Baaghi TV

Category: لاہور

  • گوگی پال اور گولی مارکے موجد نے وفاق توڑنے کی کوشش کی،حسن مرتضی

    گوگی پال اور گولی مارکے موجد نے وفاق توڑنے کی کوشش کی،حسن مرتضی

    پنجاب کے صوبائی وزیر سید حسن مرتضی نے کہا ہے کہ ن لیگ سے اختیارات کی جنگ نہیں صرف عوامی خدمت پر جنگ ہو گی,جمہوری قوتیں کمزور ہونگی تو آمرانہ کٹھ پتلیاں آتی رہی گی۔وہ پیپلز پارٹی سنٹرل پنجاب سیکرٹریٹ میں پیپلز پارٹی لاہور کے صدر چودھری اسلم گل،آصف بشیر بھاگٹ،افنان بٹ،فیصل میر،منور انجم،میاں ایوب اور دیگر کیساتھ پریس کانفرنس سے خطاب کر رھے تھے۔

    قبل ازیں جب سینئر صوبائی وزیر سنٹرل سیکرٹریٹ پہنچے تو انہیں مبارکباد ،گلدستے اور مٹھائیاں پیش کرنیوالے پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کا تانتا بندھ گیا۔حسن مرتضی نے پریس کانفرنس سے خطاب اور میڈیا کے مختلف سوالوں کے جواب دیتے ہوئے کہا کہ
    گوگی پال اور گولی مار سکیم کے موجد نے وفاق توڑنے کی کوشش کی ہے اور محب وطن پاکستانیوں کو اکسایا ہے۔لہزا اسکے خلاف آرٹیکل 6کے تحت کارروائی ہونی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ،اپنی قیادت بلاول بھٹو،اصف زرداری اور فریال تالپور کا شکر گزار ہوں،کارکنوں کی قربانیوں اور طویل جدوجہد کے باعث یہ عزت ملی۔تمام گوگیوں گوگوں کا حساب ہو گا۔ہم کوئی لسٹیں نہیں دینگے،ہم اداروں سے پوچھیں گے ضرور۔

    انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف والےپر امن احتجاج کرنا چاہتے ہیں تو ٹھیک،وفاق پر چڑھنے کی کوشش کی تو قانون اپنا راستہ بنائے گا،آئین کے آگے اکڑنے،اور اسے توڑنے والی پارٹی کو عوام مسترد کر چکے ہیں،حسن۔مرتضی کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے ائین،بنایا،بچایا اور اصل شکل میں بحال کیا۔حسن مرتضی نے کہا کہ چودھری پرویز الہی اپنی غیر آئینی حرکتوں پر قوم سے معافی مانگیں۔

    سیاسی قوتوں کو مل بیٹھنا ہو گا بڑی جماعت چھوٹی جماعتوں کو ضمنی الیکشن میں ساتھ لیکر چلے،مل بیٹھ کر ضمنی الیکشن لڑنے کا فیصلہ۔کرینگے۔ہمارے باقی 3وزراء دوسرے فیز میں حلف اٹھائیں گے۔ ن لیگ سے کوئی سرد جنگ نہیں ۔سیاسی قوتیں اکھٹی نہ ہوئیں تو دوسرے مسلط ہو جائینگے،ایوب،یحیی،ضیاء اور مشرف کی شکل میں بھگت چکے ہیں۔ایک سوال کے جواب پر انہوں نے کہا کہ ن لیگ سے پندرہ و بیس سیٹیں مانگنے کی بات میں سچائی نہیں،قیادت کی حد تک سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہو سکتی ہے۔

    عمران خان کا بیانیہ فساد اور انتشار کا ہے۔اگے جمہوریت اور ہریالی ہے۔آڈیو ہماری طرف سے لیک ہوئی نہ تعلق ہے۔انداز بیاں میرے صدر سے ضرور ملتا تھا مگر تصدیق نہیں کر سکتا۔حسن مرتضی نے کہا کہ پنجاب میں بے شمار مسائل ہیں،وزارتوں کے فیصلے ایک دو روز میں ہونگے۔انفرا سٹرکچر تباہ ہو چکا ہے۔میرے حلقے کے لوگ پچھلی صدی میں رہ رہے ہیں۔ایک اور سوال پر انکا کہنا تھا کہ کسی سے ملے یا ضم۔نہیں ہوئے۔پیپلز پارٹی اپنی حیثیت میں موجود ہےہم۔نے وقت سے بہت سیکھا ہے۔دونوں اپنے مینڈیٹ کا احترام۔کرینگے۔سیاست میں کوئی چیز حرف آخر نہیں ،چودھری صاحب کا سیاسی مقام ہے اور رہیگا

