Baaghi TV

Category: لاہور

  • فردوس عاشق اعوان نے مریم نواز کو کیسا کھلا چیلنج دے دیا؟

    فردوس عاشق اعوان نے مریم نواز کو کیسا کھلا چیلنج دے دیا؟

    معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ آزاد جموں و کشمیر کے الیکشن میں انتشار سے جڑا، فساد سے ہم آہنگ، قومی سلامتی کو پارہ پارہ کرنے اور قوم کو گروپوں میں بانٹنے والا سیاسی چورن بیچنے والوں کا بیانیہ ناکام ہوگیا ہے، جبکہ عوام، قومی سلامتی اور دفاع سے جڑا بیانیہ جیت گیا ہے، وزیراعظم عمران خان نے کشمیریوں کے حق خودارادیت کے بیانیہ کو اجاگر کر کے دہشت گردی سے جڑے مودی بیانیہ کے چہرے کو بے نقاب کیاہے، جبکہ دوسری جانب ظل سبحانی، جعلی راجکماری اور شاہی خاندان کے درباری و حواریوں نے کشمیر کی وادیوں میں نفرت کے بیج بوئے ہیں۔

    ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کل کے نتائج نے ثابت کردیا کہ عمران خان کشمیری عوام کے دلوں میں بستے ہیں اور وہ انہیں اپنا مسیحا تسلیم کرتے ہیں۔ ووٹ کو عزت دو کا دعویٰ کرنے والوں نے کشمیر کے پہاڑوں پرنوٹ کو عزت دو کا نعرہ لگایا اور کشمیریوں کے انکارپردھاندلی کا رونا شروع کردیا۔ وزیر اعظم آزاد کشمیرن لیگ کا تھا اوراس کی قیادت میں الیکشن کمیشن نے جو قوانین بنائے جس پر ہمارے تحفظات تھے۔ کیونکہ دو حلقوں سے موجودہ وزیراعظم الیکشن لڑرہا تھا اور تمام سرکاری وسائل کو انتخابی مہم میں استعمال کررہا تھا۔ وزیراعظم آزاد جموں کشمیر جب سرکاری گاڑیوں سے خود نمائندہ کے طورپرمہم چلا رہا ہو تو دھاندلی کیسے ہوگئی۔ کشمیرمیں ہمارا کوئی اہلکار تعینات نہیں اورپریزائیڈنگ آفیسر سے لے کر پولنگ کا تمام سٹاف آزاد کشمیر کی موجودہ حکومت کے پے رول پہ تھا تو وفاقی حکومت الیکشن کیسے چوری کرسکتی ہے۔

    معاون خصوصی نے کہاکہ کشمیریوں نے پاکستان کے ساتھ کھڑے ہونے کا فیصلہ کرکے مودی کے رشتہ داروں کو کشمیر سے باہر پھینک دیا ہے۔ جعلی راجکماری اپنے پاؤں کلہاڑی پر ماررہی ہے، کیونکہ کشمیریوں نے اُن کی جڑیں کاٹ دی ہیں۔ شاہی خاندان کا ذاتی ملازم عطا تارڑ نوٹ لے کرپھرتا رہا جب گوجرانوالہ میں اپنا سکہ جمانے کی کوشش کی تو قانون نے اسے گرفت میں لے لیا۔ گوجرانوالہ سے ن لیگ کا سنپولیہ بھارت کو مدعو کرنے کی بات کررہا تھا جو ان کی اصل کہانی و سوچ کی عکاسی کرتا ہے کہ یہ ذاتی مفاد کیلئے کسی بھی حد تک جا سکتے ہیں۔

    ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے کہاکہ ن لیگ کا مفرور لیڈرجسے اشتہاری کا اعزاز حاصل ہے لندن میں بیٹھ کر دشمنوں سے ملاقاتیں کرکے الطاف حسین ثانی بننے کی کوشش کررہاہے۔ کشمیری باشعور اورسمجھ دار قوم ہیں اور وہ جانتے ہیں کہ وفاق کی حکومت ان کی ترجمان ہے ان کیلئے اپنی کاز مقدم ہے سیاسی مداری ان کیلئے اہم نہیں۔ کہیں کسی ایک جگہ پردھاندلی کا ثبوت ہے توسامنے لائیں۔ الیکشن کمیشن ان کا لگایا ہوا ہے، دھاندلی کا کھرا وزیراعظم آزاد کشمیر تک جائے گا۔ مریم تین میں نہ تیرہ میں ہیں۔ ان کی نہ گھرمیں کوئی سنتا ہے اورنہ جماعت میں۔ انہوں نے کہاکہ جعلی راجکماری سیالکوٹ الیکشن چوری کرنے گئی تھی، کارنرمیٹنگ کرکے واپس آ گئی۔

