Baaghi TV

Category: لاہور

  • دوران سروس انتقال کرنے والے لواحیقین کے کیسسز کو جلد حل کیا جائے، وزیر اعلیٰ پنجاب

    دوران سروس انتقال کرنے والے لواحیقین کے کیسسز کو جلد حل کیا جائے، وزیر اعلیٰ پنجاب

    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزداردوران سروس انتقال کر نے والے سرکاری ملازمین کے لواحقین کی آواز بن گئے ہیں، دوران سرو س انتقال کرنے والے سرکاری ملازمین کے لواحقین کو ملازمتیں دینے میں تاخیرکا سخت نوٹس لے لیا گیا ہے، لواحقین کو ملازمتیں دینے کے حوالے سے کیسوں کو زیر التواء رکھنے پر سخت برہم ہوگئے ہیں، تمام انتظامی محکموں اور فیلڈ فارمیشنز سے پنجاب سول سرونٹس رولز 1974 کے رول 17۔ اے کے تحت زیر التواء کیسوں کی رپورٹ طلب کرلی گئی ہے.

    وزیر اعلیٰ عثمان بزدارنے کہا ہے کہ رول 17۔اے کے تحت دوران سروس انتقال کرنے والے سرکاری ملازمین کے لواحقین ملازمت کا قانونی حق رکھتے ہیں، ملازمت میں تاخیر سے لواحقین اپنے جائز حق سے محروم ہوتے ہیں، ایسے معاملات میں تاخیرکسی صورت قابل قبول نہیں.

    وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے زیر التواء کیسوں کو جلد نمٹانے کا حکم دے دیا ہے، قواعدوضوابط کے تحت زیر التواء کیسوں کو ایک ماہ کے اندر نمٹایا جائے، زیر التوا ء کیسوں کے بارے میں فیصلے کرکے رپورٹ وزیراعلیٰ آفس پیش کی جائے، وزیر اعلیٰ آفس کی جانب سے پنجاب سول سرونٹس رولز 1974 کے رول 17۔ اے کے تحت اپوائٹمنٹ کیلئے مراسلہ جاری کر دیا گیا.

  • عمران خان کی طرف سے شہباز شریف کے ہتک عزت کے دعوے کا جواب جمع کروا دیا

    عمران خان کی طرف سے شہباز شریف کے ہتک عزت کے دعوے کا جواب جمع کروا دیا

    سیشن کورٹ میں‌ وزیر اعظم عمران خان نے شہباز شریف کے ہتک عزت کے دعوے کا جواب جمع کروا دیا ہے، عمران خان نے شہباز شریف کی جانب سے دائردعوی خارج کرنے کی استدعا کردی ہے، وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے بیرسٹرعلی ظفر نے جواب جمع کروایا ہے.

    عمران خان نے کہا ہے کہ رقم کی آفر نواز شریف یا شہباز شریف کی طرف سے ڈائریکٹ نہیں بلکہ کسی کے ذریعے آئی تھی، عمرفاروق نامی شخص نے بتایا کہ آفر ہے، اگرعمران خان پانامہ لیکس کہ پیروی کرنا چھوڑدیں تو وہ بھاری رقم دینے کو تیارہیں، نواز شریف اور شہباز شریف نے ماضی میں ایک آرمی چیف کو بی ایم ڈبلیو گاڑی دینے کی کوشش بھی کی ہے، شہباز شریف کی ایک جج کے ساتھ آڈیو ٹیپ بھی منظر عام پرآ چکی ہے، شہباز شریف کے الزامات ہتک عزت کے دعوے میں نہیں آتے، شہباز شریف نے قانون کے مطابق 60 دن میں کوئی مخصوص نوٹس نہیں بھیجا ہے، شہباز شریف نے 8 مئی 2017 کو قانونی تقاضے پورے کیے بغیر صرف لیگل نوٹس بھیجا ہے،
    شہباز شریف دو دہائیوں سے سیاسی مخالف ہے، شہباز شریف بدنام کرنے کے لیے خود کئی بیانات دے چکے ہیں.