  • پی ٹی آئی ارکان کو استعفوں  کی تصدیق میں شامل نہ ہونے کی ہدایت

    پی ٹی آئی ارکان کو استعفوں کی تصدیق میں شامل نہ ہونے کی ہدایت

    پاکستان تحریک انصاف کی قیادت نے اپنے ارکان قومی اسمبلی کو استعفوں کی تصدیق کے عمل میں شامل نہ ہونے کی ہدایت کردی۔

    باغی ٹی وی کی رپورت کے مطابق تحریک انصاف کی قیادت نے اپنے ارکان قومی اسمبلی کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ استعفوں کی تصدیق کے عمل کا حصہ نہ بنیں اور اس سلسلے میں ارکان اسپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات کے لیے نہ جائیں۔ پی ٹی آئی کور کمیٹی کے اجلاس میں سابق وزیراعظم عمران خان کو شاہ محمود قریشی کا اہم پیغام بھی دیا گیا ذرائع کے مطابق سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی نے قومی اسمبلی سے استعفوں کے معاملے پر جلد بازی نہ کرنے کی تجویز دی ہے ، تاہم اجلاس کے دوران قیادت نے پارٹی ارکان کے سامنے مؤقف اپنایا ہےکہ ہم استعفے دےچکے ہیں لہٰذا مزید کسی اقدام کی ضرورت نہیں۔

    واضع رہے کہ قومی اسمبلی کے اسپیکر راجہ پرویز اشرف نے پاکستان تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی کو استعفوں کی تصدیق کیلئے طلب کررکھا ہے،ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق اسپیکر نے پی ٹی آئی کے استعفے دینے والے ارکان کو طلب کیا ہے.ترجمان کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی سیکرٹیریٹ کی جانب سے مستعفی اراکین کو مراسلے جاری کردیے ہیں۔

    ترجمان کے مطابق اسپیکرنے پی ٹی آئی اراکین کوتصدیق کیلئے 6 جون کو طلب کیا ہے اور استعفوں کی تصدیق کا عمل جمعہ 10 جون تک جاری رہے گا۔ ترجمان نے بتایا کہ پی ٹی آئی کے مستعفی ارکان کی تعداد 131 ہے اور روزانہ 30 مستعفی ارکان اسپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات کریں گے جبکہ ہر رکن کیلئے 5 منٹ کا وقت مقرر کیا گیا ہے۔

    خیال رہے کہ گزشتہ دنوں پاکستان تحریک انصاف کے 100 سے زائد ارکان قومی اسمبلی نے استعفے دیے تھے جو سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے منظور کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو بھجوائے تھے۔ بعدازاں اسپیکر راجہ پرویز اشرف نے پی ٹی آئی کے ارکان قومی اسمبلی کے استعفے ڈی سیل کردیے تھے۔

  • عمران خان نے ملک کے ساتھ کھلواڑ کیا، کسی کوامن تباہ نہیں کرنے دیں گے، عطا تارڑ

    عمران خان نے ملک کے ساتھ کھلواڑ کیا، کسی کوامن تباہ نہیں کرنے دیں گے، عطا تارڑ

    عمران خان نے ملک کے ساتھ کھلواڑ کیا، کسی کوامن تباہ نہیں کرنے دیں گے، عطا تارڑ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی وزیر عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ عمران خان کوگرفتاری کا فوبیا ہے،

    عطاء اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ عمران خان نے لانگ مارچ کے ذریعے انتشار پھیلانے کی کوشش کی آپ پر خوف طاری ہے آپ پشاور میں پناہ لے کر بیٹھے ہیں، ہم کسی کو امن وامان تباہ کرنے نہیں دیں گے،کمال احمد کو انہوں نے قتل کیا، عمران خان نے معیشت کو تباہ کیا،آپ آئیں گے تو ہم آپ کو دوبارہ روکیں گے انہوں نے افسران کیخلاف پرچے کاٹنے کی درخواست دی ہے، ہم جانتے ہیں آپ پھر لاؤ لشکر کے ساتھ واپس آئیں گے،واضح کردوں کہ ہم ہر سپاہی کے پیچھے کھڑے ہیں، وزیر اعلی ٰنے اس بارے واضح پالیسی دے دی ہے،سرکاری املاک کونقصان پہنچانے والوں کیخلاف کارروائی ہوگی،وزیر اعلی ٰپنجاب نے اس بارے واضح پالیسی دے دی ہے، ہم نے فیصلہ کیا ہے جو غیر قانونی فعل میں ملوث ہوگا کارروائی ہوگی آپ سے لوگ اکھٹے نہیں ہوئے،آپ کے لوگوں نے آپ کی کال کو مسترد کردیا،خیبر پختونخوا سے آپ سرکاری لوگ لیکر آئے تھے، ہم اپنے افسران اور اہلکاروں کیلئے بھرپور قانونی جنگ لڑیں گے آپ نے اس ملک کے ساتھ کھلواڑ کیا ہے آپ اپنے خلاف احتجاج ضرورکریں،آپ نے احتجاج کرنے ہے تو مالم جبہ جا کر کے کریں فرح گوگی کیخلاف بھی قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے،کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں ہوگی،

