Baaghi TV

Category: لاہور

  • یاسین ملک کو عمر قید سزا کی مذمت

    یاسین ملک کو عمر قید سزا کی مذمت

    مولانا فضل الرحمن نے حریت راہنما یاسین ملک کو بھارتی عدالت کی طرف سے عمر قید کی سزا کے فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ اقوام متحدہ کے چارٹر اور انسانی حقوق کی دھجیاں بکھیرنے کہ مترادف ہے یہ فیصلہ انصاف کے تقاضوں کے خلاف اور انسانی حقوق کو تلف کرنے مترادف ہے، بین الاقوامی انسانی حقوق کی تنظیمات کا فرض بنتا ہے کہ وہ اس غیر قانونی سزا کے خلاف آواز بلند کریں اور بھارت کو ظلم سے روکیں ، یاسین ملک کی فیملی کے ساتھ اظہار یک جہتی کرتے ہیں اور بھارتی عدالت کے فیصلے کو جابرانہ فیصلہ سمجھتے ہیں .

    مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ پوری قوم کی طرف سے حریت پسندوں کو یکہجتی کا پیغام جانا چاہیے تھا لیکن عمران نیازی نے قوم میں انتشار پیدا کرنے کیلئے نام نہاد آزادی مارچ کا اعلان کیا ۔ ضرورت اس امر کی تھی آج پوری قوم اجتماعی طور کشمیر کے حریت رہنماؤں کی مکمل حمایت کا مشترکہ اعلان کرتی لیکن اس مقصد کو نام نھاد مارچ نے نقصان پہنچا یا۔

    پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ حریت رہنما یسین ملک کو سنائی جانے والی سزا کی مذمت کرتی ہوں، آزادی کے جذبے کو کسی صورت نہیں دبایا جاسکتا،آج کشمیر کے بیٹے کوسزا سنائی گئی.

    امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک سے ٹیلی فونک رابطہ ،یاسین ملک کو بھارت کی کٹھ پتلی عدالتوں کی جانب سے عمر قید سزا کی مذمت کی.

    امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ فیصلہ ظالمانہ، جابرانہ، کشمیریوں کے حوصلے پست نہیں ہوں گے۔حکومت پاکستان سزا ختم کرانے کے لیے تمام کوششیں بروئے کار لائے۔ عالمی اداروں اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے رابطہ کیا جائے۔ یاسین ملک کے اہل خانہ کو ان سے ملنے کی فوری اجازت دی جائے۔

    سراج الحق نے کہا کہ کشمیری رہنما پر قید کے دوران مصیبتوں کے پہاڑ توڑے گئے۔ مودی کی فاشسٹ حکومت نے پورے کشمیر کو جیل میں تبدیل کر دیا۔ کشمیری رہنماؤں نوجوانوں کو جیلوں میں شہید کیا جا رہا ہے۔ جماعت اسلامی کشمیریوں کی حق خودارادیت کی حمایت جاری رکھے گی۔ کشمیر کی تحریک آزادی میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

    وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کوبھارت کی کٹھ پتلی عدالت کی طرف سے عمر قید کی سزا دینے کی شدید مذمت کی ہے ،وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز نے کہا کہ کسی ثبوت اور گواہی کے بغیر سزا دے کر انصاف کا گلا گھونٹاگیا۔ یاسین ملک کو سزا دے کر بھارتی عدالت نے انصاف کا قتل عام کیا۔ یاسین ملک کیس نے بھارت میں نام نہاد عدالتی نظام کو بے نقاب کر دیا ہے۔

    حمزہ شہباز نے کہا کہ یکطرفہ انصاف نام نہاد بھارتی جمہوریت کے منہ پر طمانچہ ہے۔ یاسین ملک کو ڈرانا یا دبانا بزدل بھارتی حکمرانوں کے بس کی بات نہیں۔یاسین ملک نے قید و بند کی صعوبتیں برداشت کرکے حق اور سچ کا پرچم سربلند کیا۔ پاکستانی قوم یاسین ملک کے ساتھ ہے۔ ہر با ضمیر انسان یاسین ملک کی سزا کے خلاف اٹھ کھڑا ہو۔ یاسین ملک مظلوم کشمیریو ں کی آواز ہیں جسے دبانا ممکن نہیں۔

  • فساد مارچ کا حصہ نہ بننے پر پنجاب کے عوام کا مشکور ہوں،رانا ثناءاللہ

    فساد مارچ کا حصہ نہ بننے پر پنجاب کے عوام کا مشکور ہوں،رانا ثناءاللہ

    وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ اور مریم اورنگزیب پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب اس وقت مکمل طور پر پرامن اور پر سکون ہے۔انہوں نے کہا کہ بتی چوک پر دو، ڈھائی سو افراد پولیس سے آنکھ مچولی کے بعد واپس چلے گئے، فتنہ فساد مارچ کا حصہ نہ بننے پر پنجاب کے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

    وفاقی وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ یاسمین راشد اور پی ٹی آئی کی دیگر خواتین کو کسی نے گرفتار نہیں کیا۔لانگ مارچ کے نام پر فتنہ اور فساد مارچ کیا جا رہا ہے ، یہ قوم کو تقسیم کرنا چاہتے ہیں لاہور میں پی ٹی آئی کارکنوں نے خود کو خود ساختہ طور پر گرفتار کروایا ، خیبر پختونخوا کے لانگ مارچ میں شامل لوگ اسلحہ سے لیس ہیں ، عمران خان قوم کا گمراہ کرنا چاہتے ہیں،عمران خان خودہیلی کاپٹر میں وہاں پہنچے ، عمران خان کو کوئی شرم ہے تو مارچ کو واپس لے جانا چاہئے ، مران خان قوم کو گمراہ اور تقسیم کرنا چاہتےہیں ، آج 3 بجے اسلام آباد میں جلسے کا عمران نے اعلان کیا تھا.

    وفاقی وزیر داخلہ نے مزید کہاکہ علی امین گنڈاپور سرکاری سرپرستی میں وفاق پر چڑھائی کرنے آرہےہیں، صوبائی وسائل کے ساتھ وفاق پر چڑھائی کے نتائج بھگتنا ہوں گے۔اُن کا کہنا تھاکہ عمران خان نے صوابی میں خطاب کیا تو10 سے 11 ہزار لوگ موجود تھے، پی ٹی آئی چیئرمین چلے تو 5 سے 6ہزار ساتھ تھے۔رانا ثنا ء اللہ نے یہ بھی کہا کہ کوئی احساس شرمندگی ہے تو وہیں عمران خان مارچ ختم کردیتے، اپنے اوپر بھی افسوس ہے کہ جھوٹ پر یقین کرکے انتظامات کیے۔انہوں نے کہا کہ یہی کچھ تھا تو ہمیں بھی اتنے انتظامات کی ضرورت نہیں تھی،تکلیف اٹھانے والے عوام سے معذرت خواہ ہیں۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ عوامی سیلاب، لاکھوں کے آنے کے دعوے کیے جارہے تھے، 20لاکھ تو کیا 20 کارکن بھی سری نگر ہائی وے نہیں پہنچ سکے۔

    سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے ملک کی کشیدہ صورتحال پرکہا ہے کہ ملک کے اندر جو موجودہ حالات ہیں اس طرح کے حالات پہلے کبھی نہیں دیکھے،حکومتی طاقتیں اور سیاسی جماعتیں جس طرف جا رہی ہیں اس سے ملک میں افراتفری اور لاقانونیت بڑھے گی، ایسی سنگین صورتحال میں پاکستان کے دو بڑے سلامتی کے ضامن ادارے عدلیہ اور فوج کو مل بیٹھ کران مسائل کا مستقل حل نکالنا چاہئے

