Baaghi TV

Category: لاہور

  • پاکستان ایگری ایکسپو2022 کا افتتاح ،زراعت کی ترقی کیلئے اقدامات کر رہے ہیں ،اویس لغاری

    پاکستان ایگری ایکسپو2022 کا افتتاح ،زراعت کی ترقی کیلئے اقدامات کر رہے ہیں ،اویس لغاری

    صوبائی وزیر خزانہ پنجاب سردار اویس احمد خان لغاری کا کہنا ہے کہ پاکستان ایگری ایکسپو2022 زرعی برآمدات میں اضافہ کے لئے ایک اہم پلیٹ فارم ثابت ہو گی۔موجودہ حکومت زرعی شعبہ کوعالمی سطح پر مارکیٹ ڈریون سٹریٹجی کے مطابق بنانے کیلئے کوشاں ہے تاکہ ہماری ملکی زرعی برآمدات میں اضافہ ہو سکے اور ہمارے کاشتکار بھائیوں کو بھرپور منافع ملے .

    سردار اویس احمد خان لغاری نے ایکسپو سینٹر جوہر ٹاؤن لاہور میں دو روزہ زرعی نمائش ” پاکستان ایگری ایکسپو2022 "کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت زراعت کی ترقی کیلئے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔ موجودہ حکومت نے مالی مشکلات کے باوجودہ مالی سال 2022-23 کے بجٹ میں زرعی ترقی اور کاشتکاروں کی خوشحالی کیلئے53 ارب19 کروڑ روپے مختص کیے ہیں جس میں سے زرعی اجناس کی پیداوار میں اضافہ کے لئے 3 ارب65 کروڑ روپے کی خطیر رقم مختص کی گئی ہے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت زرعی برآمدات میں اضافہ کے لئے مسلسل اقدامات کر رہی ہے۔یہ نمائش پاکستانی زرعی مصنوعات اور ہائی ویلیو ایگریکلچر کو بین الاقوامی سطح پر فروغ دینے میں معاون ثابت ہوگی جس سے ملکی زرعی برآمدات میں اضافہ ہوگااور یہ نمائش برآمد کنندگان کیلئے انتہائی فائدہ مند ثابت ہو گا۔

    اس موقع پر سیکرٹری زراعت پنجاب کیپٹن(ر) اسد اللہ خان نے کہا کہ محکمہ زراعت پنجاب نے پاکستانی زرعی مصنوعات کے فروغ اور برآمدات میں اضافہ کے لئے اس نمائش کا انعقاد کیا ہے جس میں ملکی و غیر ملکی کمپنیوں نے150 سٹالزلگائے ہوئے ہیں جبکہ 12مختلف ممالک سے70غیر ملکی وفود اورقریباً 2ہزار سے کاشتکاروں اس نمائش میں شریک ہیں۔

    پاکستان ایگری ایکسپو2022 میں بہتر کاروباری روابط کے لئے بزنس ٹو بزنس میٹنگ کے مواقع بھی موجود ہیں۔ اس نمائش سے عالمی منڈیوں میں پاکستانی زرعی مصنوعات کی مانگ میں اضافہ ہوگا جس سے ہماری برآمدات بڑھیں گی اور ملکی معیشت مستحکم ہوگی۔انھوں نے مزید کہا کہ اس نمائش سے قبل محکمہ زراعت ایسی سات نمائشوں کا انعقاد کروا چکا ہے جس میں مجموعی طور پر15 ممالک سے100 وفود نے شرکت کی اور ان نمائشوں کے ذریعے پاکستانی برآمدات میں 10.2 ملین ڈالرز کا اضافہ ہوا تھا۔

    پاکستان ایگری ایکسپو2022 کی افتتاحی تقریب میں اسپشل سیکرٹری زراعت(مارکیٹنگ) پنجاب وقار حسین، ایڈیشنل سیکرٹری زراعت (پلاننگ) شریں ناز،ڈائریکٹر جنرل زراعت (توسیع)ڈاکٹر انجم علی،ڈائریکٹر جنرل زراعت (اصلاح آبپاشی) ملک محمد اکرم اور ڈائریکٹر زرعی اطلاعات پنجاب محمد رفیق اختر سمیت دیگر اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔اس نمائش میں کاشتکاروں کی آگاہی کے لئے سیمینار کا انعقاد بھی کیا گیا۔یہ دو روزہ نمائش کل تک جاری رہے گی

  • ایوان اقبال میں پنجاب اسمبلی کا اجلاس، بجٹ پر بحث

    ایوان اقبال میں پنجاب اسمبلی کا اجلاس، بجٹ پر بحث

    گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کے حکم پر بلایا گیا پنجاب اسمبلی کا 41 واں اجلاس ایوان اقبال میں اجلاس شروع ہو گیا.اجلاس کی صدارت پینل آف چیئرمین خلیل طاہر سندھو کررہے ہیں

    اجلاس ایک گھنٹہ 30 منٹ کی تاخیر سے شروع ہوا ہے.اس اجلاس میں صرف حکومتی ارکان اسمبلی شرکت کریں گے.پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق کے ارکان اسمبلی نے ایوان اقبال میں جاری ہنجاب اسمبلی کے اجلاس کو غیر آئینی قرار دیا تھا اور کزشتی اجلاس جس میں حکومت کی جانب سے بجٹ پیش کیا گیا تھا میں شرکت نہیں کی تھی بلکہ اپورزیشن کی جانب سے سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی کے اجلاس میں شرکت کی تھی.

