Baaghi TV

Category: لاہور

  • ڈرائیور نے مالک کو لوٹ لیا

    ڈرائیور نے مالک کو لوٹ لیا

    ڈی ایس پی اشتیاق خان نے بتایا کہ رنگ محل انویسٹی گیشن ونگ نے بڑی کاروائی کی ہے، 25 لاکھ ڈکیتی کی واردات کا ڈراپ سین بے نقاب ہوگیا ہے، ڈرائیورامانت نے دوران تفتیش رقم لیجانے کا اعتراف کتلیا ہے، ملزم نے ڈکیتی کا ڈرامہ رچایا اورخود کو زخمی حالت میں ظاہر کیا ہے، ملزم نے آپنی انکھوں میں پٹی باندھی اوردیوارکے ساتھ سرکومارکر زخمی کیا ہے، ملزم اپنے مالک الماس کی 25 لاکھ کی رقم لینے گیا تھا، راستے میں اسکی نیت بدل گئ تھی، پولیس کی تفتیش نے سارا پول کھول کررکھ دیا ہے، ملزم امانت کے قبضہ سے رقم برآمد کر کے حقیقی مالک الماس کے حوالے کر دی گئ ہے، ملزم کے خلاف مقدمہ درج تفتیش جاری ہے.
    ایس پی سٹی حسن جہانگیر نے کہا کہ ملزم جتنا بھی شاتر ہو قانون کی گرفت سے ہرگز نہیں بچ سکتا ہے.

  • طالبان کے حملوں کا ڈر افغان فوجیوں نے پڑوسی ملک کا رخ کر لیا

    طالبان کے حملوں کا ڈر افغان فوجیوں نے پڑوسی ملک کا رخ کر لیا

    طالبان کے حملوں کا ڈر افغان فوجیوں نے پڑوسی ملک کا رخ کر لیا

    باغی ٹی وی : تاجکستان کی قومی سلامتی کمیٹی کا کہنا ہے کہ ایک ہزار سے زائد افغان فوجی اہلکاروں نے طالبان کے ساتھ جھڑپوں کے بعد پیر کو تاجکستان کا رخ کیا ہے۔

    دوسری جانب افغان صدر کے قومی سلامتی کے مشیر حمداللہ محب نے کہا ہے کہ سرکاری افواج شمالی صوبوں میں طالبان کے خلاف جوابی کارروائی میں تیزی لا رہی ہیں۔
    حکام نے بتایا ہے کہ ایک ہزار سے زیادہ افغان فوجی طالبان عسکریت پسندوں کے ساتھ جھڑپ کے بعد ہمسایہ ملک تاجکستان فرار ہوگئے ہیں۔

    تاجکستان کے سرحدی محافظ کے ایک بیان کے مطابق ، "اپنی جانیں بچانے” کے لئے فوج سرحد کے پیچھے پیچھے ہٹ گئی۔

    حالیہ ہفتوں میں طالبان کے حملے شروع کرنے اور مزید علاقے پر قبضہ کرنے کے بعد افغانستان میں تشدد میں اضافہ ہوا ہے۔اس اضافے کا نتیجہ ملک میں ناٹو کے 20 سالہ فوجی مشن کے خاتمہ ہے .

    افغانستان میں باقی غیر ملکی افواج کی اکثریت ستمبر کی آخری تاریخ سے پہلے ہی واپس لے لی گئی ہے ، اور خدشات موجود ہیں کہ افغان فوج کا خاتمہ ہوجائے گا۔

    طالبان کے ساتھ ایک معاہدے کے تحت ، امریکہ اور اس کے نیٹو اتحادیوں نے عسکریت پسندوں کے اس عزم کے بدلے میں تمام فوجیں واپس بلانے پر اتفاق کیا ہے کہ وہ اپنے زیر کنٹرول علاقوں میں القاعدہ یا کسی اور شدت پسند گروہ کو آپریشن نہیں کرنے دیں گے۔

