Baaghi TV

Category: لاہور

  • محترمہ فاطمہ جناح کا 129 واں یوم پیدائش آج منایا جا رہا ہے

    محترمہ فاطمہ جناح کا 129 واں یوم پیدائش آج منایا جا رہا ہے

    بانی پاکستان کی ہمشیرہ و مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کا 129 واں یوم پیدائش آج منایا جا رہا ہے۔

    باغی ٹی وی مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کا 129 واں یوم پیدائش آج منایا جا رہا ہےتاہم اس حوالے سےملک بھر میں مختلف سیاسی و سما جی تنظیموں کے زیراہتمام تقاریب کا ناعقاد کیا جا رہا ہے جن میں مادرملت کی زندگی، ملک وملت کیلیے عظیم خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔

    مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح ؒ 30جولائی 1893 کو کراچی میں پیدا ہوئیں، محترمہ فاطمہ جناح قائد اعظم محمد علی جناح کے بہن بھائیوں میں ان کے سب سے زیادہ قریب تھیں 1919 میں یونیورسٹی آف کلکتہ سے انہوں نے ڈینٹل سرجن کی ڈگری حاصل کرنے کے بعد ممبئی میں باقاعدہ پریکٹس کی ان کی شادی 1918 میں ہوئی تھی۔ لیکن جب 1929 میں ان کے خاوند کا انتقال ہوگیا تو وہ اپنا نجی کلینک بند کرکے بھائی کے گھر منتقل ہوگئیں۔

    بھائی محمد علی جناح کے گھر منتقل ہونے کے بعد انہوں نے قیام پاکستان کی جدوجہد میں نمایاں کردار ادا کیا محترمہ فاطمہ جناح نے بھائی محمدعلی جناح کیساتھ ملکر آزادی تحریک میں اہم ترین کردار ادا کیا۔ فاطمہ جناح آزاد وطن کے حصول کیلئے پیش پیش رہیں۔

    مادر ملت محترمہ فاطمہ جناحؒ نے تحریک پاکستان کے دوران نہ صرف مسلم خواتین کی رہنمائی کی بلکہ قائداعظم محمد علی جناح کی بھرپور اخلاقی مدد کرتے ہوئے نئے وطن کے حصول کے مشن میں‌ عملی طور پر ان کے ساتھ رہیں مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح ؒ نے برصغیر کی مسلم خواتین کو ایک پلیٹ فارم پرجمع کر کے حصول پاکستان کی منزل کو آسان بنایا۔ قائداعظم کے شانہ بشانہ رہ کر ان کا حوصلہ بڑھاتیں اور سیاسی معاملات میں انھیں قابل عمل مشورے دیتیں۔ ان کی ذات میں بھی وہی اصول اور قائدانہ صلاحیت تھی جو قدرت نے ان کے بھائی کو ودیعت کر رکھی تھی-

    انھوں نے 1965 میں متحدہ اپوزیشن کے پلیٹ فارم سے منصب صدارت کیلیے ایوب خان کا مقابلہ کیا لیکن کامیابی سے ہمکنار نہ ہو سکیں، محترمہ فاطمہ جناح 9 جولائی 1967 کو انتقال کر گئیں۔

  • عمران خان کا  دورہ لاہور،پرویزالہیٰ سے ملاقات، پنجاب کابینہ کی تشکیل پر مشاورت

    عمران خان کا دورہ لاہور،پرویزالہیٰ سے ملاقات، پنجاب کابینہ کی تشکیل پر مشاورت

    چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان وزیر اعلیٰ آفس لاہور پہنچ گئے ،وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی نے چیرمین پی ٹی آئی عمران خان کاخیرمقدم کیا.چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے وزیر اعلی چودھری پرویز الٰہی اور سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی نے ملاقات کی.ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، سیاسی صورتحال اور پنجاب کے انتظامی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا.صوبے کے عوام کو ریلیف دینے کے اقدامات پر بھی بات چیت کی گئی.

