Baaghi TV

Category: لاہور

  • مہنگا پٹرول،جماعت اسلامی نے کل ملک گیر مظاہروں کا اعلان کر دیا

    مہنگا پٹرول،جماعت اسلامی نے کل ملک گیر مظاہروں کا اعلان کر دیا

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف جماعت اسلامی نے کل ملک بھر میں مظاہرے کرنے کا اعلان کر دیا.

    جماعت اسلامی کے سیکریتری اطلاعات قیسر شریف کا کینا ہے کہ سراج الحق کی اپیل پر تمام صوبائی اور ضلعی ہیڈکوارٹرز میں ریلیاں نکالی جائیں گی۔ مظاہروں میں مختلف شعبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد شرکت کرے گی۔ قائدین جماعت ریلیوں اور مظاہروں سے خطاب کریں گے۔

    قیصر شریف کا مزید کہنا تھا کہ موجود حکومت نے وہی کام کیے جو پی ٹی آئی حکومت میں جاری تھے۔ جماعت اسلامی ظالمانہ اقدامات پر خاموش نہیں بیٹھے گی۔ قوم کا مقدمہ چوکوں، چوراہوں، پارلیمنٹ سمیت تمام فورمز پر لڑا جائے گا۔

    یاد رہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ٹرانسپورٹرز نے عوام پر کرایوں کا بم گرا دیا گیا پبلک ٹرانسپورٹرز کی جانب سے 300 روپے تک کرائے میں اضافہ کر دیا گیا مختلف ٹرانسپورٹرز کی جانب سے مختلف کرایوں میں اضافہ کیا گیا،کراچی کا کرایہ 3700 روپے بڑھا کر 4000 روپے کر دیا گیا صادق آباد کا کرایہ 1750 روپے سے بڑھا کر 2000 روپے کر دیا گیا راولپنڈی کا کرایہ 1750 سے 1850 کر دیا گیا.

    فیصل آباد کا کرایہ 850 سے بڑھا کر 950 کر دیا گیا سرگودھا کا کرایہ 720 سے بڑھا کر 850 روپے کر دیا پشاور کا کرایہ 2100 روپے سے بڑھا کر 2200 روپے کر دیا گیا مری کا کرایہ 2100 روپے سے بڑھا کر 2200 روپے کر دیا گیا ساہیوال کا کرایہ 550 روپے کی بجائے 650 روپے کرد یا گیا خانیوال کا کرایہ 1180 سے 1280 روپے کردیاگیا مظفر گڑھ کا کرایہ 1330 سے بڑھا کر 1430 روپےکردیا گیا ملتان کا کرایہ 1300 روپے سے بڑھا کر 1400 روپے کر دیا گیا، ٹرانسپورٹر کا کہنا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد کرائے بڑھانے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہے ،کرایوں میں اضافہ نہ کیا تو کارروبار بند کرنا پڑا گا.

    اس سے قبل بھی جماعت اسلامی نے وحدت روڈ پر پٹرول مصنوعات کی قیمتوں میں ظالمانہ اضافہ پر احتجاج کیا تھا جس میں رہنما جماعت اسلامی احمد سلمان بلوچ نے بھی شرکت کی مظاہرین نے بند گاڑی پر نعرے چسپاں کر کے دھکہ لگایا احمد سلمان بلوچ کا کہنا تھا کہ کپڑے بیچ کرعوام کو آٹا دینے والے وزیراعظم کپڑے نہیں لندن کے فلیٹ بیچ کر سستا پڑول دیں وزیر خزانہ سابق حکومت اور آئی ایم ایف کے معاہدوں کا بھاشن سناتے ہیں مہنگائی نا اہل سابقہ حکمران اوربوسیدہ مکس اچارحکومت کی وجہ سے ہے مہنگا پٹرول ، مہنگائی سودی معاشی نظام کی وجہ سے ہے سودی معیشت کے خاتمہ کیلئے جماعت اسلامی بھرپور مہم چلا رہی ہے

  • سرکاری ملازمین کیلئے خوشخبری،اے جی آفس نے فیسیلیٹی سنٹر قائم کر دیا

    سرکاری ملازمین کیلئے خوشخبری،اے جی آفس نے فیسیلیٹی سنٹر قائم کر دیا

    پنجاب بھر کے سرکاری ملازمین کیلئے خوشخبری،اکاونٹیٹ جنرل پنجاب کا پنشنرز کو سہولیات کی فراہمی کے بعد ایک اور آحسن قدم، پنجاب بھر کے تمام ایمپلائز کے لئے ایک نئے Facilitation Centre قائم کر دیا.

