Baaghi TV

Category: لاہور

  • پاک-بھارت میچ پر بھی سٹے بازی، جوا کھیلنے والے 3 بکی گرفتار

    پاک-بھارت میچ پر بھی سٹے بازی، جوا کھیلنے والے 3 بکی گرفتار

    لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کرکٹ میچز پر آن لائن جوا کروانے والے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا، جنہوں نے ایشیا کپ میں پاک-بھارت میچ پر بھی سٹے بازی کی تھی۔

    پولیس ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان میں عمران، عماد اور اسلام شامل ہیں۔ ان کے قبضے سے 2 لیپ ٹاپ، 3 موبائل فونز اور ایک لاکھ روپے سے زائد رقم برآمد ہوئی ہے۔ایس پی صدر رانا حسین طاہر نے بتایا کہ ملزمان نہ صرف ایشیا کپ بلکہ انٹرنیشنل کرکٹ ورلڈکپ اور غیر ملکی لیگز کے میچز پر بھی جوا کرواتے تھے۔ وہ مختلف موبائل ایپ اکاؤنٹس کے ذریعے گروپ جوا چلاتے تھے۔

    پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے، جبکہ ایس پی صدر نے کامیاب کارروائی پر ایس ایچ او جوہر ٹاؤن اور ٹیم کو شاباش دی۔

    پاک-چین سرحد پر 68 روزہ دھرنا ختم، تجارتی و سیاحتی سرگرمیاں بحال

    ڈنمارک کے فوجی اڈے پر نامعلوم ڈرونز کی پرواز، ’ہائبرڈ حملہ‘ قرار

    رجب بٹ نے جنسی تعلقات پر مجبور کیا،ٹک ٹاکر فاطمہ خان

    ٹرمپ انتظامیہ کی سپریم کورٹ سے پیدائشی شہریت پر نظرثانی کی اپیل

  • وزیراعلیٰ پنجاب سے پاکستان نیوی وار کالج کے 55 ویں اسٹاف کورس کے شرکا کی ملاقات

    وزیراعلیٰ پنجاب سے پاکستان نیوی وار کالج کے 55 ویں اسٹاف کورس کے شرکا کی ملاقات

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے پاکستان نیوی وار کالج کے 55 ویں اسٹاف کورس کے شرکا نے ملاقات کی-وفد میں پاکستان کی تینوں مسلح افواج کے افسران اور 15 دوست ممالک کی مسلح افواج کے افسران شریک تھے -پاکستانی نیوی وار کالج کے وفد کی قیادت ریئر ایڈمرل سہیل احمد عزمی نے کی -وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پاکستان نیوی وار کالج کے وفد کی آمد کا خیر مقدم کیا-وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے فلسطینیوں کیلئے حمایت کے اعلان کا اعادہ کیا-وزیر اعلی مریم نواز شریف نے وفد میں فلسطینی افسروں کی شمولیت کو سراہا-وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے سیلاب میں معاونت پر پاکستان نیوی کو خراج تحسین پیش کیا-عوام کے فلاح و بہبود کے لئے حکومت پنجاب کے اقدامات اور چیلنجز کو کامیابیوں میں تبدیل کرنے پر تفصیلی بریفنگ دی گئی-پاکستان نیوی وار کالج کے وفد نے وزیراعلی مریم نواز شریف کے اختراعی اقدامات کو سراہا-وزیراعلی مریم نواز شریف نے وفد کے شرکاء کے سوا لات کے خوش دلی سے جوابات دئیے-

