Baaghi TV

Category: لاہور

  • پنجاب حکومت اور سر مائیکل باربرکا پارنٹر شپ بحال کرنے پر اتفاق

    پنجاب حکومت اور سر مائیکل باربرکا پارنٹر شپ بحال کرنے پر اتفاق

    وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف کا سستے آٹے کے بعد عوام کو سستے داموں کچن آئیٹمز کی فراہمی کیلئے سرگرم

    وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف نے کہا کہ3 روز کے اندر پلان آف ایکشن پیش کیا جائے
    مہنگائی کے باعث عام آدمی کی مشکلات کا ادراک ہے۔ میری اولین ترجیح ہے کہ عام آدمی پر معاشی بوجھ کم کیا جا سکے۔ سبزیوں کی دستیابی اور قیمتوں میں استحکام کیلئے ہر ضلع میں باقاعدگی سے فیلڈ وزٹ کئے جائیں۔

    حمزہ شہبازنے ڈپٹی کمشنرز اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ہدایت کی کہ اشیائے ضروریہ کی مقرر کردہ نرخوں پر دستیابی یقینی بنائیں۔وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے کہا کہ کی ڈپٹی کمشنرز کو منڈیوں میں نیلامی کے عمل کو خود مانیٹر کریں، فیلڈ وزٹ کا مستند ڈیٹا ڈیش بورڈ پر اپ لوڈ ہونا چاہیئے۔ فیلڈ وزٹ اور دیگر متعلقہ ڈیٹا میں مطابقت ہونی چاہیئے۔ پرائس کنٹرول کے حوالے سے فیلڈ وزٹ نہ کرنے والے افسروں کو جوابدہ ہونا پڑے گا۔

    حمزہ شہبازنے کہا کہ پرائس کنٹرول کے حوالے سے ہر اقدام کی خود مانیٹرنگ کر رہا ہوں۔سستے آٹے کی فراہمی پر 200 ارب روپے کی سبسڈی دی ہے، اس کی ایک ایک پائی عام آدمی تک پہنچنی چاہیئے۔ سستے آٹے کی کوالٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔آٹے کی گندم کی سمگلنگ روکنے کیلئے پنجاب کے خارجی راستوں کی کڑی نگرانی کی جائے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی زیر صدارت پرائس کنٹرول کے حوالے سے خصوصی اجلاس معقد ہوا،اجلاس میں سردار اویس احمد خان لغاری، بلال یاسین، ذیشان رفیق، پولیٹیکل اسسٹنٹس، چیف سیکرٹری اور متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز نے شرکت کی جبکہ کمشنرز اورڈپٹی کمشنرز ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے.

    علاوہ ازیں وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف صوبے میں تعلیم وصحت کی سہولتوں اور کریمنل جسٹس سسٹم کو بہتر بنانے کے لیے بھی سرگرم عمل ہیں،وزیر اعلی حمزہ شہباز کی زیرصدارت اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوا، ڈلیوری ایسوسی ایٹس کے چئیرمین سر مائیکل باربر اور برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسچن ٹرنر نے وڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی.

    پنجاب حکومت اور سر مائیکل باربر نے پارنٹر شپ بحال کرنے پر اتفاق کیا. سر مائیکل باربر تعلیم، صحت اور کریمنل جسٹس سسٹم میں اصلاحات کے لیے ایک بار پھر پنجاب حکومت سے تعاون کریں گے .مشترکہ ٹیم آئندہ کا لائحہ عمل کے لئے سفارشات تیار کرے گی،جامع روڈمیپ تیار کرکے تیزی سے آگے بڑھا جائے گا

    سر مائیکل باربر کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کے دور وزارت اعلی میں تعلیم اور صحت کے شعبوں میں بے پناہ کام ہوا۔پنجاب حکومت کی اب بھی ہر ممکن معاونت کرینگے.

    وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز نے کہا کہ سر مائیکل باربر کے ساتھ مل کر اپنجاب کے عوام کو تعلیم اور صحت کی معیاری سہولتیں فراہم کریں گے۔ سر مائیکل باربر کے تجربے سے استفادہ کرکے تعلیم اور صحت کے شعبوں میں انقلابی اصلاحات کرنا چاہتے ہیں۔ شارٹ، میڈیم اور لانگ ٹرم روڈمیپ کے ذریعے پلان آف ایکشن مرتب کیا جائے گا۔

    حمزہ شہباز نے کہا کہ سر مائیکل باربر نے وزیر اعظم شہباز شریف کے دور وزارت اعلی میں تعلیم اور صحت کے شعبوں میں شاندار اصلاحات متعارف کرائیں۔ اب بھی سر مائیکل باربر کے تجربے سے فائدہ اٹھائیں گے اور عوام کی زندگیوں میں آسانیاں لائیں گے۔وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز نے سر مائیکل باربر کی مسلم لیگ ن کے سابق دور میں تعلیم اور صحت کی سہولتوں کی بہتری کے لئے گراں قدر خدمات کو سراہا .برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسچن ٹرنرنےپنجاب حکومت کے ساتھ ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی.

    اجلاس میں خواجہ سلمان رفیق، رانا مشہور احمد، چیف سیکرٹری، چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ، متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز، علی رضا اور متعلقہ حکام نے بھی شرکت کی.

  • دانیال عزیزسروسز ہسپتال منتقل،حمزہ شہباز نے عیادت کی

    دانیال عزیزسروسز ہسپتال منتقل،حمزہ شہباز نے عیادت کی

    وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف کی سروسز ہسپتال آمد ،وزیر اعلی پنجاب نے مسلم لیگ ن کے رہنما دانیال عزیز کی عیادت کی .وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز نے دانیال عزیز کی خیریت دریافت کی اور ان کی جلد صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ،وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز نے دانیال عزیز کی صحت یابی کیلئے دعا بھی کی ،ان کا کہنا تھا کہ اللہ تعالٰی سے دعا گو ہوں کہ آپ کو صحت کاملہ عطا فرمائے۔اللہ تعالٰی نے آپ کو زندگی دی ہے، انشاء اللہ آپ مکمل صحت یاب ہوں گے۔ صوبائی وزراء عطا اللہ تارڑ اور خواجہ سلمان رفیق بھی اس موقع پر موجود تھے.

    قبل ازیں لاہور کے سروسز ہسپتال میں زیر علاج لیگی رہنماء دانیال عزیز کیلئے 10 رکنی میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا گیا.پرنسپل سمز میڈیکل کالج پروفیسر فاروق افضل میڈیکل بورڈ کے سربراہ ہونگے۔

    میڈیکل بورڈ میں پلاسٹک سرجن پروفیسر فرید خان، آرتھو پیڈک سرجن پروفیسر علی رضا ہاشمی اور میڈیسن کے پروفیسر عارف ندیم ،سرجری کی پروفیسر یاسین رفیع، تھوریسک سرجن پروفیسر شعیب نبی، انستھیزیا ڈیپارٹمنٹ کی سربراہ پروفیسر نائلہ اسد ،پلمونولوجسٹ ڈاکٹر مظہر نقوی، گردوں کے ماہر ڈاکٹر ذاہد رفیق اور پلاسٹک سرجری کی ڈاکٹر سعدیہ جان شامل ہیں.

    میڈیکل بورڈ دانیال عزیز کی طبیعت اور جاری علاج کا جائزہ لےگا۔ دانیال عزیز کےعلاج کا فیصلہ بورڈ کرےگا۔ایم ایس ڈاکٹر عامر غفور مفتی کا دانیال عزیز کی صحت کےبارے میں
    کہنا ہے کہ دانیال عزیز کو تشویشناک حالت میں سروسز اسپتال لایا گیا تھا،دانیال عزیز کے بازو، ٹانگوں اور پسلیوں پر چوٹیں ہیں – دانیال عزیز کی مختلف جگہوں سے فریکچر ہوا ہے جبکہ حادثے سے پھیپھڑوں کو نقصان پہنچا ہے جس کے نتیجے میں انہیں سانس میں دشواری ہے ،انہوں نے بتایا کہ دس رکنی میڈیکل بورڈ بنایا گیا ہے جو صبح اور شام دانیال عزیز کاطبی معائنہ کرے گا.

