Baaghi TV

Category: لاہور

  • احساس پروگرام کی افادیت پر”سٹینفورڈ”یونیورسٹی کےمقالےکی کوئی حیثیت نہیں:رانا عبداللہ حماد

    احساس پروگرام کی افادیت پر”سٹینفورڈ”یونیورسٹی کےمقالےکی کوئی حیثیت نہیں:رانا عبداللہ حماد

    لاہور:احساس پروگرام کی افادیت پر”سٹینفورڈ”یونیورسٹی کے مقالے کی کوئی حیثیت نہیں:رانا عبداللہ حماد جو کہ ماس کمونیکیشن کے طالب علم انہوں نے احساس پروگرام کی افادیت کے حوالےسے کچھ چیزیں بیان کی ہیں ، ان کا کہنا ہےکہ جوحقائق اس وقت احساس پروگرام کی افادیت کو ثابت کرنےکےلیے پیش کیے جارہے ہیں ان کی کوئی حیثیت نہیں ،ان کا کہنا تھا کہ فیس بک کے ایک صارف کی طرف سے جواس قسم کے حقائق پیش کیے گئے ان میں غلط بیانی کی گئی ہے

    احساس پروگرام کے تحت ایک کروڑ لوگوں کومستفید کریں گے، ثانیہ نشتر

    رانا عبداللہ حماد کہتے ہیں کہ جیسا کہ پہلے دعوی کیا گیا تھا کہ یہ حقائق پرمبنی رپورٹ ہے جس میں دعوی کیا گیا تھا کہ مصنفین نے غربت کے خاتمے میں خان کی پالیسیوں کی تعریف کی، لیکن اس میں کوئی حقیقت نہیں تھی۔ جیسا کہ فیس بک صارف جواد ملک نے لکھا، "مطالعہ اسٹینفورڈ کا اپنا نہیں ہے،یہ کہ ایک غیرملکی مصنف، ڈیلیوری ایسوسی ایٹس، کی طرف سے حقائق پیش کیئے گئے ہیں جن کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ خود احساس پروگرام کے حوالے سے ایک متعلقہ عنصرہے

    وزیراعظم کے احساس پروگرام کو دنیا بھر میں سراہا گیا یے،بلال غفار

    ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے بھی اپنی تازہ ترین تقریر میں اسٹینفورڈ کی تحقیق کا حوالہ دیا، جب کہ اسے فیس بک صارف کے دعوے کے مطابق شائع بھی نہیں کیا گیا۔

     

    رانا عبداللہ حماد کہتے ہیں کہ ایک حقیقت یہ بھی ہے کہ دوسری جانب یہ بات قابل ذکر ہے کہ عمران خان کے احساس پروگرام کو بل گیٹس جیسے بہت سے لوگوں نے سراہا اور پاکستان میں غربت کے بڑے مسائل کا مقابلہ کرنے کے حوالے سے اس پروگرام کی افادیت کو تسلیم کیا

    *وزیر اعظم کا احساس پروگرام بنا امید سحر*

    یاد رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کے دور حکومت میں ملک سے غربت کے خاتمے اور غریب کو معاشی طور پر سہارا دینے کیلئے متعارف کروائے گئے "احساس پروگرام” کے حوالے سے دنیا مثالیں دینا شروع ہوگئی ہے۔

    امریکہ کی عالمی شہریت یافتہ یونیورسٹی "سٹینفورڈ”نے ایک مقالہ شائع کیا ہے جس میں دنیا کواحساس پروگرام کی مثال دے کر کہا گیا ہے کہ دنیا اس پروگرام سے غربت کے خاتمے کا طریقہ کار سیکھ سکتی ہے۔

    مقالہ میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی ملک کے کمزور ترین طبقے کو اوپر لانے کیلئے احساس پروگرام دنیا کا ایک بہترین پروگرام بن کر سامنے آیا ہے۔

    سٹینفورڈ یونیورسٹی نے حکومت پاکستان کی جانب سے 2018 کے بعد کورونا بحران کےدنوں میں متعارف کروائے گئے احساس پروگرام کا بغور جائزہ لینے کے بعد یہ مقالہ شائع کیا ہے ، جس میں کہا گیا ہے کہ احساس پروگرام کے تحت غربت کے خاتمے کے ایک جامع اور مربوط ہدف میں معاشی طور پر کمزور پاکستانیوں کو مدد کا نظام متعارف کروایا گیا، جس میں غیر مشروط نقد رقم کی منتقلی، ٹارگٹڈ سبسڈی، اور صحت اور غذائیت کی کوریج میں اضافہ شامل ہے۔

