Baaghi TV

Category: لاہور

  • مجھے کم از کم یقین تھا فل کورٹ نہیں بنے گا ،مریم نواز

    مجھے کم از کم یقین تھا فل کورٹ نہیں بنے گا ،مریم نواز

    مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ مجھے کم از کم یقین تھا فل کورٹ نہیں بنے گا اور انصاف نہیں ملے گا اور یہی میں قوم کو بتانا چاہتی تھی!

    مریم نواز نے کہا کہ جب فیصلے آئین،قانون اور انصاف کے مطابق نا ہوں تو فُل کورٹ سے خطرہ رہتا ہے۔کیونکہ ایماندار ججز کے شامل ہونے سے فیصلے کی خامیاں منظرِ عام پر آ جاتی ہیں اور لوگ جان جاتے ہیں کہ فیصلہ آئین و قانون نہیں، ذاتی پسند و ناپسند کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔
    مگر اب کچھ بھی کر لیں،لوگ تو جان گئے!


    ‏ہمارے ۲۰ ووٹ بھی آپ نے ہم سے چھین لیےاور ق۔لیگ کے ۱۰ ووٹ بھی آپ نے PTI کو عطا کر دیے تو پرویز الہی صاحب کی majority تو آپ کی دین ہے می لارڈ !

    اس سے پہلے مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے حکومتی اتحاد کے رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ میں آج جب پریس کانفرنس کیلئے آرہی تھی تو مجھے بہت لوگوں نے روکا کہ میں یہ پریس کانفرنس نہ کروں، لیکن مجھے بہت سے حقائق آج قوم کے سامنے رکھنے ہیں،خالد مقبول صدیقی کی فلائٹ منسوخ ہوچکی ہے ،نہیں پہنچ پائے جماعت کی طرف سے پریس کانفرنس کی ذمہ داری تھی، اتحادی جماعتوں کی آمد پر شکریہ ادا کرتی ہوں،چرچل نے سوال کیاتھا کہ کیا عدالتیں انصاف دیں گی عوامی نمائندوں کو خود سے بڑھ کر سوچنا پڑتاہے، گزشتہ چند سال سے آج تک کےحقائق سامنے رکھنا چاہتی ہوں،فیصلوں کے اثرات آنے والے وقتوں پر بھی ہوتے ہیں ،اداروں کی توہین اداروں کے اندر سے ہوتی ہے عدلیہ کی توہین متنازعہ فیصلے کرتے ہیں، عوام نہیں،

    ن لیگی رہنما مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ ایک غلط فیصلہ سارے مقدمے کواڑا کررکھ دیتا ہے،ناانصافیوں کی فہرست بہت طویل ہے فیصلہ ٹھیک کیا جائے توتنقید کوئی معنی نہیں رکھتی، جب سے حمزہ شہباز وزیرِ اعلیٰ بنا ہے اسے کام نہیں کرنے دیا گیا۔ حمزہ کا الیکشن ہوا، جیت گئے، پی ٹی آئی سپریم کورٹ درخواست لے گئی،قوم نے دیکھا چھٹی کے دن رات کو سپریم کورٹ رجسٹری کھلی رجسٹرار خود گھر سے آیا اور کہا کہاں ہے پٹیشن،پی ٹی آئی نے رجسٹرار سے کہا ابھی پٹیشن تیار نہیں ہوئی ،جب پٹیشن آتی ہے، پہلے سے علم ہوتا ہے کہ بینچ کونسا ہوتا ہے،جب بنچ بنتا ہے تو لوگوں کو پتہ ہوتا ہے فیصلہ کیا ہو گا، یوسف رضا گیلانی کی سینیٹ الیکشن میں6 ووٹ مسترد قرار دیئے گئے،چودھری شجاعت کے کہنے پر بھی انہیں کورٹ بلا لیا گیا، یہ بھی ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ تھی،سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کو کیوں نہیں بلایا گیا؟ ٹرسٹی وزیراعلیٰ ،یہ کیاہے ،بلیک لاڈکشنری اور منفرد آئیڈیاز کہاں سے لے آتے ہیں ؟کبھی سنا ہے آپ نے کہ کوئی ٹرسٹی وزیراعلیٰ ہو ؟25 ارکان کو پارٹی ہیڈ کے خلاف ہونے پر ڈی سیٹ کیا گیا،ہمارے خلاف ہر مقدمے میں ایک ہی جج کو مونیٹرنگ جج لگایا گیا ہے واٹس آپ کال پر نوازشریف کے مقدمات کو لڑا گیا، کل کا مانیٹرنگ جج آج بھی تاحیات مانیٹرنگ جج ہے پارٹی ہیڈ اگر نوازشریف ہیں، پانامہ فیصلہ توردی کی ٹوکری میں جائے گا،پانامہ پر نواز شریف کو پارٹی صدارت سے ہٹا دیا گیا پارٹی ہیڈ سے سب کچھ چلتا ہے، ان سے صدارت لے لی گئی ، چودھری شجاعت کوبلایا جاتا ہے اور عمران خان پر آئین کی تشریح ہی بدل جاتی ہے

