Baaghi TV

Category: لاہور

  • عاشورہ کے جلوسوں اور مجالس کی سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے جائیں،آئی جی پنجاب

    عاشورہ کے جلوسوں اور مجالس کی سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے جائیں،آئی جی پنجاب

    آئی جی پنجاب فیصل شاہکار کی زیر صدارت لاہور پولیس کا اہم اجلاس منعقد ہوا.اجلاس میں صوبائی دارالحکومت میں جرائم کی روک تھام اور عاشورہ محرم کے سکیورٹی انتظامات بارے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے کرائم کنٹرول بارے میں حکمت عملی سے آئی جی پنجاب کو بریفنگ دی جبکہ ڈی آئی جی آپریشنز افضال کوثر نے عاشورہ محرم کے حوالے سے سکیورٹی انتظامات بارے آئی جی پنجاب کو بریفنگ دی۔

    اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی پنجاب فیصل شاہکار نے کہا کہ لاہور میں عاشورہ کے جلوسوں اور مجالس کی سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے جائیں۔ محرم الحرام کے لیے تشکیل کردہ سکیورٹی پلان پر ہر صورت عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ امن کمیٹیوں کے فعال کردار کو یقینی بنائیں، تمام مکاتب فکر کے علماء اور سول سوسائٹی کے ساتھ مل کر باہمی ہم آہنگی کی فضا قائم کریں۔

    آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ شہر میں داخلی و خارجی راستوں کے علاوہ حساس مقامات، امام بارگاہوں، مساجد اور عبادت گاہوں کی سکیورٹی پر خصوصی توجہ دی جائے۔ عاشورہ کے جلوس کے تمام روٹس کی سیف سٹی اور سی سی ٹی وی کیمروں سے مانیٹرنگ کی جائے۔ سپیشل برانچ، سی ٹی ڈی اور حساس ادارے سرچ اینڈ کومبنگ آپریشنز میں تیزی لائیں۔ خواتین اور بچوں پر تشدد اور ہراسگی کے خلاف زیرو ٹالرنس اپنایا جائے۔ جینڈر کرائم سیل کو ازسر نو تشکیل دیکر فعال بنایا جایے۔

    آئی جی پنجاب نے کہا کہ فورس میں شامل خواتین اہلکاروں و افسران کو بھی فیلڈ میں موقع دیا جائے
    شہریوں کے ساتھ بدسلوکی ناقابل برداشت ہے،پولیس اہلکاروں اور افسران کے رویے میں واضح تبدیلی نظر آنی چاہیے۔ اوورسیز پاکستانیوں اور معصوم شہریوں کے املاک پر قبضہ کرنے والے قبضہ مافیا کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے۔ شہر میں سٹریٹ کرائم پر قابو پانے کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جائیں، منظم گینگز کو قانون کے شکنجے میں لایا جائے۔

    آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ مقدمات کی پیروی کرنے کے لیے آنے والے شہریوں کو تفتیشی افسران مکمل تعاون کریں۔ اجلاس میں سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر، ڈی آئی جی آپریشنزافضال احمد کوثر، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کامران عادل، سی ٹی او لاہور منتظر مہدی نے شرکت کی. آپریشنز اور انویسٹی گیشن کے ایس ایس پیز تمام ڈویژنل ایس پیز اور لاہور پولیس کے دیگر افسران بھی موجود تھے۔

  • پنجاب اسمبلی میں الیکشن کمیشن کو خراج تحسین کی قرارداد یں

    پنجاب اسمبلی میں الیکشن کمیشن کو خراج تحسین کی قرارداد یں

    ممنوعہ فنڈنگ کیس کے فیصلہ پر الیکشن کمیشن کو خراج تحسین کی قرارداد یں پنجاب اسمبلی میں جمع کروائی گئیں.قراردادوں میں چیف الیکشن کمشنر کو خراج تحسین پیش کیا گیا.

    قراردادیں مسلم لیگ (ن) کی رکن حناپرویز بٹ،سعدیہ تیمور، سمیرا کومل اوررابعہ فاروقی کی جانب سے جمع کروائی گئیں.قراردادوں کے متن میں کہا گیا ہے کہ یہ ایوان چیف الیکشن کمشنر کو تحریک انصاف کی فارن فنڈنگ کا حقائق کے مطابق فیصلہ سنانے پر خراج تحسین پیش کرتا ہے،چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے تحریک انصاف کے دباﺅ کو مسترد کردیا،پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے چیف الیکشن کمشنر پر گھٹیا الزامات لگائے.

    قراردادوں میں مذید کہا گیا کہ عمران خان کے چیف الیکشن کمشنر پر گھٹیا الزامات کےباوجود چیف الیکشن کمشنر نے صبر و تحمل کے ساتھ اپنے پیشہ ورانہ فرائض کو سرانجام دیا،الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد عمران خان صادق و امین بھی نہیں رہے،عمران خان الیکشن کمیشن سے غلط بیانی کرنے پر آرٹیکل 62کے مرتکب قرار پائے ہیں.

    ثابت ہوگیا کہ عمران مصدقہ جھوٹے ہیں. وزیر اعظم شہباز شریف

    قراردادوں میں کہا گیا کہ پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان ممنوعہ فنڈنگ کیس میں تحریک انصاف کے خلاف الیکشن کمیشن آف پاکستان کے فیصلے کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے،الیکشن کمیشن نے تمام تر دباو کو بالائے طاق رکھتے ہوئے حقائق پر مبنی فیصلہ دیا ہے ،عمران خان نے الیکشن کمیشن میں غلط ڈیکلریشن جمع کروا کر بددیانتی کا ثبوت دیا ، پوری قوم پر عمران خان کا مکروہ چہرہ عیاں ہو گیا ہے، صادق اور امین کا ڈھنڈورا پیٹنے والوں کو اپنے منہ کی کھانا پڑی.

    الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا،تحریک انصاف "مجرم” قرار،شوکاز نوٹس جاری

     

    قراردادون میں مطالبہ کیا گیا کہ عمران خان کو تاحیات نا اہل قرار دیا جائے اور تحریک انصاف پر پابندی عائد کی جائے، ممنوعہ فنڈنگ کے ذریعے تحریک انصاف نے بیرونی ایجنڈے کی تکمیل کی اور ملکی سالمیت کو خطرے میں ڈالا .

     

     

    فارن فنڈنگ کیس: کیا آرٹیکل 62 کے تحت عمران خان نااہل بھی ہوسکتے ہیں؟

  • چودھری پرویز الٰہی راجن پورپہنچ گئے، سیلاب متاثرین سے ملاقات،مالی امداد کے چیک تقسیم کیے

    چودھری پرویز الٰہی راجن پورپہنچ گئے، سیلاب متاثرین سے ملاقات،مالی امداد کے چیک تقسیم کیے

    وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی جنوبی پنجاب کے شہر راجن پورپہنچ گئے،وزیر اعلیٰ پرویزالٰہی کی راجن پور کے سیلاب سے متاثرہ علاقے شاہ پورآمد پروزیراعلیٰ نے ریسکیو آپریشن سنٹر شاہ پور کا دورہ کیا،وزیر اعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے سیلاب متاثرین سے ملاقات کی.چودھری پرویزالٰہی نے سیلاب متاثرہ علاقے میں امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیا.

    پنجاب، خیبرپختونخوا، کراچی سمیت مختلف علاقوں میں بارش کا امکان

    وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے سیلاب سے جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین میں مالی امداد کے چیک تقسیم کیے، اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ پنجاب حکومت سیلاب سے متاثرہ افراد کے ساتھ کھڑی ہے، متاثرہ افراد کی جلد بحالی ہماری پہلی ترجیح ہے، مصیبت میں گھرے بہن بھائیوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

     

    پاک فوج نے اپنا 2 روز کا راشن سیلاب متاثرین کو عطیہ کرنیکا اعلان کر دیا

     

    چودھری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ سیلاب کے باعث جن لوگوں کے پیارے دنیا سے چلے گئے ان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں، حکومت نے میڈیکل کیمپس بھی قائم کیے ہیں جہاں سیلاب متاثرین کو وبائی امراض سے بچاؤ کی ویکسین لگائی جارہی ہے، جاں بحق افراد کے لواحقین کو 8،8لاکھ روپے کی مالی امداد دی جارہی ہے، مالی امداد کسی کی جان کانعم البدل نہیں، آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ حکومت سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے ہر ممکن اقدام جاری رکھے گی۔ نصراللہ دریشک، حسنین بہادر دریشک،محسن لغاری،فاروق امان اللہ دریشک،اویس خان دریشک،کمشنر ڈیرہ غازی خان،آر پی او ڈیرہ غازی خان اور متعلقہ حکام بھی وزیراعلیٰ کے ہمراہ تھے.

    وزیر اعلیٰ چوھدری پرویز الہی کو شاہپور واٹر ریلیف کیمپ میں سیلاب زدگان اور امدادی کارروائیوں سے متعلق بریفننگ دی گئی.وزیراعلی کو بتایا گیا کہ ڈی جی خان اور راجنپور کے سیلاب زدہ علاقوں میں 21 فلڈ ریلیف کیمپس قائم کئے گئے ہیں جبکہ ڈی جی خان اور راجنپور کے 236 مواضعات متاثر ہوئے،141869 ایکڑ پر فصلوں کو نقصان پہنچا ،10394 گھروں کو جزوی اور مکمل نقصان پہنچا جبکہ
    ڈی جی خان اور راجنپور میں 433542 ایکٹر رقبہ زیر آب آیا.119886 افراد سیلاب سے متاثر ہوئے،
    سیلاب زدگان کو تین وقت کھانا، صحت سہولیات ،پانی، جانوروں کے لئے چارہ اور دیگر سہولتیں دی جارہی ہیں.

    چوہدری پرویز الہیٰ کو بتایا گیا کہ سیلابی پانی سے 2703 افراد کو ریسکیو کیا گیا، وزیراعلی نے بروقت امدادی کارروائیاں کرنے پر کمشنر ڈی جی خان اور ان کی ٹیم کی کاوشوں کو سراہا.چوھدری پرویز الہٰی
    نے ہدایت کی کہ راجن پور اور دیگر سیلاب متاثرین کی مدد میں کوئی کسر نہیں رہنی چاہیئے،عوام کے جان ومال کی حفاظت کے لئے تما م تر وسائل بروئے کار لائے جائیں.

