والد پر بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے سنگین الزامات

    عظمی بخاری نے کہا کہ سندھ میں گندم نہ خریدنے پر کون سے رولز اپلائی ہوں گے؟ مریم نواز کی کارکردگی کی تعریف بلاول بھٹو نے بھی کی ہے، اسی لیے سندھ کے لوگ بھی چاہتے ہیں کاش ان کے پاس بھی مریم نواز جیسی وزیراعلی ہوتی، کوئی بی آئی ایس پی ختم نہیں کرنا چاہتا، سوال یہ ہے اسے سیلاب میں استعمال کیوں کرنا چاہتے ہیں؟ بی آئی ایس پی کا اپنا قانون اور طریقہ کار ہے، اسے بار بار سیلاب میں کیوں لارہے ہیں ؟اس کوسیاست ہی کہتے ہیں۔

    عظمیٰ بخاری نے کہا کہ آپ اتنے سیانے ہوتے تو آج پنجاب میں آپ کی یہ حالت نہ ہوتی، آپ کچھ کرنے لائق ہوتے تو گھروں میں بیٹھ کر ہمیں نہ بتارہے ہوتے کہ سیلاب کہاں آنا تھا کہاں بند ٹوٹنا تھا، ایسے فیصلے حکومتیں حالات اور واقعات کے مطابق کرتی ہیں۔

    شراب برآمدگی کیس: علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری جاری

  • گیم کھیلتے ہوئے والدہ،بھائی،دوبہنوں کو قتل کرنیوالے کو 100 برس کی سزا

    گیم کھیلتے ہوئے والدہ،بھائی،دوبہنوں کو قتل کرنیوالے کو 100 برس کی سزا

    سیشن کورٹ لاہور نے آن لائن گیم کھیلتے ہوئے والدہ، بھائی اور 2 بہنوں کے قاتل کو 100 سال قید کی سزا سنا دی۔

    ایڈیشنل سیشن جج ریاض احمد نے قتل کے مقدمے کا فیصلہ سنایا۔ عدالت نے جرم ثابت ہونے پر مجرم کو 40 لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی ہے،جج ریاض احمد نے کہا کہ مجرم علی زین نے والدہ، بہن اور بھائیوں کو قتل کیا، عمر کی وجہ سے مجرم کو 4 بار عمر قید کی سزا دی جا رہی ہے،دوران سماعت پراسیکیوشن نے کہا کہ ملزم نے رات 2 بجے گیم سے متاثر ہو کر گھر والوں پر فائرنگ کر دی تھی،واضح رہے کہ تھانہ کاہنہ پولیس نے 2022 میں قتل کا مقدمہ درج کیا تھا۔

  • پاکستان سعودی عرب دفاعی معاہدے میں ایران کو بھی شامل کیا جائے، حافظ نعیم الرحمان

    پاکستان سعودی عرب دفاعی معاہدے میں ایران کو بھی شامل کیا جائے، حافظ نعیم الرحمان

    امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ پاکستان سعودی عرب دفاعی معاہدےمیں دیگر اسلامی ملک بالخصوص ایران کو بھی اس معاہدے میں شامل کیا جائے۔

    لاہور میں مرکزی مجلس شوری کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ اسرائیل کی پشت پر امریکا ہے اور جنگ بندی کو ویٹو کرنا اس کی واضح مثال ہے، قطر پر حملے کے بعد مسلمان ملکوں میں اتحاد کی جانب بڑھنے پر سوچ بچار کا عمل شروع ہوا، وادی تیرہ جیسے واقعات سے غیر یقینی کی کیفیت میں اضافہ ہوتا ہے، ایسے واقعات سے اداروں پر عدم اعتماد بڑھے گا اور عوام سے دوریاں پیدا ہونگی۔ بے گناہ انسانی جانوں کے ضیاع سے بچنے کے لیے ٹارگٹڈ آپریشن سے قابو پایا جا سکتا ہے۔

    امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ افغانستان سے معاملات کو معمول پر لایا جائے اور تحریک طالبان کا مسئلہ ان کے تعاون سے حل کیا جائے، پرامن انداز میں بات چیت سے دونوں ملک ایشوز حل کریں اسی میں دونوں کی بہتری ہے نظام جب تک بدل نہیں جاتا ملک میں تبدیلی نہیں آئے گی اجتماع عام انشااللہ تبدیلی کی بنیاد بنے گا جو نومبر میں مینار پاکستان کے سائے تلے منعقد ہوگا۔

