Baaghi TV

Category: لاہور

  • لاہور قلندرز کا شاہین شاہ آفریدی کے والد کے نام پر اسکالرشپ دینےکا اعلان

    لاہور قلندرز کا شاہین شاہ آفریدی کے والد کے نام پر اسکالرشپ دینےکا اعلان

    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم لاہور قلندرز نے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کے والد کے نام پر اسکالرشپ دینےکا اعلان کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : لاہور قلندرز کے سی ای او عاطف رانا ک اکہنا ہےکہ پانچ نوجوانوں کو ایازخان آفریدی اسکالر شپ دی جائےگی پلیئرز ڈویلپمنٹ پروگرام میں دس ہزار سے زائد نوجوان ٹرائلز دینے آئے، جن میں سے 22 کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا، ان نوجوان کھلاڑیوں کو ایک سال میں تیار کریں گے۔

    لاہور قلندرز کےکپتان شاہین آفریدی کا کہنا ہےکہ لاہور قلندرز نے اعتماد کیا ،کوشش ہے کارکردگی کا تسلسل قائم رکھیں ۔

    شاہین شاہ آفریدی کی سوشل میڈیا پر وائرل تصویر پر دلچسپ تبصرے

    ہیڈ کوچ عاقب جاوید کا کہنا ہےکہ بڑے شہروں میں گراؤنڈز کم ہوگئے ہیں، اس مرتبہ دور دراز علاقوں سے زیادہ ٹیلنٹ ملا ہے،کے پی اور فاٹا کے دور دراز علاقوں سے پلیئرز مل رہے۔

    آئی سی سی کی طرف سے کرکٹر آف دی ائیر کا ایوارڈ جیتنے والے شاہین شاہ آفریدیاہور قلندر کی پریس کانفرنس میں صحافیوں کیساتھ دلچسپ مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر آسٹریلیا کیخلاف سیمی فائنل میں تین چھکوں والا اوور یاد ہے تو بھارت کیخلاف پہلا اوور یاد نہیں کیا میرا بھارت کیخلاف اوور بھی یاد رکھناچاہیے، سیمی فائنل اوور ہی کیوں یاد رہتا ہے۔

    شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ بابر اعظم کی قیادت میں قومی ٹیم گزشتہ سال بہت اچھا کھیلی اور اب بھی بابر کی ورلڈ کپ میں بھر پور مدد کی جائے گی تاکہ پاکستان ٹیم کامیابی حاصل کرسکے۔

    کرکٹر عمر اکمل فکسنگ کیس ، ڈیڈ لائن میں ایک بار پھر توسیع

    کرکٹر نے کہا کہ کاؤنٹی کرکٹ میں کھیلنے سے تجربہ حاصل ہوا اور پاکستان ٹیم اب ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز کی تیاریوں میں مصروف ہیں کپتانی کے سوال پر شاہین آفریدی نے کہاکہ اگر سن دو ہزار تیس، چالیس تک کپتانی ملی تو میرے لیے اعزاز ہوگا۔

    والد کے نام سے لاہور قلندر کی جانب سے شروع کی گئی نوجوان کرکٹرز کی ا سکالرشپ کی تعارفی پریس کانفرنس میں سن گلاسز، آئی فون واچ اور نئے ہیئر سٹائل سے شاہین شاہ آفریدی پریس کانفرنس میں نظر آئے نیا ہیئرا سٹائل لگ رہا ہے، کس کو کاپی کیا، اس سوال کے جواب میں شاہین شاہ آفریدی نے مسکراتے ہوئے کہا، اگر نہیں پسند تو اگلی بار گنجا ہوکر آؤنگا سر۔

    ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے لیے 16 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان

  • بھارت روس سے کتنا تیل لے رہا؟ تحریک انصاف کے پروپیگنڈے کی حقیقت سامنے آ گئی

    بھارت روس سے کتنا تیل لے رہا؟ تحریک انصاف کے پروپیگنڈے کی حقیقت سامنے آ گئی

    بھارت روس سے کتنا تیل لے رہا؟ تحریک انصاف کے پروپیگنڈے کی حقیقت سامنے آ گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کا ایک اور جھوٹ پکڑا گیا

    تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی حکومت جانے لگی تو انہوں نے بھارت کی تعریفیں کیں اور کہا کہ بھارت کی خارجہ پالیسی آزاد ہے، اب بھارت میں تیل کی قیمتیں کم ہوئیں تو عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک بار پھر ٹویٹ کی اور کہا کہ بھارت امریکا کے دباؤ کو برقرار رکھتے ہوئے روس سے کم قیمت میں تیل خرید رہا ہے اور اپنے عوام کو ریلیف فراہم کر رہا ہے یہی وہ مقصد تھا جسے حکومت آزاد خارجہ پالیسی کی مدد سے حاصل کرنے کی کوشش کر رہی تھی،

    بھارت میں تیل کی قیمتیں دس روپے کم ہوئیں، عمران خان نے ٹویٹ کر دی اور اسے روس سے تیل خریدنے کی بنیاد قرار دے دیا، حالانکہ حقیقات اس کے برعکس ہے ،تحریک انصاف بھارت کے حوالے سے جھوٹا اور منفی پروپیگنڈا کرتی رہی کہ بھارت اپنے ملک کی زیادہ تر تیل کی کھپت روس سے پوری کرتا ہے اور بھارت روس سے تیل برآمد کرنے والا بڑاملک ہے. باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت اپنے سالانہ تیل کی کھپت پوری کرنے کیلئے 1537ملین بیرل تیل برآمد کرتا ہے اور روس سے صرف 16 ملین بیرل تیل برآمد کرتا ہے جو سالانہ کھپت کا صرف ایک فیصد بنتاہے. پی ٹی آئی کے جھوٹوں کی داستان میں ایک اور باب کا اضافہ ہو گیا ہے،اور پی ٹی آئی کا جھوٹ بھی منظر عام پر آگیا.

