Baaghi TV

Category: لاہور

  • وزیراعلیٰ پنجاب کے الیکشن سے قبل ہی تبادلے شروع،آئی جی پنجاب کا تبادلہ

    وزیراعلیٰ پنجاب کے الیکشن سے قبل ہی تبادلے شروع،آئی جی پنجاب کا تبادلہ

    لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب کے الیکشن سے قبل ہی تبادلے شروع ہو گئے

    فیصل شاہکار کو آئی جی پنجاب تعینات کر دیا گیا راو سردار کو آئی جی ریلویز تعینات کر دیا گیا،اس ضمن میں نوٹفکیشن جاری کر دیا گیا ہے

    فیصل شاہکار پاکستان پولیس سروس کے گریڈ 21 کے آفیسر ہیں۔ان کا تعلق 16 کامن سے ہے ،فیصل شاہکار نے 1988میں بطور اے ایس پی پاکستان پولیس سروس جوائن کی ،فیصل شاہکار نے لگ بھگ تین برس ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ کے عہدے پر خدمات سر انجام دیں۔ فیصل شاہکار ساہیوال اور گوجرانوالہ میں ریجنل پولیس آفیسر کے عہدوں پر بھی تعینات رہے۔

    فیصل شاہکار تین باراقوام متحدہ مشن پربوسنیا اور لائبریا سمیت دیگر ممالک میں بھی فرائض اداکر چکے ہیں۔فیصل شاہکار لاہور، شیخوپورہ، ساہیوال، ملتان، پاکپتن، ٹوبہ ٹیک سنگھ، تھرپارکر، ننکانہ اور گوجرانوالہ میں اہم عہدوں پر تعینات رہ چکے ہیں۔فیصل شاہکار اے آئی جی آپریشنز، سنٹرل پولیس آفس لاہور میں بھی فرائض ادا کر چکے ہیں۔ فیصل شاہکار ڈی آئی جی پولیٹیکل سپیشل برانچ کے عہدے پر بھی دو برس تعینات رہے۔فیصل شاہکار نے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اسلام آباد اور ڈی آئی جی ویلفیئر پنجاب کے عہدے پر بھی خدمات سر انجام دیں۔ فیصل شاہکار ان دنوں وفاق میں خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔ فیصل شاہکار کو ملکی وعالمی سطح پر اہم عہدوں پر فرائض کی ادائیگی کا وسیع تجربہ حاصل ہے۔ فیصل شاہکار کا شمار پاکستان پولیس کے انتہائی پروفیشنل، فرض شناس اور تجربہ کار پولیس افسران میں ہوتا ہے

    پی ٹی آئی کا وزارت اعلیٰ کا مضبوط امیدوار ہونے کی وجہ سے کہا جا رہا تھا کہ افسران نے تبادلوں کے لئے کہا ہے، آئی جی پنجاب راو سردار علی نے اپنے عہدے پر مزید کام کرنے سے معذرت کی تھی جس پر انکا تبادلہ کر دیا گیا ہے،

    واضح رہے کہ آئی جی اور چیف سیکرٹری پنجاب میں عمران خان کے انتقام کی وجہ سے تبادلے کروا رہے ہیں کیونکہ عمران خان جلسوں میں کہہ چکے ہیں کہ میں سب کو دیکھ لوں گا پنجاب میں افسران میں نے ہی لگائے تھے سب کے چہرے یاد ہیں، اب پنجاب میں پی ٹی آئی کی دوبارہ متوقع حکومت کے بعد ان افسران کے خلاف کاروائی متوقع تھی اسی لئے افسران تبادلوں پر غور کر رہے ہیں

    [wp-embedder-pack width=”100%” height=”400px” download=”all” download-text=”” attachment_id=”520972″ /]

    پنجاب کا چوہدری کون ہو گا ؟ فیصلہ آج ہو گا

    وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب،چوہدری نثارکس کی حمایت کریں گے:خبریں آنا شروع ہوگئیں

    ادھر پاکستان کے سب سے بڑے صوبے پنجاب پر حکمرانی کیلئے نئے وزیراعلیٰ کا چناؤ ابھی تھوڑی دیربعد ہونے جا رہا ہے، جس میں پاکستان مسلم لیگ نواز (ن) کے حمزہ شہباز اور پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ مسلم لیگ قائداعظم (ق) کے چوہدری پرویز الہٰی آمنے سامنے ہیں۔

    فرح خان کیس ،عثمان بزدار کے گرد بھی گھیرا تنگ ہونے لگا

  • وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب،چوہدری نثارکس کی حمایت کریں گے:خبریں آنا شروع ہوگئیں

    وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب،چوہدری نثارکس کی حمایت کریں گے:خبریں آنا شروع ہوگئیں

    لاہور:پنجاب میں کچھ دیر بعد وزیراعلی کا انتخاب ہونے جارہا ہے دوسری طرف یہ خبریں بھی گردش کررہی ہیں کہ چوہدری نثار کا فیصلہ بھی بہت اہمیت اختیار کرسکتا ہے ، لیکن انہیں خبروں کے وائرل ہونے کے ساتھ ہی یہ معلوم ہوا ہے کہ چوہدری نثارفیصلہ کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہیں

    سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار آج بھی پنجاب اسمبلی کی کارروائی میں شریک نہیں ہونگے۔سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار لاہور جانے کے بجائے راولپنڈی میں موجود ہیں۔ میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ ابھی س چوہدری نثار نے فیض آباد راولپنڈی میں اپنی رہائش گاہ کے قریب نماز جمعہ ادا کی۔