  • موویشی منڈیوں میں کرونا ایس او پیز پرممکن عملدرآمد کیا جائے عثمان بزدار

    موویشی منڈیوں میں کرونا ایس او پیز پرممکن عملدرآمد کیا جائے عثمان بزدار

    وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارنے مویشی منڈیوں میں کورونا ایس اوپیز پرعملدرآمدیقینی بنانے کا حکم جاری کر دیا ہے، ایس او پیز کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی، مویشی منڈیوں میں صفائی کے انتظامات کو یقینی بنایا جائے گا، مویشی منڈیوں کے اردگرد ٹریفک رواں دواں رکھنے کیلئے خصوصی انتظامات کئے جائیں گے، مویشی منڈیوں میں دیگرضروری سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی، کانگووائرس سے بچاؤ کیلئے مویشی منڈیوں کی خصوصی سکریننگ کرتے ہوئے جراثیم کش سپرے کیا جائے گا، جانوروں پر بھی جراثیم کش دوائی کا استعمال یقینی بنایا جائے گا، متعلقہ محکمے کانگو وائرس سے بچاؤ کیلئے تمام ضروری اقدامات فی الفوراٹھائیں، احتیاط علاج سے بہترہے،عالمی ادارہ صحت کی وضع کردہ احتیاطی تدابیرپرعملدرآمد کو ہرقیمت پریقینی بنایا جائے گا.

  • لاہور سے ایکسپائر کاسمیٹکس برآمد

    لاہور سے ایکسپائر کاسمیٹکس برآمد

    لاہورمیں بڑے پیمانے پراکسپائرانڈٰین کاسمیٹکس سمگل کیا جا رہا تھا، کسمٹم انٹٰلی جنس کاروائی کرتے ہوئے اسمگل شدہ سامان ضبط کرلیہا ہے، پاکستان کے مختلف علاقوں میں اس کو فروخت کیا جاتا تھا.
    ڈائریکٹرکسٹمزاسد رضوی کا کہنا ہے کہ کسٹم انٹیلی جینس نے فیصل آباد سے لاہورآنے والی ٹرک کی ریکی کی ہے، ٹرک کو فالو کر کے کسٹم ٹیم گودام تک پہنچی ہے، کسٹم انٹیلی جنس نے لاہورمیں بھارتی اسمگلنگ کے خلاف سب سے بڑی کارروائی کرتے ہوئے سگیاں کے علاقہ میں گودام پرچھاپہ مارا ہے، جہاں سے 32 کروڑ روپے مالیت کی ایکسپائرانڈین کاسمیٹکس کا سامان برآمد ہوا ہے.

  • کاشانہ لاہور معاملہ: افشاں لطیف شوہر سمیت گرفتار، وزیر قانون نے ہمارے خلاف غلط مقدمہ درج کرایا ہے،افشاں کا انکشاف

    کاشانہ لاہور معاملہ: افشاں لطیف شوہر سمیت گرفتار، وزیر قانون نے ہمارے خلاف غلط مقدمہ درج کرایا ہے،افشاں کا انکشاف

    افشاں لطیف جو کاشانہ لاہور کی سپریڈنٹ تھیں اور جنہوں نے یہ انکشاف کیا تھا کہ کاشانہ لاہور سے یتیم اور بے سہارا بچیوں کو تحریک انصاف کے وزیر اجمل چیمہ اور دیگر اپنی رات رنگین کرنے کے لئے لے جاتے ہیں-

    باغی ٹی وی : افشاں لطیف کے اس انکشاف کے بعد ان کا گھر جلادیا گیا اور پھر اس الزام کی گواہ لڑکی کائنات کی پراسرار طریقے سے موت ہو گئی اور اب چند روز قبل افشاں اور ان کے خاوند کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے جس کے متعلق افشا ں کا کہنا ہے کہ یہ راجہ بشارت نے ایک جھوٹا مقدمہ درج کروا رکھا ہے-

    اس وقت یہ خاتون اپنے خاوند کے ساتھ قید و بند کی صعوبتیں برداشت کر رہی ہیں حکام بالا کو چاہیے کہ اگر عورت کا کوئی اگر معمولی سا قصور بھی ہے تو بڑے پن کا مظاہرہ کر کے اس کی جان خلاصی کی جائے-
    افشاں لطیف کے خدشات درست ثابت،کاشانہ اسکینڈل کے اہم راز جاننے والی اقرا کائنات کی پراسرار حالات میں موت

