Baaghi TV

Category: لاہور

  • وزیراعلیٰ پنجاب نے منصب اعلیٰ میں نئی روایت قائم کردی

    وزیراعلیٰ پنجاب نے منصب اعلیٰ میں نئی روایت قائم کردی

    وزیر اعلی پنجاب سردارعثمان بزدار نے عوامی خدمت کی نئی مثال قائم کردی ہے، 4 گھنٹے تک 400 سے زائد لوگوں کے مسائل سنے، مسائل کے حل کیلئے موقع پر ہی متعلقہ حکام کو ہدایات دی گئی ہیں، خود لوگوں کی نشست پر گئے، ان سے حال احوال کیا اور مسائل پوچھے ہیں.

    عوام نے وزیراعلیٰ سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے عوامی خدمت کے جذبے کوسراہا ہے، آپ نے ہمارے مسائل اپنے سمجھ کر حل کئے ہیں، ماضی میں وزیراعلیٰ سے ملنا تو دورکی بات تھی، وزیراعلیٰ آفس کے دروازے بھی ہم جیسے لوگوں کیلئے بند تھے، مسائل کے حل کے لئے عوام سے براہ راست ملنا آپ کا احسن اقدام ہے، آپ انتہائی محنت، لگن اورجذبے کے ساتھ عوام کی خدمت کررہے ہیں.

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ عوام ہی میرا سب کچھ ہیں، صوبے کے عوام کے مسائل حل کرنا میرا مشن ہے، میں لاہورمیں آپ لوگوں کا وکیل ہوں، اللہ تعالیٰ نے عوامی مسائل حل کرنے کے لئے ہی وزارت اعلیٰ کا منصب عطا کیا ہے،عوام کی خدمت سے ہمیں کوئی نہیں روک سکتا ہے، ماضی میں وسائل کو جان بوجھ کر مخصوص شہروں تک محدود رکھا گیا ہے، ترقی کے سفر میں رکاوٹیں کھڑی کرنے والے عناصر قصہ پارینہ بن چکے ہیں، ماضی میں ترقی سے محروم رکھے گئے شہر اب ترقی کے سفر میں شامل ہوچکے ہیں، پسماندہ عوام کے مسائل حل کرنے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، پسماندہ علاقوں میں ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے حقیقی تبدیلی آئے گی، وسائل کا رخ محروم علاقوں کی جانب موڑا ہے، پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار دور دراز علاقوں میں ترقی کا سفر پہنچا ہے، یہ سفر رکے گا نہیں بلکہ مزید تیز ہوگا.

  • جہانگیر ترین کی شوگر ملز کی درخواست پر لاہور ہائیکورٹ نے دیا پنجاب حکومت کو بڑا حکم

    جہانگیر ترین کی شوگر ملز کی درخواست پر لاہور ہائیکورٹ نے دیا پنجاب حکومت کو بڑا حکم

    جہانگیر ترین کی شوگر ملز کی درخواست پر لاہور ہائیکورٹ نے دیا پنجاب حکومت کو بڑا حکم

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں چینی کا ایکس مل ریٹ مقرر کرنے کے خلاف جہانگیر ترین کی شوگر ملز کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

    شوگر ملز انتظامیہ کی جانب سے لاہو ر ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں وفاقی حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا اور کہا گیا ہے کہ عدالت نے ریٹ مختص کرنے سے قبل شوگر ملز مالکان کا موقف سننے کا حکم دیا تھا عدالتی حکم کے باوجود درخواست گزاروں کو سنا ہی نہیں گیا اور چینی کی نئی قیمت 89اعشاریہ 50روپے مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

    لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت کو جہانگیر ترین کی شوگر ملز کے خلاف آئندہ سماعت تک کارروائی کرنے سے روک دیا، عدالت نے جہانگیر ترین کی شوگر ملز کی درخواست پر پنجا ب حکومت سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب بھی طلب کرلیا