    ساؤتھ افریقن آفیسر نے سوال کیاکہ میری دو بیٹیاں ہیں، آپ کی کامیابیاں متاثر کن ہیں، مجھے انہیں کیا کہنا چاہیے۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے جواب میں کہاکہ بیٹیوں کو مواقع دیں، اعتماد اور حوصلہ دیں، وہ آگے بڑھیں گی اور ترقی کریں گی۔ایک آفیسر کے سوال پرمریم نوازشریف نے جواب میں کہاکہ قوم کو تقسیم کرنے والوں کو ووٹ نہ دیں، ووٹ خدمت اورکام پر دیں۔ وزیراعلی نے خاتون نیول افسر کے سوال پر جواب میں کہاکہ ہراسمنٹ پر زیروٹالرنس ہے، پنجاب کو خواتین کے لئے محفوظ تر بنانا چاہتے ہیں۔وزیراعلی مریم نوازشریف نے ایک سوال پر جواب میں کہاکہ بحیثیت وزیراعلیٰ ماضی کی روایات کی نفی کرتے ہوئے نئی اپروچ اورنئے آئیڈیا ز کو فروغ دیا۔مریم نوازشریف نے پاک بحریہ کے کردار کو سراہتے ہوئے کہاکہ ریسکیو ریلیف آپریشن کیلئے پاکستان نیوی نے قابل قدر کردارادا کیا۔ وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ پنجاب میں دوسروں صوبوں سے آنے والے لاکھوں لوگوں کی میزبانی کررہے ہیں۔ معاشی بہتری کی وجہ سے حالات روز بروز بہتر ہورہے ہیں،خوشحالی کی منزل کی طرف گامزن ہیں۔ لاہور میں دنیا کا سب سے بڑا 1000بیڈ کا سرکاری کینسر ہسپتال دس ماہ میں مکمل ہوگا۔

    وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ دورہ چین کے دوران کینسر کے علاج کے لئے افادیت دیکھ کر کو ابلیشن مشین منگوائی۔سرجری،کیمو،ریڈیوتھراپی کے بغیر کینسر کا علاج کیا جارہا ہے۔سرگودھا میں ڈویژن بھرکیلئے پہلا انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی بنا رہے ہیں۔پنجاب کے 2500مراکز صحت کو بہترین ہسپتالوں میں بدل دیا۔32فیلڈ ہسپتال اورکلینک آن ویل کے ذریعے گاؤں گاؤں، شہر شہر لوگوں کا علاج ہورہا ہے۔پنجاب میں چلڈرن ہارٹ سرجری،ڈائلیسز اورٹرانسپلانٹ پروگرام شروع کیے گئے ہیں۔ نوازشریف میڈیکل ڈسٹرکٹ میں صحت کی جدید ترین سہولتیں مہیا کریں گے۔ پنجاب کے 16اضلاع میں امراض دل کیلئے کیتھ لیب بنائی جارہی ہیں۔پنجاب کے 55ہزار طلباء کو ہونہارسکالر شپ اور73ہزار طلباء کو لیپ ٹاپ دے چکے ہیں۔پنجاب میں بننے والے ارلی چائلڈہڈ ایجوکیشن سینٹر دنیا کے کسی بھی سکول سے بہتر ہیں۔پاکستان کاپہلا سرکاری سکول آف آٹزم کا پراجیکٹ75فیصد سے زائد مکمل ہو چکاہے۔وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ کاشتکاروں کیلئے پہلی مرتبہ ویٹ سپورٹ پروگرام اورکسان کارڈ جیسے پراجیکٹ لائے ہیں۔ پوٹھوہار ڈویژن میں ایگری کلچر ٹرانسفارمنگ پروگرام کے ذریعے زرعی انقلاب آئے گا۔”اپنی چھت اپنا گھر“پراجیکٹ کے تحت 80ہزار گھر بن رہے ہیں،سال کے آخر تک ایک لاکھ بن جائیں گے۔ ”اپنی زمین اپنا گھر“ کے لئے 4لاکھ83ہزار لوگ رجسٹریشن کروا چکے ہیں۔وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ تاریخ کے بدترین سیلاب کا سامنا کیا،تین دریاابل پڑے،تین ماہ متواتر بارش ہوئی،تیاری نہ ہوتی تو لاکھوں کا نقصان ہوتا۔پنجاب میں پاکستان کا سب سے بڑا ریسکیو ریلیف آپریشن مکمل کیاہے۔2.5ملین لوگوں کو ریسکیو کر کے رہنے کیلئے چھت اورخوراک مہیا کی۔میرے منسٹر سیلا ب زدہ علاقوں میں جا کر 15دن تک 18،18گھنٹے کام کرتے رہے۔پنجاب میں پہلی مرتبہ 20ہزار کلو میٹر روڈز کی تعمیر ومرمت کی گئی۔پنجاب ڈویلپمنٹ پلان اورلاہور ڈویلپمنٹ پلان کے ذریعے تمام پراجیکٹ مکمل کریں گے۔پنجاب میں عوام کو محفوظ اورصحت مند ماحول مہیا کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔پنجاب میں سموگ کے سدباب کیلئے اینٹی سموگ گن استعمال کی جائے گی۔پہلی مرتبہ پنجاب میں وائلڈ لائف رینجر کا قیام عمل میں لایاگیا۔وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ پنجاب میں دنیا کا سب سے بڑا ویسٹ مینجمنٹ پروگرام شروع کیاگیا۔ستھرا پنجاب کے ورکرمیرے ہیرو ہیں۔کاربن کریڈٹ پروگرام حکومت پنجاب کی کامیابی ہے۔شہروں کی بیوٹیفکیشن اورٹورازم سائٹ بحال کی جا رہی ہیں۔الیکٹروبس محض ٹرانسپورٹ نہیں بلکہ جدت اورانقلاب ہے۔ پنجاب میں 1100الیکٹروبسیں لائی جارہی ہیں،صرف 20روپے میں بہترین سفر میسر ہوگا۔وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ نئی اور جدید ٹرانسپورٹ سے شہری اوردیہی علاقوں میں بہتری آئے گی۔ پنجاب کی پہلی فضائی کمپنی ایئر پنجاب بھی جلد لانچ کی جارہی ہے۔ ایمرجنسی ہیلپ لائن نمبر15پاکستان کا سب سے بڑا کال سینٹر ہے۔ پنجاب میں کرائم میں 70فیصد تک کمی آچکی ہے۔16ڈسٹرکٹ میں کرائم زیرو کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔شہباز شریف نے لاہور میں سیف سٹی پروگرام شروع کیا،اب پنجاب کے 25اضلاع میں سیف سٹی پروگرام جاری ہے۔سیلاب کے دوران نہ صرف انسان بلکہ مویشیوں کی بھی جانیں بچائی ہے۔وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ مہنگائی،ذخیرہ اندوزی اورتجاوزات کے خاتمے کیلئے پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگو لیٹری اتھارٹی بنائی۔اشیاء ضروریہ کے نرخ پر کنٹرول کیلئے پرائس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ قائم کیا۔ پنجاب نے پہلا سکھ میرج ایکٹ متعارف کرانے کا اعزاز حاصل کیا۔پولیس اورضلعی انتظامیہ کی کارکردگی جانچنے کیلئے کے پی آئی سسٹم متعارف کرایا۔وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ پنجاب پاکستان کا سب سے بڑا سکھ ٹورسٹ کوریڈور ہے۔سیلاب آنے پر 24گھنٹے میں کرتار پور راہداری کو واٹر فری کر کے کھول دیاگیا۔ ہر چیز سے بے نیاز ہوکر کام پر توجہ دی۔ہم کارکردگی اورپرفارمنس میں مقابلے پر یقین رکھتے ہیں۔روٹی اورآٹے کی قیمت کو عوام کی پہنچ میں رکھنے پر خصوصی توجہ دی ہے۔زراعت میں ریسرچ اورڈویلپمنٹ پر خصوصی توجہ دے کرچھوٹے کاشتکار کا ہاتھ تھامنا چاہتے ہیں۔وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ زرعی ایگری کلچر میکانائزیشن پر خصوصی توجہ ہے،زرعی آلات پر خصوصی سبسڈی دی جارہی ہے۔قدامت پسند اوروایتی خاندان سے تعلق تھا،روایت شکن بن کر سامنے آئی ہوں۔خود کو ثابت کرنے کیلئے بھائیوں سے زیادہ کام کرنا پڑا۔والدین سے کہتی ہوں بیٹیوں کوسپورٹ کریں،وہ آگے بڑھیں گی۔ والدمیرے سیاست میں آنے پر ہچکچاہٹ کاشکار تھے۔آہستہ آہستہ سیاسی امور کو سمجھنا شروع کیا آج یقین ہے والد مجھ پر فخر محسوس کرتے ہوں گے۔ینگ گرلز مجھے بتاتی ہیں کہ آپ ہمارے لئے رول ماڈل ہیں۔وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ انڈسٹرلائزیشن کے بغیر روزگار کے مواقع نہیں بڑھ سکتے۔ پنجاب میں پہلی مرتبہ بلا سود قرض دے کر 13ہزار نئے کاروبار شروع کرائے۔ صنعتی ترقی کے سواترقی کا اور کوئی راستہ نہیں۔خواتین کی ہراسمنٹ پر زیرو ٹالرنس ہے۔کام کرنے کے تمام احکامات کو خواتین کیلئے محفوظ تر بنا رہے ہیں۔کمانڈانٹ پاکستان نیوی وارکالج ریئرایڈمرل سہیل احمد عزمی نے حکومت پنجاب کی غیر معمولی کامیابیوں کو سراہا -وفد میں سعودی عرب کے 12 نیول آفیسر،بحرین،بنگلہ دیش، انڈونیشیا، عراق، اردن، ملائیشیا، نائیجیریا، عمان، فلسطین، ساؤتھ افریقہ، ترکی، یواے ای اور یمن کے افسران شامل تھے-