    سابق سپرنٹنڈنٹ کاشانہ کے گھرپر فائرنگ، افشاں لطیف تھانے پہنچ گئی

    واضح رہے کہ افشاں لطیف کا کہنا تھا کہ خدشہ ظاہر کیا تھا کہ کائنات کو مار دیا جائے گا اور ایسا ہی ہوا اقرا کا انتقال گزشتہ سال 5 فروری کو ہسپتال میں ہوا جس سے قبل اس کو تشویشناک حالت میں ایدھی سنٹر لایا گیا تھا۔پہلے ایدھی سینٹر کی جانب سے یہ کہا جا رہا تھا کہ اقرا کو لاوارث قرار دے کر دفنایا جائے گا جس پر افشاں لطیف نے مزاحمت کی۔

    پہلے بھی اقرا کا شوہر اس کا حال پوچھنے بہت بار آچکا ہے، تاہم ایدھی سینٹر نے بھی اس بات کی تصدیق کر دی ہے اور اقرا کو لاوارث لاش کے طور پر نہیں دفنایا جائے گا۔

    نجی ٹی وی سے گفتگو میں کاشانہ کی سابق انچارج افشاں لطیف کا کہنا تھا کہ اقراء کو زبردستی ان کے خلاف انڈر ایج شادی کرنے کا بیان دینے پر مجبور کیا گیا۔ حالانکہ کہ اقراء کی شادی 22 سال کی عمر میں کرائی گئی۔ شادی کی تقریب میں 250 لوگ شریک تھے۔ 16 دسمبر 2019ء کو اقرا کائنات اپنے گھر سے غائب ہوئی جس کے بعد اس کے شوہر عابد اور سسرالیوں نے بھی رابطے منقطع کر لیے اور پھر اچانک خبر ملی کہ اقراء کی لاش ایدھی سرد خانے لائی گئی جس کی رجسٹریشن لاوارث کے طور پر کی گئی۔

    افشاں لطیف کا کہنا تھا کہ اس لڑکی کے پاس تمام معلومات تھیں۔ اس طرح کاشانہ کی کئی بچیوں کی جانوں کو خطرہ ہے۔ افشاں لطیف نے یہ بھی درخواست کی ہے کہ اقراء کی لاش کو لاوارث قرار دے کر دفن نہ کی جائے بلکہ اس کے حوالے کر دی جائے۔
    کاشانہ معاملہ، افشاں لطیف کا حکومت کے خلاف انتہائی اقدام

    کاشانہ کیس، ن لیگ بھی میدان میں آ گئی، عظمیٰ بخاری نے بڑا مطالبہ کر دیا

    اس سے قبل افشاں لطیف کی ایک ویڈیو سامنے آئی تھی جس میں ان کا کہنا تھا کہ کاشانہ ویلفیئر ٹرسٹ کی ایک یتیم لڑکی جس کا نام اقراء کائنات ہے اس وقت بلقیس ایدھی فیمیل سنٹر گرین ٹاؤن میں انتہائی تشویشناک حالت میں موجود ہے۔ اقراء کائنات کے شوہر نے بتایا ہے کہ اقراء کو اس کے سسرال سے اغوا کیا گیا اور دو ماہ تک اغوا کیے رکھا گیا۔ وہ بلقیس ایدھی سنٹر میں زندگی اور موت کی لڑائی لڑ رہی ہے۔ اگر اس کو بروقت طبی سہولیات نہ فراہم کی گئیں تو وہ جان کی بازی ہار جائے گی۔ اقراء کائنات کو کاشانہ سکینڈل منظر عام پر آنے کے بعد اس کے سسرال سے سوشل ویلفیئر کے وزیر بشارت نے اٹھوایا اور چائلڈ پروٹیکشن سنٹر منتقل کر کے میرے خلاف استعمال کیا۔