    سٹینفورڈ یونیورسٹی کے مقالے میں کہا گیا ہے ہم دنیا بھر کے ممالک میں متعارف کروائی گئی پالیسیوں اور پرواگرامز کا مطالعہ کرتے ہیں اور اس میں سے بہترین اصلاحات کو عالمی پالیسی سازوں کے سامنے پیش کرتے ہیں، ہم جن اصلاحات کو چنتے ہیں ان میں خاص طور پر اچھی قیادت، مضبوط اداروں کی تعمیر، ٹیکنالوجی کے موثراستعمال، انسداد غربت کیلئے مربوط نظام جیسے پروگرامز شامل ہیں۔

    مقالے میں کہا گیا ہے کہ احساس پروگرام پر تجزیے کے دوران ثابت ہوا ہے کہ اس پروگرام کی کامیابی نے شفافیت، شفافیت ،استفادہ کنندگان اور پروگرام کے منتظمین کے درمیان اعتماد پیدا کرنے نے اہم کردار ادا کیا ہے۔

    واضح رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے 2018میں ملک کے کمزور ترین طبقے کو معاشی طورپر مستحکم کرنے کیلئے "احساس پروگرام” متعارف کروایا تھا جس کے ذریعے ایک منظم نظام کے ذریعے لوگوں کی نقد رقم، تین وقت کے کھانے، رہائش کیلئے پناہ گاہوں اورٹارگٹڈ سبسڈی جیسے اقدامات سے مدد کی گئی۔

  • عطاءتارڑ کی متاثرہ خواجہ سرا کے گھر کے باہر میڈیا سے گفتگو،

    عطاءتارڑ کی متاثرہ خواجہ سرا کے گھر کے باہر میڈیا سے گفتگو،

    عطاءتارڑ کی متاثرہ خواجہ سرا کے گھر کے باہر میڈیا سے گفتگو،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وبائی وزیر عطا تارڑ کی متاثرہ خواجہ سرا کے گھر کے باہر میڈیا سے گفتگو ہوئی۔جس میں ان کا کہنا تھا کہ لاہور میں خواجہ سراء پر تیزاب پھینکنے کے واقعہ کی مذمّت کرتے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ متاثرہ خواجہ سراء کو بروقت طبی امداد بھی فراہم کی گئی عطاءتارڑ نے مزید کہا کہ واقعہ میں ملوث دونوں ملزموں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ملزموں کی گرفتاری کیلئے پولیس کی بروقت کارروائیاں قابل داد ہیں، عطاء تارڑ نے پولیس کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا۔

    مزید یہ کہ حکومت جاگ رہی ہے، ہم کسی کے ساتھ ناانصافی نہیں ہونے دیں گے، انہوں نے سابقه حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے ساڑھے 4 سال میں سیف سٹی کیمروں کی بروقت مرمت نہیں کروائی گئی۔سیف سٹی کے کیمروں سے مال روڈ خودکش حملہ آور کے ساتھیوں کو ٹریس کیا گیا۔ میں نے سیف سٹی کے کیمروں کی مرمت کے سلسلے میں ہواوے کمپنی سے ملاقات کی ہے۔
    ان کا کہنا تھا کہ تیزاب گردی کے واقعات ناقابل قبول ہیں۔میرا یہاں آنا سیاست سے نہیں، انسانیت سے تعلق رکھتا ہے۔واقعہ میں ملوث ملزمان کے خلاف دہشت گردی کی عدالت میں ٹرائل کئے جائیں گے۔
    انہوں نے اپنی بات کا اختمام کرتے ہوئے کہا کہ ملزموں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔عطاء تارڑ نے حکومت پنجاب کی جانب سے خواجہ سراء کو ایک لاکھ روپے کی مالی امداد کی۔

  • لاہور میں پیشی پر جانے والے دو  بھائیوں کا قتل،

    لاہور میں پیشی پر جانے والے دو بھائیوں کا قتل،

    لاہور میں پیشی پر جانے والے دو بھائیوں کا قتل،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور میں پھر سے ایک اور جرم کی واردات سامنے آئی ہے۔ لاہور کے علاقے شاہدرہ ٹاؤن میں جرم ایسے ہوا کہ دو بھائیوں نے پیشی پر جانا تھا جب یہ دو بھائی پیشی پر گے تو ان کو وہاں پر ہی گولی مار دی گئی۔ گولی لگنے سے ان دونوں بھائیوں کا قتل ہو گیا۔