    شیریں مزاری کے خود کش حملے،کرتوت بے نقاب، اصل چہرہ سامنے آ گیا

    اداروں کے خلاف بیانات سے گریز کرنا چاہیے۔جلیل احمد شرقپوری

    عمران خان نے کل اداروں کے خلاف زہر اگلا ہے،وزیراعظم

    عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

    خدارا ملک کا سوچیں،مجھے فخر ہے میں ایک شہید کا باپ ہوں،ظفر حسین شاہ

    ایک بیٹا شہید،خواہش ہے دوسرے کو بھی اللہ شہادت دے،پاک فوج کے شہید جوانوں کے والدین کے تاثرات

    شہادت سے سات ماہ پہلے بیٹے کی شاد ی کی تھی،والدہ کیپٹن محمد صبیح ابرار شہید

    وادی تیراہ میں ضلعی انتظامیہ اور سیکیورٹی فورسز کے باہمی اشتراک سے "باغ امن میلہ” کا انعقاد

     

    باعی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق رواں سال جنوری اور فروری میں بھارت نے روس سے تیل برآمد نہیں کیا. جبکہ مارچ، ایریل، مئی اور جون میں بھارت نے روس سے 26ملین بیرل تیل برآمد کیا،رپورٹ کے مطابق بھارت سب سے زیادہ تیل عراق سے برآمد کرتا ہے، بھارت نے اپریل 2021سےجنوری 2022 تک سب سے زیادہ تیل عراق سے برآمد کیا، عراق بعد کے بھارت نے سعودی عرب، متخفہ عرب امارت سے تیل برآمد کیا جبکہ سب سے کم شرح میں تیل روس، برازیل، سے برآمد کیا.

    بھارت میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے حوالہ سے معروف ماہر معاشیات اور دہلی میں قائم جواہر لعل نہرو یونیورسٹی کے سابق استاد پروفیسر ارون کمار نے برطانوی خبر رساں ادارے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انڈیا روس سے بہت کم مقدار میں تیل لیتا ہےانڈیا روس سے ایک یا دو دن کی کھپت کے لائق ہی تیل خریدتا ہے اس لیے حالیہ تیل کی قیمت میں کمی کی بنیاد روس سے خریدا جانے والا سستا تیل نہیں ہو سکتا

     

  • بزدار حکومت کے دور میں ہزاروں تبادلوں کا انکشاف

    بزدار حکومت کے دور میں ہزاروں تبادلوں کا انکشاف

    سابق وزیراعلی پیجاب عثمان بزدار کی زیر قیادت پی ٹی آئی کی حکومت نے ساڑھے تین سال کے دوران سیکریٹریٹ اور فیلڈ لیول کے 421،عہدوں پر 3000 سے زائد افسران کو تبدیل کیا جو عہدوں کی معیاد کی پالیسی کے ساتھ سپریم کورٹ کے فیصلے کی بھی خلاف ورزی ہے۔

    گزشتہ حکومت کے ناقص طرز حکمرانی کی وجہ سے صوبے میں کوئی افسر اپنے عہدے کی معیاد مکمل کر نہیں کر پایا اور جن لوگوں کو حکمرانوں کی مرضی و منشاء سے تبدیل کیا جاتا رہا انہیں فائل میں کوئی وجہ تحریر کیے بغیر ہی ہٹا دیا گیا۔

    اس معاملے پر کوئی از خود نوٹس لیا گیا نہ ہی خلاف ورزی کرنے والوں کو کوئی سزا بھی نہیں ملی ،تقریباً تمام تبادلے معیاد مکمل ہوئے بغیر ہی کیے گئے اور یہ سپریم کورٹ کے انیتا تراب کیس میں سنائے گئے فیصلے کی واضح خلاف ورزی تھی۔

    عدالتی فیصلے میں حکومت کو پابند کیا گیا تھا کہ کسی بھی افسر کو معیاد مکمل ہونے سے قبل ہٹایا نہیں جا سکتا۔ سپریم کورٹ نے واضح طور پر رہنما اصول طے کر دیے تھے تاکہ افسران کے عہدوں کی معیاد کو تحفظ مل سکے لیکن بزدار حکومت نے صوبائی انتظامیہ اور پولیس افسران کو ہفتوں میں تبدیل کیا جاتا رہا۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے عثمان بزردار کی حکومت نے تقریباً 1 ہزار سے زائد سیکریٹریز، ڈائریکٹر جنرلز، کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز کو تبدیل کیا۔سب سے زیادہ تبدیلیاں محکمہ پولیس میں کی گئیں. 1900 کے قریب سینئر پولیس افسران بشمول ڈی آئی جیز، ریجنل پولیس افسران، سٹی پولیس افسران، ڈی پی اوز اور ایس ڈی پی اوز کا تبادلہ کیا گیا۔ریکارڈ کے مطابق تقریباً 306 ڈی آئی جیز، ریجنل پولیس افسران، سٹی پولیس افسران، ڈی پی اوزکو اور 1600سے زائد ایس ڈی پی اوز کوتبدیل کیا گیا۔

