Baaghi TV

Category: لاہور

  • لاہور:ڈیفنس میں خاتون کوگاڑی سمیت اغوا کرنے کی کوشش ناکام

    لاہور:ڈیفنس میں خاتون کوگاڑی سمیت اغوا کرنے کی کوشش ناکام

    لاہورمیں نامعلوم اغوا کاروں کی جانب سے خاتون کوگاڑی سمیت اغوا کرنے کی کوشش ناکام ہوگئی۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق واقعہ لاہور کے علاقے ڈیفنس فیز 5 میں پیش آیا خاتون کچھ دور جا کر جان بچانےمیں کامیاب ہوگئی، پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون دفتر سے نکل کر اپنی گاڑی کی ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھی تو اغوا کار وہاں پہنچ گئے، خاتون گاڑی اسٹارٹ کرنے لگی تو ایک اغوا کار پچھلی سیٹ پربیٹھ گیا۔

    ڈیرہ غازیخان : لیڈی ڈاکٹر اغوا کے بعد اجتماعی زیادتی کانشانہ بن گئی

    پولیس کے مطابق خاتون باہر نکلنے لگی تو دوسرا اغوا کار خاتون کو دھکیل کر ڈرائیونگ سیٹ پربیٹھ گیا، اغوا کار نے زبردستی خاتون کو دوسری سیٹ پر منتقل کیا تاہم خاتون کچھ دور جاکر اپنی جان بچاکر بھاگنے میں کامیاب ہوگئی خاتون سے گاڑی چھیننےکی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، خاتون کے اغوا کی دفعات شامل نہیں کی گئیں-

    قبل ازیں ڈیرہ غازی خان میں پولیس اہلکار سمیت 8 افرادنے لیڈی ڈاکٹرکو اغوا کے بعد اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالاتھانہ صدر پولیس نے لیڈی ڈاکٹر کی درخواست پر پولیس ڈرائیور بلال سمیت6 نامزد ملزمان اور دونامعلوم افرادکے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی-

    راولپنڈی میں مبینہ پولیس مقابلہ، ملزمان کی فائرنگ سے اہلکار شہید

    لیڈی ڈاکٹرعائشہ کنول نے تحریری درخواست میں لکھاکہ سائلہ اپنی کلینک9:00 بجے رات نکلی تو الزام علیہان عدیل نواز ،حسن ولد محمد اشرف ، مظہر ، ملک عزیر نے زبردستی مجھے ڈالہ برنگ سفید ڈبل ڈورمیں ڈال کر اغوا کرکے گلبر گ کالونی ڈیرہ غازی خان میں مکان کے اندر لے آئے اور مجھے زبردستی شراب پلائی اورخاموش رہنے کا کہا اور قتل کرنے کی دھمکیاں دی تو اسی دوران الزام علیہان عدیل نواز ، حسن ، مظہر ، ملک عزیر سٹاپ اینڈشاپ نے زبردستی میرے ساتھ باری باری زنا بالجبر کرتے رہے اور مجھے نوچتے رہے اور میری ننگی ویڈیوز بناتے رہے جو کہ مسلح ہائے پسٹل تھے-

  • جماعت اسلامی نےحکومت اور اپوزیشن میں ثالثی کی پیش کش کر دی

    جماعت اسلامی نےحکومت اور اپوزیشن میں ثالثی کی پیش کش کر دی

    جماعت اسلامی پاکستان نے سیاسی بحران ختم کرنے کے لیے حکومت اور اپوزیشن میں ثالثی کی پیش کش کر دی۔

    عمران خان کے خط کی تشریح اور چودھری شجاعت کے خط کی تشریح میں فرق کیوں ؟ وزیر اطلاعات

    لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ جماعت اسلامی اس وقت حکومت اور اپوزیشن میں بات چیت کے لیے میزبان بننے کو تیار ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں اس وقت شدید لوڈ شیڈنگ اور معاشی بدحالی ہے لیکن حکومت و اپوزیشن دھینگا مشتی میں لگے ہیں جبکہ پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی کو ان مسائل کا کوئی ادراک نہیں ہے۔

     

