Baaghi TV

Category: لاہور

  • وزیراعلیٰ پنجاب کا ریسکیو 1122 کا دائرہ کار مزید بڑھانے کا فیصلہ

    وزیراعلیٰ پنجاب کا ریسکیو 1122 کا دائرہ کار مزید بڑھانے کا فیصلہ

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی نے ریسکیو 1122 کا دائرہ کار مزید بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے اس ضمن میں تمام تحصیلوں میں ریسکیو1122 کو توسیع دینے کی منظوری دے دی گئی ہے-

    باغی ٹی وی : وزیر اعلی پرویز الہٰی کا کہنا ہے کہ رواں برس پنجاب کی مزید 86 تحصیلوں میں ایمرجنسی سروس کا دائرہ کاربڑھایا جائے گا، حکومت ایمرجنسی سروس کی توسیع پنجاب کی تمام تحصیلوں تک کرے گی-

    بلوچستان میں سیلاب،وزیراعظم کا جاں بحق افراد کے لواحقین کو10لاکھ دینے کا اعلان

    انہوں نے کہا کہ موٹر بائیک ریسکیو سروس کا دائرہ کار رواں برس پنجاب کے مزید 27 اضلاع تک بڑھا یاجائے گا، پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 صوبے کا قابل قدر او رباعث فخر ادارہ ہے۔

    قبل ازیں وزیراعلی نے ڈیرہ غازی خان، راجن پور، مظفر گڑھ اور میانوالی کے سیلاب متاثرین کے لئے مالی امداد کااعلان کیا تھا وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہا تھا کہ پنجاب حکومت سیلاب سے جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کو 8،8لا کھ روپے مالی امداد دے گی، گھروں، فصلوں او رمویشیوں کے نقصانات کا تخمینہ لگا کر متاثرہ افراد کی مالی معاونت کی جائے گی، سیلاب متاثرہ علاقوں میں سب سے پہلے ریسکیو 1122کا عملہ پہنچا۔

    چودھری پرویز الٰہی کا سیلاب متاثرین کے لئے مالی امداد کااعلان

    وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے متاثرہ علاقوں میں سڑکوں کی جلد تعمیر ومرمت کاحکم دیاتھا ان کا کہنا تھا کہ سڑکوں کی بحالی کا کام جنگی بنیادوں پر شروع کیاجائے وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے سیلاب متاثرہ علاقوں میں میڈیکل کیمپس لگانے کی ہدایت بھی کی.

    چودھری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ میڈیکل کیمپس میں سیلاب متاثرین کو وبائی امراض سے بچاؤ کی ویکسین بھی لگائی جائے، سانپ کاٹنےاور ہیضہ سے بچاؤ کی ادویات میڈیکل کیمپس میں دستیاب ہونی چاہئیں، سیلاب متاثرین میں خشک راشن تقسیم کیاجائے، ڈی واٹرنگ پمپس کے ذریعے سیلابی پانی کی نکاسی کو یقینی بنایا جائے-

    سکھر بیراج سے مزید 12 لاشیں برآمد

  • وزیراعلیٰ کی کرسی پر بیٹھنے پر ن لیگ کا عمران خان سے معافی کا مطالبہ

    وزیراعلیٰ کی کرسی پر بیٹھنے پر ن لیگ کا عمران خان سے معافی کا مطالبہ

    عمران خان کا وزیراعلیٰ پنجاب کی کرسی پر بیٹھنے کا معاملہ مسلم لیگ (ن) نے عمران خان سے معافی مانگنے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی

    قرارداد مسلم لیگ(ن) کی رکن سعدیہ تیمور کی جانب سے جمع کرائی گئی ،قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ یہ ایوان عمران خان کی جانب سے وزیراعلیٰ پنجاب کی کرسی پر براجمان ہونے کی مذمت کرتا ہے پارلیمنٹ سے نکالے گئے شخص کا وزیراعلیٰ کی کرسی پر بیٹھنا وزیراعلیٰ پنجاب عہدے کی توہین ہے ایک مسترد شدہ شخص نے وزیراعلیٰ پنجاب کی کرسی کی توہین کی ہے یہ پنجاب کے 12کروڑ کے عوام کی توہین کی گئی ہے عمران خان پنجاب کے عوام سے فوری معافی مانگیں ؛

    قبل ازیں مسلم لیگ (ن )کے رہنماؤں نے عمران خان کو وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کی کرسی پر بیٹھنے پر تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ مسلم لیگ (ن ) کے سینئیر رہنما اور وفاقی وزیر سعد رفیق نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرعمران خان کی وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کے موقع پر ان کی کرسی پر بیٹھنے کی تصویر شیئر کی اور لکھا کہ اقتدار کی کرسی کا بھوکا-


    انہوں نے لکھا کہ آپ جتنے مرضی بڑے ہوں کبھی دوسروں کی کرسی پر نہیں بیٹھتے آداب سے عاری بدتمیز توشہ خان فتنہ وزیر اعلٰی پنجاب کی کرسی پر براجمان-

    دوسری جانب وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھی اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر سوشل میڈیا صارف کی ایک ٹوئٹ شیئر کی جس میں عمران خان کی دو تصاویر موجود تھیں، ایک تصویر میں عمران خان کو اپنے دور حکومت میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے تو دوسری حالیہ تصویر میں انہیں وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی سے ملاقات کرتے دیکھا جاسکتا ہے اور دونوں بار وہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی کرسی پر برا جمان ہیں-


    اس تصویر کو ٹوئٹ کرتے ہوئے صارف نے عمران خان کو وزیراعلیٰ پنجاب کی کرسی پر بیٹھنے پر تنقید کا نشانہ بنایا صارف نے لکھا کہ پہلے تو وزیراعظم تھا سمجھ آتی تھی وزیراعلی کی کرسی پر بیٹھنے کی اب نا تو یہ وزیراعظم ہے نا ہی ق لیگ کا سربراہ ہے پھر اسکا مقصد بس پرویز الہیٰ کو اوقات بتانا ہی سمجھا جائے خیرات کی وزارت اعلی میں ایسے ہی ہوتا۔ عہدے کی بے توقیری بزدار بھی کرتا تھا یہ بھی کرے گا۔

    صارف کی اس ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے خواجہ آصف نے لکھا کہ اس شخص کو کرسی کی کتنی ہوس ہے،کوئی صاحب عزت self respecting dignified انسان کسی اور عہدے دار کی کرسی پر نہیں بیٹھے گا، عمران خان کی یہ حرکت ان کی سوچ اور ذات کی پستی کی آئینہ دار ہے‘۔

    ن لیگی رہنما عظمیٰ بخاری نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان پرویز الہی کو اسکی اوقات بتا،کر اس میں رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے،ویسے یہ اوقات ڈاکو والی اوقات بتانے سے بہرحال پھر بھی بہتر ہے،پنجاب میں ڈاکوں کا سربراہ اب اپنے نئے ڈاکو کمانڈر عمران خان کے زیر سایہ چلے گا،

  • لاہور: اے ٹی ایم مشینوں میں ڈکیتیوں کا انکشاف

    لاہور میں اے ٹی ایم مشینوں میں ڈکیتیوں کا انکشاف ہوا ہے۔

    باغی ٹی وی : رپورٹس کے مطابق لاہور کے علاقے نشترکالونی میں ڈاکو نے اے ٹیم میں گھس کر پیسے نکلوانے والے شہری کو گن پوائنٹ پر لوٹ لیا۔