    اجلاس میں بجٹ پر بحث کا آغازکیا توپینل آف چیئرمین نے اپوزیشن لیڈر سبطین خان کوبجٹ پر بحث کی دعوت دی تاہم اپوزیشن لیڈرسبطین خان کے ایوان میں موجود نہ ہونے پر اجلاس پندرہ منٹ کیلئے ملتوی کردیا گیا .پینل آف چیئرمین خلیل طاہر سندھو کے مطابق اپوزیشن لیڈر سبطین خان نے کہا تھا کہ میں اجلاس میں آوں گا۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر شاید راستے میں ہیں تب تک پندرہ منٹ انتظار کرلیتے ہیں ۔

    زرائع کے مطابق ایوان اقبال میں ہونے والا حکومتی پنجاب اسمبلی کا اجلاس جاری ہے تاہم اجلاس میں حکومت کی تمام تر کوششوں کے باوجود حکومتی اراکین پنجاب اسمبلی کی تعداد نہ ہونے کے برابر ہے. حکومتی اراکین پنجاب اسمبلی نے ایوان اقبال کے اجلاس کو سنجیدہ نہیں لیا زعائر کے مطابق حکومتی اراکین پنجاب اسمبلی کی تعداد نہ ہونے کے باعث پینل آف چئیرمین طاہر خلیل سندھو نے پندرہ منٹ کے لیے اجلاس منعقد کیاجبکہ ایوان میں کہا ہم اپوزیشن لیڈر کا انتظار کر رہے ہیں سبطین خان آرہے ہیں

    دوسری جانب اپوزیشن لیڈر سبطین خان نے حکومت کی جانب سے کسی بھی قسم کی دعوت یا رابطے کی بھی تردید کردی ہے سبطین خان کا کہنا ہے کہ جعلی اجلاس میں ہمارا کیا کام ؟حکومت پیر کے روز پنجاب اسمبلی کے آئینی اجلاس میں آئے.

    وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کیلئے ایوان اقبال پہنچ گئے .

  • پی ٹی آئی کی ضمنی الیکشن کیلئے تیاریاں،امیدواروں سے ملاقات،انتخابی مہم پر مشاورت

    پی ٹی آئی کی ضمنی الیکشن کیلئے تیاریاں،امیدواروں سے ملاقات،انتخابی مہم پر مشاورت

    پی ٹی آئی سنٹرل پنجاب کی صدر ڈاکٹر یاسمین راشد ، جنرل سیکٹری حماد اظہر اور سیکرٹری انفارمیشن عندلیب عباس سے پی ٹی آئی کے ضمنی الیکشن کے ٹکٹ ہولڈر نے ملاقات کی ،ملاقات میں انتخابی کمپین کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ انتخابی کمپین کی پلاننگ بھی کی گئی.عندلیب عباس نے امیدواران کو انتخابی کمپین کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی.

    ڈاکڑریاسمین راشد نے کہا کہ اس بار پی ٹی آئی بڑے مارجن سے ضمنی انتخابات جیتے گی ،
    پی ٹی آئی پوری تیاری کے ساتھ ضمنی انتخابات میں حصہ لے گی،امپورٹڈ حکومت ہر معاذ پر ناکام ہو چکی ہے،انہوں نے کہا کہ عوام مہنگائی کے ہاتھوں خودکشی کرنے پر مجبور ہیں امپورٹڈ حکمران صرف فوٹو سیشن کرنے میں مصروف ہیں.

    جنرل سیکٹری حماد اظہر نے کہا کہ حکمرانوں نے آتے ہی غریب عوام کا معاشی قتل عام شروع کر دیا ہے. انہوں نے بتایا کہ کارکنان کو متحرک کرنے کے لیے ورکر کنونشن کا انعقاد کیا جائے گا اوع ورکر کنونشن سے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان خطاب کریں گے .حماد اطہر نے کہا کہ حکمرانوں سے نجات تک چین سے نہیں بیٹھیں گے ،عوام سے مل کر مہنگائی کے خلاف شدید احتجاج کریں گے م حکمرانوں کے اقتدار کے خاتمے کا وقت قریب ہے
    اجلاس میں پی ٹی آئی کے امیدوار ان ملک ظہیر عباس کھوکھر ، میاں اکرم عثمان ، ملک نواز اعوان ، خالد گجر، شھنیلا علی،شیخ امتیاز محمود ، اویس یونس، وسیم رامے، ثاقب سندو
    رخسانہ نوید ،شنیلا روت اور دیگرنے شرکت کی

    دوسری جانب پی ٹی آئی لاہور کے صدر شیخ امتیاز محمود کی صدارت میں پارٹی دفتر جیل روڈ میں پی پی 168 کےضمنی انتخابات کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد کیا گیا ، اجلاس میں انتخابی مہم کے حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے،اجلاس سے شیخ امتیاز محمود نے خطاب کرتے ہوئے کہا یونین کونسل کی سطح پر انتخابی مہم کو تیز کیا جائے گا ،چیئرمین عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف متحد ہے

