Baaghi TV

Category: لاہور

  • دھاندلی حکمرانوں کو مہنگی پڑے گی،فواد چوہدری کی پرویز الہی سے ملاقات

    دھاندلی حکمرانوں کو مہنگی پڑے گی،فواد چوہدری کی پرویز الہی سے ملاقات

    سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماؤں سابق وفاقی وزیر فواد حسین چودھری اور سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے ملاقات کی۔ ملاقات میں ضمنی انتخابات کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

    وزیراعلی پنجاب کی مخدوم احمد محمود سے ملاقات،ضمنی الیکشن اکثریت سے جیتیں گے،حمزہ شہباز

    سپیکر چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ کل تک ”ووٹ کو عزت دو“ کا نعرہ لگانے والی ن لیگ ڈھٹائی سے ”لوٹوں کو ووٹ دو“ کا نعرہ لگا رہی ہے، عوام کا غصہ کم کرنے کیلئے شہبازشریف اور حمزہ شہباز شعبدہ بازی کر رہے ہیں، مفت بجلی دینے کے جھوٹے اعلانات کیے جا رہے ہیں، باپ بیٹے کی سیاسی کشتی ڈوب رہی ہے، اب کسی بھی قسم کی شعبدہ بازی نہیں چلے گی.

    پرویزالٰہی نے کہا کہ عوام پر ان جھوٹے اعلانات کا کوئی اثر نہیں ہو گا اور انشاء اللہ وہ ووٹ کے ذریعے 17 جولائی کو لوٹا سیاست کا خاتمہ کر دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی کامیاب مہم پر جعلی حکمران بوکھلا چکے ہیں، وزرا کے مستعفی ہونے سے بات نہیں بنے گی اب اس نااہل حکومت کو ہی جانا ہو گا، ضمنی انتخاب کے تمام حلقوں میں لوٹوں کی شکست نوشتہ دیوار ہے۔

     

    پری پول دھاندلی کیخلاف پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن میں درخواست جمع کرا دی

     

    چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ شہباز شریف جیسے بہروپیوں کی حقیقت عوام جان چکے ہیں، تاریخ میں پہلی بار ہوا ہے کہ انتخابات میں حکومت کو اپوزیشن کیخلاف امیدوار ہی نہیں ملا، چند مہینوں کی حکومت میں نااہل حکمران تاریخی مہنگائی کا تحفہ عوام کو دے چکے ہیں۔

     

    دھاندلی کے الزامات عمران خان کا اپنی شکست کا پیشگی اعتراف ہے ،مریم اورنگزیب

     

    سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا کہ ضمنی انتخاب کے حلقوں میں گرفتاریاں حکومت کی بوکھلاہٹ ہے، تمام سروے پی ٹی آئی کی کامیابی کا اعلان کر رہے ہیں، ضمنی انتخابات میں دھاندلی حکمرانوں کو مہنگی پڑے گی، دھاندلی کے تمام حربوں کا ہمارے کارکن ڈٹ کر مقابلہ کریں گے، معلوم نہیں کہ الیکشن کمیشن کب پنجاب حکومت کی مداخلت کا نوٹس لے گا۔

    سابق گورنر عمر چیمہ نے کہا کہ تحریک انصاف کا راستہ روکنے کی ہر کوشش ناکام رہے گی، عمران خان کے کامیاب جلسے پی ٹی آئی کی کامیابی کا پیشگی اعلان کر رہے ہیں۔ ملاقات میں پی ٹی آئی رہنما سلیم بریار، ارکان پنجاب اسمبلی احسن سلیم بریار اور مسرت جمشید چیمہ بھی شریک تھیں۔

  • وزیراعلی پنجاب کی مخدوم احمد محمود  سے ملاقات،ضمنی الیکشن اکثریت سے جیتیں گے،حمزہ شہباز

    وزیراعلی پنجاب کی مخدوم احمد محمود سے ملاقات،ضمنی الیکشن اکثریت سے جیتیں گے،حمزہ شہباز

    وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف ماڈل ٹاؤن میں مخدوم ہاوس پہنچ گئے ،وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف اور پیپلزپارٹی کے رہنما مخدوم احمد محمود کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں ملک کی سیاسی صورتحال سمیت اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا.ملاقات کے موقع پر مسلم لیگ ن کے رہنما سردار ایاز صادق، خواجہ سلمان رفیق، خواجہ احمد حسان، خواجہ عمران نذیر جبکہ پیپلز پارٹی کے رہنما اور سینئر صوبائی وزیر سید حسن مرتضی، مخدوم عثمان احمد آور دیگر شخصیات بھی موجود تھیں.