    مزید کہا ہے کہ رشوت کی آفربارے جیسے بتایا گیا اسی طرح ہی بیان دیا گیا ہے، شہباز شریف کی شہرت میرے بیان کے باعث نہیں کسی اور وجہ سے متاثر ہوئی ہو گی، شہباز شریف کا دعوی جھوٹا ہے، بنیاد اورحقائق کو مسخ کر کے دائر کیا گیا ہے، شہباز شریف سیاسی معاملات کو عدالتوں میں گھسیٹنا چاہ رہے ہیں، شہباز شریف کی جانب سے دائر کیا گیا دعوی اس عدالت کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا ہے، شہباز شریف کے دعوے کو جرمانے کے ساتھ خارج کیا جانے ان سے وکیل کی فیس بھی وصول کی جائے.

  • پنجاب کے سستے بازاروں سے آٹا غائب، ن لیگ نے قرارداد جمع کروا دی

    پنجاب کے سستے بازاروں سے آٹا غائب، ن لیگ نے قرارداد جمع کروا دی

    پنجاب کے سہولت بازاروں میں سستا آٹا نایاب ہونے کےخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کروا دی گئی ہے، قرارداد مسلم لیگ(ن) کی رکن حناپرویز بٹ کی جانب سے جمع کرائی گئی ہے.

    قرارداد کے متن میں لکھا گیا ہے کہ پنجاب کے سستے سہولت بازاروں میں ریلیف برائے نام رہ گیا ہے، حکومت نے سہولت بازاروں میں سستے آٹے کی فراہمی میں 70 فیصد کمی کردی ہے، عام مارکیٹ میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 1100 روپے تک فروخت ہورہا ہے، جبکہ سہولت بازاروں میں سستا آٹا بھی نایاب ہوچکا ہے، سہولت بازاروں میں صرف چند ایک اشیاءہی سستی دستیاب ہیں، پنجاب کے سہولت بازاروں میں سستے آٹے کی فراہمی یقینی بنائی جائے، پنجاب کے سہولت بازاروں میں تمام اشیاءسستی اورمعیاری فروخت کرنے کےلئے اقدامات اٹھائے جائیں.

  • پاک فضائیہ کا شمار دنیا کی بہترین فضائی فورسسز میں ہوتا ہے، عثمان بزدار

    پاک فضائیہ کا شمار دنیا کی بہترین فضائی فورسسز میں ہوتا ہے، عثمان بزدار

    وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارسے ائیرآفیسر کمانڈنگ سنٹرل ائیرکمانڈ، ایئر وائس مارشل ظفر اسلم نے ملاقات کی ہے، فضائی سرحدوں کی حفاظت کیلئے پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ مہارت اور خدمات کوسراہا گیا ہے، پاک فضائیہ کے جانبازوں کی شجاعت اور بہادری کی تعریف کی گئی ہے.

    وزیر اعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ پاکستان ائیر فورس کے شاہین قوم کے ہیروہیں، ایئرفورس کے جوانوں نے ملک کی فضا ئی سرحدوں کی ہمیشہ بہادری سے حفاظت کی ہے، قوم کو پاک فضائیہ کے شاہینوں پر فخر ہے، دشمن نے جب بھی ملک پر میلی نظر ڈالی تو پاک فضائیہ کے بہادروں نے منہ توڑ جواب دیا ہے، پاک فضائیہ کا شمار دنیا کی بہترین فضائی فورسز میں ہوتا ہے، قومی تعمیر کے شعبوں میں پاک فضائیہ کے بہترین کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، تعلیم و صحت کے شعبوں میں بھی پاک فضائیہ کی کاوشیں لائق تحسین ہیں۔