    دانیال رزیز کو جب سروسز ہسپتال منتقل کیا گیا تو صوبائی وزراء خواجہ سلمان رفیق اورعطاء اللہ تارڑ بھی ہسپتال موجود تھے. وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز نے شکرگڑھ کے قریب ٹریفک حادثے میں دانیال عزیز کے زخمی ہونے کے واقعہ پر کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن اور آر پی او گوجرانوالہ سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

    وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز نے انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ دانیال عزیز کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں اوردیگر زخمیوں کو بھی بہترین طبی سہولتیں فراہم کی جائیں۔وزیر اعلی حمزہ شہباز نے حادثے میں ایک شخص کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کیاہے –

    دانیال عزیز کی اہلیہ، مہناز اکبرکا کہنا ہے کہ ہمیں اس وقت عوام کی دعاؤں کی ضرورت ہے۔ اسپتال کے ڈاکٹرز اچھا علاج کر رہے ہیں، ہمارے اسپتال بہت اچھے ہیں.واضح رہے کہ لیگی رہنما دانیال عزیز گزشتہ روز حادثے کا شکار ہوگئے تھے، ن لیگی رہنما کی گاڑی کو شکر گڑھ میں ٹرک نے ٹکر مار دی تھی۔ حادثے میں دانیال عزیز زخمی جبکہ ٹرک ڈرائیور جاں بحق ہوگیا تھا۔

  • لاہور،اسلام آباد سمیت کئی شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

    لاہور،اسلام آباد سمیت کئی شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہورسمیت کئی شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے

    زلزلے کے جھٹکے اسلام آباد، پشاور،لاہور،رسالپور،ایبٹ آباد، ملتان، فیصل آباد سمیت دیگر شہروں میں بھی محسوس کئے گئے، زلزلہ آنے پر شہری دعائیں کرتے رہے اور دفاتر و گھروں سے باہر نکل آئے، ،چارسدہ، کوہاٹ،، دیر، بونیر،مری ، چلاس ، دیامر ، گلگت میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے،

    زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.0 محسوس کی گئی۔ زلزلے کا مرکز افغان تاجک بارڈر تھا اور گہرائی 218 کلومیٹر زیرزمین تھی

  • ممنوعہ جانوروں کے گوشت سے بنی اشیاء لاہور میں فروخت ہونے پر عدالت برہم

    ممنوعہ جانوروں کے گوشت سے بنی اشیاء لاہور میں فروخت ہونے پر عدالت برہم

    ممنوعہ جانوروں کے گوشت سے بنی اشیاء لاہور میں فروخت ہونے پر عدالت برہم

    ممنوعہ جانوروں کی گوشت سے کھانے پینے کی اشیا کی تیاری سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی

    لاہور ہائیکورٹ نے چیف سیکریٹری کو ذاتی حثیت میں پیر کو پیش ہونے کا حکم دے دیا ،لاہور ہائیکورٹنے چیئرمین حلال فوڈ اتھارٹی کی کارگردگی پر اظہار برہمی کیا ،عدالت نے چیئرمین حلال فوڈ اٹھارٹی کو آخری وارننگ دیتے ہوئے مکمل رپورٹ جمع کروانے کا حکم دے دیا ، جسٹس طارق سلیم شیخ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آئندہ سماعت پرعدالتی حکم پر عمل نہ ہوا تو فیصلے میں نااہلی کا لکھوں گا،درخواست گزار نے لاہور ہائیکورٹ ممنوعہ جانور کا سیریل بھی پیش کیا اور کہا کہ یہ 3 روزپہلے لاہو کے ڈپارٹمنٹل اسٹورسے خریدا ہے،

    عدالت نے اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ دیکھیں چیئرمین حلال فوڈ کیا فروخت ہو رہا ہے ؟ صرف ایک اسٹور کو نوٹس کر کے کیا فائدہ ہوا؟ یہاں تو جگہ جگہ ممنوعہ اجزا ملی اشیا فروخت ہو رہی ہیں، جسٹس طارق سلیم شیخ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ یہ معاملہ عام نہیں بہت خطرناک ہے ،یہ میرا یا آپکا ذاتی نہیں پاکستان کا معاملہ ہے، جو کچھ بتایا اوردکھایا جا رہا ہے بہت خطرناک ہے آئندہ سماعت پر ہوم ورک کر کے آئیں ورنہ سخت حکم جاری کروں گا،

