Baaghi TV

Category: لاہور

  • عمران خان کا مستقبل کیسا ؟ منظور وسان کی بڑی پیشنگوئی

    عمران خان کا مستقبل کیسا ؟ منظور وسان کی بڑی پیشنگوئی

    عمران خان کا مستقبل کیسا ؟ منظور وسان کی بڑی پیشنگوئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے بارے میں پیشنگوئی کی ہے

    منظور وسان کا کہنا ہے کہ فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ آ چکا ہے، اس فیصلے کے بعد سابق وزیراعظم عمران خان اور انکی جماعت تحریک انصاف کا مستقبل خطرے میں ہے، عمران خان جو کبھی دھمکیاں دیتے تھے میں این آر او نہیں دوں گا، میں کسی کو نہیں چھوڑوں گا اب منتیں کرنے پر آ گئے ہیں، عمران خان پھنس چکے ہیں وہ جو مرضی اب کر لیں انہیں کہیں سے کلین چٹ نہیں ملے گی،

    منظور وسان کا مزید کہنا تھا کہ تحریک انصاف ممنوعہ فنڈنگ کیس کا جواب الیکشن کمیشن آف پاکستان میں نہیں دے پائے گی عمران خان نے سیاست میں آ کر جو سہولیات لیں وہ بھی اب انہیں نہیں ملیں گی اب عمران خان اور پی ٹی آئی کا مستقبل خطرے میں ہے پنجاب حکومت جو ابھی تحریک انصاف نے بنائی وہ بھی خطرے میں ہے اور اسکا مستقبل ختم ہوتا نظر آ رہا ہے

    منظور وسان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کو ریاست مدینہ بنانے کا دعویٰ کرنے والا خود سب سے بڑا چور نکلا، صادق و امین بننے کا خواب بھی ادھورا رہ گیا، اب عمران خان کا گنیز آف ورلڈ بک میں نام ڈال کر اسے جھوٹ کا سرٹیفکیٹ دیاجائے

    عمران خان سمیت پوری پی ٹی آئی کو نااھل قرار دے کر پی ٹی آئی کی رجسٹریشن منسوخ کرنے کا مطالبہ 

    ممنوعہ فنڈنگ کیس،الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا،تحریک انصاف "مجرم” قرار’

    ،عمرا ن خان لوگوں کو چور اور ڈاکو کہہ کے بلاتے تھے، فیصلے نے ثابت کر دیا، عمران خان کے ذاتی مفادات تھے

    اکبر ایس بابر سچا اور عمران خان جھوٹا ثابت ہوگیا،چوھدری شجاعت

    عمران خان چوری کے مرتکب پارٹی سربراہی سے مستعفی ہونا چاہیے،عطا تارڑ

    واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے فارن فنڈنگ کیس کے فیصلے میں عمران خان کو جھوٹا قرار دے کر شوکاز نوٹس جاری کیا ہے ، الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد وفاقی حکومت متحرک ہو چکی ہے، حکومتی اتحادی جماعتوں نے فیصلہ کیا ہے کہ عمران خان کے خلاف نااہلی کا ریفرنس دائر کیا جائے گا اور کاروائی یقینی بنائی جائے گی

    گزشتہ روز اتحادی جماعتوں کا اجلاس ہوا ،،اجلاس میں الیکشن کمیشن فیصلے پرعمران خان کے خلاف کارروائی سے متعلق غور کیا گیا پی ٹی آئی کے مرکزی اور صوبائی عہدیداروں کیخلاف کارروائی شروع ہوگی پورے پاکستان میں مختلف ٹیمیں بیک وقت کارروائی کریں گی، ایف آئی اے اور دیگر متعلقہ ادارے کارروائی کریں گے عمران خان کیخلاف الیکشن کمیشن کے فیصلے کی روشنی میں کارروائی ہو گی،عمران خان کی نااہلی کیلئے قانونی کارروائی کرنے کا اصولی فیصلہ کر لیا گیا ، عمران خان کے ساتھیوں کی گرفتاری اورقانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی، پی ٹی آئی سینٹرل سیکریٹریٹ کے4 ملازمین کو شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے پی ٹی آئی کے مرکزی فنانس بورڈ کے 6 ارکان کیخلاف بھی قانونی کارروائی ہوگی،

  • عمران خان نے پنجاب کابینہ کو حتمی شکل دے دی،اعلان آج وزیر اعلیٰ پنجاب کی مشاورت کے بعد کیا جائے گا

