Baaghi TV

Category: لاہور

  • سپیکر سبطین خان سے برٹش ہائی کمیشن کی پولیٹیکل قونصلر  زو ویئر (Zoe Ware) کی ملاقات

    سپیکر سبطین خان سے برٹش ہائی کمیشن کی پولیٹیکل قونصلر زو ویئر (Zoe Ware) کی ملاقات

    سپیکر محمد سبطین خان سے برٹش ہائی کمیشن کی پولیٹیکل قونصلر زو ویئر (Zoe Ware) نے اسمبلی چیمبر میں ملاقات کی. ملاقات میں باہمی دلچسپی،ملکی صورتحال اور پارلیمنٹ کی بالادستی سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سرکاری دورے پر برطانیہ پہنچ گئے

    سپیکر پنجاب اسمبلی محمد سبطین خان نے کہا کہ پاکستان کے لئے مختلف شعبوں میں برطانوی اداروں کی شراکت لائق تحسین ہے۔ دو طرفہ تعاون کو انڈسٹری، زراعت اور دیگر شعبوں میں فروغ دینے کی گنجائش موجود ہے۔دونوں ملکوں میں دیرینہ تعلقات کے فروغ کیلئے باہمی رابطے،تجارت اور پارلیمانی وفود کے زیادہ سے زیادہ تبادلوں کی ضرورت ہے۔سپیکر محمد پاکستان کے ہر شعبے میں ہماری یوتھ کے ٹیلنٹ میں کوئی کمی نہیں انہیں اگر مناسب مواقع میسر ہوں تو بہترنتائج مل سکتے ہیں۔ برطانیہ اور پاکستان کے مابین دیرینہ تعلقات کو فروغ حاصل ہو رہا ہے۔

     

    وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالہٰی سے امریکی قونصل جنرل کی لاہور میں ملاقات

     

    سپیکر پنجاب اسمبلی نے پولیٹیکل قونصلر کو پنجاب اسمبلی میں ہونیوالی قانون سازی اور کمیٹی سسٹم سے آگاہ کیا۔ برٹش ہائی کمیشن کی پولیٹیکل قونصلر زو ویئر نے ضمنی الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف کی کامیابی اور محمد سبطین خان کو پنجاب اسمبلی کا سپیکرمنتخب ہونے پر مبارکباد دی۔

    سپیکر سبطین خان نے کہآ کہ پنجاب میں ضمنی انتخابات میں عوام نے عمران خان کے بیانئے پر مہر لگائی۔ پاکستان تحریک انصاف فری اینڈ فیئر الیکشن پر یقین رکھتی ہے۔

    برٹش ہائی کمیشن کی پولیٹیکل قونصلر زو ویئر نے کہا کہ انگلینڈ میں لاکھوں پاکستانی مختلف شعبوں میں شاندار طریقے سے خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔ پولیٹیکل قونصلر زو ویئر نے سپیکر سبطین خان کے خیالات و جذبات کا خیر مقدم کیا۔برطانیہ اورپاکستان کے مابین خوشگوار تعلقات بڑھانے کے لیے ہم اپنا بھر پور کردار ادا کریں گے۔

    ملاقات کرنے والے وفد میں برطانیہ کے پنجاب میں نمائندہ خصوصی ایلکس بلنگر (Alex Ballinger) اور پولیٹیکل ایڈوائز برٹش ہائی کمیشن طلال رضا بھی شامل تھے جبکہ سیکرٹری پنجاب اسمبلی عنایت اللہ لک اور سپیشل سیکرٹری علی عمران رضوی بھی اس موقع پر موجود تھے.سیکرٹری پنجاب اسمبلی عنائیت اللہ لک نے وفد کو پنجاب اسمبلی کی نئی بلڈنگ اور ایوان کا دورہ بھی کروایا۔

  • سینئر کھلاڑیوں کو نہ لیں تب تنقید،نوجوانوں کو موقع دو تب بھی لوگ باتیں بناتے ہیں،بابر اعظم

    سینئر کھلاڑیوں کو نہ لیں تب تنقید،نوجوانوں کو موقع دو تب بھی لوگ باتیں بناتے ہیں،بابر اعظم

    قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ سینئر کھلاڑیوں کو نہ لےکر جائے تو تب بھی تنقید ہوتی ہے، جب نوجوانوں کو موقع دو تب بھی لوگ باتیں بناتے ہیں۔

    باغی ٹی وی : دورہ نیدر لینڈ اور ایشیا کپ کے لیے روانگی سے قبل لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کوئی بھی ٹیم اپنے ہوم گراؤنڈ پر آسان نہیں ہوتی، ہم کسی ٹیم کو ہلکا نہیں لے رہے۔

    کوئی بھی پاکستانی امارات کرکٹ لیگ میں جگہ نہ بناسکا،انڈین کا غلبہ

    شعیب ملک کی ٹیم میں واپسی سے متعلق سوال پر بابر اعظم کا کہنا تھا میں نے کوچ اور سلیکٹرز کے ساتھ مشاورت کے بعد جو بہترین ٹیم تھی پاکستان کے لیے وہ منتخب کی ہے،نیدر لینڈ کے فوری بعد ایشا کپ ہےاس لیے ٹیم میں تبدیلی کا کوئی چانس نہیں ہے-

    انہوں نے کہا کہ شاہین شاہ کی فٹنس کو مانیٹر کیا جائے گا، ڈاکٹرز کی موجودگی میں ری ہیب جلدی ہوسکتا ہے، ون ڈے سیریز عرصے بعد آئی ہے، کنڈیشن دیکھ کر فیصلہ کریں گے کہ نوجوانوں کو موقع دینا ہے کہ نہیں، ابھی ایشیا کپ کا نہیں سوچ رہے، ابھی تمام فوکس نیدر لینڈز سیریز پر ہے ، ٹیم کوئی بھی ہو ہم سب نے پاکستان کے لیے کھیلنا ہے۔

    بابر اعظم کا کہنا تھا کہ اپنی ٹیم پر یقین ہے کہ سب اچھا پرفارم کریں گے، شاداب کی ٹیم سے واپسی کا فائدہ ہو گا، ٹیم پر کوئی دباؤ نہیں ہے، کھلاڑی اپنی فٹنس پر کام کر رہے ہیں حسن علی کو ہمیشہ سپورٹ کیا ہے فاسٹ باؤلر حسن علی ٹیم مین ہے، اس کے پاس موقع ہے کہ وہ ڈومیسٹک میں پرفارم کرکے ٹیم میں کم بیک کرسکتا ہے اور واپس ٹیم میں آئے گا۔

    کامن ویلتھ گیمز: ایتھلیٹ ارشد ندیم کو سیاسی اور معروف شخصیات کی مبارک باد

    شاہنواز دھانی،حارث روف اورمحمد وسیم جونئیر جیسے باولر موجود ہیں، شاداب خان کو اوپر کھلانے کا چانس دیں گے ، پاکستان بھارت میچ کا دباو نہیں ہے، کوشش ہے دباو میں آئے بغیر اچھی کرکٹ کھیلیں، فٹنس کا کوئی مسلہ نہیں ہے، سارے کھلاڑی فٹ ہیں۔

    عماد وسیم کی ٹیم میں واپسی سے متعلق سوال پر قومی ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کسی کے لیے بھی ٹیم کے دروازے بند نہیں ہوتے لیکن اس وقت محمد نواز اچھا پرفارم کر رہا ہے، البتہ پاکستان کو جب بھی ضرورت پڑے گی تو انہیں ضرور ٹیم میں شامل کیا جائے گا۔

    ٹیم میں ٹرمپ کارڈ سے متعلق سوال پر بابر اعظم کا کہنا تھا کہ میں تمام کھلاڑیوں پر یقین رکھتا ہوں، پوری ٹیم ہی ٹرمپ کارڈ ہے، یقین رکھتا ہوں کہ جو بھی کھلاڑی وکٹ پر کھڑا ہے وہ میچ جتوا کر ہی آئے گا اور ماضی میں اس کی مثالیں دیکھ چکے ہیں۔

    یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم آج رات نیدرلینڈ کے خلاف تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے لیے روانہ ہو گی۔

    پی سی بی نے معروف ویب سائٹ کی رپورٹ کو بے بنیاد قرار دے دیا

  • ملک میں تیل اور گیس کی کمی، کئی پاور پلانٹس بند،عوام کو کئی گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ کا سامنا