    انہوں نے کہا کہ کارکنوں ڈور ٹو ڈور بھرپور کمپین میں حصہ لیں ، عوام لوٹوں کو مسترد کریں گے ، پی ٹی آئی ضمنی الیکشن میں بھرپور کامیابی حاصل کرے گی،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ملک نواز اعوان کا کہنا تھا کہ ی پی 168 تحریک انصاف کا قلعہ ثابت کریں گے
    پوری تیاری کے ساتھ سیاسی میدان میں اترے ہیں

  • پرائیوٹ سپورٹس کلبز کی حوصلہ افزائی کی جائے،گورنر پنجاب

    پرائیوٹ سپورٹس کلبز کی حوصلہ افزائی کی جائے،گورنر پنجاب

    گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان سے سیکرٹری یوتھ افیئرزاینڈ سپورٹس اسد اللہ فیض نےملاقات کی ،ملاقات کے دوران سپیشل سیکرٹری ٹو گورنر عمر سعید بھی موجود تھے،
    ملاقات میں تعلیمی اداروں میں کھیلوں کے فروغ اور ای روزگار پروگرام کے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا.سیکرٹری سپورٹس نے گورنر پنجاب کو یونیورسٹیوں کو ای روزگار سینٹرز منتقلی کے حوالے سے بھی بریفنگ دی

    اس موقع پر گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے کہا کہ نوجوان نسل کو سپورٹس کی صحت مندانہ سرگرمیوں میں مشغول کرنا بہت اہم ہے. معاشرے میں کھیلوں کے صحتمندانہ رحجان کو فروغ دینے کے لیے جو پرائیوٹ سپورٹس کلبز اچھا کام کر رہے ہیں ان کی حوصلہ افزائی کی جائے.

    گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ محکمہ سپورٹس اور تعلیمی ادارے ملکر کھیلوں کے فروغ کے لیے ایک جامع پالیسی بنائیں. تعلیمی اداروں میں کھیلوں کی صحت مندانہ سرگرمیاں طلبا کی جسمانی اور ذہنی صحت، نشو نما کے لیے بہت اہم ہیں. محکمہ سپورٹس اور تعلیمی اداروں میں سپورٹس کو فروغ دینے کے لیے رابطہ مضبوط کرنے کی ضرورت ہے.

    بلیغ الرحمان نے مزید کہا کہ ای روزگار سینٹرز نوجوانوں کو مختلف ٹیکنیکل کورسز کی تربیت فراہم کر کے روزگار کے مواقع فراہم کر رہا ہے. سینکڑوں نوجوان ای روزگار سینٹرز سے ہنر سیکھ کر روزگار کما رہے ہیں. سیکرٹری سپورٹس نے بتایا کہ ای روزگار سینٹرز میں ای کامرس، ڈیجیٹل میڈیا مارکیٹنگ اور ویب ڈیزائننگ کی تربیت دے رہے ہیں.

    گورنر پنجاب نے محکمہ سپورٹس اینڈ یوتھ افئیرز، پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اور یونیورسٹیوں کے مابین ای روزگار سینٹرز کی منتقلی کے حوالے سے ایم او یو سائننگ کی تقریب گورنر ہاوس میں منعقد کرنے کی منظوری بھی دی

    سیکرٹری سپورٹس نے بتایا کہ ایم او یو سائننگ کی تقریب جلد منعقد ہو گی. ایم او یو سائننگ تقریب میں21 ای روزگار سینٹرز یونیورسٹیوں کو منتقل کیے جائیں گے. پنجاب کی مختلف جامعات کے وائس چانسلرز تقریب میں شرکت کریں گے.

  • تحریک لبیک پاکستان نے  ضمنی انتخابات کیلئے امیدواروں کو ٹکٹ جاری کر دیئے

    تحریک لبیک پاکستان نے ضمنی انتخابات کیلئے امیدواروں کو ٹکٹ جاری کر دیئے

    تحریک لبیک پاکستان نے ضمنی انتخابات کیلئے امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ جاری کر دیئے.تحریک لبیک پاکستان شمالی پنجاب کے ناظم اعلی علامہ غلام عباس فیضی نے ضمنی انتخابات کے سلسے میں لاہور کے حلقہ پی پی 170 سے پارٹی کا ٹکٹ علامہ جمیل احمد شرقپوری کو جاری کر دیا جبکہ لاہور کے حلقہ پی پی 167 کی ٹکت حسنین احمد شہزاد کو جاری کی ہے.

    تحریک لبیک پاکستان شمالی پنجاب کے ناظم اعلی علامہ غلام عباس فیضی نے لاہور ہی کے ایک اور حلقہ پی پی 168سے پارٹی کا ٹکٹ امجد عباس کو جاری کیا ہے، اس موقع پر علامہ غلام عباس فیضی کا کہنا تھا کہ تحریک لبیک پاکستان ضمنی انتخابات میں بھرپور شرکت کرے گی اور تمام حلقوں سے پارٹی کے امیدواروں کو ٹکٹ جاری کر دیئے گئے ہیں.