  • داسو حملہ: لاہور سے 2 مشتبہ افراد گرفتار

    داسو حملہ: لاہور سے 2 مشتبہ افراد گرفتار

    انٹیلی جنس اداروں نے صوبائی دارالحکومت لاہور میں کارروائی کرتے ہوئے داسو حملے میں ملوث دو مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔

    باغی ٹی وی : میڈیا رپورٹس کے مطابق داسو حملے کی تحقیقات کے دوران انٹیلی جنس اداروں نے دو مشتبہ افراد کولاہور سے گرفتار کیا ہے گرفتار کئے جانے والے دونوں افراد بھائی ہیں جن کا تعلق کوئٹہ سے ہے اور دونوں بھائی گزشتہ 15سال ڈیفنس پی بلاک میں رہائش پذیر ہیں۔

    باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ داسوحملے میں زیراستعمال گاڑی لاہورمیں مقیم شخص کی تھی –

    جبکہ دوسری جانب یہ دعویٰ بھی کیا جارہا ہے کہ داسوحملہ اورجوہرٹاون دھماکے کی کڑیاں آپس میں ملنے لگی ہیں اور دونوں حملوں کے تانے بانے ٖغیرملکی ایجنسیوں سے مل رہے ہیں۔

  • سیالکوٹ پی پی 38 میں آج  سیاسی دنگل سجے گا

    سیالکوٹ پی پی 38 میں آج سیاسی دنگل سجے گا

    سیالکوٹ پی پی 38 میں آج سیاسی دنگل سجے گا

    باغی ٹی وی :
    سیالکوٹ پی پی 38 میں آج سیاسی دنگل سجے گا
    سآج بروز بدھ 28 جولائی سیالکوٹ میں ضمنی الیکشن کا سیاسی دنگل سج رہا ہے،سیالکوٹ پی پی 38 میں ن لیگ کے امیدوار چوہدری طارق سبحانی،پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار چوہدری احسن بریار،تحریک لبیک پاکستان کے امیدوار ملک فہیم مشتاق اعوان اور کچھ آزاد حثیت سے امیدوار بھی سامنے جو پی ٹی آئی،ن لیگ اور ٹی ایل پی کے امیدوارں کی حمایت کا اعلان کیا ہے

    جب کانٹے دار جو مقابلہ ہے وہ ن لیگ کے امیدوار چوہدری طارق سبحانی اور پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار چوہدری احسن بریار کے درمیان ہے،اور تحریک لبیک پاکستان کے امیدوار ملک فہیم اعوان بھی پرعزم ہے اپنی کامیابی کے لیے،سیالکوٹ پی پی 38 میں الیکشن کمیشن کا عملہ صبح سے ہی مختلف پولنگ اسٹیشن میں پہنچ چکا ہے،احساس پولنگ اسٹیشن پر پولیس کی باری نفری اور سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب کر دیے گٸے ہیں

    رپورٹ فضل محمود کھوکھر

  • کمشنر گوجرانوالہ  کا کتا کیا گم گیا، سرکاری عملے کی دوڑیں‌ لگ گئیں ، کاش کہ اتنی تگ و دو انسانوں کے لیے بھی ہوتی

    کمشنر گوجرانوالہ کا کتا کیا گم گیا، سرکاری عملے کی دوڑیں‌ لگ گئیں ، کاش کہ اتنی تگ و دو انسانوں کے لیے بھی ہوتی

    کمشنر گوجرانوالہ کا کتا کیا گم گیا، سرکاری عملے کی دوڑیں‌ لگ گئیں ، کاش کہ اتنی تگ و دو انسانوں کے لیے بھی ہوتی

    باغی ٹی وی : سوشل میڈیا سائٹ ٹویٹر پر اس وقت ایک ٹرینڈ ” کمشنر کا کتا گم گیا” چل رہا ہے جو کہ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا ہے .اس ٹرینڈ کے پیچھے حقیقت یہ ہے کہ کمشنر گوجرانولہ کا کتا گم ہوگیا ہے اور اس کو تلاس کرنے کے لیے کارپوریشن کا عملہ جگہ جگہ منادی کرتا پھر رہا ہے . اس کتے کی تلاش میں‌ باقاعدہ ایک تلاشی مہم جاری ہے ہے .

