Baaghi TV

Category: لاہور

  • پی سی بی کا پاکستان، سری لنکا اور افغانستان کی ٹرائی سیریز کا اعلان

    پی سی بی کا پاکستان، سری لنکا اور افغانستان کی ٹرائی سیریز کا اعلان

    پی سی بی نے پاکستان، سری لنکا اور افغانستان کی ٹرائی سیریز کا اعلان کر دیا ہے۔

    پاکستان پہلی بار ٹی ٹوئنٹی ٹرائی سیریز کی میزبانی کرے گا، سہ ملکی سیریز 17 نومبر تا 29 نومبر راولپنڈی اور لاہور میں کھیلی جائے گی،سہ ملکی سیریز کا پہلا میچ 17 نومبر کو پاکستان اور افغانستان کے درمیان راولپنڈی میں کھیلا جائے گاراولپنڈی میں ہی 19 نومبر کو سری لنکا اور افغانستان میچ کھیلیں گےیہ افغانستان کا پاکستان میں پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ ہوگا، سہ ملکی سیریز کے باقی پانچ میچز لاہور میں کھیلے جائیں گے فائنل 29 نومبر قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف آپریٹنگ آفیسر سمیر احمد سید نے کہا کہ یہ ٹرائی سیریز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاری کا بہترین موقع ہے۔

    واضح رہے کہ پاکستان کی ٹیم اس وقت بھی سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی کھیل رہی ہے جس کا آج فائنل پاکستان اور افغانستان کے درمیان کھیلا جائے گا۔

  • بھارت کا پاکستان کو دریاؤں میں اونچے درجے کے سیلاب کا انتباہ

    بھارت کا پاکستان کو دریاؤں میں اونچے درجے کے سیلاب کا انتباہ

    نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے مطابق بھارت نے پاکستان کو دریاؤں میں اونچے درجے کے سیلاب کی اطلاع دے دی۔

    این ڈی ایم اے کے مطابق ستلج ہریکے کے مقام پر اونچے درجے کے سیلاب کی اطلاع دی گئی ہے،ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق وزارت آبی وسائل نے صوبائی حکومتوں اور اداروں کو الرٹ جاری کر دیا ہے،این ڈی ایم اے اور واپڈا سمیت تمام متعلقہ اداروں کو ہدایت جاری کر دی گئی ہیں جبکہ تمام صوبوں کے چیف سیکرٹریز کو سیلاب الرٹ بھجوا دیا گیا ہے۔

    دوسری جانب سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے سیلاب سے متعلق تازہ اعداد و شمار جاری کر دیئےپنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے سیلاب سے متعلق اعدادوشمار بتاتے ہوئے کہا کہ سیلاب سے 14 لاکھ 96 ہزار 363 ایکڑ رقبے پر کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچا اور پنجاب میں 42 لاکھ سے زائد لوگ سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں۔

    پاک فضائیہ مکمل یکسوئی سے اپنے مشن کی انجام دہی کے لیے پرعزم ہے،سربراہ پاک فضائیہ

    ان کا کہنا تھا کہ دریائے چناب کے 1957 اور دریائے راوی کے 1477 موضع جات متاثر ہوئے جبکہ دریائے ستلج کے سیلابی پانی سے پنجاب کے 625 موضع جات متاثر ہوئےوزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرنگرانی تاریخی ریسکیو آپریشن جاری ہے،سیلاب متاثرین کو خوراک اور صاف پانی فراہم کیا جا رہا ہے اور فیلڈ اسپتالوں کے ذریعے متاثرین کو انسولین اور ادویات فراہم کی جا رہی ہیں، جن شہروں میں سیلابی پانی کا بہاؤ زیادہ ہے وہاں مشینری اور عملہ تعینات ہے۔ اور ممکنہ مقامات سے پانی کا بہاؤ موڑا کر آبادیوں کو بچایا جا رہا ہے۔

    انٹرنیٹ سروسز متاثر ہونے کا خدشہ

  • پنجاب میں سیلاب سے اموات، لواحقین کو 10 لاکھ فی کس امداد

    پنجاب میں سیلاب سے اموات، لواحقین کو 10 لاکھ فی کس امداد

    ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے پنجاب عرفان علی کاٹھیا نے بتایا ہے کہ حالیہ بارشوں اور سیلابی صورتحال کے باعث صوبے بھر میں اب تک 50 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں، جن کے لواحقین کو 10،10 لاکھ روپے فی کس مالی امداد دی جائے گی۔

    لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیالکوٹ اور گجرات سیلاب سے سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں، جہاں ریلیف سرگرمیاں جاری ہیں اور تمام بنیادی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ ان کے مطابق گجرات میں آئندہ 12 سے 14 گھنٹوں میں صورتحال میں نمایاں بہتری کی توقع ہے۔ڈی جی پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ پنجاب کے مختلف ڈویژنز میں بارش کی پیشگوئی موجود ہے لیکن دریاؤں میں پانی کی سطح مسلسل کم ہو رہی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ستلج دریا میں پانی کی مقدار میں واضح کمی آئی ہے اور کسی بھی دریا پر نیا سیلابی الرٹ جاری نہیں کیا گیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ گنڈا سنگھ والا، جسڑ، راوی سائفن، شاہدرہ اور سدھنائی سمیت مختلف مقامات پر پانی کی سطح کم ہو رہی ہے، جبکہ ملتان اور شیرشاہ کے علاقوں میں بھی پانی کی شدت گھٹ گئی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ بارشوں کا اسپیل شدید نہیں ہوگا تاہم پی ڈی ایم اے مسلسل صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے اور ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔

    ناقص کارکردگی،مسلم لیگ (ن) نے میئر کراچی کی حمایت واپس لے لی

    جنوبی پنجاب میں بارشوں کا الرٹ، این ڈی ایم اے کی وارننگ جاری

    جنوبی پنجاب میں سیلاب، معیشت اور زندگی کی بقا کا امتحان

    پنجاب حکومت ،سیلاب متاثرین کے لیے بجلی بلز اور ٹیکسز میں رعایت کا اعلان

  • جنوبی پنجاب میں بارشوں کا الرٹ، این ڈی ایم اے کی وارننگ جاری

    جنوبی پنجاب میں بارشوں کا الرٹ، این ڈی ایم اے کی وارننگ جاری

    نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے جنوبی پنجاب کے مختلف علاقوں میں گرج چمک اور تیز ہوا کے ساتھ بارش کا الرٹ جاری کیا ہے۔

    الرٹ کے مطابق بہاولپور، بہاولنگر، احمد پور شرقیہ، لیاقت پور، ظاہر پیر اور راجن پور میں شدید بارش کا امکان ہے، جبکہ ملتان، مظفر گڑھ، ڈیرہ غازی خان، رحیم یار خان اور صادق آباد میں بھی تیز بارش متوقع ہے۔این ڈی ایم اے نے خبردار کیا کہ اگلے 24 سے 48 گھنٹوں کے دوران بارش اور طوفانی ہوائیں وقفے وقفے سے جاری رہیں گی، جس سے پہاڑی اور ندی نالے بپھرنے کے ساتھ لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خدشہ ہے۔

    جنوبی پنجاب میں سیلاب، معیشت اور زندگی کی بقا کا امتحان

    پنجاب حکومت ،سیلاب متاثرین کے لیے بجلی بلز اور ٹیکسز میں رعایت کا اعلان

    پاکستان کی اہلِ فلسطین کو غزہ سے بے دخل کرنے کی دھمکیوں کی مذمت

  • پنجاب حکومت ،سیلاب متاثرین کے لیے بجلی بلز اور ٹیکسز میں رعایت کا اعلان

    پنجاب حکومت ،سیلاب متاثرین کے لیے بجلی بلز اور ٹیکسز میں رعایت کا اعلان

    وزیر خزانہ پنجاب مجتبیٰ شجاع الرحمان نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرہ خاندانوں کو حکومت پنجاب کی جانب سے بجلی کے بلز اور مختلف ٹیکسز میں خصوصی رعایت دی جائے گی۔

    وہ لاہور کے علاقے چوہنگ میں قائم سیلاب متاثرین کے کیمپ میں عید میلاد النبی ﷺ کی تقریب کے موقع پر متاثرین سے ملاقات اور مٹھائی تقسیم کے بعد گفتگو کر رہے تھے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ حکومت سیلاب متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑے گی اور انہیں ایک منظم ریلیف پیکج کے تحت مکمل مدد فراہم کی جائے گی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ عید میلاد النبی ﷺ ہمیں صبر، بھائی چارے اور خدمتِ خلق کا درس دیتا ہے، حکومت اسی جذبے کے تحت عوام کے دکھ درد میں شریک ہو رہی ہے۔