  • شہبازشریف سے شنگھائی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل کی ملاقات،مکمل تعاون کی یقین دہانی

    شہبازشریف سے شنگھائی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل کی ملاقات،مکمل تعاون کی یقین دہانی

    وزیراعظم محمد شہبازشریف سے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سیکرٹری جنرل ژانگ منگ نے آج لاہور میں ملاقات کی۔ وزیر اعظم نے سیکرٹری جنرل کو اہم ذمہ داری سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور انہیں ان کی سرپرستی میں تنظیم کے مقاصد اور ان مقاصد کی تکمیل میں پاکستان کی طرف سے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ وزیراعظم نے ایس سی او چارٹر اور شنگھائی اسپرٹ کے اصولوں کے لیے پاکستان کے مضبوط عزم کا اعادہ بھی کیا۔

    وزیر اعظم نے ایندھن اور اشیائے خوردونوش کی بلند قیمتوں اور اس کے نتیجے میں غذائی عدم تحفظ کے ساتھ ساتھ شنگھائی تعاون تنظیم کے ممبران سمیت بڑی تعداد میں ممالک کے لیے معاشی اور مالی مشکلات سے ظاہر ہونے والے موجودہ عالمی چیلنجوں پر روشنی ڈالی۔

    وزیراعظم نے اس امید کا اظہار کیا کہ ایس سی او کے تمام ارکان امن کے قیام اور بین الاقوامی یکجہتی اور تعاون کو بڑھانے کے لیے مل کر کام کرتے رہیں گے۔ شنگھائی تعاون تنظیم کے جامع ترقیاتی ایجنڈے کو سراہتے ہوئے، وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ SCO کا بنیادی مقصد SCO خطے کی ترقی اور خوشحالی ہے .

    وزیراعظم نے پاکستان کی ترجیحات اور قومی ترقی کے اہداف کے ساتھ ساتھ شنگھائی تعاون تنظیم کے فریم ورک میں دلچسپی کے اہم شعبوں بشمول تجارت اور معیشت , رابطہ اور نقل و حمل؛ غربت کے خاتمے؛ توانائی زراعت اور خوراک کی حفاظت؛ موسمیاتی تبدیلی؛ سیکورٹی؛ انفارمیشن ٹیکنالوجی؛ ڈیجیٹلائزیشن؛ اور ثقافتی روابط کی اہمیت پر روشنی ڈالی .

    وزیر اعظم نے انٹرا ایس سی او تجارت کے ساتھ ساتھ ترقیاتی اقدامات کو فروغ دینے کے لیے مناسب فنڈنگ ​​میکانزم تیار کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ ٹرانسپورٹ اور کمیونیکیشن روابط کو بڑھانے پر زور دیتے ہوئے وزیراعظم نے کنیکٹیویٹی ایجنڈے کی اہمیت پر زور دیا اور اس سلسلے میں اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ سی پیک ایک مفید ماڈل کے طور پر کام کر سکتا ہے۔

