Baaghi TV

Category: لاہور

  • لاہور میں ڈکیتی راہزنی کی وارداتوں میں اضافہ

    لاہور میں ڈکیتی راہزنی کی وارداتوں میں اضافہ

    لاہور :لاہور میں پچھلے چار ماہ سے جرائم کی شرح میں بہت زیادہ اضافہ ہوا ہے اور اس سلسلے میں سیکورٹی اداروں کی طرف سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سب سے زیادہ جرائم جولائی میں ہوئے جہاں ضلعی انتظامیہ بے بس نظرآئی

    اس حوالے سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صوبائی دارالحکومت لاہور میں جرائم کی شرح میں 200 فیصد سے زائد کا اضافہ ہوگیا۔

    پاکستان کے سب سے بڑی آبادی والے صوبے پنجاب میں سیاسی عدم استحکام اور پولیس میں غیر یقینی صورتحال کی قیمت عوام کو چکانا پڑ رہی ہے، کیوں کہ صوبے میں ہر نئے دن ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں میں ہوشربا اضافہ ہوتا چلا جارہا ہے۔

    صوبے کے دارالحکومت لاہور میں سیاسی اعتبار سے انتہائی گرم مہینے جولائی میں ڈکیتی، راہزنی اور اسٹریٹ کرائم کا درجہ حرارت بھی دو سو فیصد سے اوپر چلا گیا ہے۔

    پولیس ریکارڈ کے مطابق جولائی کو جرائم کے لحاظ سے بھی گرم ترین مہینہ قرار دیا گیا ہے کیوں کہ جولائی 2022 میں ڈکیتی راہزنی کی وارداتوں میں 209.57 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

    لاہور جنسی جرائم کی آماجگاہ بن گیا، ایک اور خاتون کے ساتھ رکشہ ڈرائیور کی زیادتی

    پولیس ریکارڈ میں بتایا گیا ہے کہ پنجاب میں موبائل و پرس چھیننے کی وارداتوں میں 221.16 فیصد اضافہ ریکارڈ ہوا، اوریہ موازنہ جولائی 2021 میں ہونے والے جرائم سے کیا گیا ہے۔

    یکم سے31جولائی 2022 میں ڈکیتی و راہزنی کی 1229 اور موبائل و پرس چھیننے کی 747 وارداتیں ہوئیں۔ جب کہ جولائی 2021 میں ڈکیتی کی 397 وارداتیں اور موبائل اور پرس چھیننے کی 533 وارداتیں ریکارڈ ہوئی تھیں۔

    لاہورمجرموں کی آماجگاہ بن گیا:سنگین نوعیت کے جرائم کے اعداد و شمار

    یاد رہے کہ اس سے پہلے پنجاب سیف سٹی اتھارٹی (پی ایس سی اے) نے گزشتہ 12 ماہ کے دوران لاہور میں ہونے والے اسٹریٹ کرائم کے تقابلی جائزے کی تفصیلات شیئر کی تھیں جس میں ‘لاہور-15 کالز’ کا سب سے زیادہ اور سب سے کم تناسب دکھایا گیا ہے۔

    لاہور میں جرائم بڑھنے لگے، معروف تجارتی سنٹر میں چوری کی واردات

    رپورٹ کے مطابق پی ایس سی اے کی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ صوبائی دارالحکومت میں نومبر 2021 سے جنوری 2022 تک 3 ماہ کے دوران تمام کیٹیگریز کی کرائم کالز میں واضح کمی دیکھی گئی۔

  • لانگ مارچ مقدمے،پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف مقدمات سے دہشت گردی کی دفعہ ختم

    لانگ مارچ مقدمے،پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف مقدمات سے دہشت گردی کی دفعہ ختم

    لانگ مارچ مقدمے،پی ٹی آئی رہنماوں کیخلاف مقدمات سے دہشت گردی کی دفعہ ختم

    اے ٹی سی لاہور میں سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے اورپولیس پر تشدد سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی

    پولیس نے پی ٹی آئی رہنماوں کیخلاف مقدمات سے دہشت گردی کی دفعہ 7 اے ٹی اے ختم کر دیں تھانہ گلبرگ ،بھاٹی گیٹ ،تھانہ شفیق آباد اور تھانہ شاہدرہ میں درج مقدمات میں دفعات ختم کی گئیں ،تفتیشی افسر نے عدالت میں کہا کہ ملزمان کی گرفتاری درکار نہیں ،مقدمات میں ان کا کوئی کردار نہیں ہے ،برہان معظم ملک نے کہا کہ پولیس نے دفعات ختم کر دیں ہیں ،ہم تمام ملزمان کی ضمانتیں واپس لیتے ہیں

    عدالت پیشی کے بعد ڈاکٹر یاسمین راشد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج واضح ہوگیا کہ ہم پر جھوٹے مقدمے بنائے گئے تھے،پچھلی حکومت نے ہم پر دہشت گردی کے مقدمات بنائے ایم پی ایز کے خلاف دہشت گردی کے مقدمے ڈالے گئے آج دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوگیا،آج ثابت ہوگیا کہ ہم دہشت گرد نہیں ہیں ن لیگ اپنے اوچھے ہتھکنڈوں سے باز نہیں آئی ،ہماری جو ایف آئی آرز درج نہیں کیے جارہے تھے اب وہ درج ہوں گے ہماری درخواستوں پر مقدمات درج نہیں کیے گئے تھے،