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس موقع پر جب چوہدری نثآر سے پوچھا گیا کہ کیا وہ لاہور جارہے ہیں تو چوہدری نثارعلی خان نے جواب دیا کہ لاہور جانے کا آج کوئی ارادہ نہیں ہے۔

    پنجاب کا چوہدری کون ہو گا ؟ فیصلہ آج ہو گ

    چوہدری نثار سے یہ بھی پوچھا گیا کہ کیا آپ کولگتا ہے کہ پنجاب کی وزارت اعلیٰ کا انتخابی عمل آج مکمل ہوجائے گا؟۔ اس پران کا کہنا تھا کہ مجھے اس حوالے سے کچھ معلوم نہیں۔یاد رہے کہ اس سے قبل چوہدری نثار نے پہلے وزیراعلیٰ کے انتخاب ميں کسی امیدوار کو ووٹ نہیں ڈالا تھا۔

    موجودہ چیف الیکشن کمشنر کی نگرانی میں عام انتخابات میں حصہ نہیں لیں گے،عمران خان

    چوہدری نثار 2018 کے انتخابات میں راولپنڈی سے رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔ چوہدری نثار نے گزشتہ سال قانونی پابندی کے باعث رکن صوبائی اسمبلی کا حلف اٹھایا تھا۔

    ادھر دوسری طرف پاکستان کے سب سے بڑے صوبے پنجاب پر حکمرانی کیلئے نئے وزیراعلیٰ کا چناؤ آج تھوڑی دیربعد ہونے جا رہا ہے، جس میں پاکستان مسلم لیگ نواز (ن) کے حمزہ شہباز اور پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ مسلم لیگ قائداعظم (ق) کے چوہدری پرویز الہٰی آمنے سامنے ہیں۔

    وزیراعلی پنجاب کا انتخاب،آصف زرداری کی شجاعت حسین سے دوسری اہم ملاقات،رات گئے تک جوڑ توڑ

    ضمنی انتخاب میں کامیاب لودھراں سے منتخب ہونے والے رکن پیر رفیع الدین بخاری نے حمزہ شہباز کو ووٹ دینے کا اعلان کردیا۔ پیر رفیع الدین کا کہنا ہے کہ وزارت اعلی کے لیے حمزہ شہباز کو سپورٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ابھی کسی جماعت میں شامل نہیں ہورہا فی الحال حمزہ شہباز کا ساتھ دے رہا ہوں۔

  • وزیراعلیٰ پنجاب انتخاب، تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی پہنچ گئے

    وزیراعلیٰ پنجاب انتخاب، تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی پہنچ گئے

    وزیراعلیٰ پنجاب انتخاب، تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی پہنچ گئے

    لودھراں سے منتخب ہونے والے آزاد رکن رفیع الدین نے حمزہ شہباز کو ووٹ دینے کا اعلان کردیا

    آزاد رکن رفیع الدین کا کہنا ہے کہ وزارت اعلیٰ کے لیے حمزہ شہباز کو سپورٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ابھی کسی جماعت میں شامل نہیں ہورہا فی الحال حمزہ شہباز کا ساتھ دے رہا ہوں،

    پنجاب اسمبلی میں آج بھی لڑائی متوقع ہے، پرویز الہی کہتے ہیں اسمبلی میں پولیس نہ آئے دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈا پور غیر متعلقہ افراد اسمبلی میں لے آئے ،حالانکہ اسمبلی میں آج مہمانوں کے داخلے پر پابندی عائد کی گئی ہے،

    وزیر اعلی کے انتخاب کے لیے پنجاب اسمبلی کا اجلاس ، تحریک انصاف کے اراکین کو مال روڈ پر واقع نجی ہوٹل سے پنجاب اسمبلی لایا گیا۔ مونس الہی اور حسین الٰہی اپنی بس میں 40 اراکین کو لیکر اسمبلی پہنچے۔ 4 بسوں میں اپوزیشن کے 175ارکان پنجاب اسمبلی پہنچے۔ 2 ارکان اپنی گاڑیوں میں پنجاب اسمبلی آئے

    تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر پنجاب اسمبلی پہنچ گئے اس موقع پر اسد عمر کا کہنا تھا کہ ہمارے نمبر پورے ہیں جمعہ کے بعد آپ کو ایک ساتھ تصویر نظر آ جائے گی کسی ایم پی ایز کو تحفظات نہیں ہمارے متفقہ امیدوار پرویز الہٰی ہیں، رانا ثنا اللہ ہمارے50بندے غائب ہونے کی بات کررہا ہے،کہتے تھے ایک زرداری سب پر بھاری،وہ سیاست ختم ہو چکی ہے اب پاکستان میں بند کمرے کے اندر ہونے والی سیاست نہیں چلے گی، پنجاب اسمبلی موجودہ نظام چلنے تک چلے گی،

    سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ کچھ دیر میں صورتحال واضح ہوجائے گی پرویز الہٰی وزیراعلیٰ پنجاب بنیں گے ،جیت کے لیے پرامید ہے،