    دفتراے جی پنجاب نے پنجاب بھر کے ملازمین کی تنخواہوں اور شکایات کے ازالے کیلئے میگا فیسیلیٹیشن سینتر قائم کر دیا. کنٹرولر جنرل آف اکاؤنٹس فرخ حامدی نے Mega Facilitation Centreکا باقاعدہ افتتاح کیا، افتتاحی تقریب میں سید عمار نقوی،اکاؤنٹینٹ جنرل پنجاب، شفیق الرحمن، ڈائریکٹر جنرل (DAOs)، محمود لطیف، ایڈیشنل اکاؤنٹینٹ جنرل ایڈمن،سامعہ مستنصر، ایڈیشنل اکاؤنٹینٹ جنرل (PayRoll)اورارشد بھٹی(DAG PayRoll)ہمراہ تھے۔

    پنجاب کے ملازمین کو GPF، سیلری اور محکمانہ paymentsمیں تاخیر کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔اس کے علاوہ تنخواہوں کی ادائیگی اور ان کے بقایا جات سے متعلق شکایات کا ازالہ بھی Facilitation Centreکے ذریعہ کیا جائے گا۔ کنٹرولر جنرل آف اکاؤنٹس فرخ حامدی نے Mega Facilitation Centreکے قیام کو اکاؤنٹنٹ جنرل پنجاب کا انتہائی مفید سنگِ میل قرار دیا۔

  • پاک چائنہ مشترکہ منصوبوں کو فعال کرنے لئے ہرممکن سہولت فراہم کی جائے،شہباز شریف

    پاک چائنہ مشترکہ منصوبوں کو فعال کرنے لئے ہرممکن سہولت فراہم کی جائے،شہباز شریف

    وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت لاہور میں چائنیز کمپنی کی سرمایہ کاری کے سلسلے میں جائزہ اجلاس منعقد ہوا.اجلاس میں وفاقی وزیر برائے پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ احسن اقبال ،وفاقی وزیر پاور ڈویژن خرم دستگیر، وفاقی وزیر برائے بورڈ آف انویسٹمنٹ چوہدری سالک حسین, وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی, سیکرٹری برائے داخلہ, خزانہ, خارجہ, سیکرٹری برائے بورڈ آف انویسٹمنٹ, پٹرولیم، پاور، آئی ٹی ، ریلوے اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی.

    ۔۔وفاقی وزیر برائے پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ احسن اقبال نے پاکستان چین کی کثیرالجہت تعلقات اور سرمایہ کاری میں موجود مزید ممکنہ مواقع پر بریفنگ دی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے خصوصی ہدایت کی کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے والی چائنیز کمپنیز کو درپیش مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاک چائنہ مشترکہ سرمایہ کاری کے منصوبوں کو جلد فعال کرنے لئے ہرممکن سہولت بہم پہنچائی جائے۔ پاکستان میں کام کرنے والی تمام چائنیزکمپنیز کے ملازمین کی سکیورٹی مزید موثر بنائی جائے.

    یاد رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ وزیراعظم نے کہا کہ 2014ء میں جب ڈی چوک میں دھرنا ہو رہا تھا اور سپریم کورٹ کی دیواروں پر کپڑے سکھائے گئے تھے اور قبریں کھودی گئی تھیں اس وقت عمران نیازی گلا پھاڑ پھاڑ کر کہہ رہا تھا کہ اس وقت کے وزیراعظم کو بھی پکڑ کے لے آئو’ اس نے رات کی تاریکی میں پارلیمان اور پی ٹی وی پر حملہ کردیا۔

    شہباز شریف کا کہنا تھا کہ وہ دلخراش مناظر آج بھی ہماری آنکھوں کے سامنے ہیں اور ان دھرنوں کی وجہ سے چین کے صدر جو پاکستان کے بہترین دوست ہیں انہوں نے پاکستان کا دورہ ملتوی کردیا حالانکہ چینی سفیر نے بھی عمران نیازی کو یہ پیغام بھجوایا تھا کہ چین کے صدر پاکستان آرہے ہیں اس لئے دھرنے کی جگہ خالی کردیں لیکن عمران نیازی نے انکار کردیا۔ چین کی طرح اسلامی ممالک بھی ہمارے دوست ہیں۔ یہ عمران نیازی کی پاکستان کی ترقی و خوشحالی، غریبوں، بیوائوں اور اندھیروں کے خاتمے کے لئے کی جانے والی کوششوں کے خلاف ایک سازش تھی، چینی صدر کا دورہ موخر ہونے سے ہمارے معاہدے بھی تاخیر کا شکار ہوئے اور سات ماہ کے بعد جب دوبارہ وہ پاکستان آئے تو چین کے ساتھ ہمارے معاہدے ہوئے۔

