Baaghi TV

Category: لاہور

  • اعجاز چوہدری کی سینیٹ سیٹ پر ضمنی انتخاب عدالتی فیصلے سے مشروط

    اعجاز چوہدری کی سینیٹ سیٹ پر ضمنی انتخاب عدالتی فیصلے سے مشروط

    لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب میں سینیٹ کی نشست پر ضمنی الیکشن درخواست کے حتمی فیصلے سے مشروط کردیا۔

    درخواست پی ٹی آئی رہنما اعجاز چوہدری نے دائر کی تھی جس میں سینیٹ کے انتخاب روکنے کی استدعا کی گئی تھی،درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ الیکشن کمیشن نے اعجاز چوہدری کو 28 جولائی کو ڈی نوٹی فائی کیا تاہم چیئرمین سینیٹ کی جانب سے ڈی نوٹیفائی کرنے کےلیے درخواست ارسال نہیں کی گئی، پشاور ہائیکورٹ شبلی فراز اور عمر ایوب کی درخواست پر الیکشن روکنے کا حکم دے چکی ہے، الیکشن کمیشن نے سیلابی صورتحال کے باعث ملک بھر میں ضمنی انتخابات روک دیے ہیں مگر سیلابی صورت حال میں سینیٹ کے انتخابات کی پولنگ نہیں روکی جا رہی۔

    لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس احمد ندیم ارشد نے پی ٹی آئی رہنما اعجازچوہدری کی درخواست پر 2 صفحات کا فیصلہ جاری کیا،لاہور ہائیکورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ درخواست میں اہم نکات اٹھائے گئے، الیکشن کمیشن سمیت دیگر فریقین 15 دنوں میں تحریری جواب داخل کرائیں۔

    واضح رہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے سینیٹ کی نشست پر منتخب اعجاز چوہدری کو الیکشن کمیشن نے 9 مئی مقدمے میں ملنے والی سزا کے بعد سینیٹ کی نشست سے نااہل کردیا تھا،اعجاز چوہدری کی اس نشست پر ہونے والے الیکشن میں (ن) لیگ کے رانا ثنااللہ امیدوار ہیں۔

  • نواز اور مریم نواز سے بنگلادیشی مشیر کی ملاقات، تعلقات مزید مستحکم بنانے پر اتفاق

    نواز اور مریم نواز سے بنگلادیشی مشیر کی ملاقات، تعلقات مزید مستحکم بنانے پر اتفاق

    مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام کے دل آج بھی بنگلادیشی بھائیوں کی محبت سے لبریز ہیں۔

    نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے بنگلادیش کے مشیر برائے مذہبی امور ڈاکٹر خالد حسین نے ملاقات کی۔ اس موقع پر نواز شریف نے کہا کہ پاکستان اور بنگلادیش کی باہمی قربت بڑھانے کا یہ بہترین وقت ہے۔مریم نواز نے گفتگو میں کہا کہ پاکستان اور بنگلادیش کا رشتہ سرحدوں سے بالاتر نسل در نسل بھائی چارے پر مبنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب بنگلادیش کے ساتھ گرین انرجی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کا خواہاں ہے اور فلڈ مینجمنٹ، زرعی پائیداری میں بھی شراکت داری کا خیر مقدم کریں گے۔

    ملاقات کے دوران بنگلادیش میں پاکستانی طلبہ کے لیے 500 نئی اسکالر شپس دینے کا اعلان بھی کیا گیا۔