    تحریک انصاف کے رہنما محمود الرشید کا کہنا تھا کہ بھینس چوری کے مقدمات سنے تھے ایم پی ایز پر دہشت گردی کے نہیں سنے تھے دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمات کا اندراج فسطائیت کا ثبوت ہے،آج رانا ثنا اللہ اور عطا تارڑ کے منہ پر طمانچہ پڑا ہے،ہم باقی مقدمات میں بھی باعزت بری ہوں گے،

    مسرت جمشید چیمہ کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کی عدالت میں ہم سرخرو ہوگئے ہیں اب ہم ان کو اسلام آباد سے نکالیں گے ،گزشتہ روز پورے اسلام آباد کو انہوں نے یرغمال بنایا ہوا تھا جرم کا داغ پنجاب سے ختم ہوا ہے اب سینٹرل سے بھی ہوگا

    پی ٹی آئی عہدیدار کے گھر سے برآمد اسلحہ کی تصاویر سامنے آ گئیں

    لانگ مارچ، عمران خان سمیت تحریک انصاف کے رہنماؤں پر مقدمہ درج

    کارکن تپتی دھوپ میں سڑکوں پرخوار،موصوف ہیلی کاپٹر پرسوار،مریم کا عمران خان پر طنز

    پولیس پہنچی تو میاں محمود الرشید گرفتاری کے ڈر سے سٹور میں چھپ گئے

    لانگ مارچ میں فیاض الحسن چوہان کتنے بندے لے کر نکلے،ویڈیو وائرل

    تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے 25 مئی کو لانگ مارچ کا اعلان کیا تھا، لاہور سے جب لانگ مارچ کے شرکا نکلے تھے تو انکا پولیس کے ساتھ تصادم ہوا تھا، ان دنوں پنجاب کی صوبائی حکومت نے دفعہ 144 نافذ کر رکھی تھی، لانگ مارچ کے شرکا اور پولیس میں کئی مقامات پر تصادم ہوا تھا، پولیس نے پی ٹی آئی کے رہنماوں و کارکنان کو گرفتار بھی کیا تھا

    لانگ مارچ کے بعد تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سمیت دیگر پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت پر بھی مقدمہ درج کیا گیا تھا، اسلام آباد میں پی ٹی آئی کا لانگ مارچ عمران خان سمیت 150افراد کیخلاف 3 مقدمات درج کر لئے گئے مقدمات میں جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کی دفعات شامل کی گئی ہیں، مقدمہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سمیت باقی قیادت، کارکنان پر درج کئے گئے ہیں، مقدمات میں 39 افراد کی گرفتاری بھی ظاہر کی گئی ہے ،درج مقدمات میں اسد عمر، عمران اسماعیل ، راجہ خرام نواز ،علی امین گنڈا پور اور علی نواز اعوان کے نام بھی شامل ہیں،وزیراعلی گلگت بلتستان پر بھی مقدمہ درج کیا گیا تھا، فواد چودھری پر جہلم میں مقدمہ درج کیا گیا تھا

  • 10 سالہ بچے سے زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار

    10 سالہ بچے سے زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار

    پنجاب : رائے ونڈ میں پولیس نے 10 سالہ بچے سے زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

    باغی ٹی وی : رائے ونڈ پولیس کے مطابق ملزم ساجد نے بچے کے ساتھ زیادتی کی کوشش کی تو بچے نے شور مچادیا جس پر اہل علاقے نےاُسےپکڑ کر پولیس کے حوالے کیا پولیس نے ملزم کو موقع سے گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا، جس کے بعد اب اُس سے مزید تحقیقات کی جائیں گی۔

    راولپنڈی سے چائلڈ پورنوگرافی میں ملوث ملزم گرفتار

    ایس پی صدر حسن جاوید بھٹی نے کہا کہ بچوں کیساتھ جنسی زیادتی میں ملوث ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں، ملزم کو مضبوط چالان کے ساتھ عدالت میں پیش کر کے قانون کے مطابق سزا دلوائی جائے گی۔

    قبل ازیں ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے راولپنڈی میں کارروائی کرتے ہوئے چائلڈ پورنوگرافی میں ملوث ملزم عبیدالرحمان کو گرفتار کر لیا تھا گرفتار ہونے والا ملزم چائلڈ پورنوگرافی مواد شیئر کرنے میں ملوث تھا، ملزم کے موبائل سے قابل اعتراض مواد برآمد کر لیا گیا تھا ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

    ثابت گینگ: راولپنڈی، اسلام آباد اور لاہور میں 35 سے زائد وراداتیں کرنے کا انکشاف

    قبل ازیں ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل کی جانب سے گزشتہ روز ایبٹ آباد میں کارروائی کی گئی جس کے نتیجے میں ایک ملزم حراست میں لیا گیا، ایف آئی اے حکام کے مطابق گرفتار ملزم چائلڈ پورنو گرافی میں ملوث تھا ملزم فیس بک کے ذریعے چائلڈ پورنو گرافی مواد شئیر کیا کرتا تھا ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے-