  • ریلوے نے بھی کرائے بڑھانے کا فیصلہ کرلیا

    ریلوے نے بھی کرائے بڑھانے کا فیصلہ کرلیا

    ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد محکمہ ریلوے نے بھی کرائے بڑھانے کا فیصلہ کرلیا ہے.

    ذرائع کے مطابق ٹکٹوں اور فریٹ چارجز میں 10 سے 20 فیصد اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔ ریلوے نے کرائے میں اضافے کے لیے سمری اعلیٰ حکام کو بھیج دی۔

    خیال رہے کہ 26 مئی کو وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 30 روپے فی لیٹر اضافے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد ٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ٹرانسپورٹرز نے عوام پر کرایوں کا بم گرا دیا گیا پبلک ٹرانسپورٹرز کی جانب سے 300 روپے تک کرائے میں اضافہ کر دیا گیا مختلف ٹرانسپورٹرز کی جانب سے مختلف کرایوں میں اضافہ کیا گیا،کراچی کا کرایہ 3700 روپے بڑھا کر 4000 روپے کر دیا گیا صادق آباد کا کرایہ 1750 روپے سے بڑھا کر 2000 روپے کر دیا گیا راولپنڈی کا کرایہ 1750 سے 1850 کر دیا گیا فیصل آباد کا کرایہ 850 سے بڑھا کر 950 کر دیا گیا سرگودھا کا کرایہ 720 سے بڑھا کر 850 روپے کر دیا پشاور کا کرایہ 2100 روپے سے بڑھا کر 2200 روپے کر دیا گیا مری کا کرایہ 2100 روپے سے بڑھا کر 2200 روپے کر دیا گیا ساہیوال کا کرایہ 550 روپے کی بجائے 650 روپے کرد یا گیا خانیوال کا کرایہ 1180 سے 1280 روپے کردیاگیا مظفر گڑھ کا کرایہ 1330 سے بڑھا کر 1430 روپےکردیا گیا ملتان کا کرایہ 1300 روپے سے بڑھا کر 1400 روپے کر دیا گیا، ٹرانسپورٹر کا کہنا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد کرائے بڑھانے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہے ،کرایوں میں اضافہ نہ کیا تو کارروبار بند کرنا پڑا گا

    علاوہ ازیں سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشروباء اضافہ پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔ چودھری پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ پیٹرول اور ڈیزل کی شکل میں عوام پر ایک نہیں دو بم گرائے گئے۔ پہلے مہنگائی کیا کم تھی اب ٹرانسپورٹ کی وجہ سے مہنگائی میں 50 فیصد سے زائد اضافہ ہوگیاہے۔
    حکمران سستا تیل روس سے کیوں نہیں لیتے۔ عمران خان نے روس سے سستے تیل کی ڈیل مکمل کر لی تھی۔ بھارت نے روس سے سستا تیل لے کر اپنی عوام کو ریلیف فراہم کیا۔ شہباز شریف اور حمزہ شہباز نے ملک میں وحشت و درندگی کا جو کھیل کھیلا ہے اس پر پوری دنیا میں پاکستان کی بدنامی ہوئی ہے۔

    مزید برآں جماعت اسلامی نے وحدت روڈ پر پٹرول مصنوعات کی قیمتوں میں ظالمانہ اضافہ پر احتجاج کیا،رہنما جماعت اسلامی احمد سلمان بلوچ نے بھی شرکت کی مظاہرین نے بند گاڑی پر نعرے چسپاں کر کے دھکہ لگایا احمد سلمان بلوچ کا کہنا تھا کہ کپڑے بیچ کرعوام کو آٹا دینے والے وزیراعظم کپڑے نہیں لندن کے فلیٹ بیچ کر سستا پڑول دیں وزیر خزانہ سابق حکومت اور آئی ایم ایف کے معاہدوں کا بھاشن سناتے ہیں مہنگائی نا اہل سابقہ حکمران اوربوسیدہ مکس اچارحکومت کی وجہ سے ہے مہنگا پٹرول ، مہنگائی سودی معاشی نظام کی وجہ سے ہے سودی معیشت کے خاتمہ کیلئے جماعت اسلامی بھرپور مہم چلا رہی ہے

