Baaghi TV

Category: لاہور

  • پنجاب اسمبلی کا اجلاس،بجٹ منظور

    پنجاب اسمبلی کا اجلاس،بجٹ منظور

    گورنرپنجاب کی جانب سے بلایا جانیوالا پنجاب اسمبلی کا 41 واں اجلاس جاری ہے. پنجاب اسمبلی کااجلاس دو گھنٹہ اکاون منٹ کی تاخیر سے پینل آف چئیرمین خلیل طاہر سندھو کی زیر صدارت شروع ہوا. پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز بھی شریک ہیں.پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں بجٹ منظور کر لیا گیا.

    پنجاب اسمبلی کے اجلاس سے وزیر خزانہ سردار اویس لغاری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کالجز میں ہیومن ریسورس، سکول انفراسٹرکچر، ملازمین کا تحفظ بھی بجٹ میں مدنظر رکھیں گے، چودہ ہزار ملازمین جو بھرتی کیا آج وہ دربدر کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں،وزیر اعلی نے صحت کارڈ کی بہتر پرفارمنس اور مڈل کلاس کی علاج کےلئے رسائی کو یقینی بنائیں گے،

    اویس لغاری کا کہنا تھا کہ غریبوں کی صحت پر جو ڈاکا ڈالا جارہاہے اسے ختم کریں گے، ادویات کی فراہمی بجٹ میں اہم تجویز تھیں۔ بی ایچ یوز اور ٹی ایچ کیوز میں غریب مریضوں کو بہترین علاج فراہم کریں گے، پی ٹی آئی حکومت نے انٹر روڈ ٹرانسپورٹ تباہ کر دی روڈ خراب کردیا، روڈز انفراسٹرکچر کو بین الاقوامی معیار پر پنجاب بھر میں لاگو کریں گے.

    وزیر خزانہ نے کہا کہ پینتس ارب روپے روڈز کےلئے مختص کئے گئے ہیں اور ڈیڑھ سو روڈ نئی بنائی جائیں گی، بجلی کے بلوں پر ریلیف کےلئے گرین انرجی امپورٹڈ فیول سے دور لے جائے گی گرین انرجی کی طرف جائیں گے، ڈیڑھ ماہ میں کیبنٹ کے بغیر اور صدر ،گورنر کی کنفیوژن کے دوران حکومت نے عوامی مفاد کے اقدامات کئے،بڑھتی آبادی میں اضافہ پاکستان کےلئے خطرہ ہے.

    اویس لغاری نے ایوان کو بتایا کہ آئی ٹی سیکٹر میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس کوجاری رکھیں گے، پنشن پانچ فیصد بڑھائی باقی پانچ اپریل میں بڑھائی تھی تو انہیں دس فیصد پنشن ملے گی، مسلم لیگ ن جانتی ہے اس بار چالیس فیصد اضافے سے خواتین کو بااختیار پروگرام کو شروع کریں گے، ن لیگ کا لگایا ہوا سیف سٹی اور امن و امان کا انفراسٹرکچر تھا اسے ختم کرو تو ایسی ذہنیت کو ختم کرناہوگا،
    الیکشن تک ہمیں بہت بڑے بڑے چیلنجز ہیں ڈویلپمنٹ ساڑھے تین سو ارب روپے زیادہ ہوتا اگر ہم پر قرض نہ ہوتا، ڈیڑھ سال میں حکومت ثابت کرے گی امن و امان بہتر اور عوام کو ریلیف دے کر جائیں گے

    اویس لغاری کا کہنا تھا کہ ڈویلپمنٹ کا کمیشن اور حرام کا پیسہ نہیں کھائیں گے اوس حج سکینڈلز کو ختم کریں گے، وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز کی سربراہی میں کام کریں گے اور کوئی کرپشن کا کیس سامنے نہیں آئے گا، کسانوں کو بیس ارب روپے سے زائد قرضے دے گی، نیک نیتی سے چلنے کا وعدہ کرتے ہیں اتحادیوں سے مل کر پنجاب کی ترقی کے سفر کو جاری رکھیں گے، ڈیڑھ سال سے بزدار اور پی ٹی آئی کے پنجاب سے مختلف پنجاب قوم کے سامنے لائیں گے.