    زرائع کے مطابق سب سے زیادہ ٹرانسفر پوسٹنگز چار اضلاع میں کی گئیں جن میں لاہور، گجرانوالہ، پاک پتن اور ڈیرہ غازی خان شامل ہیں۔ عثمان بزدار کی حکومت میں پنجاب میں پانچ چیف سیکریٹریز اور سات آئی جی پولیس تبدیل کیے گئے۔ ایسا پہلے کبھی کسی حکومت میں نہیں کیا گیا.ساڑھے تین سال کی مدت میں بزدار حکومت نے 40 صوبائی محکموں کے 216 سیکریٹریز تبدیل کیے۔

    ذرائع کے مطابق اسکول ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ میں 10 سیکریٹریز تبدیل کیے گئے جبکہ ہائر ایجوکیشن اور ٹرانسپورٹ ڈپارٹمنٹ میں 9 سیکریٹریز تبدیل کیے گئے۔ مینجمنٹ اور پروفیشنل ڈویلپمنٹ ڈپارٹمنٹ، ایریگیشن ڈپارٹمنٹ، فاریسٹری، وائلڈ لائف اور فشریز ڈپارٹمنٹ، محکمہ اوقاف اور مذہبی امور میں سے ہر ایک میں 8 سیکریٹریز تبدیل کیے گئے۔ کسی بھی وزارت میں کم سے کم تبدیل ہونے والے سیکریٹریز کی تعداد 3 ہے۔

    عثمان بزدار کی حکومت نے صوبے کی 9 ڈویژنوں میں 57 کمشنرز کا تبادلہ کیا۔ لاہور، گجرانوالہ، ڈیرہ غازی خان اور ساہیوال میں سب سے زیادہ مرتبہ کمشنرز کا تبادلہ کیا گیا۔ ان ڈویژنوں میں سے ہر ایک میں سات کمشنرز کو تبدیل کیا گیا۔ بہاولپور ڈویژن میں چار کمشنرز تبدیل ہوئے۔ صوبے کے 36 اضلاع میں بزدار حکومت نے ساڑھے تین سال میں 198 ڈپٹی کمشنرز تبدیل کیے۔ ڈیرہ غازی خان اور گجرانوالہ دو ایسے اضلاع ہیں جہاں سب سے زیادہ ڈی سیز تبدیل ہوئے۔ ہر ایک ضلع میں 8 ڈپٹی کمشنرز تبدیل ہوئے۔

    ایسی بھی کچھ مثالیں ہیں جہاں دو ماہ میں ہی ڈی سی کا تبادلہ کر دیا گیا، گجرانوالہ میں منظور حسین کو ڈی سی لگائے جانے کے بعد انہیں 58دن میں تبدیل کر دیا گیا۔ڈی جی خان اور پاک پتن میں بھی کچھ ڈی سیز تین ماہ میں تبدیل کر دیے گئے جن میں ڈی جی خان سے وقاص راشد کو تین ماہ میں جبکہ پاک پتن سے نعمان یوسف کو تین ماہ میں تبدیل کر دیا گیا۔

    محکمہ پولیس کے اعلیٰ عہدوں پر فائز افسروں کے بھی بزدار حکومت نے 306 تبادلے کیے جن میں ڈی آئی جیز، آر پی اوز، سی پی اوز اور ڈی پی اوز کو پنجاب کے تمام اضلاع میں تبدیل کیا جاتا رہا۔ صوبائی حکومت نے 10 ڈی آئی جی آپریشنز اور 11 ایس ایس پی آپریشنز کو لاہور سے تبدیل کیا۔

    لاہورکے بعد پاک پتن وہ ضلع ہے جہاں سب سے زیادہ 9 ڈی پی اوز کو بزردار حکومت میں تبدیل کیا گیا۔ گجرانوالہ میں سب سے زیادہ 8 آر پی اوزکو تبدیل کیا گیا۔

    پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت نے 47 ڈائریکٹوریٹس میں 203ڈی جیز کو تبدیل کیا۔
    اوسطاً ہر ڈائریکٹوریٹ میں بزدار حکومت کے دوران 4ڈائریکٹر جنرلز کا تبادلہ ہوا۔ سب سے زیادہ تبادلے ڈائریکٹوریٹ جنرل اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ میں ہوئے جہاں 8 ڈی جیز تبدیل ہوئے۔ مذہبی امور اور اوقاف ڈائریکٹوریٹ اور پروٹوکول ڈائریکٹوریٹس میں کم سے کم تبادلے ہوئے جہاں صرف ایک ایک ڈی جی نے کام کیا۔

    عثمان بزدار نے 426 ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز (اے ڈی سیز) کو تبدیل کیا جن میں صوبے کے 36 اضلاع کے 114 اے ڈی سیز (جنرل)، 28اے ڈی سیز (ہیڈکوارٹرز)، 85 اے ڈی سیز (ایف اینڈ پی) اور 199 اے ڈی سیز (ریونیو) شامل ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق سیکریٹری ایگریکلچر ڈپارٹمنٹ میں کیپٹن (ر) محمد محمود، ڈاکٹر واصف خورشید، اسد رحمان گیلانی۔ سیکریٹری اوقاف اور مذہبی امور میں اعجاز احمد، ذوالفقار احمد گھمن، گلزار حسین شاہ، ارشاد احمد، زاہد سلیم گوندل، راجہ خرم شہزاد عمر، نبیل جاوید، جواد اکرم۔ سیکریٹری پنجاب کو آپریٹیوز ڈپارٹمنٹ میں خالد محمود رامے، منصور قادر، احمد رضا سرور، فواد ہاشم ربانیکو تبدیل کیا گیا.