    جبکہ آج مفتاح اسماعیل کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرنے کے فیصلے کی وضاحت سامنے آگئی۔انہوں نے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھاتے تو ملکی معیشت پر مزید دباؤ آتا۔وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ پیٹرول کی قیمت بڑھنے سے روپیہ ڈھائی روپے اوپر گیا، غریبوں کے لیے مہنگائی کا تدارک ضروری ہے۔

  • حمزہ شہباز کا زندہ دلان لاہور کے لئے بڑا اقدام

    حمزہ شہباز کا زندہ دلان لاہور کے لئے بڑا اقدام

    وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز کا زندہ دلان لاہور کے لئے بڑا اقدام،لاہور میٹرو بس سروس کے انفراسٹرکچر کو بحال کرنے کا اصولی فیصلہ کر لیا.وزیراعلی حمزہ شہباز نے منظوری دے دی

    وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز نے کہا کہ عام آدمی کے اس منصوبے کو سابق دور میں بری طرح نظر انداز کیا گیا، میٹرو بس عام آدمی کی سواری ہے، وزیر اعلی حمزہ شہباز نے ہدایت کی کہ سٹیشن پر بسوں کی آمد ورفت کے بارے لاوڈ سپیکر سے مسافروں کو اپ ڈیٹ رکھنے کا میکنزم وضع کیا جائے۔

    حمزہ شہباز نے کہا کہ لاہور میٹرو بس سروس کے انفراسٹرکچر کی بحالی کیلئے ترجیحات کا تعین کیا جائے۔ بحالی کے کاموں کو کم سے کم عرصے میں مکمل کیاجائے۔حمزہ شہباز
    بحالی کے کاموں کی کوالٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ قواعد و ضوابط کے تحت انفراسٹرکچر کی بحالی کے کاموں سے متعلقہ امور کو تیزی سے آگے بڑھایا جائے۔

    وزیر اعلی حمزہ شہباز نے سٹیشنز پر صفائی کے انتظامات کو بہتر بنانے کی ہدایت بھی کی.
    اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا کہ مون سون سیزن سے قبل پراجیکٹ کی چھتوں کی صفائی کا کام مکمل کیا جائے، ویٹنگ ایریاز میں پنکھوں کے ساتھ ائیر کولر لگانے کا جائزہ لیا جائے۔

    وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز کی زیر صدارت اجلاس میں لاہور میٹرو بس سروس کے امور اور انفراسٹرکچر کی بحالی کے پروگرام کا جائزہ لیا گیا ، اجلاس میں خواجہ احمد حسان، رمضان صدیق بھٹی، ماجد ظہور، علی رضا، سیکرٹری ٹرانسپورٹ، ڈی جی ایل ڈی اے، چیف انجینئر ایل ڈی اے اور پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے حکام نے شرکت کی.

    مزید برآں وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے گریٹر اقبال پارک میں جلسوں پر مکمل پابندی لگانے کا اعلان کر دیا ہے اور پابندی لگانے کی اصولی منظوری دے دی، حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ تاریخی پارک کو جلسوں کیلئے استعمال کرنا کسی طور پر مناسب نہیں۔ وزیراعلیٰ حمزہ شہباز کا ایک اور احسن اقدام، گریٹر اقبال میں داخلہ فیس لگانے کی تجویز مسترد کردی.

    حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ یہ غریب آدمی کا پارک ہے، کسی صورت داخلہ فیس عائد نہیں کروں گا۔ اس تجویز پر غور کرنا تو دور کی بات، اسے اجلاس میں پیش کرنا بھی مناسب نہیں۔وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے سابق دور میں پودوں کے بیج بروقت نہ خریدنے پر برہمی کا اظہار کیا،وزیراعلیٰ حمزہ شہباز کا بروقت بیج نہ خریدنے کے حوالے سے انکوائری کا حکم بھی دے دیا

  • الحمراء میں یوم تکبیر کی مناسبت سے مقابلہ مصوری و نمائش

    الحمراء میں یوم تکبیر کی مناسبت سے مقابلہ مصوری و نمائش

    الحمراء لاہورمیں یوم تکبیر کی مناسبت سے مقابلہ مصوری و نمائش کا انعقاد کیا گیا،نامور ادیب و شاعر امجد اسلام امجد نے ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء ذوالفقار علی زلفی کے ہمراہ نمائش کا افتتاح کیا۔

    قومی جوہری پروگرام کے معماروں کو آرٹسٹوں کی جانب سے خراج تحسین پیش کیا گیا. نامور ادیب و شاعر امجد اسلام امجد نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی،ادیب و شاعر امجد اسلام امجد نے اہم موقع پر نمائش کے انعقاد پر الحمرا انتظامیہ کو مبارکباد پیش کی.

    ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء ذوالفقار علی زلفی نے امجد اسلام امجد کو آرٹسٹوں کا کام دیکھایا۔
    مقابلہ میں ملک بھر سے 117آرٹسٹوں کے 130فن پاروں کی نمائش کی گئی۔ مقابلہ میں ماہ چوہدری کی پہلی،بابر مصطفی کی دوسری جبکہ ہوزیلا زاہد نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

    امجد اسلام امجد کا تقریب کے موقع پر کہنا تھا کہ آرٹسٹوں نے اپنے وطن کے محافظوں کی تصاویر پینٹ کر کے اپنے جذبات کا اظہار کیا۔ایٹمی طاقت ہونا اعزاز کی بات ہے۔ہماری نوجوان نسل بے پناہ صلاحیتوں کی مالک ہے،اب ہمارے نوجوان نے اپنے وطن کی حفاظت کرنا ہے،اپنی ذمہ داریاں پہنچانے۔

    ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء نے کہا کہ وطن عزیز کی حفاظت کرنے والوں کی عظمت کو سلام پیش کرتے ہیں۔ ذوالفقار علی زلفی کا مزید کہنا تھا کہ آرٹ کے ذریعے نئی نسل کو اپنی عظمت ِرفتہ کے سفر سے آگا ہ کر رہے ہیں۔ پاکستان کے ناقابل تسخیر ہونے کو آرٹسٹوں شاندار انداز میں پینٹ کیا۔منی ہارون نے تقریب کی نظامت کے فرائض انجام دیئے ،پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے کو 50،دوسری پر آنے والے کو 30جبکہ تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے کو 20ہزار روپے انعام،شیلڈ و سرٹیفیکیٹ دیئے گئے۔

    نمائش 30 مئی تک جاری رہے گی۔ تقریب کے آخر پر مقابلہ کے تمام شرکاء کو اسناد دی گئیں۔

  • یاسین ملک ڈیتھ سیل میں ،جان سے مارنے کا خدشہ ہے،مشعال ملک

    یاسین ملک ڈیتھ سیل میں ،جان سے مارنے کا خدشہ ہے،مشعال ملک

    یاسین ملک ڈیتھ سیل میں ،جان سے مارنے کا خدشہ ہے،مشعال ملک

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کی سابق گورنر پنجاب چودھری سرور سے ملاقات ہوئی ہے،

    اس موقع پر مشعال ملک کا کہنا تھا کہ یاسین ملک پر بھارتی عدالت نے بے بنیاد الزامات عائد کرکے فیصلہ سنایا ،یاسین ملک نے کہا وہ خود اپنا کیس لڑیں گے، بھارتی عدالت میں یاسین ملک کے خلاف جھوٹے ثبوت پیش کیے جاتے تھے،یاسین ملک بہادر ہیں اور پرامن جہدوجہد آزادی کے لیے سرگرم تھے یاسین ملک کو جان سے مارنے کا خدشہ ہے یاسین ملک ڈیتھ سیل میں ہیں ، خاندان سے رابطے کا حق نہیں دیا جارہا،یاسین ملک نے عدالت میں کہا اپنی زندگی کی بھیک نہیں مانوں گا یاسین ملک نے پر امن تحریک کا علم اٹھایا مغربی دنیا کے کہنے پر یاسین ملک نے ہتھیار پھینکے اور پر امن سیاسی جد وجہد کی یاسین ملک کو کچھ ہوا تو کشمیریوں کا دنیا سے اعتبار ختم ہو جائیگا،سید علی گیلانی کی قبر کو جیل بنا رکھا گیا ہے،