    عمران خان نے پنجاب سے غیر آئینی و غیر قانونی حکومت کے مکمل خاتمے پر چودھری پرویزالٰہی اور مونس الٰہی کو مبارکباد دی ، چودھری پرویزالٰہی نے سیاسی وفاداریاں بدلنے والوں کے خلاف بھرپور موقف پر کھڑا رہنے پر عمران خان کی سیاسی بصیرت کو سراہا ،عمران خان نے پنجاب کے عوام کو ریلیف دینے کیلئے تمام تر کاوشیں بروئے کار لانے کی ہدایت کی. وزیر اعلی چودھری پرویزالٰہی نے سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے کئے گئے حکومتی اقدامات سے آگاہ کیا

    عمران خان نے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کو مزید تیز کرنے کی ہدایت کی،

    عمران خان نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی ہرممکن مدد کی جائے۔ چودھری پرویزالٰہی کا کہنا تھا کہ متاثرین سیلاب کی مدد کے لیے انتظامیہ اور متعلقہ ادارے متحرک ہیں، جاں بحق افراد کے لواحقین کو 8، 8 لاکھ روپے مالی امداد کا اعلان کیا ہے۔

    زرائع کے مطابق عمران کان نے چوہدری پرویزالہی کی ملاقات میں پنجاب کابینہ کی تشکیل، صوبے کی انتظامی صورتحال اور آئندہ ترجیحات پر مشاورتکی گئی.تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پنجاب کے تمام ڈویژن کے پی ٹی آئی اور ق لیگ کے ارکان اسمبلی سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

    چیئرمین تحریک انصاف سے نو منتخب سپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان، نومنتخب ڈپٹی سپیکر واثق قیوم عباسی بھی ملاقات کریں گے،عمران خان مختلف انتظامی اجلاسوں کی صدارت کریں گے، پنجاب کابینہ کے لئے ناموں کو بھی حتمی شکل دی جائے گی۔

  • آٹوموبائل انڈسٹری کوقومی معشیت میں کلیدی حیثیت حاصل ہے،سیکرٹری صنعت

    آٹوموبائل انڈسٹری کوقومی معشیت میں کلیدی حیثیت حاصل ہے،سیکرٹری صنعت

    سیکرٹری صنعت و تجارت ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے کہا ہے کہ آٹوموبائل انڈسٹری کوقومی معشیت میں کلیدی حیثیت حاصل ہے تاہم جی ڈی پی میں اس کاشیئر بڑھانے اور گلوبل مارکیٹ میں اپنا مناسب حصہ حاصل کرنے کیلئے حائل مشکلات اور چیلنجز کودور کرنا ہوگا، یہ سیکٹر ویلیو ایڈڈ ایکسپورٹس کے شاندار مواقع فراہم کررہا ہے اس لئے پنجاب حکومت آٹوموبائل انڈسٹری کے فروغ کیلئے ہر ممکن تعاون فراہم کررہی ہے.

    سیکرٹری صنعت و تجارت نے یہ بات پاپام کے زیر اہتمام ایکسپو سینٹر جوہر ٹاؤن میں صنعتی سیمپوزیم سے خطاب کرتے ہوئے کہی، ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے کہا کہ حکومت صنعتوں کے فروغ کیلئے پرعزم ہے، پنجاب میں سرمایہ کاری دوست ماحول موجود ہے،آٹوموٹواور انجینئرنگ سیکٹر سمیت انڈسٹری کے فروغ کیلئے سازگار فضا موجود ہے، انہوں نے کہا کہ صوبے میں 10 سپیشل اکنامک زونزز فنکشنل ہیں اور تین نئے اکنامک زونزز کیلئے وفاقی حکومت کو سفارشات بھجوائی گئی ہیں، ان خصوصی اقتصادی زونز میں ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لئے وسیع مواقع موجود ہیں.

    انہون نے کہا کہ صوبے میں سرمایہ کاروں کیلئے 24سمال انڈسٹریل اسٹیٹس بھی موجود ہیں، انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور آٹوموبائل اور انجینئرنگ سیکٹر کے فروغ میں نمایاں کردار ادا کر رہی ہے اسی طرح تیانجن یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی، میر چاکر خان یونیورسٹی ڈی جی جی خان اور رسول یونیورسٹی منڈی بہاؤ الدین اعلیٰ معیار کے ٹیکنالوجسٹس پیدا کررہی ہیں، ضرورت اس امر کی ہے کہ اکیڈمیا اور صنعت کے مابین روابط بڑھائے جائیں، سیکرٹری صنعت و تجارت نے سیمنار کے انعقاد پرپاپام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ایسے سیمنار پالیسی سازی کے عمل میں معاون ثابت ہوتے ہیں، اس سیمپوزیم میں سامنے آنے والی سفارشات سے استفادہ کیا جائے گا.