    وزیر اعظم نے متعدد مخصوص علاقائی اور عالمی سلامتی کے امور کے ساتھ ساتھ خطے اور اس سے باہر استحکام کو فروغ دینے میں ایس سی او کے کردار پر بھی اپنے نقطہ نظر کا اظہار کیا۔ اس تناظر میں، انہوں نے SCO-RATS کے کام کو بھی سراہا جہاں پاکستان، دیگر رکن ممالک کے ساتھ مل کر مشترکہ سیکورٹی چیلنجوں کا مقابلہ کرنے میں فعال کردار ادا کر رہا ہے۔ سیکرٹری جنرل نے ازبکستان میں شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ اور سربراہان مملکت کے اجلاس سے قبل اپنے دورے کا اہتمام کرنے پر حکومت پاکستان اور قیادت کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ سیکرٹری جنرل نے تمام شعبوں میں شنگھائی تعاون تنظیم کے کام اور سرگرمیوں میں پاکستان کی تعمیری شراکت کی تعریف کی اور مستقبل میں ایس سی او کی ترجیحات اور کوششوں کے حوالے سے فراہم کردہ رہنمائی پر وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا۔

    سیکرٹری جنرل نے ستمبر 2022 میں سمرقند میں ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے وزیر اعظم کو دی گئی دعوت پر روشنی ڈالی۔ SCO ایک 8 رکنی بین علاقائی کثیر الجہتی تنظیم ہے، جس کی بنیاد "شنگھائی اسپرٹ” پر ہے جس کا مطلب باہمی اعتماد اور احترام، مساوات، متنوع تہذیبوں کے احترام اور مشترکہ ترقی کا حصول ہے۔ اپنے قیام کے بعد سے دو دہائیوں میں، SCO ایک بڑا بین الاقوامی پلیٹ فارم بن گیا ہے جو عالمی جی ڈی پی میں 23 فیصد حصہ کے ساتھ دنیا کی 41 فیصد آبادی کی نمائندگی کرتا ہے۔ شنگھائی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل کے چار روزہ دورے نے اعلیٰ سطح پر مشاورت اور تنظیم سے پاکستان کی توقعات کو سمجھنے کا ایک اہم موقع فراہم کیا ہے۔

  • گورنر اسٹیٹ بینک کی تعیناتی کیلئے نام وزیراعظم سیکرٹریٹ کو ارسال

    گورنر اسٹیٹ بینک کی تعیناتی کیلئے نام وزیراعظم سیکرٹریٹ کو ارسال

    گورنر اسٹیٹ بینک کی تعیناتی کے لیے 6 نام وزیراعظم سیکرٹریٹ کو بھجوا دیئے گئے۔

    باغی ٹی وی : ذرائع کےمطابق وزارت خزانہ نےگورنر اسٹیٹ بینک کی تعیناتی کےلیے 6 نام وزیراعظم سیکرٹریٹ کوبھجوائے ہیں وزیرا عظم سیکرٹریٹ کو بھیجے گئے ناموں میں سابق صدر نیشنل بینک ڈاکٹر سعید احمد، عاصم معراج حسین، قائم مقام گورنر اسٹیٹ بینک مرتضیٰ سید، ایم ڈی پنجاب بینک ظفر مسعود کے نام شامل ہیں۔

    اس کے علاوہ ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک محمد جمیل اور سابق گورنر اسٹیٹ بینک محمد اشرف خان کا نام بھی گورنر اسٹیٹ بینک کے لیے شامل ہے۔

    ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ منگل کو ہونے والے اجلاس میں کسی گورنر اسٹیٹ بینک کے لیے ایک نام کی منظوری دے گی۔

    اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ایک سابق گورنر کے مطابق کیبنٹ ڈویژن اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے نئے گورنر کی تقرری دو ایک روز میں کابینہ کے ارکان میں سرکولیٹ کرے گی۔

    وزارت خزانہ کی خواہش ہے کہ کسی ماہر اقتصادیات کو گورنر اسٹیٹ بینک لگانا چاہئے تاکہ وہ آئی ایم ایف کے موجودہ پروگرام کو بخیرو خوبی مکمل کرائے‘ ویسے بھی ملک و قوم کو سنگین اقتصادی چیلنجوں کا سامنا ہے-