    ملک میں تیل اور گیس کی کمی، کئی پاور پلانٹس بند،عوام کو کئی گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ کا سامنا

    ذرائع پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ ملک میں تیل اور گیس کی کمی کے باعث کئی پاور پلانٹس بند ہونے سے عوام کو کئی گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ کا سامنا ہے-

    باغی ٹی وی : ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق ملک میں بجلی کی طلب 28 ہزار 200 میگا واٹ اور پیداوار 21 ہزار 800 میگا واٹ ہے، ملک میں بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار 800 میگا واٹ ہے۔

    کوشش ہےکراچی کو منتخب بلدیاتی ادارہ ملے، حافظ نعیم

    ذرائع کا کہنا ہے کہ تیل و گیس کی کمی کے سبب کئی پاور پلانٹس بند پڑے ہیں، پاور پلانٹس بند ہونے کے باعث ملک بھر میں لوگوں کو کئی کئی گھنٹے کی بجلی بندش کا سامنا ہے پاور پلانٹس بند ہونے کی وجہ سے شہروں میں 5 گھنٹے اور دیہات میں 8 گھنٹے کی ایوریج لوڈشیڈنگ جاری ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ سرکلر ڈیٹ کم کرنے کے لیے تیل اور گیس پر چلنے والے پاور پلانٹس بند کر دیئے گئے، یہ پلانٹس اگست اور ستمبر میں بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    حکمرانوں کو اقتدار کا کمبل نہیں چھوڑ رہا حالانکہ وہ چھوڑنا چاہتے. شیخ رشید

    دوسری جانب لیسکو ریجن میں بجلی کا شارٹ فال 546 میگاواٹ تک پہنچ گیا۔ترجمان لیسکو کےمطابق لیسکو ریجن میں بجلی کی طلب 5036 میگاواٹ ہےجبکہ نیشنل گرڈ اسٹیشن سے لیسکو کو 4490 میگاواٹ بجلی فراہم کی جارہی ہے۔

    لیسکوکیجانب سےلوڈمینجمنت پلان جاری کردیاہے، لوڈمینجمنت پلان کےتحت شہر میں ساڑھےتین گھنٹے لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے، شہریوں کا کہناہےکہ پانچ سے چھ گھنٹےلوڈ شیڈنگ ہورہی ہے۔

    پولیس موبائل پرفائرنگ،اے ایس آئی شہید

  • ملک بھر میں بارشوں کے باعث مسافر ٹرینوں کا شیڈول متاثر

    ملک بھر میں بارشوں کے باعث مسافر ٹرینوں کا شیڈول متاثر

    ملک بھر میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے کراچی اور کوئٹہ سے آنے والی مسافر ٹرینوں کا شیڈول متاثرہو گیا ہے۔

    باغی ٹی وی : ریلوے ذرائع کے مطابق بارشوں کی وجہ سے کراچی سے لاہور آنے والی قراقرم ایکسپریس 4 گھنٹے تاخیر کا شکار ہو گئی فیصل آباد، راولپنڈی، پشاور چلنے والی رحمان بابا ایکسپریس 3 گھنٹے40 منٹ تاخیر کا شکارہوئی-

    کراچی،لاہور سمیت ملک بھر میں بارشوں کا امکان

    کراچی سے لاہور آنے والی پاک بزنس ایکسپریس 3 گھنٹے 30منٹ، کراچی سے لاہور آنے والی علامہ اقبال ایکسپریس 3 گھنٹے ،کراچی سے لاہور آنے والی شاہ حسین ایکسپریس 3 گھنٹے،کراچی سے لاہور آنے والی گرین لائن ایکسپریس 2 گھنٹے جبکہ کراچی سے لاہور آنے والی کراچی ایکسپریس بھی 3 گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی۔

    علاوہ ازیں کراچی سے لاہور آنے والی عوام ایکسپریس 2 گھنٹے، کراچی سے لاہور آنے والی تیزگام ایکسپریس 2 گھنٹے 40 منٹ، کوئٹہ سے لاہور آنے والی جعفر ایکسپریس 3 گھنٹے، کراچی سے لاہور آنے والی خیبر میل ایکسپریس ایک گھنٹہ 30منٹ تاخیر کا شکارہوئی۔۔