    کہا جارہا ہے کہ کمشنر کے کتنے کی تلاش میں سرکاری عملہ رکشے پر لاؤڈ سپیکر سے اعلان کر رہا ہے . کہ کمشنر صاحب کا کتا گم ہو گیا ہے .اور جس کسی کو علم ہو وہ متعلقہ جگہ اور رابطوں پر اطلاع دے .اور ساتھ وارننگ بھی دی جارہی ہے .

    اس سلسلے میں سوشل میڈیا صارفین نے بھی کیا کمال کی ٹویٹس کی ہیں‌. ایک نے لکھا ہے کہ گوجرانوالہ کے ڈپٹی کمیشنر کا کتا کہیں گم ہو گیا ہے اگر کسی بھائی کو ملے تو ضرور ڈپٹی کمشنر صاحب کو پہنچا دیں نہیں تو انہوں نے چھوٹے عملے کی جان عزاب کر دینی ہے.

    اس کے علاوہ اعلان کرنے والے نے دھمکی بھی دی کے اگر کسی سے کاروائی کے دوران کتا برآمد ہواتو اس کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی.

    ایک صارف نے لکھا کہ
    غریب دی مر گئی ماں
    تے کوئی نئی لیندا ناں
    چوہدری دا گواچ گیا کتا
    تے پنڈ ساری رات نہ سُتا

    https://twitter.com/Ibrahim2k21/status/1420087747088375816?s=20

    ایک صارف نے لکھا کہ جانوروں سے پیار ہر کسی کو ہوتا ہے مگر عوام جب بے حال ہو تو ایسے وقت میں انسانوں سے زیادہ کتوں کی قدر کی جائے تو کیا سمجھا جائے

  • فتح جنگ میں یکے بعد دیگرے خواتین کے قتل کی وارداتیں، علاقے میں خوف کی لہر

    فتح جنگ میں یکے بعد دیگرے خواتین کے قتل کی وارداتیں، علاقے میں خوف کی لہر

    فتح جنگ میں یکے بعد دیگرے خواتین کے قتل کی وارداتیں، علاقے میں خوف کی لہر

    باغی ٹی وی : فتح جنگ میں یکے بعد دیگرے خواتین کے قتل کی وارداتیں،وائس آف پاکستان فورم کی جانب سے اظہار تشویش، اسلام آباد سے محض 25کلومیٹر کے فاصلے پر عورت غیر محفوظ، حکام سے موثر کاروائی کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق شہر فتح جنگ اور گردونواح میں ایک ہفتے کے اندر دو خواتین، جن میں ایک حاملہ تھی اور ایک معصوم بچی بے رحمانہ تشدد کا شکار ہوکر قتل کردی گئیں، اسی ہفتے کے دوران مٹھوخان ڈیم سے ایک حاملہ خاتون اور اس کی معصوم 3سالہ بچی کی لاش ملی،

    جبکہ گزشتہ روز گاؤں برج میں خاوند کے ہاتھوں بولنے اور سننے کی صلاحیت سے محروم خاتون کا قتل کردیا گیا، فتح جنگ میں یکے بعد دیگرے ہونے والے ان واقعات پر وائس آف پاکستان فورم کی جانب سے شدید تشویش کا اظہار کیاگیا، وائس آف پاکستان فورم فتح جنگ کی خواتین رہنماؤں وجیہہ کرن، انیلہ عارف اور حاجرہ یونس نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ دو خواتین اور ایک معصوم بچی کے قتل کی واردات اس جانب اشارہ کرتی ہے کہ اسلام آباد سے محض 25کلومیٹر دو خواتین سفاکیت سے محفوظ نہیں ہیں،