    مزید تفصیلات سے اگاہ کرتے ہوۓ بتایا جاتا ہے کہ اس سب واقعے کے دوران میں 2 بھائیوں کا قتل تو ہو ہی گیا ساتھ میں 3 افراد مزید زخمی بھی ہوۓ۔جب اس سب واقعے کا علم پولیس کو ہوا تو پولیس نے تفتیش کی جس سے پتا چلتا ہے کہ یہ دونوں بھائی جن کے نام سجاد اور شاہد تھے۔یہ دونوں جب پیشی کیلئے روانہ ہوۓ تو مخالفین نے گولیاں مار کر وہاں پر ہی قتل کر دیا تھا۔اس واقعے نے دو قتل کرنے کے ساتھ ساتھ تین افراد کو بھی زخمی کر ڈالا تھا۔زخمی افراد کے نام حمزہ، کامران اور دل آریز ہیں۔جب یہ افراد زخمی ہوۓ تو ان کو وہاں پر موجود لوگوں نے فوری طور پر ہسپتال میں منتقل کر دیا تھا۔

    مزید یہ کہ یہ سارا واقعہ پیش آنے کے بعد پولیس وہاں پہنچ گئی۔ اور فوری طور پر تفتیش شروع کر دی تھی۔جس کی مدد سے ہی ہمیں یہ سب تفصیل ملی ہے۔ اس سب کے علاوہ پولیس نے یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ اپنی پوری کوشیش کر رہی ہے ملزمان کو پکڑنے کیلئے اور اس حوالے سے سی سی ٹی وی کیمروں اور شواہد سے بھی مدد لی جائے گی۔ تا کہ جلد از جلد ملزمان کی گرفتاری کو یقینی بنایا جائے۔

    اس تمام واقعے کے حوالے سے آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان نے بھی دو افراد کے قتل کے واقعے کا نوٹس لیا اور ساتھ یہ بھی کہ رپورٹ بھی طلب کرلی ہے۔ انہوں نے ملزمان کی جلد گرفتاری کے لیے ہرممکن اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔تا کہ جلد از جلد ملزمان کی گرفتاری ہو جاۓ۔

  • سابق چیئرمین نیب جاوید اقبال کے گرد شکنجہ کسنے کی تیاری

    سابق چیئرمین نیب جاوید اقبال کے گرد شکنجہ کسنے کی تیاری

    بڑے بڑے سیاستدانوں اور بیورو کریٹس کو پکڑنے والےسابق چیئرمین نیب جسٹس ر جاوید اقبال بھی حکومت کے ریڈار پر آگئے، زرائع کے مطابق حکومت نے جاوید اقبال کے گرد بھی شکنجہ کسنے کی تیاری کر لی ہے.حکومت نے سابق چیئرمین نیب جاوید اقبال کے خلاف درخواستوں پر قانونی تقاضے پورے کرنے کا عندیہ دے دیا

    سابق چیئرمین نیب جسٹس ر جاوید اقبال اور طیبہ گل کے مبینہ وڈیو اسکینڈل کی گونج پبلک اکاؤنٹس کمیٹی تک پہنچ گئی۔طیبہ گل نے چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) نور عالم خان کو خط لکھ دیا۔

    طیبہ گل نے چیئرمین پی اے سی کو خط لکھ کر سابق چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال اور ڈی جی نیب سلیم شہزاد کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کردیا۔چیئرمین پی اے سی نور عالم خان نے خط میڈیا کو بھی دے دیا۔نور عالم خان نے کہا کہ اس معاملے پر رپورٹ طلب کرلی گئی ہے دونوں فریقین کو سن کر معاملے کی مکمل تحقیقات کی جائیں گی۔

    وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا ہے سابق چیئرمین نیب کو خاتون کو ہراساں کرنے کی ویڈیو کے معاملے میں دبائو میں لاکر انتقامی کارروائیاں کی گئیں، عمران خان اداروں کو مس یوز کرتے رہے، جو چیزساڑھے تین سال ثابت نہیں کر سکے اب کیا کریں گے، ریٹائرڈ ججوں کو احتساب عدالت میں لگانے کا مقصد انتقام کے ایجنڈے کو آگے بڑھانا تھا، کیسز کو جھوٹا ثابت کرنا ہمارا آئینی حق ہے.