  • انتشارکی سیاسیت کرنے والوں کی کوئی جگہ نہیں، چوہدری سرور

    انتشارکی سیاسیت کرنے والوں کی کوئی جگہ نہیں، چوہدری سرور

    چوہدری محمد سرورنے آزاد کشمیرکے الیکشن پربات کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن مانے یا نہ مانے وہ آزاد کشمیرمیں ہارچکی اور ہم جیت چکے ہیں، کشمیری عوام کی تحر یک انصاف سے محبتوں پرانکا شکریہ اداکر تے ہیں، تحریک انصاف کی آزاد کشمیرمیں کامیابی مودی کیلئے ڈراونا خواب ہے، کشمیری عوام نے کشمیر کے سفیر وزیراعظم عمران خان کے حق میں فیصلہ دیا ہے، انتشاراورفساد پرمبنی سیاست کرنیوالوں کا کوئی مستقبل نہیں، کوئی شک نہیں پاکستانی عوام آج حکومت کے بیانہ کیساتھ کھڑے ہیں،

    گورنر پنجاب نے مزید کہا کہ بھارتی مظالم کے شکار کشمیریوں کی آزادی کا ہم پوری دنیا میں مقدمہ لڑ رہے ہیں، آزاد کشمیرمیں تحریک انصاف کی کامیابی تاریخ کشمیرکا شاندارسنگ میل ہے، سیاسی مخالفین کو چاہیے وہ انتخابی اصلاحات کیلئے حکومت کے ساتھ مل بیٹھے، تحریک انصاف آج پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی اورعوامی طاقت بن چکی ہے.

  • پنجاب میں جرائم کیوں بڑھے؟ چودھری پرویز الہیٰ کا اہم انکشاف

    پنجاب میں جرائم کیوں بڑھے؟ چودھری پرویز الہیٰ کا اہم انکشاف

    پنجاب میں جرائم کیوں بڑھے؟ چودھری پرویز الہیٰ کا اہم انکشاف

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہیٰ نے کہا ہے کہ پولیس کی بھرتیوں پر دس سال سے پابندی رہی جس کی وجہ سے جرائم بڑھا،

    چودھری پرویز الہی نے کہا کہ پنجاب بھر میں پولیس کی بھرتیاں کی جا رہی ہیں، فیصل آباد کی آبادی کے تناسب سے پولیس بھرتی میں اضافہ ہونا چاہئیے، اگر چھوٹوں گینگ کو قائم کرنے سے پہلے ہی ختم کر دیاجاتا تو گینک مضبوط نہ ہوتا، پولیس کی کمی اور پیٹرولنگ نہ ہونے سے چھوٹوگینگ نے بنکرز بنائے، ن لیگ دور میں چھوٹو گینگ کے خاتمے کےلئے فوج بلائی گئی تھی، دس دس سال ہوگئے پنجاب میں پولیس پر کوئی پیسہ خرچ نہیں کیا گیا،

    پنجاب کے صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت نے کہا کہ موجودہ آئی جی پنجاب نے تھانوں کی مرمت کا سال قرار دیا ہے، اس سال تھانوں کی تعمیر و مرمت کی جائے گی، کرائم ریٹ کی بنیادی وجہ سے پولیس افسران مقدمہ درج کرتے ڈرتے رہے، ہم پولیس کو پیشہ وارانہ کام کرنے کا جو موقع دے رہے ہیں وہ پہلے نہیں دیا گیا،

    مالی نے خاتون کے ساتھ زیادتی کے بعد دوستوں کو بلا لیا،اجتماعی درندگی کا ایک اور واقعہ

    بزدار کے حلقے میں فی میل نرسنگ سٹاف کو افسران کی جانب سے بستر گرم کی فرمائشیں،تہلکہ خیز انکشافات

    وفاقی دارالحکومت میں ملزم عثمان مرزا کا نوجوان جوڑے پر بہیمانہ تشدد،لڑکی کے کپڑے بھی اتروا دیئے، ویڈیو وائرل

    نوجوان جوڑے پر تشدد کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کے بارے میں اہم انکشافات

