Baaghi TV

Category: لاہور

  • چوہدری سرور نے سابق وزیراعظم کو اپنا آئیڈیل بنا لیا

    چوہدری سرور نے سابق وزیراعظم کو اپنا آئیڈیل بنا لیا

    گورنرپنجاب چوہدری سرور نے کہا ہے کہ میں پاکستان کے سابق وزیراعظم معراج خالد کو اپنا آئیڈیل مانتا ہوں، وزیراعظم بننے کے بعد بھی وہ رکشہ پر سفر کرتے تھے، انہوں نے اپنے گھر کے حالات تبدیل نہیں کیے تھے، ہمیں یہ چیزیں صحابہ کرام کے زمانے میں نظر آتی ہیں، آج کے زمانے میں ناپید ہوچکی ہیں، لیکن میں عوام سے کہتا ہوں کہ خدا کیلئے جو ایسے چند لوگ ہیں، ان کو ہم عزت دیں، ان کا احترام کریں، جو چلیں گئے ہیں ان کا نام بھی زندہ رکھیں، تاکہ ہم ان کے نقشے قدم پر چل سکیں، میں معراج خالد کے ادارے پر گیا تو وہ بہت خستہ حالت میں تھا، وہاں کی پرانی، گرنے والی عمارت گرا دی ہے، 25 کروڑ کی لاگت سے ہم وہاں پر نئے سکول اور کالج بنانے جا رہے ہیں.

    چوہدری سرور نے مزید کہا کہ حکومت گرانے کی بات تین سال سے سن رہا ہوں، اب تک ایسی کوئی نوبت نہیں پہنچی ہے، نہ ہی پہنچے گی، اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی ہمارے اتحادی ہیں، ایک دفعہ بھی انہوں نے اشارہ بھی نہیں کیا کہ میں پنجاب اور مرکز میں حکومت گرانے کی کوشش میں حصہ دار بنوں گا، چھوٹے موٹے اختلافات ہوتے رہتے ہیں، ان کو ہم حل کرلیں گے، جب اپوزیشن کا معیار گرتا ہے تو حکومت کو اس کا فائدہ پہنچتا ہے.

  • کیا کرونا بھی نیب کا پھیلایا ہوا ہے؟ چئیرمین نیب کا طنز

    کیا کرونا بھی نیب کا پھیلایا ہوا ہے؟ چئیرمین نیب کا طنز

    نیب چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ سب کو حالات کا علم ہونا چاہیے، متعلقہ قانون کا علم ہونا چاہیے، اگر آپ گالیوں سے نوازیں گے تو اس میں نیب کا کیا فائدہ ہوگا، میں گزارش کروں گا کہ تنقید ضرور کریں لیکن حقائق کو دیکھ کر کریں، الزامات اتنے تواتر سے لگ رہے ہیں کہ جواب دینے کا وقت نہیں ملتا ہے، کرونا نیب نے پھیلایا ہے اس ایک الزام کے سوا سارے الزام نیب پر لگائے جا رہے ہیں.

    جاوید اقبال نے مزید کہا ہے کہ ایک بات ذہن میں رکھیں کہ آپ کا ایمان ہو کہ ایک ایک قول اور فعل کا جواب اپنے رب سامنے دینا ہے، تو آپ کبھی غلط کام نہیں کرتے ہیں، ایک چپڑاسی سے لے کر نیب چئیرمین تک یہ ہمارے ایمان کا حصہ رہا ہے، ہم اپنے قول اور فعل کیلئے اپنے رب کے سامنے جواب دہ ہیں، اگر آپ سمجھتے ہیں کہ نیب نے کوئی زیادتی کی ہے تو عدلیہ آزاد ہے. عدلیہ موجود ہے، مضبوط عدلیہ ہے، آپ انکے پاس جائیں اور کہیں کہ نیب نے زیادتی کی ہے، ہمارے کیس کو ختم کیا جائے، وہ اسلیے عدالتوں سے رجوع نہیں کرتے کہ یہ کیس بے بنیاد نہیں ہے، دوسری بات یہ ہے کہ نیب کسی کے خلاف بے بنیاد کیس کیوں بنائے گا، ہماری ذاتی کسی سے کیا دشمنی ہے، نوے فیصد کیس ایسے ہیں کہ میں جانتا بھی نہیں کہ کیس کن کے خلاف بنے ہیں، لیکن جب بھی کوئی ریفرنس ریجن سے آیا ہے، میں نے اللہ کو حاضر ناظر جان کر اس کا مطالعہ کیا ہے.

