Baaghi TV

Category: لاہور

  • لاہور: عید پر بھی بجلی کی بدترین لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری     مبشر لقمان لیسکو پر پھٹ پڑے

    لاہور: عید پر بھی بجلی کی بدترین لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری مبشر لقمان لیسکو پر پھٹ پڑے

    آج پاکستان بھر میں جہاں مذہبی جو ش وخروش سے عیدالاضحیٰ منائی جا رہی ہے وہیں لاہور میں بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ نے عوام کو پریشان کر رکھا ہے-

    باغی ٹی وی : مسلمان سنت ابراہیمی پر عمل کرتے ہوئے قربانی کرنے میں مصروف ہیں جبکہ لیسکو کی جانب سے حسب روایت بجلی کی بدترین لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے نہ صرف لاہور بلکہ دیگر کئی بڑے شہروں میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے-


    بدترین لوڈ شیڈنگ پر سینئیرصحافی اور اینکر پرسن مبشر لقمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں لکھا کہ صبح 5 سے لائٹ نہیں آ رہی پہلی مرتبہ عید پر ایسا حال دیکھا ہے-

    انہوں نے لیسکو کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے لکھا کہ کچھ لمحے کےلئے بیچ میں لائٹ آئی بھی ہے تو چیزیں جلنے کا خدشہ ہو گیا تھا۔لیسکو کا حکومت تو کچھ کر نہیں سکتی۔۔ اللہ ہی پوچھے گا۔ انہیں۔


    مبشر لقمان کی اس ٹوئٹ پرواپڈا والوں کی ہٹ دھرمی سے اکتائے ہوئے عرفان اللہ نامی صارف نے کہا کہ سوچ لیں سر ہماری طرف بنیر میں صرف 4 گھنٹے لائٹ آتی ہے –

    صارف نے مبشر لقمان کو مخاطب کرتے یوئے درخواست کی کہ آپ لوگوں کی آواز تو ایوانوں تک پہنچ جاتی ہے ہماری آواز بھی پہنچا دیں-
    https://twitter.com/AneEsMugHal999/status/1417746637456355330?s=20

  • مجسمے سے ہاکی اور گیند چرانے پر فلائنگ ہارس کا پیغام آگیا

    مجسمے سے ہاکی اور گیند چرانے پر فلائنگ ہارس کا پیغام آگیا

    مجسمے سے ہاکی اور گیند چرانے پر فلائنگ ہارس کا پیغام آگیا

    باغی ٹی وی : بہاولپور میں نصب فلائنگ ہارس سمیع اللہ خان کے مجسمے کی ہاکی اور گیند غائب ہونے پر فلائنگ ہارس سمیع اللہ خان نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں‌ کہا ہے کہ میری ان دوستون سے اپیل ہے کہ جو ایسی حرکت کرتے ہیں وہ کچھ دیر کے لیے صبر کر لیں. اس مجسمے کو کسی پارک میں منتقل کردیا جائے گا.

    ان کا کہنا تھا کہ میں کسی سے گلہ نہیں کرتا لیکن ایسی حرکت سے وطن عزیز کا نام بدنام ہوتا ہے . میرے سمیت جس نے بھی ملک کے لیے خدمات انجام دی ہیں ان کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ایسا کیا جاتا ہے . لہذا اپنے وطن کو دنیا میں بدنام ہونے سے بچائیں .


    سمیع اللہ خان نے اپیل کی کہ وہ لوگ اس بال اور ہاکی کو واپس رکھ دیں اور ایک اچھے شہری ہونے کا ثبوت دیں

    خیال رہے کہ اولمپیئن سمیع ﷲ کے مجسمے میں چرائے گئے ہاکی اور گیند دوبارہ نصب کر دی گئی، جنہیں‌ چند روز پہلے چرا لیا گیا تھا .شہری کا کہنا ہے کہ مجسمہ لگانے کے کچھ دنوں بعد مجسمے کی بال چوری ہوئی، اب ہاکی غائب ہوگئی تھی۔پولیس کا کہنا ہے کہ مجسمے سے بال اور ہاکی چوری کا مقدمہ تھانہ کینٹ میں درج کرلیا گیا ہے۔