    چودھری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ پاکستان کے معاشی حالات انتہائی سنگین ہو گئے ہیں ،بڑھتی قیمتوں سے عام آدمی کا جینا تو پہلے ہی مشکل ہے یہ نہ ہو خدانخواستہ مرنا بھی مشکل ہو جائے.سارا ملک بند ہونے کی وجہ سے اشیاء خورونوش کی شدید کمی کا خدشہ ہے،آمدورفت کا نظام مکمل طور پر مفلوج ہے، ایمبولینس تک کو راستہ میسر نہیں ،لوگ جنازوں کو لے کر پیدل جانے پر مجبور ہیں

    چودھری شجاعت حسین نے مزید کہا کہ عالمی سطح پر پاکستان کی صورتحال کو غور سے دیکھا جا رہا ہے،سانحہ ماڈل ٹاؤن کی تاریخ دوبارہ نہ دہرائی جائے ،پولیس کو چاہئے کہ وہ شیلنگ بند کرے،شیلنگ کی وجہ سے گلیوں، محلوں میں رہنے والے بھی اذیت کا شکار ہیں ،پولیس عام آدمی کو تحفظ اور رکاوٹوں کی وجہ سے ایمبولینس اور جنازوں کو نکالنے کا راستہ فراہم کرے ، جو بھی قافلے گزریں یا جائیں گجرات کے پارٹی رہنما ان کیلئے پانی اور کھانے کا انتظام کریں.

    دوسر طرف مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمی بخاری اور سینئر رہنما طلال چوہدری نے ماڈل ٹائون لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جب سے شرپسند فسادی حکومت کا خاتمہ ہوا تب سے فاشسٹ ذہنی مریض لیڈر کا غرور پاکستان سے بڑا ہے.

    عظمی بخاری کا کہنا تھا کہ فساد مارچ کےاعلان کے بعد فسادی گروپ کا تماشا صبح سے جاری ہے، بتی چوک سمیت ارد گرد علاقوں کے علاوہ پورا لاہور امن سکون سے اپنا کام کررہاہے، تمام پیٹرول پمپس کھلے ہیں زندگی جاری ہے،عمران خان کو پنجاب نے مسترد کر دیاہے،عمران خان سرکاری ہیلی کاپٹر کااستعمال کررہے ہیں، کیا اس پر امن جماعت عصمت جونیجو کو عصمت کی دہلیز پر نہیں پہنچایا پی ٹی ؤی پر حملہ نہیں کیا،سول نافرمانی کے پی سے یلغار وفاق کو لڑوانے کی گندی سیاست عمران خان پہلے بھی کر چکا ہے.

    عظمی بخاری کا مزید کہنا تھا کہ وفاقی حکومت و پارٹی قیادت سے مطالبہ کرتی ہوں کہ سپریم کورٹ آف پاکستان عمران خان کے اقدامات کو آئین شکنی قرار دے چکی ہے اس کے باوجود آئین شکنی کے مقدمات کیوں درج نہ ہوئے۔ میں حکومت سے مطالبہ کرتی ہوں تحریک انتشار پر پابندی لگائی جائے کیونکہ یہ آئین شکن جماعت ہے، پارلیمنٹ جیسے مقدس ادارے پر حملہ کرنے والے کو صدر پاکستان بنا دیا گیا اگر ان کے خلاف کارروائی ہوئی تو صدر نہ ہوتے، مطالبہ کرتی ہوں عمران خان کی آئین شکنی کو نہ بھولا جائے .

    عظمی بخاری نے کہا کہ کیا ملک میں آئین عمرانیات چلے گی کیسے سکھایاجائے گا مرضی کے فیصلے کیسے لینے ہیں ،چیف جسٹس اور ملک کا وزیر اعظم نہیں بنائیں اسے سکون نہیں ملے گا ملک کو آگ لگا دے گا،عمران خان جیسے فسادی کب تک ملک کو نقصان پہنچائے گا، جب آئی ایم ایف سے بات ہورہی ہے تو پھر فسادئ گروپ ہڑتال پر نکلا ہوا ہے، اگر خونی و فسادی مارچ ہوگا تو وفاق سے مطالبہ ہے کہ کیا اس جنونیوں کے سر پر ملک کو چھوڑ دینا چاہئیے، عمران خان نے جہاد کا لفظ اسےعمال کیا ہے کوئی جماعت یا گروہ جہاد کا اعلان نہیں کرسکتی ،ٹی ایل پی باہر نکلی تو آج عمران خان کی فاشسزم کیوں برداشت کیاجارہاہے.

    عظمی بخاری نے کہا کہ ذہنی جنونیوں کی جماعت پر پابندی کیوں نہیں لگنی چاہئیے،عمران خان نے تمام اداروں کو دھمکیاں دیں میری لائن پر چلو ، ملک کو تاقیامت رہنا ہے اس ملک ہی حفاظت کرنی ہے،آئین پاکستان کی پاسداری کا حلف لیا ہے حکومت کے پیچھے سب اداروں کو کھڑا ہونا ہوگا،ہمیں ترقی و خوشحالی چاہئیے مقدر عمران خان جیسے لیڈر نہیں نوازشریف اور شہباز شریف جیسے لوگ اور ترقی ہے۔

    سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی نے سماجی راطے کی ویب سائیٹ پر ٹویٹ کیا ہے ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کو شریف گینگ نے میدان جنگ بنا دیا،شریف گینگ عوام پر پولیس کریک ڈاؤن،اندھا دھند آنسو گیس شیلنگ، ظالمانہ تشدد، راستوں، انٹرنیٹ اور موبائل فون کی بندش سے وہ ہاری جنگ جیت نہیں سکتا، جیت عوام کا مقدر اور شکست شریفوں کا نصیب ہے.

  • آزادی مارچ میں مسلح جتھے،باغی ٹی وی تصاویر منظر عام پر لے آیا

    آزادی مارچ میں مسلح جتھے،باغی ٹی وی تصاویر منظر عام پر لے آیا

    پاکستان تحریک انصاف کے مارچ میں مسلح جتھوں کی موجودگی کا انکشاف ہواہے،باغی ٹی وی پی ٹی آئی کے مارچ میں شامل مسلح کارکنوں کی تصاویر منظر عام پر لے آیا.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان تحریک انصٍاف کے آزادی مارچ میں کئی کارکن جدید اسلحہ سے لیس ہیں. باغی ٹی وی کو موصول تصاویر میں واضع طور پر دیکھا جا سکتاہے کہ کارکنوں نے مختلف مقامات پر ہاتھوں میں اسلحہ اٹھا رکھا ہے.

