Baaghi TV

Category: لاہور

  • خواتین کو واثت میں حصہ نا دینے والوں کے خلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع

    خواتین کو واثت میں حصہ نا دینے والوں کے خلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع

    خواتین کو وراثت میں حق نہ دینے والوں کےخلاف سخت کاروائی کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی گئی ہے، قرارداد مسلم لیگ(ن) کی رکن سعدیہ تیمور کی جانب سے جمع کرائی گئی ہے.

    قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ بہنوں اور بیٹیوں کو جائیداد میں حصہ نہ دینے کے واقعات میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے، اگر خواتین کو جائیداد میں سے اپنا حق لینے کےلئے عدالتوں کے چکر لگانے پڑتے ہیں، خواتین کو حق وراثت سے محروم رکھا اسلامی اصولوں کے بھی خلاف ہے.

    قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ خواتین کو وارثت میں حق نہ دینے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے، حکومت محکمہ مال کے افسران کوخواتین کو ان کا حق دینے کا پابند کریں، محکمہ مال ، ریونیو اور ایل ڈے کے جو افسران خواتین کو حق ورراثت سے محروم کرنے کی کوشش کریں ان کےخلاف بھی کاروائی کی جائے.

  • کورونا کیسز کی شرح میں تشویشناک اضافہ، لاہور کے 13 علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤں کی تجویز

    کورونا کیسز کی شرح میں تشویشناک اضافہ، لاہور کے 13 علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤں کی تجویز

    لاہور: ضلعی انتظامیہ نے کورونا کی چوتھی لہرا ور مثبت کیسز کی شرح میں تشویشناک اضافے کے پیش نظرلاہور کے 13علاقوں میں مائیکرو سمارٹ لاک ڈاﺅن لگانے کی تجویز دے دی۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ہاٹ سپاٹ ایریاز علامہ اقبال ٹاؤن،ای ایم ای سوسائٹی،جوہرٹاون ایل بلاک،عزیزبھٹی ٹاؤن سی بلاک،گرین سٹی میں لاک ڈاﺅ ن کی تجویز دی گئی ہے جبکہ دیگر علاقوں میں والٹن روڈ ، شامی روڈ،ساندہ ،گلشن راوی، اور مسلم ٹاﺅن شامل ہیں۔

    واضح رہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے باعث ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 23 ہزار 360 جبکہ کیسز کی مجموعی تعداد 10 لاکھ 29 ہزار 811 ہو گئی ہے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان میں کورونا وائر س کے سبب مزید 65 افراد جاں بحق جبکہ چار ہزار 950 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور مثبت کیسز کی شرح 8.46 فیصد تک پہنچ چکی ہیں۔

    پاکستان میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 8 فیصد سے متجاوز

    جبکہ پنجاب کے دارالحکومت میں 70فیصد کیسز ڈیلٹا وائرس کے بھی ہیں جبکہ پنجاب میں کورونا وائرس کی نئی قسم ’ اِیپسلون ‘ کے کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں سیکرٹری صحت پنجاب سارہ اسلم کا کہنا تھا کہ پنجاب میں اب تک 23 سیمپلز میں سے 5 میں کیلیفورنیا ایپسیلون کی تشخیص ہوئی ہے۔

    ملک میں کورونا کی بھارتی قسم کے بعد کیلیفورنیا وائرس کے کیسز بھی رپورٹ

    دوسری جانب کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر پورے سندھ میں 8اگست تک مکمل لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا ہے لاک ڈاؤن کے دوران انٹر سٹی ٹرانسپورٹ بھی بند ہے انتظامیہ سڑک پر آنے والے افراد کا ویکسی نیشن کارڈ چیک کرے گی۔