    افشاں لطیف کا کہنا تھا کہ وہ اس وقت وہ کاشانہ کی سابق سپراٹنڈنٹ کی حیثیت سے نہیں بلکہ ایک ماں کی حیثیت سے بات کر رہی ہیں۔ انھوں نے مطالبہ کیا تھا کہ مذکورہ لڑکی اقراء کو جلد از جلد سکیورٹی فراہم کر کے پتہ چلایا جائے کہ کس کے کہنے پر ان معصوم لڑکیوں کو غلط کاموں میں لگایا جاتا ہے؟ اب اس لڑکی کے بارے میں افشاں لطیف نے بتایا کہ وہ اپنی جان کی بازی ہار گئی ہے۔

    کاشانہ شیلٹر ہوم سکینڈل میں سابق صوبائی وزیر اجمل چیمہ کوکلین چٹ ملنے پر سابق سپرنٹنڈنٹ افشاں لطیف کاردعمل بھی آگیا۔انہوں نے وزیراعلیٰ کو پیش کی گئی رپورٹ کو حقائق کے منافی قراردے دیا۔

    افشاں لطیف کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر پرویز احمد خان نے کاشانہ کیس رپورٹ بنائی تھی،سی ایم آئی ٹی کی وجہ سے آج بھی کاشانہ کی فضا بچیوں کی آہ وپکارسے گونج رہی ہے۔جس رپورٹ میں اجمل چیمہ کو کلیئر قرار دیاگیا وہ رپورٹ میرے لئے نئی نہیں ہے۔

    خیال رہے کہ کاشانہ سکینڈل میں سابق صوبائی وزیر اجمل چیمہ کو کلین چٹ دے دی گئی تھی کاشانہ سکینڈل میں انسپکشن ٹیم نے رپورٹ وزیراعلیٰ پنجاب کو پیش کی تھی رپورٹ کے مطابق کسی بچی سے زیادتی یا بچیوں کو کہیں بھجوانے کے ثبوت نہیں ملے ہیں۔چیئرمین سی ایم آئی ٹی ڈاکٹر راحیل احمد صدیقی کا کہنا تھا کہ سابق سپرنٹنڈنٹ افشاں لطیف کے سابق صوبائی وزیر پر لگائے گئے کئی الزامات کی تحقیقات کی لیکن الزامات درست ثابت نہیں ہوئے.

    کاشانہ کیس،اخلاقی کرپشن، عدالتی کمیشن بنانے کا مطالبہ سامنے آ گیا

    اس قوم کے بخت سنورگئے جس نے درخت لگا ئے:افشاں لطیف

    کاشانہ کی بیٹیوں کی پرخلوص دعاﺅں نے وزیراعلیٰ پنجاب کوحادثہ سے بچالیا ،افشاں لطیف

    پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں یتیم کمسن بچیوں کی شادی نہ کروانے کے جرم میں کاشانہ کی سپرینڈنٹ افشاں لطیف کو گرفتار کیا گیا تھا، گرفتاری کے وقت افشاں لطیف نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ مجھے شوہر سمیت گرفتار کیا جا رہا ہے۔مجھے نہیں معلوم اب مجھے کہا لے کر جایا جائے گا اب یہ بچیاں آپ سب کی ذمہ داری ہیں۔ بعد ازاں افشاں لطیف کو رہا کر دیا گیا

    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے سوشل میڈیا پر کا شانہ کے بارے میں وائرل ہونے والی ویڈیوکے معاملہ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے صوبائی سیکرٹری سوشل ویلفیئر سے رپورٹ طلب کی تھی-وزیراعلیٰ نے حکم دیاتھا کہ معاملے کی ہر پہلو سے انکوائری کی جائے اور الزامات کی مکمل چھان بین کر کے حقائق منظر عام پر لائے جائیں -وزیراعلیٰ نے کہا تھا کہ تحقیقات میں جو بھی قصوروار ہوا اس کے خلاف بلاامتیاز کارروائی ہوگی- کاشانہ میں رہائش پذیر بچیو ں کومکمل تحفظ دیں گے اور میں بے آسرا بچیوں کے ساتھ ناروا سلوک کسی صورت برداشت نہیں کروں گا-