    ایسے واقعات ہمارے معاشرے پر بدنما داغ ہیں، حکومت خواتین پر تشدد روکنے کیلئے موثر قانون سازی کرے، وائس آف پاکستان کی جانب سے اسی ہفتے کے دوران احتجاجی سیمینار کے انعقاد کا اعلان کیا گیا ہے، خواتین سماجی کارکنان نے ڈی پی او اٹک رانا شعیب محمود سے اپیل کی ہے کہ ان دونوں واقعات کی شفاف انکوائری عمل میں لائی جائے اور مجرموں کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے۔

  • نذیرچوہان کی گرفتاری، جہانگیر ترین گروپ نے بڑا فیصلہ کر لیا

    نذیرچوہان کی گرفتاری، جہانگیر ترین گروپ نے بڑا فیصلہ کر لیا

    نذیرچوہان کی گرفتاری، جہانگیر ترین گروپ نے بڑا فیصلہ کر لیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جہانگہر ترین گروپ کے ایم پی اے نذیر چوہان کو ایف آئی اے سائبرکرائم کےدفتر پیش کیا جائے گا تفتیشی ٹیم نذیرچوہان کی ویڈیو میں آواز کا معائنہ کرے گی

    نذیر چوہان کو پولیس گرفتاری کے بعد تھانے میں لے گئی ہے، پولیس انہیں سائبر کرائم میں پیش کرے گی،دوسری جانب تحریک انصاف جہانگیر ترین گروپ نے اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے اجلاس میں تمام تر صورت حال کا جائزہ لیا جائے گا ،اجلاس میں جہانگیر ترین گروپ کے اراکین شرکت کریں گے، اجلاس میں گرفتاری کے بعد کی صورتحال اور لائحہ عمل پر غور کیا جائے گا

    واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کے مشیر احتساب شہزاد اکبر نے نذیر چوہان کے خلاف مقدمہ درج کروایا تھا، لاہور کے تھانہ ریس کورس میں شہزاد اکبر کی درخواست پر مقدمہ درج کیا گیا ،درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ نذیر چوہان نے ٹی وی پروگرام میں میرے خلاف بے بنیاد الزامات لگائے۔مقدمے میں 298, 189,589 اور153 کی دفعات شامل ہیں

    جہانگیر ترین کو ملی خوشخبری، ایسا اعلان کر دیا کہ سب کے پسینے چھوٹ گئے

    جہانگیر ترین فیصلہ کر لیں پارٹی میں رہنا ہے یا نہیں، میرے ساتھ بھی زیادتی ہوتی رہی،پی ٹی آئی رہنما برس پڑے

    جہانگیر ترین گروپ کی آج کس شخصیت سے ملاقات طے؟ پنجاب میں تہلکہ مچ گیا

    جہانگیر ترین گروپ کا آج ہونے والا اجلاس ایک بار پھر موخر

    جہانگیر ترین بارے رپورٹ وزیراعظم کو پیش،اہم شخصیت کا بڑا دعویٰ

    وزیراعظم نے جہانگیر ترین بارے کیا رپورٹ مانگی تھی؟ بیرسٹر علی ظفر کا انکشاف

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے جہانگیر ترین بارے درخواست پر فیصلہ سنا دیا

    بریکنگ..شہزاد اکبر کھل کر جہانگیر ترین گروپ کیخلاف آ گئے، مقدمہ درج کروا دیا

    مقدمہ درج ہونے کے بعد ترین گروپ کے ایم پی اے کا گرفتاری دینے کا اعلان

  • بھارتی ہائی کمیشن کے اسٹاف آفیسر کی زائدالمیعاد پاسپورٹ پر بھارت جانے کی کوشش ناکام