    درخواست میں مزید کہا گیا تھا کہ حکومت کے مقررہ کردہ نرخ پر چینی کی فروخت ممکن نہیں ، حتمی فیصلے تک نوٹیفکیشن پر عملدرآمد روکا جائے عدالت نے تمام درخواستیں یکجا کرکے مرکزی کیس کے ساتھ مقرر کرنے اور شوگر ملز کو چینی کی قیمت میں فرق کے برابر مچلکے جمع کرانے کا حکم جاری کردیا

    جہانگیر ترین فیصلہ کر لیں پارٹی میں رہنا ہے یا نہیں، میرے ساتھ بھی زیادتی ہوتی رہی،پی ٹی آئی رہنما برس پڑے

    جہانگیر ترین گروپ کی آج کس شخصیت سے ملاقات طے؟ پنجاب میں تہلکہ مچ گیا

    جہانگیر ترین گروپ کا آج ہونے والا اجلاس ایک بار پھر موخر

    جہانگیر ترین بارے رپورٹ وزیراعظم کو پیش،اہم شخصیت کا بڑا دعویٰ

    وزیراعظم نے جہانگیر ترین بارے کیا رپورٹ مانگی تھی؟ بیرسٹر علی ظفر کا انکشاف

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے جہانگیر ترین بارے درخواست پر فیصلہ سنا دیا

    بریکنگ..شہزاد اکبر کھل کر جہانگیر ترین گروپ کیخلاف آ گئے، مقدمہ درج کروا دیا

    جہانگیر ترین کیخلاف کاروائی سے پہلے عدالت کو بتانا ہو گا،عدالت کا حکم، درخواست ضمانت واپس

    جہانگیر ترین کی شوگر ملز کے‌ حوالہ سے درخواست کیوں مسترد ہوئی؟ تحریری فیصلہ جاری

  • باجی فردوس سے پیار ہے، عظمیٰ بخاری نے طنزوں کی برسات کردی

    باجی فردوس سے پیار ہے، عظمیٰ بخاری نے طنزوں کی برسات کردی

    پنجاب اسمبلی مسلم لیگ ن کی رہنما عظمی بخاری نے کہا ہے کہ فردوس عاشق اعوان اتنی پیاری لگ رہی تھیں، آج گلابی جوڑا پہنا لیکن ظالموں نے اندر جانے سے ہی روک دیا، باجی حلف برداری کی تقریب میں باراتی بن کر آ گئیں لیکن یہ پوچھ لینا تھا کہ باراتیوں نے بلایا بھی تھاکہ نہیں، بطور سیاسی ورکر بد زبانی بد کلامی کام نہیں آتی جب کوئی آنکھیں پھیرلیں، مجھے باجی فردوس سے بہت زیادہ پیار ہے جو بھی ہوا اچھا نہیں ہوا، باجی خود پتہ کریں انکی ٹکٹ کوبھی خطرہ ہے، باجی پر برے دن شروع ہوگئے ان کے ساتھ ایسا دانستہ طورپر کروایا گیا ہے، اگر پتہ ہوتا تو ان کوساتھ لے کراندر لے کرجاتی، پارٹی کے اندر کے ہی لوگ ہیں جنہوں نے باجی فردوس کے ساتھ ایسا کروایا ہے، دانستہ نام تھا نام کاٹا گیا ہے.

    عظمی بخاری نے مزید کہا کہ پنجاب کے حالات اچھے نہیں پندرہ دن میں ایک دن بھی کورم پورا نہیں اسمبلی کی کوئی کارروائی نہیں ہوئی، پنجاب اسمبلی کا کوئی والی وارث نہیں اتحادیوں کی لڑائی ہائوس میں پہنچ گئی ہے، گارڈز کو پوچھتی ہوں جنہوں نے فردوس عاشق اعوان کو اندر نہیں جانے دیا، آج ان کی ساتھ الوداعی سیلفی بھی لینی تھی، ہمارے برے دن نہیں انہیں ن لیگ میں دعوت دوں گی، اپوزیشن نے سول نافرمانی کی تحریک نہیں چلائی پارلیمنٹ پر حملہ نہیں کیا تو برا کیا تمام تر اختلافات کے باوجود اسمبلی میں آئے، ایک دو روز میں تین سالہ حکومتی کارکردگی پر وائٹ پیر جاری کروں گی.