  • وزیر اعلیٰ پنجاب کے خلاف نازیبا الفاظ پر مبنی ویڈیو اپ لوڈ کرنے پر تین نوجوان گرفتار

    وزیر اعلیٰ پنجاب کے خلاف نازیبا الفاظ پر مبنی ویڈیو اپ لوڈ کرنے پر تین نوجوان گرفتار

    فیصل آباد میں نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے کارروائی کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے خلاف سوشل میڈیا پر نازیبا اور غیر اخلاقی زبان استعمال کرنے والی ویڈیو اپ لوڈ کرنے کے الزام میں تین افراد کو گرفتار کرلیا۔

    ترجمان این سی سی آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان کا تعلق سرگودھا سے ہے، جنہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں وزیر اعلیٰ پنجاب کے خلاف انتہائی نامناسب اور توہین آمیز زبان استعمال کی گئی تھی۔گرفتار ملزمان میں احد عباس، بدر زمان اور قاسم علی شامل ہیں،

    بیان میں کہا گیا ہے کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے بعد ان کی سرگرمیوں پر نظر رکھی گئی اور جنرل بس اسٹینڈ پر موجودگی کی اطلاع ملنے پر فوری چھاپہ مار کر تینوں کو حراست میں لے لیا گیا۔ترجمان نے مزید بتایا کہ ملزمان کے موبائل فونز بھی ضبط کرلیے گئے ہیں تاکہ مزید شواہد حاصل کیے جا سکیں۔ اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں اور ایجنسی کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر کسی بھی قسم کی غیر اخلاقی یا توہین آمیز سرگرمی برداشت نہیں کی جائے گی۔

  • ڈی جی آئی ایس پی آر کی جامعہ عروۃ الوثقیٰ کے علماء اور طلباء کے ساتھ نشست

    ڈی جی آئی ایس پی آر کی جامعہ عروۃ الوثقیٰ کے علماء اور طلباء کے ساتھ نشست

    ڈی جی آئی ایس پی آر کی جامعہ عروۃ الوثقیٰ لاہور کے علماء اور طلباء کے ساتھ خصوصی نشست ہوئی ہے