    واضح رہے کہ ڈی جی ایف آئی اے سائبرکرائم ونگ نے انکشاف کیا تھا کہ پاکستان میں چائلڈ پورنوگرافی ایک منافع بخش کاروبار بن چکا ہے ، پاکستان میں چائلڈ پورنو گرافی کے سرے بین الاقوامی مافیا تک جاتے ہیں۔

    مدرسے میں چھ کمسن بچوں کے ساتھ استاد نے کی زیادتی

    سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق نے اسلام آباد میں چائلڈ پروٹیکشن بل 2018، ملک بھر میں جرائم پیشہ کم عمر بچوں کیلئے علیحدہ عدالتوں کے قیام اور چائلڈ پورنو گرافی کے قانون میں ترمیمی بل منظور کیا ہوا ہے.جس کے تحت چائلڈ پورنو گرافی پر 14 سال، جنسی ہراسگی پر7 سال قید و جرمانہ ہو گا-

    ٹک ٹاک ہر ہونیوالی دوستی لڑکی کو مہنگی پڑ گئی،ہوٹل میں کیا گیا گھناؤنا کام

  • پنجاب کابینہ کی حلف برداری مؤخر

    پنجاب کابینہ کی حلف برداری مؤخر

    گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کی عدم دستیابی کے باعث 21 رکنی پنجاب کابینہ کی آج ہونے والی حلف برداری مؤخر ہو گئی ہے-

    باغی ٹی وی : میڈیا ذرائع کے مطابق پنجاب کابینہ کے ارکان اب کل اپنے عہدوں کا حلف اٹھائیں گے جس میں مسلم لیگ ق اور تحریک انصاف کے اراکین سمیت دیگر شخصیات شریک ہوں گی۔

    پنجاب کی22رکنی کابینہ مکمل،محکمےتفویض :وزارت داخلہ کرنل ہاشم کے سپرد

    مسلم لیگ (ق) کے سینیئر رہنما راجہ بشارت کو کوآپریٹو اور پراسیکیوشن کا محکمہ دیا گیا ہے جبکہ تحریک انصاف کے رہنما میاں اسلم اقبال کو ہاؤسنگ و صنعت، میاں محمود الرشید کو لوکل گورنمنٹ، ڈاکٹر یاسمین راشد کو صحت کے قلمدان سونپے گئے ہیں۔

    محسن لغاری کو فنانس، راجہ یاسرکو اعلی تعلیم و آئی ٹی، مراد راس کو اسکول ایجوکیشن، حسنین دریشک توانائی وخوراک اورتیمور ملک کو اسپورٹس اینڈ کلچر کے محکمے تفویض کئے گئے ہیں۔

    نوابزادہ منصورخان ریونیو،عنصر نیازی لیبر،منیب چیمہ ٹرانسپورٹ،شہاب الدین سحر لائیوسٹاک ،خرم ورک قانون و پارلیمانی امور اورعلی عباس شاہ جنگلات و وائلڈ لائف کے وزیرمقرر کئے گئے ہیں –

    تحریک انصاف کی خواتین اراکین اسمبلی اور پولیس کے درمیان ہاتھا پائی

    کرنل ہاشم ڈوگرہوم و جیل خانہ جات، آصف ناکیہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن، علی ساہی سی اینڈ ڈبلیو، جہانیاں گردیزی زراعت،غضنفر عباس چینہ سماجی بہبوداورلطیف نذر مائنز اینڈ منرلزکے صوبائی وزیر ہوں گے جبکہ عمر چیمہ کو وزیراعلی پنجاب کا مشیر برائے اطلاعات مقرر کیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ گورنر پنجاب بلیغ الرحمن نے پنجاب کی 22 رکنی کابینہ سے حلف لینے کی رضا مندی ظاہر کی تھی گورنر پنجاب کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ وہ صدر مملکت عارف علوی اور عمرچیمہ کی طرح رویہ اختیار نہیں کریں گے۔

    امریکی غلامی نامنظورکرنیوالوں نے امریکہ سے 36 گاڑیوں کا تحفہ منظورکر لیا

  • معروف صحافی اور وزیر اعلیٰ پنجاب کے سابق مشیر برائے میڈیا خالد بٹ وفات پاگئے

    معروف صحافی اور وزیر اعلیٰ پنجاب کے سابق مشیر برائے میڈیا خالد بٹ وفات پاگئے

    لاہور:معروف صحافی اور وزیر اعلیٰ پنجاب کے سابق مشیر برائے میڈیا خالد بٹ وفات پاگئے،اطلاعات کے مطابق معروف صحافی اور وزیر اعلیٰ پنجاب کے سابق مشیر برائے میڈیا خالد بٹ جمعرات کی شام قضائے الٰہی سے وفات پاگئے ہیں ،