    سیکریٹری کمیونیکیشن اینڈ ورکس ڈپارٹمنٹ میں محمد شہریار سلطان، طاہر خورشید، کیپٹن (ر) اسد اللہ خان۔ سیکریٹری ہائر ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ میں خالد سلیم، سارہ سعید، کیپٹن (ر) محمد محمود، مومن آغا، راحیل احمد صدیقی، ذوالفقار احمد گھمن، ارم بخاری، ندیم محبوب، سید جاوید اقبال بخاری جبکہ سیکریٹری اسکول ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کے عہدے پر ڈاکٹر اللہ بخش ملک، امبرین رضا، عمران سکندر بلوچ، ظفر اقبال، کیپٹن (ر) محمد محمود، ارم بخاری، محمد شہریار سلطان، سارہ اسلم، غلام فرید، عمران سکندر بلوچ کو تبدیل کیا گیا.

    سیکریٹری ماحولیاتی تحفظ ڈپارٹمنٹ ظفر نصر اللہ خان، اسد رحمان گیلانی، سلمان اعجاز، صائمہ سعید، زاہد حسین، سید مبشر حسین۔ سیکریٹری آئی اینڈ سی ایس اینڈ جی اے ڈی محمد مسعود مختار، وقاص علی محمود، وجیہہ اللہ کنڈی، محمد مسعود مختار، وجیہہ اللہ کنڈی، احسان بھٹہ، زید بن مقصودکوتبدیل کیا گیا. اسی طر ح سیکریٹری فنانس ڈپارٹمنٹ حامد یعقوب شیخ، راحیل احمد صدیقی، محمد عبداللہ خان سنبل، فلائٹ لیفٹیننٹ (ر) افتخار ساہو، افتخار امجد۔ سیکریٹری فوڈ ڈپارٹمنٹ شوکت علی، نسیم صادق، ظفر نصر اللہ خان، وقاص علی محمود، اسد رحمان گیلانی، محمد شہریار سلطان، علی سرفراز حسین کو تبدیل کر دیا گیا

  • نوازشریف  حکومت کی مدت پوری کرنے پر مان گئے،قانون شکنی پر گرفتاریوں کا فیصلہ

    نوازشریف حکومت کی مدت پوری کرنے پر مان گئے،قانون شکنی پر گرفتاریوں کا فیصلہ

    وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس منعقد ہوا،اجلاس میں ملک کی موجودہ صورتحال کے تناظر میں اہم فیصلے لئے گئے. اجلاس وزیراعظم شیہباز شریف کی رہائشگاہ میں منعقد ہوا، ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف بھی اجلاس میں ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے،مریم نواز اور وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز،وفاقی وزیرداخلہ رانا ثناءاللہ اور احسن اقبال سمیت دیگر رہنما وں نے بھی اجلاس میں شرکت کی.

    زرائع کے مطابق اجلاس میں عمران خان کے آزادی مارچ سمیت آئی ایم ایف مذاکرات اور حکومت کےمستقبل پر غور کیا گیا اور پارٹی کے قائد نوز شریف کو اتحادی جماعتوں کے ساتھ ہونے واکی مشاورت پر اعتماد میں لیا گیا جس پر مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے حکومت سے فوری طور پر الگ نہ ہونے کے فیصلے کی توثیق کردی ہے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں آئی ایم ایف سے ہونے والے مذاکرات پر مشاورت کی گئی۔ اجلاس میں نواز شریف نے مشورہ دیا کہ اگر آئی ایم ایف سے عوامی ریلیف پیکیج نہیں ملتا تو بڑے فیصلے کیے جائیں، پچھلی حکومت کا ملبہ ہم کیوں اپنے سرلیں۔

    نواز شریف نے ہدایت دی کہ ملک کو انتشار کرنے والوں کے رحم و کرم نہ چھوڑا جائے، لانگ مارچ کا شور آئی ایم ایف سے مذاکرات کو متاثر کرنے لیے مچایا گیا، لانگ مارچ کے خلاف حکمت عملی پر اتحادیوں کو مکمل اعتماد میں لیا جائے اور ہر فیصلے میں آصف زرداری کو ساتھ رکھا جائے۔

    ذرائع کے مطابق لاہور میں منعقد ہونے والے پاکستان مسلم لیگ ن کے مشاورتی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے کسی غیر آئینی مطالبے کو قبول نہیں کیا جائے گا۔ حکومت اور اتحادیوں کے فیصلے سے اہم شخصیت کو آگاہ کردیا گیا اور طے پایا کہ حکومت کے خلاف محاذ آرائی کو سختی سے ساتھ نمٹا جائے گا۔ذرائع کے مطابق اتحادی حکومت قانون ہاتھ میں لینے والوں کو گرفتار کرے گی۔

    نواز شریف نے دوران اجلاس کہا کہ قوم کو انتشار پیدا کرنے والوں پر نہیں چھوڑا جاسکتا ہے۔انہوں نے وفاقی وزیر داخلہ کو مخاطب کرتے ہوئے ہدایت دی کہ رانا صاحب! آپ امن و امان کی صورتحال کنٹرول کرنے کے لیے تیار رہیں۔زرائع کے مطابق پنجاب کی جیلوں کو صاف کروانے اور سیاسی شخصیات کو الگ سیل میں رکھنے کی ہدایت بھی دی گئی۔