    عثمان بزدار کے گرد بھی گھیرا تنگ،ایک گرفتاری بھی ہو گئی

    عثمان بزدار کے آبائی علاقے کے لوگ پانی کی بوند بوند کو ترس گئے

    عثمان بزدار کی درخواست ضمانت پر فیصلہ آ گیا

    بزدار کی رہائشگاہ پر اینٹی کرپشن کے چھاپے

    عثمان بزدار کاجنوبی پنجاب سے مبینہ فرنٹ مین اینٹی کرپشن کے ہتھے چڑھ گیا

    اپوزیشن اراکین بسوں میں پنجاب اسمبلی پہنچ گئے،شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پرویز الہٰی وزیراعلیٰ پنجاب بنیں گے سیاست دانوں کی جانب سے خریدوفروخت پر ہمیں ندامت ہوتی ہے، سپیکر پنجاب اسمبلی اور وزیراعلیٰ کے امیدوار چودھری پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ گھر سے آ رہا ہوں ،گزشتہ روز جو فیصلے ہوئے ان پر قائم ہیں ،ساری رات سارے دعا کرتے رہے کہ ہمار ے ووٹوں میں اضافہ ہوجائے،آصف زرداری کامشن ناکام ہوگیا ساری زندگی جس بندے نے سچ نہیں بولا ان کا ذکر نہیں کرنا چاہتا

  • ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی نےاپنی سکیورٹی کیلیے چیف سیکرٹری کو خط لکھ دیا

    ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی نےاپنی سکیورٹی کیلیے چیف سیکرٹری کو خط لکھ دیا

    لاہور:پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر نے چیف سیکرٹری کو خط لکھ کرکل کے اجلاس کے‌حوالے سے اہم اطلاع بھی دے دی اور ساتھ اس فریق کی طرف اشارہ کیا ہے جو کل کا اجلاس نہیں ہونے دینا چاہتا،اس حوالے سے پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری نے جان کو لاحق خطرے کے پیشِ نظر چیف سیکرٹری کو سکیورٹی کے لیے خط لکھ دیا ہے۔

    ڈپٹی اسپیکر صوبائی اسمبلی کے خط پر 22 جولائی کی تاریخ درج ہے۔ جبکہ آج اکیس جولائی کا دن ہے ، یہ بھی نقطہ اب بڑا زیربحث ہے کہ کل کہیں کوئی گڑبڑ ہی نہ ہوجائے

    دوست مزاری نے خط میں مؤقف اختیار کیا کہ پنجاب اسمبلی میں وزیر اعلیٰ کے انتخاب کے دوران سکیورٹی فورسز تعینات کی جائے، اسمبلی کی سیکیورٹی کے لیے خط عدلیہ کے حکم کی تعمیل میں ہے۔

    موجودہ چیف الیکشن کمشنر کی نگرانی میں عام انتخابات میں حصہ نہیں لیں گے،عمران خان

    انہوں نے لکھا کہ ایوان کی کارروائی کے دوران کچھ عناصر رکاوٹیں ڈال رہے ہیں، ایوان کی کارروائی اور مجھے ایوان کی کارروائی چلانے سے روکا جا رہا ہے، وزیراعلیٰ کے انتخاب کے عمل میں رکاوٹ ڈالی جا رہی ہے۔

    وزیراعلی پنجاب کا انتخاب،آصف زرداری کی شجاعت حسین سے دوسری اہم ملاقات

    خط کے مطابق ’ایوان میں پُر تشدد سرگرمیوں سے میری جان کو خطرہ ہے، ایوان کے اندر اور احاطے میں مطلوبہ فورسز کی تعیناتی کی درخواست کر رہا ہوں‘۔

    یاد رہے کہ پنجاب اسمبلی میں وزیر اعلیٰ پنجاب کے لیے پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ق) کو واضح برتری حاصل ہے

    نجاب اسمبلی کے نو منتخب ارکان نے حلف اٹھا لیا،کل پرویز الہی واضح اکثریت سے وزیر اعلی منتخب ہوںگے

  • کشتی الٹنے کا واقعہ، پاک فوج کے دستوں اور ایس ایس جی کے غوطہ خوروں کاسرچ آپریشن جاری

    کشتی الٹنے کا واقعہ، پاک فوج کے دستوں اور ایس ایس جی کے غوطہ خوروں کاسرچ آپریشن جاری

    پاک فوج کے دستوں نے ایس ایس جی کے غوطہ خوروں کے ساتھ مل کر رحیم یار خان کی تحصیل صادق آباد کے قریب دریائے سندھ میں 100 افراد سے بھری کشتی الٹنے کے بعد لاپتہ ہونے والے باقی افراد کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری رکھا ہوا ہے۔

    چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی خصوصی ہدایات پر پاک فوج نے فوری ردعمل کرتے ہوئے ایس ایس جی کمانڈوز کے غوطہ خوروں، آرمی میڈیکل ٹیم، آرمی فیلڈ انجینئرز، دیگر امدادی دستوں اور حصہ لینے کے لیے مطلوبہ سامان کے ساتھ ریسکیو ٹیم کو روانہ کیا۔

    سرچ آپریشن میں سول انتظامیہ کی جانب سے موصول ہونے والی اطلاع کے مطابق کشتی پر تقریباً 94 افراد سوار تھے جن میں سے 45 افراد کو بچا لیا گیا۔ پاک فوج کی جانب سے جاری سرچ آپریشن کے دوران دریا سے اب تک 27 افراد کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں جب کہ 22 لاپتہ افراد کی تلاش کا کام تاحال جاری ہے۔