    خاندانی ذرائع کے مطابق خالد بٹ کی پچھلے کئی دنوں سے طبیعت ٹھیک نہیں تھی۔ معروف صحافی خالد بٹ نے اپنے صحافتی کیریئر کا آغاز روزنامہ پاکستان ٹائمز سے کیا اور پھر اے پی پی کے لیے کام کیا۔

    انہوں نے جنرل منیجر پبلک افیئرز، پی آئی اے کے طور پر بھی خدمات انجام دیں۔ خالد بٹ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے میڈیا منیجر اور دو بار وزیر اعلیٰ پنجاب کے میڈیا پر مشیر بھی رہے۔ ان کی نماز جنازہ بعد نماز جمعہ جامع مسجد چوک ڈیفنس میں ادا کی جائے گی۔

  • پاکستان تب فلاحی اسلامی ریاست بنے گی جب اسلامی نظام نافذ ہو گا:سراج الحق

    پاکستان تب فلاحی اسلامی ریاست بنے گی جب اسلامی نظام نافذ ہو گا:سراج الحق

    لاہور:امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ پاکستان تب فلاحی اسلامی ریاست بنے گی جب اسلامی نظام نافذ ہو گا۔

    تفصیلات کے مطابق سراج الحق نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ الخدمت فاونڈیشن ملک بھر میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں عوام کی خدمت کے لیے موجود ہے، جہاں بھی کوئی مصیبت آتی ہے الخدمت فانڈیشن کے رضاکار پیش پیش ہوتے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ سیلاب ہوں، زلزلے ہوں یا پھر کورونا وبا ہوں الخدمت فاونڈیشن کراچی سے چترال تک عوام کی امید ہے، الخدمت فاونڈیشن بلا تفریق انسانیت کی خدمت کرتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ غربت کی وجہ سے نوجوان شادیوں سے محروم ہیں، الخدمت فاونڈیشن نکاح کو آسان بناتے ہیں، امیر لوگ شادیوں کی تقریبات پر کروڑوں روپے خرچ کرتے ہیں، اگر امیر لوگ شادیوں پر کم خرچ کر کے اس سے کسی غریب کی شادی کر دیں تو اس سے غریب لوگوں کے مسائل کم ہوں گے۔

    سراج الحق نے کہا کہ پاکستان تب فلاحی اسلامی ریاست بنے گی جب اسلامی نظام نافذ ہو گا، اسلامی نظام ہر بچے کے ہاتھ میں کتاب اور قلم کی ضمانت ہے، اسلامی نظام روٹی کپڑا اور مکان کی ضمانت ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ جو حکومت اسلامی نظام نافذ کرے گی تو ہم اس کا ساتھ دیں گے، اسلام نظام کے نام پر یہ لوگ ووٹ لیتے ہیں اور حکومت میں آکر پھر آئی ایم ایف اور مغرب کی طرف دیکھتے ہیں، 75 سال میں ہمارے ملک میں اسلامی نظام نافذ نہیں ہوا، یہی وجہ ہے کہ آدھا پاکستان ہم سے چلا گیا اور آج بھی آئی ایم ایف کے غلام ہیں۔

    امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ ملک میں غربت اور بھوک کی وجہ یہاں عدل انصاف کا نا ہونا ہے، آج پاکستان ایک تماشا بنا ہوا ہے، آج ہماری حکومت سعودی عرب، چین کے خیرات ملنے پر جشن مناتی ہے، ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ ہم دوسروں کو قرض دیتے لیکن ہم دنیا سے بھیک مانگ رہے ہیں، آج پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی والے ایک دوسرے کو گالیاں دے رہے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ آج یہ لڑائی عوام کے لئے نہیں ذاتی مفادات کے لئے ہیں، ان لوگوں کو بار بار حکومت کا موقع ملا ہے لیکن انھوں نے سٹیٹسکو کو بحال رکھا، سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسبملی کے رولنگ کو عدالت نے کلعدم قرار دیا تو پی ڈی ایم والے جشن منا رہے تھے۔

    انہوں نے کہا کہ عدالت ان کے حق میں فیصلہ دیں تو ٹھیک نہیں تو پھر احتجاج شروع کرتے ہیں، فیصلے اگر سڑکوں پر ہونے لگے تو انارکی پھیلے گی عدالتوں کو تالے لگانے پڑیں گے۔

    سراج الحق نے کہا کہ حرام پیسوں کی بنیاد پر یہ لوگ سیاست کرتے ہیں، 1970 سے اس طرح کا کھیل جاری ہے۔

  • پنجاب کی22رکنی کابینہ مکمل،محکمےتفویض :وزارت داخلہ کرنل ہاشم کے سپرد

    پنجاب کی22رکنی کابینہ مکمل،محکمےتفویض :وزارت داخلہ کرنل ہاشم کے سپرد

    لاہور: 22 رکنی پنجاب کابینہ کو محکمے تفویض:وزارت داخلہ کا قلمدان اہم شخصیات کے سپرد ،اطلاعات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے 22 رکنی پنجاب کابینہ کو حتمی شکل دے دی، وزراء کیلئے محکمے بھی تفویض کردیئے گئے، سابق گورنر عمر سرفراز چیمہ کو مشیر اطلاعات لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    چوہدری پرویز الٰہی کے وزیر اعلیٰ بننے کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے پنجاب کی 22 رکنی کابینہ کو حتمی شکل دیدی، وزراء کو ان کے محکمے بھی تفویض کردیئے گئے۔