    پنجاب اسمبلی میں بجٹ 2022-23کی منظوری کا آغاز ہو گیا.حکومت نے 27 کھرب 11ارب 67کروڑ 23لاکھ 26 ہزار روپے کے چالیس مطالبات زر منظور کر لئے گئے، حکومت نے امن و امان اور پولیس کےلئے ایک کھرب 49ارب ایک کروڑ89 لاکھ 78ہزار روپے منظور کرلئے، حکومت نے تعلیم کےلئے 81ارب50کروڑ 62 لاکھ 52ہزار منظور کرلئے جبکہ صحت کے شعبے کےلئے ایک کھرب 83ارب64کروڑ 4لاکھ 46ہزارروپے کی مد میں منظور کرلئے،زراعت کےلئے 20ارب 4 کروڑ42لاکھ72ہزار روپے منظور کرلئے گئے، محکمہ آبپاشی کےلئے 24ارب 91کروڑ 64لاکھ 82ہزار روپے منظور کئے گئے، جیل خانہ کےلئے 13ارب79کروڑ37لاکھ44ہزار روپے منظور، مواصلات کےلئے 8ارب95کروڑ87لاکھ24ہزار روپے منظور کیے گئے.

    سڑکوں اور پلوں کیُ تعمیر کےلئے ایک کھرب ایک ارب 77کروڑ 30 لاکھ روپے منظور کرلئے گئے۔

    پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں پنشن کی مد میں 3کھرب12ارب روپے منظور کئے گئے، سبسڈیز کےلئے 42ارب 63کروڑ96لاکھ65ہزار روپے مختص کئے گئے، نظام عدل کےلئے 28ارب13کروڑ97لاکھ14ہزار روپے منظور کئے گئے،جنگلات کےلئے 4ارب 88کروڑ28لاکھ 28 ہزار روپے منظور کرلئے گئے.سرمایہ کاری کےلئے 55ارب55کروڑ51لاکھ 17 ہزار روپے منظور کئے گئے، صنعت کے شعبے کےلئے 11ارب 45 کروڑ73لاکھ71ہزار روپے مختص کئے گئے.

    پریس کلب کی گرانٹ روکنے اور جرنلسٹ ہاوسنگ کالونی میں قبضوں کے خلاف صحافیوں نے پریس گیلری سے ٹوکن واک آوٹ کر دیا پینل آف چیئرمین نے صحافیوں سے مزاکرات کیلئے خواجہ عمران نزیر ، مجتبیٰ شجاع الرحمن پر مشتمل تین رکنی قائم کردی

  • ایپل لیپ ٹاپ کی  ایک اور  نئی ٹیکنالوجی،

    ایپل لیپ ٹاپ کی ایک اور نئی ٹیکنالوجی،

    ایپل لیپ ٹاپ کی ایک اور نئی ٹیکنالوجی،

    باغی ٹی وی: امریکی پیٹنٹ آفس نے درجنوں نئی اختراعات کے حق ملکیت (پیٹنٹ) ایپل کمپنی کو دییے ہیں۔ ان میں پہلے تو انگلیوں کی حرکات و سکنات محسوس کرنے والے سینسر اور ایپل میک بک کا تبدیل ہونے والا انٹرفیس ساتھ ساتھ سب سے بڑھ کر آئی فون کے چارجر کو بھی میک بک لیپ ٹاپ کا حصہ بنایا جائے گا۔