    بھارتی ہائی کمیشن کے اسٹاف آفیسر کی زائدالمیعاد پاسپورٹ پر بھارت جانے کی کوشش ناکام

    پاکستان میں بھارتی ہائی کمیشن کے ایک اسٹاف آفیسر کو واہگہ بارڈر پر اس وقت روک لیا گیا جب وہ زائدالمیعاد پاسپورٹ پر اپنی اہلیہ کے ہمراہ بھارت جارہا تھا۔ تفصیلات کے مطابق بھارت کے گرے پاسپورٹ کا حامل 35 سالہ اسٹاف آفیسر سکھبیر آریا جو کہ ہریانہ کا رہائشی ہے اور پاکستان میں اپنی سروس کی میعاد مکمل کرنے کے بعد اپنی روانگی کے بارے میں پاکستانی دفتر خارجہ کے حکام کو بھی اطلاع کر چکا تھا۔

    پاکستان سے واپس بھارت جانے کے لئے اپنی اہلیہ کے ہمراہ تقریبا 11 بجے صبح واہگہ بارڈر امیگریشن کاونٹر پر پہنچا جہاں پاکستانی مستعد عملے نے اس کے پاسپورٹ نمبر 01486579 کودیکھا تو اس کی میعاد 7 جولائی کو ختم ہو چکی تھی جس پر اسے واہگہ بارڈر پر روک لیا گیا۔ اس بارے میں فوری طور پراسلام آباد میں دفتر خارجہ کے اعلی حکام کو اطلاع کر دی گئی۔

    ذرائع کے مطابق دفترخارجہ کے حکام نے سکھبیر آریاکوواپس اسلام آبادبھیجنے کے احکامات جاری کردئے تاہم اس دوران بھارتی ہائی کمیشن کے حکام نے پاکستانی دفتر خارجہ کے حکام سے رابطہ کیا اور سکھبیرکو نیا پاسپورٹ جاری کرنے کے بارے میں آگاہ کیا جس کے بعد اسے واہگہ بارڈر پر رکنے کی اجازت دے دی گئی۔ اسلام آباد سے بھارتی ہائی کمیشن کی سپیشل گاڑی میں سکھبیر کا نیا پاسپورٹ اور دیگر سفری دستاویزات واہگہ بارڈر بھجوانے کے انتظامات کئے گئے جو شام کو ساڑھے چھ بجے واہگہ بارڈر پہنچے جہاں اس کی امیگریشن کی گئی اور تقریبا سات بجے اسے بھارت روانہ کردیا گیا۔

    سکھبیر8 گھنٹے سے زائد واہگہ امیگریشن ہال میں موجود رہا۔ اس دوران واہگہ بارڈر پر خصوصی انتظامات کئے گئے تھے جب کہ تمام عملہ مکمل طور پر چوکس رہا۔ اس حوالے سے سکھبیر سے جب باغی ٹی وی نے بات کی تو اس نے بتایا کہ وہ چھ ماہ قبل بھارت گیا تھا جب کہ اس کے بعد اس کویاد نہیں رہا کہ اس کے پاسپورٹ کی میعاد کب ختم ہو رہی ہے۔

    اس سلسلے میں نئی دہلی میں بھارتی دفتر خارجہ کے حکام سے رابطہ کیا گیا تو ایک سینئر آفیسر کا کہنا تھا کہ وہ مسلسل اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن سے رابطے میں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس معاملے پر ہائی کمیشن کے متعلقہ حکام کی سخت سرزنش کی گئی ہے جب کہ کچھ لوگوں کو شوکاز نوٹس بھی جاری کئے جارہے ہیں اور واقعہ کی تحقیقات بھی کی جارہی ہیں۔ واضح رہے کہ زائدالمیعاد پاسپورٹ پر کسی بھارتی سفارتی عملے کا بھارت جانے کی کوشش کرنے کا یہ اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ ہے جو واہگہ پاک بھارت سرحد پر پیش آیا ہے۔