  • مبشر کھوکھر قتل کیس میں اہم پیشرفت ، پولیس تفتیش میں چونکا دینے والے انکشافات

    مبشر کھوکھر قتل کیس میں اہم پیشرفت ، پولیس تفتیش میں چونکا دینے والے انکشافات

    لاہور: اسد کھوکھر کے بھائی مبشر کھوکھر کے قتل کی ابتدائی پولیس تفتیش میں دشمنی کی وجہ کچھ اور نکلی۔

    باغی ٹی وی : 6 اگست کو لاہور میں اسد کھوکھر کے بیٹے کے ولیمے کی تقریب میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی موجودگی میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں اسد کھوکھر کے بھائی مبشر کھوکھر کو قتل کیا گیا تھا۔

    اسد کھوکھر کے بھائی مبشر کھوکھر کے قتل میں گرفتار ملزم ناظم نے پولیس کو وجۂ قتل بتاتے ہوئے کہا تھا کہ مبشر میرے بھائی بلے اور چچا کے قتل میں ملوث تھا تاہم اب ابتدائی پولیس تفتیش میں دشمنی کی وجہ کچھ اور نکلی۔

    اسد کھوکھر کے بھائی کا قتل ،ابتدائی تفتیش کر لی گئی، قتل کی منصوبہ بندی کس نے کی؟ ملزم نے بتا دیا

    پولیس ذرائع کے مطابق ملزم کا کوئی چچا قتل نہیں ہوا مقتول مبشر کھوکھر ملزم کے بھائی کے قتل کیس کی پیروی سے پیچھے ہٹ گیا تھا ملزم نے اسی رنجش پر مبشر کھوکھر کو قتل کیا ۔

    پولیس ذرائع کے مطابق ملزم ناظم کے بھائی اسلم عرف بلا کی گٹھا گروپ سے مخالفت تھی ناظم کے بھائی اسلم عرف بلا کو قتل کیا گیا قتل کا الزام 10 افراد پر لگا تھا ابتدا میں مبشر کھوکھر ناظم کے بھائی مقتول بلا کے کیس کی پیروی کرتا رہااسلم بلا کے قتل کا گواہ منشا مخالف پارٹی کے دباؤ پر منحرف ہو گیا۔ ناظم نے انحراف پر گواہ منشا کو قتل کر دیا –

    صوبائی وزیرکے بھائی کے قتل میں ملوث دوسرے ملزم کے چونکا دینے والے انکشافات

    تاہم منشا کے قتل کے بعد مبشر کھوکھر بھی اسلم بلا کیس کی پیروی سے پیچھے ہٹ گیا منشا قتل کیس میں جیل سے سزا کاٹنے کے بعد ناظم رہا ہو گیا۔ناظم کو مبشر کھوکھر سے بھائی کے کیس کی پیروی سے ہٹنے کی رنجش تھی جس پر مبشرکھوکھو کو قتل کیا گیا۔

    نامزد صوبائی وزیراسد کھوکھرکا بھائی قاتلانہ حملےمیں جاں بحق:وزیراعلیٰ نےنوٹس لےلیا

  • بغیر پلاننگ کے منصوبوں کا خمیازہ عوام کو بھگتنا پڑھ رہاہے، عثمان بزدار

    بغیر پلاننگ کے منصوبوں کا خمیازہ عوام کو بھگتنا پڑھ رہاہے، عثمان بزدار

    وزیراعلیٰ آفس میں لاہور کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کا خصوصی اجلاس منعقد ہوا ہے، ڈی جی ایل ڈی اے احمد عزیز تارڑ اور ایم ڈی واسا سید زاہد عزیز نے لاہور کے منتخب نمائندوں کو منصوبوں کے بارے میں بریفنگ دی ہے، منتخب نمائندوں کو لاہور شہر کی ترقی اور عوام کو سہولتیں دینے کیلئے مستقبل میں شروع کئے جانے والے منصوبوں کے بارے میں آگاہ کیا گیا ہے، اراکین قومی و صوبائی اسمبلی نے لاہور کی ترقی کیلئے شروع کئے جانے والے منصوبوں کو خوش آئند قرار دیا ہے.