    عطا تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ حکومت نےگھی اور چینی پر بھی ریلیف دینے کا فیصلہ کیا ہے،عنقریب قیمتوں کے حوالے سے وزیر اعلی ٰ پنجاب بڑا اعلان کریں گے 50لاکھ ٹن آٹا ہم نے پری کیور کیا، پنجاب کی ذمہ داری ہے دوسرے صوبوں کی بھی مدد کرے، قلمدانوں کا فیصلہ اتحادیوں کی مشاورت سے ہوگا،

    قبل ازیں وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز کی زیر صدارت اجلاس ہوا، اجلاس میں عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے کئے گئے انتظامات کا جائزہ لیا گیا صوبائی وزراء سردار اویس لغاری، خواجہ سلمان رفیق، عطا تارڑ،ذیشان رفیق، چیف سیکرٹری، اعلی پولیس حکام اور متعلقہ افسران بت شرکت کی

    دوسری جانب ن لیگ خیبر پختونخواہ کے رہنما امیر مقام کا کہنا ہے کہ عمران خان خیبر پختونخوا کے تمام سرکاری وسائل استعمال کررہے ہیں،عمران خان نے126دن دھرنا دیکر ملک کو شدید نقصان پہنچایا،خیبر پختونخوا کے عوام نے عمران خان کے سازش مارچ کو مسترد کردیا،عمران خان خواب دیکھنا چھوڑ دیں،اب کبھی وزیراعظم نہیں بن سکتے،عمران خان نے خود تسلیم کیا کہ مارچ میں لوگ اسلحہ لے کر آئے تھے عمران خان کیخلاف سازش ہوئی تھی تو خیبر پختونخوا اسمبلی سے استعفے کیوں نہیں دیئے،وعدے پورے نہ کرنے پر عمران خان کے اتحادیوں نے ان کا ساتھ چھوڑ دیا،

    وفاقی حکومت نے تیسری مرتبہ توشہ خانہ تحائف کیس میں مہلت مانگ لی

    پیسہ حقداروں تک پہنچنا چاہئے، حکومت نے یہ کام نہ کیا تو توہین عدالت لگے گی، سپریم کورٹ

    مبینہ طور پر کرپٹ لوگوں کو مشیر رکھا گیا، از خود نوٹس کیس، چیف جسٹس برہم، ظفر مرزا کی کارکردگی پر پھر اٹھایا سوال

    ماسک سمگلنگ کے الزامات، ڈاکٹر ظفر مرزا خود میدان میں آ گئے ،بڑا اعلان کر دیا

    آزادی اظہار کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے،مریم اورنگزیب

    عمران خان نے خطرناک کھیل کھیلا، کسی بھی رحم یا رعایت کا مستحق نہیں،مریم نواز

  • اٹلس ہنڈا نے موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں پھراضافہ کردیا

    اٹلس ہنڈا نے موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں پھراضافہ کردیا

    اٹلس ہنڈا کمپنی نے مسلسل چوتھے ماہ موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔

    کمپنی کی جانب سے ڈیلرز کو آگاہ کیا گیا ہے کہ یکم جون سے کمپنی کے تمام ماڈل کی موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں تبدیلی کی جارہی ہے جس کے مطابق سی ڈی 70کی قیمت میں 3600روپے،سی ڈی ڈریم میں 4ہزارروپے اور پرائڈر میں 5ہزار روپے کا اضافہ کیا جارہا ہے۔

    قیمتوں میں اضافے کے بعد سی ڈی 70کی قیمت جو اس وقت ایک لاکھ2ہزار900روپے ہے یکم جون سے ایک لاکھ 6ہزار500روپے ہوجائے گی۔

    اسی طرح سی ڈی 70ڈریم کی قیمت بھی ایک لاکھ 13ہزار روپے 500روپے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کی قیمت اس سے پہلے ایک لاکھ9ہزار500روپے تھی۔