    عدالت نےکسٹم حکام پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہاکہ ہم کیاکھا رہے ہیں،کچھ معلوم نہیں؟ مارکیٹ میں ایسی فوڈ آئٹمز بھی موجود ہیں جن پر صرف کوڈ لکھے ہوتے ہیں،کس اشیا میں کیا استعمال ہوا کسی کو کچھ معلوم نہیں،عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کیا سب گوگل کر کے چیک کریں کہ کیا کھا رہے ہیں؟ کسٹم حکام نے کہا کہ ہم مختلف اسٹورزپر ممنوعہ اشیا کی اطلاعات پر چیکنگ کر رہے ہیں،عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اگر واضح لکھ دیا جائے کہ فوڈ آئٹمز میں کیا استعمال ہو رہا ہے تو فروخت بند ہوجائے گی، اسمگل شدہ اشیا کو ملک میں آنے اور فروخت سے روکنا کسٹم حکام کی ذمہ داری ہے،پالیسی بنا دی جاتی ہے لیکن عمل نہیں ہوتا، عدالت واضح احکامات جاری کرے گی،

    بنی گالہ میں کتے سے کھیلنے والی فرح کا اصل نام کیا؟ بھاگنے کی تصویر بھی وائرل

    بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح نے خاموشی توڑ دی

    سائیں بزدار کا کمال،پہاڑ میں سرکاری خرچ پر 14 ایکڑ رقبے پر زیتون کا باغ لگوا لیا

    عثمان بزدار کے گرد بھی گھیرا تنگ،ایک گرفتاری بھی ہو گئی

  • تماشا لگایا ہوا ہے،عدالتی آڈر موجود ہے جواب نہیں جمع کروایا گیا،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ برہم

    تماشا لگایا ہوا ہے،عدالتی آڈر موجود ہے جواب نہیں جمع کروایا گیا،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ برہم

    لاہور ہائیکورٹ میں عثمان بزدار کو سابق وزیر اعلیٰ کی مراعات لینے کی درخواست پر سماعت ہوئی

    لاہور ہائیکورٹ نے آئی جی پنجاب اور چیف سیکریٹری کو ساڑھے10 بجے طلب کر لیا ،عدالت نے متعلقہ فریقین کی جانب سے جواب جمع نہ کروانے پر اظہار برہمی کیا ،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ تماشا لگایا ہوا ہے ،عدالتی آڈر موجود ہے جواب نہیں جمع کروایا گیا میں شوکاز نوٹس جاری کرتا ہوں، عدالت نے سرکاری وکیل کی استدعا پر سماعت ساڑھے 10بجے تک ملتو ی کردی

    قبل ازیں لاہور ہائیکورٹ میں ضمنی الیکشن سے پہلے ترقیاتی فنڈز کا اجرا روکنے کیلئے درخواست پر سماعت ہوئی ڈی سی فیصل آباد سمیت دیگر افسران نے تفصیلی ریکارڈ لاہور ہائیکورٹ میں پیش کردیا ، جواب میں کہا گیا کہ تمام فنڈز ضمنی انتخابات کے شیڈول سے قبل جاری ہوئے عدالت نے جواب کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد جواب تسلی بخش قرار دے دیا لاہور ہائیکورٹ نے درخواست کو افسران کے جواب کی روشنی میں نمٹا دیا ،درخواست گزار نے درخواست میں کہا تھا کہ الیکشن کمیشن نے مختلف حلقوں میں ضمنی الیکشن کے انعقاد کا اعلان کیا،عدالت انتظامیہ کو ترقیاتی منصوبوں پر کام روکنے کا حکم دے،