    پولیس کے مطابق واردات 26 جولائی کو ہوئی ،سی سی ٹی وی میں دیکھا گیا کہ ایک شہری اے ٹی ایم سے رقم نکلوا رہا ہے،شہری رقم گن رہا تھا کہ پستول تھامے ماسک لگائے ڈاکو اندر داخل ہوتا ہے اورشہری سے رقم چھیننے کی کوشش کرتا ہے شہری مزاحمت کرتا ہے لیکن ڈاکو رقم چھین کر فرار ہو جاتا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج کر لیا ہے ڈاکو کی تلاش جاری ہے۔

    قبل ازیں ایک پریس کانفرنس میں ایس ایس پی انویسٹی گیشن عمران کشور نے بتایا تھا کہ صدر ڈویژن میں مجموعی طور پر 70 گینگز کے 171ملزمان گرفتارکر لیے،1493مقدمات ٹریس کئے گئے، گرفتار ملزمان سے 3 کروڑ44 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا مال مسروقہ برآمد کر لیا گیا، مجموعی طور پر اے کیٹگری کے 182 خطرناک اشتہاریوں سمیت 1099 اشتہاری ملزمان کو گرفتار کیا گیا،صدر ڈویژن میں 26989 مقدمات کے ملزمان کو گرفتار کر کے8567 چالان عدالتوں میں جمع کروائے گئے-

    انویسٹی گیشن پولیس ستو کتلہ نے دردِ سر بننے والا بین الاضلاعی نقب زن گینگ کا سرغنہ گرفتار کر کے تقریباً ایک کروڑ روپے مالیت کا مال مسروقہ برآمد کیا تھا گرفتارملزم شفقت رسول کے خلاف مختلف اضلاع میں نقب زنی کے درجنوں مقدمات ٹریس ہوئے ملزم کی نشاندہی پرتقریباً ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کا مال مسروقہ برآمد کیا گیا تھا ملزم سے 2 کاریں، 11 تولے زیورات، 20موٹر سائیکلیں، آرٹیفشل جیولر برآمد کی گئی تھیں، 1461 ڈالر،261 پانڈ، ملائشیاء، سنگا پور ڈالر، سعودی ریال اوردرہم برآمد کئےگئےملزم کے قبضے سے کیمرے، گھڑیاں، لیپ ٹاپ، نقدی، دیگر قیمتی اشیاء اورناجائز آتشیں اسلحہ برآمد کیا گیا ہے، ملزم اپنے ساتھیوں کے ہمراہ نقب لگا کر خالی گھروں میں داخل ہوتا اور قیمتی اشیاء چرا کر رفو چکر ہو جاتا تھا-

  • بھارت کے پانی چھوڑنے سے پنجاب میں سینکڑوں دیہات زیرآب،فصلیں تباہ،انڈس واٹر کمشنر نے بھارتی ہم منصب کو خط لکھ دیا

    بھارت کے پانی چھوڑنے سے پنجاب میں سینکڑوں دیہات زیرآب،فصلیں تباہ،انڈس واٹر کمشنر نے بھارتی ہم منصب کو خط لکھ دیا

    بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے کے بعد پنجاب کے مختلف علاقوں میں سیکڑوں دیہات زیر آب آ گئے ہیں اور ہزاروں ایکڑ پر کاشت کی ہوئی چاول سمیت دیگر فصلیں مکمل تباہ ہو گئی ہیں۔

    باغی ٹی وی : بھارت کی جانب سے چھوڑے گئے پانی سے دریائے راوی، دریائے اوج، نالہ بئیں، نالہ ڈیک اور نالہ بسنتر بپھر گئے، بہاو لپور اور جھنگ کےقریب دریائے چناب میں نچلےدرجے کا سیلاب آ گیا سیلابی صورتحال کے نتیجے میں سیکڑوں دیہات اور ہزاروں ایکڑ پر کھڑی فصلیں سیلابی پانی کی زد میں آگئی۔

