Baaghi TV

Category: لاہور

  • دکھی انسانیت کی خدمت ایک عبادت ہے،گورنر پنجاب

    دکھی انسانیت کی خدمت ایک عبادت ہے،گورنر پنجاب

    گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان سے معروف کاروباری اور سماجی شخصیت سعید ڈیرے والے کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی ہے.وفد میں مختلف انڈسٹریز سے وابستہ افراد میاں کلیم سعید، میاں ضعیم انور، میاں اظہر انور و دیگر شامل تھے،وفد نے گورنر پنجاب کو کاروباری برادری کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا

    سرکاری کمپنیاں ایک کھرب سالانہ سے زائد کے نقصانات کررہی ہیں. وزیر مملکت

    وفد سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے کہا کہ ملک میں معاشی استحکام لانے بغیر ترقی کا خواب پورا نہیں ہو سکتا. مسلم لیگ ن کی قیادت کی تمام تر توجہ معیشت کی بہتری اور ترقی پر مبذول ہے.کاروباری افراد ملک کی سماجی اور اقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں.

     

    پاکستان کو سیاسی صورتحال کے باعث آئی ایم ایف سے قرض میں تاخیر ہو رہی ہے: ریٹنگ ایجنسیز

     

     

    بلیغ الرحمان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے ہمیشہ تاجر برادری کی فلاح بہبود کے لیے اقدامات اٹھائے ہیں. کاروباری حضرات کے مسائل کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کروں گا.

     

    آئین اورپارلیمنٹ کی بالادستی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے: وزیراعظم

     

    گورنر پنجاب نے کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت ایک عبادت ہے. تاجر برادری نے ہر مشکل وقت میں ملک اور عوام کی خدمت کی ہے. ملک میں کورونا وبا کے دوران بھی تاجر برادری نے فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر اپنا کردار ادا کیا.

    بلیغ الرحمان نے وفد کو ہقین دلایا کہ گورنر ہاوس آپ کے فلاحی کاموں میں شانہ بشانہ کھڑا ہے.

  • وزیراعلیٰ بننے پر پی ٹی آئی ایسے خوش ہو رہی ہے جیسے پرویز الہیٰ بچپن سے ان کے کارکن ہوں،ریحام خان

    وزیراعلیٰ بننے پر پی ٹی آئی ایسے خوش ہو رہی ہے جیسے پرویز الہیٰ بچپن سے ان کے کارکن ہوں،ریحام خان

    چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان کا چوہدری پرویز الہٰی کو وزیرِ اعلیٰ پنجاب بنائے جانے پر ردِعمل سامنے آگیا۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالٰہی آج عمران خان سے ملاقات کریں گے

    ریحام خان نے پرویز الہٰی کے وزیرِ اعلیٰ پنجاب بننے پر پی ٹی آئی کارکنان کی خوش دیکھ کر مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

    پی ٹی آئی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ریحام خان نے کہا ہے کہ پرویز الہٰی کے وزیرِ اعلیٰ پنجاب بننے پر تحریکِ انصاف ایسے خوش ہو رہی ہے جیسے وہ بچپن سے پی ٹی آئی کے نظریاتی کارکن ہیں۔

     

    سپریم کورٹ کا فیصلہ،حکمران اتحاد میں شامل جماعتوں کے سربراہان کا اجلاس طلب

    واضح رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ آف پاکستان نے چوہدری پرویز الہٰی کی درخواست منظور کرتے ہوئے وزیرِاعلیٰ پنجاب کے انتخاب میں ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری کی رولنگ کالعدم قرار دیدی تھی جبکہ پرویز الہٰی کو پنجاب کا وزیرِ اعلیٰ قرار دیا تھا۔

  • گرفتاری کا خوف، بشریٰ خان نے مقدمہ عدالت میں چیلنج کر دیا

    گرفتاری کا خوف، بشریٰ خان نے مقدمہ عدالت میں چیلنج کر دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی فرنٹ مین فرح کی والدہ بشریٰ خان نے اینٹی کرپشن کے مقدمے کو عدالت میں چیلنج کر دیا ہے

