Baaghi TV

Category: لاہور

  • سستا اورفوری انصاف حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے،راجہ بشارت

    سستا اورفوری انصاف حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے،راجہ بشارت

    وزیرقانون وکوآپریٹوزپنجاب راجہ بشارت نے نئے چیف جسٹس لاہورہائی کورٹ محمد امیربھٹی سے ملاقات کی ہے، راجہ بشارت نے چیف جسٹس کو چارج سنبھالنے پرانہیں مبارکباد دی ہے، چیف جسسٹس کیلئے نیک تمناؤں کا اظہارکیا ہے، عوام کو فوری انصاف مہیا کرنے پر بات کی گئی ہے.

    راجہ بشارت نے کہا کہ سستے اورفوری انصاف کی فراہمی پنجاب حکومت کی اولیں ترجیحات میں شامل ہے، انصاف کی فراہمی کے لیےتحریک انصاف کی حکومت عدلیہ سے بھربھرپورتعاون کرے گی، پنجاب حکومت عدلیہ کواپنےفرائض بخوبی ادا کرنے کے لیے وسائل کی کمی آڑے نہیں آنے دے گی،مایڈووکیٹ جنرل کے راولپنڈی اوربہاولپورآفس کی نئی عمارتوں کے لیے فنڈزدیے جائیں گی.

  • دریائے راوی میں سیلابی صورتحال، علاقی مکین نقل مکانی کرنے پرمجبور

    دریائے راوی میں سیلابی صورتحال، علاقی مکین نقل مکانی کرنے پرمجبور

    حالیہ مون سون کی بارشیں جاری ہیں، ان بارشوں سے انتظامی امورکا پول کھل گیا ہے، پانی کی نکاسی نا ہونے کی وجہ سے سیلابی ریلے نے لاہورکے مضافاتی علاقوں میں تباہی شروع کردی ہے، دریائے راوی میں سیلابی ریلا آنے سے خود پوراورنانوں ڈوگرکے مقام پرسینکڑوں ایکڑرقبے پرکھڑی فصلیں تباہ ہوگئیں ہیں، نانوں ڈوگرمیں حفاظتی بند ٹوٹنے سے دریائے راوی کا پانی گاوں کی دیواروں کوچھونے لگا ہے.

    علاقہ مکین کا کہنا ہے کہ دریائے راوی میں پانی کی سطح مسلسل بلند ہورہی ہے، پانی کی سطح بلند ہونے کی وجہ سے لوگوں نے نقل مکانی شروع کردی ہے، نقل مکانی کے دوران مکینوں نے اپنے جانوروں کو محفوظ مقامات پرمنتقل کرنا شروع کر دیا ہے، دریائے راوی میں سیلابی ریلا آنے سے خود پور، نانوں ڈوگر خانکی جھگیاں اوردریائے راوی کے کنارے آباد ڈیرے اورجانوروں کے لئے بنائے گئے باڑے بری طرح متاثرہورہے ہیں، جبکہ دریائے راوی کے دونوں اطراف میں کھڑی فصلیں تباہ ہوگئیں ہیں، دریائے راوی میں پانی کی سطح مسلسل بلند ہورہی ہے.

    علاقہ مکین نے حکومت اور اداروں سے اپیل کی ہے کہ بروقت اقدامات نا کیے گئے توبقیہ فصل بھی تباہ ہوجائے گی، انتظامیہ فوری اقدامات کرکے سیلاب کی اس صورتحال میں ہماری مدد کرے.

  • بزدار حکومت کی جانب سے زندہ دلان لاہور کیلئے بڑی خوشخبری

    بزدار حکومت کی جانب سے زندہ دلان لاہور کیلئے بڑی خوشخبری

    بزدار حکومت کی جانب سے زندہ دلان لاہور کیلئے بڑی خوشخبری ،وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار کی خصوصی ہدایت پر لاہور شہر میں جنگلات لگانے کا بڑا منصوبہ تیارکر لیا گیا

    وزیر اعلی عثمان بزدار کی ہدایت پر پی ایچ اے لاہور کا مون سون شجر کاری مہم کا خصوصی پلان سامنے آیا اہے، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ شجرکاری مہم کے تحت لاہور میں ایشیاء کا سب سے بڑامیاواکی جنگل لگایاجائے گا- میاواکی جنگل چائنہ پارک نزد سگیاں پل پر 100 کنال اراضی پر لگایا جائے گا – جنگل میں 112500درخت لگائے جائیں گے اور یہ ایشیاء کا سب سے بڑا میاواکی جنگل ہوگا- شجرکاری مہم کے تحت لاہور شہر میں 15 دیگرمقامات پربھی جنگل لگائے جائیں گے- میاواکی جنگلات میں ٹوٹل 292500درخت لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے – گلشن اقبال پارک میں 50 کنا ل اراضی پر 58000، ٹاون شپ میں 50 کنال پر 58000 اور ٹاؤن شپ نرسری کی 12کنال اراضی پر میاواکی جنگلات میں 13500درخت لگائے جائیں گے-