    فرح خان کیسے کرپشن کر سکتی ؟ عمران خان بھی بول پڑے

    نیب نے فرح خان کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا

    نیب نے سابق خاتون اول کی دوست کے حوالے سے وضاحت کردی

    عثمان بزدار نے سیمنٹ فیکٹری کے 16 لائسنس بیچے،مفتاح اسماعیل کا دعویٰ

    بنی گالہ میں کتے سے کھیلنے والی فرح کا اصل نام کیا؟ بھاگنے کی تصویر بھی وائرل

    بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح نے خاموشی توڑ دی

    سائیں بزدار کا کمال،پہاڑ میں سرکاری خرچ پر 14 ایکڑ رقبے پر زیتون کا باغ لگوا لیا

    عثمان بزدار کے گرد بھی گھیرا تنگ،ایک گرفتاری بھی ہو گئی

    قبل ازیں لاہور ہائیکورٹ میں نان اور روٹی کی قیمتیں مقرر کرنے کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی ،عدالت نے فریقین کے وکلا حتمی بحث کے لیے طلب کر لیا اور کیس کی سماعت 22جون تک ملتوی کر دی،تندور مالکان کو ہراساں کرنے سے روکنے کے حکم امتناعی میں بھی توسیع کر دی گئی ڈی سی لاہور اور دیگر فریقین نے اپنا تحریری جواب داخل کروا دیا

  • کیا اب عوامی تحریک عدالتوں کو کنٹرول کرے گی؟ عدالت

    کیا اب عوامی تحریک عدالتوں کو کنٹرول کرے گی؟ عدالت

    کیا اب عوامی تحریک عدالتوں کو کنٹرول کرے گی؟ عدالت

    سانحہ ماڈل ٹاؤن مقدمے میں 3 پولیس افسروں کی بریت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی

    عوامی تحریک نے جج کو درخواستوں پر سماعت کرنے سے روکنے کی درخواست دائر کر دی اے ٹی سی لاہور کے جج نے عدالت کو سماعت سے روکنے کی وکیل کی درخواست پر اظہار برہمی کیا ،وکیل جواد حامد نے کہا کہ آپ کی بطور جج تعیناتی کی مدت چند دن میں ختم ہو رہی ہے، اے ٹی سی لاہور جج اعجاز بٹر نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کیا اب عوامی تحریک عدالتوں کو کنٹرول کرے گی؟ کوئی ایک قانون بتائیں جس کے تحت ایسی درخواست دی جا سکتی ہے، یہاں سماعت روکنے کی درخواستیں دیتے ہیں، میڈیا پر جا کر کہتے ہیں کہ فیصلہ نہیں ہو رہا، باہر میڈیا میں اس عدالت کا میڈیا ٹرائل کیا جاتا ہے،آپ کیس کو خود نہیں چلنے دے رہے، عدالت نے عوامی تحریک کے وکیل سے سوال کیا کہ درخواست کے پیچھے آپکا کیا مقصد ہے؟ عدالت آپ کی درخواست کو ابھی وصول ہی نہیں کر رہی،

    ملزمان کے وکیل برہان معظم ملک ایڈووکیٹ نے سماعت روکنے کی درخواست پر اعتراض کیا ،عدالت نے وکیل سے استفسار کیا کہ کیا یہ عدالت پولیس آرڈر 172 کو اس مرحلے پر استعمال کر سکتی ہے؟ وکیل نے کہا کہ پولیس آرڈر 172 میں لکھا ہوا ہے عدالت یہ اختیار بالکل استعمال کر کے استغاثہ خارج کر سکتی ہے، عدالت نے کہا کہ بریت کی درخواستوں پر بحث مکمل ہو چکی ہے، آج ہی 11 بجے فیصلہ جاری کرینگے،جواد حامد کی ایسی درخواستیں بظاہر بدنیتی کو ظاہر کرتی ہیں،

    ایڈوکیٹ جنرل پنجاب کے پیش نہ ہونے پر عدالت برہم

    آئی جی پنجاب سانحہ ماڈل ٹاؤن میں ملوث پولیس افسروں اور اہلکاروں کو عہدوں سے ہٹائیں: خرم نواز گنڈاپور

    وہی قاتل وہی شاہد وہی منصف ٹھرے ….؟سانحہ ماڈل ٹاون:بیرسٹرعلی ظفرکے دلائل،ہائی کورٹ نے11 نومبرکوپھرطلب کرل