    مسلم لیگ نواز الیکشن سے بھاگ رہی ہے. شیخ رشید

     

    سراج الحق نے کہا کہ پی ڈی ایم، پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی نے باہمی لڑائی خود حل کرنے کے بجائے ہمیشہ راولپنڈی کی طرف دیکھا، کبھی پی ڈی ایم نے فوج پر الزامات لگا کر اسے متنازع بنایا تو کبھی پی آٹی آئی کی طرف سے یہ کیا گیا، نیوٹرلز سے بھی کہتا ہوں سیاسی جماعتوں کو اپنے فیصلے خود کرنے دیں۔

     

     

    امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ اب عدالتوں کو متنازعہ بنا دیا گیا جبکہ سوشل میڈیا پر عدلیہ کیخلاف باتیں ہو رہی ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے تنازعہ پر پھر پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی عدالت میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عدلیہ جیسا مقدس ادارہ بھی بے توقیر ہوگیا، عدلیہ میں بھی تقسیم کا تاثر پیدا ہوگیا ہے اور اداروں کو تقسیم کیا جارہا ہے۔

    سراج الحق کا کہنا تھا کہ 2018 کا الیکشن متنازعہ تھا اور اس وقت سے ابتک حالات خراب ہیں جبکہ عوامی مفاد میں کوئی قانون سازی نہیں ہوئی البتہ آئی ایم ایف کے مطالبے پر جو قانون سازی ہوئی اس پر پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی اکٹھے نظر آتی ہیں۔

  • چوہدری شجاعت حسین سے مولانا فضل الرحمان کی ملاقات

    چوہدری شجاعت حسین سے مولانا فضل الرحمان کی ملاقات

    مسلم لیگ ق کے صدر چودھری شجاعت حسین سے جمعیت علما اسلام کے سربراہ اور پی ڈی ایم کے صدر مولانا فضل الرحمن نے ملاقات کی ہے،ملاقات کے موقع پر وفاقی وزیر چودھری سالک حسین بھی موجود تھے،مولانا فضل الرحمن نے چودھری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی،ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال اور دیگر امور پرتبادلہ خیال کیا گیا .دونوں رہنماوں نے خوشگوار ماحول مٰیں گفتگو کی.

    زرائع کے مطابق مولانا فصل الرحمان نے مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین کو اتحادی جماعتوں اور پی ڈی ایم کے حالیہ اجلاس کے فیصلوں کے حوالے سے اعتماد میں لیا. دونوں رہنماوں نے سپریم کورٹ کے فیصلے اور اس کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر مشاورت کی .

    مونس الہٰی نے مولانا فضل الرحمان اور چوہدری شجاعت حسین کی ملاقات پر تبصرہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان اب نجانے کیا مطالبہ لیے چوہدری شجاعت کے پاس گئے ہیں، شاید کوئی لیٹر ہی لکھوانے گئے ہوں پر اب فائدہ نہیں۔

  • مسلم لیگ ن کو ایک اور دھچکا،الیکشن کمیشن نے لیگی ایم پی اے ڈی نوٹی فائی کر دی

    مسلم لیگ ن کو ایک اور دھچکا،الیکشن کمیشن نے لیگی ایم پی اے ڈی نوٹی فائی کر دی

    الیکشن کمیشن نے بہاولنگر کی نشست پی پی 241 سے منتخب ہونے والے ایم پی اے کاشف محمود کو ڈی نوٹی فائی کر دیا۔ایم پی اے کاشف محمود کو ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں ڈی نوٹیفائی کیا گیا ہے۔

    ڈی نوٹیفائی کیے گئے رکنِ پنجاب اسمبلی کاشف محمود کا تعلق پاکستان مسلم لیگ ن سے ہے۔ٍفیصلے کے بعد پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ ن کے ارکان کی تعداد مزید کم ہو گئی ہے .