    انہوں نے کہا کہ سابق چیئرمین نیب کے خلاف کارروائی کے لئے درخواست موصول ہوئی ہے، اس پر قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے ، ماضی میں بھی طیبہ گل نے ان کے خلاف ہراساں کرنے کی درخواست دی تھی ، ایک وقت تھا جب سابق چیئرمین نیب کہا کرتے تھے کہ 14،15 لوگوں کو گرفتار کر لیا جائے تو ماضی کی حکومت گر جائے گی اور ایک شخص تو ایسا ہے کہ اس کی صحت ہمیں گرفتاری کی اجازت نہیں دیتی ، اسکے بعد اسی حکومت نے اس ویڈیو کے ذریعے چیئرمین نیب کو دبائو میں لایا اور پھر اپوزیشن پر انتقامی کیسوں کی بھرمار ہوگئی ۔

  • لاہور میں خواجہ سرا پر نا معلوم افراد تیزاب پھینکنے کے بعد فرار،

    لاہور میں خواجہ سرا پر نا معلوم افراد تیزاب پھینکنے کے بعد فرار،

    لاہور میں خواجہ سرا پر نا معلوم افراد تیزاب پھینکنے کے بعد فرار:

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور میں پھر ایک جرم کی واردات سامنے آئی ہے۔ یہ واقعہ لاہور کے دارالحکومت میں پیش آیا ہے۔ لاہور کے دارالحکومت میں ایک خواجہ سرا پر تیزاب پھینک دیا گیا ۔اور یہ تیزاب ایک نا معلوم افراد نے پھینکا تھا۔

    مزید تفصیلات کے مطابق جب اس سب واقعہ کا علم پولیس والوں کو ہوا تو انہوں نے فوری طور پر تفتیش شروع کر دی۔ماضی میں بھی بہت سے ایسے واقعیات پیش آۓ ہیں۔لیکن حال میں تیزاب پھینکنے کے بہت سے واقعیات پیش آ رہے ہیں۔اور اب یہ واقعہ خواجہ سرا کے ساتھ پیش آیا۔

    پولیس کی رپورٹ کے مطابق یہ خواجہ سرا جن کے ساتھ حادثہ پیش آیا ہے۔یہ کنزہ گھر کے باہر سڑک پر ہی کھڑی تھی۔کہ اچانک سے ملزم حمزہ نامی شخص آیا اور اس نے اس خواجہ سرا جس کو سڑک پر کھڑی تھی۔اس پر تیزاب پھینک کر چلا گیا۔
    مزید یہ کہ جب اس سب واقعے کے بعد وہاں پر موجود لوگوں نے فوری طور پر اس خواجہ سرا کو ہسپتال منتقل کیا۔اور پولیس کو اس سب سے اگاہ کیا جب پولیس کو اس سب واقعے کا علم ہوا تو پولیس نے فوری طور پر تفتیش شروع کر دی تھی۔جس کی وجہ سے ہمیں اس واقعے کی تفصیل جاننے میں مدد ملی ہے۔

    اس سب واقعے کا ڈی آئی جی سہیل چوہدری نے نوٹس لیتے ہوئے ملزم کے خلاف فوری طور پر کارروائی کرنے کی ہدایت جاری کی اور ایس پی سول لائنز سے اس تمام واقعے کی رپورٹ بھی طلب کرلی ہے۔

    اس حوالے سے مزید جمان آپریشنز ونگ آغا احتشام کا کہنا ہے کہ واقعہ میں ملوث ملزم کی شناخت حمزہ سلیم کے نام سے ہوچکی ہے۔ اور اس ملزم کی فوری گرفتاری کےلیے بھی پولیس چھاپے مار رہی ہے ۔جیسے ہی یہ ملزم حمزہ نامی شخص ملے گا تو اس کو فوری طور پر گرفتار کر لیا جائے گا۔پولیس کی تفتیش جاری ہےاور پولیس ملزم حمزہ نامی شخص کو گرفتار کرنے میں کامیاب ہو گئی۔

  • انتخابی حلقوں میں پی ٹی آئی کی غنڈہ گردی نہیں چلنے دیں گے،رانا مشہود

    انتخابی حلقوں میں پی ٹی آئی کی غنڈہ گردی نہیں چلنے دیں گے،رانا مشہود

    ممبر پنجاب اسمبلی رانا مشہوداحمد نے سابق ایم پی اے نذیر چوہان ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ یہ ضمنی الیکشن نہیں، عمران خان کی پالیسیوں کے خلاف ریفرنڈم ہے۔ ج عمران خان ملک کہ تباہی میں کسی بھی حد تک جانے کو تیار ہے۔