    واربرٹن: سروائیکل کینسر سے بچاؤ کے لیے ویکسینیشن مہم کا آغاز

    سندھ میں مون سون سسٹم ، کراچی سمیت صوبے بھر میں بارشوں کا امکان

  • منگلا ڈیم ٹوٹنے کی جھوٹی خبر پھیلانے والا گرفتار

    منگلا ڈیم ٹوٹنے کی جھوٹی خبر پھیلانے والا گرفتار

    جہلم پولیس نے منگلا ڈیم ٹوٹنے اور شہر میں سیلاب آنے کی جھوٹی خبر سوشل میڈیا پر پھیلانے والے شخص کو گرفتار کرلیا ہے۔ ملزم کے خلاف الیکٹرانک جرائم کی روک تھام ایکٹ 2016 (PECA) کی دفعہ 26-A کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب 7 ستمبر کو رات تقریباً 10 بج کر 20 منٹ پر پولیس کو اطلاع ملی کہ ایک شخص نے ٹک ٹاک پر ویڈیو شیئر کی ہے جس میں دعویٰ کیا گیا کہ منگلا ڈیم کا بند ٹوٹ گیا ہے اور جہلم شہر سمیت متعدد دیہات پانی میں ڈوب گئے ہیں۔ جھوٹی ویڈیو سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔پولیس رپورٹ کے مطابق ویڈیو بنانے والا ملزم ملک نبیل ولد ملک لیاقت ساکن محلہ سلیمان پارس، تحصیل و ضلع جہلم ہے، جس نے اپنی ٹک ٹاک آئی ڈی (ID: 10065 malik nabee) کے ذریعے جھوٹی خبر پھیلائی۔ ابتدائی انکوائری میں یہ بات سامنے آئی کہ خبر مکمل طور پر بے بنیاد تھی اور اس کا مقصد عوام میں غیر ضروری گھبراہٹ پیدا کرنا تھا۔

    پولیس تھانہ سٹی جہلم نے واقعے کا مقدمہ نمبر 586/25 درج کیا اور پولیس چوکی کینٹ کے ایس آئی مظہر علی اور اے ایس آئی عصر محمود کی نگرانی میں کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ترجمان جہلم پولیس کے مطابق شہریوں کو جھوٹی افواہیں پھیلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا انتباہ دیا گیا ہے۔ پولیس نے واضح کیا ہے کہ منگلا ڈیم بالکل محفوظ ہے اور اس حوالے سے پھیلائی جانے والی تمام افواہیں غلط اور گمراہ کن ہیں۔

    مزید بتایا گیا ہے کہ ملزم کو عدالت میں پیش کیا جائے گا اور قانون کے مطابق کارروائی آگے بڑھائی جائے گی۔ پولیس حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ سوشل میڈیا پر غیر مصدقہ خبریں پھیلانے سے گریز کریں اور صرف سرکاری ذرائع سے تصدیق شدہ معلومات پر ہی اعتماد کریں۔

  • سعودی عرب کی جانب سے سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے پانچ ٹرک سامان پہنچ گیا

    سعودی عرب کی جانب سے سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے پانچ ٹرک سامان پہنچ گیا

    نگ سلمان ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر کی طرف سے پنجاب کے 7 اضلاع کے سیلاب متاثرین کے لئے امدادی سامان کے 5 ٹرک پہنچ گئے ۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف اور سعودی سفیر سعید بن نواف المالکی نے امدادی سامان کے پانچ ٹرک پی ڈی ایم اے کے سپرد کئے ۔ کنگ سلمان ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر کی طرف سے امدادی سامان 10,000 شیلٹر کٹس اور 10,000 فوڈ پیکجز پر مشتمل ہے۔ کنگ سلمان ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر کی طرف سے سیلاب متاثرین کو خیمے،سولر پینلز، ایل ای ڈی،کچن سیٹ،کمبل اور دیگر اشیاءکا تحفہ شامل ہیں۔