    ڈی جی آئی ایس پی آر کی جامعہ عروۃ الوثقیٰ آمد پر مدیر اعلی اور طلباء نے بھرپور استقبال کیا ، مدیر اعلٰی جامعہ عروۃ الوثقیٰ سید جواد نقوی نے قومی شعور کی بیداری کو نسل نو کے لیے لازم قرار دیا ،طلباء و طالبات نے آپریشن بنیان مرصوص کی تاریخی فتح پر افواجِ پاکستان کو خراجِ تحسین پیش کیا،طلباء و طالبات نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا پر پھیلائے جانیوالے منفی پراپیگنڈہ کے حوالے سے تمام شکوک و شبہات دور ہوگئے،پاک فوج ہماری آن، فخر اور شان ہے، پوری قوم سمیت دینی مکاتبِ فکر بھی اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں،

  • سنیما آپریٹرز  سینسر شپ قانون کو ڈیجیٹل اسٹریمنگ سروسز پر نافذ کرنے کی درخواست مسترد

    سنیما آپریٹرز سینسر شپ قانون کو ڈیجیٹل اسٹریمنگ سروسز پر نافذ کرنے کی درخواست مسترد

    لاہور ہائی کورٹ نے سنیما آپریٹرز کی جانب سے سینسر شپ قانون کو ڈیجیٹل اسٹریمنگ سروسز پر نافذ کرنے کی درخواست مسترد کر دیا اور فیصلے میں قرار دیا کہ موشن پکچرز آرڈیننس 1979 کا قانون او ٹی ٹی پلیٹ فارمز جیسے نیٹ فلکس اور ایمازون جیسی ڈیجیٹل اسٹریمنگ سروسز پر نافذ نہیں ہوتا۔

    مقامی انگریزی اخبار کی رپورٹ کے مطابق جسٹس راحیل کامران نے 20 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ سناتے ہوئے قرار دیا کہ یہ آرڈیننس ڈیجیٹل دور سے پہلے بنایا گیا تھا تاکہ فلموں کی نمائش کو ریگولیٹ کیا جا سکے، جو سنیما گھروں اور دیگر عوامی مقامات پر سنیماٹوگراف کے ذریعے دکھائی جاتی ہیں، یہ آن لائن اسٹریمنگ سروسز کے لیے وضع نہیں کیا گیا تھا، این سی انٹرٹینمنٹ پرائیویٹ لمیٹڈ دیگر درخواست گزاروں نے مؤقف اختیار کیا کہ سنیما گھروں کو فلم سرٹیفکیشن لینے کا پابند بنانا، جب کہ ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کو ریگولیٹ نہ کرنا امتیازی ہے اور اس سے ان کے بنیادی حقوق متاثر ہوتے ہیں۔انہوں نے دلیل دی کہ آرڈیننس کی دفعہ 6 کے تحت سینسر شپ کے اصول، جو آئین کے آرٹیکل 19 سے ماخوذ ہیں، تمام پلیٹ فارمز پر یکساں لاگو ہونے چاہئیں تاکہ معاشرتی شرافت اور اخلاقیات کو برقرار رکھا جا سکے۔

    وکلا کا کہنا تھا کہ آرڈیننس کی دفعات کو تمام عوامی اور نجی نمائش کے ذرائع پر یکساں طور پر نافذ نہیں کیا جا رہا بلکہ انہیں منتخب اور من مانے طریقے سے صرف درخواست گزاروں کے خلاف استعمال کیا جا رہا ہے، جب کہ دیگر تمام ڈیجیٹل پلیٹ فارمز بغیر کسی روک ٹوک کے کام کر رہے ہیں، وفاقی حکومت کے ایک لا افسر نے ان درخواستوں کو ناقابلِ سماعت قرار دیتے ہوئے مخالفت کی، درخواست گزاران متاثرہ فریق نہیں ہیں، اور ان کے کسی قائم شدہ حق کو کسی بھی فریقِ مخالف نے روکا ہے نہ محدود کیا ہے،آئین کی 18ویں ترمیم کے بعد سنیماٹوگراف سینسرشپ کا معاملہ صوبوں کو منتقل ہو چکا، اور اس سلسلے میں صوبوں کو خصوصی اختیار حاصل ہے۔سنیماٹوگراف کی اصطلاح کو آرڈیننس کے تناظر میں سمجھا جائے اور اس میں او ٹی ٹی پلیٹ فارمز شامل نہیں ہیں۔