    نئی قیمتوں کے مطابق پرائڈر کی قیمت بھی ایک لاکھ 39ہزار900روپے سے بڑھ کرایک لاکھ44ہزار 900روپے ہوجائے گی۔

    سی جی 125کی قیمت بھی5ہزار روپے کے اضافے سے ایک لاکھ 68ہزار500روپے ہوجائے گی، سی جی 125ایس کی قیمت بھی 5ہزار روپے کے اضافے سے ایک لاکھ 98ہزار500روپے اور سی بی 125ایف کی قیمت 2لاکھ 53ہزار900روپے ہوجائے گی۔

    سی بی150ایف کی قیمت 3لاکھ 8ہزار900روپے اور سی بی 150ایف سلور9ہزار روپے کے اضافے سے بڑھ کر 3لاکھ 12ہزار 900روپے تک پہنچ جائے گی۔

    واضح رہے کہ ہنڈا کمپنی کی جانب سے رواں سال کے آغاز سے ہی موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کیا جارہا ہے جس کے تحت یکم جون کو ہونے والی قیمتوں کا اضافہ چوتھا اضافہ ہوگا۔

    دیگر کمپنیوں کی جانب سے بھی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کیا جارہا ہے اور آئندہ ماہ سے ہنڈا کے ساتھ دیگر کمپنیوں کی جانب سے بھی قیمتیں بڑھا جارہی ہیں۔

    دیگر کمپنیوں میں پاک اسٹار آٹو موبائل(تیز رفتار) نے بھی 100سی سی اور 150سی سی موٹر سائیکل لوڈرکے تمام ماڈلز کی قیمتوں میں 7ہزار روپے بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے مطابق 200سی سی آٹو رکشہ لوڈر کے تمام ماڈلز کی قیمت 10ہزار روپے بڑھا دی گئی ہے۔

    کمپنی کی جانب سے ڈیلرز کو کہا گیا ہے کہ خام مال،امریکی ڈالر مہنگا ہونے،پٹرولیم مصنوعات،ٹرک وگاڑیوں کی ٹرانسپورٹیشن لاگت اور پارٹس کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے پیش نظر 5جون سے قیمتیں بڑھا ئی جارہی ہیں۔

    ڈی ایس موٹرز (یونیک) نے بھی5جون سے یو ڈی 125سی سی کی قیمت میں 10ہزار روپے کا اضافہ کردیا ہے۔

    یونائیٹیڈ آٹو انڈسٹریز نے بھی یونائیٹیڈ 70سی سی،100سی سی اور125سی سی کے تمام ماڈلز کی قیمت میں 3ہزار روپے کا اضافہ کردیا ہے جس کا اطلاق 6جون سے ہوگا۔روڈ پرنس نے بھی تمام ماڈلز کی قیمتوں میں 3ہزار روپے بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے جس کا اطلاق 7جون سے ہوگا۔

    موٹر سائیکل اسمبلرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین صابر شیخ کے مطابق موٹر سائیکلوں میں استعمال ہونے والی شیٹ دھات،المونیم اور پلاسٹک کی قیمت عالمی مارکیٹ میں بڑھ گئی ہے اس کے علاوہ پاکستان میں امریکی ڈالر کی قدر بڑھ رہی ہے جب کہ ٹیکس بھی ڈالر کے حساب سے دی جاتی ہے جس کی وجہ سے لاگت بڑھ رہی ہے۔

    صابر شیخ کے مطابق گزشتہ ماہ موٹر سائیکلوں کی قیمت ڈالر کے 180روپے کے مطابق لگائی گئی تھی لیکن بعد میں ڈالر200روپے تک پہنچ گیا۔

  • علیم خان ایک قدم اور آگے، سما ٹی وی خریدنے کے بعد سلک بینک پر نظریں

    علیم خان ایک قدم اور آگے، سما ٹی وی خریدنے کے بعد سلک بینک پر نظریں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی کے سابق صوبائی وزیر سماء ٹی وی کے بعد اب سلک بینک بھی خرید رہے ہیں

    تحریک انصاف کے سابق رہنما عبدالعلیم خان کی نظریں اب سلک بینک پر ہیں، انہوں نے سماء ٹی وی کو خریدا اور اس کے بعد اب رپورٹ سامنے آئی کہ سلک بینک میں وہ شیئر خریدنے جا رہے ہیںَ. سلک بینک میں سابق وزیر خزانہ شوکت ترین کے بھی شیئر تھے ، اب علیم خان اور انکی فیملی شیئر حاصل کر رہی ہے