     

    دھاندلی کے الزامات عمران خان کا اپنی شکست کا پیشگی اعتراف ہے ،مریم اورنگزیب

     

    ملاقات کے بعد وزیراعلی پنجاب حمزہ شہبازاور سابق گورنر پنجاب اور پیپلز پارٹی کے رہنما مخدوم احمد محمود نے مشترکہ پریس کانفرنس کی.مسابق گورنر پنجاب اور پیپلز پارٹی کے رہنما خدوم احمد محمود نے کہا کہ آج ن لیگ اور پیپلز پارٹی ساؤتھ پنجاب کے رہنما اکھٹے ہوئے ہیں.انہوں نے بتایا کہ سترہ جولائی کے ضمنی انتخابات کے حوالے سے بھی لائحہ عمل پر بات ہوئی،پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کی قیادت آئی ہوئی ہے،ہماری کمپین بہت اچھی چل رہی ہے،ہم نے سوچا پچھلے تین چار سال میں جو بگاڑ پیدا کیا گیا اس کو ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے.

    انہوں نے کہا کہ پی پی پی اور ن لیگ مل کر اس بگاڑ کو ٹھیک کرے گی،جو مشکل فیصلے کیئے وہ پاکستان کے استحکام کے لئے کیئے،آئندہ بھی جو بھی فیصلے ن لیگ اور اس کے اتحادی کریں گے وہ پاکستان کو دیکھ کر کریں گے ،مخدوم احمد محمود کا کہنا تھا کہ میں وزیر اعلی پنجاب کا بہت مشکور ہوں کہ ہمارے کارکنان کی بات سنی.

    وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز نے کہا کہ مخدوم احمد محمود کا شکریہ ادا کرتا ہوں، پاکستان اور پنجاب کی عوام کو کہنا چاہتا ہوں ملک و قوم کے لئے یہ جماعتیں اکھٹی ہوئی ہیں،چار سال کوڑے کے ڈھیر سڑکوں پر ملتے تھے.
    عام آدمی کہنے پر مجبور ہیں کہ عید الاضحی پر صفائی مثالی تھی، میرے پاس کابینہ نہیں تھی میں نے عمران نیازی کی طرح نہیں کہا چھ مہینے اور دے دیں، دو مہینے کابینہ کے بغیر میں نے گزارے، صوبے کے عوام کو سو یونٹ بجلی دینے کا وعدہ کیا ان سے برداشت نہ ہوا، فارن فنڈنگ کا کیس آنا ہے ،پاکستان کے لئے لاکھوں لوگوں نے قربانیاں دی

    حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ چوہتر سال بعد پاکستان ہم سے قربانی مانگ رہا ہے، میری دعاہے اللہ تعالی مجھ سے خدمت کا کام لے، ہم نے عمران نیازی کی طرح انتقام کی سیاست نہیں کرنی،عمران نیازی کی طرح نہیں کرنا ایک طرف آئی ایم ایف سے ڈیل کی اور دوسری طرف تیل کی قیمت کم کردی،میدان سجے گا کوئی ثبوت ہے تو سامنے لے کر آؤ، مہنگائی سے عوام تنگ ہے مسلم لیگ ن کا ٹریک ریکارڈ ہے لوڈشیڈنگ کو ختم کیا، اگر اللہ کو منظور ہوا تو بیس کے بیس سیٹوں پر جیتے گے.

    ایل این جی ریفرنس: فرد جرم پر شاہد خاقان سے اعتراضات طلب

    وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ جب تک سب ٹھیک تھا تو سب اچھا تھا عمران نیازی نے کہا میں نہیں تو پاکستان کی ایٹمی قوت ،فوج تباہ ہوجائے گی ہم سب سیاسی لوگ ہیں ہم سب کو یہ ادراک ہے کہ یہ ملک دوراہے پر کھڑا ہے
    کوئی ایک جماعت اس ملک کی کایہ نہیں پلٹ سکتی اگر ہم ناکام ہوئے تو پاکستان ناکام ہوگا، احسن اقبال صاحب جیسے شریف النفس انسان سے ایک فیملی نے بدتمیزی کی، دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہوجائے گا ، عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمتیں کم ہوئی ہیں عوام کو اس کا فائدہ پہنچائے گے.