    مزید تفصیلات کے مطابق آگاہ کیا جاتا ہے کہ یہ تمام سہولیات کو مستقبل کے لیپ ٹاپ میں شامل کیا جاۓ گا۔لیکن ایسا کب ہو گا فل وقت تو بتانا مشکل ہے۔ لیکن خیال رہے کہ ایپل کمپنی کو تفویض شدہ پیٹنٹ سے ظاہر ہوتا ہے کہ میک بک میں انگلیوں کو محسوس کرنے والا شفاف سسٹم اسکرین پر سیدھی اور خمیدہ لائن کھینچنے میں مدد بھی دے گا ۔

    مزید معلومات کے مطابق معلوم ہوتا ہے کہ اس پر ایک خاص جگہ کو مخصوص کیا گیا ہے ۔اس خاص جگہ پر آئی فون کو رکھا جاۓ گا۔ اس حوالے سے تکنیکی ماہرین سے مزید پتا چلتا ہے کہ یہ ایک مقام میک بک کے کی بورڈ کے نیچے ہتھیلی ٹکانے والے جگہ پر ہے جس کے نیچے وائرلیس چارجر کی کوائل لگائی گئی ہے۔ اور امکان یہ کیا جا سکتا ہے کہ اس پر آئی فون رکھ کر چارج کیا جاسکے گا۔اس طرح ہمیں پتا چلتا ہے اور ہم اندازہ بھی کر سکتے ہیں کہ اس طرح تو پہلی مرتبہ ایپل لیپ ٹاپ میں آئی فون کا چارجر شامل ہو گا۔

    مزید ایک اور پیٹنٹ میں واضحکیا گیا ہے کہ بند میک بک کے اوپر ایک جانب تو ہتھیلی کا بایومیٹرک سینسر بھی لگایا گیا ۔ لیکن یہ صارف کے دل کی دھڑکن کے ساتھ ساتھ درجہ حرارت خون میں آکسیجن کی سطح اور دیگر جسمانی کیفیات بھی نوٹ کرسکے گا۔ اور اہم بات یہ کہ اس نئی ٹیکنالوجی کورونا وبا کے تناظر میں وضع کیا تھا۔

  • حکومتی مداخلت کے باوجود ڈٹ کر کھڑے ہیں،یاسمین راشد

    حکومتی مداخلت کے باوجود ڈٹ کر کھڑے ہیں،یاسمین راشد

    پاکستان تحریک انصاف سینٹرل پنجاب کی صدر ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ پولیس حکومت کی نوکری کر رہی ہے اور جب وہ نوکری کریں گے تو ہمارے ہی خلاف کھڑے ہوںگے،انہوں نے کہا کہ جو مرضی مداخلت ہو ہم یہاں ڈٹ کر کھڑے ہیں،

    سیکرٹری اطلاعات عندلیب عباس اورزبیر نیازی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹریاسمین راشد کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے تھے کہ موجودہ حکومت بجٹ دے تاکہ ہم بجٹ کی دھجیاں اڑائیں، انہوں نے چلتے ہوئے سیشن کو ختم کیا ہے جو کہ غیرآئینی ہے، یاسمین راشد نے کہا کہ پی ٹی ائی مان گئی تھی کہ اگر چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب نہیں بھی آتا تو بجٹ سیشن کی کاروائی اگے بڑھائی جائے

    راسمین راشد نے بتایا کہ کل ہمارے وائس چئیرمین حلقے میں ائے تھے،تاہم تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان اتوار کو آئیں گے اور ضمنی انتخاب کے چاروں حلقوں میں جائیں گےجبکہ ہماری پنجاب کی قیادت تمام حلقوں میں جا رہی ہے.کزشتہ اتوار کو خان صاحب کا دورہ موسم کی خرابی کی وجہ سے کینسل ہوا.

    رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ آئیندہ اتوار کو چاروں حلقوں میں ورکرز کنونشن ہونگے،لاہور کے چاروں حلقوں میں جلسے بھی رکھے جائیں گے،سابق وزیراعلی عثمان بزدار ڈی جی خان کے حلقوں میں کام کر رہے ہیں.انہوں نے بتایا کہ تحریک انصاف نظریاتی کے امیدوار ہمارے حق میں بیٹھ گئے ہیں.

    یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ یہ الیکشن بہت مشکل ہیں، اس لئے لوگوں کا جڑنا نہائت ضروری ہے، یہ الیکشن تحریک انصاف کی حکومت بنائے گا، پولیس گردی کے ذریعے تحریک انصاف کی حکومت کو پنجاب میں گرایا گیا، پچیس منحرف اراکین کے خلاف سپریم کورٹ نے فیصلہ دیا اور وہ ڈی سیٹ ہوئے، پچیس لوٹوں نے یہ گھٹیا حرکت کی ہے.

    سابق وزیر صحت پنجاب نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت میں چار روپے پیٹرول کی قیمت بڑھی تو بلاول بھٹو نے لانگ مارچ کیا،اب پیٹرول پر پچاسی روپے بڑھے تو یہ دورے کرتے پھر رہے ہی، آئی ایم ایف کا ہم پر بھی پریشر تھا لیکن ہم اپنے لوگوں کی مشکلات سمجھتے تھے.

    یاسمین راشد نے کہا کہ گڈ گورننس کا رولا بھی دو اڑھائی مہینے میں ہی کم ہو گیا ہے، ہماری الیکشن کمیشن اور ضلعی انتظامیہ سے ملاقات ہوئی تاکہ صاف اور شفاف الیکشن کروایا جائے،مسلم لیگ ن کے امیدوارنذیر چوہان نے ہمارے دفترآ کر طوفان بدتمیزی کی، بندہ بھی ہمارا زخمی ہوا ہے اور پرچہ بھی ہمارے خلاف کاٹا گیا.

  • گلگت شاہراہ قراقرم پر سیاحوں کی گاڈی حادثے کا شکار ہوگئی۔

    گلگت شاہراہ قراقرم پر سیاحوں کی گاڈی حادثے کا شکار ہوگئی۔

    گلگت شاہراہ قراقرم پر سیاحوں کی گاڈی حادثے کا شکار ہوگئی۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گلگت میں شاہراہ قراقرم پر سیاحوں کی گاڈی حادثے کا شکار ہوگئی۔

    مزید تفصیلات کے مطابق گلگت میں بہت سے لوگ ہر سال سیر و تفریح کیلئے جاتے ہیں ۔ابھی حال میں بھی ایک گاڑی میں کچھ افراد سیر و تفریح کیلئے روانہ ہوۓ تھے ۔کہ ان کی گاڑی ٹریفک حادثےکا شکار ہو گئی تھی۔
    مزید یہ کہ تفتیش سے پتا چلتا ہے کہ حادثے میں 4 سیاح جاں بحق ہوگئے اور 8زخمی ہوٸے ہیں۔ .

    اس واقعے کی فورن بعد وہاں پر موجود لوگوں نےفوری طور پر ریسکیو1122 کو کال کی ۔
    پھر اس کے بعد گلگت بلتستان ایمرجنسی سروسزگلت ریسکیو1122کی ایمبولینسز اور محکمہ صحت کی ایمبولینسز میں زخمیوں کو پی ایچ کیو ہسپتال اور سٹی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
    مزید یہ کہ گلگت گاڑی میں 12سیاح سوار تھے۔ جاں بحق اور زخمیوں کا تعلق کراچی سے ہے۔ ریسکیو 1122 نے بتایا ۔

  • دھابیجی کے نزدیک نجی اسٹیل فیکٹری میں سٹیل مینو فیچرنگ کے دوران پگھلا ہوا لوہا مزدوروں پر آ گرا ۔

    دھابیجی کے نزدیک نجی اسٹیل فیکٹری میں سٹیل مینو فیچرنگ کے دوران پگھلا ہوا لوہا مزدوروں پر آ گرا ۔