    جبکہ دوسری طرف اسٹیٹ بینک آف پاکستان ایکٹ میں آئی ایم ایف کے دباؤ پر پی ٹی آئی حکومت نے جو ترامیم کی ہیں اُن کے نتیجے میں گورنر اسٹیٹ بینک آل پاورفل بنا دیا گیا ہے اور وہ وفاقی حکومت کا مرہون منت نہیں ہے‘ اپنے تمام فیصلے حکومتی ہدایت کی بجائے آئی ایم ایف کے اصولوں پر کرے گا پی ٹی آئی نے گورنر اسٹیٹ بینک کے عہدے کی معیاد آئی ایم ایف کے کہنے پر تین سال سے بڑھا کر پانچ سال کر دی ہے۔

  • انٹر بینک میں ڈالر 230 روپے کا ہو گیا

    انٹر بینک میں ڈالر 230 روپے کا ہو گیا

    ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ۔

    باغی ٹی وی : انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے پیر کے روز کاروباری ہفتے کے آغاز پر ایک بار پھر انٹربینک میں ڈالرکی قدر میں اضافہ دیکھا جارہا ہے اور ڈالر کی قدر میں اب تک ایک روپے 67 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔

    انٹربینک میں اس وقت ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر 230 روپے پر ٹریڈ کررہا ہے-

    واضح رہے کہ انٹربینک میں گزشتہ ہفتے بھی ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر برقرار رہا اور کاروبار کے اختتام پر ڈالر 228.37 روپے پر بند ہوا-

  • تحریک نفاذ فقہ جعفریہ پاکستان کے سربراہ  آغا سید حامد علی شاہ موسوی انتقال کر گئے

    تحریک نفاذ فقہ جعفریہ پاکستان کے سربراہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی انتقال کر گئے

    تحریک نفاذ فقہ جعفریہ پاکستان کے سربراہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی قضائے الہی سے انتقال کر گئے ہیں۔

    باغی ٹی وی : سید حامد علی شاہ موسوی کے فرزندان آغا سید محمد مرتضیٰ موسوی اور آغا سید علی روح العباس موسوی کے مطابق نماز ِ جنازہ سوموار 25جولائی گیارہ بجے دن مرکزی امام بارگاہ جامعۃ المرتضیٰ جی نائن فور اسلام میں ادا کی جائے گی۔

    آغا حامد موسوی 1984 سے تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کی سربراہی کررہے تھے۔

    تحریک نفاذ فقہ جعفریہ پاکستان کے سربراہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی ہیں یہ جماعت جنرل ضیاء الحق کی جانب سے پاکستان کو فرقہ وارانہ سٹیٹ بنانے کے رد عمل میں 1979میں وجود میں آئی اور مفتی جعفر حسین اس کے پہلے سربراہ منتخب ہوئے۔

    آغا سید حامد علی شاہ موسوی پاکستان کی سب سے بڑی اور فعال شیعہ تنظیم تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے سربراہ تھے جنہیں مفتی جعفر حسین کے انتقال کے بعد 9-10 فروری 1984 کو اسد آباد دینہ جہلم میں منعقد ہونے والے آل پاکستان شیعہ کنونشن میں ‘قائد ملت جعفریہ’ منتخب کیا گیا۔اس تاریخی شیعہ کنونش کی صدارت علامہ اظہر حسن زیدی اعلیٰ اللہ مقامہ اور آیۃ اللہ العظمی علامہ ضمیر الحسن نجفی لکھنوی اعلیٰ اللہ مقامہ نے فرمائی تھی آغا سید حامد علی شاہ موسوی اپنے تقوی ، پرہیز گاری اورانسانیت دوستی کی وجہ سے شہرت رکھتے ہیں ۔ آپ کے عقیدت مندوں میں بلاتفریق شیعہ و سنی تمام مکاتب فکر کے لوگ شامل ہیں ۔

    آغا سید حامد علی شاہ موسوی وریامال چکوال کے معروف سادات گھرانے سے تعلق رکھتےہے۔آپ نے 12 مئی 1940ء میں گوٹھ خان صاحب تھرپارکر (موجودہ میر پور خاص) سندھ میں آنکھ کھولی جہاں آپ کے خانوادہ کی زرعی زمینیں تھیں۔ آپ نے ابتدائی تعلیم مڈل اسکول کریالہ چکوال سے حاصل کی۔ بعد ازاں دینی تعلیم کے لیے معروف دینی درسگاہ دار العلوم محمدیہ تشریف لے گئے ۔ کچھ ہی عرصہ بعد آپ اعلیٰ دینی تعلیم کے لیے حوزہ علمیہ نجف اشرف عراق تشریف لے گئے۔