    لڑکی کو برہنہ کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کو پولیس نے عدالت پیش کر دیا

    کیا فائدہ قانون کا، مفتی کو نامرد کیا گیا نہ عثمان مرزا کو،ٹویٹر پر صارفین کی رائے

    لڑکی کو برہنہ کرنے کی ویڈیو، وزیراعظم عمران خان کا نوٹس، بڑا حکم دے دیا

    عثمان مرزا کی جانب سے لڑکی اور لڑکے پر تشدد کے بعد نوجوان جوڑے نے ایسا کام کیا کہ پولیس بھی دیکھتی رہ گئی

    نور قتل کیس، وزیراعظم عمران خان نے بڑا حکم دے دیا

    دوسری جانب وزیر اعلی نے پنجاب ہائی سیکورٹی زون ایکٹ کی منظوری دے دی ہائی سیکورٹی زون ایکٹ کی منظوری کے بعد اب پنجاب کابینہ اس ایکٹ کی منظوری دے گی اس ایکٹ کے تحت مال روڈ پر جلسے جلوس پر پابندی لگائی جا سکے گی محکمہ داخلہ پنجاب کے تمام شہروں میں مخصوص جگہ پر صرف جلسے جلوسوں کی اجازت دے گی پنجاب حکومت بڑے بڑے شہروں کی مرکزی شاہراہوں پر اس ایکٹ کے تحت جلسوں پر پابندی لگائے گی

  • طلبا کے لئے عید کے بعد بھی عید، چھٹیوں میں ہو سکتا ہے اضافہ

    طلبا کے لئے عید کے بعد بھی عید، چھٹیوں میں ہو سکتا ہے اضافہ

    طلبا کے لئے عید کے بعد بھی عید، چھٹیوں میں ہو سکتا ہے اضافہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کورونا کی چوتھی لہر کا اثر بچوں پر اثر انداز ہونے کا خدشہ ،تعلیمی اداروں میں چھٹیوں میں اضافہ ہو سکتا ہے

    پنجاب کے تعلیمی ادارے مزید 15 دن یا 1 ماہ بند رکھنے کی تجویز زیرغور ہے،نیا تعلیمی سال یکم اگست کی بجائے یکم ستمبر سے شروع کرنے کی تجویز زیرغور ہے،آئندہ تعلیمی بورڈ کے تحت امتحانات ملتوی ہوسکتے ہیں،نہم اور گیارہویں کے طلباء کو بغیر امتحانات پروموٹ کرنے کی تجویز زیرغور ہے اہم فیصلے آئندہ این سی او سی کے اجلاس میں کئے جانے کا امکان ہے، این سی او سی اجلاس ایک دو روز میں بلائے جانے کا امکان ہے

    واضح رہے کہ پاکستان میں کرونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے تعلیمی ادارے بند کئے گئے ہیں، گزشتہ ایک ماہ سے تعلیمی اداروں میں چھٹیاں ہیں ، اس سے قبل بھی تعلیمی ادارے بند کئے گئے تھے، حکومت نے یکم اگست سے تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کیا ہوا تھا تا ہم اب کرونا کیسز میں ایک بار پھر اضافے کے بعد تعلیمی اداروں کی چھٹیوں میں مزید اضافہ کیا جا سکتا ہے

    طالبان گلگت بلتستان پہنچ گئے؟ قائمہ کمیٹی میں مشاہد حسین سید کا ڈاکٹر معید یوسف سے سوال

    طالبان کا لباس سادہ لیکن وہ انتہائی ذہین اور قابل،اگریہ کام ہو گیا تو پاکستان کو نقصان ہو گا،وزیر خارجہ

    اچھے تعلقات کے خواہشمند، مگر مداخلت کرتے ہیں اور نہ کرنے دیتے ہیں، افغان طالبان کا ترکی کو پیغام

    تعلیمی ادارے بند، امتحانات کب ہوں گے؟ وفاقی وزیر تعلیم نے بتا دیا

    تعلیمی ادارے کب سے کھلیں گے؟ وفاقی وزیر تعلیم کا بڑا اعلان سامنے آ گیا

    کرونا پھیلاؤ روکنے کے لئے این سی او سی کا عوام سے مدد لینے کا فیصلہ

    واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان میں کرونا وائرس کی دوسری لہر اور بڑھنے کیسز پر گزشتہ سال 26 نومبر سے ملک بھر میں تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔ قبل ازیں گزشتہ سال 23 مارچ کی پہلی بندش کے بعد تعلیمی اداروں کو گزشتہ سال 15 دسمبر سے مرحلہ وار کھولا گیا تھا