    دھابیجی کے نزدیک نجی اسٹیل فیکٹری میں سٹیل مینو فیچرنگ کے دوران پگھلا ہوا لوہا مزدوروں پر آ گرا ۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق دھابیجی میں ایک سنگین واقعہ پیش آیا۔ دھابیجی کے نزدیک نجی اسٹیل فیکٹری میں خطرناک واقعہ اسٹیل مینوفیچرنگ کے دوران پگھلا ہوا لوہا مزدوروں پر آگرا مزدور اپنا روز کا کام کرنے میں مصروف تھے۔ جب یہ سنگین واقعہ پیش آیا تھا ۔پگھلے ہوئے لوہے کی بکٹ مزدوروں پر آگری تھی۔
    اس سنگین واقعے میں لاوے کہ طرح گرم مواد نے دو مزدوروں کو شدید زخمی کردیا کراچی میں جھلسے مزدوروں کو فوری طور پر سول اسپتال برنس وارڈ لایا گیا ہے جہاں ان کی حالت انتہائی تشویشناک ہے فیکٹری میں کسی بھی قسم کے سیفٹی پر عمل درآمد نہیں ہورہا تھا مزدوروں کے پاس پراپر کٹس اور ہیلمنٹ تک موجود نہیں تھے
    مزید یہ کہ فیکٹری مینیجر کو جب اس واقعے کا پتا چلا تو انہوں نے حادثے کی زمہ داری مزدوروں پر ڈال ہی دی تھی ۔ان کا کہنا تھا کہ یہ جو بھی سب ہوا ہی مزدوروں کی لا پروائی کی وجہ سے ہوا اور اس کے زمیدار بھی وہ ہی ہیں۔
    اس سب واقع کے خلاف ابتک ایف آئی ار درج نہیں کرائی جاسکی لیبر ڈیپارٹمنٹ اور دیگر محکمے بھی خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں ٹریڈنگ ایسوسی ایشن بھی مزدوروں کا تحفظ کرنے میں ناکام نظر آتی ہے۔

  • دامن صاف ہے،ملک سے فرار نہیں ہوں گے،عثمان بزدار

    دامن صاف ہے،ملک سے فرار نہیں ہوں گے،عثمان بزدار

    سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے کہا کہ ہم بیماری کا بہانہ کریں گے اورنہ ہی ملک سے فرار ہوں گے۔لاہور سے جاری کیے گئے بیان میں سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے مسلم لیگ ن کی حکومت کو آڑھے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت انتقامی کارروائیاں کر رہی ہے، عبوری ضمانت کے باوجود پولیس کی نفری میرے گھر اور ڈیرے پر بھیجی گئی۔

    عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ہمارے گھروں پر پولیس بھیج کرہمیں ڈرایا نہیں جا سکتا۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ کے فضل سے ہمارا دامن صاف ہے، پولیس اور انتظامیہ جعلی وزیرِ اعلیٰ کی کٹھ پتلی بن گئی ہے۔ سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ اپنے دورِ حکومت میں کسی قسم کی انتقامی کارروائی نہیں کی۔

    واضع رہے کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور ان کے بھائیوں کے خلاف 900 کنال سرکاری اراضی کی جعلی الاٹمنٹ کا کیس 36 سال سے چل رہا ہے، اراضی کی الاٹمنٹ کے وقت ایک بھائی کی عمر ایک سال سے کم اور دوسرے کی 3 سال جبکہ تیسرے کی 12 اور چوتھے کی 13 سال تھی۔

    اینٹی کرپشن حکام کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ عثمان بزدار، ان کے بھائی عمر بزدار، طاہر بزدار، ایوب بزدار اور جعفر بزدار کے نام سرکاری اراضی کی جعلی الاٹمنٹ 1982 میں ہوئی، اُس وقت جعفر بزدار کی عمر ایک سال جبکہ ایوب بزدار ایک سال سے بھی کم کے تھے۔