    نواز شریف نے کہا کہ انتخابی اصلاحات کا بل جلد تیار کرکے اسے قومی اسمبلی سے پاس کرایا جائے، نئے چیئرمین نیب کی تعیناتی کے لیے فوری اپوزیشن لیڈر سے مشاورت کا آغاز کیا جائے۔ ذرائع کے مطابق شہباز شریف اور حمزہ شہباز نے اجلاس کے شرکا کو پنجاب میں نمبر گیم کے حوالے سے آگاہ کیا۔ شرکا نے پنجاب کے بڑے شہروں میں مزید جلسے کرنے کا فیصلہ بھی کیا۔

    زرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ پی ٹٰی آئی کا مارچ پر امن ہوا تو حکومت اس میں رکاوٹ نہیں ڈالے گی. اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا ہے کہ اگر تحریک انصاف قانونی حدود میں رہتے ہوئے لانگ مارچ کرتی ہے تو کسی قسم کی رکاوٹ کھڑی نہیں کی جائے گی۔

    تاہم ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ اگر تحریک انصاف نے امن و امان کی صورت حال خراب کرنے کی کوشش کی تو پھر قانونی طریقے سے نمٹا جائے گا۔ اجلاس میں پی ٹی آئی کو کشمیر ہائی وے تک محدود کرنے پر بھی اتفاق کیا گیاہے.

    صورتحال سے نمٹنے کے لیے وزیراعظم شہباز شریف نے وزارت داخلہ سے پلان بھی طلب کرلیا، جبکہ اس حوالے سے کل وفاقی کابینہ کا اجلاس بھی بلائے جانے کا مکان ہے

    وزارت داخلہ کی رپورٹ کی روشنی میں وفاقی کابینہ اہم فیصلوں کی منظوری دے گی ، اجلاس میں پنجاب پولیس ،ایف سی اور رینجرز کی خدمات حاصل کرنے سے متعلق بھی فیصلہ کیا جائے گا۔

    اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اتحادی جماعتون کو آج کے اجلاس میں کئے گئے فیصلوں کے حوالے سے اعتماد میں لیا جائے گا. اجلاس میں اس بات کو بھی یقینی بنانے پر اتفاق کیا گیا کہ موجودہ حالات میں عوام کو ریلیف دینے کی ہر ممکن کوشش کی جائے.

    یاد رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے 25 مئی کو اسلام آباد لانگ مارچ کا اعلان کر رکھا ہے اور ان کا مطالبہ ہے کہ حکومت کو ختم کر کے ملک میں فوری شفاف انتخابات کروائے جائیں۔جبکہ دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے عمران خان کے حقیقی آزادی مارچ کےحوالے سے کہا تھا کہ عمران نیازی خانہ جنگی چاہتا ہے تو یہ اس کی بڑی بھول ہے،عوام گریبان پکڑیں گے،معاف نہیں کریں گے۔

  • قومی انسداد پولیو مہم کا افتتاح،مہم 27 مئی تک جاری رہے گی

    قومی انسداد پولیو مہم کا افتتاح،مہم 27 مئی تک جاری رہے گی

    قومی انسداد پولیو مہم کا افتتاح کر دیا گیا ،مہم 23تا27مئی تک جاری رہے گی.
    رکن پنجاب اسمبلی خواجہ عمران نذیرنے جی اوآرون لاہور کی ملحقہ آبادی شاہ شمس میں معصوم بچوں کو پولیوکے حفاظتی قطرے پلاکرپانچ روزہ انسدادی مہم کا افتتاح کردیا۔اس موقع پر سیدہ رملہ اورسی او لاہورڈاکٹرفیصل موجودتھے۔

    خواجہ عمران نذیرنے معصوم بچوں کو پولیوسے بچاؤ کے قطرے پلاکرتحائف بھی تقسیم کئے۔ سی اولاہورڈاکٹرفیصل نے خواجہ عمران نذیرکو پانچ روزہ انسدادی پولیومہم کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔کمشنر لاہورکیپٹن(ر)محمد عثمان یونس اور سپیشل سیکرٹری صالحہ سعید نے محکمہ پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ کئیرمیں معصوم بچوں کو پولیوسے بچاؤکے حفاظتی قطرے پلائے۔

    رکن پنجاب اسمبلی خواجہ عمران نذیر نے انسداد پولیو مہم کے افتتاح کے موقع پراظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ قومی انسدادپولیومہم 23تا27مئی تک جاری رہے گی۔ پنجاب بھرمیں 2کروڑ2لاکھ سے زائد بچوں کو پولیوسے بچاؤ کے حفاظتی قطرے پلانے کا ہدف حاصل کیاجائے گا۔ صوبہ بھرمیں انسدادپولیومہم کا بھرپورآغازکردیاگیاہے۔ پنجاب کی طرح پاکستان کوبھی پولیوفری بنائیں گے۔ پنجاب کے دوردرازعلاقہ جات میں معصوم بچوں کو پولیوسے بچاؤ کے حفاطتی قطرے لازمی پلائیں گے۔

    خواجہ عمران نذیرنے کہا کہ انسدادپولیومہم کے دوران شہرلاہورکے 20لاکھ معصوم بچوں کو حفاظتی قطرے پلاکرمحفوظ بنایاجائے گا۔ والدین اپنے بچوں کو پولیو کے حفاظتی قطرے پلاکرہمیشہ کی معذوری سے بچانے کیلئے بنیادی کرداراداکریں۔ وزیراعلی پنجاب حمزہ شہبازکی ہدایت پر پنجاب انسداد پولیومہم کی خودنگرانی کررہے ہیں۔

    کمشنر لاہور کیپٹن ر محمد عثمان نے محکمہ پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ میں بچوں کو پولیو قطرے پلائے،لاہور میں جاری پولیو مہم میں شہر کے 20لاکھ بچےپولیو وائرس سے محفوظ ہونگے۔