    اگلے ہفتے سے تمام حکومتی دفاتر بھی بند کئے جائیں گے فیصلے کے مطابق 31اگست کے بعد ویکسین نہ کرانے والوں کو تنخواہ ادا نہیں کی جائے گی لاک ڈاؤن کے دوران ایکسپورٹ انڈسٹری اور میڈیکل اسٹور کھلے رہیں گے۔ ایس اوپیز پر عمل درآمد کے لیے وفاقی قانون نافذ کرنےوالے اداروں سے مدد لی جائےگی۔

    کراچی میں کورونا کے تیزی سے پھیلاؤ پر این سی اوسی نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔ این سی او سی نے کورونا سے نمٹنے کیلئے سندھ حکومت کی ہر ممکن مدد کا فیصلہ کیا ہے۔

  • نذیر چوہان کو اسمبلی میں پیش نہ کرنے پراسپیکر پنجاب اسمبلی برہم

    نذیر چوہان کو اسمبلی میں پیش نہ کرنے پراسپیکر پنجاب اسمبلی برہم

    اسپیکر چوہدری پرویز الہی نے اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ ابھی تک پروڈکشن آرڈر پرعمل نہیں ہوا ہے.

    ایف آئی اے نے ترین گروپ کے گرفتار رکن پنجاب اسمبلی نذیر چوہان کو دوسرے روز بھی اسمبلی میں پیش نہیں کیا ہے، نذیر چوہان کو ایوان میں نہ لانے ہر اسپیکر ایک بار پھر برہم ہوگئے ہیں، بغیر کاروائی ہی اجلاس ملتوی کردیا گیا ہے، پنجاب اسمبلی کا اجلاس پیر کے روز دو بجے تک ملتوی کردیا گیا ہے، ایوان میں شیم، شیم کے نعرے لگائے گئے ہیں، ارکان کا ڈیسک بجا کراسپیکر کے فیصلے کا خیرمقدم کیا گیا ہے، ایوان میں ایجنڈے کی قانون سازی نہ ہوسکی ہے.

  • میو ہسپتال سے گم ہونیوالے 8 سالہ بچے کو پولیس نے کیا تلاش

    میو ہسپتال سے گم ہونیوالے 8 سالہ بچے کو پولیس نے کیا تلاش

    میو ہسپتال سے گم ہونیوالے 8 سالہ بچے کو پولیس نے کیا تلاش

    گوالمنڈی میو ہسپتال سے 8 سالہ ذہنی معذور ازکار کے اغواء کا معاملہ, گلگت سے علاج معالجہ کے لیے میو ہسپتال آنے والا ذہنی معذور بچہ کھو گیا,

    بچے کے اغواء کا گوالمنڈی میں فوری مقدمہ درج کیا گیا ایس پی سٹی حسن جہانگیر کی سربراہی میں بچے کی تلاش کے لیے ٹیم تشکیل دی گئی, ،ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ ایس ایچ او داتا دربار اور گوالمنڈی نے مشترکہ کاروائی کرتے ٹیم کے ہمراہ بچے کو تلاش کیا,بچے کی تلاش کے لیے مساجد میں اعلانات اور وائرلیس کالز اور سوشل میڈیا سمیت تمام وسائل کو بروئے کار لایا گیا,جدید خطوط پر استوار لاہور پولیس اپنے ٹارگٹ میں کامیاب ہو گئی,

    دو خواجہ سراؤں کا قتل،پولیس نے خواجہ سراؤں کو دھکے مار کر تھانے سے نکال دیا

    پشاور میں پہلی بار خواجہ سراء کو منتخب کر لیا گیا، آخر کس عہدے کیلئے؟

    خواجہ سرا کے ساتھ گھناؤنا کام کر کے ویڈیو بنانیوالے ملزمان گرفتار

    دوستی نہ کرنے کا جرم، خواجہ سراؤں پر گولیاں چلا دی گئیں

    مردان میں خواجہ سرا کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالے ملزما ن گرفتار