    سی بلاک سبزہ زار، گنج سرکار سبزہ زار,قذافی پارک گلشن راؤی، سگیاں انٹرچینج، رستم پارک گلشن راؤی، کریم پارک گول باغ نزد داتا دربار، محمود بوٹی سائیڈون اور ٹو، گرین ٹاؤن، مصطفی بھٹی پارک ٹاؤن شپ، کشمیر پارک اور خالد بٹ پارک ٹاؤن شپ میں میاواکی جنگلات لگائے جائیں گے -سابق دور میں لاہور میں کنکریٹ کے پہاڑ کھڑے کر کے شہر کا حلیہ بگاڑا گیا۔شہر میں درختوں کی بے دریغ کٹائی کر کے ماحول کو تباہ کیاگیا۔ماضی کے حکمرانوں نے کرپشن کر کے سیاسی آلودگی پھیلائی اور درخت کاٹ کر ماحولیاتی آلودگی میں اضافہ کیاجنگلات کی کمی ماحولیاتی بگاڑ کا باعث بن رہی ہے۔درختوں سے ہی لاہور شہر میں سموگ اورآلودگی پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔وزیراعظم عمران خان کا 10بلین ٹری سونامی پروگرام گیم چینجر ہے۔وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق پاکستان کو گرین اور کلین بنائیں گے۔ پودے لگا کر سموگ اور ماحولیاتی آلودگی پر قابو پائیں گے۔

    نوجوان جوڑے پر تشدد کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کے بارے میں اہم انکشافات

    لڑکی کو برہنہ کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کو پولیس نے عدالت پیش کر دیا

    کیا فائدہ قانون کا، مفتی کو نامرد کیا گیا نہ عثمان مرزا کو،ٹویٹر پر صارفین کی رائے

    لڑکی کو برہنہ کرنے کی ویڈیو، وزیراعظم عمران خان کا نوٹس، بڑا حکم دے دیا

    عثمان مرزا کی جانب سے لڑکی اور لڑکے پر تشدد کے بعد نوجوان جوڑے نے ایسا کام کیا کہ پولیس بھی دیکھتی رہ گئی

  • میٹرک کے امتحانات کب شروع ہوں گےلاہور بورڈ نے حتمی تاریخ کا اعلان کر دیا

    میٹرک کے امتحانات کب شروع ہوں گےلاہور بورڈ نے حتمی تاریخ کا اعلان کر دیا

    لاہور بورڈ نے رواں ماہ 29 جولائی سے دسوی جماعت کے امتحانات لینے کا اعلان کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق دسویں جماعت کے امیدواروں کو رول نمبر سلپ جاری کردی گئی ہےترجمان لاہور بورڈ کا کہنا ہے کہ میٹرک کے امتحان میں تین لاکھ 894 امیدوار شرکت کریں گے، امیدواروں میں 1لاکھ 58ہزار 347 لڑکے اور 1لاکھ 42ہزار 547 لڑکیاں شامل ہیں۔

    ترجمان کے مطابق امیدواروں کی سہولت کیلئے 866 امتحانی مراکز قائم کیے گیے ہیں، دانش اسکولوں کے طلبا و طالبات کے لیے مختلف علاقوں میں امتحانی مرکز بنائے گئے ہیں۔


    اس سے قبل لاہور تعلیمی بورڈ نے میٹرک امتحانات کی ڈیٹ شیٹ جاری کی تھی جس کے امتحانات کا آغاز 29 جولائی سے عربی، بزنس سٹڈیز، فوڈ اینڈ نیوٹریشن اور جیومیٹریکل اینڈ ٹیکنیکل ڈرائنگ سے ہوگا۔

    30 جولائی کو کیمسٹری، 31 جولائی سوکس، فارسی، ووڈ ورک کا امتحان ہوگا۔ یکم اگست کو ایجوکیشن، القرآن، تاریخ پاکستان اور بیوٹیشن امتحان ہوگا۔