    قبل ازیں افشاں لطیف نے کاشانہ معاملے پر مدد کیلئے چیف جسٹس آف پاکستان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے نام بھی ایک خط لکھا تھا جس میں اپنے متعلق سیکیورٹی تحفظات کا اظہار کیا گیا تھا،خط میں انہوں نے لکھا کہ یتیم بچیوں کے ساتھ ہونے والے سلوک کو سامنے لانے کی سزا دی جارہی ہے اور مجھ پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے کہ سارے الزامات واپس لوں۔انہوں نے مزید لکھا تھا کہ میری فیملی اور مجھے جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں لہٰذا فیملی اور مجھے تحفظ فراہم کیا جائے۔

    کم عمر بچیوں کی شادی نہ کروانے پر کاشانہ کی سپرنٹنڈنٹ کے ساتھ کیا سلوک کیا گیا؟

    کاشانہ کیس،بات پارلیمنٹ تک پہنچ گئی، رحمان ملک نے بڑا حکم دے دیا

    کاشانہ کیس،بات پارلیمنٹ تک پہنچ گئی، رحمان ملک نے بڑا حکم دے دیا

  • سن لیں، یہ کام کرنیوالوں کو معاف نہیں کیا جائے گا،علامہ طاہر اشرفی کا دبنگ اعلان

    سن لیں، یہ کام کرنیوالوں کو معاف نہیں کیا جائے گا،علامہ طاہر اشرفی کا دبنگ اعلان

    سن لیں، یہ کام کرنیوالوں کو معاف نہیں کیا جائے گا،علامہ طاہر اشرفی کا دبنگ اعلان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین اور وزیراعظم کے معاون خصوصی علامہ طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ جوہر ٹاوَن دھماکے کے مجرمان گرفتار ہوئے ،

    علامہ طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ مجرمو ں کی گرفتاری پر پنجاب حکومت کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، تمام علمائے کرام سکیورٹی اداروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ، پاکستان میں دہشتگردی کے پیچھے بھارت ملوث ہے بھارت اور اس کے حواری پاکستان میں دہشتگردی کرا رہے ہیں ۔انتشار پھیلانے والوں کو معاف نہیں کیا جائے گا،متحدہ علما بورڈ نے 110 کیسز کا فیصلہ کیا ،مسلسل کینیڈا اور دیگر ممالک میں اسلام فویبا کے واقعات رونما ہو رہے ہیں،افغانستان کی صورتحال کے بعد پاکستان ہدف بنایا جارہاہے، افغان کا امن پاکستان کا امن سمجھتے ہیں،ہم مزید مہاجرین کا بوجھ نہیں اٹھا سکتے، پاک افغان علما کانفرنس نے کوئی فتویٰ نہیں دیا،علما نے طالبان اور افغان حکومت سےاپیل کی کہ آپ مذاکرات کی میز پر بیٹھیں

    علامہ طاہر اشرفی کا مزید کہنا تھا کہ مقامات مقدسہ کی توہین پر قانون حرکت میں آئے گا مذہب یا مسلک کے نام پر انتشار پھیلانے والوں کیلئے کوئی معافی نہیں علمائے کرام سے مل کر ملک میں اخوت کا ماحول پیدا کیا ہے ، پاکستان میں تمام اقلیتوں کو ان کا پورا حق دیا جا رہا ہے ۔

    فلسطین کے ساتھ کھڑے ہیں،علامہ طاہر اشرفی کا فلسطین کے قاضی القضاء سے رابطہ

    ذخیرہ اندوزوں کے لئے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بددعا کی ہے،علامہ طاہر اشرفی کا تاجروں کو پیغام

    اسرائیلی وزیراعظم اور محمد بن سلمان نے 5 گھنٹے کیا باتیں کیں؟ تہلکہ خیز انکشافات مبشر لقمان کی زبانی

    کوئی حکومتی شخص اسرائیل گیا؟ علامہ طاہر اشرفی کا دبنگ اعلان

    وزیراعظم کے دورہ سعودی عرب سے قبل طاہر اشرفی سعودی عرب روانہ

    شاہ سلمان کی طبیعت بگڑ گئی،سعودی عرب خطرناک راستے پر،اہم انکشافات ،سنئے مبشر لقمان کی زبانی