  • حکومت سے ناراض ہوں یا نہیں؟ چودھری پرویز الہیٰ نے خود ہی بتا دیا

    حکومت سے ناراض ہوں یا نہیں؟ چودھری پرویز الہیٰ نے خود ہی بتا دیا

    حکومت سے ناراض ہوں یا نہیں؟ چودھری پرویز الہیٰ نے خود ہی بتا دیا

    سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہی نے پنجاب اسمبلی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیفے ٹیریا میں پہلی پریس کانفرنس ہو رہی ہے،

    پرویز الہی کا کہنا تھا کہ پنجاب اسمبلی کی تاریخ میں تاریخی کام ہوا ہے، دی پنجاب کمپلسری ٹیچنگ قرآن بل پاس ہوا جو تاریخی کام ہے، متحدہ علماء بورڈ اور مختلف مکاتب فکر نے دی پنجاب کمپلسری ٹیچنگ قرآن میں مدد دی، قرآن بل پر عمل درآمد کےلئےقرآن پہلی سے چھٹی جماعت تک ناظرہ اور چھٹی جماعت سے میٹرک تک ترجمہ کے ساتھ بھی قرآن پڑھایا جائےگا ،سرکاری و پرائیویٹ سکولوں میں قرآن پاک کی تعلیم کو لازمی کر دیا ہے، بھارت کے متعدد لوگوں نے مجھ سے رابطہ کرکے کہا پاکستان بننا واقعی ایک ہی عظیم کارنامہ ہے اسرائیل زبردستی ملک بنا اور ہم لوگ انتخاب سے قیام میں آئے، قرآن پاک کی تعلیمات پر عمل سے ہی مسلمان اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کرسکتے ہیں قرآن بل آئندہ آنے والی نسلوں کےلئے ہوگا اور مستقبل میں اس کا فائدہ ہوگا، تمام مکاتب فکر کےعلما اکٹھے بیٹھ کر متفقہ قرآن کا ایک ترجمہ کیا جسے ہی لاگو کریں گے، قرآن بل قانون کا اثر ملک کی بنیادوں پر ہوگا اسے مضبوط کرنے اور وحدت کا سنگ بنیاد ہے،

    چودھری پرویز الہی کا مزید کہنا تھا کہ جب بنیاد مضبوط ہوگی تو عمارت خود بخود بہتر اور خوبصورت ہوگی، قران پر عمل کرکے ملک اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کر سکتاہے، قرآن ٹیچنگ پروگرام بھی جلد شروع کررہے ہیں جب بھی آپ سرکار کا نام آئے گا تو خاتم النبین ساتھ آئےگا جو کہتے ہیں نبوت جاری ہے لیکن اس بل سب واضح طورپر لکھ دیاگیاہے، کہا ہے کہ ساراقرآن بل کا کریڈٹ حکومت کو دے رہاہوں ،

    ایک سوال کے جواب میں چودھری پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ فردوس عاشق اعوان کا معاملہ چھوڑو آپ نے کس کا نام لے لیا ہے، میں حکومت سے ناراض نہیں ہوں ،محض قانون سازی کرنا مقصد نہیں عمل بھی ہونا چاہیے

    خواجہ سرا کے ساتھ گھناؤنا کام کر کے ویڈیو بنانیوالے ملزمان گرفتار

    دوستی نہ کرنے کا جرم، خواجہ سراؤں پر گولیاں چلا دی گئیں

    مردان میں خواجہ سرا کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالے ملزما ن گرفتار

    پشاور میں پہلی بار خواجہ سراء کو منتخب کر لیا گیا، آخر کس عہدے کیلئے؟

    چودھری پرویز الہیٰ نے تعلیمی ادارے کھولنے کی مخالفت کر دی

    مالی نے خاتون کے ساتھ زیادتی کے بعد دوستوں کو بلا لیا،اجتماعی درندگی کا ایک اور واقعہ