    بشریٰ خان کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے، درخواست اظہر صدیق ایڈوکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی ہے ،دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ اینٹی کرپشن پنجاب نے حقائق کے برعکس مقدمہ درج کیا ہے، یہ مقدمہ سیاسی بنیادوں پر بنایا گیا ہے، لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ اینٹی کرپشن کی جانب سے درج مقدمہ خارج کیا جائے، درخواست میں ڈی جی اینٹی کرپشن سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے

    واضح رہے کہ اینٹی کرپشن نے بشریٰ خان پر مقدمہ درج کیا تھا جبکہ نیب نے بھی بشریٰ خان کو طلب کیا تھا،شری خان 4 کمپنیوں میں فرح خان کے ساتھ پارٹنر ہیں ،بشریٰ خان فرح کے ساتھ البراق فوڈ، البراق ہاوسنگ سوسائٹی، المعیز فوڈ اور پراپرٹی میں حصے دار ہیں ،بشری خان نے بیٹی فرح خان کے ساتھ ملکر کمپنیوں میں سرمایہ کاری کی ،جن کمپنیوں کے حوالہ سے نیب نے بشریٰ خان کو طلب کیا وہ کمپنیاں پچھلے چار سال میں بنائی گئیں بشریٰ خان کو ضروری دستاویزات ساتھ لانے کا کہا گیا

    اینٹی کرپشن پنجاب نے عمران خان کی فرنٹ مین فرح گوگی،اسکا خاوند احسن جمیل گجراوراسکی والدہ بشریٰ خان کو فیصل آباد اکنامک زون میں 10 ایکڑز پر مشتمل 60 کروڑ مالیت کا پلاٹ 8 کروڑ 30 کےعوض جعلی الاٹمنٹ کرنے والے سابق CEO اکنامک زون رانا یوسف اور سیکرٹری مقصود احمد کو گرفتار کررکھا ہے

    عمران خان نے 258 کنال اپنی اہلیہ بشری بی بی کے نام کروائی جبکہ 240 کنال اپنی اہلیہ کی دوست فرح گوگی کے نام کروائی

    بنی گالہ میں کتے سے کھیلنے والی فرح کا اصل نام کیا؟ بھاگنے کی تصویر بھی وائرل

    بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح نے خاموشی توڑ دی

    فرح خان کیسے کرپشن کر سکتی ؟ عمران خان بھی بول پڑے

    سینیٹ اجلاس میں "فرح گوگی” کے تذکرے،ہائے میری انگوٹھی کے نعرے

    فرح خان بنی گالہ کی مستقل رہائشی ،مگرآمدروفت کا ریکارڈ نہیں، نیا سیکنڈل ،تحقیقات کا حکم

    واضح رہے کہ عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے سے قبل ہی اپوزیشن جماعتوں نے فرح پر الزام لگانے شروع کر دیئے تھے، ن لیگ کی رہنما مریم نواز نے دو تین بار فرح کی کرپشن کا ذکر کیا، عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوئی تو علیم خان بھی کھل کر فرح کے خلاف بولے، فرح دبئی جا چکی ہے

  • ایک مشن پورا ہوا،دوسرے کیلئے  تن من دھن کی بازی لگائیں گے ،مونس الہی

    ایک مشن پورا ہوا،دوسرے کیلئے تن من دھن کی بازی لگائیں گے ،مونس الہی

    ق لیگی رہنما مونس الہٰی اور وزیراعلی پنجاب پرویز الہی کے بیٹے مونس الہی کا کہنا ہے کہ اب عمران خان کو بطور وزیراعظم واپس کرسی پر لے کر آئیں گے-

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مونس الٰہی نے اپنے ٹوئٹر اکاونٹ پر اسٹیٹس دیتے ہوئے پرویز الہی کی حلف برداری کے ساتھ سابق وزیراعظم عمران خان کی تصویر بھی شئیر کی، جہاں وہ 2018 میں وزیراعظم کا حلق لے رہے ہیں۔


    مونس الہی نے اس تصویر کے ساتھ لکھا کہ اب عمران خان کو بطور وزیراعظم واپس کرسی پر لے کر آئیں گے۔

    ق لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ اللہ کے فضل سے ایک مشن پورا ہو گیا، اب دوسرے مشن کے لیے تن من دھن کی بازی لگائیں گے۔