    محمد بن سلمان نے سابق جاسوس کے قتل کیلئے اپنا قاتل سکواڈ کینیڈا بھیجا

    کوئی پگڑی والا ہے یا داڑھی والا، محمد صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت سب کے ایمان کا حصہ ہے،علامہ طاہر اشرفی

    وزیراعظم  نے مکہ میں دوران طواف 3 مرتبہ مجھے کیا کہا؟ طاہر اشرفی کا اہم انکشاف

  • آئین اور قانون سے کوئی بھی بالادست نہیں ہے،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد قاسم خان

    آئین اور قانون سے کوئی بھی بالادست نہیں ہے،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد قاسم خان

    آئین اور قانون سے کوئی بھی بالادست نہیں ہے،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد قاسم خان
    چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ محمد قاسم خان آج ریٹائرڈ ہورہے ہیں، چیف جسٹس کے اعزازمیں فل کورٹ ریفرینس کا انعقاد کیا گیا ہے،

    فل کورٹ ریفرنس میں جسٹس ملک شہزاد احمد موجود ہیں، جسٹس شجاعت علی خان اور جسٹس عائشہ اے ملکک، علی باقرنجفی اور جسٹس شاہد وحید، جسٹس شاہد بلال حسن سمیت دیگر جج صاحبان بھی موجود ہیں، بارکونسلز اوربارایسوسی ایشنزکے نمائندے بھی شریک ہیں،صوبائی و وفاقی لاء افسران بھی شرکت کررہے ہیں، سینیئروکلاء کی بڑی تعداد بھی موجود ہے، نامزد چیف جسٹس محمد امیربھٹی طبیعت ناسازی کی وجہ سے فل کورٹ میں شریک نہیں ہو سکے ہیں

    چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد قاسم خان نے فل کورٹ ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئین اور قانون سے کوئی بھی بالادست نہیں ہے،ہرشخص قانون کے تابع اور قانون کے سامنے جواب دہ ہے، ججز کی استعداد کار میں اضافہ وقت کا اہم تقاضا ہے،ججز کو پنجاب جوڈیشل اکیڈمی میں آن لائن تربیت کا سلسلہ جاری رکھا،

  • شوگر کیس، سٹہ مافیا کے خلاف ایف آئی اے کا گھیرا تنگ

    شوگر کیس، سٹہ مافیا کے خلاف ایف آئی اے کا گھیرا تنگ

    شوگر کیس، سٹہ مافیا کے خلاف ایف آئی اے کا گھیرا تنگ

    شوگر کیس میں ایف آئی اے نے سٹہ مافیا کے ٹاپ ٹین افراد کو شوکاز نوٹس جاری کردیا

    نوٹس میں میں ملزمان کو 30 روز کے اندر منی لانڈرنگ میں ملوث نہ ہونے کا ثبوت دینے ہوں گے شوگر اسکینڈل کی تحقیقات میں مزید تیزی آگئی اور ایف آئی اے لاہور نے سٹہ مافیا کے گرد گھیرا تنگ کردیا سٹہ مافیا کےٹاپ ٹین افراد کو شوکاز نوٹس جاری کردیا گیا۔ایف آئی اے کی جانب سے لاہور کے اسد پرویز بٹ اور شیخ ساجد، حاصل پور کے ندیم اشرف، فیصل آباد کے محمود علی،علی بھلی،آصف اقبال پراچہ، منظور  شہزاد اور ملتان کے محمد راشد کو نوٹس دئیے گئے