    قبل ازیں دریائے سندھ میں کشتی ڈوبنے کے المناک سانحے میں جاں بحق 26 افراد کو سندھ میں مچھکے کے قریب آبائی گاؤں حسین بخش سولنگی میں سپرد خاک کر دیا گیا-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق نماز جنازہ میں قبیلے کے سربراہ سردار عباس خان سولنگی نے شرکت کی انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ کم از کم 26 افراد کی نماز جنازہ آبائی قبرستان میں ادا کی گئی ہے، جن افراد کی نماز جنازہ ادا کی گئی ان میں 2 بچے اور ایک خاتون بھی شامل تھی۔

    سردار عباس خان سولنگی نے سندھ اور پنجاب کی حکومتوں سے معاوضے کا مطالبہ کیا، انہوں نے دونوں صوبائی حکومتوں کو علاقے میں پلوں کی تعمیر میں ناکامی کا ذمہ دار قراردیا جس کی وجہ سے لوگ پار کرنے کے لیے لکڑی کی خستہ حال کشتیوں کا استعمال کرنے پر مجبور ہیں۔

    کشتی ڈوبنے کے واقعے کے ایک دن گزر جانے کے باوجود 27 افراد لاپتا ہیں رحیم یار خان کے ڈپٹی کمشنر کے مطابق منگلا سے پاک فوج کے 18 غوطہ خوروں کی ایک ٹیم بھی امدادی کارروائی میں حصہ لینے کے لیے رحیم یار خان پہنچ گئی ہے۔

    واضح رہے کہ یہ حادثہ پیر کے روز پیش آیا تھا شادی کی تقریب میں شرکت کےبعد لوگ 2 کشتیوں میں سوار ہو کر اپنے گاؤں ماچکے واپس آرہے تھے کہ ایک کشتی اوور لوڈ ہو گئی تھی الٹنے والی کشتی میں 40 سے 45 مسافروں کی گنجائش تھی جب کہ حادثے کے وقت اس میں 95 مسافر سوار تھے-

    جس کے باعث ایک تختہ ٹوٹنے کے بعد کشتی الٹ گئی ڈوبنے والوں میں ایک ہی خاندان کے 8 افراد بھی شامل تھے جب کہ ڈوبنے والے تمام لوگوں کا تعلق سولنگی قبیلے سے تھا 45 افراد کو ابتدائی کوششوں میں بچا لیا گیا تھا، ریسکیو اہلکاروں نے 22 افراد کی لاشیں نکال لی ہیں جب کہ 27 افراد آخری خبریں آنے تک لاپتا تھے۔

    ریسکیو 1122 کے ترجمان کے مطابق علاقے میں حالیہ بارشوں کے باعث جائے حادثہ تک پہنچنے کا راستہ کافی خراب تھا اور گاڑیوں کو وہاں تک لے جانے کے لیے ٹریکٹر کا استعمال کرنا پڑا جس کے باعث امدادی کارروائیوں میں تاخیر ہوئی۔

  • موجودہ چیف الیکشن کمشنر کی نگرانی میں عام انتخابات میں حصہ نہیں لیں گے،عمران خان

    موجودہ چیف الیکشن کمشنر کی نگرانی میں عام انتخابات میں حصہ نہیں لیں گے،عمران خان

    پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان ان کا کہنا تھا کہ جنہوں نے پنجاب میں ضمنی الیکشن کروایا انہیں سزا دینی چاہیے۔لاہور کے لبرٹی چوک میں پی ٹی آئی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کو ہرانے کا ہر حربہ استعمال کیا گیا۔

    عمران خان نے کہا کہ سپریم کورٹ کو بتایا کہ سینیٹ الیکشن میں 30 سالوں سے پیسہ چلتا ہے، عدالت نے رولنگ دی کہ ویری فائی ایبل ووٹ ہونا چاہیے۔ جتنا پیسہ پنجاب کے ضمنی الیکشن میں چلا، اس کی ماضی میں تاریخ نہیں ملتی۔ہم انتظامیہ اور ریاستی مشینری کیخلاف لڑ رہے ہیں،ہم الیکشن کمیشن کے خلاف بھی لڑ رہے ہیں،ڈسکہ ضمنی الیکشن میں20پولنگ اسٹیشنز پر بے ضابطگیاں ہوئیں،چیف الیکشن کمشنر نے پورے حلقے میں دوبارہ الیکشن کرایا،ضمنی الیکشن میں صرف 12پارٹیوں کیخلاف نہیں لڑے،ہم نے سرکاری مشینری اور الیکشن کمیشن کےخلاف بھی الیکشن لڑے،تحریک انصاف 8دفعہ الیکشن کمیشن گئی لیکن اس نے ہمارے خلاف فیصلہ دیا.