    رانا مشہود احمد کا کہنا تھا کہ وزیرِ اعظم کے انتخاب کے وقت رات گئے تک آئین کی دھجیاں اڑائی گئیں۔ پنجاب کے بجٹ کی راہ میں روڑے اٹکائے گئے۔ پی ٹی آئی نے آئی ایم ایف سے معاہدے کے نفاذ میں جان بوجھ کر تاخیر کی۔ اس دانستہ تاخیر کا خمیازہ آج عوام بھگت رہے ہیں۔ ایک سازشی خط کو لے کر قوم سے جھوٹ پر جھوٹ بولا گیا۔

    رانا مشہود احمد نے مزید کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے عمران خان کا جھوٹ اس کے منہ پر دے مارا۔ نذیر چوہان جیسے امیدواروں نے ملک کی خاطر اصولی موقف پر سٹینڈ لیا۔ عوام کے سامنے عمران خان کے جھوٹ در جھوٹ کا پول کھل چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انتخابی حلقوں میں پی ٹی آئی کے غنڈوں کی بدمعاشی نہیں چلنے دیں گے۔ ایسے اوچھے ہتھکنڈے ایک ہارا ہوا امیدوار ہی اختیار کر سکتا ہے۔.

    رانا مشہود احمد کا کہنا تھا کہ عمران خان نے یہودیوں کے ساتھ دوستی کی پینگیں بڑھائیں۔ عمران خان کے دور حکومت میں اسرائیل کے دورے پر وفد بھیجا گیا
    عمران خان نے سٹیٹ بینک اور ملکی پالیسیاں آئی ایم ایف کے حوالے کر دیں۔ پی ٹی آئی نے سب سے زیادہ قرضہ لیا اورکام بھی کوئی نہ کیا۔ مسلم لیگ ن غلامی کی زنجیریں توڑنے آئی ہے۔

    لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ جس طرح ملک کو فیٹف کی گرے لسٹ سے نکالا ہے، جی ایس پی پلس سٹیٹس بحال رکھیں گے۔ آج ملکی خزانہ خالی اور ڈالر کی اڑان عمران خان کی وجہ سے ہے۔ یہ الیکشن کشمیر کا سودا کرنے والوں کے خلاف ہے۔ پیپلز پارٹی تمام حلقوں میں پاکستان مسلم لیگ ن کا ساتھ دے گی۔2013 میں بھی ملکی معیشت ہمیں ایسی ہی خستہ حالت میں ملی۔ ہم نے دہشت گردی، لوڈ شیڈنگ، بم دھماکوں سے ملک کو نجات دلائی۔ اب پاکستان میں گوگیوں کا احتساب ہو گا۔

  • محمد طارق قریشی نے ڈائریکٹر جنرل سپپورٹس پنجاب کے عہدے کا چارج سنمبھال لیا،

    محمد طارق قریشی نے ڈائریکٹر جنرل سپپورٹس پنجاب کے عہدے کا چارج سنمبھال لیا،

    محمد طارق قریشی نے ڈائریکٹر جنرل سپپورٹس پنجاب کے عہدے کا چارج سنمبھال لیا،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق محمدطارق قریشی نے ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب کے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے ۔محمدطارق قریشی پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروسز آفیسر ہیں

    مزید تفصیلات کے مطابق محمد طارق قریشی ایڈمنسٹریشن کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں ۔محمدطارق قریشی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کے عہدے پر بھی فرائض سرانجام دیتے رہے ہیں محمد طارق قریشی ڈی سی گوجرانوالہ اور اے سی لیہ بھی رہے ہیں۔
    محمد طارق قریشی ایڈیشنل کمشنر لاہور اور ڈپٹی سیکرٹری سکولز ایجوکیشن بھی رہ چکے ہیں۔

    سپورٹس کے فروغ اور ترقی کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے، ڈی جی سپورٹس پنجاب کا کہنا تھا ۔
    نئے ٹیلنٹ کی تلاش اور حوصلہ افزائی اولین ترجیح ہوگی، محمد طارق قریشی نے کہا ۔نوجوانوں کو سپورٹس کی جانب راغب کریں گے ۔
    مزید ڈی جی سپپورٹس کا کہنا تھا کہ سپورٹس کے انفراسٹرکچر کو جدید بنانے کا عزم ہے۔