    دوسری جانب بھارت کی جانب سے دریائے راوی میں 2 لاکھ کیوسک پانی چھوڑے جانے کی خبروں پر انڈس واٹر کمشنر سید مہر علی شاہ نے بھارتی ہم منصب کو خط لکھا ہے ، جس میں پانی چھوڑے جانے سے متعلق بروقت آگاہ کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

    انڈس واٹر کمشنر سید مہر علی شاہ نے اپنے بھارتی ہم منصب کو خط میں کہا ہے کہ بھارتی میڈیا میں گورداس پور انتظامیہ کی جانب سے 2 لاکھ کیوسک پانی دریائے راوی میں چھوڑے جانے کا پیغام نشر کیا ہے۔ اتنی بڑی مقدارمیں پانی چھوڑے جانے پر ہمیں اپنی طرف بھی حفاظتی اقدامات کرنے ہوں گے۔

    خط میں کہا گیا ہے کہ دریائے راوی کے اطراف تعمیرات، انسانی جانوں اور مویشیوں کی حفاظت کے انتظامات کرنا ہوں گے، اس لیے دریائے راوی میں کتنا پانی پاکستان پہنچے گا اس حوالے سے بروقت بتایا جائے ۔

    خط میں بھارتی کمشنر سے سے کہا گیا ہے کہ وہ صورتحال کی سنگینی کا احساس کرتے ہوئے فوری طور پر جواب دیں انڈس واٹر کمشنر نے خط میں تحریر کیا ہے کہ سیلابی ریلہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان میں داخل ہونے کا خدشہ ہے۔

    واضح رہے کہ بھارت ماضی میں بھی متعدد مرتبہ سیلابی ریلے کو اچانک پاکستان کی جانب سے چھوڑ چکا ہے جس کی وجہ سے ملک میں بہت زیادہ نقصانات ہوئے تھے کیونکہ گاؤں و دیہات ڈوب گئے تھےکھڑی فصلیں تباہ ہو گئی تھیں اور رابطہ سڑکیں بہہ گئی تھیں بھارت کی جانب سے قلت آب کے دوران عالمی قوانین کو پس پشت ڈالتے ہوئے پاکستان کے پانی کو روکے جانے کی گیدڑ بھبھکیاں بھی ملتی رہی ہیں۔

    دوسری جانب گاج ندی میں طغیانی کےبعد کاچھو کے زیرآب علاقوں کا ایک ہفتہ بعد بھی زمینی رابطہ بحال نہ ہو سکادریائے سندھ میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافے کے بعد کوٹ مٹھن کے مقام پر دریائے سندھ سے 3 لاکھ 70 ہزار کیوسک پانی گزر رہا ہے۔

    دوسری جانب شمالی وزیرستان کےعلاقے دتہ خیل میں شدید بارشوں سے دریائے ٹوچی میں بھی سیلابی ریلے سے کئی مقامات پر حفاظتی بند ٹوٹ گئے ہیں-

  • جماعت اسلامی نے موسیقی کے بغیر ترانوں کو ترجیح دینے کا اعلان کیا ہے۔

    جماعت اسلامی نے موسیقی کے بغیر ترانوں کو ترجیح دینے کا اعلان کیا ہے۔

    لاہور:جماعت اسلامی نے موسیقی کے بغیر ترانوں کو ترجیح دینے کا اعلان کیا ہے۔اطلاعات کے مطابق پاکستان کی ایک بڑی مذہبی سیاسی جماعت جسے دنیا جماعت اسلامی کے نام سے جانتی ہے نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ اب اپنے پروگراموں میں ترانے اور نغمے ضرور پڑھیں مگران غیراسلامی ہونے سے محفوظ رکھا جائے گا

     

    اس حوالے جماعت کے مرکزی رہنما امیرالعظیم نے جماعت کی طرف سے پالیسی وضح کرتے ہوئے ایک پیغام جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہےکہ آج کےبعد جماعت اسلامی کے اسٹیجزسے کوئی ایسا ترانہ یا نغمہ پیش نہیں کیا جائے گا جس میں موسیقی کی ملاوٹ ہو