  • قربانی کے جانور لے کر بھاگنے والے ملزم کے خلاف پولیس کا گھیرا تنگ

    قربانی کے جانور لے کر بھاگنے والے ملزم کے خلاف پولیس کا گھیرا تنگ

    قربانی کے جانور لے کر بھاگنے والے ملزم کے خلاف پولیس کا گھیرا تنگ

    باغی ٹی وی : ڈی آئی جی انویسٹی گیشن شارق جمال خان کی ہدایات پر جرائم پیشہ افراد کے گرد گھیرا تنگ کر دیا گیا .

    پولیس نے ایسے مجرم کو پکڑ لیا جو شہری کا جانور لے کر بھاگ گیا تھا، تفصیلات کے مطابق رکشہ ڈرائیور ملزم نے شہری کو راستے میں بریک فیل ہونے کا بہانا بنا کرنیچے اُتار دیا ملزم اویس شہری کے چھترے لیکر چل دیا

    ملزم دھوکہ دہی سے 4چھتروں سمیت رکشہ لے کر فرار ہو گیا تھا جسے انچارج انویسٹی گیشن گڑھی شاہو جاوید اقبال نے ہمراہ ٹیم گرفتار کیا،

    ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کا کہنا تھا کہ شہریوں کے جان و مال کی حفاظت پولیس کی اولین ترجیح ہے.ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کی طرف سے ملزم کی گرفتاری اور برآمدگی پر پولیس ٹیم کو شاباش دی گئی .

  • پاکستان اورچین کے درمیان کوئی درڑنہیں: محمد ناصراقبال خان

    پاکستان اورچین کے درمیان کوئی درڑنہیں: محمد ناصراقبال خان

    پاکستان اورچین کے درمیان کوئی درڑ نہیں: محمد ناصراقبال خان

    انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کے مرکزی صدر محمدناصراقبال خان نے کہا ہے کہ بھارت کی مکار مودی سرکار کے بدترین منفی ہتھکنڈوں کے باوجودپاکستان اورچین کے درمیان کوئی دراڑپیدا نہیں ہوگی۔پاکستان اورچین اپنے دشمنوں کواچھی طرح شناخت اوران کیخلاف بھرپور مزاحمت کرسکتے ہیں۔ پاکستان اورچین کے درمیان بداعتمادی انتہاپسند نریندرمودی کادیرینہ مشن ہے جوہرگز کامیاب نہیں ہوگا۔پاکستان اورچین کی سودوزیاں سے بے نیازقابل رشک دوستی پر بھارت اوراس کے حواریوں کااشک بہانا بلکہ ماتم کرنا فطری امر ہے۔پاکستان کے بیرونی دشمن اوران کے مقامی سہولت کار ”سی پیک "کورول بیک کرنے کیلئے ایڑی چوٹی کا زورلگا رہے ہیں لیکن ہماری بیداراورمستعد ا فواج کے ہوتے ہوئے دنیا کی کوئی طاقت سی پیک کا کچھ نہیں بگاڑسکتی ۔

    اپنے ایک بیان میں محمدناصراقبال خان نے مزید کہا کہ سی پیک کے ثمرات پاکستان اورچین تک محدود نہیں ،دنیا کے متعدد ملک اس سے مستفید ہوں گے۔سی پیک کے دشمن یادرکھیں ان کی سرمایہ کاری اور توانائیوں کا ضیاع نوشتہ دیوار ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جوہرٹاﺅن لاہورمیں دہشت گردی کرنے ، ڈیم کی تعمیر پرمامور چینی انجینئرز کوبارود سے موت کے گھاٹ اتارنے والے اورایک افغان خاتون کے مبینہ اغواء کا ڈھونگ رچانے والے کردارآشکار ہوگئے ،ہمارے حساس اداروں اور”سی ٹی ڈی "کے فرض شناس غازی ہرمیدان میں بازی پلٹ سکتے ہیں۔افغان سفیر کی بیٹی کے مبینہ غواء کاسٹنٹ بھی بری طرح فلاپ ہوگیا ۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ عداوتوں اورحالیہ شرارتوں کے ڈانڈے شیطانی تکون سے جاملتے ہیں۔افغان سفیر کی بیٹی کے مبینہ اغواءکی گتھیاں سلجھانے اوراس آڑ میں پاکستان کے میڈیا ٹرائل کوہمارے ارباب اقتدارواختیار نے بھرپورکامیابی کے ساتھ کاﺅنٹر کیا ۔انہوں نے کہا کہ افغان سفیر کی بیٹی کے مبینہ اغواءکا”کارتوس” بیک فائرکرجانے کے بعد سفیر نے یقینی ہزیمت سے بچاﺅکیلئے پاکستان سے فرار ہونا مناسب سمجھا ۔بھارت،امریکا اوراسرائیل سمیت جوکوئی پاکستان کابراچاہے گا،برائی ،رسوائی اورپسپائی اس کامقدر بن جائے گی