    سیکرٹری صنعت و تجارت ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے تین روزہ پاکستان آٹوشو کے انعقاد کو بھی خوش آئند قرار دیا، اس ایونٹ میں مقامی اور عالمی 153سے زائد نمائش کنندگان شریک ہیں، کاریں، ٹریکٹر اور موٹر سائیکل بنانے والی فیکٹریوں کے علاوہ آٹوپرزہ جات بنانے والے کارخانوں نے سٹالز لگا رکھے ہیں. چئیرمین پاپام عبدالرزاق گوہر، چیف آرگنائزر سیمپوزیم افتخار احمد اور دیگر نے بھی سیمنار سے خطاب کیا جبکہ صنعتکاروں کی بڑی تعداد نے سیمنار میں شرکت کی.

  • چودھری پرویز الٰہی کا سیلاب متاثرین کے لئے مالی امداد کااعلان

    چودھری پرویز الٰہی کا سیلاب متاثرین کے لئے مالی امداد کااعلان

    وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی زیرصدارت اجلاس منعقد ہوا.اجلاس میں وزیراعلی نے ڈیرہ غازی خان، راجن پور، مظفر گڑھ اور میانوالی کے سیلاب متاثرین کے لئے مالی امداد کااعلان کر دیا.

    بلوچستان میں سیلاب،وزیراعظم کا جاں بحق افراد کے لواحقین کو10لاکھ دینے کا اعلان

    وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ پنجاب حکومت سیلاب سے جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کو 8،8لا کھ روپے مالی امداد دے گی، گھروں، فصلوں او رمویشیوں کے نقصانات کا تخمینہ لگا کر متاثرہ افراد کی مالی معاونت کی جائے گی، سیلاب متاثرہ علاقوں میں سب سے پہلے ریسکیو 1122کا عملہ پہنچا۔

    وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے متاثرہ علاقوں میں سڑکوں کی جلد تعمیر ومرمت کاحکم دیا.ان کا کہنا تھا کہ سڑکوں کی بحالی کا کام جنگی بنیادوں پر شروع کیاجائے- وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے سیلاب متاثرہ علاقوں میں میڈیکل کیمپس لگانے کی ہدایت بھی کی.

    چودھری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ میڈیکل کیمپس میں سیلاب متاثرین کو وبائی امراض سے بچاؤ کی ویکسین بھی لگائی جائے، سانپ کاٹنےاور ہیضہ سے بچاؤ کی ادویات میڈیکل کیمپس میں دستیاب ہونی چاہئیں، سیلاب متاثرین میں خشک راشن تقسیم کیاجائے، ڈی واٹرنگ پمپس کے ذریعے سیلابی پانی کی نکاسی کو یقینی بنایا جائے-

     

    ملک بھر میں مزید بارشوں کی پیشگوئی

     

    چودھری پرویز الہٰی نے ہدایت کی کہ کمشنر،ڈپٹی کمشنرز،آر پی او اور ڈی پی اوزمنتخب نمائندوں کے سا تھ ملکر متاثرین کی دادرسی کے لیے کوئی کسراٹھا نہ رکھیں ، ریلیف کی تمام سرگرمیوں کی مانیٹرنگ کی جائے اور باقاعدگی سے رپورٹ پیش کی جائے، تمام متعلقہ محکمے مربوط انداز سے ریلیف کی سرگرمیوں کو مزید تیز کریں –

    وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ میں خود بھی جلد سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کروں گا، سیلاب سے متاثرہ بہن بھائیوں کوتنہا نہیں چھوڑیں گے-چودھری پرویز الٰہی

    وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی زیرصدارت اجلاس میں ڈیرہ غازی خان، راجن پور، مظفر گڑھ اور میانوالی کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیاگیا. اجلاس میں سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر یاسمین راشد،اراکین قومی و صوبائی اسمبلی سردار محمد خان لغاری، سیف الدین کھوسہ،جاوید اخترلنڈ، محی الدین کھوسہ، عامر نواز چانڈیہ،ثناءاللہ خان مستی خیل، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ محمدخان بھٹی،سابق چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ سلمان غنی،سابق پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ جی ایم سکندر، چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ، سیکرٹری صحت،ڈی جی پنجاب ایمرجنسی سروسزاور متعلقہ حکام نے شرکت کی.