    ایس پی سٹی کا کہنا ہے کہ بچے کو بحفاظت تلاش کر کے ورثاء کے حوالے کیا گیا, گلگت سے آئے پردیسی اپنے بیٹے کے ملنے پر خوش نظر آئے، ایس پی سٹی حسن جہانگیر کا کہنا تھا کہ والدین نے اپنے لخت جگر کے بحفاظت ملنے پر پولیس کا شکریہ ادا کیا اور دعائیں دی, جرائم کنٹرول کے ساتھ کمیونٹی پولیسنگ کو فروغ دیا جا رہا ہے,

  • وزیراعلیٰ پنجاب کا دورہ ملتان سرکاری ملازمین پر بھاری پڑ گیا

    وزیراعلیٰ پنجاب کا دورہ ملتان سرکاری ملازمین پر بھاری پڑ گیا

    وزیراعلیٰ پنجاب کا دورہ ملتان سرکاری ملازمین پر بھاری پڑ گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کا دورہ ملتان سرکاری ملازمین پر بھاری پڑ گیا

    وزیراعلی عثمان بزدار نے فرائض سے غفلت برتنے اور عوام کی شکایات پر 2 افسروں کو عہدوں سے ہٹا دیا ملتان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل آغا محمد علی عباس کوعہدے سے ہٹا دیا گیا آغا محمد علی عباس کو سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے کمشنر ملتان ڈویژن جاوید اختر محمود کو ملتان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل کا اضافی چارج دے دیا گیا ایڈیشنل ایس پی کینٹ ڈویژن ملتان کامران عامر خان کو بھی عہدے سے ہٹا دیا گیا کامران عامر خان کو سی پی او آفس رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ کام نہ کرنے والے افسروں کے لئے پنجاب میں کوئی جگہ نہیں ۔سرکاری فرائض کی ادائیگی میں کوتاہی قطعا برداشت نہیں کروں گا عوام کے مسائل میں غفلت پر کسی سے کوئی رعایت نہیں ہو گی ۔ملتان کے دورہ کے دوران فرائض سے غفلت اور عوامی شکایات پر فوری ایکشن لیا افسران عوام کی خدمت کو اپنا شعار بنائیں ۔عوام کی خدمت کرنے والے افسران کی بھرپور حوصلہ افزائی کریں گے ۔کام نہ کرنے والےافسران اپنا قبلہ درست کرلیں ۔

    قبل ازیں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے چنیوٹ کے قریب دریائے چناب میں کشتی الٹنے سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا، وزیراعلیٰ عثمان بزدار نےجاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ دیگر افراد کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن مزید تیز کیا جائے۔امدادی سرگرمیوں کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے حادثے کے بارے میں کمشنر فیصل آباد ڈویژن سے رپورٹ طلب کر لی اورکشتی الٹنے کے واقعہ کی تحقیقات کا حکم بھی دیا

    کیا فائدہ قانون کا، مفتی کو نامرد کیا گیا نہ عثمان مرزا کو،ٹویٹر پر صارفین کی رائے

    لڑکی کو برہنہ کرنے کی ویڈیو، وزیراعظم عمران خان کا نوٹس، بڑا حکم دے دیا

    عثمان مرزا کی جانب سے لڑکی اور لڑکے پر تشدد کے بعد نوجوان جوڑے نے ایسا کام کیا کہ پولیس بھی دیکھتی رہ گئی

    مالی نے خاتون کے ساتھ زیادتی کے بعد دوستوں کو بلا لیا،اجتماعی درندگی کا ایک اور واقعہ

    بزدار کے حلقے میں فی میل نرسنگ سٹاف کو افسران کی جانب سے بستر گرم کی فرمائشیں،تہلکہ خیز انکشافات

  • نور مقدم قتل کیس، ملزم ظاہر جعفر کو کہاں پہنچا دیا گیا؟

    نور مقدم قتل کیس، ملزم ظاہر جعفر کو کہاں پہنچا دیا گیا؟

    نور مقدم قتل کیس، ملزم ظاہر جعفر کو کہاں پہنچا دیا گیا؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق سفیر کی بیٹی نور مقدم قتل کیس کے ملزم ظاہر جعفر کو پنجاب فرانزک لیبارٹری لاہور پہنچا دیا ہے