    قصور، جھنگ، خانیوال،حافظ آباد،چنیوٹ، ملتان اور ٹوبہ ٹیک سنگھ کے سیلاب متاثرین کو امدادی سامان دیا جائے گا ۔ کنگ سلمان ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر کی طرف سے پنجاب میں سیلاب متاثرین کے لیے امدادی قافلہ روانہ کر دیئے گئے۔ شیلٹر کٹ میں خیمہ، سولر پینل، ایل ای ڈی لائٹس، دو تھرمل کمبل، پلاسٹک میٹ، پائیدار کچن سیٹ، واٹر کولر اور اینٹی بیکٹیریل صابن شامل ہے۔ 95 کلوگرام فوڈ پیکچ میں آٹا، چینی، دال چنا اور کوکنگ آئل بھی شامل ہے۔ امدادی سامان پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی پنجاب اور کنگ سلمان ریلیف اور حیات فا نڈیشن کے اشتراک سے تقسیم کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ سیلاب زدگان کے لئے امدادی سامان سعودی عرب کی پاکستان کے ساتھ اخوت اور بھائی چارے تسلسل کی عکاسی کرتا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف سے سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید احمد المالکی نے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی تعلقات، سیلاب متاثرین کی امداد، اقتصادی تعاون اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو خراج تحسین پیش کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی قیادت امت مسلمہ کے لیے مشعلِ راہ ہے۔سعودی قیادت کا وژن، ہمدردی اور بصیرت مسلم امہ کو وحدت اور ترقی کی طرف لے جا رہی ہے۔ پنجاب میں شدید سیلاب کے دوران سعودی عرب کی بروقت امداد حقیقی بھائی چارے کی علامت ہے۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ سعودی عرب کی جانب سے 10 ہزار فوڈ باسکٹ اور 10 ہزار شیلٹر/کیمپ کی فراہمی پر شکر گزار ہیں۔سعودی تعاون متاثرہ خاندانوں کے لیے ریلیف اور ہمیشہ یکجہتی کی علامت کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔سیلابی صورتحال نے پھر سے ثابت کیا کہ پاک سعودی تعلقات اسٹریٹجک نہیں بلکہ حقیقی اخوت و بھائی چارے پر استوار ہے۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے مابین معاشی تعاون بڑھ رہا ہے۔ آزمائش کی گھڑی میں سعودی عرب نے ایک بار پھر حقیقی برادر ملک کے طور پر ساتھ دیا ہے۔تقریب میں،کنٹری ڈائریکٹر عبداللہ البقمی، صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی پنجاب کے حکام نے شرکت کی

  • ڈکی بھائی کا جسمانی ریمانڈ ختم، عدالت نے جیل بھیج دیا

    ڈکی بھائی کا جسمانی ریمانڈ ختم، عدالت نے جیل بھیج دیا

    لاہور کی ضلع کچہری میں پاکستانی یوٹیوبر سعد الرحمٰن عرف ڈکی بھائی کے جسمانی ریمانڈ میں مسلسل توسیع کے خلاف دائر درخواست پر اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔

    جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹو نے پیر کے روز کیس کی سماعت کی۔ عدالت میں نیشنل کرائم ایجنسی لاہور کی جانب سے ڈکی بھائی کے جسمانی ریمانڈ میں مزید توسیع کی استدعا پیش کی گئی تاہم عدالت نے یہ درخواست مسترد کرتے ہوئے ڈکی بھائی کو 14 روز کے لیے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔

    واضح رہے کہ ڈکی بھائی کو 17 اگست کو گرفتار کیا گیا تھا۔ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے غیر قانونی آن لائن جوا کھیلنے والی ایپ کی تشہیر کی۔ اس مقدمے میں ریاست کی مدعیت میں نیشنل کرائم ایجنسی لاہور نے مقدمہ درج کیا تھا۔ذرائع کے مطابق اب تک ان کے جسمانی ریمانڈ میں چھ بار توسیع کی جا چکی ہے، جس پر وکلا دفاع نے اعتراض اٹھاتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ مزید جسمانی ریمانڈ غیر قانونی اور بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔عدالت کے فیصلے کے بعد ڈکی بھائی کو پولیس کی تحویل سے جیل منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں وہ جوڈیشل ریمانڈ پر رہیں گے۔

  • سیلاب متاثرین میں چیک تقسیم،خواجہ سعد رفیق نے مثال قائم کر دی

    سیلاب متاثرین میں چیک تقسیم،خواجہ سعد رفیق نے مثال قائم کر دی

    مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے خیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ میں سیلاب متاثرین کے ساتھ ملاقات کی اور ان میں مالی معاونت کے لیے چیکس تقسیم کیے۔