  • گورنر پنجاب کےآرڈیننس کوعدالت میں چیلنج کرنےکا فیصلہ

    گورنر پنجاب کےآرڈیننس کوعدالت میں چیلنج کرنےکا فیصلہ

    لاہور: پنجاب میں جہاں انتظامی بحران ہے وہاں آئینی بحران بھی اپنے عروج پر ہے ، شاید یہی وجہ ہےکہ پنجاب پچھلے دوماہ سے چکی کے دوپاٹوں کے درمیان پس رہا ہے ، ادھرتازہ آئینی بحران میں گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان کی جانب سے جاری کیے گئے تین آرڈیننس کو سپریم کورٹ آف پاکستان میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    ملک میں مسائل کا الیکشن کے علاوہ کوئی اور حل نہیں،شاہ محمود قریشی

    بتایا گیا ہے کہ گورنر کی طرف سے جاری کئے گئے آرڈیننس کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی اور پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے کیا گیا ہے۔جس کے لیے ماہرین قانون کی ٹیمیں اس کیس کا جائزہ لے رہی ہیں

    صوبہ پنجاب میں آئینی بحران شدت اختیار کر گیا، آئینی و قانونی ماہرین کا وزیراعلیٰ…

    یہ آرڈیننس جوجاری کیا گیااس میں گورنر بلیغ الرحمان نے پنجاب اسمبلی کا اجلاس ختم کرنے کے لیے سیکرٹری قانون کولکھا۔ سیکریٹری قانون کو سیکرٹری اسمبلی کے اختیارات حاصل نہیں تھے۔اجلاس طلبی کے بعد سیکریٹری قانون کو اسمبلی سیکرٹری کے اختیارات دیے۔ گورنر کسی آرڈیننس کے ذریعے اسپیکر کے اختیارات ختم نہیں کر سکتے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپیکر کے اختیارات میں صرف اسمبلی ہی کمی بیشی کر سکتی ہے، اسمبلی اجلاس طلبی کے بعد آرڈیننس جاری کرنا غیر آئینی ہے۔دوسری طرف ماہرین قانون کا کہنا ہے کہ یہ کیس بڑی اہمیت کا حامل ہے اوراگرسپریم کورٹ اس کیس کا فیصلہ کرتے ہوئے آرڈیننس کو غیرقانونی قراردیتی ہےتوپھرپنجاب میں حمزہ شہباز کی حکومت کونقصان پہنچ سکتا ہے

    پنجاب اسمبلی کے علیحد ہ علیحدہ اجلاس،بجٹ پیش

  • سانحہ ماڈل ٹاؤن کی شہیدہ تنزیلہ امجد کی بیٹی کا چیف جسٹس کے نام کھلاخط

    سانحہ ماڈل ٹاؤن کی شہیدہ تنزیلہ امجد کی بیٹی کا چیف جسٹس کے نام کھلاخط

    سانحہ ماڈل ٹاؤن کی شہیدہ تنزیلہ امجد شہید کی بیٹی بسمہ امجد نے اپنی والدہ کی 8ویں برسی کے موقع پرچیف جسٹس سپریم کورٹ کے نام کھلے خط میں کہا ہے کہ سابق چیف جسٹس آف سپریم کورٹ میاں ثاقب نثار نے میرے سر پر ہاتھ رکھ کر کہا تھا کہ آپ اپنی والدہ کا تعلیم حاصل کرنے والا خواب پورا کریں انصاف آپ کو ہم دیں گے۔

    ان کے اس دست شفقت سے میری انصاف ملنے کی امید قائم ہو گئی تھی اور میں نے ساری توجہ تعلیم پر مرکوز کر لی تھی۔17جون 2014ء کے دن میں 9ویں جماعت کی طالبہ تھی اب میں نے گریجوایشن کر لی ہے مگر انصاف کا دور دور تک نشان نہیں ہے۔ میاں ثاقب نثار نے غیر جانبدار تفتیش کے لئے جو جے آئی ٹی بنوائی تھی ماتحت عدالت میں وہ فیصلہ بھی ریورس ہو گیا اور تین سال سے سٹے آرڈر چل رہا ہے۔ میں سمجھتی ہوں کسی بھی ادارے کے سربراہ کی کمٹمنٹ پورے ادارے کی کمٹمنٹ ہوتی ہے۔ جس طرح کسی جج کا دیا ہوا فیصلہ تبدیل نہیں ہوتا اُسی طرح کمٹمنٹس بھی تبدیل نہیں ہوتیں۔