    سابق گورنر پنجاب چودھری سرور کا کہنا تھا کہ مودی نے وزیراعظم بننے کے بعد بھی مسلمانوں کا قتل عام کیا،بھارت نے جس طرح کا غیر انسانی اقدام کیا اسکی کوئی مثال نہیں ملتی، او آئی سی اور تمام فورم سے درخواست کروں گا کہ اس اقدام کا نوٹس لیں، مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزی جاری ہے ،مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے بچوں کو قتل کیاجارہاہے ،مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی جانب سے خواتین کی عصمت دری ہورہی ہے مودی نے بھارت کو اقلیتوں کے لیے جہنم بنادیا ہے ، یاسین ملک کی رہائی مہم کے لیے برطانوی ہاؤس آف لارڈز ممبران سے رابطہ کیا ہے انسانی حقوق کے عالمی اداروں اور انٹرنیشنل کورٹ آف جسٹس میں آواز اٹھائیں گے یاسین ملک کی رہائی سیاست سے بالا تر ہے ،مسئلہ کشمیر پر قوم چٹان کی طرح متحد ہے یاسین ملک برصغیر کا نیلسن منڈیلا ہیں فریڈم فائٹر کبھی دہشت گرد نہیں ہو سکتا، یاسین ملک کی رہائی کے لیے ملک اور بیرون ملک تحریک چلائیں گے ،

    قبل ازیں مقبوضہ کشمیر کے علاقے سری نگر میں یاسین ملک کے گھر کے باہر مودی سرکار کے خلاف احتجاج کرنے والے کشمیریوں کو پولیس نے گرفتار کر لیا، پولیس نے ایک درجن کے قریب کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کیا جو یاسین ملک کی سزا کے خلاف احتجاج کر رہے تھے اور انہوں نے بھارت و مودی سرکار کے خلاف نعرے لگائے، پولیس کا کہنا ہے کہ ان نوجوانوں کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کیا جائے گا

    یاسین ملک کیلئے دنیا کے ہر فورم پر خود جاو ں گا

    جو سزا دینی ہے دے دیں،کوئی بھیک نہیں مانگوں گا، یاسین ملک کا عدالت سے مکالمہ

    آسیہ اندرابی کو علاج کی سہولیات نہ ملنے پر مشعال ملک کا بڑا مطالبہ

    مودی مسلمانوں کا قاتل، کشمیر حق خودارادیت کے منتظر ہیں، صدر مملکت

    شوپیاں انکاؤنٹر،شہید نوجوانوں کے والدین کا بھارتی فوجی اہلکاروں کو سزائے موت دینے کا مطالبہ

    کشمیریوں سے یکجہتی، وزیراعظم کی کال پر قوم لبیک کہنے کو تیار

    بہت ہو گیا ،اب گن اٹھائیں گے، کشمیری نوجوانوں کا ون سلوشن ،گن سلوشن کا نعرہ

    یکجہتی کشمیر، قومی اسمبلی میں کشمیر کا پرچم لہرا دیا گیا،علی امین گنڈا پور نے کیا اہم اعلان

    یاسین ملک کوجعلی مقدمے میں ملوث کرنے کے اقدام کی وزیراعظم نے کی مذمت

    حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کا کہنا ہے کہ وہ نامور رہنما بھارتیوں کے سامنے یاسین ملک کی زندگی کی بھیک نہیں مانگیں گے اور نہ ہی ہتھیار ڈالیں گے۔

    حریت رہنما یاسین ملک کو سزا، ترجمان پاک فوج کا رد عمل آ گیا

  • عازمین حج کو مکمل اور پوری سہولیات دیں گے، ڈائریکٹر آف حج

    عازمین حج کو مکمل اور پوری سہولیات دیں گے، ڈائریکٹر آف حج

    عازمین حج کے لیے ٹریننگ ورکشاپ دوسرے روزکے لیے بھی جاری رہی۔ وزارت مذہبی امور وبین المذہب ہم آہنگی اور ڈائریکٹوریٹ آف حج لاہور کی جانب سے عازمین حج کو انتظامی امور کی تربیت کے حوالے سے دوسرے روز جمعہ کو ٹریننگ ورکشاپ کا انعقاد الحمراء آرٹس کونسل لاہور میں کیا گیا۔

    تقریب میں سابق ڈائریکٹر جنرل حج جدہ ساجد یوسفانی نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی جبکہ ڈائریکٹر حج پنجاب ریحان عباس کھوکھر‘ سابق ڈائریکٹر حج محمدفروغ آفتاب‘علامہ عمران بشیر اور ماسڑ ٹرینر حاجی محمد یونس مغل بھی اس موقع پر موجود تھے۔

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر آف حج پنجاب ریحان عباس کھوکھر نے تقریب میں موجود شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈائریکٹوریٹ آف حج پنجاب کی پوری کوشش رہی ہے کہ عازمین حج کو مکمل تربیت دی جائے تاکہ ان کو حج کے دوران کوئی مشکل پیش نہ آئے،دعا ہے کہ تمام عازمین حج خیروعافیت سے حج کے فریضہ کو سر انجام دیں.