    اراکین اسمبلی کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے شہر لاہور کی ترقی کیلئے بے مثال منصوبوں پر کام کا آغاز کیا ہے، وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی قیادت میں ان منصوبوں کی تکمیل سے زندہ دلان لاہور کو بے پناہ سہولتیں ملیں گی، لاہور کے شہری ان منصوبوں پر وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے شکرگزار ہیں، ون مین شو کے کلچر کو ختم کرکے منتخب نمائندوں کی مشاورت سے ڈویلپمنٹ پراجیکٹس ترتیب دیئے ہیں.

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ماضی میں لاہور سمیت بعض شہروں میں بغیر سوچے سمجھے اور بغیر پلاننگ کے منصوبے شروع کئے گئے، عوام کی ضروریات کا تعین کئے بغیر ان منصوبوں کا خمیازہ عوام کو بھگتنا پڑ رہا ہے، نمائشی منصوبوں کے باعث صوبے کے خزانے پر بے پناہ بوجھ پڑاہے، تحریک انصاف کی حکومت نے لاہور شہر کے انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے کیلئے باقاعدہ حکمت عملی کے تحت منصوبے بنائے ہیں، لاہورمیں شیرانوالہ فلائی اوور، شاہکام چوک فلائی اوور اور گلاب دیوی انڈر پاس کے منصوبوں پر کام کا آغاز کیا جا چکا ہے، ان منصوبوں کی تکمیل سے ٹریفک کا مسئلہ مستقل بنیادوں پر حل ہوگا، لاہور کے شہریوں کو آمدورفت کی بے پناہ سہولتیں میسر آئیں گی.

    وزیراعلیٰ نے مزید کہا ہے کہ لاہورمیں بارش کے پانی کے بروقت اخراج اور ذخیرہ کرنے کیلئے انڈر گراؤنڈ واٹرسٹوریج ٹینکس بنانے کے منصوبے بھی بن رہے ہیں، لاہور میں مجموعی طور پر11 انڈر گراؤنڈ واٹر ٹینک بنائے جائیں گے، لارنس روڈ پر انڈر گراؤنڈ واٹر ٹینک کا منصوبہ مکمل ہو چکا ہے، کشمیر روڈ اور شیرانوالہ گیٹ کے قریب انڈر گراؤنڈ واٹر ٹینکس بنانے کے منصوبے پر کام جاری ہے، قذافی سٹیڈیم میں انڈرگراؤنڈ واٹر ٹینک بنانے کے منصوبے کی منظوری دے دی ہے، تحریک انصاف کی حکومت نے تاج پورہ، کریم پارک راوی روڈ، ریلوے سٹیشن، کوپر روڈ، وارث روڈ، رسول پارک اور علامہ اقبال ٹاؤن کی سبزی منڈی کے قریب انڈر گراؤنڈ واٹر ٹینکس بنانے کی منصوبہ بندی کی ہے، ان 7 انڈر گراؤنڈ واٹر ٹینکس کی تعمیر پر 2 ارب روپے سے زائد لاگت آئے گی.