  • قبضہ گروپوں کیخلاف ایک بار ایکشن،اربوں روپے مالیت کی 91 کنال سرکاری اراضی واگزار

    قبضہ گروپوں کیخلاف ایک بار ایکشن،اربوں روپے مالیت کی 91 کنال سرکاری اراضی واگزار

    قبضہ گروپوں کیخلاف ایک بار ایکشن،اربوں روپے مالیت کی 91 کنال سرکاری اراضی واگزار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق باٹا پور کے بھسین گاؤں میں اربوں روپے مالیت کی 91 کنال سرکاری اراضی واگزار کروا لی گئی

    لاہور پولیس کی قبضہ گروپوں کے خلاف آپریشن میں ایک بار پھر تیزی آئی ہے،غلام محمود ڈوگر کی ہدایت پر لاہور پولیس اور اے سی شالیمار کی مشترکہ کارروائی کیملک وزیر اعوان نامی شخص 35 کنال پر ہاؤسنگ کالونی بنا رہا تھا، 07 ایکٹر سے زائد رقبہ پر اسلم نامی شخص پر قابض تھا،کارروائی میں پولیس کی بھاری نفری نے حصہ لیا،سرکاری اراضی کی مالیت اربوں روپے میں بنتی ہے،

    وزیراعظم پاکستان، وزیراعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب کی ہدایت پر قبضہ گروپوں کےخلاف کریک ڈاؤن تیز کیا گیا ہے، سی سی پی او لاہور کا کہنا ہے کہ سرکاری اراضی کسی صورت ہتھیانے نہیں دی جائے گی، شہریوں کو قبضہ گروپوں اور بدمعاشوں سے ڈرنے کی ضرورت نہیں،لاہور پولیس ان کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائے ہوئے ہے، شہری قبضہ گروپوں بارے شکایت کےلئے نان ایمرجنسی ہیلپ لائن 1242 پر کال کرسکتے ہیں،

    اسلام آباد میں مندرکی تعمیر کا معاملہ، وزارت مذہبی کا اسلامی نظریاتی کونسل کو‌خط

    ایمنسٹی انٹرنیشنل کا اسلام آباد میں مندر کی تعمیربارے بڑا بیان آ گیا

    اسلام آباد میں مندر کی تعمیر کے خلاف درخواستوں پر فیصلہ محفوظ،ساتھ مزید کس کو زمین الاٹ کی گئی؟ عدالت میں نیا انکشاف

    مندر کی تعمیر پر اعتراض کرنے والے خواجہ آصف کی اپنی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

    مندر کی تعمیر کے فیصلے کو فوری واپس لیا جائے،پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع

    اسلام آباد میں مندر کی تعمیر، مولانا فضل الرحمان کا موقف بھی آ گیا

    مندر کی تعمیر کی مخالفت وہ عناصر کر رہے ھیں جو پاکستان کے سافٹ امیج کے مخالف ہیں۔ لال مالہی

  • وزیراعلیٰ کا پی ڈی ایم اے آفس کا دورہ ،ملازمین کو خوشخبری سنا دی

    وزیراعلیٰ کا پی ڈی ایم اے آفس کا دورہ ،ملازمین کو خوشخبری سنا دی

    وزیراعلیٰ کا پی ڈی ایم اے آفس کا دورہ ،ملازمین کو خوشخبری سنا دی

    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکی پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے ہیڈ آفس آمد ہوئی ہے

    وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے مون سون سیزن اور ممکنہ سیلاب کی صورتحال کی مانیٹرنگ کیلئے قائم کنٹرول روم کا دورہ کیا وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کنٹرول روم کے ذریعے موسم اور دریاؤں کی صورتحال کے حوالے سے معلومات کے حصول کے جدید نظام کا مشاہدہ کیا وزیراعلیٰ نے موسم کی پیشگی اطلاعات کے سسٹم کا معائنہ کیا وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے پی ڈی ایم اے کے ڈیش بورڈ کا بھی جائزہ لیا اور موسم کی صورتحال کے بارے میں اپ ڈیٹ حاصل کی

    وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی زیرصدارت اجلاس بھی ہوا،وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو مون سون سیزن اور ممکنہ سیلاب سے نمٹنے اور امدادی سرگرمیوں کی تیاریوں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے پی ڈی ایم اے کو ہمہ وقت چوکس رہنے کی ہدایت کی، اور کہا کہ موسم کی صورتحال کے ساتھ دریاؤں میں پانی کی آمد و اخراج کو تسلسل کے ساتھ مانیٹر کیا جائے۔پی ڈی ایم اے میں قائم کنٹرول روم صورتحال پرنظر رکھے-کسی بھی نا گہانی صورتحال میں متعلقہ محکموں او رادارے اپنا ہنگامی پلان بھی تیار رکھیں -متعلقہ وفاقی و صوبائی محکمو ں کے درمیان بہترین کوآرڈینیشن یقینی بنائی جائے-اربن فلڈنگ سے نمٹنے کے لئے تمام انتظامات جلد مکمل کئے جائیں -پنجاب حکومت نے لاہور میں بارش کے پانی کو محفوظ کرنے کیلئے انڈر گراؤنڈ واٹر ٹینک بنانے کا کام شروع کیا ہے۔لارنس روڈ پر انڈر گراؤنڈ واٹر ٹینک مکمل ہو چکا ہے۔الحمرا کے قریب بننے والے انڈر گراؤنڈ واٹر ٹینک کا جلد سنگ بنیاد رکھا جائے گا۔لاہور میں مزید 4 انڈر گراؤنڈ واٹر ٹینک بنائے جائیں گے۔

    وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے پی ڈی ایم اے سٹاف کیلئے دو ماہ کی تنخواہ بطور اعزازیہ دینے کا اعلان کیا اور کہا کہ پی ڈی ایم اے اپنے ویئر ہاؤسز میں ضروری آلات او رسامان کی دستیابی یقینی بنائے-ڈی واٹرنگ سیٹ فنکشنل رکھے جائیں -اضلاع میں سانپ کے کاٹنے کے علاج کی میڈیسن وافر مقدار میں موجود ہونی چاہیئے محکمہ موسمیات موسم کی صورتحال کے حوالے سے روزانہ کی بنیاد پر اپنی رپورٹ پیش کرے -دریاؤں کے کیچمنٹ ایریاز میں ہونے والی بارشوں کی ڈیلی رپورٹ مرتب کی جائے- پی ڈی ایم اے کو درکار وسائل کی فراہمی کی ذمہ داری پوری کی جائے گی۔اجلاس میں مون سون سیزن کے پیش نظر ممکنہ سیلاب کے حوالے سے تیاریوں و انتظامات کاجائزہ لیاگیا اربن فلڈنگ کے خدشے کے حوالے سے شہرو ں میں ضروری انتظامات پر غور کیا گیا ،صوبائی وزیر پی ڈی ایم اے میاں خالد محمود، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ، سیکرٹری آبپاشی اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے

  • دربار  حضرت میاں میر کے گدی نشین چل بسے

    دربار حضرت میاں میر کے گدی نشین چل بسے

    باغی ٹی وی دربار میاں میر کے گدی نشین چل بسے

    دربار حضرت میاں میر رح لاھور کے مرکزی گدی نشین عالمی مبلغ اسلام سلسلہ عالیہ قادریہ کے لاکھوں عقیدت مندوں کے روحانی پیشوا مخدوم سید چن پیر قادری گیلانی کراچی میں وصال فرما گئے

    قریبا 60 سالہ زندگی میں عبادت الہی کے بعد خدمت خلق اور تبلیغ دین کو اپنا نصب العین بنائے رکھا. سینکڑوں بے روزگاروں کیلئے روزگار یتیم بچوں کی کفالت اور سینکڑوں بچیوں کی شادیوں کا وسیلہ بنے

    خدمت خلق کو اپنی اصل جاگیر اور مغفرت کی ضمانت کہا کرتے تھے. بلاتفریق ہر چھوٹے بڑے سے کمال اخلاق و مروت آپکا خاصہ رہا

    پیر صاحب میاں میر صاحب کی تدفین پورے تزک و احتشام کے ساتھ دربار حضرت میاں میر لاھور میں کی جائے گی