    معروف اینکرپرسن مبشر لقمان نے کزشتہ روز اپنے پروگرام کھرا سچ میں نشان دہی کی تھی کہ آزادی مارچ میں شرکت کرنے والوں میں مسلح جتھے بھی شامل کئے جا رہے ہیں. جس کے بعد لاہور میں پولیس نےپی ٹی آئی کے رہنماؤں بجاش نیازی اور زبیر نیازی کے گھروں پر چھاپے مارے، یہ دونوں رہنما تو پولیس کے ہتھے نہ چڑھے تاہم ان کے گھروں سے بھاری مقدار میں برآمد کر لیا گیا۔

    سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کے مطابق چھاپوں کے دوران پی ٹی آئی رہنما بجاش نیازی اور زبیر نیازی گرفتار نہ ہو سکے تاہم ان کےگھروں اور ڈیروں سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد ہوا۔ڈی آئی جی آپریشنز سہیل چوہدری کے مطابق پکڑے گئے اسلحے میں 13 ایس ایم جی رائفل، 3پستول، 106 میگزین اور سیکڑوں گولیوں کے 50 ڈبے شامل ہیں۔

    تحریک انصاف کا لانگ مارچ شریک ایک گاڑی سے پولیس نے داتا دربارکے قریب پسٹل اور گولیاں برآمد کر لیں اور گاڑی کے ڈرائیور کو گرفتارکر لیا ہے .

    https://twitter.com/RanaRiz37776826/status/1529393836904132608

  • کارکن تپتی دھوپ میں سڑکوں پرخوار،موصوف ہیلی کاپٹر پرسوار،مریم کا عمران خان پر طنز

    کارکن تپتی دھوپ میں سڑکوں پرخوار،موصوف ہیلی کاپٹر پرسوار،مریم کا عمران خان پر طنز

    کارکن تپتی دھوپ میں سڑکوں پرخوار،موصوف ہیلی کاپٹر پرسوار،مریم کا عمران خان پر طنز

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان آج اسلام آبا دکی جانب لانگ مارچ کر رہے ہیں

    عمران خان نے کہا تھا کہ 20 لاکھ لوگ لانگ مارچ میں شریک ہوں گے، عمران خان نے لانگ مارچ کے لئے جلسے کئے، تمام شہروں میں بڑی تیاری کی گئی تا ہم آج مختلف شہروں میں لانگ مارچ کے لئے نکلنے والے شرکاء کی تعداد شاید 20 ہزار بھی نہیں ہو گی، تحریک انصاف کی قیادت گرفتاری کے ڈر سے غائب ہے اور کارکنان بھی قیادت کے بغیر نکلنے کو تیار نہیں، حماد اظہر، ڈاکٹر یاسمین راشد ،شفقت محمود کے ہمراہ چند سو کارکنان نکلے ہیں، باقی شہروں سے بھی بہت کم لوگ لانگ مارچ کے لئے نکلے ہیں،

    اسی صورتحال پر ن لیگ کی رہنما مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹ پر ٹویٹ کی ہے اور کہا کہ کدھر گئے 20 لاکھ افراد؟ پنجاب بھر سے کُل ملا کر 500 افراد نہیں نکلے۔ لگتا ہے خیبر پختون خواہ نے بھی فتنہ خان کی کال پر کان نہیں دھرے۔ اچھی بات ہے کہ عوام نے فتنے کو نا صرف پہچان لیا بلکہ اسکا راستہ روک دیا۔ کارکن تپتی دھوپ میں سڑکوں پر خوار اور موصوف ہیلی کاپٹر پر سوار! بُری بات!

    قبل ازیں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے وزیراعلی ہاوس پشاور سے روانہ ہونے سے قبل ویڈیوپیغام میں کہا کہ میں نے پشاور سے ازادی مارچ کا اغاز کر دیا ہے، یہاں سے ولی انٹرچینج جا رہا ہوں،خیبرپختونخوا کے سارے لوگ ولی انٹرچینج پہنچ جائیں، ولی انٹرچینج سے میں حقیقی ازادی مارچ کو لیڈ کروں گا،مجھے امید ہے تمام لوگ نکلیں گے ،یہ فیصلہ کن۔وقت ہے حقیقی آزادی لے کر رہیں گے،

    لانگ مارچ،متحرک کارکنان کی فہرستیں تھانوں کو مل گئیں

    پولیس پہنچی تو میاں محمود الرشید گرفتاری کے ڈر سے سٹور میں چھپ گئے

    پاکستان کی سیاسی صورتحال سے فائدہ اٹھانے کیلئے مودی کے دفتر میں خصوصی سیل قائم

    درخواستیں دائر کرکےآپ بھی اپناغصہ ہی نکال رہے ہیں،عدالت کا پی ٹی آئی وکیل سے مکالمہ

    کیا آپ کو علم ہے کہ سپریم کورٹ کے ملازمین بھی نہیں پہنچ سکے،عدالت

  • عہدیدارکا گھربارود خانہ نکلا،اسلحہ برآمد ہونا خونی مارچ کے ثبوت ہیں،وزیر داخلہ

    عہدیدارکا گھربارود خانہ نکلا،اسلحہ برآمد ہونا خونی مارچ کے ثبوت ہیں،وزیر داخلہ

    عہدیدارکا گھربارود خانہ نکلا،اسلحہ برآمد ہونا خونی مارچ کے ثبوت ہیں،وزیر داخلہ

    وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی عہدیداروں کے گھروں سے اسلحہ وگولہ بارود برآمد ہوا،

    رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ اسلحہ برآمد ہونا خونی مارچ کے ثبوت ہیں لاہور پی ٹی آئی جنرل سیکریٹری کا گھر بارود خانہ نکلا،سیاست کے لبادے میں دہشت گردی کی سازش برداشت نہیں کریں گے ،یہ ثبوت ہے کہ عمران نیازی سیاست نہیں کررہا، دہشت گردی پر اتر آیا ہےثابت ہوگیا ہے کہ یہ پُرامن سیاسی کاررواں نہیں مسلح لشکر کشی ہے عمران نیازی سے کہتا ہوں کہ خونی انقلاب منسوخ کردیں عمران نیازی خیبرپختونخوا حکومت کے سرکاری وسائل فساد کے لیے استعمال نہ کریں معیشت کی بنیادوں میں بارود بھرنے والوں کو معاشرے کا امن تباہ نہیں کرنے دیں آئین اور قانون پر سختی سے عمل ہوگا،جو قانون ہاتھ میں لے گا گرفتار کیاجائے گا،عوام کے جان ومال کا تحفظ ہر قیمت پر یقینی بنائیں گے ،قوم کو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگانے والے اب بتی چوک کی آوازیں لگا رہے ہیں،

    وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ راستوں کی بندش سے شہریوں کی مشکلات کاپورا احساس ہے،راستوں کی بندش سے شہریوں کی مشکلات پر معذرت خواہ ہوں پاکستانی کی حیثیت سے عوام کے جان ومال کے تحفظ کیلئے اقدامات کیے ہیں،بڑے قومی مقصد کے حصول کیلئے ایسی تکلیف کوئی حیثیت نہیں رکھتی، عمران خان اوران کے حواری وطن عزیز کی بنیادوں کو کھوکھلا کررہے ہیں، دھرنا سیاست یامارچ سے پاکستان کو آگے نہیں لے جایاجاسکتا،عمران خان کا گھناؤنا چہر ہ عوام کے سامنے بے نقاب ہوچکا ہے،عمران خان اقتدار کے لیے کسی بھی حد تک جانے کو تیار ہے، قوم کو تقسیم کرنے کی سازش عمرانی سیاست کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگی،پی ٹی آئی مقامی عہدیدار کے گھر سے اسلحہ برآمدگی سے ان کے ارادے واضح ہو گئے ہیں، یہ آزادی نہیں خونی مارچ کی بھرپور منصوبہ بندی ہے، عمران نیازی اس ملک میں انارکی اور انتشار چاہتے ہیں،عمران نیازی گلی محلوں میں خون اور لاشیں گرا کر اقتدار کے خواب نہ دیکھیں عوام کے جان و مال کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے

    ترجمان پنجاب حکومت عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ کیا لانگ مارچ اس طرح ہوتے ہیں جیسے پی ٹی آئی کررہی ہے پنجاب میں دفعہ144کا نفاذ کیاگیا ،لوگوں کاتحفظ حکومت کی ترجیح ہے،نام نہاد ا سپیکر پنجاب اسمبلی نے پولیس اہلکار کی شہادت کا مذاق اڑایا آپ کو کس نے حق دیا کہ پہلے اس پر گولی برسائیں ،یہ چاہتے ہیں کہ ہر طرف انتشار اور بد امنی ہو،گزشتہ روز گوجرانوالہ میں میرے چھوٹے بھائی کے ڈیرے پر حملہ کیا گیا گوجرانوالہ میں میرے چھوٹے بھائی کے ڈیرے پر فائرنگ کی گئی پی ٹی آئی کرکیاکررہی ہے؟ معاملات کو یہاں تک نہ لے کر جائیں،ملک میں امن و شانتی ہوگی تو ملک آگے چلے گا،اطلاع ہے کہ خیبرپختونخواسے سرکاری خرچے پر کرینیں لے کر آرہے ہیں، عمران خان جتھوں کے ذریعے اسلام آباد پر لشکر کشی کرنا چاہتے ہیں،ملکی حالات بھی عمران خان کی وجہ سے ایسے ہیں،آپ کا لانگ مارچ آپ کے اپنے ہی کیے ہوئے کاموں کے خلاف ہے،عمران خان جو کرنے جارہے ہیں یہ بین الاقوامی سازش ہے، آپ تاثر دینا چاہتے ہیں کہ ملک رہنے کے قابل نہیں ہے، صوبائی حکومت وفاقی حکومت سے مکمل رابطے میں ہے، کیمروں سے لانگ مارچ مانیٹر کیا جائے گا، وزیر اعلیٰ پنجاب نے مشکلات پر عوام سے معذرت کی، لانگ مارچ کر والوں کے تحفظ کے لیے اقدامات لیے گئے ہیں، کسی پر بھی تشدد نہیں کیا جائے گا، کسی کو گھسیٹا نہیں کیا گیا، معمول کی کارروائی ہوتی ہے،

    عطا تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ بچاش نیازی اور زبیر نیازی کے گھروں پر چھاپہ مارا گیا تو اسلحہ برآمد کیا گیا،برآمد ہونے والا اسلحہ جدید ہے، عمران خان وہاں چھپے ہیں جہاں ان کی اپنی حکومت ہے،عمران خان سرکاری وسائل پر زندگی بسر کررہے ہیں،

    ’خونی مارچ ہوگا‘ کے اعلانانات کرنے والوں سے حساب لیں گے،وزیر داخلہ

    لال حویلی، پولیس چھاپے کے دوران رکن اسمبلی گرفتاری سے بچنے کیلئے پچھلے گیٹ سے فرار

    لانگ مارچ،متحرک کارکنان کی فہرستیں تھانوں کو مل گئیں

    پولیس پہنچی تو میاں محمود الرشید گرفتاری کے ڈر سے سٹور میں چھپ گئے

    پاکستان کی سیاسی صورتحال سے فائدہ اٹھانے کیلئے مودی کے دفتر میں خصوصی سیل قائم

    درخواستیں دائر کرکےآپ بھی اپناغصہ ہی نکال رہے ہیں،عدالت کا پی ٹی آئی وکیل سے مکالمہ

    کیا آپ کو علم ہے کہ سپریم کورٹ کے ملازمین بھی نہیں پہنچ سکے،عدالت

    اللہ تعالیٰ اس ملک کے سیاست دانوں کو ہدایت دے،لاہور ہائیکورٹ کے ریمارکس

    لانگ مارچ، راستے بند، بتی چوک میں رکاوٹیں ہٹانے پر پولیس کی شیلنگ،کئی گرفتار

  • لانگ مارچ، پاکستان کا پرچم ساتھ لیکر آئیں،عمران خان

    لانگ مارچ، پاکستان کا پرچم ساتھ لیکر آئیں،عمران خان

    لانگ مارچ، راستے بند، بتی چوک میں رکاوٹیں ہٹانے پر پولیس کی شیلنگ،کئی گرفتار
    تحریک انصاف کا حقیقی آزادی مارچ ، شہراقتدار میں سیکیورٹی سخت کر دی گئی

    چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا قافلہ صوابی انٹرچینج پہنچ گیا وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان، شاہ فرمان، اسد قیصربھی عمران خان کے ہمراہ ہیں .عمران خان کا کہنا ہے کہ سب پاکستان کا پرچم ساتھ لیکر آئیں،یہ حقیقی آزادی اور پاکستان کے لیے فیصلہ کن وقت ہے یہ قیقی آزادی اور پاکستان کے لیے اہم لمحات ہیں حکومت سے ڈیل بالکل نہیں ہوئی،یہ افواہیں اور غلط معلومات ہیں، ہم اسلام آباد کی طرف بڑھ رہے ہیں اسمبلیوں کی تحلیل اورالیکشن تاریخ کے اعلان تک اسلام آباد میں ہی رہیں گے، اسلام آباد اور راولپنڈی کے تمام لوگ لانگ مارچ میں شرکت کریں، کسی ڈیل کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا،

    عمران خان کا کہنا تھا کہ کیا کارکن رکاوٹیں ہٹانے کے لیے تیارہیں؟ امریکہ کےنوکر عوام سے خوفزدہ ہیں غلام حکومت نے ہمارے لوگوں کو گرفتار کیا،مولانافضل الرحمان اور بلاول بھی لانگ مارچ کرچکے ہیں،مریم نواز بھی لانگ مارچ کرنے نکلی تھیں ، ہم نے کسی لانگ مارچ میں خلل پید انہیں کیا ہم پرامن احتجاج کریں گے اور ڈی چوک پہنچیں گے ہم ملک کو اکھٹا کرکے آزاد قوم بنائیں گے،مضبوط قوم امپورٹڈ حکومت کو تسلیم نہیں کرے گی ،

    قبل ازیں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے وزیراعلی ہاوس پشاور سے روانہ ہونے سے قبل ویڈیوپیغام میں کہا کہ میں نے پشاور سے ازادی مارچ کا اغاز کر دیا ہے، یہاں سے ولی انٹرچینج جا رہا ہوں،خیبرپختونخوا کے سارے لوگ ولی انٹرچینج پہنچ جائیں، ولی انٹرچینج سے میں حقیقی ازادی مارچ کو لیڈ کروں گا،مجھے امید ہے تمام لوگ نکلیں گے ،یہ فیصلہ کن۔وقت ہے حقیقی آزادی لے کر رہیں گے،

    چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان ولی انٹرچینج پہنچ گئے اسلام آباد لانگ مارچ کے لئے خصوصی کینیٹنر تیار کیا گیا ہے، عمران خان کی گاڑی کے ساتھ کنٹیر بھی موجود ہے. عمران خان خود ہیلی کے ذریعے پہنچے ہیں جبکہ پی ٹی آئی کارکنان سخت گرمی میں دھوپ پر صبح سے انتظار کر رہے تھے، اب عمران خان ٹھنڈے اے سی والے کینیٹنر میں سفر کریں گے تا ہم کارکنان گرمی میں ہی ساتھ چلیں گے،

    دوسری جانب عمران خان کی بنی گالہ رہائشگاہ کی ڈرون کیمروں سے نگرانی جاری ہے عمران خان کی بنی گالہ رہائشگاہ کی نگرانی وفاقی پولیس کررہی ہے ،وفاقی پولیس نے دفعہ144کی خلاف ورزی پرفوری کارروائی کی ہدایت کر دی،اسلام آباد ،سیکٹر جی 9 سے پی ٹی آئی کے متعدد کارکنوں کو گرفتار کر لیا گیا، ایک درجن کے قریب کارکن جی 9 چوک پر جمع تھے