    عمران خان نے کہا کہ موجودہ چیف الیکشن کمشنر کی نگرانی میں عام انتخابات میں حصہ نہیں لیں گے،خفیہ ووٹ کے خلاف الیکشن کمیشن نے فیصلہ نہیں دیا،سینیٹ الیکشن میں خرید وفروخت کیخلاف ہم سپریم کورٹ گئے،الیکشن میں ہر قسم کی دھاندلی گئی الیکشن کمیشن نے ن لیگ کی مدد کی،پولیس نے ایف آئی آر کاٹیں لوگوں کو ڈرایا دھمکایا گیا،ای وی ایم مشین سے دھاندلی کے130طریقے ختم ہو جاتے ہیں،ہماری حکومت نے پورا زور لگایا کہ کسی طرح ای وی مشین آجائیں،پی ڈی ایم اور دیگر جماعتوں نے ای وی ایم کی مخالفت کردی،چیف الیکشن کمشنر ای وی ایم کے خلاف تھے،سکندر سلطان راجہ جیسا بد دیانت شخص زندگی میں نہیں دیکھا،یہ لوگ 2دن سے ہمارے لوگوں کو خریدنے کی کوشش کررہے ہیں،زرداری،فضل الرحمان اور شہبازشریف پیسہ چلانے کی کوشش کررہے ہیں،اگر انہوں نے عوام کا مینڈیٹ چوری کیا تو میں ذمہ دار نہیں کہ کیا ہوگا،

    قبل ازیں پاکستان تحریک انصاف نے دعویٰ کیا ہے کہ آج چیئرمین عمران خان کی سربراہی میں ہونے والے پی ٹی آئی اور ق لیگ پنجاب کے پارلیمانی پارٹی اجلاس میں 186 ارکان شریک ہوئے۔اس حوالے سے فواد چوہدری نے کہا کہ ‏لاہور کے مقامی ہوٹل میں پی ٹی آئی اور ق لیگ پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کا مشترکہ اجلاس ہوا جس میں 186 اراکین شریک ہوئے۔علاوہ ازیں مسلم لیگ ق کے سینیٹر کامل علی آغا نے بھی دعویٰ کیا ہے کہ وزارت اعلیٰ کے انتخاب میں چوہدری پرویز الہیٰ کو 188 ارکان اسمبلی سے زیادہ ووٹ ملیں گے.

  • ارکان خریدنے کا الزام،عطا اللّٰہ تارڑکا فواد چوہدری سمیت 3 پی ٹی آئی ارکان کو قانونی نوٹس

    ارکان خریدنے کا الزام،عطا اللّٰہ تارڑکا فواد چوہدری سمیت 3 پی ٹی آئی ارکان کو قانونی نوٹس

    صوبائی وزیر داخلہ عطا اللہ تارڑ کے وکیل نے پی ٹی آئی کے 3 ایم پی ایز اور سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کی طرف سے ہارس ٹریڈنگ اور وزیر اعلی کے انتخاب میں ووٹ خریدنے کے غلط الزامات پر ہتک عزت کا نوٹس جاری کر دیا. ایڈووکیٹ سپریم کورٹ اظہر اقبال کے ذریعے لیگل نوٹس ڈی فیمیشن آرڈیننس 2002ء کی زیر دفعہ 8 کے تحت بھجوائے گئے.

    عطا اللہ تارڑ کے وکیل کا کہنا ہے کہ ایم پی ایز شہاب الدین محمد عامر عنایت اور غضنفر عباس نے وزیر اعلی کے ووٹ کے بدلے پیسوں کی آفر کے غلط الزامات پر مبنی بیان حلفی دیئے۔ فواد چوہدری نے کل پریس کانفرنس میں تین ایم پی ایز کی طرف سے بیان حلفی پریس کانفرنس میں پڑھے اور بے بنیاد الزامات لگائے۔ میرے موکل عطا اللہ تارڑ پر شرمناک اور بے بنیاد الزامات عائد کیے گئے ۔اس حرکت کے ذریعے میرے موکل کی عزت اور ساکھ کو نقصان پہنچانے کی دانستہ کوشش کی گئی۔

    وکیل عطا اللہ تارڑنے کہا کہ بیان حلفی میں لگائے گئے الزامات سراسر جھوٹ پر مبنی اور گمراہ کن ہیں ۔ میرے موکل کی طرف سے کسی کو کوئی کال نہیں کی گئی نہ ہی کسی کے ذریعے بات کی گئی ۔میرے موکل عطا اللہ تارڑ سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق وزیراعلی کے الیکشن کی شفافیت کو برقرار رکھنے کے پرزور حامی ہیں. نوٹس میں 14 دن کے اندر معافی مانگنے کا مطالبہ رکھا گیا ہے اور بصورت دیگر قانونی کاروائی عمل میں لائے جائے گی.میرے موکل جھوٹے بیاں حلفی دینے پر قانونی کارروائی کرنے کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کی جانب سے الزام عائد کیا گیا تھا کہ ہمارے ایم پی اے مسعود مجید کو مبینہ طور پر 40 کروڑ روپے دے کر ترکی پہنچا دیا گیا ہے۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ رحیم یار خان سے ہمارے ایم پی اے مسعود مجید 40 کروڑ روپے لے چکے ہیں اور ترکی پہنچ چکے ہیں، عطا تارڑ نے ہمارے ایم پی اے سے رابطہ کیا ہے۔

    جس کے جواب میں وزیر داخلہ پنجاب عطا اللّٰہ تارڑ کا کہنا تھا کہ چوہدری مسعود کو ایک پیسہ بھی دیا ہو تو اللّٰہ مجھ پر عذاب نازل فرمائے، ہر روز لیڈر تبدیل کرنا اور اسے والد کہنا مناسب نہیں ہے۔وزیر داخلہ پنجاب کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے ایم پی اے چوہدری مسعود 3 اپریل کو مستعفی ہوچکے، جبکہ میں قرآن پر حلف دینے کو تیار ہوں کہ ہم نے چوہدری مسعود کو کوئی پیسہ نہیں دیا۔صوبائی وزیر نے کہا کہ کبھی بھی کسی رکن کو خریدنے کی کوشش نہیں کی ، جھوٹا بیان حلفی پریس کانفرنس میں دکھایا گیا.