    انہوں نے متاثرین کو یقین دہانی کرائی کہ ان کے روزمرہ مسائل کے حل اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔متاثرین نے وزیر خزانہ کے دورے اور حکومت کے ریلیف اقدامات پر اطمینان اور اعتماد کا اظہار کیا۔

    بھارت نے وضاحت کردی، پاکستان کے خلاف کھیلنے کا اعلان

    سیلاب متاثرین کو رسکیو کرتے کشتی الٹ گئی، 5 افراد جاں بحق

  • امیر بالاج قتل کیس میں اہم پیش رفت، مرکزی ملزم گوگی بٹ شاملِ تفتیش

    امیر بالاج قتل کیس میں اہم پیش رفت، مرکزی ملزم گوگی بٹ شاملِ تفتیش

    لاہور: امیر بالاج قتل کیس میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے جہاں کیس کے مرکزی ملزم گوگی بٹ کو شاملِ تفتیش کرلیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ڈی آئی جی انویسٹیگیشن کی سربراہی میں تفتیشی ٹیم نے گوگی بٹ سے ایک گھنٹے سے زائد پوچھ گچھ کی۔

    تفصیلات کے مطابق گوگی بٹ کو سخت سیکیورٹی حصار میں ڈی آئی جی انویسٹیگیشن کے دفتر لایا گیا، جہاں انویسٹیگیشن ٹیم نے مختلف پہلوؤں پر سوالات کیے۔ تفتیشی حکام نے گوگی بٹ سے مقتول امیر بالاج کے قتل کے محرکات اور اس واقعے میں ملوث دیگر افراد کے حوالے سے معلومات حاصل کرنے کی کوشش کی۔ذرائع کے مطابق دورانِ تفتیش گوگی بٹ کو بعض شواہد اور بیانات کے تناظر میں وضاحتیں دینے کے لیے کہا گیا۔ اس موقع پر ڈی آئی جی انویسٹیگیشن نے ٹیم کے ہمراہ تفصیلی سوال و جواب کیے۔ تاہم تفتیش کے بعد گوگی بٹ کو جانے کی اجازت دے دی گئی

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کیس کی تفتیش کو مزید آگے بڑھایا جارہا ہے اور ملزم کو دوبارہ بھی طلب کیا جاسکتا ہے۔

  • نواز ،شہباز کا آبائی قبرستان کا دورہ، مرحومین کے لیے فاتحہ خوانی

    نواز ،شہباز کا آبائی قبرستان کا دورہ، مرحومین کے لیے فاتحہ خوانی

    لاہور: مسلم لیگ (ن) کے صدر و سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف اور وزیرِ اعظم شہباز شریف اہلِ خانہ کے ہمراہ اپنے آبائی قبرستان پہنچے، جہاں انہوں نے اپنے مرحوم والدین، اہلیہ بیگم کلثوم نواز اور دیگر عزیزوں کی قبور پر حاضری دی۔

    ذرائع کے مطابق نواز شریف اور شہباز شریف نے قبور پر پھول چڑھائے اور مرحومین کے درجات کی بلندی کے لیے فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر قرآن خوانی اور خصوصی دعاؤں کا اہتمام کیا گیا، جس میں خاندان کے افراد سمیت قریبی رفقاء نے بھی شرکت کی۔اہلِ خانہ اور شرکاء نے بیگم کلثوم نواز، میاں محمد شریف اور دیگر مرحومین کے ایصالِ ثواب کے لیے اجتماعی قرآن خوانی کی، جبکہ محفل میلادِ مصطفیٰ ﷺ کا انعقاد بھی کیا گیا۔ اس محفل میں قرأت اور نعت خوانی پیش کی گئی، جس سے ماحول روحانی فضاء میں ڈھل گیا۔

    دعائیہ تقریب کے دوران امتِ مسلمہ کی کامیابی، پاکستان میں امن و ترقی، خوشحالی اور شہدائے وطن کے بلند درجات کے لیے بھی دعائیں مانگی گئیں،اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کے کارکنان اور مقامی افراد بھی بڑی تعداد میں موجود تھے، جنہوں نے شریف برادران کے ساتھ مل کر مرحومین کے ایصالِ ثواب کے لیے دعا کی۔