    پاکستان مسلم لیگ ن کے رکن صوبائی اسمبلی کاشف چودھری کی نااہلی ختم کرنے کی درخواست سپریم کورٹ نے مسترد کر دی تھی ۔ سپریم کورٹ میں لیگی ایم پی اے کاشف چودھری کی نااہلی سے متعلق تحریری فیصلہ جاری کردیا۔ جسے چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے تحریر کیا ۔ فیصلے میں بتایا گیا کہ ن لیگی رکن کاشف چودھری نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کی، انہوں نے مخالف فریق عبدالغفور کے ساتھ سمجھوتے پر انٹرا کورٹ اپیل واپس لے لی۔

    فیصلے میں مزید بتایا گیا کہ ہائیکورٹ سے انٹرا کورٹ اپیل واپس لینے کے بعد نااہلی کا فیصلہ عدالت عظمیٰ میں چیلنج نہیں ہو سکتا، ہائیکورٹ سے انٹرا کورٹ اپیل واپس لینے پر سپریم کورٹ میں اپیل کا کوئی میرٹ نہیں بنتا۔ فیصلے کے مطابق کاشف چودھری کی ہائی کورٹ کے فیصلے کیخلاف اپیل مسترد کی جاتی ہے۔

    واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے مسلم لیگ ن کے ایم پی اے کاشف چودھری کو جعلی ڈگری پر نااہل قرار دیا تھا اور ہدایت کی تھی کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کاشف چودھری کو ڈی نوٹیفائی کرے۔

  • مری میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا

    مری میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا

    پنجاب میں مزید بارشیں ہونگی، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا۔

    پی ڈی ایم اے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ محکمہ موسمیات کے مطابق 27 جولائی سے مون سون ہوائیں زیادہ شدت کے ساتھ ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں داخل ہونگی۔ جس کے باعث 27 سے31 جولائی کے دوران راولپنڈی، مری ، اٹک، چکوال، جہلم، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، گوجرانوالہ،گجرات، شیخوپورہ، فیصل آباد، جھنگ ، میانوالی، خوشاب، سرگودھا، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین،ساہیوال ، اوکاڑہ ، بھکر، لیہ، ملتان، راجن پور، ڈیرہ غازی خان، بہاولپور، بہاولنگر، رحیم یار خان اورخانپور میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش اور کہیں کہیں وقفے سے موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔

    سندھ اور بلوچستان میں پاک آرمی کا ریلیف آپریشن جاری

    پی ڈی ایم اے کے مطابق 27 سے31 جولائی کے دوران موسلادھار بارش کے باعث راولپنڈی، فیصل آباد،لاہور اور گوجرانوالہ میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خطرہ ہے۔27 سے 31 جولائی کے دوران موسلا دھار بارش کے باعث راولپنڈی، سیالکوٹ، نارووال اور ڈیرہ غازی خان کے پہاڑی اور مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا شدید خطرہ ہے۔

    پی ڈی ایم اے کا مزید کہنا ہے کہ موسلادھار بارش کے باعث دریائے راوی، جہلم اور چناب کے مقامی اور برساتی ندی نالوں میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کی توقع ہے۔

    کوہ سلیمان کے رودکوہی نالے بپھرنے لگے، ریلیف کیمپس قائم

     

    پی ڈی ایم اے کے مطابق مری میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ بھی موجود ہے، مسافراورسیاح موسمی حالات کو مدنظر رکھ کر سفر کریں۔ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پنجاب کی ضلعی انتظامیہ کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے کہ وہ اپنے انتظامات کو مکمل رکھیں اور تیار رہیں۔شہری گھروں کی چھتوں پر پانی کھڑا نہ ہونے دیں،گاڑیاں نشیبی علاقوں میں ہرگز کھڑی نہ کی جائیں۔

     

    سندھ اور بلوچستان کے درمیان زمینی رابطہ منقطع نہیں ہوا. این ایچ اے

     

    پی ڈی ایم اے کے مطابق بچوں کو برقی آلات سے دور رکھیں، دریاوں اور نہروں میں نہانے سے پرہیز کریں۔

  • ادویات کی مصنوعی قلت پیدا کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کا فیصلہ

    ادویات کی مصنوعی قلت پیدا کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کا فیصلہ

    صوبائی وزیر خواجہ عمران نزیر کی زیر صدارت مارکیٹ میں ادویات کی قلت کے باعث عوامل کا جائزہ لینے کے سلسلہ میں ہنگامی اجلاس منعقد ہوا.اجلاس میں سیکرٹری صحت علی جان خان، سپیشل سیکرٹری صالحہ سعید، ڈی جی ڈرگز کنٹرول محمد سہیل، ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل عاصم الطاف، چیف ڈرگز کنٹرولر اظہر سلیمہ اور سیکرٹری پنجاب کوالٹی کنٹرول بورڈ شفیق خان نے شرکت کی.