    ان کا کہنا تھا کہ جماعت یہ کوشش کرے گی کی ایسے ترانے اور نغمے پیش کیے جائیں جن میں موسیقی کی بالکل ملاوٹ نہ ہو، ان کا کہنا تھا کہ موسیقی نے ہماری نسل تباہ کردی ہے اورموسیقی سننا گناہ بھی ہے اس لیے جماعت اپنے کارکنوں کو یہ ہدایت کرتی ہے کہ وہ آئندہ ایسا کوئی ترانہ یا نغمہ پیش نہ کریں جس میں موسیقی شامل ہوبلکہ موسیقی سے پاک ترانے وغیرہ پڑھیں جائیں تاکہ ہم اپنی نسل نوکواس گناہ والے کام سے بچا سکیں

  • پرویز الہی کے جعلی ٹویٹر اکاؤنٹ کی ٹویٹس وائرل

    پرویز الہی کے جعلی ٹویٹر اکاؤنٹ کی ٹویٹس وائرل

    لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہی کے جعلی ٹویٹر اکاؤنٹ کی ٹویٹس وائرل،جعلی ٹویٹراکاونٹ سے من گھڑت بیانات،سوشل میڈیا صارفین پریشان،اطلاعات کےمطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹ پروزیراعلیٰ‌ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے نام سے ایک ٹویٹراکاونٹ متحرک ہے ،جس کے اکاونٹ سے بہت زیادہ پیغامات شیئر کیے جارہے ہیں

    چوہدری پرویز الٰہی کے نام سے یہ اکاونٹ جس کےہزاروں فالوورز بھی ہیں ،کوئی نامعلوم شخص آپریٹ کررہا ہےاور چوہدری پرویز الٰہی کے نام سے ایسے پیغامات پبلش کررہا ہے کہ دیکھنے والے بھی حیران وپریشان ہیں

     

    https://twitter.com/CMParvzElahi/status/1551980604237004802

    اس اکاونٹ سے ایسی ٹویٹس کی گئی ہیں کہ جن کو دیکھنے سے بظاہرجن کے بارے میں ٹویٹ کی گئی ہےکویقینا دُکھ پہنچتا ہے،اس میں سابق وزیراعظم عمران خان کے دورہ لاہور اور چوہدری پرویز الٰہی سے ملاقاتوں کو بھی بنیاد بنایاگیا ہے

    https://twitter.com/CMParvzElahi/status/1553802731860672519

    دوسری طرف وزیراعلیٰ ہاوس کی جانب سے یہ وضاحت کی گئی ہے کہ مذکورہ ٹویٹر اکاونٹ چوہدری پرویز الٰہی کا نہیں ہے اور کوئی من گھڑت اورجھوٹے بیانات ان سےمنسوب کرکے لوگوں کو گمراہ کررہا ہے ، اس لیے سوشل میڈیا صارفین اس جعلی اکاونٹ سے دور رہیں اور اس کے ذریعے ہونے والی پیغام رسانی کو مسترد کردیں‌، ساتھ یہ بھی کہا گیا ہے کہ چوہدری پرویز الٰہی کی طرف سے جوبیانات دیئے گئے ہیں انہوں نےنہیں‌دیے

     

    یاد رہے کہ چوہدری پرویز الٰہی جو کہ وزیراعلیٰ پنجاب بھی ہیں انکا اصل ٹویٹراکاونٹ کچھ اس طرح ہے

    https://twitter.com/chparvezelahi

    https://parvezelahi.com/

     

  • مفتاح  بھائی بجلی کے بِل پر ٹیکس واپس لیں :مریم نواز کا مطالبہ

    مفتاح بھائی بجلی کے بِل پر ٹیکس واپس لیں :مریم نواز کا مطالبہ

    لاہور:مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے ٹویٹر پر وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کو درخواست کی کہ بجلی کے بِل پر ٹیکس واپس لیں، تاجر بھائی پریشان ہیں اور شکوہ کر رہے ہیں۔ امید ہے آپ کوئی حل نکالیں گے۔