  • وزیراعلی پنجاب کا انتخاب،آصف زرداری کی شجاعت حسین سے دوسری اہم ملاقات،رات گئے تک جوڑ توڑ

    وزیراعلی پنجاب کا انتخاب،آصف زرداری کی شجاعت حسین سے دوسری اہم ملاقات،رات گئے تک جوڑ توڑ

    سابق صدر آصف علی زرداری ایک بار پھر چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات کے لیے ان کی رہائش گاہ پہنچ گئے۔ پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے بڑی عقیدت سے چوہدری شجاعت حسین کے کھٹنوں کو ہاتھ لگایا اور ان کی خیریت دریافت کی ، آصف زرداری نے چوہدری شجاعت حسین سے ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور اہم معاملات پر مشاورت کی اور چوہدری شجاعت حسین کو اعتماد میں لیا.

    باغی ٹی وی کے مطابق پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری پنجاب میں مسلم لیک ن کی حکومت کو بچانے کیلئے بھرپور کوشش کر رہے ہیں اور اس ضمن میں آصف زردای کی سیاسی ملاقاتیں بھی جاری ہیں. پنجاب کی وزارت اعلی کیلئے انتخاب آج ہو گا.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آصف زرداری نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے الیکشن کے معاملے پر بھی چوہدری شجاعت حسین کے ساتھ تبادلہ خیال کیا.ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف زرداری پنجاب میں مسلم لیگ ن کی حکومت اور وزیرعلی حمزہ شہباز کی وزارت بچانے کیلئے کوشاں ہیں،آصف زرداری نے چوہدری شجاعت کے گھر ڈیرہ ڈال لیا ہے، آصف زرداری چوہدری شجاعت سے ملاقات کر کے چلے گئے تھے مگر کچھ ہی دیر بعد دوبارہ وایس آگئے اور چوہدری شجاعت کو حمزہ شہباز کی حمایت کیلئے پر آمادہ کرنے کیلئے کوشاں ہیں.

    ذرائع کے مطابق آصف زرداری کی چوہدری شجاعت حسین کے ساتھ گزشتہ 24 کھنٹوں کے دوران دوسری اہم ملاقات ہے، چوہدری شجاعت حسین کے ساتھ ملاقات کے بود جب آصف زرداری چوہدری شجاعت کے گھر سے روانہ ہوئے تو وہ گاڑی میں وکٹری کا نشان بناتے ہوئے روانہ ہوئے.

    قبل ازیں سابق صدر آصف علی زرداری سے پیپلز پارٹی کی پارلیمانی پارٹی کے ارکان نے ملاقات کی.پارلیمانی لیڈر حسن مرتضی کی قیادت میں ملاقات بلاول ہاؤس میں ہوئی،پارلیمانی پارٹی کے ارکان نے آصف علی زرداری سے وزیر اعلی پنجاب کے انتخابات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا. ملاقات میں متحدہ اپوزیشن کے امیدوار حمزہ شہباز کو بھر پور سپورٹ کرنے کا اعادہ کیا گیا.

    آصف علی زرداری کی پارلیمانی پارٹی کے ارکان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن کے ساتھ کھڑے ہیں، پیپلز پارٹی، مسلم لیگ ن کی اتحادی ہے اور تمام ذمہ داریوں کو قبول کرتی ہے ،ذوالفقارعلی بھٹو کا کارکن ہوں، خرید و فروخت کی سیاست پر یقین نہیں رکھتا.

    آصف علی زرداری نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کا امیدوار حسن مرتضیٰ ہوتا تو میں پیسے ضرور لگاتا ،حمزہ شہباز کے وزارت اعلی کے امیدوار ہونے پر میں پیسہ کیوں لگاوں؟،ملک اور پنجاب کی سیاسی صورتحال پر مفاہمت کے لیے خود کو پیش کیا ہے،مفاہمت کی سیاست پر یقین رکھتا ہوں اور یہ کرتا رہوں گا ،میں پہلی دفعہ لاہور نہیں آیا، 3 ماہ پہلے اعلان کیا تھا کہ میں پنجاب میں بیٹھ کر سیاست کروں گا،ابھی تو میں نے پنجاب کی ہر تحصیل میں جانا ہے، انہوں نے کہا کہ پیسے کی سیاست کو یکسر مسترد کرتا ہوں،مسلم لیگ ن کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے ہیں،حمزہ شہباز کو وزیر اعلی پنجاب منتخب کروانے کے لیے اپنی پوری کوشش کریں گے، چودھری شجاعت حسین کے کہنے پر نواز شریف، شہباز شریف اور مریم نواز کو چوہدری پرویز الہی کو وزیر اعلی نامزد کرنے کے لئے آمادہ کیا،انہوں نے بتایا کہ چودھری پرویز الہی میرے ساتھ کمٹمنٹ کر کے عمران خان سے جا ملے ،مسلم لیگ ن نے پرالہی کو وزیر اعلی بنانے کے حوالے سے اپنی کمٹمنٹ پوری کی، میں کمٹمنٹ پوری کرنے والوں کے ساتھ کھڑا ہوں.