    لاہور میں فرانزک لیبارٹری میں ملزم ظاہر جعفر کی رہائشگاہ سے لی گئی ویڈیو کا تجزیہ کیا جائے گااور ویڈیو میں موجود ملزم ظاہر جعفرکی شناخت بارے بھی تجزیہ کیا جائے گا

    فرانزک لیبارٹری میں نور مقدم قتل کیس کے مرکزی ملزم ظاہر جعفر کا پولی گرافک ٹیسٹ بھی کیا جائے گا پولی گرافک ٹیسٹ سے ملزم کی جانب سے دیئے گئے بیانات کے سچ اورجھوٹ کا تعین کیا جائے گا

    واضح رہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں جرائم میں کمی نہ ہو سکی،سابق سفیر کی بیٹی کو قتل کر دیا گیا اسلام آباد کے تھانہ کوہسار کی حدود میں قتل ہونے والی نور مقدم کے والد شوکت علی مقدم نے بیٹی کے قتل کے حوالے سے بیان دیتے ہوئے کہا ہے رات کو تھانہ کوہسار سے کال آئی کہ نور مقدم کا قتل ہو گیا ہے اور جب میں نے موقع پر پہنچ کر دیکھا تو میری بیٹی کا گلا کٹا ہوا تھا

    دو روز قبل اسلام آباد کی عدالت نے نور مقدم قتل کیس کے مرکزی ملزم ظاہرجعفر کو مزید تین روز کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا تھا۔ ملزم ظاہرجعفر کو 31 جولائی کو عدالت کے سامنے پیش کیا جائے گا۔

    مالی نے خاتون کے ساتھ زیادتی کے بعد دوستوں کو بلا لیا،اجتماعی درندگی کا ایک اور واقعہ

    بزدار کے حلقے میں فی میل نرسنگ سٹاف کو افسران کی جانب سے بستر گرم کی فرمائشیں،تہلکہ خیز انکشافات

    وفاقی دارالحکومت میں ملزم عثمان مرزا کا نوجوان جوڑے پر بہیمانہ تشدد،لڑکی کے کپڑے بھی اتروا دیئے، ویڈیو وائرل

    نوجوان جوڑے پر تشدد کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کے بارے میں اہم انکشافات

    لڑکی کو برہنہ کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کو پولیس نے عدالت پیش کر دیا

    کیا فائدہ قانون کا، مفتی کو نامرد کیا گیا نہ عثمان مرزا کو،ٹویٹر پر صارفین کی رائے

    لڑکی کو برہنہ کرنے کی ویڈیو، وزیراعظم عمران خان کا نوٹس، بڑا حکم دے دیا

    عثمان مرزا کی جانب سے لڑکی اور لڑکے پر تشدد کے بعد نوجوان جوڑے نے ایسا کام کیا کہ پولیس بھی دیکھتی رہ گئی

    نور قتل کیس، وزیراعظم عمران خان نے بڑا حکم دے دیا

    نور قتل کیس، ملزم کی عدالت پیشی،مزید جسمانی ریمانڈ منظور

    پاکستان کے سابق سفیر شوکت علی مقدم کی بیٹی نور مقدم کے قتل کا مقدمہ تھانہ کوہسار میں درج کیا گیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کے والد شوکت علی مقدم کی مدعیت میں قتل کی دفعہ 302 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے، تھانہ کوہسار میں درج ہونیوالے ایف آئی آر کے مطابق شوکت علی مقدم نے اپنے بیان میں پولیس کو بتایا کہ 19جولائی کونورمقدم فیملی کی غیرموجودگی میں گھرسے نکلی اور ہمیں رات کے وقت اطلاع ملی کہ وہ دوستوں کے ساتھ لاہورجارہی ہے نور نے ایک دو دن میں واپس آنے کا کہا۔ ملزم ظاہر جعفر سے فیملی طرز کی جان پہچان تھی  ظاہرجعفر کا ٹیلیفون آیا کہ نوراس کیساتھ نہیں ہے رات کو تھانہ کوہسار سے کال آئی کہ نور مقدم کا قتل ہو گیا ہے اور جب میں نے موقع پرپہنچ کردیکھا تو میری بیٹی کا گلا کٹا ہوا تھا

