Baaghi TV

Category: لاہور

  • کوہ نور ہیرے کی برطانیہ سے واپسی کی درخواست پر ہوئی سماعت

    کوہ نور ہیرے کی برطانیہ سے واپسی کی درخواست پر ہوئی سماعت

    کوہ نور ہیرے کی برطانیہ سے واپسی کی درخواست پر ہوئی سماعت

    لاہور ہائیکورٹ میں کوہ نور ہیرے کی برطانیہ سے واپسی کے لیے درخواست کی سماعت ہوئی

    درخواست گزار نے کہا کہ میرے دلائل کے لیے کیس جمعہ کومقرر کر دیں،جسٹس شاہد وحید نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ درخواست گزار دلائل کے لیے 16 جولائی کو آ جائیں،اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ اٹارنی نے کہا کہ حکومت نے جس کو یہ کیس دیا وہ موجود نہیں ،درخواست گزار نے کہا کہ پتہ چلا ہے کہ بھارت بھی ہیرے کی واپسی کے لیے کوشش کر رہا ہے،

    درخواستگزار کا کہنا ہے کہ برطانیہ نے ہیرا مہاراجہ رنجیت سنگھ کے پوتے دلیپ سنگھ سے چھینا تھا اور برطانیہ لے گئے تھے .درخواست گزار کا کہنا تھا کہ جب1953 میں ملکہ الزبتھ ثانی نے برطانیہ کا تخت سنبھالا تو دلیپ سنگھ سے چھینا گیا کوہ نور ہیرا اس کے تاج کا حصہ تھا کوہِ نورہیرا پنجاب کا ثقافتی ورثہ ہے ملکہ ا لزبتھ کا اس پر کوئی حق نہیں۔

    درخواست گزار نے لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں عدالت سے استدعا کی ہے کہ عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ کوہ نور ہیرا برطانوی حکومت سے واپس لینے اور پاکستان لانے کا حکم دیا جائے

    دنیا کا قیمتی لاہور ڈائمنڈ ہار، ملکہ برطانیہ اور ایک مسکراہٹ

    ارطغرل ہمارے لئے خطرہ نہیں بلکہ موقع ہے ، سینیٹر فیصل جاوید اینگن کی حمایت میں بول…

    اسرا بلجیک ایک اور پاکستانی برانڈ کی ایمبیسیڈر مقرر

    ہندوؤں کے مذہبی جذبات مجروح کرنے پر سیف علی خان کے خلاف مقدمہ درج

  • کشمیری پاکستان کی طرف دیکھ رہے، ہمیں پریکٹیکل راستے کو اختیار کرنا ہوگا، مشعال ملک

    کشمیری پاکستان کی طرف دیکھ رہے، ہمیں پریکٹیکل راستے کو اختیار کرنا ہوگا، مشعال ملک

    کشمیری پاکستان کی طرف دیکھ رہے ہیں، ہمیں پریکٹیکل راستے کو اختیار کرنا ہوگا، مشعال ملک

    باغی ٹی وی : حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا کہ حریت رہنماؤں کو جیلوں میں ٹارچر کیا جا رہا ہے۔

    لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشعال ملک نے کہا کہ بھارتی قابض افواج یاسین ملک پر بےپناہ ظلم ڈھارہی ہیں جبکہ مجھے یسین ملک سے بات کی اجازت نہیں، میں پاکستانی شہری ہوں اور پاکستانی پاسپورٹ ہولڈر ہوں۔

    مشعال ملک نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی طرف سے آبادی کا تناسب تبدیل کرنا جرم ہے، مقبوضہ کشمیر کا مقدمہ جیتنے کے لیے ہمیں قانونی جنگ لڑنا ہوگی۔

    انہوں نے کہا کہ ہمیں پریکٹیکل راستے کو اختیار کرنے کی ضرورت ہے ، دو سال میں پاکستان کی طرف سے بین الاقوامی فورم کے لیے لیگل ٹیم نہیں لائی گئی ، کشمیری پاکستان کی طرف دیکھ رہے ہیں۔

    حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ نے کہا کہ یاسین ملک کی انڈین جیل نے تصویر جاری کی تومیں پہچان نہیں سکی ، دو سال میں انکے سر کے بال چلے گئے ہیں ، مجھے یاسین ملک سے بات کی اجازت نہیں ہے۔

    مشعال ملک نے کہا کہ میں پاکستانی شہری ہوں. پاکستانی پاسپورٹ ہولڈر ہو ، جسطرح دہشترگرد کلبھوشن کا مقدمہ انڈیا انٹرنیشنل کورٹ میں لے گیا ، حریت رہنما کا مقدمہ بھی پاکستان کو لڑنا چاہیے اور اگر مودی کشمیر میں قدم جمانے میں کامیاب ہوگیا تو کشمیریوں کی قربانیاں ضائع جائیں گی۔

  • والدین پرتشدد کرنے والوں کو قرارواقعی سزا دی جائے گی، ساجد کیانی

    والدین پرتشدد کرنے والوں کو قرارواقعی سزا دی جائے گی، ساجد کیانی

    ڈی آئی جی آپریشنزلاہورساجد کیانی نے کہا ہے کہ والدین پرتشدد کے واقعات قانونی، اخلاقی اورمعاشرتی لحاظ سے ناقابل برداشت ہیں، قانون شکنی کرنے والوں کے خلاف ضابطہ اخلاق کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی، اپنے دفترمیں بیٹوں کے تشدد کا نشانہ بننے والے رائیونڈ کے رہائشی فریاد سے ملاقات کی ہے، ڈی آئی جی آپریشنزنے فریاد سے وقوعہ بارے استفساراوراظہارہمدردی کیا ہے، انہوں نے تشدد کا شکار بننے والے فریاد کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اورانصاف دلانے کی یقین دہانی کروائی ہے.

    ساجد کیانی نے کہا کہ حکومت کی رٹ قائم ہے، کوئی فرد کسی کے ساتھ زیادتی نہیں کرسکتا ہے، والدین پرتشدد کرنے والوں کو قرارواقعی سزا دلائی جائے گی۔ فریاد سے ملاقات کا مقصد مظلوموں میں احساس تحفظ پیدا کرنا ہے، پولیس اُن کے ساتھ ہے۔شہری تشدد کے واقعات کی اطلاع پولیس کودیں، ذمہ داری پوری کریں گے، گذشتہ روزبیٹوں نے رائیونڈ کے علاقے میں باپ کو اغواء اور تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔

  • آئندہ سماعت پرگواہان کو بیان قلمبند کیلئےعدالت نے بلا لیا

    آئندہ سماعت پرگواہان کو بیان قلمبند کیلئےعدالت نے بلا لیا

    سابق وزیراعظم نوازشریف کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت ہوئی ہے، عدالت نے آئندہ سماعت پرگواہان کوبیان قلمبند کرانے کے لیے طلب کرلیا ہے، فواد حسن فواد عدالت میں حاضری کے لیے پیش ہوئے ہیں.

    احتساب عدالت کے جج شیخ سجاد احمد نے کیس پرسماعت کی ہے.

    نیب ریفرنس نے بتایا کہ فواد حسن فواد پر4 ارب 56 کروڑ51 لاکھ 26 ہزار904 روپے غیرقانونی طورپراثاثہ جات بنانے کا الزام عائد ہے،
    فواد حسن فواد نیب کے روبرو3 ارب 47 کروڑ 54،لاکھ 80 ہزار822روپے کی وضاحت دے سکے ہیں.

  • پی سی بی شاہدآفریدی فاؤنڈیشن کےساتھ مزید دوسال کے لیےتعاون کوجاری رکھے گا

    پی سی بی شاہدآفریدی فاؤنڈیشن کےساتھ مزید دوسال کے لیےتعاون کوجاری رکھے گا

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنی سماجی ذمہ داریوں کا ادراک کرتے ہوئے شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کے ساتھ معاہدے میں مزید دو سال کی تجدید کر دی ہے، ایس اے ایف مزید دوسال کے لیے پی سی بی کا چیریٹی پارٹنررہے گا، پاکستان کرکٹ بورڈ نے 2019 میں شاہد آفریدی فاؤنڈ یشن کے ساتھ دو سال کے لیے معاہدہ کیا تھا.