    عارف حبیب لمیٹڈ کی جانب سے ڈپٹی جنرل منیجر پاکستان سٹاک ایکسچینج،ایگزیکٹو ڈائریکٹر سیکورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان، سلک بینک کے صدر کو لکھا گیا ایک مراسلہ باغی ٹی وی کو موصول ہوا ہے جس کے مطابق پارک ویوسوسائٹی جو علیم خان کی ملکیت ہے کے ذریعے سلک بینک کے کم از کم 51 شیئر اور کنٹرول حاصل کرنے کے ارادے کا عوامی اعلان کیا گیا ہے ،عارف حبیب لمیٹڈ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اس اعلان کو انگلش اور اردو میں شائع کروایا جائے گا،

    پارک ویو انکلیو کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سلک بینک کے 51 فیصد حصص لے رہے ہیں،پارک ویو کا دفتر بلیو ایریا اسلام آباد میں ہے،پارک ویو انکلیو کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ مسز کرن علیم خان، عبدالرحمان، مس زینب علیم خان شیئر ہولڈر ہوں گے ،کرن علیم خان کے 50 فیصد اور عبدالرحمان، زینب علیم خان کے 25، 25 فیصد شیئر ہوں گے. جبکہ سلک بنک کے میجر شیئر ہولڈرز میں عارف حبیب کارپوریشن لیمیٹیڈ شامل ہے جس کے شیئرز 28.23 فیصد ہیں اسی طرح شوکت ترین کے حصص 11.55 فیصد ہیں جبکہ انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کے حصص کی تعداد 7.74 فیصد اور ذوالقرنین نواز چٹھہ کے حصص کی تعداد 7.47 فیصد ہے.

    علیم خان کے خلاف نیب میں بھی انکوائری چل رہی ہے،

    علیم خان کی سوسائٹی کیخلاف عدالت میں روزدرخواستیں آرہی ہیں،اسلام آبادہائیکورٹ کے چیف جسٹس کے ریمارکس

    علیم خان اتنے بااثر ہیں کہ ریاست نے اپنی زمین استعمال کیلئے دے دی؟

    آئی بی افسران کا ہاؤسنگ سکیم کے نام پر بڑا دھوکہ، رقم لیکر ترقیاتی کام کروانے کی بجائے مزید زمین خرید لی

    ہاؤسنگ سوسائٹیز میں لوگوں کو لوٹا جا رہا ہے، سپریم کورٹ نے دی حکومت کو مہلت

    فلمسٹار لکی علی کا فراڈ ہاوسنگ سوسائٹیوں سے عوام کو چونا لگانے کا اعتراف،نیب نے کی ریکارڈ ریکوری

    وفاقی انٹیلی جنس بیورو آئی بی کے افسران کی جانب سے اسلام آباد میں پراپرٹی کا کام شروع کئے جانے کا انکشاف

    وفاقی انٹیلی جنس بیورو آئی بی کے افسران کی جانب سے ہاؤسنگ سوسائٹی کے نام پر اربوں کا فراڈ

    آئی بی کی ہاوسنگ اسکیم کے فراڈ پر پوسٹ لکھنے پر صحافی کا 15 سالہ پرانا فیس بک اکاؤنٹ ہیک

    آئی بی افسران کی ہاؤسنگ سکیم،دس سال پہلے پلاٹ خریدنے والوں کو قبضہ نہیں ملا، نیب کہاں ہے؟ عدنان عادل

    بنی گالہ کی حدود میں صحافیوں پر تشدد، مقدمے کے اندراج میں سیاسی اثرورسوخ حائل ہوگیا

    [wp-embedder-pack width=”100%” height=”400px” download=”all” download-text=”” attachment_id=”500283″ /]

  • ہمارے پاس عوام میں جانے کے حالات نہیں تھے،جس نے مراسلہ بنایا اس نے خان کو ہیرو بنا دیا،شیخ رشید

    ہمارے پاس عوام میں جانے کے حالات نہیں تھے،جس نے مراسلہ بنایا اس نے خان کو ہیرو بنا دیا،شیخ رشید

    ہمارے پاس عوام میں جانے کے حالات نہیں تھے،جس نے مراسلہ بنایا اس نے خان کو ہیرو بنا دیا،شیخ رشید

    سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ عدلیہ سمیت تمام ادارے ملکی سالمیت کے ساتھ ہیں

    شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ بجٹ موجود ہ یا دوسری حکومت پیش کرے گی سب معاملات زیر غور ہیں سب ملکر اچھا حل تلاش کریں گے،ملک کو آگے لیکر جائیں گے ،اللہ کو منظورہوا تو وقت سے پہلے الیکشن ہوں گے،بجٹ دینا کمال نہیں ،کوئی اور بھی دے سکتاہے کسی کو کوئی یقین دہانی نہیں ہے ،سب اپنا اپنا چورن بیچ رہے ہیں حکومت ایک ووٹ پر کھڑی ہے الیکشن کی تاریخ کے لئے عمران خان سپریم کورٹ جارہے ہیں،پاکستان آگے بڑھے گا ،اچھے فیصلوں کےدن قریب ہیں ،الیکشن کی تاریخ کےلیے عمران خان سپریم کورٹ جارہے ہیں

    https://twitter.com/nomanzakaria79/status/1531509732581814274

    شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ جس نے بھی امریکی مراسلہ بنایا اس نے عمران خان کی بڑی خدمت کی، اس نے عمران خان کو ہیرو بنا دیا ورنہ ہمارے پاس عوام میں جانے کے حالات نہیں تھے۔پاکستان قائم رہنے کے لیے وجود میں آیا ہے ، اور یہ آگے بڑھے گا اور اچھے فیصلے ہوں گے حکومت غیر ملکی دوروں میں اپنی کمپنی کی مشہوری کے علاو ہ کچھ نہیں کر رہی،ملک میں 12گھنٹے بجلی کی لوڈشیڈنگ جاری ہے،پچھلے ڈیڑھ مہینے سے بلاول پاکستان سے باہر ہیں، سازش سے آئی ہوئی حکومت لوگوں کو بیوقوف نہیں بنا سکتی لوڈشیڈنگ، مہنگائی اور بے روزگاری سیاسی طور پر ان کو لے ڈوبے گی،

    پولیس پہنچی تو میاں محمود الرشید گرفتاری کے ڈر سے سٹور میں چھپ گئے

    پاکستان کی سیاسی صورتحال سے فائدہ اٹھانے کیلئے مودی کے دفتر میں خصوصی سیل قائم

    درخواستیں دائر کرکےآپ بھی اپناغصہ ہی نکال رہے ہیں،عدالت کا پی ٹی آئی وکیل سے مکالمہ

    کیا آپ کو علم ہے کہ سپریم کورٹ کے ملازمین بھی نہیں پہنچ سکے،عدالت

    اللہ تعالیٰ اس ملک کے سیاست دانوں کو ہدایت دے،لاہور ہائیکورٹ کے ریمارکس

    لانگ مارچ، راستے بند، بتی چوک میں رکاوٹیں ہٹانے پر پولیس کی شیلنگ،کئی گرفتار

    پی ٹی آئی عہدیدار کے گھر سے برآمد اسلحہ کی تصاویر سامنے آ گئیں

    پی ٹی آئی سے نہیں عمران خان سے خون کا رشتہ ہے،شیخ رشید

  • مخصوص نشستوں پر اراکین اسمبلی کا نوٹیفکیشن بارے عدالت کا حکم آ گیا

    مخصوص نشستوں پر اراکین اسمبلی کا نوٹیفکیشن بارے عدالت کا حکم آ گیا

    لاہور ہائیکورٹ میں 5 مخصوص نشستوں پر اراکین اسمبلی کا نوٹیفکیشن جاری نہ کرنے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی

    عدالت نے 2 جون کو الیکشن کمیشن کو پی ٹی آئی اور ن لیگ کی درخواستیں سن کر فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کے وکیل سے سوال کیا کہ آپ کیوں پراسس نہیں کر رہے ، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے کہا کہ اگر کوئی پارٹی الیکشن کمیشن کے پاس پیش نہ بھی ہو تو ا ی سی پی فیصلہ کر دے ،الیکشن کمیشن کے وکیل نے جواب دیا کہ ہم پراسس کر رہے ہیں منحرف اراکین کے ضمنی انتخاب کے بعد تناسب سے مخصوص نشستوں کے نوٹیفکیشن جاری کیے جائیں گے,

    چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جناب محمد امیر بھٹی نے الیکشن کمیشن کو حکم دیا کہ  2 جون کو ان درخواستوں پر ہر حالت میں فیصلہ کرے۔ آئین کے آرٹیکل 224(6) کے مطابق الیکشن کمیشن نے مخصوص نشستوں پر نوٹیفیکیشن برائے ممبر صوبائی اسمبلی منتخب فورا جاری کرنا ہوتا ہے-