  • اسکولوں میں قرآن کی تعلیم لازمی قرار

    اسکولوں میں قرآن کی تعلیم لازمی قرار

    پنجاب حکومت نے اسکولوں میں قرآن کی تعلیم لازمی قرار دے دی

    پنجاب ٹیکسٹ بورڈ نے ناظرہ قرآن کا نصاب بھی بتا دیا ،نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا پہلی سے پانچویں جماعت تک ناظرہ قرآن کی تعلیم لازمی قراردیا گیا ہے نوٹیفکیشن کے مطابق ناظرہ قرآن تعلیم کے 50 نمبر ہوں گے ،پہلی کلاس کو نورانی قائدا اور قرآن پاک کی آخری 4 صورتیں پڑھائی جائیں گی پہلی جماعت کو پہلا اور دوسرا سپارہ پڑھایا جائے گاتیسری جماعت کو تیسرے سے آٹھواں سپارہ پڑھایا جائے گا چوتھی جماعت کو 9 سے 18 تک سپارے پڑھائے جائیں گے پانچویں جماعت کو 19 سے 30 تک سپارے پڑھائیں جائیں گے پہلی سے تیسری جماعت کے ہفتے میں ناظرہ قرآن کے 3پریڈ ہوں گے چھوتھی اور پانچویں جماعت کے ہفتے میں ناظرہ کے 4 پریڈ ہوں گے ،

    اس ضمن میں تمام تعلیمی اداروں کو جاری نوٹفکیشن کے مطابق ہدایات کر دی گئی ہیں کہ وہ قرآن مجید کی تعلیم سکولوں میں لازمی شروع کریں

    قل ازیں رکن سندھ اسمبلی و امیر جماعت اسلامی جنوبی کراچی سید عبدالرشید کی جانب سے سندھ اسمبلی میں جمع کروائے جانے والے پہلی تا میٹرک تک لازمی ناظرہ قرآن کی تعلیم دینے کے بل کا منظوری کے لیے نوٹس جاری کردیا گیا ہے۔ سید عبدالرشید کا کہنا ہے کہ اسلامی تعلیمات کا نصاب میں شامل ہونا وقت کی عین ضرورت ہے، جس طرح مغرب ہمارے نظریات کو کھوکھلا کرنے کی کوشش کر رہا ہے ایسے اقدامات فوری کیے جائیں کے جس کے نتیجے میں نوجوان اسلام سے جڑے رہیں، میٹرک تک جن تعلیمی اداروں میں ناظرہ قرآن کی تعلیمات نہ دی جائیں انکے خلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے۔

  • اسپیکر پنجاب اسمبلی سے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات

    اسپیکر پنجاب اسمبلی سے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات

    اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی سے اسسٹنٹ ایڈوکیٹ جنرل پنجاب، چودھری منظور احمد وڑائچ نے پنجاب اسممبلی میں ملاقات کی ہے، ملاقات میں سیکرٹری سپریم کورٹ بار ایسو سی ایشن آف پاکستان احمد شہزاد فاروق رانا بھی شریک تھے، سپریم کورٹ بار ایسو سی ایشن کے مسائلحل کرانے کی یقین دہانی کی گئ ہے.

    چودھری پرویز الٰہی نے چودھری منظور احمد وڑائچ کو اسسٹنٹ ایڈوکیٹ جنرل پنجاب بننے پر مبارک باد دی ہے.