  • عمران خان ایک ہی فیصلے میں جھوٹا،کرپٹ،منی لانڈرر ثابت ہوا،مریم نواز

    عمران خان ایک ہی فیصلے میں جھوٹا،کرپٹ،منی لانڈرر ثابت ہوا،مریم نواز

    مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے الیکشن کمیشن کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ فتنہ خان پاکستان کا پہلا اور واحد سیاستدان ہے جو ایک ہی فیصلے میں ناقابلِ تردید ثبوتوں کے ساتھ بیک وقت جھوٹا،کرپٹ،منی لانڈرر اور بیرونی قوتوں کے ایماء پر کام کرنے والا ثابت ہوا ہے۔اس کا اپنا ہی بنایا ہوا جھوٹا ایمانداری اور حب الوطنی کا بت آج اوندھے منہ گر گیا۔
    بیشک اللّہ حق ہے!

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ قوم کو غلامی سے نجات کا بھاشن دینے والا خود بیرونی طاقتوں کا غلام ثابت ہوا۔ان سے پیسہ لیتا رہا اور اس پیسے کو ملک میں فتنہ فساد اور بربادی کے لیے خرچ کرتا رہا۔اس فارن ایجنٹ کو پاکستان کی ترقی کو روکنے،CPEC کے خاتمے کےلیے لانچ کیا گیا تھا۔سرشرم سے جھک گیا

    علاوہ ازیں وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے ممنوعہ فنڈنگ کیس کے فیصلے پر کہا ہے کہ عمران خان صادق اور امین نہیں، وہ پارٹی چیئرمین کے عہدے سے فوری استعفیٰ دیں۔ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ چور، جھوٹے، فارن فنڈنگ، منی لانڈرر آخر 8 سال بعد پکڑے گئے، عمران خان جھوٹے اور جعلساز ہیں، جس پر الیکشن کمیشن نے مہر لگا دی ہے۔

    فارن فنڈنگ کیس: کیا آرٹیکل 62 کے تحت عمران خان نااہل بھی ہوسکتے ہیں؟

    مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران خان نے اسرائیل، بھارت، امریکا، کینیڈا سمیت دیگر ملکوں سے فارن فنڈنگ لی۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے غیر قانونی فنڈنگ سے پاکستان میں فتنہ برپا کیا، انہوں نے 351 غیر ملکی کمپنیوں اور 34 غیر ملکیوں سے فنڈنگ لی۔وزیرِ اطلاعات کا مزید کہنا ہے کہ عمران خان نے جعلی اور جھوٹے بیانِ حلفی جمع کرائے، 13 غیر قانونی بینک اکاؤنٹس عمران خان خود چلاتے رہے اور الیکشن کمیشن سے چُھپاتے رہے۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ عمران خان نے عالمی فراڈیوں سے خیرات کے نام پر پیسے بٹورے اور جعل سازی کی۔

    الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا،تحریک انصاف "مجرم” قرار،شوکاز نوٹس جاری

    واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے ممنوعہ فنڈز لیے ہیں۔الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ آج 8 سال بعد چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے سنایا۔الیکشن کمیشن کی جانب سے پاکستان تحریکِ انصاف کو شوکاز نوٹس بھی جاری کیا گیا ہے۔

     

     

     
    مزید برآں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے ممنوعہ فارن فنڈنگ کیس کے الیکشن کمیشن کے فیصلے پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔


    ٹوئٹر پر جاری بیان میں ریحام خان نے کہا ‘آج ثابت ہو گیا کہ فتنہ خان صادق و امین نہیں بلکہ انتہائی جھوٹا اور انتشارپسند ہے’۔


    انہوں نے سوال کیا کہ ‘کیا مغرب میں کسی رہنما پر غیرملکی فنڈنگ ثابت ہونے کے بعد وہ سیاسی جماعت کا سربراہ رہ سکتا ہے؟’


    ریحام نے فیصلے پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ‘نامعلوم افراد کے بعد پیش ہے نامعلوم اکاؤنٹس’۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ قوم اب جان گئی ہے کہ امریکی سازش تحریک انتشار کے خلاف نہیں بلکہ تحریک انتشار اور اس کے لیڈر کے حق میں ہوئی، قوم کو سوچنا چاہیے کہ جو شخص دن رات امریکی سازش کا چورن ان کو بیچتا رہا اس کی اپنی ممنوعہ فنڈنگ امریکا سے تھی’۔

    ریحام نے مزید کہا کہ ‘قوم کے سامنے اس شخص کو سرٹیفائیڈ صادق اور امین بنا کر پیش کیا گیا جس نے بیان حلفی بھی جھوٹا دیا ‘۔

  • جو دوسروں کو امپورٹڈ کہتا تھا خود فارن فنڈڈ ایجنٹ نکلا، لیگی رہنماؤں کا فیصلے کے بعد ردعمل

    جو دوسروں کو امپورٹڈ کہتا تھا خود فارن فنڈڈ ایجنٹ نکلا، لیگی رہنماؤں کا فیصلے کے بعد ردعمل

    تحریک انصاف فارن فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کی جانب سے دیئے گئے فیصلے کے بعد حکومتی رہنماؤں کے بیانات سامنے آرہے ہیں-

    باغی ٹی وی : مسلم لیگ ن کے سینئیر رہنما اور وفاقی وزیر احسن اقبال نے الیکشن کمیشن کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ثابت ہو گیا جو دوسروں کو چور کہتا تھا خود چور نکلا،جو دوسروں کو امپورٹڈ کہتا تھا خود فارن فنڈڈ ایجنٹ نکلا-

    فارن فنڈنگ کیس: کیا آرٹیکل 62 کے تحت عمران خان نااہل بھی ہوسکتے ہیں؟

    وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ جو دوسروں کو جھوٹا کہتا تھا خود جھوٹا نکلا بیرونی فنڈنگ سے پاکستان میں انتشار اور انارکی کی سیاست کر رہا تھا۔

    وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ امریکی ،بھارتی، اماراتی شہری کس کے ایماُ پرعمران خان پر سرمایہ کاری کرتے رہے-

    الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا،تحریک انصاف "مجرم” قرار،شوکاز نوٹس جاری

    انہوں نے کہا کہ ثاقب نثار گروہ کا ڈیکلئیرڈ صادق اور امین عمران خان بددیانت اور غیر ملکی سپانسرڈ ثابت ہوگئے-

    پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئیر رہنما اور وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن الیکشن کمیشن نے عمران نیازی کے بیان حلفی کو غلط قرار دے دیا ہے،عمران خان کو صادق اور امین کے سرٹیفکیٹ دیئے گئے،ثابت ہو گیا کہ عمران خان نے قوم سے دھوکہ کیا –

    کوئی بھی سیاسی پارٹی ملٹی نیشنل کمپنی اور بیرونی حکومت سے فنڈ نہیں لے سکتی،سابق اٹارنی جنرل پاکستان

    وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن نے بلا خوف اور آئین کے مطابق فیصلہ دیا ،بالآخر 8 سال کے بعد ممنوعہ فنڈنگ کا فیصلہ آگیا-

    صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ نے کہا کہ امریکہ مخالف عمران نیازی امریکی فنڈنگ پر سیاست کرتے رہے ،بیان حلفی جھوٹا ہونے کے بعد عمران خان صادق اور امین نہیں رہے-

    چندہ دینے والے افراد کو پتا ہی نہیں تھا کہ ان کا پیسہ چیریٹی کے بجائے پی ٹی آئی…

    سابق سیکریٹری الیکشن کمیشن کنور دلشاد نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کی روشنی میں اہم کارروائی وفاقی حکومت کرے گی،
    فیصلے میں کہا گیا کہ آئین آرٹیکل 17 کی خلاف ورزی کی گئی ،آئین آرٹیکل 17 کی خلاف ورزی کا جملہ خطرناک لکھا گیا ہے-

    غیر ملکی فنڈنگ لینے والی سیاسی جماعت کا وجود برقرار نہیں رہ سکتا،الیکشن ایکٹ

    ن لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے سے پی ٹی آئی کی حقیقت سامنے آگئی ،8 سال بعد الیکشن کمیشن کی طرف سے تاریخی فیصلہ آیا ،پی ٹی آئی نے کوشش کی کہ کیس آگے نہ چل سکے، ہر حربہ استعمال کیا گیا-

    شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ الیکشن کمیشن پر دباؤ ڈالا گیا تاکہ معاملے آگے نہ بڑھ سکے،الیکشن کمیشن نے ا سکروٹنی کمیٹی بنائی ،پی ٹی آئی کی جانب سے الیکشن کمیشن کو کوئی ریکارڈ نہیں دیا گیا،اسکروٹنی کمیٹی کا فیصلہ آیا، الیکشن کمیشن نے ڈیڑھ دو سال لگائے-

    شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ثابت ہوگیا کہ عمران خان اور پی ٹی آئی چور ہے، ڈیڑھ سو کروڑ روپے پاکستانی قانون کی اجازت کے بغیر جمع کیے گئے، قانون اجازت نہیں دیتا کہ وہ کسی بھی سیاسی جماعت کو فنڈنگ کر سکیں،دوسروں پر الزام لگانے والے جواب دیں کہ فنڈنگ سے کس کو فائدہ دے رہے تھے-

    لیگی رہنما نے کہا کہ یہ کمپنیاں غیر ملکی شہریوں اور کمپنیوں سے رقم لیتی تھیں،عمران خان کو ووٹن کرکٹ کلب سے 55 کروڑ روپے بھیجےگئے،آج کہتے ہیں یہ کرکٹ اور فلاح و بہبود کے پیسے تھے،فلاح و بہبود کا پیسہ سیاسی جماعت کو کیوں آیا، فلاح و بہبود میں جاتا-

    ن لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا کہ ان کی کوئی ڈکلیئریشن الیکشن کمیشن کے پاس نہیں،تحقیقات پر پتہ چلا ان اکاؤنٹس کو پی ٹی آئی کا کوئی وزیر یا مشیر چلا رہا ہے، بیرون ملک 351 کمپنیوں کا کوئی علم نہیں کن کی ہیں، نواز شریف اس بات پر کہ بیٹے کی کمپنی سے تنخواہ نہیں لی تو وہ صادق اورامین نہیں، عمران خان جھوٹے فارم اور بیان حلفی جمع کراتے رہے-

  • پاکستان کے 7 شہروں کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق،کئی شہروں  کے رزلٹ آنا باقی

    پاکستان کے 7 شہروں کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق،کئی شہروں کے رزلٹ آنا باقی

    پاکستان کے 7 شہروں کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

    باغی ٹی وی : حکام کےمطابق جولائی میں خیبرپختونخواکے 4 شہروں میں پولیس وائرس پایا گیا جن میں پشاور، بنوں، نوشہرہ اور سوات کے سیوریج سیمپلز میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ اسلام آباد، راولپنڈی اور لاہور کے سیوریج سیمپلز میں بھی پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جب کہ ابھی کئی شہروں کے سیوریج سیمپلز کے رزلٹ آنا باقی ہیں۔

    کورونا وائرس چین سے نہیں بلکہ امریکی لیبارٹری سے لیک ہوا،امریکی پروفیسر کا انکشاف