    واضح رہے کہ تحریک انصاف کے اراکین نے وزیراعلیٰ کے انتخاب میں حمزہ شہباز کو ووٹ دیئے تھے جس کے بعد الیکشن کمیش نے منحرف اراکین کو ڈی سیٹ کر دیا تھا، اب خالی سیٹوں پر الیکشن کا اعلان ہو چکا ہے، مخصوص نشستوں کے حوالہ سے پی ٹی آئی نے درخؤاست دی ہے کہ نئی سیٹیں الاٹ کی جائیں

    بہت ہوگیا اب عدلیہ پرالزام تراشی برداشت نہیں کریں گے،لاہور ہائیکورٹ

    عدلیہ اورججز پرانگلیاں اٹھانا، ججز پر الزامات لگانا بند کریں،جس پراعتراض ہے اس کا نام لیں،چیف جسٹس

    یہ معاملہ عدلیہ کی آزادی سے متعلق ہے،عدالت کا اٹارنی جنرل کو حکم

    عدلیہ کی غیر متعلقہ حدود میں مداخلت شرمندگی کا باعث بنتی ہے،سپریم کورٹ

    عدلیہ کے خلاف نازیبا اور توہین امیز ریمارکس،سینئر اینکر پرسن بارے عدالت کا بڑا حکم

  • مارچ کے شرکاء مسلح تھے،عمران خان کا اعتراف

    مارچ کے شرکاء مسلح تھے،عمران خان کا اعتراف

    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چیئرمین عمران خان نے پرامن مارچ کے شرکاء کے پاس اسلحہ ہونے کا اعتراف کرلیا۔

    نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں عمران خان نے کہا کہ انہوں نے دیکھ لیا تھا کہ ہمارے کارکنوں کے پاس بھی اسلحہ ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ پولیس کے خلاف نفرت پہلے ہی بڑھ چکی تھی، 100 فیصد یقین تھا کہ لانگ مارچ کے دوران گولی چل جائے گی۔ پی ٹی آئی چیئرمین نے یہ بھی کہا کہ مجھے خوف ہوگیا کہ اب یہاں انتشار ہوگا، نفرت بڑھےگی، ملک کے اندر تفریق بڑھےگی اور اس کا فائدہ ان چوروں کو ہونا تھا۔

    اُن کا کہنا تھا کہ 26 سالہ تاریخ میں ہم نے کبھی انتشار کی پالیسی نہیں اپنائی، مجرموں نے کہنا تھا، یہ تو انتشار ہورہا ہے، یہ قاتل ہے۔عمران خان نے کہا کہ پولیس والا رات کسی کے گھر میں چھلانگ مار کر آجائے تو وہ کوئی سمجھے گا کہ ڈاکو آگیا ہے، اس واقعے کو انہوں نے بنادیا کہ پی ٹی آئی کی طرف سے ہوا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ کے دوران جو انہوں نے پولیس سے کرایا تو اہلکاروں کے خلاف نفرت پہلے ہی بڑھ گئی تھی، مجھے دیکھ کر انہیں اور جوش آجانا تھا۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ ہمارے طرف بھی لوگ تیار ہوگئے تھے، ان کے پاس پستول رکھے ہوئے تھے، مجھے یقین تھا کہ گولی چلنی ہے۔

    قبل ازیں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئر مین عمران خان نے کہا ہے کہ شریفوں کے کیسز پر سپریم کورٹ مانیٹر جج بنائے اور کیسز خود سنے۔ آزادی مارچ کے لیے کل کیس کی سماعت ہے، سپریم کورٹ سے فیصلہ لیں گے کہ پرامن احتجاج کا جمہوری حق ہے یا نہیں، سپریم کورٹ رولنگ دے کہ کس بنیاد پر اور کس قانون کے تحت ہمیں مارچ سے روکا گیا، اگر سپریم کورٹ سے ہمیں تحفظ ملا تو ہماری ایک حکمت عملی ہوگی اور اگر تحفظ نہ ملا تو پھر دوسری حکمت عملی ہوگی، ہم رکاوٹیں ہٹانے کی تیاری کرکے جائیں گے۔

    پشاور میں وکلاء کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہا کہ ملک بچانے کو جہاد سمجھیں، یہ حقیقی آزادی کی جنگ ہے۔ ہماری حکومت کو کرپشن کی نہیں بلکہ سازش کے تحت گرایا گیا۔ حکومت گرانے کے خلاف پاکستان کی تاریخ میں کبھی ایسی عوام نہیں نکلی، جیسے ہمارے حق میں نکلی، سازش کرنے والے خود دنگ رہ گئے کہ یہ لوگ کیسے ہمارے حق میں نکلے۔