    رپورٹ کے مطابق محسن لغاری کو محکمہ فنانس کا قلمدان دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ راجہ بشارت کارپوریٹو اینڈ پراسکیوشن، راجا یاسر ہمایوں کو ہائر ایجوکیشن اور آئی ٹی کے وزیر ہوں گے۔

    پنجاب کابینہ میں ڈاکٹر یاسمین کو صحت، عنصر نیازی کو لیبر اور ڈاکٹر مراد راس کو تعلیم کا محکمہ تفویض کیا گیا ہے، سردار شہاب لائیو اسٹاک، منیب چیمہ ٹرانسپورٹ اور خرم ورک وزیر قانون ہوں گے۔

    کرنل ہاشم ڈوگر کو داخلہ و جیل خانہ جات، آصف نکئی کو ایکسائز اور علی افضل ساہی کو سی اینڈ ڈبلیو کا محکمہ تفویض کیا گیا ہے جبکہ نوابزادہ منصور ریونیو، حسین جہانیاں گردیزی زراعت اور لطیف نذر معدنیات کے صوبائی وزیر ہوں گے۔

    رپورٹ کے مطابق غضنفر عباس سوشل ویلفیئر، حسنین دریشک کو توانائی و خوراک، محمود الرشید کو بلدیات، اسلم اقبال کو صنعت و ہاؤسنگ اور علی عباس کو جنگلات کا محکمہ دیا گیا۔

    عمران خان نے سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو مشیر اطلاعات لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

  • سیالکوٹ میں بین المذاہب کانفرنس حسین سب کا حسین رب کا کانفرنس

    سیالکوٹ میں بین المذاہب کانفرنس حسین سب کا حسین رب کا کانفرنس

    سیالکوٹ :بین المذاہب کانفرنس حسین سب کا حسین رب کا کانفرنس ،اطلاعات کےمطابق میں سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے محرم الحرام کے دوران امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنانے کے لئے بین المذاہب کانفرنس حسین سب کا حسین رب کا کانفرنس کا اہتمام کیا جس میں تمام مسالک کے عمائے کرام اور لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی

     

    کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علمائے کرام ذاکرین اور ڈاکٹر فردوس کا کہنا تھا کہ گھرانہ نبوت کے شہزادوں نے دین اسلام کے پرچم کی سربلندی کی خاطر اپنا سب کچھ راہ حق میں قربان کردیا اہل بیت کی تعلیمات ہر عمل پیرا ہو کر ہی انسان آج کے ہرفتن دور میں کامیابی حاصل کر سکتا ہے ،

    علمائے کرام و ذاکرین نے ماہ مقدس میں امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنانے کے لئے محبت امن اور رواداری کے پیغام کو عام کرنے کی کوششوں پر زور دیا کانفرنس کے اختتام پر ہیلی کاپٹر حادثے میں جام شہادت نوش کرنے والے پاک فوج کے آفیسران کے لئے خصوصی دعا کی گئی

    دوسری طرف وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کی زیر صدارت صوبائی محکمہ اوقاف و مذہبی امور کے زیر اہتمام اتحاد بین المسلمین کمیٹی پنجاب کا خصوصی اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں تمام مکاتب فکر کے ممتاز ومعتبر علماء کرام و مشائخ عظام نے شرکت کی۔ اجلاس کے اختتام پر مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا۔ مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے قیام اور اس کے استحکام میں علمائے کرام اور دینی شخصیات کا کردار ہماری تاریخ کا ایک روشن بات ہے۔ وطن عزیز کے معروضی حالات اس امر کے متقاضی ہیں کہ علماء کرام اور مذہبی و دینی شخصیات قومی یکجہتی، ملکی استحکام، فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور مجموعی امن وامان کے لئے ہمیشہ کی طرح اپنا اساسی اور کلیدی کردار ادا کرتے رہیں۔ مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا کہ علماء کرام حکومت پنجاب کی وساطت سے پوری قوم کو یقین دلاتے ہیں کہ محراب ومنبر دفاع وطن اور قومی وملی سلامتی کے تقاضوں سے پوری طرح آگاہ ہیں اور ہم ضرورت پڑنے پر پوری قوم کے ساتھ سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح متحدہ متفق کھڑے ہوں گے۔ علماء اس امر پر بھی متفق ہیں کہ کسی مسلمان کی دل آزاری نہ کی جائے، جس کے لئے ہم سب ’’اپنے مسلک کو چھوڑو نہ اور دوسروں کے مسلک کو چھیڑو نہ‘‘ کی پالیسی پر سختی سے کاربند رہیں گے۔ ہم ملک میں مذہب کے نام پر دہشت گردی اور قتل و غارت گری کو خلاف اسلام سمجھتے اور اس کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔ اجلاس میں آرمی ہیلی کاپٹر کے المناک حادثے میں شہید کور کمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی اور دیگر شہداء کے لئے خصوصی دعا کی گئی اور شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا گیا۔ اجلاس میں بلوچستان، جنوبی پنجاب اور دیگر علاقوں میں سیلاب اور بارشوں سے جاں بحق ہونے والے افراد کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔ اتحاد بین المسلمین کمیٹی کے اجلاس میں نکاح نامے میں ختم نبوت کے حلف نامے کو لازمی قرار دینے پر وزیر اعلی چودھری پرویزالٰہی کے احسن اقدام کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا گیا۔ اتحاد بین المسلمین کمیٹی کے اجلاس میں علماء کرام نے کہا کہ آپ کا یہ تاریخ ساز اقدام ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، آپ مجاہد وزیراعلیٰ ہیں۔