    حکام نے بتایا کہ اب تک شمالی وزیرستان سے پولیو کے 13 اور لکی مروت سے ایک کیس رپورٹ ہوچکا۔

    واضح رہے کہ پاکستان کا شمار دنیا کے ان ممالک میں ہے جہاں اب بھی پولیو وائرس بچوں کو متاثر کر رہا ہے۔ پاکستان کے پڑوسی ملک افغانستان میں بھی پولیو کے کیسز کی تشخیص کی گئی ہے۔

    شمالی وزیرستان میں اب بھی ویکسین فراہم کرنے والے عملے کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ مقامی مذہبی رہنما اور کچھ والدین کی جانب سے پولیو ورکرز کو شدید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑتا ہےگزشتہ ماہ دوپولیس اہلکاروں سمیت ایک پولیو ورکرکو خیبر پختونخوا میں پولیو مہم کے دوران مار دیا گیا تھاپاکستان میں کئی پولیو وزرکرز کام کے دوران اپنی جانوں کی قربانی دے چکے ہیں۔ پاکستانی طالبان پولیو مہم کو غیر اسلامی ٹھہراتے ہیں اس کی ایک بڑی وجہ القاعدہ کے سابق سربراہ اسامہ بن لادن کی تلاش کے دوران پاکستانی ڈاکٹر شکیل آفریدی نے پولیو ورکر کا روپ دھارا تھا۔

    کورونا وبا ختم نہیں ہوئی ہجوم والی جگہوں پر شہری احتیاط کریں ،قومی ادارہ صحت

    ڈاکٹر شکیل آفریدی کی جانب سے امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی سی کو فراہم کی جانے والی معلومات اسامہ بن لادن کے ٹھکانے کا پتا لگانے میں کلیدی ثابت ہوئی تھیں اس واقع نے بھی پاکستان میں پولیو مہم کو زبردست دھچکا پہنچایا تھا۔ کچھ مذہبی رہنماؤں کے مطابق پولیو کے قطرے مغربی ایجینڈے کا حصہ ہیں۔ ان کے سازشی نظریات کے مطابق پاکستانی بچوں کو پولیو قطرے پلانے سے وہ اولاد پیدا کرنے کے قابل نہیں رہیں گےحکومت اور بین الاقوامی ایجنسیوں کی جانب سے ایسے جھوٹے مفروضات کے خلاف آگاہی پیدا کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔

    یاد رہے کہ انتہائی حیرت ناک پیشرفت میں دس سال بعد امریکی شہر نیو یارک میں بھی ایک شخص میں پولیو وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔ اگرچہ بر اعظم افریقا کو پولیو فری قرار دیا جا چکا ہے لیکن وہاں بھی پولیو کیسز سامنے آئے ہیں۔ سرکاری سطح پر پاکستان اور افغانستان کے علاوہ باقی ممالک کو پولیو فری قرار دیا جا چکا ہے۔

    موڈرنا ویکسین کے استعمال سے دل کے ورم کا خطرہ رہتا ہے:ماہرین صحت

  • کوئی بھی سیاسی پارٹی ملٹی نیشنل کمپنی اور بیرونی حکومت سے فنڈ نہیں لے سکتی،سابق اٹارنی جنرل پاکستان

    کوئی بھی سیاسی پارٹی ملٹی نیشنل کمپنی اور بیرونی حکومت سے فنڈ نہیں لے سکتی،سابق اٹارنی جنرل پاکستان

    سابق اٹارنی جنرل پاکستان اور ماہر قانون انور منصور خان نے کہا ہے کہ کوئی بھی سیاسی پارٹی ملٹی نیشنل کمپنی اور بیرونی حکومت سے فنڈ نہیں لے سکتی۔

    باغی ٹی وی : سابق اٹارنی جنرل پاکستان انور منصور نے کہا کہ سپریم کورٹ نے حکم دے رکھا ہے کہ یہ فارن فنڈنگ کا ایشو نہیں ہے، اس لیے الیکشن کمیشن کو بار بار یہ باور کرایا گیا کہ یہ آپ کا اختیار نہیں ہے جواب میں الیکشن کمیشن نے کہا کہ ہم ممنوعہ فنڈنگ کو دیکھ رہے ہیں۔

    چندہ دینے والے افراد کو پتا ہی نہیں تھا کہ ان کا پیسہ چیریٹی کے بجائے پی ٹی آئی کو گیا،برطانوی…

    انور منصور کا کہنا تھا کہ پولیٹیکل پارٹی ایکٹ 2002 کے آرٹیکل 6 کے تحت کوئی بھی سیاسی پارٹی ملٹی نیشنل کمپنی اور بیرونی حکومت سے فنڈ نہیں لے سکتی۔

    دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے خلاف فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ اب سے کچھ دیر بعد چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ سنائیں گےاس حوالے سے سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کنور دلشاد کا کہنا ہے کہ ممنوعہ یا فارن فنڈنگ ثابت ہو تو الیکشن کمیشن ریفرنس بھیجے گا کہ فنڈ ضبط کر لیا گیا ہے، پھر حکومت وزارت داخلہ کے ذریعے آئین کے آرٹیکل 17 کے تحت سپریم کورٹ میں ریفرنس دائر کرے گی جس پر سپریم کورٹ کا فل کورٹ ریفرنس سماعت کرے گا۔