  • سیلاب،حکومت کے ساتھ رفاہی ادارے بھی آگے بڑھیں،سراج الحق

    سیلاب،حکومت کے ساتھ رفاہی ادارے بھی آگے بڑھیں،سراج الحق

    امیر جماعت اسلامی سراج الحق خصوصی دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے جہاں آج بلوچستان کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کریں گے.سراج الحق بلوچستان میں جاری کارکنان اور الخدمت کی امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیں گے .

    ملک بھر میں مزید بارشوں کی پیشگوئی

    امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ عوام مصیبت کی اس گھڑی میں بڑھ چڑھ کرامدادی کاموں میں حصہ لیں، میڈیکل کیمپ بھی لگائے جائیں تاکہ زخمیوں اور بیماروں کو بروقت طبی امدا د مہیا کی جاسکے،
    جماعت اسلامی اور الخدمت فاﺅنڈیشن کے کارکنان کی سیلاب متاثرین کے لیے ملک بھر میں سرگرمیاں قابل تحسین ہیں.

     

    بلوچستان میں سیلاب،وزیراعظم کا جاں بحق افراد کے لواحقین کو10لاکھ دینے کا اعلان

     

     

    انہوں نے مزید کہا کہ ایک بار پھر حکومت کی نا اہلی کھل کر سامنے آ گئی ہے ،حکومت کے ساتھ ساتھ فلاحی تنظیمیں اور رفاہی ادارے بھی آگے بڑھیں ،عوام اپنے مصیبت زدہ بہن بھائیوں کی مددکیلئے دل کھول کر عطیات دیں .

     

    سندھ :مون سون بارشوں کی دوران جاں بحق افراد کی 100 ہوگئی

     

    دوسری جانب وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ بلوچستان سمیت ملک بھر میں سیلاب اور طوفانی بارشوں سے متاثرہ عوام کے ریسکیو، ریلیف اور بحالی کے لئے دن رات کوششیں جاری ہیں۔ متاثرہ بہنوں، بھائیوں اور بچوں کی مکمل بحالی اور نقصانات کے ازالے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے ، مشکل اور آزمائش کی اس گھڑی میں انہیں تنہاءنہیں چھوڑیں گے۔ بلوچستان سمیت صوبائی حکومتوں سے مل کر متاثرین کی امداد اور بحالی کے لئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے۔

    وزیراعظم شہبازشریف بلوچستان کے سیلاب اور طوفانی بارشوں سے تباہی کا شکار جھل مگسی کے علاقوں اور ا س کے مضافاتی دیہات کے جائزے کے دوران متاثرہ عوام اور میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔ وزیراعظم نے متاثرہ علاقوں کا فضائی جائزہ بھی لیا۔ وزیراعظم گاﺅں شمبانی میں رکے اور سیلاب متاثرین عوام سے ملے اور ان کی شکایات سنیں۔ وزیراعظم کو اپنے درمیان موجود پاکر اور ان کے تسلی دینے پر متاثرین نے وزیراعظم زندہ باد کے نعرے لگائے اور ان کی آمد پر شکریہ ادا کیا۔

    اس موقع پر وزیراعظم نے متاثرین سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ میں آج آپ کو یہ یقین دہانی کرانے آیا ہوں کہ وزیراعلی عبدالقدوس بزنجو اوران کی صوبائی حکومت کے ساتھ ہم مل کر وفاقی حکومت آپ کی پوری مدد کریں گے۔ بلوچستان سمیت پورے پاکستان میں متاثرین کی مدد کریں گے۔ جہاں جہاں جہاں نقصان ہوا ہے، وہاں ریلیف پہنچا رہے ہیں۔ ان شاءاللہ آپ کے ساتھ پوری پوری مدد کریں گے۔ وزیراعظم شہبازشریف نے کہاکہ بارشوں سے پچھلے تیس سال کا ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے ۔ ماضی نسبت اس مرتبہ کئی گنا زیادہ بارشیں ہوئی ہیں۔ تقریبا پورے پاکستان میں تقریبا 300 سے زائد لوگ اللہ کو پیارے ہوگئے ہیں۔ بلوچستان میں 124 لوگ وفات پاگئے ہیں جن میں خواتین، مرد اور بچے شامل ہیںجبکہ بے شمار لوگ زخمی ہوئے ہیں۔