    بزدار کے حلقے میں فی میل نرسنگ سٹاف کو افسران کی جانب سے بستر گرم کی فرمائشیں،تہلکہ خیز انکشافات

    وفاقی دارالحکومت میں ملزم عثمان مرزا کا نوجوان جوڑے پر بہیمانہ تشدد،لڑکی کے کپڑے بھی اتروا دیئے، ویڈیو وائرل

    پنجاب میں جرائم کیوں بڑھے؟ چودھری پرویز الہیٰ کا اہم انکشاف

  • دہشت گردی کیخلاف جنگ میں بلوچوں نے زیادہ قر بانیاں دیں، شاہ زین بگٹی

    دہشت گردی کیخلاف جنگ میں بلوچوں نے زیادہ قر بانیاں دیں، شاہ زین بگٹی

    گورنر پنجاب چودھری سرور سے وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شاہ زین بگٹی کی ملاقات ہوئی ہے

    اس موقع پر گورنر پنجاب چودھری سرور کا کہنا تھا کہ بھارت کے پاکستان دشمن ایجنڈے کو ہر محاذ پر ناکام بنایا جائے گا خوشحال پاکستان کیلئے مضبوط اور پر امن بلوچستان ضروری ہے، بلوچستان میں امن و استحکام کیخلاف بھارتی سازشیں کامیاب نہیں ہوں گی ،بلوچستان میں مفاہمت اور ہم آہنگی حکومت کی اولین تر جیح ہے سی پیک کا سب سے زیادہ فائدہ بلوچستان کو ہو گا بلوچستان میں وفاقی حکومت 131 منصوبے مکمل کرے گی

    اس موقع پر شاہ زین بگٹی کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں بلوچوں نے زیادہ قر بانیاں دی ہیں بلوچی عوام کوتمام سہولیات کی فراہمی ہماری اولین تر جیح ہے

    قبل ازیں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے بھی وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی نوابزادہ شاہ زین بگٹی کی ملاقات ہوئی ہے اس موقع پر نوابزادہ شاہ زین بگٹی کا کہنا تھا کہ پنجاب کے جذبہ خیرسگالی کی قدر کرتے ہیں، پنجاب کی ترقی کیلئے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی خدمات قابل قدرہیں ،

    ایک کے بعد ایک وار،اب کون ہو گا اپوزیشن کا نیا شکار،مبشر لقمان کے انکشاف سے پی ٹی آئی میں کھلبلی مچ گئی

    وزیراعظم کا اعتماد کا ووٹ، اپوزیشن نے اراکین اسمبلی کو اہم ہدایات دے دیں

    کپتان کا کمال، مریم اور بلاول کی راہیں پھر جدا؟

    اور پھر اس بار بلاول مان ہی گئے، ایسا فیصلہ کیا کہ مولانا فضل الرحمان اسلام آباد چھوڑ گئے

    سینیٹ انتخابا ت کے دوران ووٹ کیسے کاسٹ کیا تھا؟ زرتاج گل نے ایک بار پھر بتا دیا

    سینیٹ انتخابات میں کیا اسٹیبلشمنٹ نیوٹرل تھی؟ شیخ رشید نے دیا جواب

  • احتساب عدالت نے خواجہ آصف کو خوشخبری سنا دی

    احتساب عدالت نے خواجہ آصف کو خوشخبری سنا دی

    احتساب عدالت نے خواجہ آصف کو خوشخبری سنا دی

    احتساب عدالت لاہور میں اثاثہ جات کیس کی سماعت ہوئی

    سابق وزیر دفاع ،ن لیگ کے رہنما خواجہ آصف احتساب عدالت پہنچ گئے ،خواجہ آصف کے وکلا نے ریفرنس دائر ہونے تک حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کر دی،وکیل نے کہا کہ سابق وزیردفاع خواجہ آصف کے خلاف ریفرنس تاحال دائر نہیں کیا گیا ،ماضی میں ایسی صورتحال میں حاضری سے استثنیٰ کی استدعا منظور کی گئی ، احتساب عدالت کے جج شیخ سجاد احمد نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ میں دیگر احتساب عدالتوں کا پابند نہیں آپ ہائیکورٹ یا سپریم کورٹ کے فیصلوں کی روشنی میں دکھائیں