    واضح رہے مونس الہی، عمران خان کے بڑے اتحادی کے طور پر سامنے آئے ہیں، اور وہ ق لیگی رہنما کے طور پر عمران خان کے ہر مشکل وقت میں ساتھ کھڑے نظر آئے ہیں۔

    یاد رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے تین رکنی بینچ نے ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری کی جانب سے وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے موقع پر دی جانے والی رولنگ کالعدم قرار دے دی ہے اور حکم دیا کہ گورنر آج ساڑھے گیارہ بجے پرویز الٰہی سے وزارت اعلیٰ کا حلف لیں ،گورنر اگر پرویز الٰہی سے حلف نہ لیں تو صدر مملکت وزیراعلیٰ پنجاب سے حلف لیں گے، فیصلے کی کاپی فوری طور پر گورنر پنجاب، ڈپٹی اسپیکر اور چیف سیکرٹری کو بھیجی جائےسپریم کورٹ نے حمزہ شہباز کی جانب سے بطور وزیر اعلیٰ تقرریاں بھی کالعدم قرار دے دی ہیں۔

    بعد ازاں گورنر پنجاب نے حلف لینے سے انکار کر دیا تاہم صدر مملکت عارف علوی نے پرویز الہی سے عہدے کا حلف لیا-

  • لاہور سمیت پنجاب بھر میں بارش کا امکان

    لاہور سمیت پنجاب بھر میں بارش کا امکان

    محکمہ موسمیات نے آج سے پنجاب بھر میں بارشوں کی پیشگوئی کی ہے-

    باغی ٹی وی : محکمہ موسمیات کے مطابق رحیم یار خان اورسرگودھا میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے حافظ آباد،بھکر، لیہ، ملتان، راجن پور، ڈیرہ غازی خان، بہاولپور اور بہاولنگر میں مزید بارش کا امکان ہے-

    محکمہ موسمیات کے مطابق گوجرانوالہ،گجرات، فیصل آباد ، منڈی بہاؤالدین ، جھنگ ، خوشاب،میانوالی میں بارش متوقع ہے راولپنڈی، مری ، اٹک، چکوال، جہلم، سیالکوٹ، نارووال، لاہور اوراوکاڑہ میں بارش کا امکان ہے-

    محکمہ موسمیات کے مطابق خاران، دالبندین، پنجگور،تربت،اورماڑا، پسنی، جیوانی اور گوادر میں مزید بارش متوقع ہے لسبیلہ ، نصیر آباد، جعفر آباد،سبی،مستونگ،کوئٹہ،چمن،پشین اور آواران میں بارش کا امکان ہےژوب، زیارت، بارکھان، لورالائی، بولان ،کوہلو، قلات اور خضدار میں بارش متوقع ہے-

    محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کا امکان ہے سندھ، بلوچستان ، پنجاب، خیبرپختونخوا، آزاد کشمیر اورگلگت بلتستان میں مزید بارش کا امکان جبکہ پڈعیدن، بینظیرآباد اورجام شورو میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے-

    محکمہ موسمیات کے مطابق دادو، سکھر، کشمور ، گھوٹکی، خیرپور، نوشہروفیروز،شداد پور،لاڑکانہ اورجیکب آباد میں بارش متوقع ہے کراچی،حیدرآباد،میرپورخاص، سانگھڑ،مٹھی، ٹھٹھہ،بدین،عمر کوٹ اورتھرپارکرمیں مزید بارش کا امکان خطہ پوٹھوہار،گجرات،گوجرانوالہ ، سیالکوٹ، نارروال ، لاہور ،قصور اور بہاولپور میں بارش متوقع ہے-

    دوسری جانب کشمور،دریائے سندھ گڈو بیراج کے مقام پر نچلے درجے کے سیلاب کی صورتحال برقرار ہے، بارش کے باعث دریائے سندھ گڈو بیراج کے مقام پر پانی کی سطح میں اضافہ ہو گیا ہے-

    کشمور،دریائے سندھ گڈو بیراج کے مقام پر پانی کی آمد 2 لاکھ 83 ہزار 80 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ،دریائے سندھ گڈو بیراج کے مقام پر پانی کا اخراج 2 لاکھ 72 ہزار 937 کیوسک ریکارڈ کیا گیا –