    1982 میں مارشل لاء قوانین کے تحت 12 ایکڑ سے زائد اور کاشتکاری کی گرداوری نہ رکھنے والے کو سرکاری اراضی کی الاٹمنٹ ممنوع تھی۔

    اینٹی کرپشن حکام کے مطابق بزدار فیملی نے تونسہ میں ایک جگہ 474 کنال 12 مرلے اور دوسری جگہ 413 کنال 14 مرلے سرکاری اراضی الاٹ کروائی، کاشکاری کی گرداوریوں کا ریکارڈ 1992 میں جعلسازی سے تبدیل کیا گیا۔

    اینٹی کرپشن حکام کےمطابق بشیر چوہان نامی شہری نے بزدار فیملی کی جعل سازی کے خلاف 1986 میں درخواست دی، مختلف ادوار میں انکوائریاں ہوئیں، لیکن دبا دی گئیں، اب اسسٹنٹ کمشنر تونسہ اسد چانڈیا نے انکوائری کرکے اپنی مدعیت میں دو مقدمات درج کروا دیے ہیں۔

  • حکومت تاجروں کے مسائل حل کرنے کی بھرپور کوششیں کر رہی ہے،گورنر پنجاب

    حکومت تاجروں کے مسائل حل کرنے کی بھرپور کوششیں کر رہی ہے،گورنر پنجاب

    گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان سے بہاولپور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد نے صدر چیمبر حافظ محمد یونس کی قیادت میں ملاقات کی، وفد میں چیمبر کے سینئر نائب صدراحمد علی جبار، نائب صدر منصور احمد اور دیگر اراکین شامل تھے.وفد نے گورنر پنجاب کو بہاولپور چیمبر اور علاقے کو در پیش مسائل سے آگاہ کیا.

    ملاقات کے دوران بہاولپورانڈسٹریل اسٹیٹ کی جلد تکمیل، سمال انڈسٹریز اسٹیٹ میں علیحدہ الیکٹرک فیڈر کا قیام اور لیبر کالونی کا قیام سمیت دیگر مسائل کے بارے میں گفتگو کی .اس موقع پر گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے کہا کہ تاجر برادری کو در پیش مسائل کے حل کے لیے موجودہ حکومت بھر پور کوششیں کر رہی ہے.

    گورنر پنجاب نے یقین دہانی کرائی کہ جنوبی پنجاب کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے. ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کو معاشی چیلنجز کا سامنا ہے. بہاولپور میں انڈسٹریل اسٹیٹ کی ڈویلپمنٹ سے علاقے میں صنعتی ترقی ہو گی.

    بلیغ الرحمان نے مزید کہا کہ صنعتیں چلتی ہیں تو معیشت کا پہیہ چلتا ہے جس سے کئی خاندانوں کو روزگار ملتا ہے. بہاولپور اندسٹریل اسٹیٹ کو تیزی سے آگے کی طرف لے کر جائیں گے. ملک میں ترقی اور خوشحالی لانے لے لیے صنعتی ترقی بہت اہم ہے.

    گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ بہاولپور انڈسٹریل اسٹیٹ کا قیام بہاولپور کی معاشی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے. مسلم لیگ ن نے سابق دور حکومت میں جنوبی پنجاب کی ترقی پہ خصوصی توجہ دی.

    گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے سابقہ دور حکومت میں بہاولپور انسٹی ٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، ویٹرنری یونیورسٹی ، سدرن بائی پاس کی تعمیر، رنگ روڈ، جھانگی والا روڈ اور حاصل پور روڈ کو بھی دو رویہ بنانے میں کردار ادا کیا.