  • عمران خان کی ذہنی حالت پر ترس آنے لگا ہے،مریم نواز

    عمران خان کی ذہنی حالت پر ترس آنے لگا ہے،مریم نواز

    مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز شریف نے کہا کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو بہت گہرا اور ناقابلِ تلافی صدمہ پہنچا ہے بیچارے کو۔ جتنی محنت اس نے شہباز شریف پر جھوٹے کیسز بنا کر ان کو فاؤل پلے کے ذریعے میدان سے آوٹ کرنے پر کی تھی، اللّہ نے وہ چال اسی پر الٹ دی۔ اسی حسد اور صدمے میں اب اسکی باقی زندگی بھی گزرنے والی ہے انشاءاللّہ! عادت ڈال لو! مسلم لیگ ن کی ناب صدر مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اینے پیغام میں عمران خان پر شدید تنقید کی .

    لیگی رہنما مریم نواز نے کہا کہ عمران خان نیند میں بھی نیوٹرل نیوٹرل کا راگ الاپا کرے گا، بڑبڑایا کرے گا کہ شہباز شریف نے سفیر کو کیک کھلایا، شہباز شریف نے شیروانی پہن لی، شہباز شریف وزیر اعظم بن گیا۔ خرم دستگیر نے یہ کہ دیا۔ امریکہ نے سازش کر دی۔ دھاندلی ہو گئی۔ قسم سے اسکی ذہنی حالت پر ترس آنے لگا ہے .کا شکر! امید اور دعا ہے کہ آپ بھی اچھے ہوں گے!

    اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد میں رجیم چینج سیمنارسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ: امریکہ چاہتا ہے کہ ہم بھارت کو مقامی تھانیدار کے طور پر قبول کریں۔

    انہوں نے سیمنار سے خطاب میں سوال اٹھایا کہ: کیا ہمیں امریکہ کو اڈے دینے چاہئے؟ مزید کہا ریمنڈ ڈیوس نے دن دہاڑے پاکستانیوں کو قتل کیا اور وہ اسے نکال کر لے گئے۔

    عمران خان کے مطابق: میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ شہباز شریف وزیراعظم بن جائے گا. کیونکہ یہ دونوں (شہباز شریف اور حمزہ شہباز) باپ بیٹے تو مجرم ہیں.

    سابق وزیراعظم کا تقریب میں کہنا تھا کہ: ڈرون حملوں سے ہمارے پاکستانی باشندے مارے جا رہے تھے لیکن پھر بھی دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے کردار کو نہیں سراہا گیا۔

    عمران خان نے دعوی کیا: ایبسولیٹلی ناٹ اپنے ملک کے مفاد میں کہا اور ہاں میں امریکا کا مخالف نہیں ہوں لیکن میں چاہتا ہوں کہ امریکا ہمیں ٹشوپیپر کی طرح استعمال نہ کرے۔

    سابق وزیراعظم کہتے ہیں کہ: امریکا کا ایجنڈہ سیدھا، سادہ ہے اور وہ یہ ہم اسرائیل اور بھارت کو تسلیم کرلیں اور کشمیر کو بھول جائیں اسی لئے امریکا چاہتا ہے کہ بھارت کو سلام کرو۔

    عمران نے یاد دلایا کہ: پچھلے تیس سالوں سے کشمیری قربانیاں دے رہے ہیں لیکن جب سابق وزیراعظم نواز شریف بھارت گیا تو بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کے خوف سے حریت رہنماؤں سے ملاقات تک نہیں کی تھی۔

    پھر کہا کہ: صحافی نجم سیٹھی اور سابق سفیر حسین حقانی جیسے لوگ چاہتے ہیں ہم امریکا کی غلامی کریں۔ کیا امریکا کی غلامی سے ملک ترقی کر جائے گا؟ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بیس ارب ڈالر امداد دی گئی اور پاکستان کو کو 150 ارب ڈالر کا نقصان ہوا لہذا پاکستان کو فائدہ پہنچانے کے بجائے نقصان ہوتا رہا۔