    آغا سید حامد علی شاہ موسوی پاکستان میں لڑی جانے والی پراکسی وار کے خلاف آواز بلند کی اور واضح کیا کہ بیرونی قوتیں پاکستان میں مختلف مکاتب کو لڑاکر واحد اسلامی نظریاتی ریاست کو کمزور کرنا چاہتی ہیں انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ پاکستان میں مذہبی جماعتوں کو ملنے والی بیرونی امداد کو روکا جائے ۔

  • 14 سالہ بچے سے ’بدفعلی‘ کرنے والا مدرسہ معلم گرفتا

    14 سالہ بچے سے ’بدفعلی‘ کرنے والا مدرسہ معلم گرفتا

    لاہور: پنجاب پولیس نے 14 سالہ بچے سے ’بدفعلی‘ کرنے والے مدرسہ معلم کو گرفتار کرلیا۔

    باغی ٹی وی : پنجاب پولیس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق جوہر ٹاؤن پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 14 سالہ بچے سے زیادتی کرنے والا ملزم کو گرفتار کیا۔

    راولپنڈی میں 10 سالہ بچہ زیادتی کے بعد قتل

    پولیس کے مطابق ملزم قاری امین مدرسہ میں بچوں کو پڑھاتا تھا، جس نے طالب علم بچے کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔متاثرہ بچے کی والدہ کی درخواست پر جوہر ٹاؤن پولیس ملزم کے خلاف کارروائی عمل میں لائی۔

    ایس پی صدر حسن جاوید بھٹی نے کہا کہ بچوّں کیساتھ جنسی جرائم میں ملوث ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں، معلم کے خلاف مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔

    قبل ازیں راولپنڈی میں تھانہ واہ کینٹ کے علاقے میں دن کے وقت گھر سے کھیلنے کے لیے نکل کر لاپتہ ہونے والے 10 سالہ بچے کی لاش کھیت سے برآمد ہوئی تھی-

    راجن پور: تحقیقات میں غیر ملکی خاتون کے ساتھ زیادتی ثابت نہ ہوسکی

    پولیس کا کہنا تھا کہ معیز نامی دس سالہ بچہ دن دو بجے کے قریب گھر سے کھیلنے کے لیے باہر گیا اور واپس نہیں آیا جس کو تلاش کیاگیا تو بچے کی لاش گھر سے دوسری گلی کے قریب کھیتوں میں پڑی ملی جسکے سر پر زخم کا نشان بھی تھا۔

    ایس ایس پی انوسٹی گیشن کا کہنا تھا کہ واقعہ کی تمام زاویوں پر تحقیقات کرکےملوث ملزم/ملزمان کو جلد گرفتارکرکے کڑی سزا دلوائی جائے گی۔

    پولیس کے مطابق بچے کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا تھا پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بچے کو زبردستی کانشانہ بنائے جانے کی تصدیق ہوئی تھی-

    امریکا: پارک میں فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق

  • شک کئے جانے پر داماد نے سسرالیوں کے مکان کو نذر آتش کردیا

    شک کئے جانے پر داماد نے سسرالیوں کے مکان کو نذر آتش کردیا

    پنجاب کے دارالحکومت لاہورمیں داماد نے شک کئے جانے پر اشتعال میں آکر سسرالیوں کے مکان کو نذر آتش کردیا-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق موچی گیٹ پر داماد نے معمولی تنازعے پر سسرالیوں کے مکان کو آگ لگادی جس کے باعث چار منزلہ رہائشی عمارت زمین بوس ہوگئی حادثے کے دوران مکان کے رہائشیوں نے دیواریں پھلانگ کر جان بچائی تاہم ملزم کا برادر نسبتی آگ کی لپیٹ میں آکر شدید جھلس گیام، جسے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ملزم نے کیمیکل پھینک کر گھر کو آگ لگائی اور موقع سے فرار ہوگیا، آگ اتنی شدید تھی کہ مکان میں موجود سارا سامان جل کر راکھ ہوگیا واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچی اور مکان میں لگی خوفناک آگ پر قابو پایا، کولنگ کا عمل جاری ہے۔