    پی ٹی آئی سربراہ نے مزید کہا کہ میں نے کہا تھا دوستی سب سے کریں گے، امن میں آپ کا ساتھ دیں گے، جنگ میں کسی کا ساتھ نہیں دیں گے۔

  • پنجاب کابینہ ارکان کے حلف کی تیاری

    پنجاب کابینہ ارکان کے حلف کی تیاری

    صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے محمد بلیغ الرحمٰن کی بطور گورنر پنجاب تعیناتی کی منظوری کےبعد فوری طور پر پنجاب کابنیہ کے حلف کا فیصلہ کیا گیا ہے ذرائع کے مطابق تقریب حلف برداری آج رات کو ہی گورنر ہاوس لاہور میں منعقد ہوگی، وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف تقریب برداری میں شرکت کریں گے ،پنجاب کابینہ کےلیےمسلم لیگ ن اوراتحادیوں کیلئے کے ناموں کو فائنل کر لیا گیا ہے اور ن لیگ کےقائد نواز شریف کوکابینہ کی مجوزہ لسٹ بھیج دی گئی ہے

    زرائع کے مطابق ن لیگ کےملک احمدخان کوقانون،سلمان رفیق کواسپیشلائزڈہیلتھ کی وزارت دی جائے گی جبکہ خواجہ عمران نذیرکوپرائمری ہیلتھ،رانامشہودکوتعلیم کامحکمہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے.

    اویس لغاری کوبلدیات اورمجتباع شجاع الرحمان کووزیرخزانہ بنانےکی تجویز دی گئی ہے جبکہ پیپلزپارٹی کےعثمان محمودبھی وزیرخزانہ کےامیدوارہیں،عظمی بخاری کیلیےویمن ڈیویلپمنٹ یاپبلک پراسیکویشن کامحکمہ تجویزکیا گیا ہے.

    ن لیگ کےمنشاءاللہ بٹ،ڈاکٹرلیاقت،یاورزمان،ذکیہ شاہنواز،جگنو محسن اورصباصادق کےنام بھی کابینہ کیلئے تجویزکئی گئے ہیں ،ن لیگ کےساتھ ملنےوالےآزادارکان احمدعلی اولکھ،بلال وڑائچ کےنام بھی تجویزکئے گئے ہیں زرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کے4وزیر،2پارلیمانی سیکرٹری،ایک چیئرمین اسٹینڈنگ کمیٹی ہوگا

    پیپلزپارٹی کےحسن مرتضی کوسینئروزیراورزراعت کامحکمہ دیا جائے گا،ذرائع کے مطابق
    پیپلزپارٹی کےرانافاروق اورچودھری منظورکومعاون خصوصی بنایاجاسکتا ہے جبکہ راہ حق پارٹی کےمعاویہ اعظم کوبھی پنجاب میں وزارت دی جائےگی.

    حکومے کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ جلد از جلد پنجاب کی کابینہ کے ارکان کی حلف برداری کی تقریب منعقد کی جائے.یاد رہے کہ پنجاب میں پی ٹی آئی کے گورنر کے باعث مسلم لیگ ن کی کابینہ کی حلف برداری کا معاملہ لٹک گیا تھا، اب چونکہ نئے گورنر پنجاب کی تعیناتی ہو چکی ہے تو حکومت وقت ضائع کئے بغیر پنجاب کابینہ کا حلف لی گی.

  • امریکی ڈالر کی قدر میں کمی، 199 روپے 6 پیسے کا ہو گیا

    امریکی ڈالر کی قدر میں کمی، 199 روپے 6 پیسے کا ہو گیا

    عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے دباؤ پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کے بعد قرض پیکیج کی ممکنہ بحالی کے اثرات ملکی کرنسی پر پڑنے لگے، امریکی ڈالر ایک مرتبہ پھر مزید سستا ہو گیا۔

    اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 70 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

    https://twitter.com/StateBank_Pak/status/1531226778286673921/photo/1

    اعداد و شمار کے مطابق انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت 199 روپے 76 پیسے سے کم ہو کر 199 روپے 6 پیسے ہو گئی ہے۔

    گزشتہ دو کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں 2 روپے 95 پیسے کی تنزلی دیکھی گئی۔

    اُدھر پاکستان سٹاک مارکیٹ میں اُتار چڑھاؤ کے بعد 178.69 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی اور 100 انڈیکس 43040.14 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ بند ہوا، پورے کاروباری روزکے دوران کاروبار میں 0.42 فیصد کی بہتری دیکھی گئی جبکہ 8 کروڑ 12 لاکھ 94 ہزار 999 شیئرز کا لین دین ہوا۔