    تحریک لبیک پاکستان نے راولپنڈی کے حلقہ پی پی 7 سے پارٹی کا ٹکٹ رانا منصور کو دیا ہے جبکہ شیخوپورہ کے حلقہ پی پی 140 سے پارٹی کا ٹکٹجاوید اقبال کو دیا گیا ہے، اسی طرح لاہور کے حلقہ پی پی 158 سے بلال شیخ تحریک لبیک پاکستان کے امیدوار ہوں گے.

    قبل ازیں تحریک لبیک پاکستان کراچی کے امیر کا کہنا ہے کہ مفتی قاسم فخری کا کہنا ہے کہ ہم دعوی کرتے ہیں کہ کزشتہ رات ہمارے افراد اورنمائیندگان کو اغوا کای گیا ہے ان کو رات کو چھاپے مار کر اغوا کیا گیا ہے انہیں فوری طور پر بازیاب کرایا جائے.

    کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم ایک آئینی دائرے کے اندر رہتے ہوئے کام کر رہے ہیں اور جب ہم سڑکوں پے نکلتے ہیں تو پھر تمھاری چیخیں نکلتی ہیں کہ کیوں سڑکوں پر آگئے ہیں،ہم سڑکوں پر نہیں آنا چاہتے مگر ہمارا معاملات حل کئے جائیں کیوں ہمارے معاملات حل نہیں کرتے؟، کیوں ہماری سیٹ زبردستی اٹھا کر دوسرے کو دے دی گئی؟، کیوں ہماے بلدیاتی نمائیندوں کو اٹھایا گیا ہے،انہوں نے کہا کہ ہمیں آئینی طریقے سے رہنے دیا جائے ہم پاکستان کے شہری ہیں اورایک رجسٹرڈ سیاسی جماعت ہیں کیوں ہمیں روکا جارہا ہے جب ہم آئینی طریقے سے آرہے ہیں.

    مفتی قاسم فخری نے کہا کہ ہمیں ہمارا حق دیا جائے،جن پولنگ اسٹیشنز پر انہوں نے دھاندلی کی ان پولیگ اسٹیشنز پر ہماری درخواست پر کیوں دوبارہ پولنگ نہیں کرائی گئی ،کس بات کا ڈر ہےآپ زبردستی جعلی طریقے سےاپنی مرضی سےنشتیں دیں گے تو پھرکیا فائدہ ، اس الیکشن کمیشن کو ختم کر دیں یہ ویسے ہی نااہل ہے ڈمی ہے.پھر آپ کسی سے 2 کروڑ لے لیں کسی سے 10 کروڑ لے لیں یا 20 کروڑ لے لیں اوراپنی مرضی کا ایم این اے اور ایم پی اے منتخب کر لیں پھر کیوں قوم کا پیسہ بھنسایا ہوا ہے کیوں وقت ضائع کررہے ہیں.

    آپ نے اگریہی کچھ کرنا ہے تو پھر اپنی مرضی سے لائیں لوگوں کو چھوڑیں جمہوریت کو کیوں جمہوریت کے نام پر ایسے کام کر رہے ہیں، ہم اس بات کو باور کرانے آئے ہیں اور اس بات کا پیغام دینے آئے ہیں کہ تحریک پاکستان کے اس وقت پورے پاکستان سے اس وقت پاکستان کی تمام سیاسی جماعتیں خوفزدہ ہیں، ٹھریک لبیک پاکستان ملک کے کوئی بھی الیکشن ہوں خواہ وہ صوبائی ہون یا بلدیات کے الیکشن ہوں تحریک لبیک پاکستان انشاءاللہ کامیاب ہو گی.رات اندھیرے میں ہمارے بلدیات کے امیدواروں چیئرمینز،وائس چیئرمینز اور کونسلرز کو پولیس نے اغوا کیا ہے. ہم ان سے رابطہ کر رہے ہیں مگر وہ رابطے میں نہیں آرہے آج ان کاّذات کی اسکروٹی ہونا تھی اگر وہ نہیں پہنچیں کے تو ان کاّزات مسترد ہو جائیں گے.

  • کینسر کے مریضوں کیلئے خوشخبری

    کینسر کے مریضوں کیلئے خوشخبری

    وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف کا دکھی انسانیت کی خدمت کے لئے احسن اقدام

    وزیر اعلی حمزہ شہباز کی کینسر کے مریضوں کے لئے مفت ادویات کی فراہمی کیلئے خصوصی کاوش رنگ لے آئی، کینسر کے مریضوں کے لئے مفت ادویات کی فراہمی کا مسئلہ حل کر دیا گیا. کینسر کے مریضوں کو مفت ادویات کی خریداری کے لئے نقد رقم ان کے اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کی جائے گی .