    مریم نواز کے ٹوئیٹ پر مفتاح اسماعیل نے جوابی ٹوئیٹ میں لکھا کہ وزیراعظم نے بھی ہدایت کی ہے کہ چھوٹے تاجر نئے ٹیکس قانون سے مکمل طور پر مطمئن ہوں۔

     

    دوسری جانب نائب صدرن لیگ مریم نواز اور وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کے درمیان رابطہ ہوا ہے جس میں مفتاح اسماعیل نے کل تاجروں سےملاقات کی یقین دہانی کرائی ہے۔

    عمران خان کا دورہ لاہور،پرویزالہیٰ سے ملاقات، پنجاب کابینہ کی تشکیل پر مشاورت

    وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ چھوٹے تاجروں کو مطمئن کرنے کے لیے کل ملاقات کروں گا۔

     

    مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ 150 یونٹس سے کم کے بل والی دکانوں کو اس ٹیکس سے مستثنیٰ رکھا جائے گا جبکہ ان دکانداروں سے بھی 3 ہزار روپے وصول کریںگے جو ایف بی آر میں رجسٹرڈ نہیں۔

    عمران خان عدالت میں پیش، دس مقدمات میں ضمانت منظور

    انہوں نے مزید لکھا کہ دکانوں کوکوئی ٹیکس نوٹس جاری نہیں کیا جائے گا اور نہ ہی ایف بی آر افسران ان کی دکانوں پر جائیں گے۔

    ہم کسی صورت دوبارہ عمران خان کووزیراعظم نہیں بننے دیں‌ گے :فضل الرحمن

  • عمران خان کی وزیراعلیٰ پنجاب،پارٹی رہنماوں سمیت اہم شخصیات سےاہم ملاقاتیں

    عمران خان کی وزیراعلیٰ پنجاب،پارٹی رہنماوں سمیت اہم شخصیات سےاہم ملاقاتیں

    لاہور:عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب ،ارکان پنجاب اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنماوں سے ملاقاتیں کی۔

    سابق وزیراعظم نے پنجاب کابینہ کےلیے ناموں پر مشاورت کی اور ڈاکٹر ثانیہ نشتر کو اہم ذمہ داری سونپ دی۔

    عمران خان کا دورہ لاہور،پرویزالہیٰ سے ملاقات، پنجاب کابینہ کی تشکیل پر مشاورت

    عمران خان کا کہنا تھا کہ ملک میں استحکام صاف وشفاف الیکشن سے ہی ممکن ہے، قوم کی توقعات اب پی ٹی آئی سے وابستہ ہیں۔

    چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ لوگ سیاست میں پیسہ بنانے آتے ہیں،لیکن اب عوامی شعور بیدار ہوچکا ہے، بچوں میں ملکی مسائل کے شعور کی بیداری خوش آئند ہے۔

     

    عمران خان عدالت میں پیش، دس مقدمات میں ضمانت منظور

    اس سے قبل عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کی ملاقات ہوئی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور، سیاسی صورتحال اور پنجاب کے انتظامی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    ملاقات میں صوبے کے عوام کو ریلیف دینے کے اقدامات پر بھی بات چیت ہوئی، اور عمران خان نے پنجاب کے عوام کو ریلیف دینے کیلئے تمام تر کاوشیں بروئے کار لانے کی ہدایت دی۔

    شہباز گل کا کہنا تھا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے ہدایات دی گئی ہیں، ریلیف سرگرمیوں پر عمران خان کو بریفنگ دی گئی ہے