    عمران خان نے پنجاب کابینہ کو حتمی شکل دے دی،اعلان آج وزیر اعلیٰ پنجاب کی مشاورت کے بعد کیا جائے گا

    لاہور: پنجاب کابینہ کا اعلان آج وزیر اعلیٰ پنجاب کی مشاورت کے بعد کیا جائے گا-

    باغی ٹی وی : عمران خان نے پنجاب کابینہ کو حتمی شکل دے دی 21 رکنی کابینہ میں ڈاکٹر یاسمین راشد محکمہ صحت، میاں اسلم اقبال ہاؤسنگ اور انڈسٹریز کے وزیر ہوں گے میاں محمود الرشید بلدیات اور مراد راس اسکولز ایجوکیشن کے وزیر ہوں گے۔

    21 رُکنی پنجاب کابینہ کو فائنل شکل دیدی گئی،وزارت داخلہ کے لیے کرنل ہاشم ڈوگرفیورٹ

    علی افضل ساہی وزیر مواصلات، راجا بشارت وزیر پارلیمانی امور، پراسیکوشن اور کوآپریٹو ، لطیف نذر مائنز اینڈ منرل اور نوابزداہ منصور کو محکمہ مال دیا جا ئے گا-

    وزیر اعلی پرویز الٰہی کی کابینہ میں سردار محسن لغاری خزانہ، سردار شہاب الدین سوشل ویلفیئر، سردار حسنین بہادر دریشک محکمہ خوراک اینڈ لائیو اسٹاک، عنصر مجید نیازی محکمہ لیبر اور ملک تیمور کھیلوں کے وزیر ہوں گے، جبکہ احمد اویس کو دوبارہ پنجاب کا ایڈووکیٹ جنرل بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    مسرت جمشید چیمہ کو محکمہ اطلاعات کے ساتھ وزیراعلیٰ پنجاب کا معاون خصوصی بنایا جائے گا، ارسلان خالد کو محکمہ آئی ٹی کے ساتھ وزیراعلیٰ کا معاون خصوصی بنایا جا رہا ہے-

    پی ٹی آئی کا احتجاج، ریڈ زون میں کنٹینرز پہنچا دیئے گئے

    احمد اویس کو ایڈووکیٹ جنرل پنجاب تعنیات کرنے کا فیصلہ ، وزیر اعلی ٰ پرویزالہٰی گورنر پنجاب کو سمری بھیجیں گے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے احمد اویس کی بطور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب تعیناتی کی منظوری دی-

    ذرائع پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ احمد اویس نے گورنر اور غیر قانونی وزیراعلیٰ کے انتخاب پر اصولی موقف عدالت میں رکھا تھا جبکہ ایڈووکیٹ جنرل کی دوڑ میں معروف قانون دان امتیار صدیقی اور اظہر صدیق بھی شامل تھے-

    دوسری احمد ایس کا کہنا ہے کہ ایڈووکیٹ جنرل کی ذمہ داری دی گئی تو قبول کروں گا-

    پی ٹی آئی کے خلاف ریفرنس 48 گھنٹوں میں سپریم کورٹ بھیجا جائے،نواز شریف

  • ویمنز انڈور ایشیا ہاکی کپ کیلئے 10 رکنی قومی ٹیم کا اعلان

    ویمنز انڈور ایشیا ہاکی کپ کیلئے 10 رکنی قومی ٹیم کا اعلان

    لاہور:پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ویمنز انڈور ایشیا کپ کے لئے 10 رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا۔

    ویمنز انڈور ایشیا ہاکی کپ بنکاک میں 8 اگست تا 15 اگست تک کھیلا جائے گا، شازمہ نسیم (گول کیپر)، طاہرہ اسلام (گول کیپر)، حمراء لطیف، اقراء اقبال، مائرہ صابر (کپتان) ندا اصغر، کلثوم شہزادی کو منتخب کیا گیا ہے۔

    مریم حنیف، اریبہ سرور اور دعا خان (نائب کپتان) بھی ایشیاء ہاکی کپ کھیلیں گی، ٹیم آفیشلز میں مینجر شہلاء رضا، کوچ نعیم احمد، ویمنز کوچ راحت خان شامل ہیں۔

     

    ادھر دوسری طرف پی سی بی نے دورہ نیدر لینڈز اور اے سی سی ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کے لیے قومی اسکواڈز کا اعلان کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورہ نیدرلینڈ کے لیے 16 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے جس کے میچز 16 اگست سے 21 اگست کے دوران کھیلے جائیں گے۔