    میو ہسپتال اور بینک آف پنجاب کے درمیان مفت ادویات کی خریداری کے لئے رقم ٹرانسفر کے حوالے سے معاہدہ طے پا گیا .وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف کی موجودگی میں معاہدہ پر دستخط کئے گئے . بینک آف پنجاب کینسر کے رجسٹرڈ مریضوں کو امید زندگی پروگرام کے تحت رقم منتقل کرے گا

    اس موقع پر وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ مریضوں کو مفت ادویات کی فراہمی سے اللہ بھی راضی ہوگا اور مخلوق بھی۔کینسر کے مریضوں کو مفت ادویات کی تسلسل کے ساتھ فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔ چیف سیکرٹری، صدر بینک آف پنجاب، سیکرٹری صحت اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے.

    قبل ازیں صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق کا کہنا تھا کہ پنجاب کی عوام کو یونیورسل ہیلتھ انشورنس کے ذریعے مفت علاج کی زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ ہیلتھ انشورنس وزیراعظم شہبازشریف کا برین چائلڈ ہے۔

    خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان شہبازشریف اور وزیراعلی پنجاب حمزہ شہبازعوام کو صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرناچاہتے ہیں۔ پنجاب کی عوام کو علاج کی بہترسہولیات فراہم کرنے کیلئے مزید ہسپتالوں کو تیزی سے ام پینل کیاجارہاہے،پنجاب کے خاندانوں کو یونیورسل ہیلتھ انشورنس کے ذریعے بون میروٹرانسپلانٹیشن کی سہولت بھی دیناچاہتے ہیں،پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں رات سے صبح تک ڈاکٹرزکی حاضری اور مریضوں کو علاج کی بہترسہولت دینے کی کوشش کررہے ہیں۔

    خواجہ سلمان رفیق کا کہنا تھا کہ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کی سہولت کی خاطرخودفیلڈمیں نکلناہوگا۔ پنجاب میں منتخب شدہ سرکاری و نجی ہسپتالوں میں اسٹیٹ لائف کے عملہ کو مریض کے بہترعلاج کو یقینی بناناہوگا۔عوام کی جانب سے یونیورسل ہیلتھ انشورنس سے متعلق شکایات کا ترجیحی بنیادوں پر ازالہ کیاجائے گا۔پنجاب کے منتخب شدہ مختلف ہسپتالوں کا دورہ کرکے یونیورسل ہیلتھ انشورنس کے ذریعے مریضوں کے علاج کو مانیٹرکیاجائے گا۔

    انہوں نے کہا کہ پنجاب کے علماء کرام سے مساجدمیں خطبات کے ذریعے عوام میں یونیورسل ہیلتھ انشورنس بارے آگاہی پیداکرنے کی اپیل کرتے ہیں۔

  • پی ٹی آئی خواتین کا مظاہرہ، یاسمین راشد کی رانا ثناء اللہ کو وارننگ

    پی ٹی آئی خواتین کا مظاہرہ، یاسمین راشد کی رانا ثناء اللہ کو وارننگ

    پاکستان تحریک انصاف سینٹرل پنجاب کی صدر ڈاکٹر یاسمین راشد کی قیادت میں پی ٹی آئی کی خواتین کی بڑی تعداد انسداد دہشتگردی کی عدالت کے باہر پیشی کے موقع پر موجود تھی۔
    ڈاکٹر یاسمین راشد اور دیگر رہنماؤں پر دہشتگردی کے ناجائز مقدمات کے خلاف پرامن احتجاجی مظاہرہ کیا۔

    تحریک انصاف کے رہنماوں کی دہشت گردی عدالت آمد پر کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔خواتین اور مرد کارکنوں کی حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔ تحریک انصاف کے کارکنوں نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے۔ مظاہرین کی جانب سے دہشت گردی اور امپورٹڈ حکومت نامنظور کے نعرے لگائے ۔

    اس موقع پر ڈاکٹر یاسمین راشد نے میڈیا کے نمائندوں اور مظاہرے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 72 سال میری عمر ھے اپنی زندگی میں اتنا ظلم اور زیادتی نہیں دیکھی ۔ مار بھی ہم کھائیں گاڑیاں بھی ہم تڑوائیں اور دہشتگردی کے مقدمات بھی ہم بھگتیں۔ ہم ڈرتے ہیں اور نہ گھبراتے ہیں اپنی جنگ جاری رکھیں گے۔ حکومت عوام پر مہنگائی بم گرا رہی ہے اس سے زیادہ عوام کے ساتھ کیا زیادتی ھو سکتی ھے ۔

    پی ٹی آئی کے رہنماء انسداد دہشتگری کی عدالت میں پیش ہوئے۔امپورٹڈ حکومت کی طرف سے ڈاکٹر یاسمین راشد ۔عندلیب عباس ۔حماد اظہر اور دیگر رہنماؤں پر دہشتگردی کی دفعات لگانے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔عدالت میں پیشی کے موقع پر خواتین کی بڑی تعداد موجود تھی۔ ڈاکٹر یاسمین راشد اور عندلیب عباس نے خواتین کے ہمراہ دہشتگردی کی دفعات لگانے پر احتجاجی مظاہرہ کیا۔مظاہرے میں پی ٹی آئی خواتین نے جعلی حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