    پولیس کو دئیے گئے بیان میں سسر نے الزام لگایا ہے کہ ملزم میری بیٹی کو غیراخلاقی کاموں کےلیے بیرون ملک لے جانا چاہتا تھا لیکن میری بیٹی نے ساتھ جانے سے انکار کردیا جس پر ملزم (داماد) نے بیٹی کو تشدد کا نشانہ بنایاشوہر کے تشدد سے دلبرداشتہ ہوکر بیٹی میکے آئی تو داماد نے کیمیکل پھینک پر ہمارے آشیانے کو آگ لگا دی۔

    رپورٹ کے مطابق پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد جمع کرلیے ہیں، جس کے تحت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

    قبل ازیں ناجائز اولاد ہونے پر شک پر باپ نے بیٹی کو قتل کر دیا، واقعہ چارسدہ میں پیش آیاتھا ترجمان پولیس کے مطابق عبید اللہ ولد شاکر اللہ سکنہ معتبر کورونہ شابڑہ پڑانگ نے ہسپتال کی جولٹی میں رپورٹ درج کرتے ہوئے پولیس کو بتایا تھا کہ میری بیٹی مریم عمر تقریباً 4/5 سال گھر سے کھیل کود کے لیے باہر نکلی کافی دیر بعد گھر واپس نہیں آئی جس کی تلاش شروع تو دوران تلاشی اطلاع ملی کہ مریم کی نعش قتل شدہ جائے وقوعہ پڑی ہے-

    جب موقع واردات پر آکر دیکھا تو واقعی مریم کی نعش ذبح شدہ خالت میں پڑی پاکر جس کو کسی نامعلوم ملزم/ملزمان نے قتل کی ہے۔میرا کیسی کے ساتھ کوئی دشمنی یا دلبدی نہیں ہے تھانہ پڑانگ پولیس نے نامعلوم ملزم/ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ڈاکٹروں کے مطابق بچی کے ساتھ کوئی جنسی زیادتی نہیں ہوئی ہے۔

    جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم نے مختلف زاویوں پر تفتیش شروع کرتے ہوئے 40 گھروں کی پروفائلنگ کی اور 35/36 مشتبہ افراد کو شامل تفتیش کیا ٹیم نے تفتیش کو منطقی انجام تک پہنچاتے ہوئے ننھی بچی کے باپ کو شامل تفتیش کیا۔تفتیش کے دوران درندہ صفت باپ نے اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ مجھے شک تھا کہ یہ میری ناجائز اولاد ہے اس لیے ان کو ذبح کرکے قتل کردیا،پولیس نے عدالت سے تین یوم حراست پولیس حاصل کرکے دوران کسٹڈی ملزم کی نشان دہی پر آلہ قتل چھری خون آلود جبکہ ایک پستول بھی برآمد کر لی جس سے وہ خودکشی کرنا چاہتا تھا لیکن فائر مس ہوئی ہے۔

  • پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کےنومنتخب عہدیداروں کوصدر،وزیراعظم سمیت اہم رہنماوں کی مبارکباد

    پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کےنومنتخب عہدیداروں کوصدر،وزیراعظم سمیت اہم رہنماوں کی مبارکباد

    اسلام آباد:پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کےنومنتخب عہدیداروں کوصدر،وزیراعظم سمیت اہم رہنماوں کی مبارکباد کے پیغامات ابھی تک آرہے ہیں اور ساتھ ہی نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا جارہاہے

    پی ایم میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے کہا کہ افضل بٹ کا پی ایف یو جے کا صدر اور ارشد انصاری کا سیکرٹری جنرل منتخب ہونا صحافی برادری کے ان پر اعتماد کا مظہر ہے،دیگر تمام نومنتخب عہدیداروں کو بھی دل کی گہرائیوں سے مبارک پیش کرتے ہیں۔