    کنٹرول روم کے مطابق گڈو بیراج سے نکلنے والے گھوٹکی فیڈر کینال، ڈیزرٹ پٹ فیڈر بند کردیئے گئے سکھر بیراج کے مقام پر پانی کی آمد 2 لاکھ 58 ہزار 625 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ،سکھر بیراج پر پانی کا اخراج 2 لاکھ 38 ہزار 475کیوسک ریکارڈ کیا گیا-

    روجھان میں سیلابی ریلے کا پانی گھروں میں داخل ہو گیا، موضع گیانمل میں متعدد بستیاں متاثر ہو گئیں، بستی عطا محمد منجھانی ،بستی ولو،اور بستی میراں بخش منجھانی زیر آب آگئے، لوگ اپنی مدد آپ کے تحت نقل مکانی کرکے محفوظ مقامات پر منتقل ہو گئے-

  • سپریم کورٹ کا فیصلہ، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کا مستعفی ہونے کا فیصلہ

    سپریم کورٹ کا فیصلہ، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کا مستعفی ہونے کا فیصلہ

    لاہور:سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ایڈووکیٹ جنرل پنجاب شہزاد شوکت نے مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا۔سپریم کورٹ نے ڈپٹی اسپیکر رولنگ کیس میں پرویز الٰہی کی درخواست منظور کرتے ہوئے پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری کی رولنگ کالعدم قراردے دی۔

     

    ’شکریہ اللہ، شکریہ عوام:عمران خان کا سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم

    سپریم کورٹ نے ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کی رولنگ کالعدم قرار دیدی، پرویز الٰہی وزیراعلیٰ ہوں گےسپریم کورٹ نے پرویز الٰہی کو وزیراعلیٰ پنجاب قرار دیا اور گورنر پنجاب کو حکم میں پابند کیا کہ ساڑھے 11 بجے تک پرویز الٰہی سے حلف لیں۔

    عدالت عظمیٰ کے فیصلے کے بعد ایڈووکیٹ جنرل پنجاب شہزاد شوکت نے مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا۔ان کا کہنا تھاکہ کل صبح اپنا استفعیٰ گورنر پنجاب کو دوں گا۔

    سپریم کورٹ نے ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کی رولنگ کالعدم قرار دے دی ہے جس کے بعد حمزہ شہباز وزیراعلیٰ نہیں رہے اور چوہدری پرویز الہٰی نئے وزیراعلیٰ پنجاب قرار پائے ہیں اور گورنر پنجاب کو آج رات ساڑھے گیارہ بجے پرویز الہٰی سے حلف لینے کا حکم دیا گیا ہے۔

    پرویز الہٰی وزیراعلیٰ پنجاب، گورنر حلف لیں، سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ

    سپریم کورٹ نے ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کے خلاف پرویزالٰہی کی درخواست منظور کرتے ہوئے اپنے حکمنامے میں کہا ہے کہ ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے۔ چوہدری پرویز الہٰی وزیراعلیٰ پنجاب ہیں۔

    عدالت عظمیٰ نے اپنے حکم میں کہا ہے کہ چیف سیکریٹری پرویز الٰہی کا بطور وزیر اعلیٰ نوٹیفکیشن جاری کریں اور حمزہ شہباز اور ان کے وزرا کا اختیار فوری طور پر ختم کیا جائے اور حمزہ شہباز اپنا دفتر فوری طور پر خالی کردیں۔

    سپریم کورٹ نے اپنے حکمنامے میں یہ بھی کہا ہے کہ گورنر آج رات ساڑھے 11 بجے پرویز الٰہی سے حلف لیں اور اگر گورنر پنجاب حلف نہیں لے سکتے تو صدر مملکت پرویز الٰہی سے حلف لیں۔

    ملک کی اعلیٰ ترین عدالت نے حمزہ شہباز کی اب تک کی جانے والی تمام تقرریاں بھی کالعدم قرار دے دی ہیں اور 11 صفحات پر مشتمل اپنے مختصر حکمنامے میں کہا ہے کہ ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کو فوری فیصلے کی کاپی پہنچائیں اور عدالتی کے فیصلے پرعملدرآمد کیلیے اسے تمام متعلقہ اداروں کو فوری ارسال کیا جائے۔