    کمشنر لاہور کیپٹن(ر)محمد عثمان یونس کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ لاہور کا واحد ہدف ہے کہ کوئی بچہ پولیو قطرے پینے سے نہ رہ جائے۔ انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ معززین علاقہ انسداد پولیو قومی مہم میں پولیو ٹیموں سے مکمل تعاون کریں۔ پولیو ویکسین کی سپلائی چین کو بین الاقوامی معیار پر یقینی بنایا گیا ہے۔

    کمشنر لاہورنے مذید کہا کہ شہر کی تمام 169یونین کونسلز میں انسدادِپولیو ٹیمیں گھر گھر دستک دے رہی ہیں جبکہ شہر کی تمام یونین کونسلز میں پولیو پر مامور ٹیموں کو سکیورٹی کور دیا جارہا ہے۔ پولیوٹیمیں محلوں۔کچی آبادیوں ۔جھونپڑیوں۔بس اڈوں تک بھی پہنچ رہی ہیں۔ پولیو عمر بھر کی معزوری ہے۔ہم اپنی اولادوں کو محفوظ بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔ اگر ایک بچہ بھی پولیو قطرے پینے سے رہ گیا تو یہ ہم سب کی ناکامی شمار ہوگا۔

  • پنجاب حکومت نے نئے بجٹ کی تیاری شروع کر دی،عوام کو ریلیف دینے کی ہدایت

    پنجاب حکومت نے نئے بجٹ کی تیاری شروع کر دی،عوام کو ریلیف دینے کی ہدایت

    پنجاب حکومت نے بجٹ کی تیاری شروع کر دی، وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز کی زیر صدارت اجلاس منعقد کیا گیا جس میں نئے مالی سال کے بجٹ اور سالانہ ترقیاتی پروگرام کے خدوخال کا جائزہ لیا گیا

    اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہبازنے ہدایت کی کہ نئے بجٹ میں عام آدمی کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں دینے پر فوکس کیا جائے تاکہ کم وسیلہ طبقات کو زیادہ سے زیادہ ریلیف مل سکے.

    حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ نیا بجٹ حقیقی معنوں میں غریب پرور ہونا چاہیے،عام آدمی پر کسی قسم کا بوجھ نہیں ڈالا جائے گا،وزیر اعلی نے ہدایت کی کہ آوٹ آف باکس اقدامات کرکے عام آدمی کی مشکلات کو کم سے کم کرنے کے اقدامات تجویز کئے جائیں۔

    اجلاس کے دوران وزیر اعلی حمزہ شہباز نے جنوبی پنجاب کے لئے فنڈز بڑھانے کی بھی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی پنجاب کے عوام کی فلاح وبہبود کیلئے زیادہ سے زیادہ وسائل مختص کئے جائیں۔وزیر اعلی حمزہ شہباز نے نئے مالی سال کے بجٹ اور ترقیاتی پروگرام کی تجاویز کو جلد حتمی شکل دینے کی ہدایت کی. اجلاس کے دوران منتخب نمائندوں اور اقتصادی ماہرین پر مشتمل اعلی سطح کی کمیٹی تشکیل دیئے کی بھی ہدایت کی گئی ،کمیٹی حتمی سفارشات وزیر اعلی حمزہ شہباز کو پیش کرے گی

    اجلاس میں اراکین پنجاب اسمبلی عبدالعلیم خان، سردار اویس لغاری، میاں مجتبی شجاع الرحمن ، خواجہ عمران نذیر، ذیشان رفیق، مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ، چیرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ، پرنسپل سیکرٹری وزیر اعلی اور متعلقہ حکام نے شرکت کی.

  • چلاس میں مئی میں برفباری ،موسم سرد،سیاح پھنس گئے

    چلاس میں مئی میں برفباری ،موسم سرد،سیاح پھنس گئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایک طرف ملک بھر میں گرمی کی سخت لہر ، ہیٹ ویو مسلسل آ رہے ہیں دوسری جانب چلاس میں مئی میں برفباری ہوئی ہے جس کی وجہ سے وہاں کا موسم سرد ہو گیا ہے

    برفباری کے نتیجے میں سیاحوں کی متعدد گاڑیاں پھنس گئی ہیںَ اے ڈی ڈی ایم اے بھی مشنری کے ساتھ موقع پر پہنچ گئے، صورت حال معمول پر آنے تک بابو سر ٹاپ کی جانب آمد و رفت کل دن تک بند رہے گی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ برف باری رک چکی ہے، ریسکیو ٹیموں نے 15 گاڑیوں کو ریسکیو کرلیا 8 مزید گاڑیوں کو ریسکیو کیا جارہا ہے،

    چیف سیکرٹری گلگت بلتستان نے بتایا کہ قراقرم ہائی وے ٹریفک کے لیے کھلی ہے، بابو سر ٹاپ سے چلاس جاتے ہوئے برف باری کے باعث پھنسی سیاحوں کی مجموعی طور پر 40 گاڑیوں کو باحفاظف نکال لیا گیا ہے

    نانگا پربت اور اس کے بیس کیمپ میں بھی برفباری ہوئی۔ بابوسر ناران نیشنل ہائی وے کو عارضی طور پر ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا ہے، اس طرف سفر کرنے والے پہلے معلومات لیں پھر اس حساب سے سفر کریں،