    پنجاب حکومت کے ایک لا افسر نے کہا کہ پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) صرف الیکٹرانک میڈیا سے متعلق ہے، جب کہ پنجاب فلم سینسر بورڈ کا دائرہ صرف فلموں کی سینسر شپ تک محدود ہے۔انہوں نے بھی زور دیا کہ سنیماٹوگراف کی اصطلاح کو آرڈیننس کے تناظر میں سمجھا جائے، جس کا اطلاق او ٹی ٹی پلیٹ فارمز پر نہیں ہوتا۔

  • نواز شریف سات روز ہسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد فارغ

    نواز شریف سات روز ہسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد فارغ

    مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف کو جینیوا کے اسپتال سے صحتیاب ہونے کے بعد فارغ کر دیا گیا ہے۔

    فیملی ذرائع کے مطابق نواز شریف گزشتہ 7 روز سے اسپتال میں زیرِ علاج تھے، جہاں ان کے دل کے حوالے سے ایک اہم پروسیجر کیا گیا۔جیو ٹی وی کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو کامیاب علاج کے بعد اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے اور وہ اس وقت جینیوا کے ایک ہوٹل میں مقیم ہیں، جہاں ان کے ساتھ ان کے بیٹے حسن نواز اور ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان بھی موجود ہیں۔فیملی کے مطابق نواز شریف کی صحت تسلی بخش ہے اور وہ مکمل طور پر تندرست ہیں۔ ان کا علاج وہی ماہر سرجن کر رہے ہیں جو گزشتہ کئی برسوں سے ان کے ذاتی معالجین کی ٹیم میں شامل ہیں۔

    نواز شریف کی موجودہ صحت پر ڈاکٹرز نے اطمینان کا اظہار کیا ہے، مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں اور کارکنوں نے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے

  • عظمیٰ بخاری فیک ویڈیو کیس: فلک جاوید 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر این سی سی آئی اے کے حوالے

    عظمیٰ بخاری فیک ویڈیو کیس: فلک جاوید 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر این سی سی آئی اے کے حوالے

    ضلع کچہری لاہور نے عظمیٰ بخاری فیک ویڈیو کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سوشل میڈیا کارکن فلک جاوید خان کو 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کے حوالے کر دیا۔

    گزشتہ روز این سی سی آئی اے نے فلک جاوید کو وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کی فیک ویڈیوز سے متعلق کیس میں گرفتار کیا تھا۔ آج انہیں عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں ان کی جانب سے بیرسٹر میاں علی اشفاق نے پیشی بھری۔جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹو کی عدالت میں این سی سی آئی اے نے ملزمہ کے 30 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔ سرکاری وکیل نے مؤقف اپنایا کہ ملزمہ اشتہاری ہیں، ان کی گرفتاری کے لیے 36 بار چھاپے مارے گئے، تاہم وہ روپوش رہیں۔ مزید کہا گیا کہ ملزمہ کے موبائل فون کا فارنزک بھی ضروری ہے۔

    فلک جاوید کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ این سی سی آئی اے خود ہی شکایت کنندہ اور خود ہی تفتیش کار ہے، جبکہ مقدمے میں کئی سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو شامل کیا گیا ہے۔عدالت نے دونوں جانب سے دلائل سننے کے بعد فلک جاوید کو 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر این سی سی آئی اے کے حوالے کرنے کا حکم دیا اور آئندہ سماعت پر تفتیشی رپورٹ طلب کر لی۔

    گوجرہ: دکاندار سے لوٹ مار، پولیس مقابلے میں ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار

    فلسطینی صدر کا جنرل اسمبلی سے خطاب، اسرائیلی اقدامات کو جنگی جرم اور نسل کشی قرار