  • ماسٹر مولٹی فوم کے مالک اور مینجر فرار  پولیس کے چھاپے ، ملزمان پر سنگین الزام

    ماسٹر مولٹی فوم کے مالک اور مینجر فرار پولیس کے چھاپے ، ملزمان پر سنگین الزام

    ماسٹر مولٹی فوم کے مالک اور مینجر فرار پولیس کے چھاپے ، شہریوں نے اہم جرم کا ذمہ دار ٹھہرا دیا

    باغی ٹی وی : ماسٹر مولٹی فوم کے مالک اور مینجر کے خلاف ایف آئی ار درج ہوگئی ان کی گرفتار کے وارنٹ بھی جاری ہو گئے . گرفتار کرنے کے لیے پولیس نے چھاپے مارنے شروع کردیے لیکن ماسٹر مولٹی فوم کے ملک اور مینجر ندیم ملک اور شہزاد ملک فرار ہوچکے ہیں

    تفصیلات کے مطابق ماسٹر مولٹی فوم کے مالک ندیم ملک اور مینجر شہزاد ملک نے ایک دکان پر قبضہ کر لیا ہے . جس کے خلاف اہل علاقہ نے پرجہ درج کرا دیا اور ان کے اس ظلم کے خلاف احتجاج بھی کیا ، پولیس نے کاروائی کر کے 24 جولائی بروز ہفتہ کو ملزم حسن کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ ملزم شہزد ملک اور ندیم ملک غائب ہیں‌.

    پولیس کے ان کی گرفتاری کے لیے جگہ جگہ چھاپے جاری ہیں . تاحال ملزمان قانون کے ہاتھوں سے چھپتے پھر رہے ہیں .

  • علی امین گنڈا پور نے مریم نواز کے خلاف الفاظ کہے تو جاوید لطیف نے بڑی بات کہہ دی

    علی امین گنڈا پور نے مریم نواز کے خلاف الفاظ کہے تو جاوید لطیف نے بڑی بات کہہ دی

    علی امین گنڈا پور نے مریم نواز کے خلاف الفاظ کہے تو جاوید لطیف نے بڑی بات کہہ دی

    باغی ٹی وی : پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف نے کہا ہے کہ علی امین گنڈا پور نے جو مریم نواز کے خلاف نازیبا گفتگو کی اس کا جواب دینے کی ضرورت نہیں،

    پی ٹی آئی کا سربراہ وزیر اعظم عمران خان جو خود خواتین کے متعلق گندی زبان استعمال کرتا رہااسکی ٹیم ایسی ہی ہوسکتی ہے، جس طرح کی ذہنیت عمران خان رکھتے ہیں ویسی ہی ذہینت ان کے وزراء کی بھی ہے، کشمیر کا الیکشن عوام جیت چکے ہیں،

    جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ اگر دو ہزار اٹھارہ یا گلگت بلتستان کی طرح نتیجہ بدلنے کی کوشش کی گئی تو اس کے خوفناک نتائج نکلیں گے، لاہور: کشمیر جیسی حساس جگہوں پر خواہش کے مطابق نتائج پاکستان کے مفاد میں نہیں ہوں گے،

  • مظاہرین نے خواتین پر تشدد کے خاتمے کامطالبہ کر دیا

    مظاہرین نے خواتین پر تشدد کے خاتمے کامطالبہ کر دیا

    مظاہرین نے خواتین پر تشدد کے خاتمے کا مطالبہ کر دیا

    باغی ٹی وی : لاہور میں مظاہرین نے اجتماعی تشدد کے خاتمے کا مطالبہ کر دیا . اس سلسلے میں شہری لبرٹی چکر میں جمع ہوئے
    ملک بھر میں خواتین پر بڑھتے ہوئے تشدد کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے اقلیتوں کے لئے حفاظت کا مطالبہ کردیا۔ احتجاج کا اہتمام حقوقِ خلق موومنٹ اور ترقی پسند طلباء نے کیا .مظاہرین نے ریاست پر دباؤ ڈالا کہ وہ اس تشدد کی روک تھام کے لیے اپنی ذمہ داری پوری کرے

    مظاہرین نے اس بات کو باور کیا کہ کس طرح ریاستی نمائندے ایسی ثقافت کو فروغ دیتے ہیں جو اس طرح کے تشدد کو جنم دیتی ہے۔
    وزیر اعظم کے خواتین کے لباس کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اس کوسختی سے مسترد کردیا

    مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ ریاست اپنی ہی سرگرمی کا جائزہ لے ملک میں صنفی تشدد کو ختم کرنے کے لیے پالیسیاں اور قانون وضع کرے .