    لازوال عشق کے ٹریلر پر سوشل میڈیا پر شدید ردعمل

    ایک ویزے پر 6 خلیجی ممالک کا سفر

    ناسا کا 5 دہائیوں بعد انسان بردار خلائی مشن کو چاند کے مدار پر بھیجنے کا فیصلہ

  • یوٹیوبر رجب بٹ کے خلاف جوا اور سٹے بازی کی تشہیر پر مقدمہ درج

    یوٹیوبر رجب بٹ کے خلاف جوا اور سٹے بازی کی تشہیر پر مقدمہ درج

    نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے مشہور یوٹیوبر رجب بٹ کے خلاف جوا اور سٹے بازی والی ایپس کی تشہیر کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔

    ایف آئی آر کے مطابق رجب بٹ پر الزام ہے کہ انہوں نے مختلف ویڈیوز اور اشتہارات کے ذریعے عوام کو جوا اور سٹے بازی والی ایپس میں سرمایہ کاری پر اکسایا، جس کے نتیجے میں عوام کی محنت کی کمائی ضائع ہوئی۔ ایجنسی کے مطابق رجب بٹ نہ صرف ان ایپس کی تشہیر میں سرگرم رہے بلکہ ایک معروف بیٹنگ ایپ کے برانڈ ایمبیسیڈر بھی رہے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق این سی سی آئی اے نے ملزم کو بارہا انکوائری کے لیے طلب کیا مگر وہ پیش نہ ہوئے، جس کے بعد ان کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کیا گیا۔ ایف آئی آر میں مزید کہا گیا ہے کہ اس نوعیت کے اقدامات سے معاشرتی بگاڑ پیدا ہو رہا ہے اور نوجوان نسل کو جوا کھیلنے کی طرف راغب کیا جا رہا ہے۔

    این سی سی آئی اے نے اس سلسلے میں مزید دو یوٹیوبرز انس علی اور ہریرا کے خلاف بھی جوا پروموٹ کرنے کے الزام میں مقدمات درج کر لیے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر جوا اور سٹے بازی کی ترویج کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا اور ایسے افراد کے خلاف بلا تفریق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

  • رشوت کی کمائی میں کبھی برکت نہیں ہوتی،وزیراعلیٰ پنجاب

    رشوت کی کمائی میں کبھی برکت نہیں ہوتی،وزیراعلیٰ پنجاب

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی (پیرا) فورس کا قیام ان کا خواب تھا جو آج حقیقت بن گیا ہے، یہ فورس عوام کے لیے سہولت اور تحفظ کی علامت ہے۔ پنجاب حکومت عوام کی زندگی آسان بنانے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے اور تجاوزات کے خاتمے پر بالخصوص خواتین نے اطمینان اور خوشی کا اظہار کیا ہے۔

    وزیراعلیٰ مریم نواز پیرا فورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کر رہی تھیں۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اس فورس میں باصلاحیت خواتین کو شامل کیا گیا ہے تاکہ خواتین شہری بھی خود کو زیادہ محفوظ محسوس کریں.مریم نواز نے کرائم کنٹرول ڈپارٹمنٹ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ادارے نے جس طرح امن قائم کیا اس کی مثال تاریخ میں نہیں ملتی۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کے بعض اضلاع ایسے ہیں جہاں اب جرائم نہ ہونے کے برابر ہیں اور جہاں ماضی میں جرائم عام تھے وہاں اب لوگ کہتے ہیں کہ حقیقی معنوں میں امن قائم ہو گیا ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے رشوت کے خلاف دو ٹوک پیغام دیتے ہوئے کہا "رشوت کی کمائی میں کبھی برکت نہیں ہوتی۔ جتنی تیزی سے رشوت کی آمدنی آتی ہے اتنی ہی تیزی سے ختم بھی ہو جاتی ہے۔”انہوں نے کاروباری طبقے کو نصیحت کی کہ جائز منافع کمانا حق ہے مگر جب منافع حد سے بڑھ جائے اور عوام کا استحصال ہونے لگے تو حکومت کو مداخلت کرنی پڑتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گندم اور آٹے کی قیمتوں کو حکومت کی مقررہ ریٹ لسٹ کے مطابق یقینی بنایا جائے گا۔مریم نواز نے زمینوں پر قبضہ مافیا کے خلاف سخت اقدامات کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ناجائز قبضے کے خاتمے کے لیے نئی قانون سازی کی جا رہی ہے۔زمینوں پر قبضے کے مقدمات سننے کے لیے خصوصی عدالتیں قائم کی جائیں گی۔یہ عدالتیں 90 دن کے اندر کیسز کا فیصلہ کریں گی۔بیواؤں اور یتیموں کی زمین پر قبضہ کرنے والوں کو کم از کم 10 سال قید کی سزا دی جائے گی۔وزیراعلیٰ پنجاب نے زور دے کر کہا کہ ان کا خواب ہے کہ پنجاب ماں بیٹیوں کے لیے محفوظ ترین صوبہ بنے اور عوام کو ظلم و ناانصافی سے مکمل تحفظ ملے۔