    تحریک انصاف کے چیئرمین نے الیکشن کمیشن پر الزام لگایا کہ: وزیر اعلی پنجانب حمزہ شہباز کو بٹھانے کے لیے الیکشن کمیشن انجینئرنگ کر رہا ہے۔ الیکشن کمیشن کی کریڈبیلٹی ختم ہو چکی ہے۔ اور ہمیں پتا ہے کے الیکشن کمشنر شہزادہ، شہزادی کے سامنے جا کر بیٹھتے ہیں۔

    مزید کہا: پاکستان کی جمہوریت کو اس سے نقصان ہو رہا ہے، الیکشن کمیشن بیس حلقے حمزہ شہباز کو جتوانے کی کوشش کر رہا ہے اور ایسا کرنا پاکستان کے جمہوری نظام اور عدالتی سسٹم کی تباہی ہوگی۔

  • پاکستان کے چیف سلیکٹر  محمد وسیم نے دورہ سری لنکا کیلئے 18 رکنی قومی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کیا،

    پاکستان کے چیف سلیکٹر محمد وسیم نے دورہ سری لنکا کیلئے 18 رکنی قومی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کیا،

    پاکستان کے چیف سلیکٹر محمد وسیم نے دورہ سری لنکا کیلئے 18 رکنی قومی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کیا،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یاسر شاہ کی سری لنکا کے خلاف قومی ٹیسٹ اسکواڈ میں واپسی ہو گئی ۔
    مزید تفصیلات کے مطابق پاکستان کے چیف سلیکٹر محمد وسیم نے دورہ سری لنکا کے لیے 18 رکنی قومی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔ لیگ اسپنر یاسر شاہ کی قومی ٹیسٹ اسکواڈ میں واپسی ہوئی ہے۔

    دونوں ٹیموں کے مابین سری لنکا میں کھیلی گئی آخری ٹیسٹ سیریز میں یاسر شاہ نے24 وکٹیں حاصل کرکے پاکستان کو 1-2 سے فتح دلانے میں اہم کردار ادا کیاتھا۔یاسر شاہ نے آخری مرتبہ اگست 2021 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف قومی کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کی تھی۔

    مکمل فٹنس حاصل کرنے والے یاسر شاہ کے علاوہ سلمان علی آغا کی بھی قومی ٹیسٹ اسکواڈ میں واپسی ہوئی۔ انہوں نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں 4224 رنز بنانے کے ساتھ ساتھ 88 وکٹیں بھی حاصل کررکھی ہیں۔

    انجری کے باعث آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ اسکواڈ سے باہر ہونے والے محمد نواز کو دورہ سری لنکا کے لیے دوبارہ قومی ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔
    اٹھارہ رکنی قومی ٹیسٹ اسکواڈ میں تین اوپنرز، چار مڈل آرڈر بیٹرز، تین آلراؤنڈرز، دو وکٹ کیپرز، دو اسپنرزاور چار فاسٹ باؤلرز شامل ہیں۔

    مزید برآں کہ اعلان کردہ قومی ٹیسٹ اسکواڈ:
    بابر اعظم (کپتان)، محمد رضوان (نائب کپتان، وکٹ کیپر)، عبداللہ شفیق، اظہر علی، فہیم اشرف، فواد عالم، حارث رؤف، حسن علی، امام الحق، محمد نواز، نسیم شاہ، نعمان علی، سلمان علی آغا، سرفراز احمد (وکٹ کیپر)، سعود شکیل، شاہین شاہ آفریدی، شان مسعود اور یاسر شاہ

    پاکستان اور سری لنکا کے مابین آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں شامل دو میچز گال اور کولمبو میں کھیلے جائیں گے۔ سیریز کا پہلا ٹیسٹ 16 سے 20 جولائی تک گال جبکہ دوسرا 24 سے 28 جولائی تک کولمبو میں کھیلا جائے گا۔ سیریز میں شامل واحد تین روزہ وارم اپ میچ 11 جولائی سے کولمبو میں شروع ہوگا۔

    سیریز کے لیے قومی ٹیسٹ اسکواڈ کا تربیتی کیمپ 26 جون سے راولپنڈی میں شروع ہوگا۔ قومی اسکواڈ 6 جولائی کو سری لنکا کے لیے روانہ ہوگا۔

    محمد وسیم، چیف سلیکٹر:چیف سلیکٹر محمد وسیم نے کہا کہ سری لنکا کی کنڈیشنز کو پیش نظر رکھتے ہوئے قومی ٹیسٹ اسکواڈ کا انتخاب کیا گیا ہے۔ یاسر شاہ کی شمولیت سے ہمارا اسپن اٹیک مضبوط ہوا ہے، جنہوں نے پاکستان کے آخری دورہ سری لنکا میں بھی میچ ونر کا کردار ادا کیا تھا۔انہیں ساجد خان کی جگہ اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