  • عمران خان کو قوم کے بچے خراب کرنے پر قوم سے مُعافی مانگنی چاہیے ،جاوید بدر

    عمران خان کو قوم کے بچے خراب کرنے پر قوم سے مُعافی مانگنی چاہیے ،جاوید بدر

    پی ٹی آئی سابق میڈیا کوارڈینیٹر جاوید بدر نے کہا ہے کہ علیمہ خان کو انڈا مارنا تو ابھی شروعات ہے ہم نے جو اس نسل میں بیچ بوئیں ہیں وہ ہمیں ہی کاٹنے پڑیں گے ،میں نے تو اس بات کا اعتراف نواز شریف سے مُعافی مانگ کر کرلیا تھا

    جاوید بدر کا کہنا تھا کہ عمران خان کو قوم کے بچے خراب کرنے پر قوم سے مُعافی مانگنی چاہیے مزومبی نسل تیار ہوچُکی ہے جو اپنوں کو ہی کاٹتی ہے ،وہ دن دور نہیں جب عمران خان کا گریبان اس نسل کے ہاتھوں میں ہوگا ،علیمہ خان نے اپنے بیٹوں کے ذریعے فیک سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے فوج پر گند اُچھالا،قوم سے مُعافی مانگنے پر تو بانی کو کوئی اعتراض نہیں ہونا چاہیے ،پی ٹی آئی سوشل میڈیا کی فنڈنگ وہ لوگ کرتے تھے جو آج حکومت میں بیٹھے ہیں،قوم کے بچوں کو خراب کرنے والوں کو نواز شریف نے گلے لگایا ،علیمہ خان اور اُس کے بیٹوں کو بانی کئی سال سے نہیں بُلاتے ،علیمہ خان نے ہسپتال کے پیسوں سے جائیداد خریدی جس سے بانی ناراض ہوۓ،پی ٹی آئی پر خاندانی قبضے کی کوشش نے پارٹی توڑ دی ہے

  • سیلاب ، بارشیں، اب تک 9 سو سے زائد اموات

    سیلاب ، بارشیں، اب تک 9 سو سے زائد اموات

    پاکستان میں طوفانی بارشوں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث پیش آنے والے حادثات میں جاں بحق افراد کی تعداد 900 سے تجاوز کر گئی۔

    این ڈی ایم اے نے بارش اور سیلاب کے باعث ہونے والے جانی و مالی نقصان کا ڈیٹا جاری کر دیا ہے جس کے مطابق ملک میں اب تک 907 افراد جاں بحق اور 1044 زخمی ہوئے،اعداد و شمار کے مطابق پنجاب میں بارشوں کے باعث 223 افراد جاں بحق اور 654 زخمی ہوئے جبکہ خیبر پختونخوا میں 502 افراد جاں بحق اور 218 زخمی ہوئےلسندھ میں بارشوں کے باعث 58 افراد جاں بحق اور 78 زخمی ہوئے جبکہ بلوچستان میں بھی 26 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوئے،گلگت بلتستان میں بارشوں کے باعث 41 افراد جاں بحق اور 52 زخمی ہوئے جبکہ آزاد کشمیر میں 38 اور اسلام آباد میں 9 افراد جان کی بازی ہار گئے،این ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں اور سیلاب کے باعث اب تک 7 ہزار 848 مکانات کو نقصان پہنچا جبکہ اب تک 6 ہزار 180 مویشی بھی ہلاک ہو چکے ہیں۔

  • سرحد وں پر سینہ سپر ہونے والے بہادر سپوت قوم کا فخر ہیں،مریم نواز

    سرحد وں پر سینہ سپر ہونے والے بہادر سپوت قوم کا فخر ہیں،مریم نواز

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے یومِ دفاع پر پیغام میں کہا ہے کہ قوم پاک فوج کے ہرافسر، ہر جوان ،ہرشہید اور ہرغازی کو سلام پیش کرتی ہے ۔

    مریم نواز کا کہنا تھا کہ معرکہ حق میں پاک فوج نے دشمن پر برتری حاصل کرکے اقوام عالم میں اپنا لوہا منوایا ،دھرتی کے لئے سرحد وں پر سینہ سپر ہونے والے بہادر سپوت قوم کا فخر ہیں،پاک فوج نے ثابت کیا جنگیں ہتھیاروں سے نہیں بلکہ ایمان و یقین سے جیتی جاتی ہیں،اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے آج کا پاکستان مضبوط ہے اور دفاع ناقابل تسخیر ہے۔ آج پاکستان ایک ایٹمی طاقت ہیں اور افواج پہلے سے بھی زیادہ پراعتماد ہے۔ عوام مسلح افواج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور ہمیشہ کھڑے ہوں گے۔