    کراچی براستہ فیصل آباد راولپنڈی چلنے والی پاکستان ایکسپریس ایک گھنٹہ 40 منٹ اور کراچی براستہ فیصل آباد ملکوال چلنے والی ملت ایکسپریس بھی 2 گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی-

    ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ بدستور جاری

    ترجمان ریلوے کا کہنا ہے کہ مسافروں کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، کرائے کم ہونے کی وجہ سے ٹرینوں میں رش بھی زیادہ ہے، مسافروں کی سیفٹی پہلی ترجیح ہے۔

    واضح رہے کہ ملک بھر میں بارشوں کا سلسلہ جا ری ہے اسلام آباد میں موسلا دھار بارش،میریٹ ہوٹل کے باہر سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی سی ڈی اے کا عملہ نکاسی آب میں مصروف ہے،ظفر وال میں موسلا دھار بارش ممحکمہ آبپاشی کےمطابق ظفروال ،نالہ ڈیک میں درمیانے درجے کےسیلاب کی صورتحال پیدا ہو گئی نالہ ڈیک میں 11 ہزار کیوسک پانی کا ریلا گزر رہا ہےنالہ ڈیک میں پانی گزرنے کی گنجائش 25 ہزار کیوسک ہے-

    پنڈدادن خان میں موسلادھار بارش ،نشیبی علاقے زیر آب آگئیں متعدد علاقوں میں فیڈر ٹرپ کر گئے، بجلی کی فراہمی منقطع ہو گئی-

    کراچی: خاتون سمیت 7 مسلح ملزمان گھر سے 56 لاکھ روپے نقد، 28 تولہ سونا،4 موبائل…

  • عمران خان کے 9 حلقوں سے الیکشن لڑنے کے خلاف درخواست،عدالت کا حکم آ گیا

    عمران خان کے 9 حلقوں سے الیکشن لڑنے کے خلاف درخواست،عدالت کا حکم آ گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے عمران خان کے 9 حلقوں سے الیکشن لڑنے کے خلاف درخواست واپس لینے کی بناء پر مسترد کر دی

    لاہور ہائیکورٹ کے سنگل بنچ نے شہری میاں آصف محمود کی درخواست پر سماعت کی وفاقی حکومت کی جانب سے ڈپٹی اٹارنی جنرل اسد علی باجوہ عدالت میں پیش ہوئے ، وکیل درخواست گزار نے عدالت میں موقف اپنایا کہ عمران خان 9 حلقوں سے ضمنی الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان کرچکے ہیں ، دنیا میں کسی جگہ ایسا نہیں ہوتا کہ کوئی امیدوار ایک سے زیادہ حلقوں سے الیکشن لڑے

    دوران سماعت عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ یہ تو اخباری رپورٹ ہے کہ عمران خان الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں بتائیں کیا عمران خان نے کسی حلقہ سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں ابھی تو یہ پٹیشن قبل از وقت ہے کیا یہ درخواست آپ واپس لینا چاہتے ہیں یا عدالت اس پر میرٹ پر فیصلہ کر دے ، وکیل درخواست گزار نے عدالت میں کہا کہ میں یہ درخواست واپس لے لیتا چایتا یوں

    وکیل درخواستگزار نے موقف اپنایا تھا کہ عمران خان ایم این اے ہوتے ہوئے الیکشن میں حصہ نہیں لے سکتے ماضی میں عمران خان، بلاول بھٹو اور علیم خان نے ایک سے زیادہ حلقوں سے الیکشن میں حصہ لیا درخواستگزار نے عدالت سے استدعا کی کہ رولز میں ترمیم کر کے ایک شخص کو ایک ہی نشست سے الیکشن لینے میں حصہ لینے کا پابند کیا جائے، عمران خان کو 9 نشستوں پر ضمنی انتخابات میں حصہ لینے سے روکا جائے

    جن نو حلقوں میں ضمنی الیکشن ہوں گے ان علاقوں میں این اے 22 مردان، این اے 24 چارسدہ، این اے 31 پشاور،این اے 45 کرم، این اے 108 فیصل آباد، این اے 118 ننکانہ صاحب، این اے 237 ملیر، این اے 239 کورنگی کراچی، این اے 246 کراچی جنوبی شامل ہیں۔

    خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین نے 2018ء کے جنرل الیکشن میں پانچ حلقوں سے الیکشن میں حصہ لیا تھا اور پانچوں سیٹیں میں کامیابی حاصل کی تھی۔

    2018ء کے جنرل الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے این اے 131 لاہور سے خواجہ سعد رفیق، این اے 53 اسلام آباد سے شاہد خاقان عباسی، این اے 243 سے ایم کیو ایم پاکستان کے سیّد علی رضا، این اے 95 میانوالی سے ن لیگ کے عبید اللہ خان، این اے 35 بنوں سے اکرم خان درانی کو شکست دی تھی۔

    پی ٹی آئی کی 9 حلقوں بارے ضمنی الیکشن شیڈول فوری معطل کرنے کی استدعا مسترد کردی گئی ہے.

    سافٹ ویئر اپڈیٹ، میں پاک فوج سے معافی مانگتی ہوں،خاتون کا ویڈیو پیغام

    عمران خان نے ووٹ مانگنے کیلئے ایک صاحب کو بھیجا تھا،مرزا مسرور کی ویڈیو پر تحریک انصاف خاموش

    شہباز گل کی گرفتاری، پی ٹی آئی کے ڈنڈا بردار کارکن بنی گالہ پہنچ گئے

    شہباز گل کی گرفتاری پی ٹی آئی نے عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا

    نعرے ریاست مدینہ کےاورغلامی امریکہ کی واہ شہبازگل باجوہ

  • وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالہٰی سے امریکی قونصل جنرل کی لاہور میں ملاقات

    وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالہٰی سے امریکی قونصل جنرل کی لاہور میں ملاقات

    وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالہٰی سے امریکی قونصل جنرل کی لاہور میں ملاقات ہوئی ہے

    امریکی قونصل جنرل نے وزارت اعلیٰ کا منصب سنبھالنے پر پرویزالہٰی کو مبارکباد دی ، ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا، وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ پاک امریکا تعلقات میں نشیب وفراز آتے رہے ہیں،پنجاب حکومت امریکا کیساتھ بہترین تعلقات کی خواہاں ہے ،تمام ہمسایہ ممالک سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں، پاکستان میں اقلیتوں سمیت تمام شہریوں کو آئین کے مطابق یکساں حقوق حاصل ہیں،ہماری حکومت لوگوں کی فلاح وبہبود کو محور بنا کریکساں ترقی کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے،

    امریکی قونصل جنرل نے کہا کہ امریکہ پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے،پنجاب حکومت کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دیں گے،

    قبل ازیں وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویز الہٰی سے چیئر پرسن چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو سارہ احمد کی ملاقات ہوئی، سارہ احمد نے وزیر اعلی کو چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو کی کارکردگی کے بارے میں بریفنگ دی اور بچوں سے بھیک منگوانے/ تشدد کی روک تھام کیلئے اقدامات کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔

    عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

    القادر یونیورسٹی کا زمین پر تاحال کوئی وجود نہیں،خواجہ آصف کا قومی اسمبلی میں انکشاف

    سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

    سافٹ ویئر اپڈیٹ، میں پاک فوج سے معافی مانگتی ہوں،خاتون کا ویڈیو پیغام

    عمران خان نے ووٹ مانگنے کیلئے ایک صاحب کو بھیجا تھا،مرزا مسرور کی ویڈیو پر تحریک انصاف خاموش

  • کراچی،لاہور سمیت ملک بھر میں بارشوں کا امکان

    کراچی،لاہور سمیت ملک بھر میں بارشوں کا امکان

    کراچی میں آج بھی تیز موسلا دھار بارش کا امکان ہے، بارشوں کا سلسلہ ماہ اگست کے وسط تک جاری رہے گا۔

    باغی ٹی وی : کراچی میں گزشتہ روز ہونے والی بارش کے باعث شہر میں انٹرمیڈیٹ کے آج ہونے والے آرٹس ریگولر اور پرائیویٹ خصوصی امیدواروں کے امتحانات ملتوی کردیئے گئے ہیں ملتوی ہونے والے امتحانات اب 22 اگست کو ہوں گے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں 14 اگست تک بارشوں کا سلسلہ جاری رہے گا شہر قائد میں سب سے زیادہ بارش پی اے ایف فیصل بیس میں ریکارڈ کی گئی جو 55 ملی میٹر تھی۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں بعض مقامات پرتیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے خیبرپختونخوا ، کشمیر، پنجاب، سندھ اور بلوچستان میں بارش کا امکان ہے ،گلگت بلتستان اورآزادکشمیرمیں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے-