    چودھری منظور احمد وڑائچ نے پنجاب اسمبلی میں تاریخی قانون سازی کرنے پر سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی کوخراجِ تحسین پیش کیا ہے.

  • پاکستان ریلوے کو صرف کام کرنے والوں کی ضرورت ہے، وزیر ریلوے

    پاکستان ریلوے کو صرف کام کرنے والوں کی ضرورت ہے، وزیر ریلوے

    وزیر ریلویز محمد اعظم خان سواتی نے آج ریلوے ہیڈ کوارٹرز آفس لاہور میں ایک اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کی ہے،

    اجلاس میں چیف ایگزیکٹیو آفیسر پاکستان ریلویز نثار احمد میمن، آی جی ریلوے عارف نواز کے علاوہ ایڈیشنل جنرل منیجر انفراسٹرکچر آصف متین زیدی، ایڈیشنل جنرل منیجر ٹریفک مظہر علی شاہ ایڈیشنل جنرل منیجر مکینکل سلمان صادق، ایڈوائزر ٹو فیڈرل منسٹر فار ریلویز عبدالرشید کے علاوہ سینئر افسران اور ویڈیو لنک کے ذریعے ڈی ایسز نے شرکت کی ہے.

    وزیر ریلوے محمد اعظم خان سواتی نے کہا ہے کہ نئ جدت کے ساتھ یکم جولائی سے نیا مالی سال شروع ہوا ہے، پاکستان ریلوے کے لئے بہتر اور سودمند ہو، ریلوے ہیڈ کواٹرزکے علاوہ ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ افسران سمیت اپنی ویکسین لگوانے کو10 اگست تک یقینی بنائیں، پاکستان ریلوے میں ایفیشینسی کو بڑھانے کیلئے صرف کام کرنے والوں کی ضرورت ہے جو کام نہیں کرے گا اسے سرپلس پول میں ڈالا جائے گا.

  • یوٹیلیٹی سٹورز پر بھی اشیاء مہنگی، حکومت عوام کو ریلیف دینے میں ناکام، حسن مرتضی

    یوٹیلیٹی سٹورز پر بھی اشیاء مہنگی، حکومت عوام کو ریلیف دینے میں ناکام، حسن مرتضی

    پارلیمانی لیڈر پیپلزپارٹی پنجاب اسمبلی سید حسن مرتضی نے کہا ہے کہ حکومت عوام کو یوٹیلیٹی سٹورز پر ریلیف نہیں تکلیف دے رہی ہے،
    یوٹیلیٹی سٹورز پرسبسڈائزڈ اشیا کی عدم دستیابی، شہریوں کو سستا آٹا، چینی اور گھی نہیں مل رہا ہے، عوام کی زندگی میں زہر گھولنے والی حکومت نے چینی کی فی کلو قیمت 68 روپےسے بڑھا کر 84.50 روپے کردی ہے، آٹا ساڑھے 7 روپے فی کلو جبکہ چینی 17 روپے کلو مہنگی کرکے غریب کے منہ سے نوالہ چھین لیا گیا ہے.

    پارلیمانی لیڈر حسن مرتضی نے مزید کہا کہ خوردنی تیل 90 روپے فی کلو مہنگا کرکے وفاقی کابینہ نے عوام کی جیب پر ایک اور ڈاکہ ڈالا گیا ہے، چینی کی ریکارڈ پیداوار کے دعوے کرنے والے چینی درآمد کرکے اپنی سہولت کاروں کو فائدہ پہنچا رہے ہیں، عام انسان بچوں کی تعلیم کے خرچے، بجلی کے بلوں اور اپنے گھر کے ماہانہ بجٹ سے پریشان ہے، نوجوان طبقہ کہنے پر مجبور ہے کہ نئے پاکستان میں ذہنی اور جسمانی اذیت کے سوا کچھ نہیں
    ہے.