  • عطاءاللہ تارڑ نے  فرح  خان گوگی کے لیگل نوٹس کا جواب دے دیا

    عطاءاللہ تارڑ نے فرح خان گوگی کے لیگل نوٹس کا جواب دے دیا

    صوبائی وزیر داخلہ عطا اللہ تارڑ نے فرح خان گوگی کی طرف سے بھیجے گئے 6 ارب کے ہتک عزت کے لیگل نوٹس کا جواب دے دیا ، فرح خان نے الزام لگایا تھا کہ عطا اللہ تارڑ نے مختلف میڈیا ٹاکس اور پریس کانفرنسز میں مجھے فرح گوگی کے نام سے پکارا اور جان بوجھ کر میرے اوپر بے بنیاد الزامات لگائے جس سے میری ہتک عزت ہوی اور میری ساکھ کو نقصان پہنچا.

    عطاء اللہ تارڑ کے وکیل نے کہا کہ فری خان پہلے بھی ہر جگہ فرح گوگی کے نام سے مشہور ہے ۔ فرح خان کا نام بطور فرح گوگی گوگل سرچ انجن میں موجود ہے ۔ فرح خان کی طرف سے میرے موکل عطا ءاللہ تارڑ پر جو لگائے گئے ہیں وہ الزامات غلط اور بے بنیاد ہیں ۔ وکیل عطاء اللہ تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ فرح خان نے قومی خزانے سے اربوں روپے لوٹے ہیں.

    اسلام آباد سمیت ملک بھر کی عدالتوں میں بیس لاکھ سے زائد مقدمات زیر التواء

    انہوں نے مزید کہا کہ فرح خان نے احسن جمیل گجر اور بشری بی بی کے ساتھ مل کر عمران خان کی سرپرستی میں کرپشن کے ریکارڈ توڑے، فرح خان کے خلاف وفاقی اور صوبائی اینٹی کرپشن ایجنسیز کی طرف سے تحقیقات جاری ہیں۔فرح خان کرپشن تحقیقات اور سزا سے بچنے کے لئے ملک سے فرار ہو چکی ہے ۔

     

    توشہ خانے سے چوری تم کرو اور چور ہم،وزیراعلیٰ سندھ برس پڑے

     

    عطاء اللہ تارڑ کے وکیل نے کہا کہ قانون کے مطابق ریڈوارنٹ کے ذریعے فرح خان کوواپس لانے کے لئے اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ فرح خان کو وطن واپس آ کر تحقیقات کا سامنا کرنا پڑے گا، فرح خان کی وطن واپسی پر دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا ۔

    نیب نے بشریٰ بی بی کی دست راست فرح خان کو طلب کر لیا،اینٹی کرپشن میں مقدمہ بھی درج

  • پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کا ملک گیر ہڑتال کا اعلان

    پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کا ملک گیر ہڑتال کا اعلان

    پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے 18 جولائی کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان کردیا۔ لاہور کے پیٹرول پمپس پر ہڑتال اور مطالبات کے حوالے سے بینرز آویزاں کر دئیے گئے.

    مہنگائی کم کرنے آئے ہیں ،عوام شیر کو ووٹ دیں، مریم نواز

    پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری کا کہنا ہے کہ کم سے کم اجرت 25 ہزار ہوگئی، ڈیلرز کا کمیشن بڑھایا جائے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بجلی بھی مہنگی ہو گئی، لوڈشیڈنگ سے جنریٹرز کے اخراجات بڑھ گئے،
    ایسوسی ایشن نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت وعدے کے مطابق ڈیلرز کا کمیشن 6 فیصد کرے۔

    دوسری جانب وزیراعظم نے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا پورا فائدہ عوام کو منتقل کرنے کا بڑا فیصلہ کر لیا.وزیراعظم نے وزارت پٹرولیم اور وزارت خزانہ سے تیل کی قیمتوں میں کمی کی سمری مانگ لی.وزیراعظم نے اپنی زیرصدارت منعقدہ اجلاس میں تیل کی قیمتوں میں کمی کی سمری بھجوانے کا حکم دیا ہے.