    دوسری جانب اے سی سی ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کے لیے بھی 15 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کیا گیا ہے، ایشیا کپ 27 اگست سے 11 ستمبر کے دوران متحدہ عرب امارات میں کھیلا جائے گا۔

     

    فاسٹ بولر نسیم شاہ کو حسن علی کی جگہ دونوں اسکواڈز میں شامل کیا گیا ہے جبکہ اسکواڈ میں سلمان علی آغا کی بھی واپسی ہوئی ہے۔

    شاہین شاہ آفریدی کو ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں برقرار رکھا گیا ہے جبکہ ان کی بحالی کے پروگرام کی نگرانی ٹیم ٹرینر اور فزیو تھراپسٹ کریں گے جو ان کے بین الاقوامی کرکٹ میں واپسی کا فیصلہ بھی کریں گے۔

    اے سی سی ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کی ٹیم میں نیدر لینڈز کے خلاف ون ڈے اسکواڈ سے پانچ تبدیلیاں کی جائیں گی۔

    عبداللہ شفیق، امام الحق، محمد حارث، سلمان علی آغا اور زاہد محمود کی جگہ آصف علی، حیدر علی، افتخار احمد اور عثمان قادر شامل ہوں گے۔

  • کامن ویلتھ گیمز میں  پاکستان نے پہلا گولڈ میڈل جیت لیا

    کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان نے پہلا گولڈ میڈل جیت لیا

    برمنگھم میں جاری کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کے نوح دستگیر بٹ نے ویٹ لیفٹنگ میں پہلا گولڈ میڈل جیت لیا،ویٹ لفٹنگ میں پاکستان کے نوح دستگیر بٹ نے کامیابی حاصل کرلی،نوح دستگیر بٹ نے مجموعی طور پر 405کلوگرام وزن اٹھاکر گولڈ میڈل جیتا،نوح دستگیر بٹ نے 109پلس ویٹ لفٹنگ میں گولڈ میڈل جیتا،نوح دستیگر بٹ نے سنیچ میں 173 جبکہ کلین اینڈ جرک میں 232کلو وزن اٹھایا.

    اس سے قبل کامن ویلتھ گیمز 2022 میں پاکستان نے جوڈو میں پاکستان کے شاہ حسین شاہ نے برانز میڈل جیتا۔ شاہ حسین شاہ نے جنوبی افریقی جوڈوکا کو ہراکر برانز میڈل جیتا۔ یہ برمنگھم میں جاری کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کا پہلا برانز میڈل ہے۔شاہ حسین شاہ نے دوسری مرتبہ کامن ویلتھ گیمز میں میڈل جیتا ہے، شاہ حسین 2014 کے مقابلوں میں سلور میڈل جیت چکے ہیں۔نوجوان جوڈوکا اولمپک میڈلسٹ باکسر حسین شاہ کے بیٹے ہیں۔ شاہ حسین شاہ نے پہلی مرتبہ 90 کے جی باؤٹ میں شرکت کی۔

  • پی پی 139 ضمنی الیکشن:پی ٹی آئی نے ابو بکر شرقپوری کو ٹکٹ جاری کر دیا

    پی پی 139 ضمنی الیکشن:پی ٹی آئی نے ابو بکر شرقپوری کو ٹکٹ جاری کر دیا

    شیخوپورہ: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پنجاب کے حلقے پی پی 139 ضمنی الیکشن کا ٹکٹ ابو بکر شرقپوری کو جاری کر دیا۔

    یاد رہے کہ 2018ء کے جنرل الیکشن کے دوران مسلم لیگ ن کے امیدوار جلیل احمد شرقپوری نے 30 ہزار سے زائد ووٹ حاصل کر کے فتح حاصل کی تھی جبکہ پی ٹی آئی کے امیدوار جہانزیب راؤ نے 27 ہزار سے زائد ووٹ حاصل کیے تھے اور دوسرے نمبر پر رہے تھے۔

    خیال رہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے سابق رکن صوبائی اسمبلی جلیل احمد شرقپوری نے وزارتِ اعلیٰ کے انتخاب سے ایک روز قبل اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا تھا۔

    اُدھر مسلم لیگ ن کی خالی ہونے والی سیٹ پی پی 139 پر ضمنی الیکشن کے لیے پاکستان تحریک انصاف نے جلیل شرقپوری کے کزن ابو بکر شرقپوری کو ٹکٹ جاری کر دیا ہے۔

    پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری اسد عمر نے انہیں ابو بکر شرقپوری کو ٹکٹ جاری کیا، اس موقع پر سابق رکن پنجاب اسمبلی جلیل شرقپوری بھی موجود تھے۔ جن کی درخواست پر ابوبکر شرقپوری کو ٹکٹ جاری کیا گیا۔پی پی 139 پر ضمنی الیکشن پر الیکشن کمیشن نے شیڈول جاری کر دیا ہے جس کے مطابق حلقے میں پولنگ گیارہ ستمبر کو ہوگی۔

  • 21 رُکنی پنجاب کابینہ کو فائنل شکل دیدی گئی،وزارت داخلہ کے لیے کرنل ہاشم ڈوگرفیورٹ

    21 رُکنی پنجاب کابینہ کو فائنل شکل دیدی گئی،وزارت داخلہ کے لیے کرنل ہاشم ڈوگرفیورٹ

    لاہور:پنجاب میں حکومت بنانے کے بعد پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئر مین عمران خان اور چوہدری پرویز الٰہی کے درمیان مشاورت کے بعد 21 رُکنی پنجاب کابینہ کو فائنل شکل دیدی گئی،وزارت داخلہ کے لیے کرنل ہاشم ڈوگرفیورٹ قرار دیئے جارہے ہیں‌

    عمران خان نے پنجاب کابینہ میں شامل ہونے والے وزرا سے ویڈیو لنک سے ایوان وزیراعلی میں خطاب کیا، پنجاب کابینہ کی حتمی منظوری کا اعلان کل وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی، پی ٹی آئی چیئر مین عمران خان اور سابق وفاقی وزیر مونس الہی مشاورت کے بعد کرینگے۔

    پنجاب کابینہ میں لاہورسے ڈاکٹر یاسمین راشد ، میاں اسلم اقبال ،میاں محمود الرشید ،مراد راس شامل ہیں فیصل آباد سے علی افضل ساہی اور لطیف نذر کو کابینہ میں شامل کرلیا گیا، راولپنڈی سے راجہ بشارت ، جنوبی پنجاب سے نوابزداہ منصور ،سردار محسن لغاری بھی کابینہ میں شامل کیا گیاہے جنوبی پنجاب سے غضنفر عباس چھینہ،سردار شہاب الدین ،سردار حسنین بہادر دریشک بھی کابینہ کاحصہ ہیں عنصر مجید نیازی ، ملک تیمو ر، منیب چیمہ، علی عباس شاہ بھی کابینہ کاحصہ ہوں گے۔

    سردار ہاشم ڈوگر، سردار آصف نکئی ، راجہ یاسر ہمایوں ،خرم شہزاد ورک ،حسین جہانیاں گردیزی بھی کابینہ میں شامل ہیں، اکیس میں بیس نامزد وزرا ویڈیولنک میٹنگ میں شریک ہوئے ، حسین جہانیاں گردیزی ویڈیولنک میٹنگ میں شریک نہ ہوسکے۔

    کرنل ریٹائرڈ محمد ہاشم ڈوگر کو وزارت داخلہ اور ملک تیمور کو کھیل کی وزارت کاعندیہ دیدیا گیا، میاں محمود الرشید کو بلدیات ، میاں اسلم اقبال کو ہاوسنگ اورانڈسٹریز کاعندیہ دیدیاگیا، ڈاکٹر یاسمین راشد صحت، مراد راس تعلیم، راجہ یاسر ہمایوں کو ہائر ایجوکیشن کاعندیہ دیدیا۔

    پی ٹی آئی حکام کی طرف سے بتایا جارہا ہے کہ عنصر مجید نیازی کو لیبر، سردار محسن لغاری کو خزانہ اور پی اینڈ ڈی عندیہ دیدیا گیا۔

    نامزد وزرا سے خطاب میں عمران نے پیشگی خبر دار کردیا ہے کہ کرپشن برداشت نہیں ہوگی، وقت پر دفاتر آنا ہے، توقع کرتاہوں آپ چودہ سے سولہ گھنٹے کام کریں ، کوئی چھٹی نہیں ہوگی، آفس میں وقت دیں گے تو بیورو کریسی بھی وقت پرآئے گی، واضح فرق نظرآنا چاہیے ہماری حکومت عوام کے لئے کام کررہی ہے۔