    ‏چودھری پرویز الہٰی کی تقریب حلف برداری ایوانِ صدر میں رات 2 بجے ہوگی:ترجمان

  • متنازعہ عدالتی فیصلہ ؛ حمزہ شہباز شریف کا بیان سامنے آ گیا

    متنازعہ عدالتی فیصلہ ؛ حمزہ شہباز شریف کا بیان سامنے آ گیا

    حمزہ شہباز شریف نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد بیان میں کہا کہ ایک متنازعہ فیصلے کے ذریعے عوام کے ووٹوں سے منتخب حکومت کو گھر بھیجا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی : حمزہ شہباز شریف نے کہا کہ کیا اسمبلی کی حیثیت ایک ربر اسٹیمپ کی رہ گئی ہے؟ پچھلے چار ماہ سے پاکستان کے سب سے بڑے صوبے میں تماشہ لگا ہوا ہےعوام دیکھ رہی ہے کہ تحریک انصاف کو آئین سے کھلواڑ کرنے کی کھلی چھٹی دی جاتی ہے۔

    حمزہ شہباز نے کہا کہ دوسری طرف ایک آئینی اور قانونی طریقہ کار کو ردی کی ٹوکریوں میں پھینک دیا جاتا ہے ہماری تاریخ ایسے سیاہ فیصلوں سے بھری پڑی ہے ہماری فل کورٹ کی استدعا کو بھی نامنظور کر کے انصاف کا قتل کیا گیا میری سیاست عہدوں کے لئے نہیں عوام کی خدمت کے لئے ہے۔

    انہوں نے کہا کہ غیر آئینی اقدامات کے ذریعے پہلے دن سے ہمیں جائز حق حکمرانی سے محروم رکھنے کی کوشش کی گئی تمام مشکلات کے باوجود آٹے پر سبسڈی ، مفت ادویات اور روشن گھرانا مفت بجلی جیسے پروگرامز سے عوام کو ریلیف دینے کے مشن سے پیچھے نہیں ہٹا۔

    حمزہ شہباز نے کہا کہ سدا بادشاہی اللہ تعالی کی ہے، نہ کسی کی ہار ہمیشہ کی ہے نہ کسی جیت کو دوام حاصل ہے مشن پاکستان کو بچانا ہے اور میں اس سے پیچھے نہیں ہٹوں گا۔

    حمزہ شہبازشریف نےکہا کہ جسٹس منیر اور مولوی مشتاق کی بدروحیں آج بھی عوام کی امنگوں پر ڈاکے ڈال رہی ہیں،بھٹو کو پھانسی دینے والے ججوں نے بعد میں پچھتاوے کا اظہار کیا لیکن ملک کو ہونے والےنقصان کی تلافی نہ ہوسکی۔

  • مشاورت سے چلیں گے، پرویز الٰہی نے اپنے اختیارات عمران خان کو سونپے ہیں،شاہ محمود قریشی،شیخ رشید کا بیان بھی سامنے آگیا

    مشاورت سے چلیں گے، پرویز الٰہی نے اپنے اختیارات عمران خان کو سونپے ہیں،شاہ محمود قریشی،شیخ رشید کا بیان بھی سامنے آگیا

    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا ہےکہ پرویز الٰہی نے اپنے اختیارات عمران خان کو سونپے ہیں۔

    باغی ٹی وی : وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کےکیس کےعدالتی فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ دوست مزاری نے قانون کا بھی لحاظ نہیں کیا، وہ پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر منتخب ہوکر آئے تھے، عدلیہ نے تحمل سے تنقید برداشت کی اور اپنی ذمہ داری نبھائی۔

    سپریم کورٹ کے فیصلے پرنواز شریف اور مریم نواز کا سخت ردعمل

    سابق وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ حکومت نے تاخیری حربے استعمال کرنےکی کوشش کی، وزیر قانون کو روسٹرم پرآکر گفتگو کرنےکا کیا اختیار تھا؟ انہوں نے دھمکانے کی کوشش کی، آج ثابت ہوگیا پاکستان کی عدلیہ آزاد ہے، حکومت کو پنجاب کی عوام نے 17 جولائی کو مسترد کردیا تھا،نصاف کی فتح پر پوری قوم کو مبارک باد دینا چاہتا ہوں،پاکستان کے عوام کے مینڈیٹ کا احترام کیا گیا ہے۔