  • آزادجموں و کشمیر کے عوام ووٹ کی طاقت سے اپنے حقوق کی حفاظت کریں.شہباز شریف

    آزادجموں و کشمیر کے عوام ووٹ کی طاقت سے اپنے حقوق کی حفاظت کریں.شہباز شریف

    آزادجموں و کشمیر کے عوام ووٹ کی طاقت سے اپنے حقوق کی حفاظت کریں.شہباز شریف

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ آزاد جموں وکشمیر کا الیکشن نوازشریف کی قیادت پر اعتماد کا تاریخی فیصلہ ہوگا

    شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آزادجموں وکشمیر میں موٹرویز، تعلیم وصحت کی ترقی کے مثالی منصوبے لائیں گے کامیاب الیکشن مہم پر پارٹی رہنماوں، کارکنوں اور عوام کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں آزاد جموں وکشمیر کے عوام باشعور اور اہل بصیرت ہیں،آزادجموں و کشمیر کے عوام ووٹ کی طاقت سے اپنے حقوق کی حفاظت کریں پاکستان کے عوام کو مایوس کرنے والے آزادجموں وکشمیر کے عوام کو کچھ نہیں دے سکتے آزاد جموں وکشمیر کے عوا م الیکشن ڈے پر گھروں سے نکلیں اور شیر پر مہر لگائیں

    پشاور کی سڑکوں پر شرٹ اتار کر گاڑی میں سفر کرنیوالی لڑکی کی ویڈیو وائرل

    واٹس ایپ پر محبوبہ کی ناراضگی،نوجوان نے کیا قدم اٹھا لیا؟

    ناجائز تعلقات سے منع کرنے پر بیوی نے شوہر کو مردانہ صفت سے محروم کر دیا

    لاہورپولیس کا نیا کارنامہ،نوجوان کو برہنہ سڑکوں پر گھمایا، تشدد سے ہوئی موت

    واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے آزاد کشمیر الیکشن میں مہم چلائی تھی .،مریم نواز نے کشمیر میں متعدد جلسے کئے ،شہباز شریف نے خود انتخابی مہم میں حصہ نہیں لیا، آزاد جموں کشمیر کے الیکشن 25 جولائی کو ہوں گے

  • مشیر تجارت کا ایف بی آر سے تاجروں کی گرفتاری کا اختیار واپس لینے کا اعلان

    مشیر تجارت کا ایف بی آر سے تاجروں کی گرفتاری کا اختیار واپس لینے کا اعلان

    مشیر برائےتجارت عبدالرزاق داؤد کا کہنا ہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) سے تاجروں کی گرفتاری کا اختیار واپس لے رہے ہیں-

    باغی ٹی وی : اطلاعات کے مطابق لاہور چیمبر کے دورے کے موقع پر رزاق داؤد کا کہنا تھا کہ پاکستان کو مینوفیکچرنگ حب بنانے پر توجہ مرکوز ہے، وسط ایشیائی ریاستوں سے تجارت بہت کم ہے ازبکستان سے ٹرانزٹ ٹریڈ ایگریمنٹ کرنے جارہے ہیں۔