  • پی سی بی نے معروف ویب سائٹ کی رپورٹ کو بے بنیاد قرار دے دیا

    پی سی بی نے معروف ویب سائٹ کی رپورٹ کو بے بنیاد قرار دے دیا

    لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ نے معروف ویب سائٹ کی رپورٹ کو بے بنیاد قرار دے دیا جس میں کھلاڑیوں کو بگ بیش کے لیے این او سی جاری نہ کرنے کا کہا گیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق کرکٹ کی معروف ویب سائٹ نے رپورٹ جاری کی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ پی سی بی نے قومی کھلاڑیوں کو بگ بیش لیگ کھیلنے کے لیے این او سی جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    مقامی میڈیا کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ویب سائٹ کی یہ رپورٹ بے بنیاد اور قیاس آرائی پر مبنی ہے، پی سی بی نے کہا ہے کہ بگ بیش لیگ اور دیگر لیگز کے حوالے سے اس قسم کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ اصل حقائق کی تصدیق کئے بنا اور پی سی بی کا موقف شامل کئے بغیر رپورٹ شائع کرنا حیران کن ہے۔کرکٹ کی مقامی ویب سائٹ نے پی سی بی کے حوالے سے لکھا ہے کہ پی سی بی نے رپورٹ شائع کرنے والی معروف ویب سائٹ سے رابطہ کیا ہے اور انہیں اصل حقائق سے آگاہ کیا ہے۔

     

    مقامی میڈیا کے مطابق رپورٹ شائع کرنے والی ویب سائٹ نے ابھی تک اپنی رپورٹ کو ویب سائٹ سے نہیں ہٹایا اور نہ ہی اسے اپ ڈیٹ کیا ہے۔

     مقامی میڈیا کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے بگ بیش لیگ کے ڈرافٹ کے لیے کھلاڑیوں کی پہلی فہرست 16 جولائی کو موصول ہوئی تھی، اور بات چیت کے بعد پی سی بی نے حتمی جواب 26 جولائی کو کھلاڑیوں کے ایجنٹس کو دے دیا تھا۔

    مقامی میڈیا کا کہنا ہے پی سی بی نے واضح کیا ہے کہ کھلاڑیوں کے کام کے بوجھ اور گھریلو اور بین الاقوامی کمٹمنٹس سمیت مختلف عوام پر غور کرنے کے بعد کھلاڑیوں کی این او سیز پر تبادلہ خیال مناسب وقت پر کیا جائے گا۔

  • پی سی بی نے معروف ویب سائٹ کی رپورٹ کو بے بنیاد قرار دے دیا

    لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ نے معروف ویب سائٹ کی رپورٹ کو بے بنیاد قرار دے دیا جس میں کھلاڑیوں کو بگ بیش کے لیے این او سی جاری نہ کرنے کا کہا گیا تھا۔

     

    تفصیلات کے مطابق کرکٹ کی معروف ویب سائٹ نے رپورٹ جاری کی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ پی سی بی نے قومی کھلاڑیوں کو بگ بیش لیگ کھیلنے کے لیے این او سی جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

     

     

    مقامی میڈیا کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ویب سائٹ کی یہ رپورٹ بے بنیاد اور قیاس آرائی پر مبنی ہے، پی سی بی نے کہا ہے کہ بگ بیش لیگ اور دیگر لیگز کے حوالے سے اس قسم کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔

     

    پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ اصل حقائق کی تصدیق کئے بنا اور پی سی بی کا موقف شامل کئے بغیر رپورٹ شائع کرنا حیران کن ہے۔کرکٹ کی مقامی ویب سائٹ نے پی سی بی کے حوالے سے لکھا ہے کہ پی سی بی نے رپورٹ شائع کرنے والی معروف ویب سائٹ سے رابطہ کیا ہے اور انہیں اصل حقائق سے آگاہ کیا ہے۔

    مقامی میڈیا کے مطابق رپورٹ شائع کرنے والی ویب سائٹ نے ابھی تک اپنی رپورٹ کو ویب سائٹ سے نہیں ہٹایا اور نہ ہی اسے اپ ڈیٹ کیا ہے۔

    مقامی میڈیا کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے بگ بیش لیگ کے ڈرافٹ کے لیے کھلاڑیوں کی پہلی فہرست 16 جولائی کو موصول ہوئی تھی، اور بات چیت کے بعد پی سی بی نے حتمی جواب 26 جولائی کو کھلاڑیوں کے ایجنٹس کو دے دیا تھا۔

    مقامی میڈیا کا کہنا ہے پی سی بی نے واضح کیا ہے کہ کھلاڑیوں کے کام کے بوجھ اور گھریلو اور بین الاقوامی کمٹمنٹس سمیت مختلف عوام پر غور کرنے کے بعد کھلاڑیوں کی این او سیز پر تبادلہ خیال مناسب وقت پر کیا جائے گا۔