    تقریب میں میڈیا نمائندے اور مقامی افراد بڑی تعداد میں موجود تھے۔ تاہم چیکس کی تقسیم سے قبل خواجہ سعد رفیق نے وہاں موجود میڈیا اور کیمروں کو بند کرنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے کہا کہ امداد کے موقع پر تصاویر اور ویڈیوز بنانا مناسب نہیں کیونکہ اس سے متاثرہ خاندانوں کے وقار کو ٹھیس پہنچتی ہے۔خطاب کے دوران خواجہ سعد رفیق نے کہا "ہم نے ایک دوسرے سے بات کرلی ہے اور اپنے دکھ درد بانٹ لیے ہیں۔ لیکن میری گزارش ہے کہ جب چیکس تقسیم ہوں تو اس دوران تصاویر نہ بنائی جائیں۔ یہ متاثرین کے لیے ایک حساس لمحہ ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ ان کی عزت نفس مجروح نہ ہو۔”

    https://x.com/KhSaad_Rafique/status/1964869067657105820

    سیلاب متاثرین نے مسلم لیگ (ن) کی جانب سے دی گئی اس مالی معاونت کو سراہا اور خواجہ سعد رفیق کی اس ہدایت کو مثبت قرار دیا۔ مقامی افراد کا کہنا تھا کہ سیاستدانوں کا ایسے مواقع پر دکھاوے کے بجائے حقیقی مدد فراہم کرنا متاثرین کے حوصلے بلند کرتا ہے۔ باجوڑ اور گردونواح میں حالیہ بارشوں اور سیلاب سے متعدد خاندان متاثر ہوئے ہیں، جن کی بحالی کے لیے حکومت اور مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنما سرگرم ہیں۔

  • جنات کے ہاتھوں مبینہ خاتون کا اغوا، پیر سے بھی تحقیقات

    جنات کے ہاتھوں مبینہ خاتون کا اغوا، پیر سے بھی تحقیقات

    لاہور پولیس نے 6 سال قبل مبینہ طور جنات کے ہاتھوں اغوا ہونے والی خاتون کے کیس کی تحقیقات کا آغاز کردیا۔

    لاہور ہائی کورٹ کے حکم پر اسپیشل پولیس ٹیم نے تحقیقات کا آغاز کرتے ہوئے خاتون فوزیہ کی ماں، ساس اور شوہر سمیت 5 افراد کے پولی گرافک ٹیسٹ کروالیے۔پولیس کے مطابق پانچوں افراد کے پولی گرافک ٹیسٹ کے نتائج بےنتیجہ رہے، مغویہ کی تلاش کے لیے 5 ہزار موبائل فون نمبروں کی جیو فینسنگ کی گئی جن میں سے 100 سے زائد شارٹ لسٹ کیےگئے،پولیس کے مطابق نادرا، سیف سٹیز، آئی جی جیل خانہ جات اور اداروں سے تصدیق کا عمل جاری ہے۔پولیس کا کہنا ہےکہ فوزیہ کو اس کی والدہ حمیداں قصور میں دم کرانے لےکر جاتی تھی، قصور میں دم کرنے والے پیر عمرپاکستانی کو بھی شامل تفتیش کرلیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق والدہ کا ڈی این اے فارنزک سائنس ایجنسی میں کسی سے میچ نہیں ہوسکا۔

    پولیس کا کہنا ہےکہ فوزیہ 2019 میں غائب ہوئی تھی، سسرالیوں نے جنات پر اغوا کا الزام عائد کیا تھا، فوزیہ کے اغوا کا مقدمہ 2019 میں ہی اس کی والدہ کی مدعیت میں درج ہوا تھا، گزشتہ دنوں خاتون کی بازیابی کے لیے دائر درخواست پر سماعت کرتے ہوئے چیف جسٹس ہائی کورٹ عالیہ نیلم نے آئی جی پنجاب کو مغوی خاتون کی بازیابی کے لیے 18 ستمبر تک کی مہلت دی تھی۔