    ہم کسی صورت دوبارہ عمران خان کووزیراعظم نہیں بننے دیں‌ گے :فضل الرحمن

    رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ عمران خان نے ریلیف سرگرمیاں تیز کرنے کی ہدایت کی ہے، احساس پروگرام کے حوالے سے بھی میٹنگ ہوئی، عمران خان 6 ڈویژن کے ایم پی ایز سے آج مل رہے ہیں

     

     

    چیرمین پی ٹی آئی عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں لاہور اور گوجرانوالہ ڈویژن کے ارکان اسمبلی،اقلیتی اور مخصوص نشستوں پر منتخب ارکان نے شرکت کی ، اس موقع پر عمران خان نے الیکشن میں عمدہ کارکردگی پر ارکان اسمبلی کی کاوشوں کو سراہا
     

    اجلاس میں لاہور اور گوجرانوالہ کے ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا،اجلاس میں سابق وزیر شفقت محمود، شہباز گل ،حافظ فرحت عباس،ڈاکٹریاسمین راشد،مراد راس، میان اسلم اقبال ،چیف وہیپ عباس علی شاہ اور دیگر متعلقہ افسران بھی شریک ہوئے

     

     

    اس کے ساتھ ساتھ ملتان اور بہاولپور ڈویژن کے ارکان اسمبلی نے عمران خان سے ملاقاتیں کیں اور اپنی اپنی تجاویز پیش کیں
    اس موقع پر مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ جنوبی پنجاب کو نظر انداز کرنے والوں کا وقت گزر چکا ، جنوبی پنجاب پی ٹی آئی کا گڑھ تھا، ہے اور رہے گا۔

     

  • بھارت کی آبی جارحیت جاری ؛ سیلابی پانی چھوڑ کرپاکستان کی مشکلات میں اضافہ کردیا

    بھارت کی آبی جارحیت جاری ؛ سیلابی پانی چھوڑ کرپاکستان کی مشکلات میں اضافہ کردیا

    لاہور: بھارت کی آبی جارحیت جاری ؛ سیلابی پانی چھوڑ کرپاکستان کی مشکلات میں اضافہ کردیا ، بھارت کی طرف سے یہ آبی حملہ پاکستان میں جاری سیلاب کی شدت میں اور اضافہ کررہا ہے

    پاکستانی حکام کے مطابق ورکنگ باؤنڈری کے علاقے ظفروال میں بھارت نے آبی جارحیت کرتے ہوئے نالہ ڈیک میں سیلابی پانی چھوڑدیا ہے، جس کے باعث نالہ ڈیک میں ظفروال کےمقام پراونچےدرجےکا سیلاب آگیا ہے۔

    یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ بھارت کی طرف سے بغیر اطلاع کے بہت زیادہ سیلابی پانی چھوڑے جانے کے باعث مقامی افراد میں سخت خوف وہراس پھیل گیا ہے اور نشیبی علاقوں میں رہنے والے افراد نے بڑے پیمانے پر نقل مکانی شروع کردی ہے۔

    جنگی جنون میں مبتلا بھارت نے پاکستان آبی جارحیت کرنے کا فیصلہ کرلیا

    اس وقت پاکستان کے ان سرحدی علاقوں میں اس سیلابی پانی سے کیا کیفیت ہے اس حوالے سے محکمہ انہارکے حکام کا کہنا ہے کہ نالہ ڈیک میں اس وقت بارہ ہزارسےزائد کیوسک پانی کا ریلا گزر رہا ہے، رات گئے اس میں مزید اضافے کا امکان ہے۔

    بھارتی آبی جارحیت سے عارف والا کے مقام پر دریائے ستلج کا حفاظی بند ٹوٹ گیا

    دوسری جانب بھارت کیجانب سےدریائےچناب میں چھوڑاگیا سیلابی ریلہ جھنگ ہیڈ تریموں پہنچ گیا ہے، فلڈ کمیشن کے مطابق ہیڈ تریموں کے مقام پر پانی کے بہاؤمیں مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے۔