    چودھری پرویز الٰہی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ علماء کرام اور مشائخ عظام نے ہمیشہ ہر موقع پر قوم کی رہنمائی کی ہے۔ پاکستان میں بھائی چارے، یکجہتی اور مذہبی رواداری کے فروغ میں علماء کرام کا کردار لائق تحسین ہے۔ مذہبی ہم آہنگی کے فروغ میں علماء کرام کے کردار کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ محرم الحرام کے دوران مذہبی رواداری اور قیام امن کیلئے ڈسٹرکٹ لیول پر خصوصی کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں اور ان کمیٹیوں میں انتظامی و پولیس افسران اور علماء کرام کو شامل کیا گیا ہے۔ مقامی سطح پر امن عامہ برقرار رکھنے کے لئے تمام فیصلے مشاورت سے کئے جائیں گے۔ وزیراعلیٰ چودھری پرویز الہٰی نے کہاکہ مذہبی منافرت پر مبنی لٹریچر کی اشاعت اور فروخت کی کسی صورت اجازت نہیں دی جا سکتی۔ مذہبی منافرت پر مبنی لٹریچرشائع اور فروخت کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز ایکشن لیا جائے گا۔

    سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مواد پھیلانے والوں کے خلاف بھی بلاتفریق کارروائی ہوگی۔ وزیراعلیٰ نے راجہ بشارت کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کی۔کمیٹی میں سول، پولیس کے حکام او رعلماء کرام شامل ہوں گے۔ قاری حنیف جالندھری نے کہاکہ وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے دین اسلام کی خدمت میں کلیدی کردار ادا کیا ہے اور نکاح نامے میں ختم نبوت کے حلف نامے کو شامل کرنا ان کا مثالی کام ہے جس کی جتنی بھی تحسین کی جائے کم ہے۔ مولانا عبدالخبیر آزادنے کہاکہ مشائخ اور علماء کا کردار دلوں کو توڑنا نہیں جوڑنا ہے۔ مولانا فضل رحیم نے اجلاس کے اختتام پرملک کی سلامتی، امن اور استحکام کیلئے دعا کرائی۔

  • مسلح افواج اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے شہداء ہمارے ہیرو ہیں، شاہدہ اختر

    مسلح افواج اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے شہداء ہمارے ہیرو ہیں، شاہدہ اختر

    پارلیمانی سیکرٹری برائے مواصلات شاہدہ اختر نے پولیس شہداء کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ مسلح افواج اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے شہداء ہمارے ہیرو ہیں، موٹر وے پولیس کے شہداء کے خاندانوں کی دیکھ بھال ہم سب کی اوّلین ترجیح ہے، وزارت مواصلات کی سرپرستی اور مدد ہمیشہ موٹروے پولیس کی بہتری اور افسران کی ویلفیئر کیلئے میسر رہے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم شہداء پولیس کے موقع پر موٹروے پولیس لائنز ہیڈ کواٹر میں منعقدہ خصوصی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔

    پرویز الٰہی کا شہداء کی فیملیزکیلئے پنشن میں چار گنا اضافے کا اعلان

    تقریب سے قبل پارلیمانی سیکرٹری شاہدہ اختر اور آئی جی خالد محمود نے یاد گار شہداء پرپھول چڑھائے اور شہداء کے درجات کی بلندی کیلئے خصوصی دعا کی۔شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے پارلیمانی سیکرٹری شاہدہ اختر نے کہا کہ یو م شہداء پولیس کے حوالے سے تقریب میں شرکت میرے لئے اعزاز کی بات ہے۔ہم شہداء کو سلام اور خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے اکٹھے ہوئے ہیں۔ موٹروے پولیس کے شہداء نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کر کے ایثار، قربانی اور بہادری کا عملی نمونہ پیش کیا ہے۔

     

    یوم شہداء پولیس،ملک بھر میں تقریبات،شہداء کو خراج عقیدت پیش

     

    موٹر وے پولیس کے شہداء کے خاندانوں کی دیکھ بھال ہم سب کی اوّلین ترجیح ہے، نا مساعد حالات کے باوجود موٹروے پولیس اپنے فرائض بہترین طریقے سے سر انجام دے رہی ہے بالخصوص خواتین افسران کا کردار قابل تعریف ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئی جی خالد محمود نے نو مور ہیش ٹیگ کے نام سے جو مہم شروع کی ہے وہ قابل تعریف ہے۔ افسران کے پرخلوص رویہ اور بہترین اخلاق کی وجہ سے موٹر وے پولیس ایک مثالی ادارہ کے طور پر ابھر کر سامنے آیا ہے۔