    ڈاکٹر یاسمین راشد نے ۔مزید کہاکہ رانا ثناء اللہ کو وارننگ دیتی ہوں اگر انہوں نے اوچھے ہتھکنڈے نہ چھوڑے تو پی ٹی آئی کی خواتین ان کے ظلم وبربریت کے مقابلے کے لیے کافی ہیں۔
    میں نے ساری زندگی احتجاج کیا مگر عورتوں اور بچوں پر اس طرح کی ظلم وبربریت نہیں دیکھی۔یہ جعلی اور امپورٹڈ حکومت چند دنوں کی مہمان ھے۔

    پی ٹی آئی سینٹرل پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عندلیب عباس کا کہنا تھا کہ پولیس نے نہتی عورتوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور الٹا انہی پر ہی دہشتگردی کی ایف آئی آرز درج کرا دیں گئیں۔ امپورٹڈ حکومت کے ہر ظلم کا ڈٹ مقابلہ کرینگے۔ جعلی حکومت کو اپنے ہر ظلم وبربریت کا حساب دینا پڑے گا۔

    احتجاجی مظاہرے میں جنرل سیکرٹری سنٹرل پنجاب حماد اظہر ۔ سیکریٹری اطلاعات عندلیب عباس ڈاکٹر نوشین حامد معراج ۔ روبینہ شاہین ۔ سامعہ توقیر ۔ نیلم حیات ۔ ثوبیہ کمال ۔ رخسانہ نوید ۔ ڈاکٹر سیمی بخاری ۔ شنیلا روتھ ۔ سعدیہ سہیل رانا۔ نادرہ عمر ۔ شہر بانو ۔ شھنیلا علی ۔ شہناز خان ۔ شبنم جانگیر ۔ فرحت خالد ۔ روبینہ اختر عاصمہ نعیم ۔ آمنہ عامر ۔ شگفتہ سجاد ۔ شمسہ علی ۔ مسرت جمشید چیمہ ۔ ساحر رانا ۔ رفعت شاہین ۔ غزالہ زمان ۔ غزالہ رفیق ۔ رضوانہ غضنفر ۔ نوریں مصطفی ۔ ساجدہ ملک سمیت دیگر خواتین نے شرکت کی۔

  • امریکہ سےتعلقات کو فروغ دینا چاہتے ہیں،حمزہ شہباز،تیار ہیں،امریکی قونصل جنرل

    امریکہ سےتعلقات کو فروغ دینا چاہتے ہیں،حمزہ شہباز،تیار ہیں،امریکی قونصل جنرل

    وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف سے امریکہ کے قونصل جنرل ولیم کے میکانیول(Mr.William K. Makaneole) نے ملاقات کی.امریکی قونصل جنرل ولیم کے میکانیول نے پنجاب کی وزارت اعلیٰ کا منصب سنبھالنے پر حمزہ شہباز کو مبارکباد دی، ولیم کے میکانیول کا حمزہ شہباز کے لئے نیک خواہشات کا اظہارکیا.

    وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف سے امریکہ کے قونصل جنرل ولیم کی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، دو طرفہ تعلقات کے فروغ اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا.اس موقع پرحمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان تعلقات کثیر الجہت نوعیت ہیں۔ زراعت، ماحولیات، واٹر شارٹیج اور دیگر شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔ بلاشبہ اس وقت معاشی اوردیگرچیلنجز درپیش ہیں لیکن ہمارا عزم ان چیلنجز سے بلند ہے۔

    امریکی قونصل جنرل ولیم کے میکانیول نے کہا کہ امریکہ پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے – پنجاب حکومت کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دیں گے-ملاقات کے موقع پرچیف سیکرٹری، پرنسپل سیکرٹری وزیر اعلی،چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ، لیگل ایڈوائزر علی رضا اور متعلقہ حکام و عہدیداران بھی موجود تھے.

    قبل ازیں وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف صوبے میں تعلیم وصحت کی سہولتوں اور کریمنل جسٹس سسٹم کو بہتر بنانے کے لیے بھی سرگرم عمل ہیں،وزیر اعلی حمزہ شہباز کی زیرصدارت اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوا، ڈلیوری ایسوسی ایٹس کے چئیرمین سر مائیکل باربر اور برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسچن ٹرنر نے وڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی.

    پنجاب حکومت اور سر مائیکل باربر نے پارنٹر شپ بحال کرنے پر اتفاق کیا. سر مائیکل باربر تعلیم، صحت اور کریمنل جسٹس سسٹم میں اصلاحات کے لیے ایک بار پھر پنجاب حکومت سے تعاون کریں گے .مشترکہ ٹیم آئندہ کا لائحہ عمل کے لئے سفارشات تیار کرے گی،جامع روڈمیپ تیار کرکے تیزی سے آگے بڑھا جائے گا

    سر مائیکل باربر کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کے دور وزارت اعلی میں تعلیم اور صحت کے شعبوں میں بے پناہ کام ہوا۔پنجاب حکومت کی اب بھی ہر ممکن معاونت کرینگے.

    وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز نے کہا کہ سر مائیکل باربر کے ساتھ مل کر اپنجاب کے عوام کو تعلیم اور صحت کی معیاری سہولتیں فراہم کریں گے۔ سر مائیکل باربر کے تجربے سے استفادہ کرکے تعلیم اور صحت کے شعبوں میں انقلابی اصلاحات کرنا چاہتے ہیں۔ شارٹ، میڈیم اور لانگ ٹرم روڈمیپ کے ذریعے پلان آف ایکشن مرتب کیا جائے گا۔

    حمزہ شہباز نے کہا کہ سر مائیکل باربر نے وزیر اعظم شہباز شریف کے دور وزارت اعلی میں تعلیم اور صحت کے شعبوں میں شاندار اصلاحات متعارف کرائیں۔ اب بھی سر مائیکل باربر کے تجربے سے فائدہ اٹھائیں گے اور عوام کی زندگیوں میں آسانیاں لائیں گے۔وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز نے سر مائیکل باربر کی مسلم لیگ ن کے سابق دور میں تعلیم اور صحت کی سہولتوں کی بہتری کے لئے گراں قدر خدمات کو سراہا .برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسچن ٹرنرنےپنجاب حکومت کے ساتھ ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی.

  • خاتون نے جب ڈاکوؤں کو لوٹ مار کرنے سے روکا تو ڈاکوؤں نے ان پر تیزاب ہی پھینک ڈالا۔

    خاتون نے جب ڈاکوؤں کو لوٹ مار کرنے سے روکا تو ڈاکوؤں نے ان پر تیزاب ہی پھینک ڈالا۔

    خاتون نے جب ڈاکوؤں کو لوٹ مار کرنے سے روکا تو ڈاکوؤں نے ان پر تیزاب ہی پھینک ڈالا۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے مشہور شہر قائد میں ایک اور جرم کی واردات سامنے آئی۔

    مزید تفصیلات کے مطابق اس شہر قائد میں پہلے بھی جرم کی بہت سی واردات سامنے آ چکی ہیں۔اس شہر میں پھر سے ایک جرم کی واردات سامنے آئی۔اس شہر میں اسٹریٹ کرائم کی واردات کے دوران ایک اور جرم ہواجس میں اس واردات کے دوران ہی ملزمان خاتون جو کہ ایک پولیس اہلكار تھی۔ان پر تیزاب پھینک کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
    اس حوالے سے پولیس کا کہنا تھا کہ زخمی سائرہ کو تھانہ سہراب گوٹھ کے شعبہ تفتیش میں تعینات کیا گیا ہے ۔اور یہ اپنے بھائی کے ساتھ اپنے گھر لاسی گوٹھ سے ڈیوٹی پر جا رہی تھی۔اسی دوران ہی جب یہ تھانے جا ہی رہی تھی تو تهانے سے کچھ فاصلے پر ہی نا معلوم ملزمان آۓ۔اور انہوں نے لوٹ مار کرنے کی کوشیش کرنا شروع کر دی۔

    مزید یہ کہ خاتون کا کہنا تھا کہ جب میں نے ان ملزمان کو لوٹ مار کرنے سے روکا تو انہوں نے ان پر تیزاب ہی پھینک دیا۔
    پولیس کا کہنا ہے کہ اب زخمی ہونے والی پولیس اہلكار سائرہ اور ان کے بھائی جن کے ساتھ یہ تهانے اپنی ڈیوٹی کے لئے جا رہی تھی۔اور راستے میں ان کے ساتھ یہ واقعہ پیش آ گیا۔لیکن اب پولیس کی رپورٹ کے مطابق ان دونوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

  • سانحہ ماڈل ٹاون،عوامی تحریک نےکال فار جسٹس ریلی نکالی

    سانحہ ماڈل ٹاون،عوامی تحریک نےکال فار جسٹس ریلی نکالی

    عوامی تحریک لاہور کے زیر اہتمام ایوان اقبال لاہور سے پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی گئی، شہدائے ماڈل ٹاؤن کی 8ویں برسی کے موقع پرکال فار جسٹس ریلی نکالی .ریلی میں شہداکے ورثا،انکے یتیم بچوں اور عوامی تحریک کے ہزاروں کارکنوں نے شرکت کی،ریلی کی قیادت خرم نواز گنڈاپور،ڈاکٹر سلطان محمود چوہدری،رانا نفیس حسین قادری نے کی

    ریلی سےخطاب کرتے ہوئے خرم نواز گنڈاپور کا کہنا تھا کہ 8سال کے بعد بھی ماڈل ٹاؤن کے مظلوم انصاف سے محروم ہیں ،غیر جانبدار تفتیش کیلئے قائم ہونے والی جے آئی ٹی پر تین سال سے سٹے آرڈر چل رہا ہے،زیر التوا اپیلوں اورسٹے آرڈر کا فائدہ ملزمان کو پہنچ رہا ہے، ریلی میں شریک ہزاروں کارکنان کی چیف جسٹس سپریم کورٹ سے انصاف دینے کی استدعا

    عوامی تحریک لاہور کے زیر اہتمام نکلنے والی ریلی سے تنزیلہ امجد شہید کی بیٹی بسمہ امجد نے کہا کہ چیف جسٹس سپریم کورٹ سے مودبانہ سوال ہے میری والدہ کو پولیس نے کیوں قتل کیا؟ 8سال گزر جانے کے بعد بھی مجھے انصاف کیوں نہیں مل رہا؟،ریلی سے علامہ رانا ادریس،مظہر محمود علوی،عرفان یوسف،نورین علوی نے بھی خطاب کیا.