    بعد ازاں عدالت نے خواجہ آصف کی فیصلہ سنا دیا،جب تک نیب کی جانب سے ریفرنس دائر نہیں کیا جاتا احتساب عدالت کی جانب سے خواجہ محمد آصف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظورکر لی گئی

    اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی،ن لیگی کارکنان بھی عدالت کے باہر موجود تھے جنہوں نے خواجہ آصف کے ساتھ یکجہتی کیا، خواجہ آصف کو نیب نے گرفتار کیا تھا تا ہم چند روز قبل عدالت نے انکو ضمانت دی اور وہ رہا ہوئے

    عدالت پیشی کے موقع پر صحافی نے سوال کیا کہ نواز شریف کا ویزا ختم ہوگیا کیا توسیع کی درخواست کرنی چاہیے ؟ جس پر خواجہ آصف نے جواب دیا کہ یہاں پیشی پر آیا ہوں، سیاسی گفتگو کرنے نہیں آیا ،

    آٹا و چینی بحران ہماری کوتاہی، وزیراعظم نے کیا اعتراف، اور کیا بڑا اعلان

    چینی بحران رپورٹ میں کی گئی باتیں غلط، وزیراعظم کو موقف پیش کریں گے، جہانگیر ترین

    شہباز شریف کے بعد خواجہ آصف بھی جیل سے باہر آنے کیلئے بیتاب

    خواجہ آصف کی جیل سے باہر آنے کی امیدوں پر پانی پھر گیا

    کیا ہم نیب کے وکیل کی خواہش پر چلیں؟ خواجہ آصف ضمانت کیس میں عدالت کے ریمارکس

     نیب لاہور کی طرف سے سابق وزیردفاع خواجہ آصف کیخلاف ریفرنس تیار کر لیا گیا .خواجہ آصف کیخلاف ریفرنس حتمی منظوری کے لیے چیئرمین نیب کو ارسال کر دیا گیا ہے خواجہ آصف پر منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا الزام ہے، چیئرمین نیب نے 4 ستمبر 2018 کو خواجہ آصف کیخلاف انکوائری کی منظوری دی، خواجہ آصف کو 29 دسمبر 2020 کو گرفتار کیا گیا ،تحقیقات جاری ہیں

  • مقدس ماہ میں دشمن قوتیں پاکستان میں ایکٹو ہوجاتی ہیں، مل کر مقابلہ کرنا ہے، ساجد کیانی

    مقدس ماہ میں دشمن قوتیں پاکستان میں ایکٹو ہوجاتی ہیں، مل کر مقابلہ کرنا ہے، ساجد کیانی

    ڈی آئی جی آپریشنزلاہورساجد کیانی نے دارالعلوم جامعہ نعیمیہ گڑھی شاہو میں "امن و امان کے قیام میں پولیس اور عوام کا باہمی کردار” کے موضوع پرسیمینار سے خطاب کے دوران کہا کہ قیام امن کیلئے تمام مکاتب فکر کے علماء کرام کا ہمیشہ کلیدی کردار رہا ہے، محرم الحرام کے اس مقدس مہینے میں بھائی چارے اور رواداری کی فضاء کو قائم رکھنے میں علماء کرام اپنا بھرپور تعاون جاری رکھیں، مقدس مہینوں کے موقع پرغیر ملکی امن دشمن قوتیں فرقہ واریت کی آگ بھڑکانے کیلئے متحرک ہو جاتی ہیں، جن کو سبوتاش کرنے کیلئے ہمیں اپنی صفوں میں منظم رہنا ہوگا، نوجوان نسل پاکستان کا مستقبل ہے، دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم کا حصول اشد ضروری ہے، علم دین کا سیکھنا اس لئے بھی ضروری ہے کہ اسلام نے جتنے بھی احکامات دیئے ہیں ان پر علم کے بغیر عمل ممکن نہیں ہے، ملک میں امن کی فضاء کے قیام کیلئے ہم سب پر تمام مسالک کے عقائد کا احترام لازم ہے.