    صوبائی وزیر خواجہ عمران نزیر نے تمام سرکاری ہسپتالوں اور مارکیٹوں میں موجود ادویات کے سٹاک کا تفصیلی جائزہ لیا،ڈی جی ڈرگز کنٹرول کی جانب سے تفصیلی بریفنگ دی گئی.

    پاکستان جیسے زرعی ملک میں گزشتہ حکومت میں غذائی بحران آئے۔ وزیر اعظم

    صوبائی وزیر خواجہ عمران نزیر نے بتایا کہ محکمہ صحت کے پاس جان بچانے والی ادویات کا وافر سٹاک موجود ہے۔ محکمہ صحت کے پاس اس وقت 38 کروڑ 30 لاکھ سے زائد پیراسٹامول کی گولیاں موجود ہیں۔ مارکیٹوں میں 3 کروڑ 80 لاکھ سے زائد پیراسٹامول کی گولیاں موجود ہیں۔

     

    کورونا وائرس سے مزید دو افراد انتقال کر گئے

     

    خواجہ عمران نزیرنے کہا کہ مارکیٹوں میں ادویات کی مصنوعی قلت پیدا کرنے والے عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ادویات کی قلت پیدا کرنے والے عوامل اور عناصر پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں۔ مارکیٹوں میں ادویات کی قلت پیدا کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائیگی۔

     

     

     

    خواجہ عمران نزیرنے تمام ڈرگز انسپکٹرز کو ادویات کی قلت پیدا کرنے والے عناصر کے خلاف کیسز مکمل کر کے کارروائی کے لئے پنجاب کوالٹی کنٹرول بورڈ کو جلد بھجوا نے کی ہدایت کر دی.

  • منی لانڈرنگ کیس، شہباز ،حمزہ پیش نہ ہوئے، سماعت ملتوی

    منی لانڈرنگ کیس، شہباز ،حمزہ پیش نہ ہوئے، سماعت ملتوی

    منی لانڈرنگ کیس، شہباز ،حمزہ پیش نہ ہوئے، سماعت ملتوی

    احتساب عدالت لاہورمیں منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت 7 ستمبر تک ملتوی کر دی گئی

    عدالت میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز پیش نہیں ہوئے ،انکے وکیل نے حاضری سے استثنی کی درخواست دائر کی، عدالت نے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی ،عدالت نے آئندہ سماعت پر شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی مستقل حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پر دلائل طلب کر لئے

    فارن فنڈنگ کیس،باہر سے پیسہ آیا ہے لیکن وہ ممنوعہ ذرائع سے نہیں آیا،پی ٹی آئی وکیل

    فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ 30 روزمیں کرنے کا حکم اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

    فارن فنڈنگ کیس، فیصلہ 30 روز میں کرنے کے فیصلے کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر

    کیس میں عدالت شہباز شریف ، حمزہ شہباز سمیت دیگر ملزمان کے خلاف فرد جرم عائد کر چُکی ہے،نیب کے مطابق شہباز شریف اوربیٹوں نے 2008 سے 18 تک 9 کاروباری یونٹس قائم کیے ،

    واضح رہے کہ ایف آئی اے بینکنگ کورٹ میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز پر منی لانڈرنگ کیس زیر سماعت ہے.ایف آئی اے بینکنگ کورٹ میں گزشتہ سماعت پر عدالت نے وزیراعظم شہباز شریف کی ایک روز کی حاضری معافی کی درخواست منظورکی جبکہ وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز سمیت دیگر ملزمان نے عدالت میں پیش ہو کر حاضری مکمل کروائی۔ سپیشل کورٹ نے عدم پیشی پر ملزم سلیمان شہباز اور طاہر نقوی کو اشتہاری قرار دے دیا اور دونوں ملزمان کی جائیدادوں کی تفصیلات طلب کرلیں۔