    دوسری جانب کئی شہروں میں گزشتہ شب بارش ہوئی ہے،لاہور میں ہلکی بوندا باندی ہوئی، گرمی کا زور ٹوٹ چکا ہے، ۔ فیصل آباد، فاروق آباد، احمدپورسیال، ننکانہ، جڑانوالہ، صفدرآباد، لالیاں، چنیوٹ اور ہری پور میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی وزیرآباد، پھالیہ، کامونکی، کھاریاں ، سانگلہ ہل اور شیخوپورہ میں بھی باران رحمت ہوئی۔

    بلوچستان کے مختلف اضلاع میں شدید آندھی آئی، جس کی وجہ سے نظام زندگی متاثر ہوا ،پنجگور، چمن، خضدار سمیت مختلف علاقوں میں حدِ نگاہ صفر ہو گئی کئی علاقوں میں ہائی ٹرانسمیشن لائن کے تاریں گر گئیں۔ سرحدی علاقوں میں نظامِ زندگی مفلوج ہو گیا۔ طوفان کی زد میں آنے والے اضلاع میں ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا۔

  • شہبازشریف سے آصف زرداری کی ملاقات، اہم معاملات پر مشاورت

    شہبازشریف سے آصف زرداری کی ملاقات، اہم معاملات پر مشاورت

    وزیراعظم شہبازشریف سے سابق صدر آصف زرداری نے ملاقات کی۔

    باغی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور آصف علی زرداری کی مابین ماڈل ٹاؤن لاہور میں ملاقات ہوئی، جس میں ملکی سیایسی صورتحال سمیت اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں وفاقی وزراء رانا ثنااللہ، سردار ایاز صادق، مفتاح اسماعیل، احسن اقبال سمیت اہم رہنما موجود تھے جبکہ پیپلزپارٹی کی جانب سے مسز رخسانہ، سلیم مانڈوی والا، جلال فاروق، جمیل احمد اور لیاقت علی شامل تھے۔

    ذرائع نے بتایا کہ دونوں رہنماﺅں کی ملاقات دیر تک جاری رہی، جب کہ 24 گھنٹے میں وزیراعظم کی آصف علی زرداری اور مولانا فضل الرحمن سے دو ملاقاتیں ہوچکی ہیں۔

    ذرائع کے مطابق ملاقاتوں میں مخلوط حکومت کے قیام کے بعد درپیش چیلنجز پر تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا، وزیراعظم شہبازشریف کےساتھ بھی معاملے پر طویل مشاورت کی گئی، ملکی معیشت کو بہتر بنانے، بجٹ کی تیاری، آئی ایم ایف سے مذاکرات پر بھی مشاورت ہوئی، ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کےلئے قومی سلامتی کمیٹی اور گرینڈ نیشنل ڈائیلاگ کی تجاویز بھی زیر غور ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی طرف سے آنے والے ہفتے میں اہم ترین مشاورت شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے حکومت اور اتحادیوں کی مسلسل مشاورت جاری ہے، قومی سلامتی کمیٹی اجلاس، گرینڈ ڈائیلاگ کی تجویز پر حکومت نے سنجیدگی سے غور شروع کردیا ہے، اور سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے متوقع لانگ مارچ اور اس کے اثرات کا بھی جائزہ لیا جارہاہے، سپریم کورٹ اور الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد کی صورتحال پر بھی مسلسل مشاورت کی جارہی ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں تمام اسٹیک ہولڈرز کو مدعو کرنے کی تجویز پر بھی غور کررہے ہیں، آئندہ ہفتے انتخابی اصلاحات، نیب اصلاحات سمیت دیگر کاموں میں تیزی لانے پر بھی مشاورت کی جارہی ہے، اکتوبر میں انتخابات ہوسکتے ہیں یا نہیں، مردم شماری میں کتنا وقت درکار ؟ ان تمام امور پر آئندہ ہفتے حتمی مشاورت ہوگی، گرینڈ ڈائیلاگ میں پی ٹی آئی سمیت اپوزیشن، تمام طبقات ، سٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت کی تجویز پر حتمی فیصلہ ہوگا۔

  • حمزہ شہباز نے شیریں مزاری کی رہائی کا حکم دے دیا

    حمزہ شہباز نے شیریں مزاری کی رہائی کا حکم دے دیا

    وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز نے شیریں مزاری کی رہائی کا حکم دے دیا،

    وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری کی رہائی کا حکم دے دیا۔ حمزہ شہباز کا کہنا تھاکہ شیریں مزاری بطور خاتون قابل احترام ہیں، ان کی رہائی کا حکم دے دیا۔

    وزیراعلی کا کہنا تھاکہ کسی بھی خاتون کی گرفتاری معاشرتی اقدار سے مطابقت نہیں رکھتی۔
    انہوں نے ہدایت کی کہ شیریں مزاری کوگرفتارکرنے والے اینٹی کرپشن عملےکیخلاف تحقیقات ہونی چاہیئیں۔

    ان کا کہنا تھاکہ تفتیش اورتحقیقات میں گرفتاری ناگزیرہے تو قانون اپنا راستہ خود بنالے گا، شیریں مزاری کی گرفتاری کے عمل سے اتفاق نہیں کرتا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھاکہ مسلم لیگ ن بحیثیت سیاسی جماعت خواتین کے احترام پریقین رکھتی ہے۔

    ان کا کہنا تھاکہ مریم نواز کے بارے میں بیہودہ زبان کی مذمت کرتےہیں مگر انتقام ہماراشیوہ نہیں۔ ان کا کہنا تھاکہ راولپنڈی پولیس کو ہدایت کی شیریں مزاری کو اینٹی کرپشن کی تحویل سے چھڑاکر رہا کیا جائے۔