    رزاق داؤد نے کہا کہ افغانستان سے بھی تجارت اور امن پر بات چیت جاری ہے جبکہ ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے جلد باہر نکل آئیں گے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ایف بی آر سے تاجروں کی گرفتاری کا اختیار واپس لے رہے ہیں، تاجروں کے دیگر تحفظات پر وزیر خزانہ سے بات کریں گے۔

    دوسری جانب صدر لاہور چیمبر طارق مصباح نے مطالبہ کیا کہ امپورٹ پر ایف بی آر کی مداخلت مکمل طورپر بند کی جائے اورکمرشل امپورٹرز کو ایڈوانس ادائیگی پر سامان منگوانے کی اجازت دی جائے-

  • وزیر اعظم نےمجھےعہدے سےمستعفٰی ہونےسے روک کرکام جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے   فردوس عاشق

    وزیر اعظم نےمجھےعہدے سےمستعفٰی ہونےسے روک کرکام جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے فردوس عاشق

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کہ وزیراعظم نے انہیں عہدے سے مستعفی ہونے سے روک دیا ہے۔

    باغی ٹی وی : لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ سیالکوٹ میں الیکشن کا محاذ گرم ہے اسی سلسلے میں وزیراعظم اور وزیراعلیٰ سے انتخابی مہم میں حصہ لینے کی اجازت مانگی ہے مستعفی ہوکر پارٹی امیدوار کی مہم چلانا چاہتی ہوں۔

    فردوس عاشق نے کہا کہ مستعفی ہونے کی اجازت ملنے تک بطور معاون خصوصی کام جاری رکھوں گی، یہ نہیں چاہتی کہ الیکشن کمیشن سے میچ پڑا رہے اس لیے قانونی راستہ اختیار کررہی ہوں۔

    معاون خصوصی نے کہا کہ انہوں نے سیالکوٹ ضمنی الیکشن کی مہم میں شرکت کے لیے وزیر اعظم سے مستعفی ہونے کی اجازت طلب کی تھی وزیراعظم عمران خان نے انہیں مستعفی ہونے سے روک دیا ہے اور کام جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

  • فلائنگ ہارس کے مجسمے کاگیند اور ہاکی دوبارہ نصب کردیا گیا

    فلائنگ ہارس کے مجسمے کاگیند اور ہاکی دوبارہ نصب کردیا گیا

    فلائنگ ہارس کے مجسمے کاگیند اور ہاکی دوبارہ نصب کردیا گیا

    باغی ٹی وی : اولمپیئن سمیع ﷲ کے مجسمے میں چرائے گئے ہاکی اور گیند دوبارہ نصب کر دی گئی، جنہیں‌ چند روز پہلے چرا لیا گیا تھا .

    شہری کا کہنا ہے کہ مجسمہ لگانے کے کچھ دنوں بعد مجسمے کی بال چوری ہوئی، اب ہاکی غائب ہوگئی تھی۔پولیس کا کہنا ہے کہ مجسمے سے بال اور ہاکی چوری کا مقدمہ تھانہ کینٹ میں درج کرلیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ بہاولپور شہر میں ہاکی کے کھیل کو پروموٹ کرنے کے لیے انتظامیہ نے ہاکی اسٹیڈیم سے تھوڑا پہلے چوک میں سابق پاکستانی ہاکی اولمپین سمیع اللہ کا مجسمہ لگایا گیا تھا ۔ اس مجسمہ سے دو دن پہلے نامعلوم شخص گیند چوری کر کے لیے گیا تھا اور اب تو سمیع اللہ کے مجسمے کے ہاتھوں میں تھامی ہوئی ہاکی بھی چوری ہو گئی ہے۔

  • غیر قانونی پلاٹ الاٹمنٹ ریفرنس،عدالت نے کس کو کیا طلب؟

    غیر قانونی پلاٹ الاٹمنٹ ریفرنس،عدالت نے کس کو کیا طلب؟

    غیر قانونی پلاٹ الاٹمنٹ ریفرنس،عدالت نے کس کو کیا طلب؟

    احتساب عدالت میں جنگ و جیو نیوز کے مالک میر شکیل الرحمان، سابق وزیراعظم نواز شریف اور دیگر کے خلاف غیر قانونی پلاٹ الاٹمنٹ ریفرنس کی سماعت ہوئی