    پاکستانی حکام کے مطابق اس وقت ہیڈ تریموں کے مقام پر پانی کی آمد ایک لاکھ 10ہزارکیوسک تک جاپہنچی ہے، جس کے باعث حافظ آباد، پنڈی بھٹیاں، جلال پوربھٹیاں، چنیوٹ، گوجرانوالہ، سیالکوٹ کی سیکڑوں ایکڑ اراضی متاثرہوچکی ہے۔

    بھارتی آبی جارحیت،پاکستان کا پانی روکنے کے منصوبہ کی دی مودی سرکار نے منظوری

    دریائے چناب پراس وقت کیاطوفانی کیفیت ہے اس سے متعلق فلڈ کمیشن نے دریائےچناب اورراوی کےندی نالوں میں سیلاب سےمتعلق الرٹ جاری کرتے ہوئے بتایا کہ آئندہ چوبیس گھنٹےکے دوران طغیانی اورشدید سیلاب کا خدشہ ہے۔

  • پنجاب اسمبلی کا اجلاس، چیف الیکشن کمشنرکے مستعفیٰ ہونے کی قرارداد منظور

    پنجاب اسمبلی کا اجلاس، چیف الیکشن کمشنرکے مستعفیٰ ہونے کی قرارداد منظور

    پنجاب اسمبلی نے الیکشن کمیشن کو جانب دار قرار دیتے ہوئے عملے اور چیف الیکشن کمشنر کو مستعفی ہونے کی قرارداد منظور کرلی۔ پنجاب اسمبلی کا اجلاس اسپیکر سبطین خان کی زیر صدارت شروع ہوا۔ اسپیکر نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان مسلم لیگ (ق) کے متفقہ امیدوار واثق قیوم عباسی بلا مقابلہ ڈپٹی اسپیکر منتخب ہوئے ہیں کیوں کہ ان کے مدمقابل کسی اور امیدوار نے کاغذات نامزدی جمع نہیں کرائے۔ بعدازاں اسپیکر نے نومنتحب ڈپٹی اسپیکر واثق قیوم سے حلف لے لیا۔

    آج پاکستان کو بچایا ہے تو نواز شریف حکومت نے بچایا ہے،مفتاح اسماعیل

    حلف کے بعد حکومتی رکن سید علی عباس نے الیکشن کمیشن کے خلاف قرارداد پیش کی جسے کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا۔ قرارداد میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن غیرجانب دار نہیں رہا اس لیے الیکشن کمیشن کا عملہ اور الیکشن کمشنر فوری طور پر مستعفی ہوں۔ قرارداد میں کہا گیا کہ یہ ایوان شفاف انتحابات کے لیے الیکشن کمیشن کی ٹھوس شواہد پر تبدیلی کا مطالبہ کرتا ہے، ایوان چیف الیکشن کمشنر اور ان کے ممبران پر عدم اعتماد کا اظہار کرتا ہے۔

    قرارداد میں مزید کہا گیا کہ یہ ایوان عالمی سازش کے تحت تحریک انصاف کی حکومت کے خاتمے کی مذمت کرتا ہے، ابتر سیاسی صورتحال، مہنگائی اور ملک کو معاشی بدحالی سے نکالنے کا واحد حل الیکشن ہیں۔

    عمران خان کا دورہ لاہور،پرویزالہیٰ سے ملاقات، پنجاب کابینہ کی تشکیل پر مشاورت

     

     

    بعدازاں پنجاب اسمبلی نے سیکریٹری قانون کو دئیے گئے پنجاب اسمبلی کے اختیارات دوبارہ سیکریٹری اسمبلی کو دینے کا بل منظور کر لیا گیا، قبل ازیں ن لیگ کی حکومت میں پنجاب اسمبلی سیکریٹریٹ کے اختیارات سیکریٹری قانون کو دے گیے گئے تھے۔دریں اثنا پنجاب اسمبلی کا اجلاس پندرہ اگست تک ملتوی کردیا گیا۔