    وزیراعظم شہبازشریف نے کہاکہ مالی معاوضہ جانی نقصان کا ازالہ نہیں ہوسکتا۔ زندگی بھر لوگ اپنے پیاروں کو ہمیشہ یاد کرتے رہتے ہیں۔ یہ غم بھلایانہیں جاسکتا اور نہ ہی اس کی کوئی تلافی ہوسکتی ہے۔ لیکن بحرحال زندگی گزارنی ہے ۔ حکومت نے متاثرین کی امداد کے لئے حتی المقدورکوشش کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ بارشوں اور سیلاب سے جاں بحق ہونے والے افراد کے اہلِ خانہ کیلئے 10 لاکھ امداد فراہم کی جارہی ہے، زخمیوں کے ساتھ ساتھ متاثرہ گھروں میں کچے اور پکے گھروں کو پہنچنے والے نقصانات پر امداد کو یکساں اور بڑھانے کا حکم دیا ہے۔ زخمیوں کی امداد کو 50 ہزار سے بڑھا کر 2 لاکھ کردیا ہے جبکہ جزوی طور پر متاثرہ مکانات کی امداد 25 ہزار سے بڑھا کر اڑھائی لاکھ اور مکمل طور پر متاثرہ گھروں کیلئے 50 ہزار سے بڑھا کر 5 لاکھ کردی گئی ہے۔ وزیراعظم نے حکم دیا کہ فوری طور پر میڈیکل کیمپ قائم کیاجائے۔ ادویات اور ویکسین فراہم کی جائے۔ انہوں نے جانوروں کے علاج معالجے کے لئے ویٹنری ڈاکٹروں کی ٹیم بھی فوری بھجوانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے علاقے میں مزید کشتیاں اور راشن کے تھیلے فراہم کرنے کابھی حکم دیا۔ وزیراعلی بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے متاثرہ گاﺅں اور اس کے مضافات میں متاثرین کی مدد کے لئے ٹیمیں روانہ کردی ہیں۔

  • حکومت محض ایک قومی فریضہ سمجھتے ہوئے سنبھالی،گورنر پنجاب

    حکومت محض ایک قومی فریضہ سمجھتے ہوئے سنبھالی،گورنر پنجاب

    گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی صد سالہ گولڈ میڈلز ایوارڈ کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی.تقریب گورنر ہاوس لاہور میں منعقد ہوئی،تقریب میں چائنیز قونصل جنرل ژائو شیریں( Zhao shireen)، وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار، سید مرتضی محمود، لاہور چیمبر کے صدر میاں نعمان کبیر، سینئر نائب صدر میاں رحمن عزیز چن، نائب صدر حارث عتیق نےشرکت کی،تقریب میں لاہور چیمبر کے سابق صدور اور ایگزیکٹو کمیٹی ممبران بھی موجود تھے۔

    عمران خان نے پاکستان دشمن لابی سے ممنوعہ فنڈنگ حاصل کی،احسن اقبال

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے کہا کہ کاروباری برادری ملک کی معیشت میں اہم کردار اد کررہی ہے، فلاحی کاموں میں بھی کاروباری برادری کی خدمات قابل ذکر ہیں، اتحادی حکومت اقتدار کی خواہش پر قائم نہیں ہوئی. پاکستان کی معیشت کو دیوالیہ پن سے بچانے کے لئے وجود میں آئی.

    گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ حکومت محض ایک قومی فریضہ سمجھتے ہوئے سنبھالی۔ پاکستان کی معاشی خود انحصاری ہماری اصل منزل ہے. ہمیں معیشت کے بنیادی نکات پر قومی اتفاق رائے پیدا کرنا ہوگا.حکومتیں بدلنے سے معاشی پالیسیوں کا تسلسل نہیں رکنا چاہتے . تاجر برادری نےجس غیر معمولی مشکل معاشی حالات میں کئے گئے حکومت کے غیر معمولی اور مشکل فیصلوں کی تائید و حمایت کی ہے جو قابل فخرہے.

     

    ایسی بدتہذیبی کےخلاف اگراکیلا رہ گیا توبھی لڑوں گا:مولانا فضل الرحمان

     

     

    بلیغ الرحمان نے کہا کہ موجود حکومت نے ذمہ داری سنبھالتے ہی کاروباری برادری کو درپیش مسائل کے فوری حل کے لئے اقدامات اٹھائے، حکومت نے سولر پینلز پر ہر طرح کے ٹیکس کو بھی ختم کردیا ہے تاکہ سولر پینلز امپورٹ ہوسکیں اور تاجر برادری اور عوام کو سہولت مل سکے، حکومت نے مشکل ترین معاشی حالات کے باوجود عوام کے لئے آٹا ، چینی، گھی سمیت دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی کا پیکج دیا.

    گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ معاشی صورتحال میں بہتری کے ساتھ عوام کو مزیدریلیف فراہم کیا جائے گا، جس کے لئے حکومت مسلسل جدوجہد کررہی ہے.

    صدر لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نعمان کبیر نے کہا کہ 100 سالہ گولڈ میڈل ایوارڈ تقریب میں سابق صدور کو گولڈ میڈل دینے کا مقصد ان کی صنعت و تجارت کی خدمات کو سراہنا ہے، تااجر برادری نے پاکستان میں صنعت کے بنیادی انفراسٹرکچر کے قیام میں اہم کردار ادا کیا.

    تقریب کے اختتام پرگورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے لاہور چیمبر کے صدر میاں نعمان کبیر، سینئر نائب صدر میاں رحمن عزیز چن، نائب صدر حارث عتیق اور سابق صدور کو صنعت و تجارت کے لیے خدمات کے اعتراف میں گولڈ میڈلز دئیے.

  • تمام مجالس،عزاداری جلوسوں کو بھرپور سکیورٹی فراہم کر رہے ہیں،غلام محمود ڈوگر

    تمام مجالس،عزاداری جلوسوں کو بھرپور سکیورٹی فراہم کر رہے ہیں،غلام محمود ڈوگر

    یکم محرم الحرام پرمجالس اور عزاداری جلوسوں کی سیکیورٹی کیلئے لاہور پولیس کو ہائی الرٹ کر دیا گیا.

    سی سی پی او غلام محمود ڈوگر کا کہنا ہے کہ تمام مجالس،عزاداری جلوسوں کو بھرپور سکیورٹی فراہم کر رہے ہیں،محرم الحرام میں عزاداری جلوسوں،مجالس کی سکیورٹی پر 10 ہزار سے زائد افسران اور اہلکار تعینات کئے ہیں،محرم الحرام میں 5235مجالس منعقد،650سے زائد عزاداری جلوس برآمد ہونگے.

    سی سی پی او کے مطابق یکم سے دس محرم کے دوران مجموعی طور پر 3868 مجالس منعقد ہوں گی جبکہ 460 عزاداری جلوس برآمد ہوں گے،آج شہر میں 400سے زائد مجالس منعقد اور 10عزاداری جلوس برآمد ہونگے،تعینات افسران اور اہلکار انتہائی الرٹ رہیں،عزاداروں کے مکمل انخلا تک ڈیوٹی پوائنٹس نہ چھوڑیں، علما کرام محرم میں بین المسالک ہم آہنگی،بھائی چارے اور برداشت کے رویوں کو فروغ دیں.

    غلام محمود ڈوگر نے ہدایت کی کہ پولیس افسران عزاداری جلوسوں کے روٹس اور امام بارگاہوں کی سکیورٹی کا بار بار جائزہ لیں،بلند عمارات کی چھتوں پر سنائپرز تعینات،امام بارگاہوں پر وینٹیج پوائنٹس تشکیل دیئے ہیں،شرکا کو تین درجاتی سکیورٹی حصار سے گزرنے کے بعد ہی جلوسوں،مجالس میں شرکت کی اجازت دی جائے،مجالس کے انٹری پوائنٹس پر تعینات کمیونٹی رضا کاروں کو چیکنگ کی خصوصی تربیت دی گئی ہے.

    فلیش و ٹرابل پوائنٹس پر تنازعات کےحل کے لئے سنٹرل و ذیلی امن کمیٹیوں کے اجلاس منعقد کئے گئے،نویں اور دسویں محرم الحرام کے موقع پر ڈبل سواری پر مکمل پابندی ہوگی، مرکزی عزاداری جلوسوں کے راستوں پر موبائل سروس بھی مخصوص اوقات میں معطل رہے گی، ہوائی فائرنگ، اسلحہ کی نمائش پر کسی قسم کی کوئی رعائت نہیں برتی جائے گی،سیف سٹی کیمروں کی مدد سے عزداری جلوسوں کے روٹس کی مکمل سرویلنس کی جائے گی،مانیٹرنگ کےلئے عزاداری جلوسوں کے روٹس،مجالس عزا گاہوں میں اضافی کیمرے نصب کئے ہیں،

    غلام محمود ڈوگرنے بتایا کہ جلوس و مجالس کی مانیٹرنگ کے لئے مختلف مقامات پر کنٹرول رومزبھی قائم کئے گئے ہیں،سوشل میڈیا پر دل آزاری کرنے والے شر پسند اور اشتعال انگیز عناصر کو آڑے ہاتھوں لیا جائے گا،
    مرکزی عزاداری جلوسوں کے راستوں کو کنٹینرز اور خاردار تاریں لگا کر محفوظ بنایا جائے گا،یکم محرم سے سرچ اینڈ سویپ آپریشنز میں بھی تیزی لائی گئی ہے،فیلڈ میں جا کر اور سی سی ٹی وی کیمروں کی مددسے جلوس کے روٹس کی مانیٹرنگ کروں گا.