  • سیلاب موج مستی والی چیز نہیں، پانی کا بہاو بہت تیز ہے،عظمیٰ بخاری

    سیلاب موج مستی والی چیز نہیں، پانی کا بہاو بہت تیز ہے،عظمیٰ بخاری

    وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے پنجاب میں سیلابی صورتحال بگڑ رہی ہے، سیلاب جنوبی پنجاب کے علاقوں میں پہنچ چکا ہے اور بارشیں بھی غضب ڈھا رہی ہیں۔

    لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا سیلاب متاثرین کو بارش اور پانی سے مشکلات ہو رہی ہیں، حکومت نے اتنی بڑی آفت میں بہترین کام کیا، ملکی تاریخ میں مثال نہیں ملتی، وزیر اعلیٰ مریم نواز بڑے ریلیف پیکج کا اعلان کرنے جا رہی ہیں، سیلاب کے باعث پنجاب مں اب تک 60 افراد جانوں سے ہاتھ دھو چکے ہیں، 4 ہزار335 دیہات اور 42 لاکھ افراد متاثر ہیں، 18 لاکھ 581 ایکٹر زرعی رقبہ متاثر ہوا جس کے باعث دالیں سبزیاں مہنگی ہوئی ہیں۔ 21 لاکھ افراد اور ساڑھے 15 لاکھ مویشیوں کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا،جن علاقوں میں ڈینگی مچھر کی شکایات ہیں وہاں اسپرےکرائے جا رہے ہیں، انتظامیہ کے ساتھ لوگ تعاون کریں، جہاں پانی کم ہونا شروع ہوا ہے وہاں انتظامیہ کی اجازت کے بغیر نہ جائیں۔

    عظمیٰ بخاری کا مزید کہنا تھا کہ سیلاب کے پانی پر کسی کا کوئی اختیار نہیں ہے، پنجاب میں سیلابی صورتحال بگڑ رہی ہے، چار ماہ سے نہ مون سون ختم ہو رہا ہے نہ لوگوں کی پریشانیاں، جنوبی پنجاب کے علاقوں میں سیلاب پہنچ گیا ہے، بارشیں بھی غضب ڈھا رہی ہیں،خان بیلا اور جلالپور کے علاقوں میں ایمرجنسی کی صورتحال تھی، لیکن ہمارے لوگ شاید سیلاب کو بھی سنجیدہ نہیں لے رہے، سیلاب کوئی دیکھنے یا فن کرنے کی چیز نہیں، لوگ سوشل میڈیا پر وڈیوز ڈال رہے ہیں اور پانی میں مستیاں کر رہے ہیں، یہ سیلاب موج مستی والی چیز نہیں، پانی کا بہاو بہت تیز ہے،سیلاب زدہ علاقوں میں ڈینگی نے بھی سر اٹھانا شروع کر دیا ہے، عوام سے اپیل ہے ڈینگی کے حوالے سے احتیاطی تدابیر اختیار کریں، سیلاب زدہ علاقوں میں فیومیگیشن ہورہی ہے۔

  • بارشوں اور سیلاب کے بعد آٹے کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

    بارشوں اور سیلاب کے بعد آٹے کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

    لاہور: پنجاب اور ملک کے دیگر حصوں میں شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث آٹے کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، جس نے عوام کی مشکلات کو دوچند کر دیا ہے۔

    ادارہ شماریات کی 5 ستمبر تک کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ تین ہفتوں کے دوران آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ صرف تین ہفتوں میں آٹے کا 20 کلو تھیلا ایک ہزار 50 روپے تک مہنگا ہوا جبکہ ملک کے مختلف شہروں میں اس کا زیادہ سے زیادہ ریٹ 2500 روپے تک جا پہنچا ہے۔بنوں میں آٹے کا تھیلا 1050 روپے مہنگا ہوا۔پشاور اور لاڑکانہ میں قیمتوں میں 900 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔سکھر میں آٹا 840 روپے مہنگا ہوا۔لاہور میں 830 روپے کا اضافہ سامنے آیا۔ملتان میں قیمت 826 روپے بڑھی۔گوجرانوالہ اور سیالکوٹ میں 817 روپے اضافہ ہوا۔اسلام آباد میں 800 روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔راولپنڈی اور کوئٹہ میں 740 روپے کا اضافہ ہوا۔بہاولپور میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 866 روپے 67 پیسے تک مہنگا ہو گیا۔