  • حکمران مفادات کے لیے دست وگریبان، عوام مہنگائی کی آگ میں جل گئے،سراج الحق

    حکمران مفادات کے لیے دست وگریبان، عوام مہنگائی کی آگ میں جل گئے،سراج الحق

    امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ حکمران مفادات کے لیے دست وگریبان، عوام مہنگائی کی آگ میں جل کر رہ گئے۔ قوم کو لڑانے اور تقسیم کرنے کے ایجنڈے پر گامزن حکمران جماعتیں حالات کی نزاکت کو جانتے ہوئے بھی خطرناک کھیل کھیل رہی ہیں۔ حکومت جان لے کہ قومی اداروں کو اونے پونے داموں فروخت کرنے کے ایجنڈے کو کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا، اقدامات اور قانون میں تبدیلی کو عدالت میں چیلنج کریں گے۔ ملکی اثاثے بیچنے کے شوق میں مبتلا حکمران آف شور کمپنیوں اور بیرون ملک بنکوں سے ذاتی اثاثے اور لوٹی ہوئی دولت واپس لائیں۔

    فارن فنڈنگ کیس:اسد قیصر، قاسم سوری و دیگر کیخلاف آپریشن کلین اپ شروع ہونیکا امکان

    انہوں نے کہا کہ بلوچستان، سندھ اور جنوبی پنجاب کے مکینوں کا سب کچھ سیلاب کی نذر ہو گیا، حکمران فوٹوشوٹ کے علاوہ کچھ کرتے دکھائی نہیں دے رہے۔ ایک طرف گھنٹوں لوڈشیڈنگ جاری اور دوسری جانب بجلی کا بل دیکھ کر لوگوں کے اوسان خطا ہو جاتے ہیں۔ کرپشن اور سودی معیشت نے ہر شعبہ بربادکر دیا۔ موجودہ اور سابقہ حکومتوں نے مل کر پاکستان کو اس نہج پر پہنچایا۔ ایک ایجنڈے کے تحت عوام کو مکمل طور پر آئی ایم ایف کی غلامی میں دھکیل دیا گیا۔ استعماری طاقتیں پاکستان کے فیصلے اپنے ایجنٹوں کے ذریعے ملک میں نافذ کرتی ہیں۔ قوم اپنے حقوق کے لیے آواز بلند کرے، مافیاز سے نجات کے لیے جدوجہد کرنا ہر محب وطن شہری پر لازم ہو گیا۔

    سراج الحق نے کہا کہ مارشل لائی حکومتیں اور نام نہاد جمہوری ادوار ڈلیور کرنے میں ناکام رہے، اب ملک کو اسلامی نظام چاہیے۔ جماعت اسلامی واحد جماعت ہے جو پاکستان کو بحرانوں سے نکالنے کی اہلیت رکھتی ہے، قوم ہمارا ساتھ دے۔

     

    پی ٹی آئی کو فارن فنڈنگ پارٹی ڈکلیئر کرنے کا فیصلہ کرنا ہے،رانا ثناء اللہ

     

    بلوچستان کے سیلابی علاقوں کے تین روزہ دورہ کے بعد منصورہ میں مرکزی نظم کے اجلاس میں امیر جماعت اور دیگر قائدین نے جماعت اسلامی بلوچستان کو حالیہ بلدیاتی انتخابات میں بہترین کارکردگی دکھانے پر مبارک باد دی اور اس امر پر اطمینان کا اظہار کیا کہ بلوچستان میں جماعت اسلامی بے پناہ پذیرائی حاصل کر رہی ہے۔ امیر جماعت اور مرکزی قائدین نے لسبیلہ میں ہیلی کاپٹر حادثہ میں شہید ہونے والے فوجی افسران اور جوانوں کے لیے دعائے مغفرت کی اور حادثہ کو قومی سانحہ قرار دیا۔ اجلاس میں سیلاب میں جاں بحق افراد کے لیے بھی دعائے مغفرت کی گئی اور حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ متاثرہ افراد کی بحالی کے لیے ایمرجنسی اقدامات بروئے کار لائے جائیں۔

    امیر جماعت نے مرکزی اور صوبائی حکومتوں کے تاحال اقدامات پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکمرانوں نے لٹے پٹے بے حال افراد کو ہمیشہ کی طرح تنہا چھوڑا ہوا ہے۔ انھوں نے جماعت اسلامی اور الخدمت فاؤنڈیشن کے رضاکاروں کو امدادی سرگرمیوں میں بھرپور تیزی لانے کی ہدایات کے ساتھ ساتھ قوم سے عطیات اور امداد کی فراہمی کی اپیل بھی کی۔