  • پنجاب میں کورونا کے 353 نئے کیس سامنے آگئے،ایک ہلاکت

    پنجاب میں کورونا کے 353 نئے کیس سامنے آگئے،ایک ہلاکت

    محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئرپنجاب نے کوروناوائرس کے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے اعدادوشمارجاری کردیئے.

    سیکرٹری صحت کا کہنا ہے کہ تمام شہری خاص طور پر کورونا کی مکمل احتیاط کو یقینی بنائیں۔ ہم صرف ویکسی نیشن اوراحتیاط کے ذریعے ہی کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روک سکتے ہیں- گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر سے کورونا کیسز 353 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

    سیکرٹری صحت کے مطابق صوبہ بھر میں کورونا کے کیسز کی کل تعداد 513,528 ہو چکی ہے۔اب تک صوبہ بھر میں 497,134 مریض علاج کے بعد مکمل صحت یاب ہو کر اپنے گھروں کو واپس جاچکے ہیں۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر میں کورونا کے باعث 1 ہلاکت لاہور سے رپورٹ ہوئی۔ صوبہ بھر میں کورونا کے باعث اموات کی کل تعداد 13,588 ہو چکی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 7823 تشخیصی ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔

    سیکرٹری صحت کے مطابق صوبہ بھر میں کورونا کےاب تک مجموعی طور پر 11,647,751 تشخیصی ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور سے کورونا وائرس سے 254 جبکہ فیصل آباد سے 32 کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملتان سے 15 جبکہ ٹوبہ ٹیک سنگھ سے 7 کیسز رپورٹ ہوئے۔ بہاولپور، گوجرانولہ اور راولپنڈی سے 6 چھے جبکہ سیالکوٹ سے 5 کیسز رپورٹ ہوئے۔ شیخوپورہ سے 4 جبکہ جھنگ سے 3 کیسز رپورٹ ہوئے۔ ساہیوال، رحیم یار خان اور میانوالی سے 2 دوکیسز رپورٹ ہوئے۔ وہاڑی، سرگودھا، لیہ اور اوکاڑہ سے 1ایک کیس رپورٹ ہوا۔ خوشاب، گجرات، ڈیرہ غازی خان، چینیوٹ اور بہاولنگر سے 1ایک کیس رپورٹ ہوا۔ صوبہ بھر کے تمام شہروں میں کورونا کے مثبت کیسز کی مجموعی شرح 4.5 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔

    سیکرٹری صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 13.8 فیصد، فیصل آباد سے 4.2 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔ ملتان میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 4.8 فیصد ، ٹوبہ ٹیک سنگھ 4.2 ریکارڈ کی گئی ۔ سیالکوٹ میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 2.8 فیصد ، راولپنڈی 0.4 ریکارڈ کی گئی ۔

    سیکرٹری صحت کے مطابق شہری کورونا کے خلاف خصوصی حفاظتی تدابیر اختیار کرکے خود کو محفوظ بنائیں۔ سماجی فاصلے اور ماسک کے استعمال کوہرصورت یقینی بنائیں۔12 سال سے زائد عمر کے تمام شہری کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لازمی اور فوری لگوائیں۔ریچ ایوری ڈورویکسی نیشن مہم کے چوتھے مرحلے کا آغاز کردیا گیا ہے .عوام کسی بھی قسم کی رہنمائی یا شکایات کے لئے1033 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔

  • ٹیکسز کی بھرمار، پبلک ٹرانسپورٹرز نے ملک گیر ہڑتال نے دھمکی دے دی

    ٹیکسز کی بھرمار، پبلک ٹرانسپورٹرز نے ملک گیر ہڑتال نے دھمکی دے دی

    حکومت کی جانب سے نئے ٹیکسز کی بھرمار پر پبلک ٹرانسپورٹرز نے ملک گیر ہڑتال دھمکی دے دی ۔تفصیلات کے مطابق انکم ٹیکس ، ٹول ٹیکس ، ٹوکن ٹیکس سمیت دیگر ٹیکسز میں بے جا اضافے کے خلاف ٹرانسپورٹرز میدان میں آگئے۔