    وزیر اعظم نے کہا کہ امید ہے کہ نومنتخب عہدیدار میڈیا اور صحافی برادری کو درپیش مسائل کے حل کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم میڈیا اور اظہار رائے کی آئینی آزادیوں پر پختہ یقین رکھتے ہیں،میڈیا اور صحافی برادری کو سازگار پیشہ وارانہ ماحول کی فراہمی اور مسائل کے حل میں بھرپور معاونت فراہم کریں گے

    اس سے پہلے صدرمملکت ڈاکٹر عارف الرحمن علوی نے بھی پی ایف یو جے کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکبا دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ امید کرتے ہیں کہ ملک میں ایک معیاری اورمثبت صحافت کو فروغ حاصل ہوگا

    پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے انتخابات کے نتائج کااعلان کر دیا گیا۔ افضل بٹ صدر اور ارشد انصاری سیکرٹری جنرل منتخب ہوئے۔ جبکہ لالہ اسد پٹھان فنانس سیکریٹری کی نشست پر کامیاب قرار پائے۔

    پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے انتخابات کے لئے لاہور کے مقامی ہوٹل میں پولنگ ہوئی۔ ووٹرز نے فنانس سیکریٹری اور ایف ای سی ممبر ز کا چناؤ کیا۔

    افضل بٹ صدر ، ارشد انصاری سیکرٹری جنرل بلا مقابلہ کامیاب ہوگئے تھے جبکہ سندھ لالہ اسد پٹھان فنانس سیکریٹری کی نشست پر اپنے مدمقابل کو بھاری اکثریت سے شکست دیکر فاتح قرار پائے۔

    نعیم حنیف ، خورشید عباسی، سلیم شاہد اور سید بخاری شاہ نائب صدور منتخب ہوئے۔ اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل کی نشست پر عبدالروف مان، ایوب ترین، لیاقت علی خان اور محمد شاہد چودھری کامیاب ہوئے۔

    فیڈرل ایگزیکٹو کونسل کے پچیس ارکان بھی منتخب ہو گئے۔ کامیاب ہونے والے عہدیداروں پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔ نومنتخب صدر افضل بٹ کا کہنا تھا پاکستان میں صحافیوں کے مسائل کو ہر ممکن سطح پر حل کرائیں گے۔

    پی ایف یوجے کے نومنتخب فنانس سیکرٹری لالہ اسدپٹھان نے کہا ہم نے صحافیوں کے حقوق کی جنگ لڑنی ہے۔

  • وزیر اعلی پنجاب کا انتخاب: فل کورٹ تشکیل دی جائے:پاکستان بارکونسل کا مطالبہ

    وزیر اعلی پنجاب کا انتخاب: فل کورٹ تشکیل دی جائے:پاکستان بارکونسل کا مطالبہ

    وزیر اعلی پنجاب کے انتخاب کیخلاف کیس میں پاکستان بار کونسل نے بھی فل کورٹ تشکیل دینے کا مطالبہ کر دیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان بار کونسل نے مطالبہ کیا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب کے انتخاب اور سپریم کورٹ بار کی نظرثانی درخواست پر فل کورٹ تشکیل دی جائے،یہی وقت ہے کہ سپریم کورٹ آرٹیکل 63 اے کی درست تشریح کر کے معاملہ ہمیشہ کیلئے ختم کرے،

     

    پاکستان بار کونسل کی طرف سے کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کو عوامی اور سیاسی اعتماد کو بحال کرنا چاہیے۔ سپریم کورٹ کو عوامی اور سیاسی اعتماد کو بحال کرنا چاہیے۔پاکستان بار کونسل نے مزید کہا کہ آرٹیکل 63 اے سے متعلق 17 مئی کا مختصر فیصلہ متفقہ نہیں تھا،آرٹیکل 63 اے سے متعلق کیس کا 3 اور 2 کی نسبت سے فیصلہ مزید وضاحت طلب ہے،سیاسی جماعتوں کو عدلیہ پر تنقید سے گزیز کرنا چاہیے۔

    ادھر دوسری طرف سپریم کورٹ بار اور 5 سابق صدور نے چیف جسٹس پاکستان سے اہم آئینی معاملات پر نظرثانی کی درخواست کرتے ہوئے فل کورٹ بنچ کو بھیجنے کا مطالبہ کیا ہے۔