    مولانا راغب نعیمی سمیت دیگر علماء کرام، ایس ڈی پی او قلعہ گجر سنگھ سرکل رضا حسنین اور ایس ایچ او، ادارہ کے اساتذہ و طلباء کی کثیرتعداد اس موقع پرموجود تھی۔

    مولانا راغب نعیمی نے شہر میں امن و امان کے قیام کیلئے کی پولیس خدمات کو سراہا، مذہبی ہم آہنگی، رواداری کے قیام کیلئے لاہور پولیس کی خدمات قابلِ ستائش ہیں.

    بعد ازاں ڈی آئی جی آپریشنز نے مولانا راغب نعیمی سمیت دیگر علماء کرام سے ملاقات میں امن وامان کے قیام اور بین المسالک یکجہتی کو فروغ دینے کیلئے مشترکہ کوششیں کرنے کا اعادہ کیا گیا ہے، لاہو رپولیس تمام اداروں، علماء کرام کے ساتھ مل کر محرم الحرام کے پروگراموں کو پرُامن بنانے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لارہی ہے، محرم الحرام میں سکیورٹی انتظامات یقینی بنانے کے لئے شہریوں کا تعاون نا گزیر ہے، ڈی آئی جی آپریشنز نے تقریب کے اختتام پر سرسبز پاکستان مہم کے تحت جامعہ نعیمیہ میں پودا لگایا اور ملک و سلامتی کیلئے دعا بھی کی ہیں.

  • تمام مقدسات کا احترام کرنا ہر کسی پر فرض ہے، طاہر اشرفی

    تمام مقدسات کا احترام کرنا ہر کسی پر فرض ہے، طاہر اشرفی

    وزیر اعظم کے مشیرعلامہ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ پورے ملک میں شر پھیلانے والے ایک فیصد بھی نہیں ہیں، پورے ملک میں پچاس افراد بھی نہیں ہیں، ہمیں انہیں روکنا ہے، مثبت بات کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے، ان کو آگے لی کر چلنا چاہیے، وزیراعظم پاکستان کی ہدایت کے مطابق ہر شہر کے اندر جیسا ابھی سی سی پی او نے بتایا ہے کہ اے سی، ڈی سی اور صوبائی سطح پر رابطے کا نظام بنایا گیا ہے، میرے دفتر اسلام آباد میں بھی رابطے کا ایک نظام بنایا گیا ہے، یہاں متحدہ علماء بورڈ میں بھی ہے، آپ سب سے ہماری درخواست یہی ہے کہ جو ضابطہ اخلاق ہے تمام مقدسات کا احترام کیا جائے.


  • داتا گنج بخشؒ  کے978 ویں سالانہ عرس مبارک کی تقریب محدود سطح پر منائی جائے گی     سیکرٹری محکمہ اوقاف

    داتا گنج بخشؒ کے978 ویں سالانہ عرس مبارک کی تقریب محدود سطح پر منائی جائے گی سیکرٹری محکمہ اوقاف

    سید علی بن عثمان الہجویری المعروف داتا گنج بخشؒ کے978 ویں سالانہ غسل مبارک کی تقریب کو حکومت ہدایات اور کورونا وبا سے محفوظ رہنے کے لئے محدود سطح پر منایا جائے گا-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق ان خیالات کا اظہار سیکر ٹری ،چیف ایڈمنسٹریٹر اوقاف نبیل جاوید نے حضرت داتا گنج بخش ؒکے 978 ویں سالانہ غسل مبارک کے سلسلہ میں منعقدہ اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل اوقاف سید طاہر رضا بخاری،ایڈمنسٹریٹر داتا دربار خالد محمود سندہو ،پولیس افسران کے علاوہ دیگر محکموں کے افسران نے بھی شرکت کی۔

    سیکر ٹری اوقاف نے بتایا کہ سیکیورٹی انتظامات کو بہتر بنانے کے لئے پولیس اہلکاران،قومی رضاکاران اور دیگر سکیورٹی ایجنسیوں کے ا ہلکاران فرائض انجام د ینے کے سلسلہ میں حکمت عملی تیار کی جائے گی۔