    وزیراعلیٰ نے مزید بتایا کہ چونگی امر سدھو سے ہڈیارہ ڈرین تک سیوریج لائن بچھانے کا بھی منصوبہ بنایا ہے جس پر ایک ارب روپے سے زائد لاگت آئے گی، میگا پراجیکٹس لاہور کا حق ہے جو ہم دے رہے ہیں، شہرکی ترقی، شہریوں کی ضروریات اور سہولت کے پیش نظر یہ منصوبے ناگزیرہیں، ان تمام منصوبوں کو ٹائم لائن کے تحت آگے بڑھایا جائے گا، ذاتی نمودونمائش کے منصوبوں کی جگہ عوامی ترجیحات کو مدنظر رکھا گیا ہے.

  • تمام مکاتب فکر امن و امن قائم رکھنے کیلئے اپنا کردار ادا کریں، ساجد کیانی

    تمام مکاتب فکر امن و امن قائم رکھنے کیلئے اپنا کردار ادا کریں، ساجد کیانی

    لاہورپولیس آپریشنز ونگ نے پُرامن محرم الحرام یقینی بنانے، امن و امان برقرار رکھنے اورمجالس و جلوسوں کے شرکاء کوتحفظ فراہم کرنے کے لئے مفصل اور مربوط سکیورٹی پلان تشکیل دیا ہے، تمام پولیس افسران بین المسالک بھائی چارے، رواداری اور امن کے قیام نیز ہر قسم کے تنازعات اکابرین وعلمائے کرام، کمیونٹی رہنماؤں سمیت تمام سٹیک ہولڈرز کی مشاورت اور افہام و تفہیم سے طے کرنے کیلئے بھرپور کوششیں کرنے کی ہدایت دی گئیں ہیں.

    ڈی آئی جی آپریشنزلاہورساجد کیانی کی زیرنگرانی محرم الحرام کے موقع پرسکیورٹی کے فول پروف انتظامات یقینی بنائے جارہے ہیں، اس حوالے سے پولیس افسران، امن کمیٹی اور شیعہ کمیونٹی کے بیشتر اجلاس منعقد کرچکے ہیں.

    ڈی آئی جی آپریشنز نے سکیورٹی پلان کے بارے آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ محرم الحرام کے دوران شہر بھرمیں سکیورٹی ہائی الرٹ رہے گی، تمام پولیس افسران مجالس ا ور جلوسوں کے حفاظتی انتظامات کا خودجائزہ لیں گے، منتظمین مجالس و عزاداری جلوسوں کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہیں گے، محرم الحرام کے دوران پر 10 ہزار سے زائد پولیس افسران و جوان فرائض سرانجام دیں گے، سکیورٹی پلان کے مطابق 06 ایس پیز، 34 ڈی ایس پیز، 83 ایس ایچ اوز تعینات ہوں گے، اس کے علاوہ اینٹی رائٹ فورس، سپیشل سکیورٹی یونٹ، ڈولفن سکواڈ اور پولیس رسپانس یونٹ کے اہلکار بھی ڈیوٹی کریں گے، محرم کے دوران 10 ہزار سے زائد رضا کار چیکنگ کے فرائض سرانجام دیں گے، محرم الحرام کے تمام پروگراموں میں ماسک، سینیٹائزرز، سماجی فاصلے سمیت کورونا ایس او پیز پرمکمل عملدرآمد یقینی بنایا جائیگا.

    ساجد کیانی نے مزید کہا کہ شہر میں منعقد ہونے والی 5235 مجالس اور650 جلوسوں کوحساسیت کے اعتبار سے اے، بی اور سی کیٹیگری میں تقسیم کیا گیا ہے، 610 مجالس کو اے کیٹیگری،3471 کوبی جبکہ 1154 مجالس کو سی کیٹیگری کے مطابق حساس قراردیا گیا ہے، اسی طرح لائسنسی اورغیر لائسنسی جلوسوں میں سے 143 کو اے کیٹیگری، 454 کوبی جبکہ 55 جلوسوں کو سی کیٹیگری کے مطابق حساس قرار دیا گیا ہے، محرم الحرام کے موقع پر مذہنی منافرت پرمبنی لٹریچر، متنازعہ تقاریر، وال چاکنگ اوراشتعال انگیز مواد کی تشہیر کی پابندی پرسختی سے عمل درآمد کروایا جائے گا.