  • سپریم کورٹ نے الیکشن کا شیڈول جاری کر دیا ہے:شاہ محمود قریشی

    سپریم کورٹ نے الیکشن کا شیڈول جاری کر دیا ہے:شاہ محمود قریشی

    لاہور:پنجاب اسمبلی میں وزیراعلیٰ کا انتخاب پرسپریم کورٹ کی نظر ہے، ان خیالات کا اظہار کرتے ہوئے وائس چیئرمین پاکستان تحریک انصاف شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے الیکشن کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پی ٹی آئی کے رہنما اسد عمر کے ہمراہ پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج پروقار اور اچھی تقریب ہوئی۔

    پنجاب اسمبلی کے نو منتخب ارکان نے حلف اٹھا لیا،کل پرویز الہی واضح اکثریت سے وزیر اعلی منتخب ہوںگے،

    ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ کے لوگوں کی شمولیت جمہوری طرز عمل تھا، امید کرتا ہوں حمزہ شہباز نے جو سپریم کورٹ کو یقین دہانی کروائی کہ صاف شفاف الیکشن ہو گے، اس پر قائم رہیں۔

    انہوں نے کہا کہ الیکشن پر عوام اپنا فیصلہ دے چکی ہے اور پنجاب کے لوگوں نے عمران خان کے بیانئے کی تائید کی ہے۔

    پیپلز پارٹی کی لاہور میں "آصف علی زرداری زندہ باد ریلی”

    شاہ محمود کا کہنا تھا کہ ضمنی الیکشن میں ٹرن آئوٹ پچاس فیصد رہا، عمران خان کے کہنے پر ووٹر گھر سے نکلا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پہلے مشکلات تھیں مگر پنجاب حکومت نے آسانیاں پیدا نہیں کیں، ہماری حکومت کو سازش مداخلت سے رخصت کیا گیا لیکن جمہوری راستہ اپنا کر دوبارہ عوامی ووٹ سے آئے۔

    پی ٹی آَئی کے وائس چیئرمین کا کہنا تھا کہ امید کرتا ہوں کل کا اجلاس اسی انداز سے ہو گا جو سپریم کورٹ میں یقین دہانی کروائی گئی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب کی ذمہ داری ہے کسی ممبر کے راستے میں رکاوٹ نہ بنے، مریم نواز ہار تسلیم کرتی ہیں تو آصف علئ زرداری نوٹوں کے تھیلوں سے ضمیر خرید رہے ہیں، لوگوں نے لوٹوں کو مسترد کر دیا، قانونی و سیاسی فیصلوں کو سامنے رکھتے ہوئے سب اپنی پارٹی کو ووٹ دیں گے۔

    میں نےحکومت پاکستان کوکہا ہےکہ عمران خان کوایک ایک مقدمےمیں گرفتارکرو:فضل…

    انہوں نے کہا کہ ہماری تعداد پوری ہے اور عمران خان نئے ممبران سے ملاقات کریں گے، سپریم کورٹ نے الیکشن اور نئے وزیر اعلیٰ کے انتخاب کا شیڈول دیا ہے۔

    شاہ محمود کا کہنا تھا کہ امیدواروں کی قومی اسمبلی میں بولی لگی، گل غپاڑے سے اجلاس ملتوی کروانا اب ممکن نہیں ہو گا، لیکن جو مینڈیٹ سے منحرف ہو گا وہ اپنی سیاسی موت مرے گا۔

  • وفاقی کابینہ نے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے لیے ملٹی ماڈل ایئر روڈ کوریڈورکی منظوری دے دی

    وفاقی کابینہ نے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے لیے ملٹی ماڈل ایئر روڈ کوریڈورکی منظوری دے دی

    وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا.وزیراعظم نے لاہور سے ویڈیو لنک کے ذریعے کابینہ اجلاس کی صدارت کی۔ وزیراعظم نے تمام کابینہ ممبران کو خوش آمدید کہا۔

    وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے وفاقی کابینہ کو امریکی ڈالرز کے ریٹ میں حالیہ اضافے کے بارے میں بریفینگ دی۔ وفاقی وزیر خزانہ نے اجلاس کو بتایا کہ امریکی ڈالر کی قیمت کو کم کرنے اور پاکستانی روپے کی قدر میں استحکام کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جارہے ہیں اور آئندہ مہینے پاکستانی روپیہ امریکی ڈالر کے مقابلے میں مستحکم ہوجائے گا۔

    عمران خان کے سابق مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر کا احتساب شروع

    وفاقی وزیرخزانہ نے مزید کہا کہ رواں مالی سال گزشتہ سال کی نسبت ملک میں اقتصادی ترقی کی شرح بہتر رہے گی کیونکہ موجودہ حکومت نے پیداواری شعبے بشمول زراعت کے شعبے کو تاریخی ٹیکس مراعات دی ہیں جن کے نتیجے میں صنعتی پیداوار میں خاطر خواہ اضافہ اور زراعت کے شعبے کی ترقی یقینی بنائی جا رہی ہے. ان اقدامات سے مقامی پیداوار کی بدولت در آمدات میں کمی، روزگار میں اضافہ اور بر آمدات میں بھی خاطر خواہ اضافہ متوقع ہے.