  • پنجاب حکومت کا بے نظیر انکم سپورٹ کے ذریعے سیلاب زدگان کی مدد سے انکار

    پنجاب حکومت کا بے نظیر انکم سپورٹ کے ذریعے سیلاب زدگان کی مدد سے انکار

    حکومت پنجاب نے پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کی تجویز مسترد کرتے ہوئے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے سیلاب متاثرین کی مدد کرنے سے انکار کر دیا۔

    لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ سیلاب کی صورتحال میں وزیراعلیٰ پنجاب اور ان کی ٹیم نے جس طرح کام کیا وہ بے مثال ہے۔ان کا کہنا تھا کہ 20 سے 22 سالہ سیاسی کیریئر میں ایسا وزیراعلیٰ نہیں دیکھا جو اتنا قابلِ رسائی ہو، عوام کے غم خوشی میں شریک ہو، ان کے ساتھ کھانا کھائے، زمین پر بیٹھ کر مسائل سنے اور دکھوں میں مرہم رکھے۔عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پنجاب میں نیا طرزِ حکمرانی سامنے آ رہا ہے جو ناقدین کو گوارا نہیں، کیونکہ ان کے پاس سوائے بدتمیزی اور جہالت پھیلانے کے کچھ نہیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ حکومت سندھ پر تنقید کے بجائے اپنی کارکردگی پر فوکس کر رہے ہیں، جبکہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو اور یوسف رضا گیلانی نے حکومت پنجاب کے اقدامات کو سراہا ہے۔

    شان مسعود کی سینٹرل کنٹریکٹ کیٹیگری میں تبدیلی کا امکان، کپتانی برقرار

    ٹرمپ کی تقریر بے ربط اور متنازع دعوؤں سے بھرپور تھی،امریکی میڈیا کی تنقید

    پاک فضائیہ اور بحرین نیشنل گارڈ کے درمیان دفاعی تعاون پر اتفاق

    غزہ میں نسل کشی ہورہی ہے، ذمے دار نیتن یاہو ہیں: ترک صدر اردوان

  • پی ڈی ایم اے پنجاب کی سیلاب سے نقصانات کی تازہ ترین رپورٹ جاری

    پی ڈی ایم اے پنجاب کی سیلاب سے نقصانات کی تازہ ترین رپورٹ جاری

    پی ڈی ایم اے پنجاب نے سیلاب سے نقصانات کی تازہ ترین رپورٹ جاری کر دی۔

    ریلیف کمشنر پنجاب کے مطابق،دریائے راوی، ستلج اور چناب میں سیلاب سے نقصانات کے باعث اب تک جاں بحق افراد کی تعداد 134 ہوگئی جبکہ 47 لاکھ سے زائد لوگ اور 27 اضلاع متاثر ہوئے سیلاب کے باعث 4700 سے زائد موضع جات متاثر ہوئے جبکہ دریاؤں میں سیلابی صورتحال کے باعث مجموعی طور پر 47 لاکھ سے زائد لوگ متاثر ہوئے۔

    سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں 271 ریلیف کیمپس قائم کیے گئے جہاں شہریوں کو کھانا اور تمام تر بنیادی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں متاثر ہونے والے اضلاع میں 300 میڈیکل کیمپس بھی قائم کیے گئے ہیں،سیلاب میں پھنس جانے والے 26 لاکھ 38 ہزار لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا مویشیوں کو علاج معالجے کی سہولت فراہم کرنے کے لیے 283 ویٹرنری کیمپس قائم کیے گئے ہیں متاثرہ اضلاع میں ریسکیو و ریلیف سرگرمیوں میں 21 لاکھ 17 ہزار جانوروں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔

    بھارت کے ایک گاؤں میں 78 سال بعدپہلی بار بجلی کی فراہمی

    ریلیف کمشنر پنجاب کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے پیش نظر شہریوں کے نقصانات کا ازالہ کیا جائے گا، نقصانات کا تخمینہ لگانے کے لیے سروے کا آغاز 24 ستمبر کو ہوگا، شفافیت اور آسان طریقہ کار سے شہریوں کے نقصانات کا ازالہ کیا جائے گا۔

    ڈی جی عرفان علی کاٹھیا نے بتایا کہ پنجاب کے دریاؤں میں پانی کا بہاؤ معمول پر آگیا ہے، سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بھی پانی کی سطح میں واضح کمی ہو رہی ہےدریائے ستلج میں درمیانے سے نچلے درجے کی سیلابی صورتحال برقرار ہےستلج گنڈا سنگھ والا کے مقام پر پانی کا بہاؤ 83 ہزار کیوسک اور سلیمانکی کے مقام پر پانی کا بہاؤ 81 ہزار کیوسک ہے۔

    پی سی بی کا ملک بھر میں سکولز کے لئے بڑے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا آغاز

    دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کا بہاؤ 36 ہزار کیوسک، خانکی ہیڈ ورکس کے مقام پر پانی کا بہاؤ 29 ہزار کیوسک اور قادر آباد کے مقام پر پانی کا بہاؤ 25 ہزار کیوسک ہےہیڈ تریموں کے مقام پر پانی کا بہاؤ 31 ہزار کیوسک اور ہیڈ پنجند کے مقام پر پانی کا بہاؤ 1 لاکھ 11 ہزار کیوسک ہےدریائے راوی میں جسر کے مقام پر پانی کا بہاؤ 6 ہزار کیوسک، شاہدرہ کے مقام پر پانی کا بہاؤ 5 ہزار کیوسک، بلوکی ہیڈ ورکس کے مقام پر پانی کا بہاؤ 24 ہزار کیوسک اور ہیڈ سدھنائی کے مقام پر پانی کا بہاؤ 26 ہزار کیوسک ہےڈیرہ غازی خان ڈویژن کی رود کوہیوں میں بہاؤ نہیں ہے، سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بحالی کے اقدامات جاری ہیں۔

    جی ایچ کیو حملہ کیس؛ ویڈیو لنک ٹرائل ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ میں چیلنج

  • پی سی بی کا ملک بھر  میں  سکولز کے لئے بڑے ٹیلنٹ  ہنٹ  پروگرام  کا  آغاز

    پی سی بی کا ملک بھر میں سکولز کے لئے بڑے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا آغاز

    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ملک بھر میں اسکولز کے لیے بڑے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا آغاز کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام برائے اسکولز 2025-26 کا افتتاح کردیاٹیلنٹ ہنٹ پروگرام برائے اسکولز کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کریسنٹ ماڈل ہائیر اسکول میں ہوا جہاں چئیرمین پی سی بی نے ٹورنامنٹ کی ٹرافی کی رونمائی کی۔

    چئیرمین پی سی بی کا کریسنٹ ماڈل ہائیر سیکنڈری اسکول اور کریسنٹ گرامر اسکول کے کھلاڑیوں سے تعارف کرایا گیامحسن نقوی نے ٹیموں کو پی سی بی کے کٹ بیگز دیےاس موقع پر چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام ملک بھر کے تمام صوبوں میں بیک وقت شروع ہو رہا ہے جس میں 391 اسکولز حصہ لے رہے ہیں۔

    https://x.com/TheRealPCBMedia/status/1970354860647207328

    محسن نقوی نے بتایا کہ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام میں 175 سرکاری اسکولز جبکہ 218 نجی اسکولز شامل ہیں، ہمارا مقصد یوتھ سے نئے کرکٹ اسٹارز کی تلاش ہےامید ہے کہ ٹورنامنٹ سے نئے کھلاڑی سامنے آئیں گے جو پاکستان ٹیم میں شامل ہوکر ملک کا نام روشن کریں گے۔

    محسن نقوی نے بتایا کہ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام سے سکولز سے کرکٹ سٹارز ابھریں گے،میں نےکریسنٹ ماڈل ہائیر سکول میں تعلیم حاصل کی اس سکول سے بہت سے یادیں وابستہ ہیں،خوشی ہے کہ ٹورنامنٹ کا آغاز کریسنٹ ماڈل ہائیر سکول سے ہو رہا ہے ہم اسی گراؤنڈ میں کئی کئی گھنٹے گھنٹے گزارتے تھے یہ پروگرام ٹیلنٹ کی تلاش کے دائرہ کار کو وسعت دینے اور نوجوانوں کو روایتی ڈھانچے کے علاوہ تعلیمی اداروں سے سامنے لانے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔محسن نقوی

    محسن نقوی نے بتایا کہ،طلباء کو تعلیم کے ساتھ ساتھ پیشہ وارانہ کرکٹ میں کیریئر بنانے کا موقع ملے گا،تمام سکولز بہترین ٹیلنٹ سامنے لائیں گے اور ہم اچھے کھلاڑیوں کا انتخاب کریں گے،پی سی بی ٹورنامنٹ میں جیتنے والی سکولز ٹیمز کی حوصلہ افزائی کرے گا ،بہترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو U15، U17 اور U19 ریجنل ٹیموں اور اکیڈمیوں میں شامل کیا جائے گا

    بورڈ آف گورنرز پی سی بی کے ممبر انوار غنی۔منیجنگ ٹرسیٹز کریسنٹ ماڈل ہائیر سکول میاں سیلم الطاف۔ پرنسپل رابعہ نجم۔ صدر ایل سی سی اے خواجہ ندیم
    ۔سیکرٹری سپورٹس۔ ڈی جی پنجاب سپورٹس بورڈ بھی اس موقع پر موجود تھے چیف فنانشل آفیسر پی سی بی جاوید مرتضی۔ ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ عبداللہ خرم نیازی اور متعلقہ حکام نےبھی افتتاحی تقریب میں شرکت،کی-