    3 اگست کو ریاضی، 4 اگست پنجابی، انگلش لٹریچر اور اردو لٹریچر کا امتحان لیا جائے گا اس کے بعد پانچ اگست کو ہوم اکنامکس، ملٹری سائنس اور کمپیوٹر ہارڈ وئیر مضامین کے امتحان ہوں گئے۔ 9 اگست کو بیالوجی اور کمپیوٹر سائنس کے پیپرز ہوں گئے۔

  • فیاض الحسن نے ملتان سے آئی فیملی کا معاملہ حل کروادیا

    فیاض الحسن نے ملتان سے آئی فیملی کا معاملہ حل کروادیا

    جی او آر ون کے سامنے ملتان سے آئی فیملی کے دھرنے اوروزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کے مطالبے کا معاملہ وزیراعلیٰ پنجاب نے وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان کے حوالے کردیا ہے.

    وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارکی ہدایت پرفیاض الحسن چوہان نے معاملہ حل کروا دیا ہے.

    وزیرجیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے موقع پرپہنچ کرمذکورہ خاندان سے ملاقات کی ہے، مذکورہ خاندان کواپنی گاڑی میں اپنے دفترلے گئے ہیں، انہیں کھانا کھلایا ہے، بیت المال انتظامیہ سے بات کرنے کے بعد مذکورہ خاندان کوایس پی صفدر کاظمی کے ہمراہ بیت المال بھیج دیا گیا ہے، بیت المال لاہورکے ایڈمنسٹریٹراورڈپٹی ایڈمنسٹریٹرسے متاثرہ خاندان کی ملاقات کروا دی گئی ہے، انتظامیہ بیت المال اپنے وسائل کی مد سے مذکورہ خاندان کی مدد کے لیے لائحہ عمل طے کررہی ہے۔

  • دارالامان کی خاتون نے دو بڑے وزرا کے خلاف درخواست کردی

    دارالامان کی خاتون نے دو بڑے وزرا کے خلاف درخواست کردی

    سیشن کورٹ لاہورمیں وزیراعلی پنجاب اوروزیرقانون کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست پرسماعت کی ہے، عدالت نے آئندہ سماعت پرپولیس سے رپورٹ طلب کرلی ہے، ایڈیشنل سیشن جج حافظ رضوان نے کیس پرسماعت کی ہے.

    درخواست گزارخاتون نے کہا ہے کہ افشاں لطیف کی جانب سے اندراج مقدمہ کی درخواست دائرکی گئی ہے، دارالامان میں بچیوں سے زیادتی کا معاملہ ہائی لاٸٹ کیا تومجھے تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے، انتقاما میرے گھرکوآگ لگا دی گٸی ہے، وزیراعلی کی ایما پرمیرے گھرکو آگ لگاٸی گٸی ہے، عدالت وزیراعلی اوروزیرقانون کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم جاری کرے، درخواس گزار خاتون نے استدعا کی ہے.

    عثمان مرزا کی وڈیو وائرل ہونے کے بعد دارالامان لاہورکی خاتون نے انکشاف کیا تھا کہ حکومتی وزیردارالامان کی خواتین کو حراساں کرتے ہیں، حکومتی وزرا کی طرف سے ڈیمانڈ آتی ہے کہ دارالامان میں رہنے والی خواتین کوان کے اپارٹنمنٹ بھیجا جائے، اب درخواست گزارنے اس کے خلاف آوازاٹھائی ہے.

  • اولمپیئن نوید عالم کی نماز جنازہ آج رات 10 بجے شیخوپورہ میں ادا کی جائے گی

    اولمپیئن نوید عالم کی نماز جنازہ آج رات 10 بجے شیخوپورہ میں ادا کی جائے گی

    اولمپیئن نوید عالم کی نماز جنازہ آج رات 10 بجے شیخوپورہ میں ادا کی جائے گی

    باغی ٹی وی : بلڈ کینسر کے باعث انتقال کرجانے والے اولمپیئن نوید عالم کی نماز جنازہ آج رات 10 بجے کمپنی باغ شیخوپورہ میں ادا کی جائے گی۔

    پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ نوید عالم کی نماز جنازہ آج رات 10 بجے کمپنی باغ شیخوپورہ میں ادا کی جائے گی.