     

    میں نےحکومت پاکستان کوکہا ہےکہ عمران خان کوایک ایک مقدمےمیں گرفتارکرو:فضل الرحمان

     

     

    وفاقی کابینہ نے آفتاب سلطان ریٹائرڈ پولیس سروس آف پاکستان آفیسر کی بطور چیئرمین National Accountibility Bureau تعیناتی کی منظوری دی۔ کابینہ کو بتایا گیا کہ چیئرمین نیب کی تقرری کی مدت 3 سال کردی گئی ہے جس کی معیاد بڑھائی نہیں جاسکتی۔ چیئرمین نیب کی تعیناتی قومی اسمبلی میں لیڈر آف ہاؤس اور لیڈر آف اپوزیشن کی مشاورت سے کی جاتی ہے۔

    وفاقی کابینہ نے وزارتِ تجارت کی سفارش پرافغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے لیے ملٹی ماڈل ایئر- روڈ کوریڈور (Multi Model Air -Road Corridor) کی منظوری دے دی۔وفاقی کابینہ نے وزراتِ تجارت کی سفار ش پر پاکستان اور ترکی کے مابین ٹریڈ اِن گڈز (Trade in Goods)معاہدے پر دستخط کرنے کی منظوری دے دی۔ پاکستان اور ترکی نے وزیراعظم کے حالیہ دورہء ترکی کے دوران اس معاہدہ پر دستخط کرنے کا اعلان کیا تھا۔ اس معاہدے کے ذریعے پاکستان اور ترکی کو ایک دوسرے کی سروسز اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں بہتر رسائی ملے گی۔

     

     

    آفتاب سلطان کو چئیرمین نیب تعینات کرنے کی منظوری دے دی گئی

     

     

    ترکی کی طرف سے پاکستان کو 261 ٹیرف لائنز پر رعایت فراہم کی جائے گی جس میں 123 اشیاء پر فوری طور پر زیرو ریٹنگ بھی شامل ہے جبکہ پاکستان کی طرف سے ترکی کو 130 ٹیرف لائنز پر رعایت کی پیش کش کی گئی ہے. ان اشیاء میں 8 بڑے شعبوں کی مصنوعات جن میں زراعت، کیمیکل، چمڑے، پلاسٹک، ربڑ، انجینئرنگ اور دھاتی صنعتوں کی مصنوعات شامل ہیں. معاہدے سے پاکستان اور ترکی کے مابین کے دو طرفہ تجارت کا حجم بڑھ کر 5 ارب ڈالر تک پہنچ جائے گا. وزیراعظم نے اس معاہدے کے حوالے سے وزراتِ تجارت کی کوششوں کو سراہا۔

    وفاقی کابینہ نے افغانستان میں پاکستانی ہسپتالوں کے آپریشنز، دیکھ بھال، سامان کی فراہمی اور سٹاف کی تنخواہوں کے حوالے سے افغانستان کی حکومت کو فنڈز کی منتقلی کی منظوری دے دی۔

    وفاقی کابینہ نے وزارتِ بین الصوبائی رابطہ کی سفارش پر چیئرمین فیڈرل لینڈز کمیشن بابر یعقوب فتح محمد کا استعفیٰ منظور کرنے کی منظوری دے دی نئے چیئرمین فیڈرل لینڈز کمیشن کی تعیناتی کا فیصلہ کابینہ کمیٹی کرے گی۔ وفاقی کابینہ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 20 جولائی 2022 کو منعقد ہونے والے اجلاس میں کئے گئے فیصلوں کی توثیق کردی۔
    1۔ Approval of authorization to Trading Corporation of Pakistan for signing agreement with Chinies Firms for Import of 200 KMT Urea on G2G Basis.
    2۔ Approval of Lowest Bid offered by MS. Vittera B.V/Marine International at US Dollers 404.86/MT for 120,000MT (+/-5% MOLSO) on CFR Bulk at 90 days deferred payment basis.

    کابینہ کو اس حوالے سے مزید بتایا گیا کہ یوریا اور گندم کی شفاف طریقے سے خریداری کو یقینی بناتی ہوئے اس بات کا خاص خیال رکھا گیا کہ بہترین معیار کو کم ترین قیمت پر خریدا جا سکے. اس حوالے سے متعلقہ حکام نے مہنگے ٹینڈرز کو بروقت مسترد کرکے کم قیمت ٹینڈرز کو بروقت یقینی بنایا.

    کابینہ نے چائینز فرم سے یوریا کی 100 امریکی ڈالرز فی ٹن کم قیمت پر درآمد کے حوالے سے وفاقی وزیر برائے تجارت، وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سیکورٹی، وفاقی سیکرٹری تجارت اور وفاقی سیکرٹری برائے نیشنل فوڈ سیکورٹی کی کوششوں کو سراہا۔ مزید برآں کابینہ نے گندم کی خریداری کے حوالے سے طلب کی گئی قیمت سے 36 امریکی ڈالرز فی ٹن کم قیمت پر ٹینڈر کے عمل کو جلد از جلد نمٹانے پر وزارتِ نیشنل فوڈ سیکورٹی کی ٹیم کی تعریف کی۔

    وفاقی کابینہ نے کابینہ کمیٹی برائے Disposal of Legislative Cases کے 20 جولائی 2022کے ہونے والے اجلاس میں کئے گئے مندرجہ ذیل فیصلے کی توثیق کردی۔

    1۔ Approval of Ordinance Titled "Government-to-Goverment (G2G) Commercial Transcation Ordinance 2022.

    وزیراعظم نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے لیے تجویز کیے گئے ناموں پر کابینہ کمیٹی بنانے کی ہدایت کردی جو کہ ان ناموں پر غور کرنے کے بعد اپنی رپورٹ وفاقی کابینہ کو پیش کرے گی۔