    ماہرین کے مطابق بارشوں اور سیلاب کے باعث گندم کی ترسیل میں رکاوٹیں، ذخیرہ اندوزی اور ٹرانسپورٹیشن کے مسائل آٹے کی قیمتوں میں اس غیر معمولی اضافے کی بنیادی وجوہات ہیں۔عوامی حلقوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ آٹے کی قیمتوں پر قابو پانے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں تاکہ غریب اور متوسط طبقہ مزید مشکلات کا شکار نہ ہو۔

  • مون سون کے مزید طوفانی اسپیل، شہری علاقوں میں سیلاب کا خدشہ

    مون سون کے مزید طوفانی اسپیل، شہری علاقوں میں سیلاب کا خدشہ

    سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب کے شہری علاقوں میں مون سون کے ایک اور طوفانی اسپیل کے باعث شدید سیلاب کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔

    فیصل آباد میں موسلا دھار بارش کے بعد کئی علاقوں میں پانی جمع ہو گیا اور سڑکیں پانی میں ڈوب گئیں، جبکہ جہلم میں بھی شہر کا بڑا حصہ پانی میں ڈوب گیا، جس سے نظامِ زندگی متاثر ہوا۔قصور کے علاقے گنجے کلاں میں ایک نوجوان دریائے ستلج کے سیلابی پانی میں ڈوب گیا، جس کی تلاش کے لیے آپریشن اندھیرے کے باعث روک دیا گیا ہے اور یہ صبح دوبارہ شروع ہوگا۔ متاثرہ نوجوان ویڈیو بناتے ہوئے نشیبی علاقے میں جمع پانی میں ڈوبا تھا۔

    ریسکیو پنجاب کے ترجمان فاروق احمد کے مطابق جلالپور پیر والا میں 25 ریسکیو بوٹس آپریشنل ہیں اور مزید 38 کشتیاں روانہ کی گئی ہیں۔ مظفر گڑھ اور علی پور جتوئی کے شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ فوری طور پر محفوظ مقامات پر منتقل ہوں۔ جلالپور پیر والا میں ریسکیو آپریشن جاری ہے، اور شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے، رات اور پانی کے تیز بہاؤ کے باوجود ریسکیو کارروائی جاری ہے۔

    مظفر گڑھ میں عظمت پور زمیندارہ بند ٹوٹنے کے نتیجے میں متعدد بستیاں زیرِ آب آ گئیں اور ہزاروں ایکڑ فصلیں تباہ ہو گئی ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر کے مطابق متاثرین کے لیے فلڈ ریلیف کیمپ قائم کر دیے گئے ہیں اور بند ٹوٹنے سے 7 ہزار سے زائد افراد کو نقل مکانی کرنا پڑی۔بہاولپور میں دریائے ستلج میں اونچے درجے کا سیلاب آیا ہے، تحصیل حاصل پور میں متعدد زمیندارہ بند ٹوٹ گئے، جس کے باعث موضع پلہ، چھوہن، نصیر پور، خیرو دیہ، لڈن ریاستی، نور پور اور نورو چکری سمیت متعدد دیہات زیرِ آب آ گئے ہیں۔

    قازقستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ 8 ستمبر کو پاکستان پہنچیں گے

    علی امین گنڈاپور کا پشاور میں بڑا جلسہ کرنے کا اعلان

    کے پی کے،میٹرک امتحانات میں ناقص کارکردگی پر 15 پرنسپل معطل

    غزہ پر اسرائیلی حملے، اسکول اور خیمے نشانہ، 21 فلسطینی شہید