    وزارت مواصلات کی سرپرستی اور مدد ہمیشہ موٹروے پولیس کی بہتری اور افسران کی ویلفیئر کیلئے میسر رہے گی۔ شہداء پیکج اور تنخواہوں میں اضافے کے دیرینہ مسئلے کے حل کیلئے کوشش کروں گی کہ جلد منظور ہو جائیں- تقریب میں آئی جی خالد محمود، سینئر افسران و ملازمان اور شہداء کے ورثاء، سول سوسائٹی اور میڈیا کے نمائندوں نے شرکت کی۔تقریب میں موٹروے پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے شہداء کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔۔

    شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے انسپکٹر جنرل خالد محمود نے کہا کہ موٹر وے پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شہداء کو سلام اور خراج تحسین پیش کرنے کیلئے یہ تقریب منعقد کی گئی ہے۔موٹروے پولیس کے 45افسران نے جام شہادت نوش کیا ہے جن میں ایک خاتون پولیس آفیسر بھی شامل ہیں۔ شہداء کے خاندانوں کے لئے مراعات ان کی قربانیوں کا کسی صورت نعم البدل نہیں ہو سکتا۔

    اس موقع پر انہوں نے کہا کہ میں امید کرتا ہوں کہ وزارت مواصلات موٹروے پولیس شہداء پیکج اور افسران و ملازمان کی تنخواہوں میں اضافے کے لئے فعال کر دار ادا کر ے گی۔موٹروے پولیس نے کم وسائل کے باوجود عوام کی خدمت اور قانون کے بلاامیتاز نفاذ کو بہتر بنانے کیلئے نئے اقدامات کئے ہیں۔

    اس موقع پر آئی جی خالد محمود نے وازرت مواصلات خصوصی طور پر وفاقی وزیر مواصلات اسعد محمود اور پارلیمانی سیکرٹری برائے مواصلات شاہدہ اختر کے تعاون کو سراہا۔ تقریب کے آخر میں پارلیمانی سیکرٹری برائے وزارت مواصلات شاہدہ اختر نے شہداء کے اہلخانہ اور بہترین کار کر دگی کے حامل افسران میں اعزازی شیلڈ اور اسناد تقسیم کی

  • پی ٹی آئی کا صوبائی الیکشن کمشن آفس کے باہرمظاہرہ

    پی ٹی آئی کا صوبائی الیکشن کمشن آفس کے باہرمظاہرہ

    پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی ہدایت پر پی ٹی آئی سینٹرل پنجاب کی صدر ڈاکٹر یاسمین راشد نے چیف الیکشن کمیشنر خلاف ھونے والے احتجاجی مظاہرے کی قیادت کی۔ احتجاجی مظاہرے میں شرکاء نے الیکشن کمیشنر کے خلاف شدید نعرے بازی کی ۔ مظاہرے کے شرکاء نے چیف الیکشنز کمیشن کو فوری ہٹانے کا مطالبہ کیا ۔

    وفاقی کابینہ نےعمران خان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری دیدی

    ڈاکٹر یاسمین راشد نے صوبائی الیکشن کمشن آفس کے باہر میڈیا اور احتجاجی مظاہرے کے شرکاء سے خطاب کرتے ھوئے کہاکہ ہم نے صوبائی الیکشن کمشن آفس میں قرارد جمع کروا دی ہے۔ جماعت کے اراکین پنجاب اسمبلی نے ہماری موقف کی تائید کی ھے ۔ہم مطالبہ کرتے ہیں چیف الیکشن کمشنر کو فوری ہٹایا جائے۔ ہم چیف الیکشن کمشنر کو مسترد کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہاکہ اس چیف الیکشن کمشنر کے تحت صاف شفاف الیکشن نہیں ہوسکتا۔ ہمارا پر زور مطالبہ ہے کہ چیف الیکشن کمشنر کو فوری ہٹایا جائے۔

     

    عمران خان کی نااہلی کیلئے الیکشن کمیشن میں ریفرنس دائر

     

    ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ بدنیتی پر مبنی ہے، آٹھ سال تک فارن فنڈنگ کا ڈھنڈورا پیٹنے والی پی ڈی ایم کو منہ کی کھانی پڑی ہے پی ڈی ایم کا فارن فنڈنگ کا جھوٹا بیانیہ ہمیشہ کے لئے دفن ہو چکا ہے تحریک انصاف کے تمام اکاؤنٹ ڈکلیئرڈ ہیں الیکشن کمیشن کے فیصلے کو مسترد کرتے ہیں تحریک انصاف نے ہمیشہ اوورسیز پاکستانیوں سے قانونی طریقے سے پارٹی فنڈ حاصل کیا پی ٹی آئی نے اپنے تمام اکاؤنٹس کی پائی پائی کا حساب دیا ہے فارن فنڈنگ نہیں ممنوعہ فنڈ کا کیس تھا تحریک انصاف کا مطالبہ ہے جے یو آئی پیپلز پارٹی نون لیگ اپنے پارٹی اکاؤنٹس کا حساب دیں .