    غیر ملکی فنڈنگ لینے والی سیاسی جماعت کا وجود برقرار نہیں رہ سکتا،الیکشن ایکٹ

    سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن نے کہا کہ تحریک انصاف خود بھی حکومت سے پہلے سپریم کورٹ میں فیصلہ چیلنج کر سکتی ہے، اکبر ایس بابر کے پاس ایسے ریکارڈ ہیں کہ پینڈورا باکس کھل جائے گا الیکشن کمیشن کے فیصلے کے نتیجے میں پارٹی کالعدم ہوتی ہے تو تمام ممبر اسمبلی نا اہل ہو جائیں گے، ان کے دفاتر سیل اور اکاونٹس ضبط ہو جائیں گے۔

  • اسپیکر پنجاب اسمبلی الیکشن کے خلاف درخواست پر سماعت کا تحریری فیصلہ جاری

    اسپیکر پنجاب اسمبلی الیکشن کے خلاف درخواست پر سماعت کا تحریری فیصلہ جاری

    لاہور ہائی کورٹ نے اسپیکر پنجاب اسمبلی الیکشن کے خلاف درخواست پر سماعت کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا-

    باغی ٹی وی : لاہور ہائی کورٹ کےدو رکنی بینچ نے چار صفات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کر دیا لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے درخواست پر فریقین کو نوٹسزجاری کر دئیے گئے، جس پر ان سے 16گست کو جواب طلب کیا گیا ہے لاہور ہائی کورٹ نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب بھی معاونت کے لیے طلب کرلیا ہے۔

    فیصلے میں کہا گیا ہے کہ بیلٹ پیپرز پر ایم پی ایز کے دستخط اور سیریل نمبر ثابت ہوتے ہیں تو یہ آریٹکل 226 کی خلاف ورزی ہو گی، عدالت کا موقف ہے کہ کیا عدالت اس بنیاد پر الیکشن نتائج کو کالعدم قرار دے سکتی ہے؟ فریقین آئندہ سماعت پر پیش ہو کر اپنا موقف پیش کریں۔

    واضح رہے کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی الیکشن کے خلاف درخواست دائر کی گئی تھی درخواست میں سبطین خان سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے، وکیل درخواست گزار نے کہا ہے کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی کے الیکشن میں دھاندلی کی گئی، جب بھی ووٹ ڈالا جاتا ہے تو سیریل نمبر موجود نہیں ہوتا، مگر اس بار بغیر سیریل نمبر کے ساتھ ووٹ کاسٹ کئے گئے- استدعا میں کہا گیا ہے کہ عدالت سپیکر صوبائی اسمبلی کے الیکشن کو کالعدم قرار دے۔

    الیکشن کمیشن کے خلاف قراردادیں فارن فنڈنگ کیس پر اثر انداز ہونے کے لئے ہیں،فضل الرحمان

  • پنجاب، خیبرپختونخوا، کراچی سمیت مختلف علاقوں میں بارش کا امکان

    پنجاب، خیبرپختونخوا، کراچی سمیت مختلف علاقوں میں بارش کا امکان

    لاہور: محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے مختلف علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا-

    باغی ٹی وی : محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر، پنجاب، خیبرپختونخوااورگلگت بلتستان میں مزید بارش کا امکان ہے اسلام آباد میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے-

    محکمہ موسمیات کے مطابق بھمبر، کوٹلی، میر پور، سدھنوتی ، پونچھ ، باغ، حویلی، ہٹیاں بالا، مظفر آباد، وادی نیلم میں بارش کا امکان ہے،ژوب، خضدار، زیارت، بارکھان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے-

    محکمہ موسمیات کے مطابق خطہ پوٹھوہار،گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، نارووال اور فیصل آباد میں بارش کا امکان ہے ،ساہیوال، اوکاڑہ، سرگودھا ، منڈی بہاولدین اور بہاولنگر میں بارش کا امکان ہے-

    محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی سمیت سا حلی علا قوں میں چند مقامات پر ہلکی بارش متوقع ہے ،دیر، چترال، سوات، مانسہرہ، مردان، کوہاٹ، پشاور اور بنوں میں بارش متوقع ہے ،مالا کنڈ، خیبر، کرم، وزیرستان، کرک اور لکی مروت میں بارش کا امکان ہے خیبر، اور کز ئی اورڈیرہ اسماعیل خان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے-

    دوسری جانب بلوچستان میں بارشیں تو قدرے تھم گئیں لیکن بارشوں اور سیلاب کی تباہ کاریاں تھم نہ سکیں، مزید 13افراد کی اموات کی تصدیق کے بعد صوبے میں بارشوں اور سیلاب سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 149 ہوگئی۔

    پروینشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی( پی ڈی ایم اے) کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے ضلع کوئٹہ، ژوب، پشین میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران تین، تین جبکہ مستونگ میں دو، ہرنائی اور واشک میں ایک،ایک اموات کی تصدیق ہونے کے بعد اب تک ہونے والی اموات کی تعداد 149جبکہ زخمیوں کی تعداد 74ہوگئی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق صوبے میں متاثرہ مکانات کی مجموعی تعداد بڑھ کر 13 ہزار 975 ہوگئی ہے جن میں سے 3 ہزار 556مکمل جبکہ 10 ہزار 429جزوی طور پر متاثر ہیں ۔صوبے میں اب تک 1لاکھ 98ہزار 461ایکڑ زرعی زمین، 670کلو میٹر روڈ، 16 پل متاثر جبکہ 23 ہزار سے زائد مویشی ہلاک ہوچکے ہیں سب سے زیادہ کوئٹہ میں 20، پشین میں 15،ژوب میں 13،قلعہ سیف اللہ میں 10،کیچ میں 8،لسبیلہ میں 7 اموات ہوئی ہیں۔