    اوکاڑہ: رشتہ کے تنازع پر نوجوان قتل، مقدمہ درج، ایک ملزم گرفتار

  • جوئے کی آن لائن تشہیر،یوٹیوبرز کے خلاف مقدمہ درج

    جوئے کی آن لائن تشہیر،یوٹیوبرز کے خلاف مقدمہ درج

    نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) نے آن لائن جوا اور غیر قانونی ٹریڈنگ ایپلیکیشنز کی تشہیر میں ملوث مشہور سوشل میڈیا انفلوئنسرز کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے 3 مقدمات درج کر لیے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق مقدمات اقرا کنول عرف "سسٹرولوجی”، ندیم مبارک عرف "نانی والا” اور محمد حسنین شاہ کے خلاف قائم کیے گئے ہیں۔ تحقیقاتی ادارے کے مطابق ان تینوں یوٹیوبرز پر الزام ہے کہ وہ غیر قانونی آن لائن ٹریڈنگ ایپس کی تشہیر میں ملوث رہے اور عوام کو غیر حقیقی منافع کے لالچ دے کر ان ایپس میں سرمایہ کاری کے لیے اکساتے رہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نیشنل سائبر کرائم ایجنسی نے ملزمان کو تین مرتبہ نوٹس جاری کرتے ہوئے طلب کیا تاکہ ان کا مؤقف لیا جا سکے، لیکن انہوں نے جان بوجھ کر تفتیش میں شامل ہونے سے گریز کیا۔مقدمات کے متن میں کہا گیا ہے کہ یہ یوٹیوبرز اپنے لاکھوں فالوورز کے ذریعے پاکستانی عوام کو گمراہ کرتے رہے اور غیر قانونی سرمایہ کاری کے جال میں پھنسا کر مالی نقصان پہنچانے کے ذمہ دار ہیں۔

    این سی سی آئی اے کے مطابق مزید تفتیش جاری ہے اور اس حوالے سے دیگر آن لائن پلیٹ فارمز کی بھی کڑی نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ عوام کو ایسے فراڈ اور جوا نما ایپلیکیشنز سے محفوظ رکھا جا سکے۔

  • بیوی کی اجازت کے بغیر شادی ،ملزم کی سزا برقرار

    بیوی کی اجازت کے بغیر شادی ،ملزم کی سزا برقرار

    لاہور ہائیکورٹ نے بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی کرنے پر شہری کی سزا و جرمانہ برقرار رکھنے کا حکم دے دیا.

    لاہور ہائیکورٹ میں بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی کرنے پر سزا کے خلاف شہری کی اپیل پر سماعت ہوئی،وکیل نے کہاکہ محمد حسین نے پہلی شادی 1999،دوسری 2017میں کی،لاہور ہائیکورٹ کی چیف جسٹس عالیہ نیلم نے کہا کہ کیا بیوی پرانی ہو جائے تو نئی شادی کا جواز بن جاتا ہے،اگر خواتین بھی ایسا کریں تو معاشرے کا کیا حال ہوگا؟ٹرائل کورٹ نے سزا معقول وجوہات کی بنیاد پر سنائی،لاہور ہائیکورٹ کی چیف جسٹس عالیہ نیلم نے شہری کی اپیل مسترد کردی،عدالت نے شوہر کو 3ماہ قید اور 10لاکھ جرمانہ برقرار رکھا۔

  • الیکٹرانک و ڈیجیٹل میڈیا کے وفد کا  ترجمان مرکزی مسلم لیگ کے ہمراہ جلال پورپیر والا کا دورہ

    الیکٹرانک و ڈیجیٹل میڈیا کے وفد کا ترجمان مرکزی مسلم لیگ کے ہمراہ جلال پورپیر والا کا دورہ

    پاکستان مرکزی مسلم لیگ کی جانب سے سیلاب متاثرہ علاقوں میں ریلیف سرگرمیاں بھرپور طریقے سے جاری ہیں،الیکٹرانک و ڈیجیٹل میڈیا کے وفد نے مرکزی ترجمان تابش قیوم کے ہمراہ جلال پورپیر والا کے سیلاب متاثرہ علاقے کا دورہ کیا. متاثرہ خاندانوں کے لیے ماڈل خیمہ بستیاں قائم کی گئی ہیں، مچھروں کی بہتات کی وجہ سے خیمہ بستیوں میں سپرے کروایا گیا ہے،جلال پور پیر والا کی دو خیمہ بستیوں میں تین بچوں کی پیدائش ہوئی ہے.

    پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو کی ہدایت پر سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں، جلال پور پیر والا و دیگر علاقوں میں شہریوں کو کشتیوں کے ذریعے کھانا،ادویات پہنچائی جا رہی ہیں، میڈیکل کیمپوں میں‌مریضوں کے علاج معالجہ، خشک راشن کی تقسیم کا عمل بھی جاری ہے،ترجمان مرکزی مسلم لیگ تابش قیوم اور ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات طہٰ منیب کی قیادت میں ڈیجیٹل و الیکٹرانک میڈیا سے وابستہ صحافیوں کے وفد نے لاہور سے جلالپور پیروالا اور اس کے گردونواح میں قائم خیمہ بستیوں کا دورہ کیا۔ اس موقع پر مرکزی مسلم لیگ سندھ کے صدر فیصل ندیم اورمرکزی مسلم لیگ فیصل آباد کے سیکرٹری جنرل احسن تارڑ نے صحافیوں کو بریفنگ دی،لاہور سے جانے والے صحافیوں کو خیمہ بستیوں‌کے دورے کے علاوہ میڈیکل کیمپس،فیلڈ ہسپتال ،مدد گار اسکولز،اور کشتیوں کے ذریعے دور دراز علاقوں کا بھی دورہ کروا یا گیا.

    اس دوران مرکزی مسلم لیگ کے ترجمان تابش قیوم نے صحافیوں کو بتایا کہ مرکزی مسلم لیگ سیلاب متاثرین کی خدمت میں روزاول سے مصروف ہے، خیمہ بستیوں میں‌متاثرین کو تین وقت کا کھانا،راشن دیا جا رہا ہے،بچوں‌کے لئے پھل و دیگر چیزیں بھی دی جا رہی ہیں، خیمہ بستیوں میں متاثرین کے لئے سولر پلیٹس بھی لگائی گئی ہیں، مچھروں سے محفوظ رہنے کے لئے اسپرے بھی کروایا گیا ہے جبکہ متاثرین میں مچھر دانیاں بھی تقسیم کی گئی ہیں، مرکزی مسلم لیگ سندھ کی خیمہ بستی میں ایک اور فیصل آباد کی خیمہ بستی میں دو بچوں کی پیدائش ہوئی ہے،مرکزی مسلم لیگ متاثرین کی گھرواپسی تک امدادی سرگرمیاں جاری رکھے گی ،سیلاب متاثرین کیلئے مرکزی مسلم لیگ کے تمام شعبہ جات خدمتِ خلق، مسلم وومن لیگ، گرلز لیگ اور شعبہ اسپیشل پرسنز ،مسلم سٹوڈنٹس لیگ سرگرم عمل ہیں۔

    Delegation of Electronic and Digital Media Visits Jalalpur Pirwala Accompanied by PMML Spokesperson

    Delegation of Electronic and Digital Media Visits Jalalpur Pirwala Accompanied by PMML Spokesperson

    Delegation of Electronic and Digital Media Visits Jalalpur Pirwala Accompanied by PMML Spokesperson

    Delegation of Electronic and Digital Media Visits Jalalpur Pirwala Accompanied by PMML Spokesperson

    Delegation of Electronic and Digital Media Visits Jalalpur Pirwala Accompanied by PMML Spokesperson

    Delegation of Electronic and Digital Media Visits Jalalpur Pirwala Accompanied by PMML Spokesperson

    Delegation of Electronic and Digital Media Visits Jalalpur Pirwala Accompanied by PMML Spokesperson

    Delegation of Electronic and Digital Media Visits Jalalpur Pirwala Accompanied by PMML Spokesperson