    شاہد آفریدی فاؤنڈیشن آئی سی سی ایونٹس کےعلاوہ پی سی بی کا شراکت دار ہے، ماضی میں ایس اے ایف کا لوگو پاکستان مینزکرکٹ ٹیم کی کٹس پرنمایاں طورپرموجود رہ چکا ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ برٹش ایشین ٹرسٹ کے ساتھ مل کرذہنی صحت کے مسائل اجاگر کرنے کے اقدامات اورپاکستان میں پولیو کے خاتمے کے لیے پاکستان پولیوایراڈیکیشن پروگرام کے ساتھ مل کرکام کرے گا، شاہد آفریدی فاؤنڈیشن 2014 میں قائم کی گئی تھی، جس کا مقصد معاشرے میں بہترحالات پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ غریب اور بے سہارا افراد کے لیے کام کرنا تھا، شاہد آفریدی فاونڈیشن صحت، تعلیم اورصاف پانی کے منصوبوں پرکام کررہی ہے.

    بابرحمید کا کہنا ہے کہ وہ شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کے ساتھ پارٹنر شپ میں مزید دو سال کی توسیع پربہت خوش ہیں، شاہد آفریدی فاؤنڈیشن نے خود کو پاکستان کی ایک نمایاں چیریٹی فاؤنڈیشن کے طورپرمنوایا ہے، اس تنظیم نے پورے ملک میں غریب اورنادار افراد کے لیے کام کیا ہے، پی سی بی اس پارٹنرشپ کے ذریعے چیریٹی کے فروغ کے لیے کام کررہا ہے، ہم ایس اے ایف کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں، امید کرتے ہیں کہ وہ پورے پاکستان میں لاکھوں لوگوں کے لیے روشنی کی کرن بنے رہیں گے۔

    شاہدآفریدی نے کہا کہ مجھے فخر ہے پاکستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ میری پارٹنرشپ کھیل کے کیرئیرسے آگے بڑہ چکی ہے، اس لیے پاکستان کرکٹ بورڈ شاہدآفریدی فاؤنڈیشن کے ساتھ مزید دوسال کے لیےتعاون کوجاری رکھے گا، شاہد آفریدی نے فاؤنڈیشن کے مقاصد کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ فاؤنڈیشن اپنے ملک کے لوگوں کی فلاح اوربہتری کے لیے کام کو جاری رکھے گی، اس عظیم مقصد میں پاکستان کے قومی ہیروزبھی ہمارے ساتھ شامل ہیں۔

  • ملتان کے بعد بہاولپورمیں بھی جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کا بنایا جائے گا، عثمان بزدار

    ملتان کے بعد بہاولپورمیں بھی جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کا بنایا جائے گا، عثمان بزدار

    وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے کہا ہے کہ ترقی جنوبی پنجاب کے عوام کا پورا حق ہے، تحریک انصاف کی حکومت نے جنوبی پنجاب کے عوام کو ان یہ بنیادی حق واپس کیا ہے، ماضی کی حکومتوں نے جنوبی پنجاب کے عوام کو صرف کھوکھلے نعروں سے بہلایا ہے، سابق حکمرانوں نے جنوبی پنجاب کیلئے مختص وسائل کو من پسند منصوبوں کیلئے استعمال کیا ہے، ماضی میں جنوبی پنجاب کے بجٹ پرکٹ لگا کرفنڈز کو دوسرے منصوبوں پرخرچ کیا گیا ہے، تحریک انصاف کی حکومت نے جنوبی پنجاب کے عوام کی ترقی وخوشحالی کیلئےعلیحدہ بجٹ مختص کیا ہے، رواں مالی سال میں جنوبی پنجاب کیلئے 189ارب روپے کے فنڈز رکھے گئے ہیں، جنوبی پنجاب کیلئے مختص 35 فیصد بجٹ کی رنگ فینسنگ کی گئی ہے، پہلی بارجنوبی پنجاب کے ترقیاتی پروگرام کے حوالے سے علیحدہ بک مرتب کی گئی ہے، ملتان کے بعد بہاولپورمیں بھی جلد جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کا سنگ بنیاد رکھا جائے گا۔

    جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے رولز آف بزنس فائنل ہو چکے ہیں، انہیں جلد نوٹیفائی کر دیا جائے گا، جنوبی پنجاب کے نوجوانوں کے لئے صوبائی ملازمتوں میں 32%کوٹہ مختص کرنے کا اصولی فیصلہ کیا ہے، میانوالی اور بھکرکوجنوبی پنجاب کے اس کوٹے میں شامل کرنے کی تجویز زیرغور ہے اور ان دو شہروں کے شامل ہونے سے کوٹہ 35 فیصد ہو جائے گا، پنجاب کی تاریخ میں پہلی بارجنوبی پنجاب کے عوام کی ترجیحات کو مدنظر رکھ کر ترقیاتی منصوبوں پر کام شروع کیا گیا ہے، جنوبی پنجاب سے تحریک انصاف انصاف کی کمٹمنٹ کو پورا کرنے کیلئے آخری حد تک جائیں گے.

  • لاہورہائی کورٹ نے جسسٹس جمال خان مندوخیل کے سپریم کورٹ میں بطورجج کےعہدے پرفائزہونے کی تجویزکی حمایت کردی

    لاہورہائی کورٹ نے جسسٹس جمال خان مندوخیل کے سپریم کورٹ میں بطورجج کےعہدے پرفائزہونے کی تجویزکی حمایت کردی

    لاہور ہائی کورٹ بارایسوسی ایشن نے سپریم کورٹ‌ کو لکھے گئے خط میں سپریم کورٹ کی طرف سے سندھ ہائی کورٹ‌ کو لکھے گئے خط پرلاہور ہائی کورٹ بارایسوسی ایشن نے سندھ ہائی کورٹ‌ کے معززجج اورجوڈیشل کمیشن کے معززممبران کی ہمایت کی ہے.

    خط میں لکھا گیا ہے کہ لاہورہائی کورٹ چیف جسسٹس آف بلوچستان جسسٹس جمال خان مندوخیل کو سپریم کورٹ کے بطور جج کے عہدے پر فائز ہونے کی تجویز کو سہراتی ہے، جسسٹس جمال خان مندوخیل بلوچستان کے سینئر ترین جج ہیں، جو ترقی، سالمیت، کارکردگی، سیدھے اور اہلیت کے معیار کو پورا کرتے ہیں، لاہور ہائی کورٹ بار ایسوی ایشن نے دوسری طرف سندھ ہائی کورٹ کے جج جسسٹس محمد علی مظہر ( جو کہ سینئر لسٹ میں 5 ویں نمبر پر ہیں) سپریم کورٹ میں ترقی پر تحفظات کا اظہار کیا ہے.

    سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اعلیٰ ہائیکورٹ کے چاروں سینئر ججوں کے پاس سپریم کورٹ آف پاکستان میں ترقی پانے کے لیئے وضع کردہ معیارات کا فقدان ہے، سیریل نمبر 5 میں جسسٹس محمد علی مظہر کی ترقی نہ صرف الجہاد ٹرسٹ کیس میں سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے کے جذبے کے خلاف ہے، بلکہ یہ سندھ ہائی کورٹ‌ کے سینئر ججوں کے منحرف ہونے کے مترادف ہے.