    انہوں نے مزید کہاکہ نعمان علی پہلے ہی قومی ٹیسٹ اسکواڈ کا حصہ ہیں۔ اسکواڈ میں شامل ہونے والے دوسرے کھلاڑی سلمان علی آغا گزشتہ تین سیزنز سے مستقل قابل ذکر کارکردگی کا مظاہرہ کررہے ہیں، وہ ایک مؤثر آف اسپنر بھی ہیں۔
    محمد وسیم نے کہا گو کہ آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے نتائج آئیڈیل نہیں تھے تاہم بنگلہ دیش کے خلاف کامیابی حاصل کرنے والی ٹیم نے مہمان ٹیم کے خلاف بھی بہتر کرکٹ کھیلی تھی، جس کی وجہ سے انہوں نے اسکواڈ میں زیادہ تبدیلیاں نہیں کیں۔

    مزید یہ کہ اسپورٹ اسٹاف میں منصور رانا (منیجر)، ثقلین مشتاق (ہیڈ کوچ)، شاہد اسلم (اسسٹنٹ ٹو ہیڈ کوچ)، محمد یوسف (بیٹنگ کوچ)، شان ٹیٹ (باؤلنگ کوچ)، عبدالمجید (فیلڈنگ کوچ)، کلف ڈیکن (فزیو تھراپسٹ)، ڈریکس سائمن (اسٹرینتھ اور کنڈیشنگ کوچ) کوچ، احسن افتخار ناگی (میڈیا اینڈ ڈیجیٹل کنٹینٹ منیجر)، کرنل (ر) محمد مکرم (سیکیورٹی منیجر)، ڈاکٹر محمد خرم سرور (ٹیم ڈاکٹر)، طلحہ اعجاز (اینالسٹ ) اور ملنگ علی (مساجر)۔یہ سب ہو گے۔

  • سابق انٹر نیشنک باکسر عبدالروٴف قریشی نے فاتح کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے،

    سابق انٹر نیشنک باکسر عبدالروٴف قریشی نے فاتح کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے،

    سابق انٹر نیشنک باکسر عبدالروٴف قریشی نے فاتح کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ضلع ساؤتھ ثمر کیمپ ٹیلنٹ ہنٹ باکسنگ ٹورنامنٹ‘ لیاری لیبر فاتح قرار پاۓ۔سابق انٹرنیشنک باکسر عبدالرؤف قریشی نے فاتح کھلاڑیوں میں انعامات بھی تقسیم کئے۔

    مزید تفصیلات کے مطابق کراچی(اسپورٹس رپورٹر) ضلع ساؤتھ باکسنگ ایسو سی ایشن کے زیر اہتمام ثمر کپ ٹیلنٹ ہنٹ باکسنگ ٹورنامنٹ میں لیاری لیبر باکسنگ کلب نے میدان مارلیا۔ استاد محمد سٹو باکسنگ اسٹیڈیم بلوچ چوک چاکیواڑہ میں ہونے والے فائنل ڈے پر36 کے جی میں شاہ زیب نے فہد کو0-3سے‘38 کے جی میں عبداللہ نے عدنان کو0-3سے‘40 کے جی میں آبانی نے ریحان خان کو1-2سے‘42 کے جی میں مزمل نے محمد عظیم کو1-2سے‘44 کے جی میں عاطف نے منیر احمد کو1-2سے‘46 کے جی میں آذان نے فرحان کو1-2سے‘48 کے جی میں عادل خان نے سید صفت اللہ کو0-3سے‘50 کے جی میں محمد طلحہ نے طلحہ بنگش کو1-2سے شکست دے کر گولڈ میڈلز حاصل کئے‘

    مزید برآں یہ کہ لیاری میں باکسنگ کلب کے کھلاڑیوں نے سب سے زیادہ گولڈ میڈل حاصل کرکے فاتح ٹرافی اپنے نام کی‘ بعد ازاں مہمان خصوصی سابق انٹرنیشنل باکسر عبدالرؤد قریشی نے فاتح کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے‘ نواب علی‘ عبدالرشید‘ مراد بخش اور عبدالوحید نے ریفری ججز کے فرائض انجام دیئے۔