    عدالت نے وکلا کو نیب کے گواہوں کے بیان پر جرح کے لیے 27 جولاٸی کو طلب کر لیا احتساب عدالت کے جج اسد علی کیس پر سماعت کی نیب پراسیکیوٹر حارث قریشی عدالت میں پیش ہوٸے میر شکیل الرحمان بھی عدالت پیش ہوٸے گواہ اسٹنٹ ڈاٸریکٹر ایل ڈی اے راٸے محمود نے اپنا بیان قلمبند کرایا احتساب عدالت مقدمہ کے شریک ملزم نواز شریف کو اشتہاری قرار دے چکی ہے

    نواز شریف کی تمام جائیدادیں بھی قرق کی جاچکی ہیں ریفرنس میں سابق وزیراعظم میاں نواز شریف، جنگ جیو نیوز کے مالک میر شکیل الرحمان کو نامزد کیا گیا سابق ڈی جی ایل ڈی اے ہمایوں فیض رسول اور ڈائریکٹر لینڈ ڈویلپمینٹ میاں بشیر احمد کو نامزد کیا گیا پراسکیوٹر کے مطابق ملزم میر شکیل الرحمن نے 1، 1کنال کے 54 پلاٹ جوہر ٹاؤن کے ایچ بلاک میں میاں نواز شریف سے ایگزمپشن پر حاصل کئے ملزم میر شکیل نے نواز شریف کی ملی بھگت سے 2 گلیاں بھی الاٹ شدہ پلاٹوں میں شامل کرلیں میر شکیل نے اپنا جرم چھپانے کیلئے پلاٹ اپنی اہلیہ اور کمسن بچوں کے نام پر منتقل کرواٸے

    ‏لاہور ہائیکورٹ نے میر شکیل الرحمان کی درخواست ضمانت خارج کردی

    کسی سیٹھ کی مالی معاملات میں ہونے والی گرفتاری کو میڈیا کی‌ آزادی کے ساتھ جوڑنا صحافتی اقدار کی نفی ہے،فردوس عاشق اعوان

    مریم نواز کے وکلاء نے ہی مریم نواز کی الیکشن کمیشن میں مخالفت کر دی، اہم خبر

    صرف اللہ کوجوابدہ ،کوئی کچھ بھی رائے رکھےانصاف کے مطابق فیصلہ دیں گے، عدالت کےحمزہ کیس میں ریمارکس

    حمزہ شہباز کو جیل میں کیوں رکھا ہوا ہے؟ مریم اورنگزیب نے کیا بڑا انکشاف

  • ایک ماہ میں ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ ، ہیٹرک مکمل

    ایک ماہ میں ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ ، ہیٹرک مکمل

    بغیر نوٹیفکیشن ایل پی جی کی قیمت میں تیسری باراضافے کےخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کردی گئی ہے، قرارداد مسلم لیگ(ن) کی رکن سعدیہ تیمورکی جانب سے جمع کرائی گئی ہے، اوگرانے نوٹیفکیشن کے بغیرہی ایل پی جی کی قیمتوں میں مسلسل تیسری مرتبہ اضافہ کردیا ہے، ایک ماہ میں ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کی ہیٹرک مکمل ہوگئی ہے، سرکاری قیمت فی کلو 175 تک پہنچ گئی ہے، ایل پی جی کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پرپہنچ گئی ہے، ایل پی جی کی قیمت 175 روپے فی کلو، گھریلو سلنڈر 2050 ، کمرشل سلنڈ 7915 روپے پرپہنچ گیا ہے، ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ فوری واپس لیا جائے.

    عوام پر مہنگائی کے مسلسل بم گرائے جا رہے ہیں، روزمرہ استعمال کی اشیاء کو مسلسل مہنگا کیا جا رہا ہے، مہنگائی کا جن قابو کرنے سے حکومت فیل ہوچکی ہے.