    انہوں نے مزید کہا کہ محرم الحرام کی آمد کے پیش نظر حساس مقامات کے گردو نواح میں سرچ اینڈ سویپ آپریشنز، سنیپ چیکنگ، جیو فینسنگ، بائیو میٹرک تصدیق سمیت تمام حفاظتی اقدامات باقاعدگی سے جاری ہیں، تمام عزاداری جلوس اور مجالس اہمیت کی حامل ہیں، جنہیں بھرپور سکیورٹی فراہم کی جائے گی، چیکنگ کے لئے میٹل ڈیٹیکٹرزاور واک تھرو گیٹس کا استعمال بھی یقینی بنایا جائے گا، عزاداری جلوسوں کی پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے مانیٹرنگ کی جائے گی، امام بارگاہوں عزاداری جلوسوں کے روٹ میں آنے والی عمارتوں کی چھتوں پر مشکوک افراد پر نظر رکھنے کے لئے سنائپرز بھی تعینات ہونگے.

    انہوں نے مزید بتایا کہ جلوس اور مجالس کے شرکاء کو مکمل تلاشی کے بعد ہی مجالس و جلوسوں میں داخلے کی اجازت ہو گی، شہرکے داخلی وخارجی راستوں پر تمام گاڑیوں، موٹر سائیکلوں جبکہ لاری اڈوں، بس ٹرمینلزاور ریلوے سٹیشنزپرمسافروں کی چیکنگ اور شناخت یقینی بنائی جائے، امام بارگاہوں کے اطراف اور روٹ کے راستے میں رہائش پذیرکرایہ داروں اور گھریلو ملازمین کی تھانوں میں رجسٹریشن بھی یقینی بنائی جارہی ہے، سکیورٹی انتظامات یقینی بنانے کے لئے شہریوں کا تعاون نا گزیر ہے.

  • عامر میر اور عمران شفقت سے اظہار یکجہتی،صحافی کریں گے آج احتجاج

    عامر میر اور عمران شفقت سے اظہار یکجہتی،صحافی کریں گے آج احتجاج

    عامر میر اور عمران شفقت سے اظہار یکجہتی کے لئے پی یف یوجے کی ملک گیر کال کے تحت 9 اگست بروز پیر 5 بجے شام لاہور پریس کلب کے باہر بھرپور احتجاجی مظاہرہ ہوگا۔

    سینئر صحافی اور لاہور پریس کلب کے سابق صدر عامر میر اور سینئر صحافی عمران شفقت کی ایف آئی اے ہاتھوں گرفتاری ،انہیں ڈرانے دھمکانے سمیت ملک بھر میں صحافیوں کے خلاف ایف آئی اے کی کارروائیوں کے خلاف پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کی ملک گیر کال کے تحت پنجاب یونین آف جرنلسٹس کے زیر 9 اگست بروز پیرکی شام 5 بجے لاہور پریس کلب کے باہر بجے بھرپور احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا

    احتجاجی مظاہرہ میں سینئر صحافی مانسانی حقوق کمیشن پاکستان کے قائدین سول سوسائٹی سمیت صحافیوں کی کثیر تعداد شریک ہوگی۔ خواجہ آفتاب حسن جنرل سیکرٹری پی یوجے نے کہا ہے کہ تمام صحافی دوست اس مظاہرے میں بھرپور شرکت کریں۔

    وہ بڑی خبریں جو میڈیا نہیں دے رہا،حامد میر میڈیا کی آزادی اور حکومتی خواہش، مبشر لقمان کا دو ٹوک پیغام

    حامد میر کو کیوں اور کس کے کہنے پرنکالا گیا؟ تہلکہ خیز انکشاف

    #حامد_میر_کو_گرفتار_کرو ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ

    نواز شریف کا علاج اس سے کروایا جائے جس نے اسد طور کو دو دن میں ٹھیک کر دیا،صارفین