    سیکیورٹی کے سخت انتظاما ت کرتے ہوئے قرب و جوارا ور اطراف میں سی سی ٹی وی کیمروں کا جال بچھایا جائے گا جبکہ اس پورے عمل کی سیف سٹی کے ذریعے بھی باقاعدگی سے نگرانی عمل میں لائی جائے گی ۔

    سیکر ٹری اوقاف نے کہا کہ پارکنگ کے لئے انتخاب عمل میں لایا جائے گا،سیکیورٹی کی بہتری کے لئے مخصوص زائرین کو واک تھرو گیٹس سے گزارا جائے گا،زائرین کو کسی بھی قسم کی فوری طبی امدار کی فراہمی کے لئے میو ہسپتال، منشی ہسپتال ا ورد اتا دربار ہسپال میں انتظامات مکمل کئے جائیں گے-

    سیکر ٹری اوقاف نے مزید کہا کہ تمام محکمہ جات کے افسران غسل مبار ک کی تقریب کے لئے اپنے اپنے فوکل پرسن کی تعیناتی اور ان کی مکمل معلومات فراہم کرنے کے پابند کر دئیے گئے ہیں تاکہ ایک معلوماتی ڈائریکٹری مکمل کرکے آپس میں روابط بہتر بنائے جا سکیں ،اس دوران کسی بھی محکمہ کی طرف سے غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

  • ہماراعزم ایکسیڈنٹ فری چودہ اگست منایا جائے، ایس ایس پی

    ہماراعزم ایکسیڈنٹ فری چودہ اگست منایا جائے، ایس ایس پی

    ایس ایس پی لاہور پولیس منتظر مہدی نے کہا ہے کہ سارے مکینک اس چیز کا خیال رکھیں کہ موٹرسائیکل میں کچھ ایسی ویسی چیز نہیں لگانی، ایک اور چیز ایڈ کرلیں کہ نہ صرف ایسی ویسی کوئی چیز لگانی ہے بلکہ کوئی اچھی چیز اتارنی بھی نہیں ہے، آپ سب نے مجھ سے وعدہ کرنا ہے کہ آپ نے ہمارے سپاہی ہونے ثبوت دینا ہے، آپ نے ٹریفک پولیس کا حصہ بن کر کام ہے، ٹریفک پولیس کا عزم یہ ہے کہ ہر شہری کی جان کو ضائع نہیں کرنے دینا، کسی کو ایسا کام نہیں کرنے دینا جس سے اسکی جان جا سکے، ہماری عوم کی جان بہت قیمتی ہے، ہم نے اس کا خیال کرنا ہے، آپریشن پولیس سے بات ہوئی ہے کہ اس دفعہ 14 اگست کو ایکسیڈنٹ فری کرنا چاہتے ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ اس خوشی کے دن کسی کے گھر صف ماتم نہ ہو.

  • سیف سٹی کیمروں کی خرابی کی وجہ سے ملزمان تک نہیں پہنچا جا رہا، سعدیہ تیمور

    سیف سٹی کیمروں کی خرابی کی وجہ سے ملزمان تک نہیں پہنچا جا رہا، سعدیہ تیمور

    سیف سٹی اتھارٹی کا ملزمان کو گرفتار کرنے والا سسٹم عرصہ دراز سے خراب ہونے کے خلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کروا دی گئی ہے، قرارداد مسلم لیگ (ن) کی رکن اسمبلی سعدیہ تیمور کی جانب سے جمع کروائی گئی ہے.

    قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ سیف سٹی اتھارٹی کا کیمروں کی مدد سے ملزمان کو گرفتار کرنے کا سسٹم ناکارہ ہو گیا ہے، فیشل ریگنائزیشن سسٹم بند ہونے سے پولیس کو بھی ملزمان تک پہنچنے میں مشکلات پیش آرہی ہیں، اہم مقامات پر نصب ایک ہزار کیمروں کا سسٹم بھی جواب دے گیا ہے، کیمروں اور سسٹم کی خرابی کی بڑی وجہ نامناسب دیکھ بھال ہے.

    قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ سیف سٹی اتھارٹی کا ملزمان کو گرفتارکرنے کا سسٹم جلد از جلد ٹھیک کیا جائے،
    لاہور شہر میں سیف سٹی کے خراب کیمروں کی بھی فوری مینٹینس کرائی جائے.