    صوبہ پنجاب میں ایک اور آئینی بحران پیدا ہونے کا خدشہ

     

    تحریک انصاف کے اراکین پنجاب اسمبلی میاں محمود الرشید میاں اسلم اقبال صدر پی ٹی آئی لاہور شیخ امتیاز محمود جنرل سیکٹری زبیر نیازی اویس یونس عبدالکریم خان یاسر گیلانی رانا مدثر عمر ایڈوکیٹ شنیلا روت ثاقب سندھو ڈاکٹر نوشین حامد معراج نے مظاہرے کے شرکاء سے خطاب کرتے ھوئے کہاکہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ تعصب پر مبنی ہے پی ٹی آئی الیکشن کمیشن کے فیصلے کو مسترد کرتی ہے الیکشن کمیشن کا پہلے دن سے رول جانبدار ہے الیکشن کمشنر فوری طور پر اپنے عہدے سے استعفی دے آٹھ سال سے پی ڈی ایم اور ان کے حواری چھوٹا بیانیہ قوم کے سامنے بیان کر رہے تھے جس پر انہیں شرمندگی ناکامی اور مایوسی کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوا .

     

    یہ کیس فارن فنڈنگ کا نہیں ممنوعہ فنڈنگ کا تھا پی ٹی آئی نے 40 ہزار ڈونرز کا ریکارڈ الیکشن کمیشن میں جمع کروایا الیکشن کمیشن کا دوہرا معیار پوری قوم کے سامنے کھل کر سامنے آ گیا اب جے یو آئی نون لیگ اور پیپلز پارٹی کا پارٹی فنڈنگ کیس کا فیصلہ نہ آنے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے الیکشن کمیشن تینوں جماعتوں کا فیصلہ بھی فوری سنایا جائے تحریک انصاف ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے اسے دیوار سے لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے مگر ان کی تمام سازشیں ناکام ہونگی یہ فیصلہ اب 22 کروڑ عوام کریں گے پنجاب اور کے پی کے اسمبلی سے الیکشن کمیشن کے خلاف قراردادیں منظور ہونے کے بعد الیکشن کمشنر فوری طور پر عہدہ چھوڑے .

    الیکشن کمیشن کا فیصلہ غیر آئینی ہے جیسے پی ٹی آئی قبول نہیں کرتی مظاہرے میں مراد راس ہاشم ڈوگر ملک احمد بھچر اعجاز منہاس شنیلا روت رخسانہ نوید مہندر پال سنگھ ثوبیہ کمال یوسف میو یاسر گیلانی ڈاکٹر نوشین حامد معراج مہر شرافت اصغر گجر مقدسہ ایاز عاطف میو عاطف چودھری رانا مدثر ایڈوکیٹ یوسف ایڈووکیٹ حاجی مہتاب مسرت جمشید چیمہ تنزیلہ عمران ڈاکٹر ندیم خواجہ ڈاکٹر عاطف الدین سامعہ توقیر آصف بھنڈر میاں امجد اقبال ملک وقار روبینہ شاہین چوہدری عبدالرحمن وسیم قادر سلمان بارا ملک رمضان فائزخان شبیر سیال رانا عبدالسمیع ثاقب سندھو عبدالکریم کلواڑ طارق ثناء باجوہ ام البنین شوانہ بشیر طارق رشید فاروق خان نسیم زہرہ فاطمہ چدھڑ صدیق خان طاہر اقبال تبسم انوار رانا مدثر ارشاد ڈوگر مہر واجد عظیم لقمان قاضی اشتیاق ملک شہزاد احمد ڈاکٹر انیسہ فاطمہ ندیم شاکر مبارک آفتاب گل وکلاء یوتھ لیبر وومن آئی ایس ایف منارٹی ایجوکیشن اور ویلفیئر ونگز سمیت کثیرتعدادمیں پارٹی رہنماؤں اور کارکنان نے شرکت کی

    انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کا موقف سچ ثابت ہوا۔ الیکشن کمیشن کا پہلے دن سے رویہ جانبدار ہے فیصلے سے ثابت ہوگیا الیکشن کمیشن پی ڈی ایم کا ذیلی ونگ ہے۔

    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ بیرون ملک پاکستانیوں نے ہمیں ڈالرز عطیہ کیے، الیکشن کمیشن کے فیصلے کو چیلنج کرتے ہیں۔ فیصل آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فرخ حبیب نے کہا کہ ان لوگوں نے بیرون ملک پاکستانیوں کو ووٹ دینے سے روکا، کیا ایسا الیکشن کمیشن صاف اور شفاف الیکشن کروائےگا؟

    فرخ حبیب نے کہا کہ وزارت عظمیٰ سے ہٹانے کے باوجود عمران خان کی مقبولیت میں اضافہ ہوا، تحریک عدم اعتماد کے بعد ڈالر تقریباً 250 روپے تک گیا۔ پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ آج کے ریٹ کے حساب سے بھی ڈالر ہمارے دور کے مقابلے میں 50 روپے زیادہ ہے.