    جیو کے معروف اینکر کا آخر لمبا رشتہ ختم ہونے ہی والا ہے، مبشر لقمان

    حامد میر پر بڑی پابندی لگا دی گئی

    جیو سے نکالے جانے کے بعد حامد میر نے بھی بڑا اعلان کر دیا

    حامد میرکو نکالے جانے پر ن لیگی رہنما نے بھی بڑا اعلان کر دیا

    حامد میر کے خلاف انداج مقدمہ کیلئے ایک اور درخواست،سزائے موت دی جائے، مطالبہ

    مارنا پیٹنا اور پھر کہنا کہ لڑکی کے بھائیوں نے کیا ہے اسکا کوئی فائدہ نہیں ،حامد میر

    واضح رہے کہ ایف آئی اے کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق دونوں صحافیوں کو پہلے سے درج مقدمات کی بنا پر گرفتار کیا گیا تھا۔دونوں کے خلاف اعلی ججز،پاک فوج اور خواتین سے متعلق تضحیک آمیز رویے پر مقدمات درج ہوئے تھے۔

    اس پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ دونوں نے اپنے چینلز سے ایسے پیغامات اور پروگرام نشر کیےجس سے قومی سلامتی کے اداروں اعلی عدلیہ کے بنیاد کو کمزور کرکے عوام کے ان اداروں پر اعتماد کو کمزور کرنے کی کوشش کی گئی۔

    اس اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا ہےکہ دونوں ملزمان کو ضمانت پر چھوڑ دیا گیا ہے تاہم ابھی تفتیش کا عمل جاری ہے۔ملزمان کے خلاف مزید ثبوت اکھٹے کرکے چالان عدالت میں جمع کروایا جائے گا۔

    حامد میر صاحب،1989 میں لیا گیا قرض ہی واپس کر دیں، خاتون صحافی کی اپیل

  • عثمان بزدار تیکو وزیراعلیٰ ڈیکھ کہ میڈا ہاں ٹھر گیا اے، بزرگ خاتون

    عثمان بزدار تیکو وزیراعلیٰ ڈیکھ کہ میڈا ہاں ٹھر گیا اے، بزرگ خاتون

    بزرگ خاتون نے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے ملاقات کی ہے، بزرگ خاتون نے اپنے نواسے کے ہمراہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے ملاقات کی ہے، وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے بزرگ خاتون سے حال احوال پوچھا ہے، بزرگ خاتون نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو تفصیل سے مسائل سے آگاہ کیا ہے، وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے مسائل غور سے سنے اور فوری اپنے سٹاف کو طلب کیا ہے، مسائل کے حل کیلئے موقع پر ہی احکامات جاری کئے ہیں.

    بزرگ خاتون نے وزیراعلی عثمان بزدار سے گفتگو کی ہے، ”شکریہ بیٹا۔۔۔جیتے رہو“، ”عثمان بزدار ساڈا مان اے“ ”عثمان بزدار تیکو وزیراعلیٰ ڈیکھ کہ میڈا ہاں ٹھر گیا اے“ ”تینوں رب دیاں رکھاں“ بزرگ خاتون نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو دعائیں دیں ہیں.

    وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ آپ میرے لئے قابل احترام ہیں، آپ کے مسائل نوٹ کر لئے ہیں، ان کے حل کیلئے ہدایات بھی دے دی ہیں، پسماندہ علاقے کے لوگ میرے دل کے قریب ہیں، عوام کی خدمت کرکے دلی سکون ملتا ہے، میرا تعلق پسماندہ علاقے سے ہے، میں آپ کے مسائل کا ادراک رکھتا ہوں.