    نوید عالم کینسر کے مرض میں مبتلا تھے نوید عالم کی چند روز سے طبیعت ناساز تھی جس کے بعد شوکت خانم میموریل اسپتال میں چیک اپ کروایا جہاں انہیں بلڈ کینسر کی تشخیص ہو ئی تھی-

    گزشتہ روز کیمو گرافی ہوئی تھی اور اسی دوران ان کو دل کا دورہ پڑا جس کے باعث وہ انتقال کر گئےاضح رہے کہ اس سے قبل نوید عالم کی بیٹی نے بتایا تھا کہ ڈاکٹرز نے علاج کے لیے 40 لاکھ روپے کا تخمینہ لگایا ہے انہوں نے کہا تھا کہ والد ورلڈ چیمپئین ہیں، علاج میں مدد کی ضرورت ہے، تاہم اس سلسلے میں انہوں نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے علاج میں مدد کی اپیل کی تھی-

    نوید عالم اولمپئین فورم پر بہت متحرک رہے ہیں اس فورم سے سابق کھلاڑیوں اور ہاکی سے متعلقہ افراد نے بھی فنڈز اکٹھے کرنے شروع کر دیے تھے-

    یاد رہے کہ نوید عالم پاکستان ہاکی ٹیم چین ہاکی ٹیم اور بنگلہ دیش ہاکی ٹیم کے بھی کوچ رہ چکے ہیں۔

  • عیدالاضحیٰ کے دنوں میں کرونا ایس او پیزپرسختی سےعمل کیا جائے، انسپکٹرجنرل پاکستان ریلوے پولیس

    عیدالاضحیٰ کے دنوں میں کرونا ایس او پیزپرسختی سےعمل کیا جائے، انسپکٹرجنرل پاکستان ریلوے پولیس

    سنٹرل پولیس آفس ریلوے لاہورمیں ایس آرپیز ویڈیو لنک کانفرنس کا انعقاد ہوا ہے. انسپکٹرجنرل پاکستان ریلوے پولیس عارف نواز خان نے ویڈیو لنک کے ذریعے ریلوے پولیس کی تمام ڈویژنوں کے ایس پیز سے خطاب کیا ہے، ویڈیو لنک کانفرنس میں ڈی آئی جی نارتھ وقارعباسی اورڈی آئی جی ساؤتھ شہزاداکبر نے بھی شرکت کی ہے، ریلوے پولیس کی تمام ڈویژنوں کے ایس پیز نے اپنی کارکردگی کے متعلق آئی جی ریلوے پولیس کو بریفنگ دی ہے.

    ویڈیو لنک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی ریلوے پولیس کا کہنا تھا کہ تمام ڈویژنوں کے ایس پیزکو اپنی کارکردگی مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے، میری یہ خواہش ہے کہ ہمارے عملی اقدامات سے محکمہ کے وقارمیں مزید اضافہ ہوا ہے، آئی جی ریلوے پولیس کا کہنا تھا کہ ریلوے مسافروں کی جان ومال کو ہرممکن تحفظ فراہم کیا جائے، قبضہ مافیا کے خلاف عملہ ریلوے کو ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے اور ریلوے کی حدود میں جرائم پیشہ عناصر پرکڑی نظررکھی جائے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ عید الاضحی کے موقع پر ملک بھر کے تمام ریلوے اسٹیشنوں اورٹرینوں میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے جائیں اورکرونا وائرس کی چوتھی لہرکے پیش نظرحکومت کی طرف سے جاری کردہ ایس او پیز پرمکمل عملدرآمد کروایا جائے گا، مزید ریلوے پولیس ملازمین کی ویلفئیر کی جانب خصوصی توجہ دی جائے اور کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر سختی سے عمل کیا جائے گا.

  • فوٹوشاپ تصویرلگا کرنواز شریف نے کشمیرکا دورہ کیا، فیاض الحسن کا طنز

    فوٹوشاپ تصویرلگا کرنواز شریف نے کشمیرکا دورہ کیا، فیاض الحسن کا طنز

    وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے یوم شہدائے کشمیر کے حوالے سے بیان جاری کیا ہے.

    اپنے بیان میں کہا ہے کہ یوم شہدائے کشمیربھارتی ریاستی دہشت گردی اورآزادی حق رائے دہی کی جدوجہد سے عبارت ہے، سرینگرسنٹرل جیل کے سامنے شہید ہونے والے 22 کشمیری کشمیرکے حقیقی بیٹے بیٹیاں تھے، صرف الیکشن کے دنوں میں کشمیر جانے والی بیگم صفدراعوان خود کو کشمیر کی بیٹی مت کہیں، شریف خاندان کا کشمیر سے اتنا ہی تعلق ہے جتنا نوازشریف کی فوٹو شاپ تصویرکا دورہ کشمیر سے، شریف خاندان نے آزاد کشمیر کے لیے کچھ کیا ہوتا تو آج ان کے جلسے اس بات کی گواہی دیتے، بیگم صفدراعوان کشمیرمیں چند سو افراد کے سامنے خود کو قومی لیڈر ثابت کرنے کی نا کام کوشش کررہی ہیں، حقیقت یہ ہے کہ شریف خاندان نے مودی سے دوستی کر کے کشمیر کی جدوجہد کو نقصان پہنچایا ہے، شریف خاندان نے حریت کانفرنس لیڈران کودانستہ پس پشت ڈال کرمودی سرکارسے پینگیں بڑھائیں.