  • آئی جی اسلام آباد اور ایس ایس پی ٹریفک کا شہریوں کے ساتھ غیر اخلاقی سلوک پر ملوث اہلکاروں کے خلاف کاروائی۔

    آئی جی اسلام آباد اور ایس ایس پی ٹریفک کا شہریوں کے ساتھ غیر اخلاقی سلوک پر ملوث اہلکاروں کے خلاف کاروائی۔

    آئی جی اسلام آباد اور ایس ایس پی ٹریفک کا شہریوں کے ساتھ غیر اخلاقی سلوک پر ملوث اہلکاروں کے خلاف کاروائی۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی دارالحکومت کی ماڈل پولیس کے کرتوت اصلاحات در اصلاحات کے باوجود بدل نہ سکے۔ساتھ ساتھ ماڈل ٹریفک پولیس اہلکاروں کی شہریوں سے گالم گلوچ کہ ویڈیوز بھی سامنے آ گئی ۔

    مزید تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوۓ بتایا جاتا ہے کہ آئی ایٹ بیٹ انچارج انسپکٹر کہ موجودگی میں نشے میں دھت ٹریفک پولیس کا لفٹر آپریٹر اور ڈیوٹی پر موجود ٹریفک اہلکار شہریوں کو گالیاں نکال رہے ہیں۔
    اور یہ بھی کہ لفٹر آپریٹر اور گالم گلوچ میں ملوث ملازم کو آج کے بعد کسی آپریشن میں نہیں لائیں گے یہ ہر بار اپنے کام پر توجہ دینے کے بجائے عوام سے گالم گلوج کرتا ہے۔بیٹ انچارج نے اس حوالے سے کہا اور آئندہ کا بھی انکشاف کر دیا تا کہ لوگ پریشان نا ہو۔انہوں نے مزید کہا کہ اعلی افسران کو بھی بارہا کہہ چکے لیکن ڈیوٹی تبدیل نہیں کی جاتی ہے۔

    مزید برآں یہ کہ آئی ایٹ مرکز میں ٹریفک پولیس اہلکاروں نے گاڑی میں ڈرائیور اور فیملی کی موجودگی کے لفٹر سے گاڑی اٹھا کر فٹ پاتھ پر رکھ دی ۔
    ٹریفک پولیس اہلکار آئی ایٹ مرکز میں مختلف شو رومز سے پارکنگ کے نام پر ماہانہ بھاری منتھلی وصول کرتے ہیں جبکہ عام شہریوں کی گاڑیاں بند کرنے کے ساتھ ساتھ گالم گلوج سے بھی نوازا جاتا ہے

    آئی جی اسلام آباد اور ایس ایس پی ٹریفک شہریوں سے ناروا سلوک اور گالم گلوج میں ملوث اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کریں۔

  • ماہی گیر نے مچھلیاں پکڑنے کے دوران دریائی بلا جیسی مچھلی ہی  پکڑ لی۔

    ماہی گیر نے مچھلیاں پکڑنے کے دوران دریائی بلا جیسی مچھلی ہی پکڑ لی۔

    ماہی گیر نے مچھلیاں پکڑنے کے دوران دریائی بلا جیسی مچھلی ہی پکڑ لی۔
    باغی ٹی وی:فنوم پین کمبوڈیا میں ایک حیران کن واقعہ پیش آیا ہے جس میں ایک ماہی گیر نے مچھلیاں پکڑنے کے دوران ایک ایسے مچھلی پکڑ لی جو کہ بہت ہی بڑی تھی جیسے کہ دریائی بلا ہو ۔ جب اس مچھلی کو سائنس دانوں نے دیکھا تو ان کا کہنا تھا کہ یہ مچھلی دنیا کی سب سے بڑی دریائی پانی کی مچھلی ہے ۔

    مزید تفصیلات کے مطابق ماہی گیر جس کا نام مول ٹھول ہے۔اس نے جب مچھلی پکڑنے کیلئے جال پانی میں ڈالا تو اس کے جال میں تقریباً 299 کلو گرام وزنی اور 13 فٹ لمبی اِسٹنگرے مچھلی پھنسی تھی۔
    اس سے پہلے یہ ریکارڈ 2005 میں تھائی لینڈ میں پکڑی جانے والی کیٹ فِش کا تھا جس کو ایک ماہی گیر نے پکڑا تھا .۔جس کا وزن 293 کلو گرام معلوم ہوا تھا۔