    سراج الحق نے کہا کہ ملک کی معیشت مکمل طور پر ڈوب چکی ہے۔ سودی قرضوں پر انحصار، بیڈ گورننس اور کرپشن کی وجہ سے معیشت کا سقوط ہوا۔ اگر پی ٹی آئی نے پونے چار برسوں میں ہر شعبے کو تباہ کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی تو پی ڈی ایم اور پیپلزپارٹی کی موجودہ حکومت بھی سابقہ پالیسیوں کا ہی تسلسل ہے۔ جن لوگوں نے مہنگائی کے خلاف جلسے جلسوس اور ریلیاں نکالیں انھوں نے صرف تین ماہ میں ہی بنیادی ضروریات کی اشیا کی قیمتوں میں سو گنا سے زیادہ اضافہ کردیا۔

    آج آٹا، چینی، گھی، دالیں، سبزیاں،ادویات، پٹرول، بجلی اور گیس سفید پوش آدمی کی پہنچ سے دور ہو چکی ہیں۔ ملک میں لاکھوں پڑھے لکھے نوجوان بے روزگار، ذرائع آمدن ختم ہونے کی وجہ سے گھر گھر غربت ناچ رہی ہے۔ لوگ مہنگائی اور بے روزگاری سے تنگ فاقوں پر مجبور ہیں، روزانہ کی بنیاد پر خودکشیاں رپورٹ ہو رہی ہیں۔ ایسا دکھائی دیتا ہے کہ ملک کا مجموعی نظام ایڈہاک کی بنیادوں پر چل رہا ہے۔ انھوں نے حکمرانوں کو خبردار کیا کہ عوام کا مزید امتحان نہ لیں، ایسا نہ ہو کہ پاکستان میں بھی سری لنکا جیسے حالات پیدا ہو جائیں۔

    امیر جماعت نے کہا کہ بہتری کا واحد راستہ اسلامی نظام ہے۔ جماعت اسلامی کی سیاست اور جدوجہد کا مقصد ملک کو قرآن و سنت کا نظام دینا ہے۔ ہم سودی معیشت کے خلاف جنگ کو حتمی مرحلے تک لے کر جائیں گے۔ جماعت اسلامی کے کارکنان اپنی جدوجہد میں مزید تیزی لائیں اور قرآن و سنت کا پیغام گھر گھر پہنچائیں تاکہ ملک میں پرامن اسلامی انقلاب کی راہ ہموار ہو۔

  • مذہبی ہم آہنگی کے فروغ میں علماء کرام کے کردار کو فراموش نہیں کیا جا سکتا،پرویزالہیٰ

    مذہبی ہم آہنگی کے فروغ میں علماء کرام کے کردار کو فراموش نہیں کیا جا سکتا،پرویزالہیٰ

    وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی زیر صدارت اتحادبین المسلمین کمیٹی پنجاب کااہم اجلاس منعقد ہوا.اجلاس میں تمام مکاتب فکر کے علماء کرام، مشائخ عظام اور علمی و دینی شخصیات نے شرکت کی.اجلاس میں آرمی ہیلی کاپٹر کے المناک حادثے میں شہید کور کمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی اور دیگر شہداء کے لئے خصوصی دعا کی گئی ،شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت اور صبر جمیل کی دعا کی گئی.

    بلوچستان، جنوبی پنجاب اور دیگر علاقوں میں سیلاب اور بارشوں سے جاں بحق ہونے والے افراد کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی ،اتحادبین المسلمین کمیٹی کا نکاح نامے میں ختم نبوت صل اللہ علیہ والہ وسلم کے حلف نامے کو لازمی قرار دینے پر وزیر اعلی چودھری پرویزالٰہی کے احسن اقدام کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا گیا اور کہا کہ آپ کا یہ تاریخ ساز اقدام ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ آپ مجاہد وزیر اعلی ہیں۔ مولانا فضل رحیم نے دعا کرائی

    وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ علماء کرام اور مشائخ عظام نے ہمیشہ ہر موقع پر قوم کی رہنمائی کی ہے -پاکستان میں بھائی چارے، یکجہتی اور مذہبی رواداری کے فروغ میں علماء کرام کا کردار لائق تحسین ہے-مذہبی ہم آہنگی کے فروغ میں علماء کرام کے کردار کو فراموش نہیں کیا جا سکتا- محرم الحرام کے دوران مذہبی رواداری اور قیام امن کیلئے ڈسٹرکٹ لیول پر خصوصی کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں۔چودھری پرویزالٰہی
    کمیٹیوں میں انتظامی، پولیس اور علماء کرام کو شامل کیا گیا ہے۔