     

    شہباز شریف واقعی خادم اعلیٰ ہیں تو پٹرول 150روپے پرواپس لاؤ،عمران خان

     

    اس موقع پر وزیراعظم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام نے قربانی دی، اس کا پورا پھل بھی انہیں ہی ملنا چاہئے،عوام نے مشکل وقت گزارا ہے، اب پورا ریلیف ملنا بھی اُن کا حق ہے.وزیراعظم نے ہدایت کی کہ عالمی منڈی میں جتنی کمی ہوئی ہے، پوری شفافیت کے ساتھ عوام کو اس کی منتقلی یقینی بنائیں.

    زیراعظم نے کہا کہ سابق حکومت کی لائی مہنگائی سے ستائے عوام کی حتی المقدور اشک شوئی کرتے رہیں گے،اللہ تعالی کا فضل وکرم یوں ہی جاری رہا تو اِن شاءاللہ عوام کی زندگی میں مزید آسانیاں لائیں گے،وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں اوگرا سمیت دیگر وزارتوں اور محکموں کے اعلی حکام نے شرکت کی.

  • شہروز کاشف اور فضل علی ایک اور چوٹی سر کرنے نکل پڑے

    شہروز کاشف اور فضل علی ایک اور چوٹی سر کرنے نکل پڑے

    گلگت بلتستان: دنیا کے کم عمر ترین کوہ پیما شہروز کاشف پھر مہم پر نکل پڑے-

    باغی ٹی وی : شہروز کاشف نے گلگت بلتستان روانگی سے پہلے سماجی رابطے کی سائٹ پر ویڈیو جاری کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی اگلی منزل پاک چین بارڈر کے قریب گاشر برم کی چوٹی ہے جو 8 ہزار 35 میٹر یعنی (26 ہزار 360) فٹ بلند ہے۔

    شہروز کاشف نے دنیا کی چوتھی بلند ترین چوٹی نانگا پربت سر کر لی


    قبل ازیں گزشتہ دنوں نانگا پربت سر کرنے کے بعد واپسی پر شہروز کاشف اور ان کے ساتھی فضل علی خراب موسم کی وجہ سے پھنس گئے تھے، رات برف میں گزارنے کے بعد صبح ہونے پر وہ تھوڑا مزید نیچے پہنچے جہاں سے آرمی ریسکیو ٹیم نے انہیں بحفاظت گلگت پہنچایا تھا۔

    پاکستانی کوہ پیما نے شمالی امریکا کی بلند ترین چوٹی سرکرلی

    عید گھروالوں کے ساتھ منانے کے بعد شہروز اب دنیا کی ایک اور 8 ہزار میٹر بلند چوٹی پر قومی پرچم لہرانے جارہے ہیں، وہ اب تک 8 بلند ترین چوٹیاں فتح کرچکے ہیں۔

    واضح رہے کہ گاشر برم دنیا کا 13 واں اور پاکستان کا پانچواں سب سے اونچا پہاڑ ہے جو قراقرم سلسلے میں واقع ہے۔ اس چوٹی کو 1956میں ایک آسٹریائی ٹیم کے موراویک، لارچ اور ویلن پارٹ نے سر کیا تھا۔

     

    کوہ پیما شہروز کاشف کو ایوان صدر کی جانب سے دعوت نامہ موصول

  • لاہور میں ٹھنڈی ہوائیں ، بارش اور بادلوں کی گرج چمک نے خوشخبری سنادی

    لاہور میں ٹھنڈی ہوائیں ، بارش اور بادلوں کی گرج چمک نے خوشخبری سنادی

    لاہور:لاہور میں ٹھنڈی ہوائیں ، بارش اور بادلوں کی گرج کی خبریں بڑی تیزی سے وائرل ہورہی ہیں اور یہ بھی امکان ہے کہ کچھ دیربعد لاہور میں سخت بارش کا سلسلہ شروع ہوجائے جوجمعرات سے ہوتا ہوا جمعہ تک رہے ،