    جب تک عدالتی کمیشن عدالت عظمیٰ میں تقرری کیلئے شفاف اور واضح معیار کی تشکیل کا کام انجام نہیں دیتا ہے اور اس کو مکمل نہیں کرتا ہے، تب تک یہ سنیارٹی کے اصولوں کو رد کرنا خطرناک ہے، حالیہ اس اصول کو چھوڑنا ان اعلیٰ عدالتوں کے ججوں میں سنجیدہ اور دکھائی دینے والا، تفرقہ اور حوصلے پست کرنے کا باعث بنا ہے، لہذا لاہور ہائی کورٹ‌ بار ایسوسی ایشن اعلیٰ ترین عدالت عظمیٰ کے جج کی حیثیت سے سینئر سندھ ہائی کورٹ‌ کے چیف جسسٹس، اعلیٰ ترین ججوں، اعلیٰ ججوں کی ترقی کی توثیق کرتی ہے.

    لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن، لاہور نے سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کی طرف سے معزز چیف جسسٹس آف پاکستان جسسٹس گلزار احمد اور سینئرٹیٹی کے معیار پر عمل کرنے کے سلسلے میں جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کے تمام معززین کو لکھے گئے خط کی بھی مکمل حمایت کی ہے.

  • بجلی کے منصوبوں میں اربوں روپے بچائے، بدلے میں جیلیں بھگتیں،، شہباز شریف

    بجلی کے منصوبوں میں اربوں روپے بچائے، بدلے میں جیلیں بھگتیں،، شہباز شریف

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ 2013 میں20 گھنٹے لوڈشیڈنگ ہوا کرتی تھی،

    شہباز شریف کا کہنا تھا کہ 2013 سے 18تک ن لیگ حکومت نے لوڈشیڈنگ کا مکمل خاتمہ کیا،نوازشریف کی قیادت میں ہم نےلوڈشیڈنگ کوہمیشہ ہمیشہ کیلئےختم کردیا تھا،موجودہ حکومت کے 3سال میں لوڈشیڈنگ کا سلسلہ دوبارہ شروع ہوچکا ہے،عمران خان نے معیشت کوتباہ کردیا،لاکھوں لوگ بے روزگارہوچکے ہیں،ہم پرلزام لگایا گیا کہ کمیشن کھانے کیلئے ن لیگ حکومت نے اضافی بجلی پیدا کی، اگر بجلی فالتوپیدا کی گئی تھی تواب آپ نئے منصوبے کیوں لگارہے ہیں؟ہم نے اپنے دورمیں سستے ترین پاورپلانٹس لگائے،نیب نیازی گٹھ جوڑنے پورا زورلگایا لیکن ایک دھیلے کی کرپشن ثابت نہیں کرسکے،

    شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ شاہدخاقان ،احسن اقبال سمیت دیگرکوجیلوں میں ڈالاگیا لیکن کچھ ثابت نہیں کر سکے ،ہم نے بجلی کے جو 4 منصوبے لگائےاس میں قوم کے ڈھائی سوارب روپے بچائے گئے،تریموں پاورپلانٹس کامعاہدہ ہم نے2017میں کیا،2019میں آپریشنل ہونا تھا، موجودہ حکومت کی نااہلی کی وجہ سے اب تک یہ پاورپلانٹس بند پڑا ہے،ہم پرلگائے گئے الزامات اب خود ان کیلئے خوف کا باعث ہیں،بجلی اضافی تھی تو لوڈشیڈنگ کیوں ہورہی ہے؟ نیلم جہلم پروجیکٹ پر5ارب ڈالرخرچ ہوئے،ہمارے بجلی کے منصوبوں پر تنقید کرنے والے خود مہنگی ترین بجلی پیدا کر رہے ہیں ہمارے ایل این جی کے منصوبوں پر تنقید کرنے والے خود مہنگی ترین ایل این جی امپورٹ کر رہے ہیں ہم نے بجلی کے منصوبوں میں اربوں روپے بچائے، بدلے میں جیلیں بھگتیں، یہ کہتے ہیں بجلی کی ترسیل کا نظام نہیں ہے تو پھر 2018 اور 2019 میں وافر بجلی سسٹم تک کیسے ترسیل ہورہی تھی

  • واسا میں کس اہم شخصیت کے پسند کے بندے کو کام دیا جا رہا ہے، بڑا انکشاف

    واسا میں کس اہم شخصیت کے پسند کے بندے کو کام دیا جا رہا ہے، بڑا انکشاف

    واسا کے کنٹکر نے ڈی سی لاہورسے اپنے ساتھ ہونے والی نا انصافیوں کا نوٹس لینے کیلئے درخواست دی ہے.