  • چندہ دینے والے افراد کو پتا ہی نہیں تھا کہ ان کا پیسہ چیریٹی کے بجائے پی ٹی آئی کو گیا،برطانوی صحافی

    چندہ دینے والے افراد کو پتا ہی نہیں تھا کہ ان کا پیسہ چیریٹی کے بجائے پی ٹی آئی کو گیا،برطانوی صحافی

    پی ٹی آئی کی غیر ملکی فنڈنگ ​​کامعاملہ،صحافی سائمن کلارک، جنہوں نے "The Key Man” کی تصنیف بھی کی،جس میں بزنس ٹائیکون عارف نقوی کے مبینہ طور پر غیر قانونی لین دین کا پردہ فاش کیا، حال ہی میں انہوں نے فنانشل ٹائمز میں مضمون شائع کیا کہ آخر کار چیریٹی کرکٹ میچوں کے ذریعے غیر ملکی کمپنیوں اور افراد سے فنڈز کیسے اکٹھے کیے گئے۔

    باغی ٹی وی : پاکستان تحریک انصاف کی فارن فنڈنگ سے متعلق خبر دینے والے فنانشل ٹائمز کے صحافی سائمن کلارک نے کہا ہے کہ چیریٹی میچز کے لیے چندہ دینے والے افراد کو پتا ہی نہیں تھا کہ ان کا پیسہ چیریٹی کے بجائے پی ٹی آئی کو گیا ہے جب میں نے انہیں تحریک انصاف کا بتایا تو وہ حیران رہ گئے۔

    نجی خبررساں ادارے کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے برطانوی صحافی سائمن کلارک نے کہا کہ میرے پاس جو شواہد ہیں، وہ الیکشن کمیشن کو دیے گئے عارف نقوی کے بیان حلفی اور تحریک انصاف کے مؤقف کی نفی کر رہے ہیں پیسہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے نہیں دیا بلکہ 13 لاکھ ڈالرز ابراج نے بھیجے، متحدہ عرب امارات کے شیخ النہیان کے 12 لاکھ ڈالرز بھی تحریک انصاف کو بھیج دیے۔

    سائمن کلارک

    برطانوی صحافی نے کہا کہ عارف نقوی کے خلاف سازش کے ثبوت نہیں دیکھے، مگر ابراج میں مالی بے ضابطگیوں کے بے پناہ ثبوت دیکھے ہیں 22سالہ صحافت میں ایسی صورتحال کسی کمپنی کی نہیں دیکھی ۔ اسپتالوں کے لیے ایک ارب ڈالرز کا چندہ اکھٹا ہوا مگر اس میں سے پیسے دیگر کاموں میں خرچ کردیئے گئے۔ میں اپنی اسٹوری عدالت میں ثابت کرسکتا ہوں، میرے پاس پورے دستاویزی ثبوت ہیں۔

    اس کے علاوہ سائمن نے کہا کہ نوازشریف اور شہباز شریف کو پیسے دینے کے حوالے سے ای میلز تو دیکھی ہیں ، مگر پیسوں کی منتقلی کے ثبوت نہیں دیکھے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں برطانیہ میں خیرات کے لیے جمع کی جانے والی رقم پی ٹی آئی کو منتقل کیے جانے کا انکشاف ہوا تھا برطانوی اخبار نے اپنی رپورٹ میں بتایا تھا کہ سائمن کلارک کی اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اپنی کامیابی کے عروج پر پاکستانی بزنس مین عارف نقوی نے کرکٹ کے سپر سٹار عمران خان اور سینکڑوں بینکرز، وکلا اور سرمایہ کاروں کو آکسفورڈ شائر کے گاؤں ووٹن میں اپنی بلند دیواروں والی محل نما رہائش گاہ میں مدعو کیا تھا۔

    ’سٹرینج کیس آف دا کرکٹ میچ دیٹ ہیلپڈ فنڈ عمران خانز پولیٹکل رائز‘ یا ’اس کرکٹ میچ کا عجیب واقع جس نے عمران خان کی سیاسی اڑان کو مدد دی‘ کے عنوان سے اس مضمون میں بتایا کہ اس پارٹی کے میزبان عارف نقوی دبئی میں قائم ابراج گروپ کے بانی تھے جو اس وقت ابھرتی ہوئی مارکیٹوں میں کام کرنے والی سب سے بڑی نجی ایکویٹی فرموں میں سے ایک تھی جس کے پاس اربوں ڈالرز کا سرمایہ تھا۔

    رپورٹ کے مطابق نقوی نے 2010 سے 2012 تک ’ووٹن ٹی 20 کپ‘ کی میزبانی کی جس میں پشاور اور فیصل آباد کی ٹیموں کے مزاحیہ طرز کے نام رکھے گئے۔ یہ میچز ان کی 17ویں صدی میں تعمیر ہونے والی رہائش گاہ ’ووٹن پلیس‘ کے 14 ایکڑ پر مشتمل سبزہ زار پر کھیلے جاتے۔

    عارف نے مہمانوں کو ایونٹ میں شرکت کے لیے دو سے ڈھائی ہزار پاؤنڈ کے درمیان ادائیگی کرنے کو کہا تھا تاکہ اس رقم کو نامعلوم ’فلاحی کاموں‘ کے لیے خرچ کیا جا سکے۔