    اسلام آباد کے ڈی چوک کو چاروں اطراف سے کنٹینرز لگا کر بند کر دیا گیا فیض انٹرچینج کو بھی کینٹنرز لگا کر سیل کر دیا گیا، پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی، اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ سری نگر ہائی وے اسلام آباد چوک سے بند ، ٹریفک کو متبادل کے طور پر راولپنڈی پشاور روڈ پرموڑا جا رہا ہے،ریڈ زون کو کنٹینرز اور خاردار تاریں لگا کر سیل کر دیا گیا ریڈ زون میں جانے اور آنے کے لئے مارگلہ روڈ کھلا ہے،مری روڈ ، قائداعظم یونیورسٹی روڈ ، بری امام جانے والے راستے بھی سیل کر دیئے گئے،ایوب چوک، ایکسپریس چوک، نادرا چوک اور سرینا چوک ریڈ زون میں داخلے اور باہر نکلنے کے لیے بند ہیں، اتاترک ایونیو ، ناظم الدین ٹی کراس سے جیو چوک تک بند، متبادل کے طور پر سیونتھ ایونیو کو استعمال کیا جا سکتا ہے،

    فیص آباد کا کنٹرول رینجرز کو دینے کا فیصلہ کر لیا گیا رینجرز کے دستے فیض پہنچ گئے اسلام آباد جانے والے راستوں پر رینجرز تعینات کر دی گئی،حساس عمارتوں پر بھی رینجرز کے دستے تعینات کر دیئے گئے،راولپنڈی اور اسلام آباد پولیس رینجرز کے دستوں کی معاونت کرے گی

    دوسری جانب لاہور میں پی ٹی آئی کارکنان بتی چوک پہنچنا شروع ہو گئے ہیں،لاہورمیں بتی چوک سے پی ٹی آئی کارکنوں نے رکاوٹیں ہٹادیں پولیس کی جانب سے آنسوگیس کی شیلنگ کی گئی،لاہورمیں بتی چوک پر پی ٹی آئی کار کنوں کو حراست میں لے لیا گیا ،لاہور میں میٹرو بس سروس جزوی طور پر معطل کر دی گئی،اورنج لائن ٹرین چلائی جارہی ہے،یٹروبس سروس گجومتہ تا ایم اے او کالج تک چلائی جارہی ہے پولیس کی بھاری نفری کچہری چوک پہنچ گئی ضلع کچہری کی طرف جانے جانے والے راستے بند کر دیئے گئے

    بعد ازاں حماد اظہر کی قیادت میں پی ٹی آئی کارکنان آگے بڑھے، حماد اظہر نے شاہدرہ کے قریب میڈیا سے بات چیت کی، پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر کے قافلے کو مرید کے روک لیا گیا پولیس کی جانب سے قافلے پر شیلنگ کی گئی،حماد اظہر کا کہنا تھا کہ کالا شاہ کاکو کے قریب ریلی پر شیلنگ کی گئی ہم اس رکاوٹ کو بھی دور کر لیں گے،

    حماد اظہر کے قافلے میں پی ٹی آئی کے کارکنان کی انتہائی کم تعداد موجود ہے، ایسے لگتا ہے کہ گرفتاریوں کے ڈر سے کارکنان نہیں نکلے، لاہور جہاں پی ٹی آئی کے ایم این ایز، ایم پی ایز موجود ہیں وہاں سے چند سو افراد کا نکلنا، تحریک انصاف کے لئے لمحہ فکریہ ہے،

    پی ٹی آئی کے رہنما جمشید اقبال چیمہ کو گرفتار کر لیا گیا، سیالکوٹ سے پی ٹی آئی رہنما علی اسجد ملہی وزیر آباد سے گرفتار کر لیا گیا،دوسری جانب شیخ رشید کا کہنا ہے کہ لال حویلی پر پولیس نے قبضہ کر لیا ہے لال حویلی سے 60 ورکرز کو گرفتار کر لیا گیا ، شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نئے انتخابات کے اعلان تک تحریک جاری رہے گی،راولپنڈی کو کنٹینرز لگا کر بند کیا گیا ہے، امن اور جمہوریت کی سیاست کریں گے،اپنے مخالفین کا بھی تحفظ کریں گے،عوامی مسلم لیگ عمران خان کو آگے لیکر جانا چاہتی ہے،پی ٹی آئی سے نہیں عمران خان سے خون کا رشتہ ہے،عمران خان نے کہا کہ صوابی آجاؤ لیکن راولپنڈی میں رہنا تھا شام کو یہاں سے نکلیں گے،کنٹینرز کو اٹھا کر پھینک دیں گے، رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پہنچ کے دکھاؤ، میں 15 منٹ پہلے پہنچ گیا ہوں سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کا احترام کرتے ہیں،

    سابق وزیرداخلہ شیخ رشید لال حویلی پہنچ گئے سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل بھی لال حویلی پہنچ گئے عمران اسماعیل موٹر سائیکل پر لال حویلی پہنچے.دوسری جانب پی ٹی آئی کو ایف نائن پارک اور پریڈ گراونڈ پر جلسے کی اجازت دینے پر غور کیا جا رہا ہے مجوزہ پلان کے مطابق پی ٹی آئی دونوں مقامات میں سے جہاں چاہے جلسہ کر سکتی ہے،پی ٹی آئی والے آئیں اور جلسہ کر کے جائیں ، ضمانت لی جائے گی ،کسی بھی سرکاری اور غیر سرکاری املاک کو نقصان نہ پہنچانے کی شرط شامل ہے اسلام آباد انتظامیہ سے معاملات میں تعاون کی شرط بھی شامل ہو گی ،

    پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کی گاڑی پر پولیس نے لاٹھی چارج کیا،پولیس کی جانب سے یاسمین راشد کی گاڑی کو روکنے کی کوشش کے دوران ونڈ اسکرین توڑ دی گئی جبکہ ڈاکٹر یاسمین راشد کی گاڑی پولیس کا حصار توڑتے ہوئے آگے نکل گئی۔اس سے قبل ڈاکٹر یاسمین راشد نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا تھا کہ میری گاڑی کی چابی چھیننے کی کوشش کی گئی ہے، میرے ساتھ بدتمیزی اور ہاتھا پائی کی گئی ہے۔

    میانوالی میں تحریک انصاف کے کارکنان نکلے تو مسلم کالونی پھاٹک پرپی ٹی آئی کارکنوں پر پولیس نے آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی پی ٹی آئی رہنما امجد علی ، ملک احمد خان ، سبطین خان نے رکاوٹیں توڑ دیں قافلہ آگے سی پیک موٹروےکی جانب روانہ ہو گیا

    تحریک انصاف کا لانگ مارچ بتی چوک راوی پل کو مکمل طور پر کنٹینرز لگا کر بند کردیا گیا بابو صابو انٹرچینج کو کومکمل طور پر بند کیا گیا ہے ٹھوکر نیاز بیگ بھی بند کر دیا گیا،شہر کے تمام داخلی خارجی راستوں پر کینٹینر لگا دیئے گے پی ٹی آئی نے نو بجے جی ٹی روڈ کے راستے لانگ مارچ جانے کا کہ رکھا تھا پی ٹی آئی کے کارکنان کی بڑی تعداد نہیں پہنچ سکی راستے بند ہونے کی وجہ سے

    وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ راستوں کی بندش سے شہریوں کی مشکلات کاپورا احساس ہے،راستوں کی بندش سے شہریوں کی مشکلات پر معذرت خواہ ہوں پاکستانی کی حیثیت سے عوام کے جان ومال کے تحفظ کیلئے اقدامات کیے ہیں،بڑے قومی مقصد کے حصول کیلئے ایسی تکلیف کوئی حیثیت نہیں رکھتی، عمران خان اوران کے حواری وطن عزیز کی بنیادوں کو کھوکھلا کررہے ہیں، دھرنا سیاست یامارچ سے پاکستان کو آگے نہیں لے جایاجاسکتا،عمران خان کا گھناؤنا چہر ہ عوام کے سامنے بے نقاب ہوچکا ہے،عمران خان اقتدار کے لیے کسی بھی حد تک جانے کو تیار ہے، قوم کو تقسیم کرنے کی سازش عمرانی سیاست کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگی،پی ٹی آئی مقامی عہدیدار کے گھر سے اسلحہ برآمدگی سے ان کے ارادے واضح ہو گئے ہیں، یہ آزادی نہیں خونی مارچ کی بھرپور منصوبہ بندی ہے، عمران نیازی اس ملک میں انارکی اور انتشار چاہتے ہیں،عمران نیازی گلی محلوں میں خون اور لاشیں گرا کر اقتدار کے خواب نہ دیکھیں عوام کے جان و مال کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے

    فرح حبیب نے کہا کہ جھوٹ جھوٹ پھیلاتے رہو،زبیر نیازی جو لاہور میں قافلہ کیساتھ اسلام آباد آنے کی تیاری کررہا ہے رانا ثنااللہ اور اسکے ذاتی پولیس افسران سب کی کارروائیوں کا پتہ ہے ،اطلاع ہے تم لوگوں نے کالعدم تنظیموں کے ذریعے بدامنی کا منصوبہ بھی بنا رکھا ہے،آج پاکستان کی نظریں سپریم کورٹ میں زیر سماعت آئینی حقوق کیس کی سماعت پرہیں،فاشسٹ حکومت نے پاکستانیوں کے تمام بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کی ہے آئین کا آرٹیکل 15،16 اس حوالے سے اہم ہے، کیس کی سماعت 12 بجے ہوگی

    سینیٹر شبلی فراز کا کہنا تھا کہ حکومت نے خود بڑی محنت سے ملک میں پہیہ جام کر دیا ہے ملک میں پہیہ جام کرنے کا کام پی ٹی آئی سے متوقع تھا، شفقت محمود کا کہنا ہے کہ ڈیفنس موڑ لاہور کینٹ سےجلوس بتی چوک روانہ ہوگئے،شہباز گل کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ہر ماں سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ عمرا ن خان کی حفاظت کی دعا کریں پاکستان کی مائیں ہمارے آج کے اس مشن میں کامیابی کی دعا کریں،عمران خان عبادت سمجھ کر اپنے وطن کی خدمت کرتےہیں،عمران خان اور اس کے ساتھی آج وطن کی حقیقی آزادی پر سب کچھ قربان کرنے نکلے ہیں،

    فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ فاشسٹ ن لیگ اور اسکی گلوبٹ پولیس تمام حدیں پار کررہے ہیں آج پولیس نےمیرے ڈیرہ،پی ٹی آئی سیکریٹریٹ پر دھاوا بولا، پولیس کارکنان، ناشتہ اور دیگر سامان کو اٹھا کر لے گئے،ساڑھے 8 بجے مزید کارکن اکٹھے ہوئے تو پولیس نے دوبارہ چھاپہ مارا، پولیس نے کارکنان کو گرفتار کرلیا اور سیکریٹریٹ کو سیل کردیا،

    ق لیگ کے رہنما مونس الہیٰ کا کہنا ہے کہ کریک ڈاؤن، آنسو گیس شیلنگ سے ہاری جنگ جیت نہیں سکتے،جیت عوام کا مقدر، شکست شریفوں کا نصیب،

    فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ آج انشاءاللہ عمران خان کی کال پر پہلے راولپنڈی مری روڈ اور پھر اسلام آباد ضرور پہنچوں گا۔ کرائم منسٹر اور اُس کا بیٹا جتنی فسطائیت اور جبر کر لے عوام مارچ میں ضرور آئے گی ۱۹۴۷ میں گورے انگریزوں سے آزادی لی آج کالے انگریزوں سے آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں انجمن غلامان امریکہ کا ہر ظلم اور تشدد آج ناکام و نامراد ہوگا۔ پاکستان کی عوام پاکستان کا جھنڈا اُٹھا کر حقیقی آزادی مارچ میں شامل ہو گی۔ عمران خان پاکستان کی حقیقی آزادی کی جنگ لڑنے میدان عمل میں نکلے ہیں۔

    وفاقی وزیر سعد رفیق کا کہنا ہے کہ خونی لانگ مارچ کی دھمکیوں پربھی سوموٹو لیا جانا چاہیے تھا عمران خان سازشیوں کےسردار ہیں ،ان کی یقین دہانیوں پر اعتبار نہیں، عمران خان کی خواہشات کی تسکین کیلئے اسمبلیاں تحلیل نہیں کر سکتے، حکومت کے ہاتھ نہ باندھے گئے تو لانگ مارچ رات تک لونگ گواچا بن جائے گا،

    حسان نیازی کا کہنا ہے کہ پولیس نے 36 وکلاکو گرفتار کیا یاسمین راشد پر گلو بٹ حملہ آور ہوئے،

    فواد چوھدری کا کہنا تھا کہ میں راناثناء اللہ کی پریس کانفرنس سن رہا تھا،وہ کہہ رہے تھے پورے پنجاب سے لوگ نہیں نکلے، رانا ثناء اللہ ایک بار راستے کھول کر تو دیکھو، اس حکومت اورکابینہ میں تمام ارکان ضمانتوں پر ہیں، وزیر اعظم بھی لوٹ مار میں ضمانت پر ہے،اگر تم لوگوں میں جرات ہے تو راستے کھول کر دکھا دو، لوگوں کو نکلنے دو پھر دیکھنا کس طرح سے لوگ وہاں پہنچیں گے، ہر ضلع کے اندر تین دن سے آپریشنز ہورہے ہیں،ہماری جوڈیشری کہہ رہی ہے کہ آپ لوگ ٹی وی نہیں دیکھ رہے،کوئی کنٹینر سڑکوں پر نہیں چل رہا،پنجاب کا دوسرے صوبوں سے رابطہ بالکل منقطع ہے،اسلام آباد کو مکمل کٹ کردیا گیا ہے،’

    شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے آپ شیلنگ اور لاٹھی چارج سے کتنی دیر لوگوں کو مرعوب کریں گے،اٹک پل سے کنٹینر ہٹا دیئے گئے ہیں،ہم چاہتے ہیں نتیجہ خیز مذاکرات ہوں، ن لیگ کی قیادت الیکشن کے لیے تیار ہے ،پیپلزپارٹی ن لیگ آگے بڑھنے نہیں دے رہی،حکومت آئی ایم ایف سے مذاکرات کا بہانہ بنا رہی ہے، مذاکرات میں وقت لگ سکتا اس کی آڑمیں بہانہ بنانے نہیں دیں گے،مذاکرت کی آڑ میں یہ کوئی بہانہ بنانا چاہتے ہیں وہ قابل قبول نہیں ہوگا، انتخابات کا اعلان کریں تو اصلاحات کیلئے حکومت سے بات چیت کیلئے تیار ہیں،حکومت آئیں بائیں شائیں نہ کریں سنجیدگی دکھائیں

    ’خونی مارچ ہوگا‘ کے اعلانانات کرنے والوں سے حساب لیں گے،وزیر داخلہ

    لال حویلی، پولیس چھاپے کے دوران رکن اسمبلی گرفتاری سے بچنے کیلئے پچھلے گیٹ سے فرار

    لانگ مارچ،متحرک کارکنان کی فہرستیں تھانوں کو مل گئیں

    پولیس پہنچی تو میاں محمود الرشید گرفتاری کے ڈر سے سٹور میں چھپ گئے

    پاکستان کی سیاسی صورتحال سے فائدہ اٹھانے کیلئے مودی کے دفتر میں خصوصی سیل قائم

    درخواستیں دائر کرکےآپ بھی اپناغصہ ہی نکال رہے ہیں،عدالت کا پی ٹی آئی وکیل سے مکالمہ