    بسمہ کا کہنا تھا کہ میری چیف جسٹس سپریم کورٹ عمر عطاء بندیال سے اپیل ہے کہ میرے ساتھ انصاف کا کیا گیا وعدہ پورا کیا جائے اور مجھے بتایا جائے میری والدہ کو شہید کر کے مجھے ان کے سائے سے محروم کیوں کیا گیا؟انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی کے اہم کیس پر لاہور ہائیکورٹ میں تین سال سے سٹے آرڈر چل رہا ہے اور انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ملزم ایک ایک کر کے بری ہورہے ہیں۔ کیااِسے انصاف کہتے ہیں؟۔مظلوموں کی درخواستیں سماعت کے لئے بھی مقرر نہیں ہوتیں اور ملزموں کی درخواستوں پر فیصلے ہو رہے ہیں؟۔ انصاف ہم مانگ رہے ہیں مگر ریلیف ملزموں کو مل رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس سپریم کورٹ سے قوم کی ایک مظلوم بیٹی کی اپیل ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس کے ساتھ ہونے والے قانونی کھلواڑ کا وہ نوٹس لیں اور مظلوموں کے زخموں پر انصاف کی صورت میں مرحم رکھیں۔اگر آج وہ کمزور کی آوازبنیں گے تو ان شاء اللہ تعالیٰ قیامت کے دن انہیں اس غریب پروری کا اجرعظیم ملے گا۔انہوں نے کہا کہ یہ جملہ ہر روز عدالتوں میں بولا جاتا ہے انصاف میں تاخیر انصاف سے انکار ہے۔ہم 8سال سے انصاف کے منتظر ہیں۔

  • عامر لیاقت کی جائیداد،دانیہ کی ماں نے بڑا انکشاف کر دیا

    عامر لیاقت کی جائیداد،دانیہ کی ماں نے بڑا انکشاف کر دیا

    رکن قومی اسمبلی ڈاکٹرعامر لیاقت کے انتقال کے بعد ان کی تیسری اہلیہ دانیہ ملک کی والدہ نے ان کی جائیداد سے متعلق بڑا انکشاف کر دیا.

    نجی ویب سائٹ کو دیے گئے انٹرویو میں دانیہ کی والدہ نے سوشل میڈیا پر عامر لیاقت کی جائیداد سے متعلق کی جانے والی باتوں پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ڈاکٹر عامر لیاقت کی دانیہ سے خلع کا کیس دائر کیا تھا اور وہ جج کے پاس پہنچا بھی نہیں تھا کہ عامر لیاقت وفات پاگئے،انہوں نے کہا کہ دانیہ اب عامر لیاقت کی بیوہ ہے۔

    دانیہ کی والدہ نے کہا کہ ہمیں عامر لیاقت کی جائیداد کا کوئی لالچ نہیں ہے، ہم شادی سے پہلے بھی اسی گھر میں رہتےتھے اوردانیہ کی ڈاکٹر عامر لیاقت سے شادی کے بعد بھی اسی گھر میں ہیں، نا کہ عامر لیاقت کے دیے گئے بنگلوں میں رہائش پذیر ہیں۔

    دانیہ کی والدہ کا کہنا تھا کہ عامر لیاقت نے اپنی زندگی میں کئی بار کہا تھا کہ وہ اپنی پہلی دو بیگمات اور بچوں کو ان کا حصہ ادا کرچکے ہیں ،اوراب جو کچھ بھی ہے وہ دانیہ کا ہے، عامر لیاقت اپنی زندگی میں یہ بات کہہ چکے ہیں کہ دانیہ ملک اب میری بیوی ہے، میں اپنی ساری جائیداد اب اسے ہی دوں گا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے عدالت میں عامر لیاقت سے کسی قسم کی جائیداد کا دعویٰ نہیں کیا ، بس تنسیخِ نکاح کا دعویٰ کیا تھا، اس پر فیصلہ ہونے سے قبل ہی عامر لیاقت فوت ہوگئے لہٰذا اسے خلع نہیں صلح ہی کہیں گےاور اب دانیہ ملک ،عامر لیاقت حسین کی بیوہ ہے۔