  • آصف علی زرداری کی آج 67 ویں  سالگرہ

    آصف علی زرداری کی آج 67 ویں سالگرہ

    پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر مملکت آصف علی زرداری کی آج 67 ویں سالگرہ ہے ، تاہم آصف زرداری اپنی سالگرہ منانے کیلئے دبئی گئے ہیں اور اس حوالے سے کئی چہ مگوئیاں بھی ہوتی رہی ہیں.صوبائی وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے آصف زرداری کی اچانک دبئی روانگی سے متعلق وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ آصف علی زرداری سالگرہ نواسے کے ساتھ منانے کے لیئے دبئی گئے ہیں۔

    شرجیل میمن نے بتایا کہ آصف علی زرداری کو بھاگنے کی ضرورت نہیں ہے وہ اپنی نواسے کی سالگرہ میں شرکت کرنے دبئی گئے ہیں،بھاگنے کی ضرورت اب پی ٹی آئی کو ہے،انہوں نے کہا کہ زرداری اکیلے ان سب کے لیئے کافی ہیں وہ جلد واپس آئیں گے۔

    دوسری جانب ترجمان بلاول ہاوس کا کہنا ہے کہ آصف زرداری چاہتے تھے کہ وہ نانا کے طور پر اپنی پہلی سالگرہ کا دن اپنے اکلوتے نواسے کے ساتھ منائیں،آصف زرداری سےخوفزدہ اورعناد رکھنے والے عناصر موقع دیکھتے ہیں نہ محل، ہر بات کا بتنگڑ بنا دیتے ہیں،آصف زرداری کے خلاف چہ میگوئیاں کرنے والے ٹھنڈا پانی پئیں،وہ مختصر دورِ دبئی مکمل کرکے جلد وطن لوٹ آئیں گے۔

  • شہبازکو معاف اور نواز شریف کی سزا کو کالعدم کرنا چاہیے،ریحام خان

    شہبازکو معاف اور نواز شریف کی سزا کو کالعدم کرنا چاہیے،ریحام خان

    عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کو معاف اور نواز شریف کی سزا کو کالعدم کرنا چاہیے۔

    ٹوئٹر پرجاری پیغام میں ریحام خان نے کہا کہ ‘شہباز شریف کو معاف کر دینا چاہیے اور نواز شریف کی سزا کو کالعدم کرنا چاہیے،واضح طور پر کہوں تو یہ جنگ کا وقت ہے’۔

    ریحام نے لکھا ‘244 سیٹوں کے ساتھ سب سے بھاری مینڈیٹ رکھنے والے وزیراعظم کو اس بنیاد پر نااہل قرار دیا گیا کہ انہوں نے اپنے بیٹے سے تنخواہ نہیں لی’۔

    ٹوئٹر پر جاری بیان میں ریحام خان نے کہا کہ ‘میں پی ٹی آئی والوں کو دیکھتی ہوں جو مجھ سے ذاتی طور پر پارٹی چیئرمین کی اصل کہانی پر بات کرتے ہیں لیکن پھر وہ ہی مذہب کارڈ استعمال کرتے ہوئے اپنے لیڈر کی ویڈیوز پوسٹ کرتے ہیں’۔

    ریحام خان نے عمران خان سمیت ان افراد کو ‘منافقین’ کہا اور ٹوئٹ میں پی ٹی آئی کارکنان کے بارے میں مزید لکھا کہ ‘آپ لوگ صرف خود کو دھوکا دے رہے ہیں’۔ اس سے قبل نھی سابق وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان پاکستان تحریک انصاف کی پالیسیوں اور عمران خان پر تنقید کرتی رہتی ہیں ،حال ہی میں ریحام خان نے ے اپنی طلاق اور اس کے بعد پیش آنے والے مسائل سے متعلق ٹویٹ کر دیا۔