    مزید براں یہ کہ اسٹنگرے جس کو کھیمر زبان میں بورامی یعنی جس کو مکمل چاند کہا جاتا ہے۔اس ہی مچھلی کو ماہی گیر نے اپنے جال میں پھنسایا تھا۔
    اس مچھلی پر بہت تحقیق بھی کی گئی ۔اس منصوبے میں سائنس دانوں نے اس بڑی مچھلی کو دریا میں واپس چھوڑنے سے پہلے اس پر ٹیگ لگانے کے ساتھ ساتھ پیمائش اور وزن کرنے میں مدد کی تھی۔اس مچھلی پر ٹیگ لگانے کا مقصد یہ تھا کہ اسٹنگرے کا دریا میں اس کے برتاؤ کے متعلق سمجھنے میں مدد دے گا ۔مزید یہ بھی کہ اس اسٹنگرےمیں جو آلہ لگایا گیا تھا وہ اگلے سال تک مچھلی سے متعلق معلومات فراہم کرنے میں مدد کرے گا۔جس دریا میں یہ مچھلی پکڑی تھی یہ دریا چین، میانمار، لاؤس اور تھائی لینڈ ، کمبوڈیا اور ویتنام سے بھی گزرتا ہے۔

  • ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کی بھرپور سپورٹ کریں گے،پرویزالہی

    ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کی بھرپور سپورٹ کریں گے،پرویزالہی

    سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے صدر پاکستان مسلم لیگ ضلع خوشاب اور ٹکٹ ہولڈر چودھری رضوان مختار رندھاوا نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی.اس موقع پر سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ پنجاب میں دو نمبر حکومت قائم ہے.

    چودھری پرویزالٰہی کا کہنا تھا کہ جعلی حکمرانوں کو عوام کی حمایت حاصل نہیں، آئی ایم ایف کی تمام شرائط کے ساتھ یکطرفہ معاہدے خود کر رہے ہیں، آئی ایم ایف کی طرف سے کچھ نہیں اور نام عمران خان کا لگاتے ہیں، روز بروز بڑھتی مہنگائی اور پٹرول کی قیمتوں میں اضافے سے عام آدمی کا جینا مشکل ہو گیا

    چودھری پرویزالٰہی نے مزید کہا کہ جعلی حکمرانوں نے ملکی معیشت کو تباہ کر دیا ہے،چودھری پرویزالٰہی نے ضمنی الیکشن کے حوالے سے پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں کو ہدایات بھی جاری کیں ان کا کہنا تھا کہ ضمنی الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف کی بھرپور سپورٹ کریں.

    سپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ تحریک انصاف کے امیدواروں کے ساتھ مل کر ان کی الیکشن مہم چلائی جائے، ڈور ٹو ڈور رابطہ عوام مہم شروع کی جائے، کارنر میٹنگ اور جلسوں کا انعقاد کیا جائے، پارٹی ورکر الیکشن مہم ایسے چلائیں جیسے وہ خود الیکشن لڑ رہے ہیں، ضمنی الیکشن میں جاندار مہم چلا کر تحریک انصاف کو سیٹیں جتوائی جائیں.

    چودھری پرویزالٰہی سے ملاقات کرنے والوں میں سبطین شیرازی ایڈوکیٹ جنرل سیکرٹری ضلع خوشاب، محترمہ شازیہ کوثر ایڈووکیٹ صدر خواتین ونگ خوشاب ،چودھری احمد سعید صدر یوتھ ونگ خوشاب، ملک انور ایڈووکیٹ صدر ہیومین رائٹس، ملک احسن عمران انفارمیشن سیکرٹری کلچرل ونگ شامل تھے.