    چوہدری پرویز الہیٰ کی دوست محمد مزاری سے ملاقات، کہا ن لیگ اللہ کی پکڑ میں ہے

    سپریم کورٹ بار کے 5 سابق صدور کی جانب سے چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ سپریم کورٹ بار کی نظرثانی درخواست فل کورٹ میں بھجوائی جائے۔

    سابق صدور سپریم کورٹ بار نے مزید کہا ہے کہ اہم ترین آئینی مقدمات کا تمام فریقین کو سن کر ایک ساتھ فیصلہ کیا جائے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز حکمران اتحاد نے بھی ایک مشترکہ اعلامیہ جاری کیا تھا جس میں چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے الیکشن کے معاملے کے حوالے سے دائر درخواست کو فل کورٹ بنچ میں بھیجا جائے۔

    ڈپٹی اسپیکردوست مزاری کی نااہلی کا ریفرنس سپیکر پنجاب اسمبلی کو ارسال

    سپریم کورٹ بار کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے بعد آرٹیکل 63 اے کی تشریح کا معاملہ دوبارہ زیر بحث ہے، سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی نظر ثانی درخواست سماعت کیلئے مقرر کی جائے، وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخاب سے متعلق کیس اور نظر ثانی درخواست پر فل کورٹ تشکیل دی جائے۔

    ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی دوست مزاری کیخلاف تحریک عدم اعتماد پرجلد کارروائی کا امکان

  • سب سےپہلےآئیں سب سے پہلےپائیں،آسان خریداری،گھرکی دہلیزتک

    سب سےپہلےآئیں سب سے پہلےپائیں،آسان خریداری،گھرکی دہلیزتک

    لاہور:سب سے پہلے آئیں سب سے پہلے پائیں،آسان خریداری،گھرکی دہلیزتک:نیاٹرینڈنیا دور،ویسے توپچھلی دو دہائیوں سے پاکستان میں ایک ہی چھت کے نیچے زندگی کی تمام ضروریات کی فراہمی کا ایک نیا سلسلہ شروع ہوا تھا جوکہ آج کل جدید سہولیات کے ساتھ نئے انداز کے ساتھ عوام الناس کے سامنے پیش کیا جارہا ہے

    لاہور،اسلام آباد،کراچی جیسے بڑوں شہروں میں شروع شروع میں یہ سلسلہ شروع ہوا مگر2015 کے بعد یہ سلسلہ مزید پھیل گیا اور اب یہ ہر چھوڑے بڑے شہر میں کاروبار جاری ہے

    مختلف برانڈز پاکستان میں متعارف کروائے گئے اور ہر برانڈ نے اپنا نام کمایا لیکن تھوڑے ہی عرصے میں بڑا نام کمانے والا ایک نیا برانڈ اور ایک نئی سوچ کے ساتھ نیا نیٹ ورک جواہل وطن کوان کی ضروریات زندگی کا ہرسامان ان کے گھر کی دہلیز تک پہنچانے کا منصوبہ لے کرآیا ہے اس کا نام ہے "سمپل شاپنگ”Simple Shopping ہے

    نئی سوچ،نئے آئیڈیاز اور نئی امنگوں کے ساتھ دبئی سے پاکستان میں گھر کی دہلیز پرضروریات زندگی کی تمام اشیا فراہم کرنے والے "Simple Shopping”نیٹ ورک نے آن لائن بھی پیش کش کی ہے پھرتمام اشیا پر بہت ہی کم منافع رکھا ہے تاکہ صارفین بہترین اشیاکم ترین نرخوں پر حاصل کرکے اپنی ضروریات زندی پوری کرسکیں

    اس نئی پیش کش میں شوز ، پرفیومز اورشرٹس سمیت کئی اشیا کونئی رعائتی اندازسے پیش کیا گیا اورساتھ ہی صارف کو یہ خوشخبری بھی دے دی ہےکہ جناب آپ تشریف لائیں ، خرید داری کریں اوراپنے گھر کا ایڈریس دے کرچلے جائیں ، پھرسمپل شاپنگ کی ذمہ داری ہے کہ وہ آپ کے گھر کی دہلیز تک آپ کی اشیاپہنچائیں گے،