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پرویزالٰہی نےکہا ہے کہ عمران خان کی مشاورت سے چلیں گے، پرویز الٰہی نے اپنے اختیارات عمران خان کو سونپے ہیں۔

    دوسری جانب سپریم کورٹ کے فیصلے پر شیخ رشید نے کہا کہ جج صاحبان نے تاریخی فیصلہ دیا ہے، فسادی ٹولے نے پرائم منسٹر ہاؤس میں گندی پریس کانفرنس کی جسے مسترد کردیا گیا، سپریم کورٹ پر حملے کرنے والا قبضہ گروپ شکست سے دوچار ہوا ہے۔

    شیخ رشید نے کہا کہ فیصلے پر پرویز الہیٰ اور عمران خان کی محنت کوسلام پیش کرتا ہوں، عمران خان نے 20 میں سے 15 نشستیں جیت کر آج کی فتح یقینی بنائی ۔

    خیال رہے کہ چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال نے مختصر فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ درست نہیں، ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کالعدم قرار دی جاتی ہے۔

    فیصلے میں کہا گیا ہےکہ ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کا کوئی قانونی جواز نہیں، پنجاب کابینہ بھی کالعدم قرار دی جاتی ہے، حمزہ شہباز اور ان کی کابینہ فوری طور پر عہدہ چھوڑیں۔

    عدالت نے حکم دیا ہےکہ آج رات 11:30 تک پرویز الٰہی بطور وزیراعلیٰ پنجاب حلف لیں، گورنر پنجاب آج رات ساڑھے گیارہ بجے تک پرویز الٰہی سے وزیراعلیٰ کا حلف لیں، فیصلے پر فوری عمل یقینی بنایا جائے،گورنر اگر پرویز الٰہی سے حلف نہ لیں تو صدر مملکت وزیراعلیٰ پنجاب سے حلف لیں گے، فیصلے کی کاپی فوری طور پر گورنر پنجاب، ڈپٹی اسپیکر اور چیف سیکرٹری کو بھیجی جائےسپریم کورٹ نے حمزہ شہباز کی جانب سے بطور وزیر اعلیٰ تقرریاں بھی کالعدم قرار دے دی ہیں۔

    سپریم کورٹ کا فیصلہ،حکمران اتحاد میں شامل جماعتوں کے سربراہان کا اجلاس طلب

  • سپریم کورٹ کے فیصلے پرنواز شریف اور مریم نواز کا سخت ردعمل

    سپریم کورٹ کے فیصلے پرنواز شریف اور مریم نواز کا سخت ردعمل

    پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قئاد نواز شریف اور ان کی صاحبزادی اور جماعت کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کا سپریم کورٹ کے فیصلے پر ردعمل سامنے آگیا-

    باغی ٹی وی : سپریم کورٹ نے ڈپٹی اسپیکر رولنگ کیس میں پرویز الٰہی کی درخواست منظور کرتے ہوئے پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری کی رولنگ کالعدم قراردے دی سپریم کورٹ نے پرویز الٰہی کو وزیراعلیٰ پنجاب قرار دیا اور گورنر پنجاب کو آج رات ہی ان سے حلف لینے کا حکم دیا ہے۔


    سپریم کورٹ کے فیصلے پر مریم نواز نے سماجی رابطےھ کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر رد عمل دیتے ہوئے اپنی ٹوئٹ میں ’جوڈیشل کُوپ‘ لکھا۔


    انہوں نے ایک اور ٹوئٹ کی جس میں ’انصاف کا قتل نا منظور‘ لکھا-


    جبکہ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے ٹوئٹر پر کہا کہ پاکستان کو ایک تماشہ بنا دیا گیا ہے، تینوں جج صاحبان کو سلام-

    خیال رہے کہ چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال نے مختصر فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ درست نہیں، ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کالعدم قرار دی جاتی ہے۔