    کیا آپ کو علم ہے کہ سپریم کورٹ کے ملازمین بھی نہیں پہنچ سکے،عدالت

    اللہ تعالیٰ اس ملک کے سیاست دانوں کو ہدایت دے،لاہور ہائیکورٹ کے ریمارکس

  • اللہ تعالیٰ اس ملک کے سیاست دانوں کو ہدایت دے،لاہور ہائیکورٹ کے ریمارکس

    اللہ تعالیٰ اس ملک کے سیاست دانوں کو ہدایت دے،لاہور ہائیکورٹ کے ریمارکس

    اللہ تعالیٰ اس ملک کے سیاست دانوں کو ہدایت دے،لاہور ہائیکورٹ کے ریمارکس

    پی ٹی آئی کارکنان کو پولیس کی جانب سے ہراساں کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی

    اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈپٹی کمشنر کو11 بجے ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا ،عدالت نے کہا کہ کیوں کارکنان کو غیر ضروری ہراساں کیا جارہا ہے؟ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے پی ٹی آئی کی جانب سے درخواست پر احکامات جاری کیے ،اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکم دیا کہ ڈپٹی کمشنر ذاتی حیثیت میں پیش ہو کر جواب دیں

    دوسری جانب لانگ مارچ پر گرفتاریوں، نظر بندیوں اور ہراساں کرنے کیخلاف کیس کل تک ملتوی کر دیا گیا ،لاہو ر ہائیکورٹ نے نظربندیوں کے آرڈر درخواست گزاروں کے وکلا کو دینے کی ہدایت کر دی،عدالت نے تحریک لبیک اور عوامی تحریک کے دھرنوں کے دوران نقصانات کا ریکارڈ طلب کر لیا لاہورہائیکورٹ نے آئی جی پنجاب سمیت دیگر کو جواب داخل کرنے کی مہلت دے دی ، عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ہم تو شروع سے یہ دیکھ رہے ہیں ، سیاسی پارٹیاں اسلام آباد پر چڑھائی کر دیتی ہیں ،جسٹس چوھدری عبدالعزیز نے کہا کہ میں ٹی وی دیکھتا ہوں نہ پتا ہے کیا ہو رہا ہے اللہ تعالیٰ اس ملک کے سیاست دانوں کو ہدایت دے

    دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر نے حمزہ شہباز ، آئی جی پنجاب سمیت دیگر کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی درخواست میں حمزہ شہباز ، آئی جی پنجاب، چیف سیکرٹری اور سی سی پی او کو فریق بنایا گیا ہے سابق وفاقی وزیر حماد اظہر نے وکیل اظہر صدیق کی وساطت سے درخواست دائر کی ،درخؤاست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ عدالتوں کے واضح احکامات ہیں پارلیمینٹیرینز کو سپیکر کی اجازت کے بغیر گرفتار نہیں کرنا ۔اراکین اسمبلی کو ہراساں کیا جا رہا ہے گرفتاریاں بھی کی جا رہی ہیں ۔حکومت کی جانب سے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے ۔لاہور ہائیکورٹ حمزہ شہباز سمیت دیگر کے خلاف توہین عدالت کی کاروائی کرے

    پرامن احتجاج اور مارچ ہمارا قانونی اور آئینی حق ہے، شاہ محمود قریشی

    ملتان میں پولیس کریک ڈاون ،پی ٹی آئی کے 70 سے زائد کارکنان گرفتار

    پی ٹی آئی کارکنان اور قیادت کے گھروں پرچھاپے،عمران خان کا ردعمل

    ماڈٌل ٹاؤن میں پی ٹی آئی ایکٹیوسٹ کے گھر چھاپہ،دوران فائرنگ پولیس اہلکار شہید

    ’خونی مارچ ہوگا‘ کے اعلانانات کرنے والوں سے حساب لیں گے،وزیر داخلہ

    لال حویلی، پولیس چھاپے کے دوران رکن اسمبلی گرفتاری سے بچنے کیلئے پچھلے گیٹ سے فرار

    لانگ مارچ،متحرک کارکنان کی فہرستیں تھانوں کو مل گئیں

    پولیس پہنچی تو میاں محمود الرشید گرفتاری کے ڈر سے سٹور میں چھپ گئے

    پاکستان کی سیاسی صورتحال سے فائدہ اٹھانے کیلئے مودی کے دفتر میں خصوصی سیل قائم

    درخواستیں دائر کرکےآپ بھی اپناغصہ ہی نکال رہے ہیں،عدالت کا پی ٹی آئی وکیل سے مکالمہ

    ملک کی بہاروں کو آپس کی لڑائیوں میں خزاں میں تبدیل نہ کریں سیاست میں آج ایک اورکل دوسرا ہوگا

  • ڈالر کی اونچی اڑان جاری،اوپن مارکیٹ میں 202 روپے کا ہو گیا

    ڈالر کی اونچی اڑان جاری،اوپن مارکیٹ میں 202 روپے کا ہو گیا

    انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر ملکی تاریخ میں پہلی بار 201 روپے سے بھی تجاوز کرگئی جبکہ اوپن مارکیٹ ریٹ 202 روپے کی بلند ترین سطح پر آگیا ہے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری دورانئیے میں ایک موقع پر ڈالر کی قدر 45 پیسے کی کمی سے 200.48روپے کی سطح پر بھی آگئی تھی لیکن بعد دوپہر طلب بڑھنے کے سبب ڈالر کے انٹربینک ریٹ مزید 48پیسے کے اضافے سے 201.41روپے کی نئی بلند ترین سطح پر بند ہوئی۔

    اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 20 پیسے کے اضافے سے 202روپے کی بلند سطح پر بند ہوئی۔ ذرائع کے مطابق مارکیٹوں میں یہ افواہیں بھی زیرگردش ہیں کہ آئی ایم ایف حکام جنوری میں طے ہونے والے معاہدے پر عمل درآمد کرنے، بجلی پیٹرول پر سبسڈی ختم کرکے پیٹرول لیوی اور پاور ٹیرف میں اضافے کا مطالبہ کررہے ہیں۔

    رپورٹ مطابق دوحہ میں آئی ایم ایف کے ساتھ جاری مذاکرات سے متعلق کوئی مثبت نتیجہ سامنے نہ آنے، قائم قام گورنر اسٹیٹ بینک کی آئی ایم ایف سے مذاکرات طویل اختیار کرنے اور پروگرام کی بحالی میں تاخیر کے بیان سے ذرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں منگل کو بھی روپیہ دباؤ کا شکار رہا جبکہ ڈالر اتارچڑھاؤ کے بعد اونچی پرواز کرتا رہا۔

    معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ روپیہ پر بڑھتے ہوئے دباؤ، ذرمبادلہ کے ذخائر میں کمی کے رحجان سے ڈیفالٹ رسک بڑھتا جارہا ہے جبکہ عالمی مارکیٹ میں فروخت کیے جانے والے پاکستان کے یورو اور سکوک بانڈز کا شرح منافع بھی بلند سطح پر پہنچ گیا ہے۔ مئی اور جون میں 4.5 ارب ڈالر کے عالمی یوروبانڈز میچور ہونے کی وجہ سے پاکستان کو ادائیگیاں بھی کرنی ہیں۔ انہی عوامل کے سبب ڈالر کی اڑان جاری ہے.