    پبلک ٹرانسپورٹرز کی جانب سے لاری اڈا بادامی باغ سے لاہور پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ ریلی میں پبلک ٹرانسپورٹ گاڑیوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔پبلک ٹرانسپورٹرز کی جانب سے حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی اور دھمکی دی گئی کہ حکومت کی جانب سے 2 اگست تک ٹیکسز میں بے جا اضافہ واپس نہ لیا گیا تو ملک گیر ہڑتال ہو گی۔

    پبلک ٹرانسپورٹرز کی جانب سے احتجاج کے باعث ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا ہے اور لاری اڈا بادامی باغ کے باہر مین روڈ پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں۔

    چیئرمین ایکشن کمیٹی کا کہنا ہے کہ یکم اگست کو گورنر ہاؤس کے باہر احتجاجی ریلی نکالی جائے گی ۔حکومت کی جانب سے ہمارے مطالبات پورے نہ ہوئے تو تاریخی ہڑتال ہو گی ۔

     

     

    ادھر دوسری طرف وفاقی کابینہ نے پٹرول اور ڈیزل پر ڈیلرز مارجن 7 روپے بڑھانے کی سمری منظور کر لی۔‏مہنگائی کے ستائے عوام پر مزید بوجھ ڈال دیا گیا، وفاقی کابینہ نے ڈیلرز مارجن بڑھانے کی سمری سرکولیشن کے ذریعے منظورکر لی، پٹرول، ڈیزل پر ڈیلر مارجن بڑھا کر 7 روپے فی لٹر مقرر کرنے کی دی۔

    منظوری ڈیزل پر ڈیلر مارجن میں 2 روپے 87 پیسے کے منظوری دی گئی، پٹرول کے فی لٹر پر ڈیلر مارجن میں 2 روپے 10پیسے کا اضافہ منظور کیا گیا، ڈیلرز مارجن میں اضافے کا اطلاق یکم اگست سے ہو گا۔

    مارجن میں اضافے سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھی اضافے کا خدشہ ہے، پٹرولیم ڈیلرز کی جانب سے 18 جولائی کو ملک بھر میں ہڑتال کی کال دی گئی تھی، ہڑتال کی کال پر پٹرول ڈویژن نے مذاکرات کے ذریعے ڈیلرز مارجن بڑھانے کی حامی بھری تھی۔

  • عمران خان نے پاکستان دشمن لابی سے ممنوعہ فنڈنگ حاصل کی،احسن اقبال

    عمران خان نے پاکستان دشمن لابی سے ممنوعہ فنڈنگ حاصل کی،احسن اقبال

    لاہور:عمران خان نے پاکستان دشمن لابی سے ممنوعہ فنڈنگ حاصل کی،اطلاعات کے مطابق ن لیگ کے مرکزی رہنما چوہدری احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان نے پاکستان دشمن لابی سے ممنوعہ فنڈنگ حاصل کی ہے ،

    احسن اقبال نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں مہنگائی کے جن کو عمران خان نے بوتل سے نکالا تھا، احسن اقبال نے اس موقع پر پاکستان کی معاشی صورت حال پرتبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے پاکستان کی معیشت کو بچانے کی کوشش کی جس میں کامیاب ہوئے،

    احسن اقبال نے سابق وزیراعظم پرتنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہم عمران خان کا بوجھ اٹھا نے جا رہے ہیں کیونکہ یہ لوگ ہمارے ہیں، احسن اقبال کا کہنا تھا کہ عمران خان معیشت کو کمزور کر نے کی کوشش کر رہے ہیں، ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے سیاسی ٹمپرنگ کی ،

    وفاقی وزیراحسن اقبال نےکہا کہ عمران خان نے انقلاب لانے کے نام پر کروڑوں اربوں روپے ہتھیا لیے،عمران خان نے پیسے خفیہ اکاونٹس میں رکھ کر استعمال کئے، احسن اقبال نے مزید کہاکہ عمران خان نے ڈیم کے نام پر بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے ساتھ فراڈ کیا، عمران خان نے پاکستان دشمن لابی سے ممنوعہ فنڈنگ حاصل کی،