    محکمہ موسمیات کے مطابق ژوب، بارکھان ،زیارت،آواران، کوہلو،لورالائی،قلات اور پنجگور میں بارش متوقع ہے کیچ،خضدار اور لسبیلہ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ،سیالکوٹ، نارووال ، گجرات، لاہور، سرگودھا،فیصل آباد، جھنگ اورمیانوالی میں بارش کا امکان ہے-

    محکمہ موسمیات کے مطابق بھکر،لیہ،ساہیوال، بہاولنگر، بہاولپور، ڈ یر ہ غا زی خان، ملتان اوررحیم یارخان میں بارش کا امکان ہے،کراچی ،تھر پارکر، عمر کوٹ ، میر پور خاص ،بدین ، سجاول، ٹھٹھہ ،دادو، حیدر آباد میں بارش کا امکان ہے ،دیر،مالاکنڈ،مانسہرہ،بالاکوٹ،ایبٹ آباد، بونیر ،پشاور ،کوہاٹ، مردان اورخیبر میں بارش متوقع ہے-

    محکمہ موسمیات کے مطابق لکی مروت،ٹانک،بنوں،کرم،اورکزئی،ہنگو،کرک اوروزیرستان میں بارش کا امکان ہے کشمیر ،بھمبر، کوٹلی، میر پور، سدھنوتی ، پونچھ ، باغ، حویلی، ہٹیاں بالا میں بارش متوقع ہے ،مظفر آباد، وادی نیلم میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے –

    محکمہ تحفظ ماحولیات پنجاب نے آج کا ائیر کوالٹی انڈیکس جاری کردیا ہے محکمہ تحفظ ماحولیات پنجاب کے مطابق ٹاون ہال لاہور میں ائیر کوالٹی انڈیکس87ریکارڈ کیا گیا ،ٹاون شپ سیکٹر ٹو میں ائیر کوالٹی انڈیکس103ریکارڈ کیا گیا،ای پی اے ہیڈکوارٹر،لاہور میں ائیر کوالٹی انڈیکس 155 ریکارڈ کیا گیا محکمہ تحفظ ماحولیات پنجاب کے مطابق تمام ڈیٹا چوبیس گھنٹے کی بنیادپر مرتب کیا گیا-

  • خان کا جلسہ لاہور، نیشنل ہاکی اسٹیڈیم کی کروڑوں کی آسٹروٹرف اتار دی گئی

    خان کا جلسہ لاہور، نیشنل ہاکی اسٹیڈیم کی کروڑوں کی آسٹروٹرف اتار دی گئی

    پاکستان تحریک انصاف کے جلسے کے لیے نیشنل ہاکی اسٹیڈیم سےکروڑوں روپے کی آسڑو ٹرف کو اتار دیا گیا.تحریک انصاف نے کھیل کے میدان بھی اجاڑنے شروع کر دیئے،عمران خان کے جلسے کی تیاریوں کی آڑ میں نیشنل ہاکی اسٹیڈیم کی کروڑوں کی آسٹروٹرف بھی جلسے کی نزر ہوگئی.

    پاکستان ہاکی فیڈریشن نے آسٹروٹرف اتارنے کا ملبہ سپورٹس بورڈ پنجاب پر ڈال دیا.دوسری جانب ڈائریکٹر ایڈمن اسپورٹس بورڈ پنجاب سید عمیر حسن کا کہنا ہےکہ نیشنل ہاکی اسٹیڈیم سے ٹرف کو تبدیل کرنےکی سمری تیار ہوچکی ہے، ایک ہفتے تک آسٹرو ٹرف تبدیل کرنے کی سمری ارسال کردی جائے گی۔

    سید عمیر حسن کا کہنا ہےکہ چند ماہ تک ٹرف امپورٹ کرلی جائےگی اور نئی آسٹرو ٹرف لگائی جائےگی، ہاکی اسٹیڈیم میں جلسے کی اجازت ضلعی انتظامیہ نے دی، اسپورٹس بورڈ کا اس میں کوئی عمل دخل نہیں۔