    چودھری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ مقامی سطح پر امن عامہ برقرار رکھنے کے لئے تمام فیصلے مشاورت سے کئے جائیں گے۔مذہبی منافرت پر مبنی لٹریچر کی اشاعت اور فروخت کی کسی صورت اجازت نہیں دی جا سکتی۔مذہبی منافرت پر مبنی لٹریچر اشاعت اور فروخت کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز ایکشن لیا جائے گا،سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مواد پھیلانے والوں کے خلاف بھی بلاتفریق کارروائی ہوگی۔ اس ضمن میں سائبر کرائم ونگ سے کوآرڈینیشن کی جائے گی۔ وزیر اعلی چودھری پرویزالٰہی نے علماء کرام کے مسائل کے حل کیلئے راجہ بشارت کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کی.

    مولانا فضل رحیم نے کہا کہ حکومت کے ساتھ تعاون کو اپنا قومی فرض سمجھتے ہیں – قاری حنیف جالندھری کا کہنا تھا کہ وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے دین اسلام کی خدمت میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ مشائخ اور علماء کا کردار دلوں کو توڑنا نہیں جوڑنا ہے – علماء کرام اور مشائخ عظام نے مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کیلئے حکومتی اقدامات کو سراہا

    اجلاس میں اراکین پنجاب اسمبلی راجہ بشارت، حافظ عمار یاسر، فیاض الحسن چوہان، چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، سابق پرنسپل سیکرٹری وزیر اعلی پنجاب جی ایم سکندر اور متعلقہ حکام نےشرکت کی. مولانا فضل رحیم، قاری محمد حنیف جالندھری، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد، پیر سید ناظم حسین شاہ، حافظ عبد الوہاب روپڑی، علامہ مولانا محمد حسین اکبر، محمد رشید ترابی، مولانا مشتاق جعفری اور علماء کرام و مشائخ عظام نھی اجلاس میں شریک ہوئے.

    علاوہ ازیں وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنگس(Mr. Neil Hawkings) نے ملاقات کی.آسٹریلین ہائی کمشنر نے وزارت اعلی کا منصب سنبھالنے پر چودھری پرویزالٰہی کو مبارکباد دی

    دونوں رہنماوں نے باہمی دلچسپی کے امور، پاک آسٹریلیا دو طرفہ تعلقات کے فروغ، صحت، تعلیم،زراعت، لائیوسٹاک، سپورٹس اور ثقافت کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا.آسٹریلین ہائی کمشنر نے اسٹیٹ آف آرٹ پنجاب اسمبلی کی نئی عمارت کی تعمیر پر وزیر اعلی چودھری پرویزالٰہی کے ویژن کو سراہا ،ملاقات میں پولیس اور دیگر شعبوں کے افسروں کی تربیت کے لئے ایکسچینج پروگرام شروع کرنے پر اتفاق کیا گیا.

    چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ پاکستان او رآسٹریلیا کے درمیان بہترین دوستانہ تعلقات موجود ہیں، میرے سابقہ دور میں تعلیم اور صحت کے شعبوں میں انقلابی اصلاحات کی گئیں، تعلیم اور صحت کے شعبوں میں آسٹریلیا کے تعاون کا خیرمقدم کریں گے ، دونوں ملکوں کے مابین وفود کے زیادہ سے زیادہ تبادلوں سے معاشی و سماجی شعبوں میں تعاون فروغ پائے گا، زراعت، ڈیری ڈویلپمنٹ اور لائیوسٹاک میں آسٹریلیا کو بہت مہارت حاصل ہے۔ ان شعبوں میں آسٹریلین ماڈل سے استفادہ کرنا چاہتے ہیں۔ انفارمیشن ٹیکنالوجی اور سیاحت کے شعبوں میں بھی آسٹریلیا کے لئے سرمایہ کاری کیلئے گراں قدر مواقع موجود ہیں۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے کلچرل وفود کے تبادلوں سے بھی تعلقات میں اضافہ ہو گا۔

    ۔آسٹریلین ہائی کمشنر کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت سے ہر ممکن تعاون کریں گے اور شراکت داری بڑھائیں گے ۔پنجاب کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے لئے اقدامات کریں گے۔ملاقات میں رکن قومی اسمبلی مونس الٰہی، چیف سیکرٹری، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، انسپکٹر جنرل پنجاب، چیف ایگزیکٹو آفیسر پنجاب سرمایہ کاری بورڈ اور متعلقہ حکام بھی موجود تھے.