    ریحام خان نے امریکی شہر شکاگو میں سابق شوہر کی جانب سے قتل کی جانے والی پاکستانی فوٹوگرافر ثانیہ خان کی موت کی خبر پر ردعمل دیا اور اپنی طلاق کا وقت یاد کیا۔عمران خان کی سابق اہلیہ نے لکھا کہ ‘مجھے طلاق لینے میں کئی سال لگے اور اس وقت مجھے فیملی کی طرف سے کوئی تعاون حاصل نہیں تھا، نہ ہی میری کمیونٹی میں میرا کوئی دوست تھا،

    ریحام خان نے سماجی رابظے کی ویب سائٹ ٹوئتر پرلکھا کہ ‘اپنے آپ کو اور اپنے بچوں کو محفوظ رکھنے کے لیے میری جدوجہد پی ٹی آئی کے ٹرولرز کے لیے میرے خلاف غلط باتیں بولنے کا بہانہ بن گئیں، میرے دوسرے شوہر (عمران خان) نے اسے میرے خلاف استعمال کیا، طلاق جرم نہیں بلکہ زندگی کا حق ہے۔‘

  • 50مرتبہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی گاڑی تھانے میں بند

    50مرتبہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی گاڑی تھانے میں بند

    لاہور: 50مرتبہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی گاڑی کو ٹریفک پولیس نے تھانے میں بند کردیا۔

    باغی ٹی وی :ٹریفک پولیس کے مطابق ڈرائیور نے 45 مرتبہ ٹریفک سگنل اور 05 مرتبہ لین لائن کی خلاف ورزی کی جس پر گاڑی کو ٹریفک پولیس نے تھانے میں بند کردیا اور ڈرائیور پر 24 ہزار 500روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا اور کاغذات بھی قبضہ میں لےلیے گئے

    آئی جی سندھ کا غیرقانونی نمبر پلیٹس کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم

    ٹریفک پولیس چیف منتظر مہدی کا کہنا تھا کہ سٹی ٹریفک پولیس کی 17 ٹیمیں ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے خلاف کارروائی کررہی ہیں گزشتہ روز 21 گاڑیوں کےخلاف کارروائی کی گئی ٹریفک وارڈنز کو ڈیوائسز اور پرنٹر بھی فراہم کئے گئے ہیں ڈیوائسز کی مدد سے باآسانی ای چالان نادہندہ گاڑیوں کا پتہ کیا جاسکتا ہے۔

    واضح رہے کہ ای چالان نادہندہ گاڑیوں کےخلاف ٹریفک پولیس اور سیف سٹی کی مشترکہ کارروائیاں جاری ہیں۔

    دوسری جانب قبل ازیں اسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس سندھ غلام نبی میمن نے کراچی اور صوبے کے تمام اضلاع میں گاڑیوں کی غیر قانونی نمبر پلیٹس اور بلیو، گرین رنگوں یا دیگر پولیس لائٹس کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم دیا آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ سندھ کی شاہراہوں اور ہائی ویز پر رواں دواں نجی ملکیت کی گاڑیوں پر نصب بلیو، گرین نمبر پلیٹس اور پولیس لائٹس کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے، یہ عمل قانون سے تجاوز کے زمرے میں آتا ہے، پرائیویٹ گاڑیوں پر بلیو/گرین نمبر پلیٹس کا استعمال سراسر غیر قانونی اور ماورائے قانون ہے۔

    آئی جی سندھ نے کہا تھا کہ اس قسم کے رجحان کے سدباب اور حوصلہ شکنی کے لیے ایف آئی آرز کے اندراج سمیت تمام تر ضروری قانونی کارروائی اشد ضروری ہےتمام ڈی آئی جیز، ضلعی ایس ایس پیز اور ٹریفک پولیس غیر قانونی بلیو گرین نمبر پلیٹس اور پولیس لائٹس کے خلاف فی الفور ایک ٹھوس اور مربوط مہم کا آغاز کریں اور کارروائیوں کی تفصیلات روزانہ کی بنیاد پر سینٹرل پولیس آفس کو ارسال کریں۔

    شہبازشریف سے شنگھائی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل کی ملاقات،مکمل تعاون کی یقین دہانی