    انہوں نے کہا ہے کہ گورنمنٹ آف پنجاب پاکستان کی طرف سے سی ڈی پی اور ایس اے پی پروگرام کی مختلف سکیمیں، پروجیکٹ جو کہ ہمیں کمپیٹیشن سے ملیں ہیں، ہم اپنا کام پوری ایمانداری اورسکوپ آف ورک اورواسا کے دیئے ہوئے پلین کےمطابق کام کرتے ہیں، محکمہ ہمارے میٹیریل کی کوالٹی جیسا کہ یوای ٹٰی واسا کنٹرول پٹھاک سے ٹیسٹ کروا کر محکمہ اپنی تسلی کرتا ہے.

    انہوں نے اپنے دوسرے ٹھیکداروں کی شکایت لگاتے ہوئے کہا ہے کہ محمد انیس نامی شخص جو کہ ٹھیکہ دار ہے اورایم این اے کا کواڈ اینیٹر بھی ہے، جب بھی واسا کہ ٹینڈر آتے ہیں، تو یہ آدمی اپنے من پسند ٹھیکہ داروں کو ایکسن کے پاس آجاتا ہے، کہتا ہے کہ ان میں سے دو تین کام میرے من پسند ٹھیکداروں کو دے دو، ہمیں بلیک میل بھی کرتا ہے، اپنے ناجائز مقاصد کیلئے ٹھیکدار کو حراسہ کرتا ہے، بات نا ماننے پڑ سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتا ہے، پیمنٹ روکنے کا کہتا ہے، جب ہمارے پروجیکٹ پر آتا ہے تو خود کو انجیئنر سمجھتا ہے، قانونی طور پر یہ کوئی انجیئنر ہیں ہے.

    ڈی سی لاہور سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم ٹھیکدارپہلے ہی کمپیٹیشن کی وجہ سے کم ریٹوں پر کام پر کام کرتے ہیں، ان صاحب کے ناجائز مقاصد کیسے پورے کر سکتے ہیں، براہ مہربانی الزام علیہ مذکورہ کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے، ہماری داد رسی کی جائے، آپ کے مشکور ہوں گے، وڈیو ثبوت کے طور پر موجود ہے.

  • بلدیاتی ادارے بحال نہ ہونے پر پنجاب حکومت سے جواب طلب

    بلدیاتی ادارے بحال نہ ہونے پر پنجاب حکومت سے جواب طلب

    بلدیاتی ادارے بحال نہ ہونے پر پنجاب حکومت سے جواب طلب

    سپریم کورٹ کے حکم کے باوجود بلدیاتی ادارے بحال نہ ہونے کا معاملہ،لاہور ہائی کورٹ میں 10 سابقہ لارڈ میر اور میرز کی درخواستوں پر سماعت ہوئی

    عدالت نے درخواستوں پر حکومت پنجاب اور سیکرٹری بلدیات پنجاب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ،مسز جسٹس عائشہ اے ملک نے سابق میئر لاہور کرنل مبشر جاوید سمت 10 درخواستوں پر سماعت کی درخواستوں میں حکومت پنجاب اور سکرٹری بلدیات سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے

    درخواست گزاروں کے وکیل نے کہا کہ سپریم کورٹ پاکستان نے بلدیاتی اداروں کو بحال کرنے کا حکم دیا سپریم کورٹ کے تحریری فیصلے کے باوجود تاحال بلدیاتی اداروں کو بحال نہیں کیا گیا حکومت جان بوجھ کر عدالتی حکم پر عملدرآمد نہیں کررہی بلدیاتی اداروں کی عدم بحالی کے باعث عوامی مسائل حل نہیں ہو پا رہے،سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد نا کرنا توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے, عدالت حکومت کے خلاف توہین عدالت کی کاروائی کا حکم دے