    یاد رہے کہ تحریک انصاف کی رہنما و سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کو اینٹی کرپشن کے اہلکاروں نے اسلام آباد میں واقع ان کے گھر کے باہر سے گرفتار کیا تھا جہاں سے انہیں تھانہ کوہسار لایا گیا ۔

    اس حوالے سے سابق وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے بھی ان کی گرفتاری کے حوالے سے ٹویٹ کیا جب کہ پی ٹی آئی رہنما افتخار درانی نے بھی ان کی گرفتاری کی تصدیق کی۔ پی ٹی آئی رہنماؤں نے بتایا ہے کہ انہیں ان کے گھر کے باہر سے گرفتار کیا گیا جس کی مذمت کرتے ہیں۔

    اطلاعات کے مطابق شیریں مزاری کو اینٹی کرپشن ونگ ڈی جی خان نے اراضی کے ایک مقدمے میں گرفتار کیا اور تھانہ کوہسار لے گیا جہاں سے انہیں لاہور لے جایا جانا تھا. شیریں مزاری پر اس مقدمے میں ایف آئی آر درج ہے، عملہ وارنٹ گرفتاری لے کر آیا تھا۔ اینٹی کرپشن پنجاب نے ان کے خلاف کارروائی کا آغاز مارچ 2022ء میں کیا تھا۔

    شیریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری کہا کہ مرد پولیس اہلکار میری ماں پر تشدد کرتے ہوئے انہیں گھسیٹے ہوئے لے گئے اور مجھے صرف اتنا بتایا گیا ہے کہ اینٹی کرپشن ونگ لاہور لے گیا ہے۔گرفتاری کے بعد ان کی بیٹی کے ہمراہ فواد چوہدری، بابر اعوان، شبلی فراز اور دیگر رہنما تھانہ کوہسار پہنچے جب کہ تھانہ کے باہر کارکنان جمع ہوگئے جنہوں ںے حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔

    تھانے کے باہر گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ حکومت کی اس حرکت سے ظاہر ہے کہ وہ کسی بھی حد تک جانے کے لیے تیار ہے، ایسے اقدامات سے حکومت نے اعلان جنگ کردیا ہے۔

  • شیریں مزاری کی گرفتاری پر خوشی نہیں ہوئی،مریم نواز

    شیریں مزاری کی گرفتاری پر خوشی نہیں ہوئی،مریم نواز

    پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سینئر رہنما شیریں مزاری کی گرفتاری کا سن کر خوشی نہیں ہوئی۔

    سوشل میڈیا ٹیم سے خطاب کرتے ہوئے لیگی نائب صدر نے کہا کہ شیریں مزاری کی گرفتاری کا سن کر خوشی نہیں ہوئی، سنا ہے ان پر بزدار حکومت میں مقدمہ درج کیا گیا تھا اور ان پر سرکاری زمین پر قبضے کا الزام ہے۔

    مزاری نے محکمہ مال کی 800 کنال اراضی کو بوگس طریقے سے اپنے نام کروایا، اینٹی کرپشن نے اگر گرفتار کیا ہے تو کوئی وجہ ہو گی، اب عورت کارڈ استعمال کررہے ہیں، مجھ پر تو کوئی سنگین الزام نہیں تھا،نوازشریف کی معاونت کا الزام تھا، شیریں مزاری پرسنگین الزامات ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ پچھلے 4 سال لوٹ مار، نالائقی نے پاکستان کا حال کر دیا، مسلم لیگ کی حکومت کو آئے 4 ہفتے ہوئے ہیں۔ شہبازشریف کی کل کی تقریرتازہ ہوا کا جھونکا لگی۔ پچھلے چارسال تو اے سی اتروانے، فلاں کو پکڑ لو باتیں ہوتی تھی، پچھلے 4 سال انتقام، الزامات کے علاوہ کوئی بات نہیں سنی، پاکستان آج معاشی طور پر وینٹی لیٹر پر ہیں۔ چارسال جو کچھ کیا گیا اس کا خمیازہ عوام بھگت رہی ہے، وزیراعظم کی شہبازشریف کا ایک اچھے ایڈمنسٹریٹوکا ریکارڈ ہے۔ شہبازشریف نے ایک، ایک ایشوز پر بات کی، مجھے فخر ہوا جس کے قائدین پاکستان بارے اتنا درد رکھتے ہیں۔

    مریم نواز نے کہا کہ کل عمران خان نے کہا شہباز شریف 6 بجے اٹھتا ہے تو ان کا مالی بھی 6 بجے اٹھتا ہے، عمران خان جب وزیراعظم تو دوپہر چار بجے اٹھتے تھے، عمران خان نے محنت کش کو طعنہ دیا، شہبازشریف صبح 6 بجے خدمت کرنے کی نیت سے اٹھتا ہے، عمران خان نے کہا تیل کی قیمتیں بڑھانے سے ان کو ڈر لگ رہا ہے،شریف برادران کو عوام کی حالت کا اندازہ ہے اگرقیمتیں بڑھائی توعوام کوتکلیف ہوگی، عمران خان کو ایک مرتبہ عوام کی تکلیف بارے بات کرتے نہیں سنا، عمران حکومت میں تب اورآج بھی کینٹنر پر ہیں۔

    ن لیگ کی نائب صدر نے کہا کہ بدترین لوڈشیڈنگ کیا ہماری حکومت کی وجہ سے ہو رہی ہے؟ بجلی کے پلانٹس کی مرمت پرکوئی توجہ نہیں دی گئی، آج عوام لوڈشیڈنگ کے اندھیروں میں مبتلا ہے۔