    یاد رہے کہ دانیہ ملک نے انسٹااسٹوری پر بتایا تھا کہ اپنے شوہر عامر لیاقت حسین کی وفات کے بعد عدت میں ہیں۔

  • ہیپاٹائٹس،ٹی بی اور ایڈزکامفت علاج کر رہے ہیں، سلمان رفیق

    ہیپاٹائٹس،ٹی بی اور ایڈزکامفت علاج کر رہے ہیں، سلمان رفیق

    صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ پنجاب بھرمیں ڈینگی کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیاہے۔ پاکستان میں منکی پاکس کا ایک بھی کیس رپورٹ نہیں ہواہے۔ محکمہ صحت پنجاب پولیوکے خاتمہ کیلئے تمام تروسائل بروئے کارلارہاہے۔

    خواجہ سلمان رفیق کا کہنا تھا کہ آئی آرایم این سی ایچ پروگرام پیدائش سے دوسال عمرکے بچوں کو مختلف بیماریوں سے بچانے کیلئے حفاظتی اقدامات اٹھارہاہے،
    پنجاب میں ہیپاٹائٹس،ٹی بی اور ایڈزکے رجسٹرڈ مریضوں کو تشخیص اورعلاج کی مفت سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔صوبہ بھرمیں ہیپاٹائٹس،ٹی بی اور ایڈزکے مراکزمیں اضافہ کیاجائے گا۔

    انہوں نے کہا کہ صحت کے مختلف پروگرامزمیں خالی اسامیوں پر جلدبھرتی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔پنجاب کی عوام کو صحت کی بہترسہولیات فراہم کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔وزیراعظم شہبازشریف اور وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز کے ویژن کے مطابق صوبہ کی عوام کو صحت کے شعبہ میں ریلیف دیاجائے گا۔

    خواجہ سلمان رفیق۔ کا کہنا تھا کہ پنجاب کے دوردرازکے علاقہ جات میں عوام کے پاس جاکرصحت کی بہترسہولیات کویقینی بنایاجائے گا۔ پنجاب کی عوام کو صحت کی بہترسہولیا ت فراہم کرنے کی جانب تمام ترتوجہ مرکوزکردی گئی ہے۔

    صوبائی وزیرخواجہ سلمان رفیق کی زیرصدارت محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیرمیں اہم اجلاس منعقد ہوا.اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل ڈاکٹرعاصم الطاف،ڈی جی ہیلتھ سروسزپنجاب ڈاکٹرہارون جہانگیر،ڈائریکٹر ای پی آئی ڈاکٹرمختاراعوان،ڈائریکٹر سی ڈی سی ڈاکٹرشاہدحسین مگسی،ڈپٹی مینیجر پنجاب ہیپاٹائٹس کنٹرول پروگرام ڈاکٹریداللہ ودیگرافسران نے شرکت کی۔

    صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق نے اجلاس کے دوران مختلف بیماریوں سے لڑنے کیلئے محکمہ صحت کے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ایڈیشنل سیکرٹری ڈاکٹرعاصم الطاف،ڈی جی ہیلتھ سروسزڈاکٹرہارون جہانگیراور دیگرپروگرام مینیجرزنے صوبائی وزیر کوصحت کے اقدامات کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

    اجلاس کے دوران صوبہ بھرمیں کورونا،پولیو،ڈینگی،منکی پاکس،ہیٹ سٹروک،ملیریا،خسرہ،نمونیا،موسماتی انفلنزا،سموگ،ایڈز،کینسر،ٹی بی،ہیپاٹائٹس ودیگربیماریوں کا مقابلہ کرنے کیلئے اقدامات کا جائزہ لیاگیا۔