    جس چیز نے اسے غیر معمولی بنایا وہ یہ ہے کہ اس سے سب سے زیادہ فائدہ اٹھانے والی پاکستان کی ایک سیاسی جماعت تھی۔ یہ فیس ’ووٹن کرکٹ لمیٹڈ‘ کو ادا کی گئی تھی جو اپنے نام کے برعکس درحقیقت نقوی کی ملکیت کیمن آئی لینڈز کی ایک کمپنی تھی اور یہ رقم عمران خان کی سیاسی جماعت ’پاکستان تحریک انصاف‘ کی مدد کرنے کے لیے استعمال کی جا رہی تھی۔

    ووٹن کرکٹ کے لیے کمپنیوں اور افراد سے فنڈز لیے گئے جس میں متحدہ عرب امارات کی حکومت کے ایک وزیر، جو ابوظہبی کے شاہی خاندان کے رکن بھی ہیں، کی جانب سے کم از کم 20 لاکھ پاؤنڈ شامل ہیں۔

    پاکستان کے قانون میں غیرملکی شہریوں اور کمپنیوں کی جانب سے سیاسی جماعتوں کی مالی معاونت ممنوع ہے لیکن فنانشل ٹائمز کی طرف سے مشاہدہ کی گئی ابراج کی ای میلز اور دیگر دستاویزات جس میں متحدہ عرب امارات میں ووٹن کرکٹ اکاؤنٹ کے لیے 28 فروری سے 30 مئی 2013 کے درمیانی عرصے کا احاطہ کرنے والا بینک سٹیٹمنٹ بھی شامل ہے، ظاہر کرتی ہے کہ پاکستانی شہریوں کے علاؤہ دونوں کمپنیوں اور غیر ملکی شہریوں نے ووٹن کرکٹ کو لاکھوں ڈالر بھیجے اور پی ٹی آئی کے اکاؤنٹ سے یہ رقم پاکستان منتقل کی گئی۔

    رپورٹ کے مطابق مئی 2013 میں ہونے والے انتخابات سے قبل عمران خان کے لیے فنڈز جمع کرنے کا یہ ایک نازک وقت تھا اور عارف نقوی نے دیگر پاکستانی تاجروں کے ساتھ مل کر اس مہم کے لیے رقم اکٹھی کی انتخابات سے پہلے کے مہینوں میں ووٹن کرکٹ کے بینک اکاؤنٹ میں سب سے بڑی انٹری شیخ نہیان کی طرف سے 20 لاکھ ڈالر تھی، جو اب متحدہ عرب امارات کے وزیر ہیں۔

    عمران خان کی پارٹی کی فنڈنگ کے بارے میں الیکشن کمیشن کی تحقیقات کا آغاز اس وقت ہوا جب پی ٹی آئی کے قیام میں مدد دینے والے اکبر ایس بابرنے دسمبر 2014 میں اس حوالے سے شکایت درج کروائی اگرچہ دنیا بھر میں ہزاروں پاکستانیوں نے پی ٹی آئی کے لیے رقم بھیجی تاہم بابر کی درخواست میں کہا گیا کہ اس میں ’ممنوعہ فنڈنگ‘ بھی ہوئی ہے۔

    اپنے تحریری جواب میں عمران خان نے کہا کہ نہ تو وہ اور نہ ہی ان کی پارٹی کو ابراج کی جانب سے ووٹن کرکٹ کے ذریعے 13 لاکھ ڈالر فراہم کرنے کا علم تھا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ پی ٹی آئی کو شیخ نہیان سے ملنے والے فنڈز کے بارے میں بھی ’لاعلم‘ ہیں۔

    عمران خان نے لکھا کہ عارف نقوی نے ایک بیان دیا ہے جو الیکشن کمیشن کے سامنے بھی دائر کیا گیا تھا جس کی کسی نے بھی تردید نہیں کی اوروہ یہ تھاکہ یہ رقم کرکٹ میچ کے دوران عطیات سے آئی اوران کی طرف سےجمع کی گئی رقم ان کی کمپنی ووٹن کرکٹ کے ذریعے بھیجی گئی وہ الیکشن کمیشن کی تحقیقات کے فیصلے کا انتظار کر رہے ہیں۔ پی ٹی آئی کے بارے میں تعصب سے کام لینا مناسب نہیں ہوگا۔

    دوسری جانب جنوری کی رپورٹ میں الیکشن کمیشن نے کہا کہ ووٹن کرکٹ نے پی ٹی آئی کو 2.12 ملین ڈالر منتقل کیے ہیں لیکن اس رقم کا اصل سورس نہیں بتایا عارف نقوی نے ووٹن کرکٹ پر اپنی ملکیت کو تسلیم کیا ہے اور کسی بھی غلط کام سے انکار کیا ہےمگر جریدے کی رپورٹ کے مطابق ووٹن کرکٹ کا بینک سٹیٹمنٹ اس کے برعکس ہےاس سے ظاہر ہوتا ہے کہ عارف نقوی نے 2013 میں تین قسطیں براہ راست پی ٹی آئی کو منتقل کیں جس میں مجموعی طور پر 2.12 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا۔

    رپورٹ میں کہا گیا کہ امریکی استغاثہ کے مطابق نقوی نے شریف برادران کی بھی حمایت حاصل کرنے کی کوشش کی، اور اس حوالے سے دو کروڑ ڈالر کی رقم کا بھی انتظام کیا۔