    انہوں نے کہا کہ عازمین حج کو مکمل اور پوری سہولیات دیں گے تاکہ وہ فریضہ حج خوش اسلوبی سے سرانجام دے سکیں۔سابق ڈائریکٹر جنرل حج جدہ ساجد یوسفانی نے کہا کہ عازمین حج ہمارے ملک کے سفیر بھی ہیں‘دوران حج ان کا ہر قول وفعل ہمارے ملک کے امیج کی ترجمانی کرے گا‘ حجاز مقدس میں دنیا بھر مسلمان فریضہ حج کے لیے اکٹھے ہوں گے‘اس لیے تمام عازمین حج ملک پاکستان کی مثبت امیج کو دنیا بھر کے سامنے اجاگر کریں۔دیگر مقررین نے بھی تقریب سے خطاب کیا.

    حاجی محمد یونس مغل نے عازمین حج کو انتظامی امور اور ٹرینگ پروگرام کے حوالے سے آگاہ کیا۔واضح رہے کہ 26 مئی سے شروع ہونے والی عازمین حج کے لیے ٹریننگ ورکشاپ مختلف دنوں میں منعقد ہو کر یکم جون تک 5روزکے لیے جاری رہے گی۔

  • پیٹرول اور آٹا کے بعد بجلی 7 روپے فی یونٹ بڑھانے کا فیصلہ

    پیٹرول اور آٹا کے بعد بجلی 7 روپے فی یونٹ بڑھانے کا فیصلہ

    حکومت نے غریب عوام پر پیٹرول بم کرانے اور آٹے کی قیمتوں میں اضافہ کے بعد بجلی گرانے کی بھی تیاریاں شروع کردی ہیں، قیمتوں میں فی یونٹ 7 روپے اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق حکومت کی آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات میں بجلی ٹیرف میں 7 روپے فی یونٹ اضافے پر بات چیت ہوئی ہے، بجلی ٹیرف میں اضافہ 20 ٹیرف اور سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں کیا جائے گا۔

    ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے آئندہ مالی سال میں بجلی ٹیرف بھی بڑھایا جائے گا، بجلی کی قیمت میں اضافہ یکم جولائی سے شروع کیا جائے گا، آئی ایم ایف نے 2600 ارب روپے کے بجلی کے گردشی قرض پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔

    جبکہ آئی ایم ایف نے بجلی کی منافع بخش تقسیم کار کمپنیوں کی فوری نجکاری کی بھی تجویز دیدی ہے، بجلی کی نقصان میں چلنے والی تقسیم کار کمپنیوں کو صوبوں کے حوالے کرنے کی تجویز دی گئی ہے

    بجلی کی سرکاری کمپنیوں کے آڈٹ کیلئے نیپرا آڈیٹر جنرل کو معاونت فراہم کرے گا،دوسری جانب موجودہ حکومت پر سرکاری شعبے میں بجلی کارخانوں کی فوری نجکاری کا بھی دباؤ بڑھ گیا ہے۔

    یوٹیلیٹی اسٹورز پر 20 کلو آٹے کا تھیلا 980 روپے ہو گیا،عوام پر مہنگائی کے پہاڑ توڑ دئیے گئےہیں، پٹرول کے بعد 20 کلو آٹے کا تھیلا 180 روپے مہنگا کر دیا گیا ،یوٹیلیٹی اسٹورز 10 کلو آٹا 90 روپے مہنگا کر دیا گیا، یوٹیلیٹی اسٹورز پر 20 کلو آٹے کا تھیلا 980 روپے ہو گیا. 10 کلو آٹے کا تھیلا 490 روپے کا گیا . وزارت صنعت و پیداوار نے آٹے کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا.