  • نیشنل کالج آف آرٹس میں منشیات کے خلاف  نمائش اور سیمینار

    نیشنل کالج آف آرٹس میں منشیات کے خلاف نمائش اور سیمینار

    نئی نسل کو منشیات سے بچانے اورمنشیات کے خلاف آگاہی کے لئے طلبہ کے بنائے پوسٹر کی نمائش اور اسی حوالے سے خصوصی سیمینارکا انعقاد نیشنل کالج آف آرٹس اور ڈرگ ایڈوائزری ٹریننگ حب کے اشتراک سے کیا گیا۔

    کنسلٹنٹ انسداد منشیات مہم سید ذوالفقار حسین نے بطور مہمان خصوصی شرکاء کو خصوصی لیکچر دیا ۔وائس چانسلر این سی اے پروفیسر ڈاکٹر مرتضیٰ جعفری نےتقریب کی صدارت کی۔ اس موقع پر رجسٹرار بشرہ سعید خان، ڈپٹی رجسٹرار شہزاد تنویر، کوآرڈینیٹر ڈرگ ایڈوائزری سید محسن، وائس چیئرمین عدیل راشد سمیت طلبہ و طالبات کی کثیر تعداد میں شرکت کی۔

    کنسلٹنٹ انسداد منشیات مہم سید ذوالفقار حسین نے کہا کہ ہم نےنیشنل کالج آف آرٹس کو دو سال کے لیے سموک اینڈ ڈرگ فری کیمپس کا سرٹیفیکیٹ جاری کردیا ہے۔نیشنل کالج آف آرٹس کے سموک اینڈ ڈرگ فری کیمپس کے حوالے سے اقدامات قابلِ ستائش ہیں۔

    اس موقع پر ڈاکٹر مرتضیٰ جعفری وائس چانسلر نے کہا کہ ہمارا کام طلبہ کو تعلیم کے ساتھ تربیت دینا ہے اور ان کو ایسا ماحول دیں جس میں ڈرانے والی باتیں کم اور زندگی کے مثبت پہلوں پر باتیں کی جا تی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ منشیات کا مسئلہ ہم سب کے لئے لمہ فکریہ ہے اس موقع پر طلبہ کی بنائی ہوئی منشیات کے خلاف پوسٹر کی نمائش کا افتتاح پروفیسر ڈاکٹر مرتضیٰ جعفری اور کنسلٹنٹ انسداد منشیات مہم سید ذوالفقار حسین نے کیا۔

  • درخواستیں دائر کرکےآپ بھی اپناغصہ ہی نکال رہے ہیں،عدالت کا پی ٹی آئی وکیل سے مکالمہ

    درخواستیں دائر کرکےآپ بھی اپناغصہ ہی نکال رہے ہیں،عدالت کا پی ٹی آئی وکیل سے مکالمہ

    درخواستیں دائر کرکےآپ بھی اپناغصہ ہی نکال رہے ہیں،عدالت کا پی ٹی آئی وکیل سے مکالمہ

    لاہور ہائیکورٹ، لانگ مارچ کے دوران موبائل سگنلز کی بندش، گرفتاریوں پیٹرول کی ممکنہ عدم فراہمی کیخلاف مزید درخواستوں پر سماعت ہوئی

    عدالت نے آئی جی پنجاب، چیف سیکرٹری پنجاب سمیت دیگر سے کل جواب طلب کر لیا لاہور ہائیکورٹ نے پولیس اور انتظامیہ کو غیر قانونی چھاپوں سے روک دیا،عدالت نے حکم دیا کہ رات کی تاریکی میں چھاپے نہ مارے جائیں ۔کسی کو غیر قانونی طور پر ہراساں نہ کیا جاہے ۔

    جسٹس چودھری عبدالعزیز نے انصاف لائرز فورم سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی درخواستگزاروں کی طرف سے اظہر صدیق، انیس ہاشمی ایڈووکیٹس پیش ہوئے، عدالت نے کہا کہ ہم تو شروع سے یہ دیکھ رہے ہیں، کبھی ن لیگ، کبھی پیپلز پارٹی کبھی ٹی ایل پی والے تو کبھی باقی سیاسی پارٹیاں اسلام آباد پر چڑھائی کر دیتی ہیں،میں نہ ٹی وی دیکھتا ہوں نہ مجھے پتا ہے کیا ہو رہا ہے،دوسرے فریق کو سننے کے بعد ہی سارا معاملہ واضح ہوگا،آج ایک اور درخواست پر حکومت سے کل جواب طلب کیا ہے یہ درخواستیں بھی کل سنیں گے،وکیل اظہر صدیق نے کہا کہ کتنے لوگ نظر بند ہیں انکی لسٹ بھی منگوا لیں، جسٹس چوہدری عبدالعزیزنے کہا کہ حکومت کو کل کیلئے نوٹس ہیں آئی جی سمیت دیگر سے بھی جواب طلب کر رکھا ہے، جب ایک درخواست آ چکی ہے تو باقیوں کی ضرورت نہیں ہے،یہ درخواستیں دائر کر کے آپ بھی اپنا غصہ ہی نکال رہے ہیں،

    لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا تھا کہ 25 مئی کو تحریک انصاف حقیقی آزادی مارچ کرنے جا رہی ہے،حکومت کی جانب سے لانگ مارچ کے شرکاء کو روکنے کیلئے غیرقانونی اقدامات کئے جا رہے ہیں، مسلم لیگ ن کی جانب سے لوگوں ہے بنیادی حقوق کو صلب کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں، پی ٹی آئی کے غیرقانونی طور پر گرفتار اور نظر بن کارکنان کو آزاد کرنے کا حکم دیا جائے،لاہور سے لانگ مارچ کے راستے میں کھڑی کی گئی تمام رکاوٹوں کو ہٹانے کا حکم دیا جائے، موبائل سگلنز اور انٹرنیٹ کی بندش سے روکا جائے،مارچ کے راستوں کر بند کرنے کیلئے کنٹینرز کا استعمال روکنے کا حکم دیا جائے،لانگ مارچ کے راستوں میں پیٹرول، ڈیزل کی دستیابی کو یقینی بنانے کا حکم دیا جائے،لانگ مارچ کے شرکاء کیخلاف طاقت کا استعمال کرنے سے روکا جائے، لانگ مارچ کے شرکاء کو تحفظ دینے کیلئے رینجرز اور پولیس کو تعینات کیا جائے، لانگ مارچ کے شرکاء کیخلاف کسی بھی تادیبی کارروائی سے روکا جائے، درخواست کے حتمی فیصلے تک پی ٹی آئی کے کارکنوں کی نظر بندیاں اور گرفتاریاں معطل کی جائیں،

    پرامن احتجاج اور مارچ ہمارا قانونی اور آئینی حق ہے، شاہ محمود قریشی

    ملتان میں پولیس کریک ڈاون ،پی ٹی آئی کے 70 سے زائد کارکنان گرفتار

    پی ٹی آئی کارکنان اور قیادت کے گھروں پرچھاپے،عمران خان کا ردعمل

    ماڈٌل ٹاؤن میں پی ٹی آئی ایکٹیوسٹ کے گھر چھاپہ،دوران فائرنگ پولیس اہلکار شہید

    ’خونی مارچ ہوگا‘ کے اعلانانات کرنے والوں سے حساب لیں گے،وزیر داخلہ

    لال حویلی، پولیس چھاپے کے دوران رکن اسمبلی گرفتاری سے بچنے کیلئے پچھلے گیٹ سے فرار

    لانگ مارچ،متحرک کارکنان کی فہرستیں تھانوں کو مل گئیں

    پولیس پہنچی تو میاں محمود الرشید گرفتاری کے ڈر سے سٹور میں چھپ گئے

    پاکستان کی سیاسی صورتحال سے فائدہ اٹھانے کیلئے مودی کے دفتر میں خصوصی سیل قائم