  • اورنج لائن کے کرائے میں اضافے کی سمری کو مسترد کرنے کا مطالبہ

    اورنج لائن کے کرائے میں اضافے کی سمری کو مسترد کرنے کا مطالبہ

    اورنج لائن ٹرین کا کرایہ 70 روپے کرنے کے خلاف پنجاب اسمبلی میں اظہار تشویش کی قرارداد جمع کروا دی گئی ہے، قرداد مسلم لیگ(ن) کی رکن سمیرا کومل کی جانب سے جمع کروائی گئی ہے،

    قرارداد کے متن میں‌ کہا گیا ہے کہ یہ ایوان اورنج لائن ٹرین میں کے کرایے میں اضافے کی خبروں پر گہری تشویش کا اظہار کرتا ہے، محکمے کی جانب سے اورنج لائن ٹرین کے کرایے میں اضافے کی سمری وزیراعلیٰ پنجاب کو بھیجی گئی ہے، پنجاب حکومت اورنج لائن ٹرین کا کرایہ 40 روپے سے بڑھا کر70 روپے کرنا چاہتی ہے، اورنج لائن ٹرین میں روزانہ ہزاروں میڈل کلاس افراد سفر کرتے ہیں،

    قرارداد میں‌ مطالبہ کیا گیا ہے کہ اورنج لائن ٹرین کرایے میں اضافہ نہ کیا جائے، وزیراعلیٰ پنجاب اورن لائن ٹرین کے کرایے میں اضافے کی سمری مستردکریں.

    اورنج لائن ٹرین میں راوزنہ ہزاروں افراد سفر کرتے ہیں، یہ سب مڈل کلاس سے تعلق رکھتے ہیں، اگر کرایہ بڑھایا دیا جائے تو ان افراد کی مشکل میں اضافہ ہوجائے گا، عوام کو پہلے ہی مہنگائی نے ستایا ہوا ہے، کرایہ بڑھانے سے مسافروں کی تعداد میں کمی آجائے گی.

  • پنجاب میں لاک ڈاؤن کے ترمیمی نوٹس کا نفاذ

    پنجاب میں لاک ڈاؤن کے ترمیمی نوٹس کا نفاذ

    این سی او سی کی اور گورنمنٹ پنجاب کی سفارشات کے مطابق پنجاب کے منتخب اضلاع میں لاک ڈاون لگایا گیا ہے، سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئرسارہ اسلم نے 3 اگست کے لاک ڈاون آرڈر میں ترمیم کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے.

    سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر سارہ اسلم نے کہا ہے کہ لاک ڈاؤن کی پالیسی بقایا تمام سیکٹرز پر3 اگست کے نوٹیفکیشن کے مطابق یکساں نافذ العمل ہوگی، ترمیم شدہ لاک ڈاون آرڈر09 اگست سے 31اگست تک نافذالعمل رہے گا، نوٹیفیکیشن کا اطلاق لاہور، راولپنڈی، ملتان اور فیصل آباد کے علاقوں میں ہو گا، منتخب اضلاع میں 9 اگست سے ان ڈورشادی کی تقریبات پرمکمل پابندی عائد ہوگی، ترمیم کے مطابق آوٹ ڈور شادی کی تقریبات میں صرف 300 افراد کے ساتھ رات 10:00 بجے تک کرنے کی اجازت ہوگی، تمام قسم کی مذہبی، ثقافتی اور دیگر تقریبات کو انڈور منعقد کرنے پر پابندی ہوگی، ضلعی انتظامیہ اور پولیس مل کران ایس او پیز کا اطلاق یقینی بنائیں گے.

    سیکٹری سارہ اسلم نے مزید کہا کہ تمام شہری ماسک کی پوری طرح پابندی کریں گے، عوام سے گزارش ہے کہ ماسک پہنے، بار بار ہاتھ دھوئیں، تمام ایس او پیز پرسختی سے عمل کریں، سماجی فاصلہ برقرار رکھیں اور ماسک کا استعمال لازمی کریں، صرف اور صرف ویکسینیشن ہی کورونا وائرس کے خلاف واحد اور موثرعلاج ہے، 18سال سے زائد عمرکے تمام شہری کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لازمی اور فوری لگوائیں، تمام سنٹرز پر ویکسین وافرمقدار میں موجود ہے.