    یاد رہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے بعد فی لیٹر سبسڈی میں بھی کمی کردی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے پیٹرول پر سبسڈی ختم کرنے کیلئے ہنگامی اقدامات کا مطالبہ کیا تھا، تاہم حکام کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی اور سیلز ٹیکس کی شرح زیرو برقرار رہے گی۔

    ذرائع کے مطابق پٹرولیم مصنوعات پر فی لیٹر86.71 روپے تک سبسڈی دی جارہی تھی، جو کم ہوکر 56 روپے 71 پیسے تک رہ گئی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل پر سبسڈی 86 روپے71 پیسے سے سے کم ہو کر 56 روپے 71 پیسے فی لیٹر، پیٹرول پر 47 روپے 2 پیسے سے کم ہوکر 17 روپے 2 پیسے فی لیٹر، لائٹ ڈیزل پر 67 روپے 84 پیسے سے کم ہو کر 37 روپے 84 پیسے جب کہ مٹی کے تیل پر سبسڈی 51 روپے 83 پیسے سے کم ہوکر 21 روپے 83 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

    قبل ازیں مفتاح اسماعیل نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایک لٹر پٹرول 179.86روپے، ڈیزل 174.15 روپے، لائٹ ڈیزل 148.31 روپے جبکہ مٹی کا تیل 155.56 روپےفی لٹر کر دی ہے .وزیر خزانہ نے کہا کہ جب تک پٹرول کی قیمت نہیں بڑھائیں گے آئی ایم ایف قرض نہیں دے گا، عمران خان فارمولے پر جاؤں تو ڈیزل 305 روپے کا ہوگا، حکومت نے غریب لوگوں کی پروٹیکشن کا فیصلہ کیا ہے۔

    مفتاح اسماعیل نے کہنا تھا کہ سابق حکومت میں فروری تک پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ ہوا، سابق حکومت نے پٹرول کی قیمت کو فکسڈ رکھا۔ پٹرولیم مصنوعات کے لیے عوام پر کچھ نہ کچھ بوجھ ڈالنا ناگزیر ہوگیا، پٹرول پر سبسڈی کا امیر اور غریب دونوں فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ مفتاح اسماعیل نے بتایا کہ15 دن میں 55 ارب روپے کا نقصان برداشت کر چکے ہیں

  • میری آڈیو کس نے لیک کی تھی؟ عظمیٰ کاردار نے نام بتا دیئے

    میری آڈیو کس نے لیک کی تھی؟ عظمیٰ کاردار نے نام بتا دیئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب میں وزارت اعلیٰ کے الیکشن میں حمزہ شہباز کو ووٹ دینے والی سابق رکن پنجاب اسمبلی عظمیٰ کاردار نے انکشاف کیا ہے کہ انکی جعلی کال لیک کی سازش مسرت چیمہ اور جمشید چیمہ نے کی تھی

    نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ کاردار کا کہنا تھا کہ میرے خلاف سازش مسرت چیمہ، جمشید چیمہ نے کی تھی، آج میں سامنے لا رہی ہوں اور چیلنج کرتی ہون، انہوں میری آواز ڈبنگ کروا کے اسکو منفی طور پراپیگنڈ ہ کیا اور ایک جعلی کال ریکارڈنگ میرے نام سے پھیلائی

    پروگرام میں اینکر سجاد میر عظمیٰ کاردار کو روکنے کی کوشش کرتے رہے لیکن عظمیٰ کاردار نہ رکیں اور مسلسل بولتی رہیں.پروگرام میں مسرت جمشید چیمہ بھی موجود تھیں، مسرت جمشید چیمہ کا کہنا تھا کہ مجھے فخر ہے تمہارے جیسی خاتون کو پہلے ہی سمجھ لیا تھا، عظمیٰ کاردار کا کہنا تھا کہ اللہ کی لاٹھی بے آواز ہے، مسرت جمشید چیمہ نے عظمیٰ کاردار کو کہا کہ باہر نکلو تو تمہیں پتہ چلے آپ نے پارٹی سے غداری کی، میں جب بات میں نہیں بول رہی تو کیوں بولا جا رہا،عوام میر جعفر بننے والوں کو پہچان چکی ہے،

    واضح رہے کہ عظمیٰ کاردار کی جب آڈیو لیک ہوئی تھی تو انکا کہنا تھا کہ  آڈیو کا لیک کیا جانا میرے خلاف سازش ہے، قیادت کی عزت کے تحفظ کیلئے جان دے سکتی ہوں ،

    آڈیو لیک ہونے کے بعد تحریک انصاف کی رہنما عظمیٰ کاردار کے خلاف ایکشن

    سسٹم سے بیزار ہو گئی ہوں، خودکشی کروں یا کیا کروں؟ سمجھ نہیں آ رہا، متاثرہ لیڈی کانسٹیبل

    وکیل کی بدسلوکی کا شکار لیڈی کانسٹیبل اچانک کہاں چلی گئی؟ پولیس کا بھی لاعلمی کا اظہار