    ااس حوالے سے محکمہ موسمیات نے خلا سے تازہ لی گئی تصویر شیئر کرتےہوئے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ سخت بارش میں احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی تاکید کی ہے ، اس حوالے سے یہ بھی کہا جارہاہےکہ عوام الناس کو ہروقت موسم کی تازہ ترین صورت حال سے اگاہ رہنے کی بھی تاکید کی گئی ہے

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ لاہوراور مضافات میں یہ سلسلہ کئی دن تک جاری رہ سکتا ہے، یہ بھی کہا جارہاہےکہ یہ بارش سیزن کی بڑی بارش ہوسکتی ہے ،

     

     

    یاد رہے کہ چند دن پہلے بھی محکمہ موسمیات کی طرف سے کہا گیا تھاکہ عید کے بعد ملک بھر میں بارشوں کا ایک نیا سلسلہ شروع ہونے والا ہے ، اس حوالے سے کہا گیا تھا کہ بارشوں کا ایک سسٹم آ رہا ہے جس سے 14 سے 17جولائی تک صوبے میں موسلادھار بارشیں متوقع ہیں۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج لاہور میں ہوا میں نمی کا تناسب 71 فیصد ہے اور شہر میں27 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

  • جگنو محسن کے والد سید محسن کرمانی انتقال کر گئے

    جگنو محسن کے والد سید محسن کرمانی انتقال کر گئے

    ایم پی اے جگنو محسن کے والد سید محسن کرمانی انتقال کر گئے، سید محمد محسن کرمانی سینئر اینکر پرسن نجم سیٹھی کے سسر تھے۔

    ممتاز صنعتکار سید محسن کرمانی سماجی خدمات کے حوالے سے شہرت رکھتے تھے۔سید محسن کرمانی کی نماز جنازہ بدھ دن 2 بجے شیرگڑھ اوکاڑہ میں ادا کی جائے گی۔سید محمد محسن کرمانی مچل فروٹ فارمز کے چیئرمین تھے، ان کی عمر 91 برس تھی۔

    وزیراعظم شہبازشریف نے رکن پنجاب اسمبلی جگنو محسن کے والد اور سینئر صحافی نجم سیٹھی کے سسر کی وفات پر رنج وغم اور افسوس کا اظہارکیا ہے.

    وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ ممتاز صنعت کار سید محسن کرمانی ایک خداترس اور عوام کی بے لوث خدمت کرنے والے نیک انسان تھے ،وہ خاموشی سے دکھی انسانیت ، یتیموں اور ناداروں کی خدمت کرتے تھے ،ایسے نیک دل انسان کی وفات یقینا پورے معاشرے کا نقصان ہے ،وزیراعظم نے ایم پی اے جگنو محسن اور نجم سیٹھی سمیت تمام اہل خانہ سے اظہار ہمدردی اور تعزیت کیا،اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبرجمیل دے۔ آمین

  • شہباز شریف اور حمزہ بھی استعفیٰ دے دیں تو بھی یہ ضمنی الیکشن نہیں جیت سکتے،پی ٹی آئی

    شہباز شریف اور حمزہ بھی استعفیٰ دے دیں تو بھی یہ ضمنی الیکشن نہیں جیت سکتے،پی ٹی آئی

    لاہور کے صوبائی حلقے پی پی 158 کے ضمنی الیکشن میں عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے امیدوار زاہد خان نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کردیا۔اس موقع پرپی ٹی آئی رہنما حماد اظہر ، میاں محمود الرشید اور میاں اکرم عثمان نےلاہور میں میڈیا سے گفتگو بھی کی۔

    میاں محمود الرشید نے دعویٰ سے کہا کہ صوبائی وزراء کیا وزیراعلیٰ حمزہ شہباز اور وزیراعظم شہباز شریف بھی استعفیٰ دے دیں تو بھی یہ ضمنی الیکشن نہیں جیت سکتے۔انہوں نے کہا کہ صوبائی وزراء میں اب تک ملک احمد خان ، اویس لغاری اور سلمان رفیق استعفیٰ دے چکے ہیں۔