    قائم مقام سیکرٹری پاکستان ہاکی فیڈریشن حیدر علی کا کہنا ہےکہ نیشنل ہاکی اسٹیڈیم پنجاب اسپورٹس بورڈ کی ملکیت ہے، ہاکی میچ کرانےکے لیے بھی اسپورٹس بورڈ سے اجازت درکار ہوتی ہے۔

    صوبائی وزیر کھیل تیمور مسعود کا کہنا ہےکہ ٹرف لاہور سے تبدیل کرکے سرگودھا ہاکی اسٹیڈیم میں بچھائی جائےگی، ٹرف تبدیل کرنےکا فیصلہ گزشتہ حکومت کے دور میں کیا گیا، نئی ٹرف کے لیے جلد ٹینڈر دیا جا رہا ہے، انتظامیہ نے تبدیلی کے پیش نظر اسٹیڈیم میں لگی ٹرف اکھاڑ ی۔

  • ملتان،3 بچے قتل،ملزم جلد گرفتار کر لیں گے،آئی جی پنجاب

    ملتان،3 بچے قتل،ملزم جلد گرفتار کر لیں گے،آئی جی پنجاب

    ملتان میں تین بچوں کو اغواء کے بعد قتل کر دیا گیا. تھانہ مخدوم رشید کے علاقے میں اغواء کے بعد تین بچے قتل کر دیئے گئے۔ پولیس کے مطابق قتل ہونے والوں میں دو بھائی اور ایک کزن ہے، قتل ہونے والا مرسلین 10 سال، کاشف 12 سال اور ارسلان 9 سال کا ہے، بچے گزشتہ روز گھر کے قریب سے لاپتہ ہوئے تھے۔

    پولیس ںے لاشوں کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیئے اسپتال منتقل کر دیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے ملتان میں قتل ہونے والے بچوں کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی ہے۔وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ واقعہ کی جامع تحقیقات کرکے حقائق سامنے لائے جائیں۔ اعلیٰ سطح کی انکوائری کی ٹیم تشکیل دی جائے۔ جاں بحق بچوں کے لواحقین کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

    آئی جی پنجاب فیصل شاہکار نے ملتان میں 3 بچوں کی لاشیں ملنے کے واقعہ کا نوٹس لے لیا ہے.آئی جی پنجاب نے آر پی او ملتان سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی۔آئی جی پنجاب نے سی پی او ملتان کو واقعہ کی تمام پہلوؤں سے تفتیش کرنے کا حکم دیا ہے.آئی جی پنجاب فیصل شاہکارنے کہا کہ فرانزک ٹیموں کی مدد سے تحقیقات کرتے ہوئے ملزمان تک پہنچا جائے۔واقعہ میں ملوث ملزمان کو ٹریس کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

  • رانا ثناء اللہ اور عابد شیرعلی کے درمیان صلح ہو گئی

    رانا ثناء اللہ اور عابد شیرعلی کے درمیان صلح ہو گئی

    وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خان نے عمرہ ادائیگی پر روانہ ہونے سے قبل مسلم لیگ ن کے رہنما عابد شیر علی کے والد سے معافی مانگ لی جس کے بعد مسلم لیگ ن کی دو بڑی سیاسی شخصیات کے درمیان گلے شکوے دور ہوگئے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ اور عابد شیر علی کی طویل عرصے بعد ایک اہم جگہ پر ملاقات ہوئی، جس میں دونوں نے شکوے اور غلط فہمیوں پر بات چیت کی اورسیاسی اختلافات کو ختم کرلیا۔ زرائع کے مطابق مسلم لیگی رہنما فیصل آباد میں جلد اکٹھے نظر آئیں گے.

    واضح رہے کہ وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کے ساتھ عابد شیر علی کے والد شیر علی کی شدید اختلافات تھے، رانا ثناء اللہ عمرہ کی ادائیگی پر روانہ ہورہے ہیں، اسی لیے انہوں نے روانگی سے قبل معافی تلافی کرنے کا فیصلہ کیا۔ملاقات کے بعد سوال پر عابد شیر علی نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ کہ ہم بہت جلد اکٹھے نظر آئیں گے۔