    فیصلے میں کہا گیا ہےکہ ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کا کوئی قانونی جواز نہیں، پنجاب کابینہ بھی کالعدم قرار دی جاتی ہے، حمزہ شہباز اور ان کی کابینہ فوری طور پر عہدہ چھوڑیں۔

    عدالت نے حکم دیا ہےکہ آج رات 11:30 تک پرویز الٰہی بطور وزیراعلیٰ پنجاب حلف لیں، گورنر پنجاب آج رات ساڑھے گیارہ بجے تک پرویز الٰہی سے وزیراعلیٰ کا حلف لیں، فیصلے پر فوری عمل یقینی بنایا جائے،گورنر اگر پرویز الٰہی سے حلف نہ لیں تو صدر مملکت وزیراعلیٰ پنجاب سے حلف لیں گے، فیصلے کی کاپی فوری طور پر گورنر پنجاب، ڈپٹی اسپیکر اور چیف سیکرٹری کو بھیجی جائے۔

    سپریم کورٹ نے حمزہ شہباز کی جانب سے بطور وزیر اعلیٰ تقرریاں بھی کالعدم قرار دے دی ہیں۔

  • سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد  پرویز الہیٰ کی رہائش گاہ پر جشن

    سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد پرویز الہیٰ کی رہائش گاہ پر جشن

    سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد لاہور میں پرویز الہیٰ کی رہائش گاہ پر جشن شروع ہوگیا۔

    باغی ٹی وی : سپریم کورٹ نے ڈپٹی اسپیکر رولنگ کیس میں پرویز الٰہی کی درخواست منظور کرتے ہوئے پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری کی رولنگ کالعدم قراردے دی اور پرویز الہیٰ کو وزیراعلیٰ پنجاب قرار دے دیا۔

    سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد لاہور میں پرویز الہیٰ کی رہائش گاہ پر جشن شروع ہوگیا۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد تحریک انصاف اور ق لیگ کے حامی پرویز الہیٰ کی رہائش گاہ پہنچ گئے۔

    خیال رہے کہ چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال نے مختصر فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ درست نہیں، ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کالعدم قرار دی جاتی ہے۔

    فیصلے میں کہا گیا ہےکہ ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کا کوئی قانونی جواز نہیں، پنجاب کابینہ بھی کالعدم قرار دی جاتی ہے، حمزہ شہباز اور ان کی کابینہ فوری طور پر عہدہ چھوڑیں۔

    عدالت نے حکم دیا ہےکہ آج رات 11:30 تک پرویز الٰہی بطور وزیراعلیٰ پنجاب حلف لیں، گورنر پنجاب آج رات ساڑھے گیارہ بجے تک پرویز الٰہی سے وزیراعلیٰ کا حلف لیں، فیصلے پر فوری عمل یقینی بنایا جائے،گورنر اگر پرویز الٰہی سے حلف نہ لیں تو صدر مملکت وزیراعلیٰ پنجاب سے حلف لیں گے، فیصلے کی کاپی فوری طور پر گورنر پنجاب، ڈپٹی اسپیکر اور چیف سیکرٹری کو بھیجی جائے سپریم کورٹ نے حمزہ شہباز کی جانب سے بطور وزیر اعلیٰ تقرریاں بھی کالعدم قرار دے دی ہیں۔

    کیس کی سماعت چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی تھی، بینچ میں جسٹس منیب اختر اور جسٹس اعجاز الاحسن شامل تھے ،

    سپریم کورٹ میں مونس الہیٰ اور حسین الہیٰ سپریم کورٹ میں موجود ہیں. ق لیگ کے 9 ارکان بھی چوہدری مونس کے ہمراہ سپریم کورٹ میں موجود تھے، ڈاکٹر بابر اعوان بھی کمرہ عدالت میں موجود تھے شبلی فراز بھی کمرہ عدالت میں موجود تھے سپریم کورٹ کی سیکورٹی سخت کی گئی تھی ، پولیس کی بھاری نفری عدالت کے باہر موجود تھی ،خواتین پولیس اہلکاروں کو بھی سپریم کورٹ کے باہر تعینات کیا گیا تھا، عدالت کے باہر قیدیوں کی گاڑی بھی موجود تھی ،سپریم کورٹ کے باہر مختلف سیاسی جماعتوں کے کارکنان بھی موجود تھے-