    قبل ازیں سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کو آٹھ سال گزر جانے کے باوجود قاتلوں کو سزا نہ ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج 17 جون کا دن صرف افسوسناک اور شرمناک سانحہ کی وجہ سے نہیں جانا جاتا بلکہ شریفوں کے ہاتھ 14 بے گناہوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں، شریفوں کو دوبارہ اقتدار مل جانا ساری قوم اور اداروں پر سوالیہ نشان بن گیا ہے۔

    چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ شہدائے ماڈل ٹاؤن کے وارثوں کو انصاف اور قاتلوں کو سزا نہ ملنا بہت بڑا المیہ ہے، جو لوگ شہید ہوئے ان کے لواحقین آٹھ سال گزر جانے کے باوجود آج بھی در بدر ہیں اور انصاف نہ ملنے کی دہائی دیتے ہیں، وہ جب ہماری عدالتوں کے سامنے سے گزرتے ہیں تو ہاتھ اٹھا کر انصاف کیلئے اللہ سے گڑگڑا کر دعا کرتے ہیں، اللہ کے ہاں دیر ہے اندھیر نہیں، دیر صرف زمینی انصاف دینے والے اداروں میں ہے۔

    انہوں نے کہا کہ 17 جون کو قانون و انصاف اور انسانی حقوق کا گلا گھونٹا گیا لیکن یہ ضرور ہوا کہ شریفوں کا اصل چہرہ عوام کے سامنے آ گیا۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ پولیس اور افسران کے ذریعے ماورائے عدالت قتل اور انسانیت کا قلع قمع کروانا شریفوں کا نہ صرف طرہ امتیاز ہے بلکہ آج بھی اقتدار ملنے کے بعد انہوں نے وہیں سے کام شروع کیا ہے۔

    قبل ازیں سانحہ ماڈل ٹاؤن کی شہیدہ تنزیلہ امجد شہید کی بیٹی بسمہ امجد نے اپنی والدہ کی 8ویں برسی کے موقع پرچیف جسٹس سپریم کورٹ کے نام کھلے خط میں کہا ہے کہ سابق چیف جسٹس آف سپریم کورٹ میاں ثاقب نثار نے میرے سر پر ہاتھ رکھ کر کہا تھا کہ آپ اپنی والدہ کا تعلیم حاصل کرنے والا خواب پورا کریں انصاف آپ کو ہم دیں گے۔

    ان کے اس دست شفقت سے میری انصاف ملنے کی امید قائم ہو گئی تھی اور میں نے ساری توجہ تعلیم پر مرکوز کر لی تھی۔17جون 2014ء کے دن میں 9ویں جماعت کی طالبہ تھی اب میں نے گریجوایشن کر لی ہے مگر انصاف کا دور دور تک نشان نہیں ہے۔ میاں ثاقب نثار نے غیر جانبدار تفتیش کے لئے جو جے آئی ٹی بنوائی تھی ماتحت عدالت میں وہ فیصلہ بھی ریورس ہو گیا اور تین سال سے سٹے آرڈر چل رہا ہے۔ میں سمجھتی ہوں کسی بھی ادارے کے سربراہ کی کمٹمنٹ پورے ادارے کی کمٹمنٹ ہوتی ہے۔ جس طرح کسی جج کا دیا ہوا فیصلہ تبدیل نہیں ہوتا اُسی طرح کمٹمنٹس بھی تبدیل نہیں ہوتیں۔

    بسمہ کا کہنا تھا کہ میری چیف جسٹس سپریم کورٹ عمر عطاء بندیال سے اپیل ہے کہ میرے ساتھ انصاف کا کیا گیا وعدہ پورا کیا جائے اور مجھے بتایا جائے میری والدہ کو شہید کر کے مجھے ان کے سائے سے محروم کیوں کیا گیا؟انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی کے اہم کیس پر لاہور ہائیکورٹ میں تین سال سے سٹے آرڈر چل رہا ہے اور انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ملزم ایک ایک کر کے بری ہورہے ہیں۔ کیااِسے انصاف کہتے ہیں؟۔مظلوموں کی درخواستیں سماعت کے لئے بھی مقرر نہیں ہوتیں اور ملزموں کی درخواستوں پر فیصلے ہو رہے ہیں؟۔ انصاف ہم مانگ رہے ہیں مگر ریلیف ملزموں کو مل رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس سپریم کورٹ سے قوم کی ایک مظلوم بیٹی کی اپیل ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس کے ساتھ ہونے والے قانونی کھلواڑ کا وہ نوٹس لیں اور مظلوموں کے زخموں پر انصاف کی صورت میں مرحم رکھیں۔اگر آج وہ کمزور کی آوازبنیں گے تو ان شاء اللہ تعالیٰ قیامت کے دن انہیں اس غریب پروری کا اجرعظیم ملے گا۔انہوں نے کہا کہ یہ جملہ ہر روز عدالتوں میں بولا جاتا ہے انصاف میں تاخیر انصاف سے انکار ہے۔ہم 8سال سے انصاف کے منتظر ہیں۔