    فیاض الحسن نے کہا کہ کشمیرکاز کو شدید نقصان پہنچا کرشریف خاندان اب حکومت پر کس منہ سے تنقید کر رہا ہے، وزیراعظم عمران خان شہدائے کشمیرکی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے، موجودہ حکومت ہرعالمی اورسیاسی محاذ پرکشمیرکاز کے دفاع کے لیے متحرک ہے.

  • نظر یہ ضرورت کے تحت جماعتیں، نظریے بدلنے والے بھگوڑے آج حکمران ہیں. خواجہ سعد رفیق

    نظر یہ ضرورت کے تحت جماعتیں، نظریے بدلنے والے بھگوڑے آج حکمران ہیں. خواجہ سعد رفیق

    نظر یہ ضرورت کے تحت جماعتیں، نظریے بدلنے والے بھگوڑے آج حکمران ہیں. خواجہ سعد رفیق

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر تعلیم نے گزشتہ روز قومی اسمبلی میں امتحانات سے متعلق غلط بیانی سےکام لیا

    خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیرتعلیم انٹر میڈیٹ امتحانات سے متعلق طنز کرتے اورالزام لگاتے رہے ،وفاقی وزیر تعلیم نے قومی اسمبلی میں انٹر کے امتحانات سے متعلق حقائق مسخ کیے احسن اقبال نے طلبہ و طالبات کا مقدمہ دلائل کیساتھ پیش کیا ،نظر یہ ضرورت کے تحت جماعتیں، نظریے،اصول اور دھڑے بدلنے والے بھگوڑے آج حکمران ہیں.

    واضح رہے کہ گزشتہ روز قومی اسمبلی اجلاس میں وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا تھا کہ امتحانات نہيں لیں گے تو جو بچے پڑھ رہے ہيں وہ بھی تیاری چھوڑ دیں گے سستی شہرت کیلئے مطالبہ کیا گیا کہ امتحانات ملتوی کردیے جائيں اٹھارہویں ترمیم کے بعد وفاق تعلیم سے متعلق صوبوں کو احکامات نہيں دے سکتا افسوس اپوزیشن نے جانتے بوجھتے بچوں کے مستقبل پر سیاست کی .متفقہ فیصلوں کے خلاف سیاست کی مذمت کرتا ہوں

    واضح رہے کہ کرونا کی وجہ سے تعلیمی ادارے طویل بندش کے بعد کھل گئے ہیں، اس سال حکومت نے اعلان کیا ہے کہ امتحان کے بغیر کسی کو پروموٹ نہیں کیا جائے گا، طلبا کا کہنا ہے کہ آن لائن پڑھائی ہوئی تو امتحان بھی آن لائن لیا جائے ،اس ضمن میں طلبا نے احتجاج بھی کیا، تا ہم حکومت کی جانب سے آن لائن امتحان کو مسترد کر دیا گیا ہے

    دوسری جانب آئے روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر امتحان کیسنل کرو کے ٹرینڈ چلائے جاتے ہیں تا ہم وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود اسوقت طلبا کی تمام امیدوں پر پانی پھیر دیتے ہیں جب یہ کہتے ہیں کہ اس سال امتحان کے بغیر کسی کو پاس نہیں کیا جائے گا

    ان تصاویر کو دیکھ کر خودبخود جنت کی یاد آجاتی ہے،مریم نواز کی ٹویٹ پر صارف کا تبصرہ

    ہم فلسطین کے ساتھ کھڑے ہیں،وزیراعظم عمران خان کا دنیا کو پیغام

    ایک طرف انسانیت، دوسری طرف بربریت،مسلم امہ کا امتحان ہے، وزیر خارجہ

    آن لائن کلاسز .اب امتحان بھی آن لائن ہی لیں، طلبا سڑکوں پر آ گئے

    طلبا خبردار، پنجاب بھر میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کا شیڈول تیار

    امتحانات کے معاملے پر سستی سیاست بند کی جائے، شفقت محمود