    حماد اظہر نے کہا کہ اس وقت ماحول یہ نظر آرہا ہے کہ لوگ پی ٹی آئی کو ووٹ دیں گے،عوام اس وقت صرف عمران خان کی حمایت کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تمام افسران کان کھول کر سن لیں کہ الیکشن میں مداخلت کی سزا ہے،بعض چینلز طے شدہ کمپین دکھا رہے ہیں کہ کانٹے کا مقابلہ ہے حالانکہ عوام نے یکطرفہ پی ٹی آئی کی حمایت کردی ہے۔ سابق وفاقی وزیر نے مزید کہاکہ اس وقت لاہور کے 4 حلقوں میں پی ٹی آئی کی فتح صاف نظر آرہی ہے۔اس دوران پی پی 158 سے اے این پی کے امیدوار زاہد خان نے پی ٹی آئی میں شمولیت کااعلان کیا ۔

  • بہن کو بجلی کا کرنٹ لگا کرہلاک کردیا:آسمانی بجلی گرنے سے دو افراد جاں بحق

    بہن کو بجلی کا کرنٹ لگا کرہلاک کردیا:آسمانی بجلی گرنے سے دو افراد جاں بحق

    منڈی بہاؤالدین میں سگے بھائیوں نے غیرت کے نام پر بہن کو بجلی کا کرنٹ لگا کر ہلاک کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ سگے بھائیوں نے بد چلنی کے شبہ میں بہن کو بجلی کا کرنٹ لگا کر ہلاک کیا، 35 سالہ خاتون مصباح کو سوتے میں پنکھے کی تار کا کرنٹ لگا کر قتل کیا گیا۔

    پوليس نے بتایا کہ قتل کی واردات کے بعد ملزمان جاٸے وقوعہ سے فرار ہوگئے، پوليس تھانہ صدر نے 2 ملزم خاور اور نعمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے جبکہ پولیس نے ملزم نعمان کو گرفتار بھی کر لیا ہے۔

    ادھرسوراب میں آسمانی بجلی گرنے سے دو افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ سوراب کے نواحی علاقہ آڑچنو میں پیش آیا جہاں آسمانی بجلی گرنے سے دو افراد جاں بحق ہوگئے ہیں، جاں بحق افراد کی شناخت محمد اکرم اور زبیر احمد کے ناموں سے ہوئی ہے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل بدین کے نوائی شہر کڈھن میں آسمانی بجلی گرنے سے دو افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

    آسمانی بجلی گرنے سے جاں بحق ہونے والے دونوں افراد کا تعلق گاؤن جانجھو دل سے تھا۔

    اسپتال ذرائع کا کہنا تھا کہ آسمانی بجلی گرنے سے عبدالحمید عرف بابو دل اور 28 سالا خدا بخش ملاح جاں بحق ہوئے ہیں، دونوں کی لاشوں کو ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

  • لاہور:پی ٹی آئی نےمخالف جماعت کی بڑی وکٹ گرادی

    لاہور:پی ٹی آئی نےمخالف جماعت کی بڑی وکٹ گرادی

    لاہور:لاہور:پی ٹی آئی نےمخالف جماعت کی بڑی وکٹ گرادی ،اطلاعات کے مطابق پنجاب کے ضمنی الیکشن میں لاہور کے حلقہ پی پی 158 سے عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار زاہد خان نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی۔

    ذرائع کے مطابق ضمنی الیکشن کی پولنگ سے چند روز قبل پاکستان تحریک انصاف کو بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے اور لاہور سے پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 158 سے اے این پی کے امیدوار زاہد خان نے پی ٹی آئی میں شولیت کا اعلان کردیا ہے۔

    زاہد خان نے پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا اور حلقے سے پی ٹی آئی کے امیدوار کے حق میں دستبردار ہونے کا بھی اعلان کیا۔

     

    اس موقع پر پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر نے کہا کہ زاہد خان کا تحریک انصاف میں آنا بہت بڑی کامیابی ہے، میں ڈور ٹو ڈور آرہا ہوں ہمارا ووٹ بینک بہت ہے، لوگ ہماری طرف ہی ہیں کانٹے کا مقابلہ ہے ہی نہیں۔

     

    https://twitter.com/Saniya__Hassan/status/1546867104502235136

    حماد اظہر نے کہا کہ چیف سیکریٹری اور الیکشن کمیشن کی انتظامیہ ضمنی انتخابات میں دھاندلی اور مداخلت نہ کریں۔