    مریم نواز کی تاریخ پیدائش کیا ہے؟ عدالت نے پوچھا تو مریم نے کیا جواب دیا؟

    مریم نواز کو کٹہرے میں لایا جائے، عدالت کا حکم

    حلال کی کمائی ہے، 5 ٹکے بھی ان کو نہ دیں، کیپٹن ر صفدر کا دعویٰ

    شوکاز نوٹس منی لانڈرنگ ایکٹ کی شق نائن کے تحت جاری کئے گئے ہیں، جس میں ایف آئی اے نے شوگرمافیاکوچینی کابحران پیداکرنے،ناجائزمنافع کے الزام  میں طلب کرتے ہوئے پراپرٹی، بینک، گاڑیوں اور متعلقہ دستاویزی ریکارڈ مانگا ہے۔ ملزمان کو 30 روز کے اندر منی لانڈرنگ میں ملوث نہ ہونے کا ثبوت دینا ہوگا،ثبوت نہ دینے والے ملزمان کی تمام جائیداد ضبط کرلی جائے گی،

    رمضان شوگرملزنیب انکوائری کیخلاف درخواست پر سماعت ،تفتیشی افسر طلب

    یہ تشریح کہاں سے آئی کہ ملزم کو گرفتارکرنے سے پہلے بتایا جائے ،حمزہ شہباز کیس میں عدالت کے ریمارکس

    پانچ کمپنیوں میں 19 کروڑ کی منتقلی،حمزہ شہباز نیب کو مطمئن نہ کر سکے

    شہباز شریف کو لائف ٹائم ایوارڈ برائے کرپشن دیا جائے: شہباز گل

    حمزہ شہباز کے پروڈکشن آرڈر کے خلاف درخواست دائر

    نیب کی گاڑی میں حمزہ شہباز کا عدالت جانے سے انکار

    وکلا پڑھے بغیر ہر چیز کو چیلنج کر دیتے ہیں، رمضان شوگر مل کیس میں عدالت کے ریمارکس

    شوگر مافیا کے سامنے بے بس تھے،رمضان میں چینی کی قیمتیں کتنی بڑھائی جا رہی تھیں؟ شہزاد اکبر

  • لندن میں مقیم ن لیگی رہنما کو بڑا صدمہ، اہلیہ چل بسیں

    لندن میں مقیم ن لیگی رہنما کو بڑا صدمہ، اہلیہ چل بسیں

    لندن میں مقیم ن لیگی رہنما کو بڑا صدمہ، اہلیہ چل بسیں
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لندن میں مقیم ،مسلم لیگ ن کے رہنما کو بڑا صدمہ مل گیا

    ن لیگی رہنما عابد شیر علی جو لندن میں سابق وزیراعظم نواز شریف کے ساتھ مقیم ہیں کی اہلیہ وفات پا گئی ہیں، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے عابد شیر علی نے خودبتایا کہ ان کی اہلیہ کی موت ہو گئی ہے

    عابد شیر علی کی اہلیہ کی وفات پر ن لیگی رہنماؤں نواز شریف، شہباز شریف، مریم نواز سمیت دیگر نے افسوس کا اظہار کیا ہے

    41 سالہ فاطمہ عابد دل کے عارضہ میں مبتلا تھی۔ اچانک طبیعت بگڑنے پر نیشنل ہسپتال لے جایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکیں۔ مرحومہ عابد شیر علی کے آبائی گھر ناظم آباد گلی نمبر 5 میں رہائش پذیر تھیں۔

  • گھبرانے کی ضرورت نہیں چین مشکل کی ہر گھڑی میں پاکستان کیساتھ کھڑا ہے       چینی قونصل جنرل لاہور

    گھبرانے کی ضرورت نہیں چین مشکل کی ہر گھڑی میں پاکستان کیساتھ کھڑا ہے چینی قونصل جنرل لاہور

    لاہور میں تعینات چینی قونصل جنرل پنگ زنگ وو نے کہا ہے کہ پاکستان کو سامراجیت سے گھبرانے کی ضرورت نہیں ، چین مشکل کی ہر گھڑی میں پاکستان کیساتھ کھڑا ہے –

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق لاہور میں تعینات چینی قونصل جنرل پنگ زنگ وو نے انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل ریلیشنز اینڈ میڈیا ریسرچ ( آئی آئی آرایم آر )کے زیراہتمام کمیونسٹ پارٹی چائنہ کے قیام کے سو سال اور پاک چین تعلقات کےپر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ملکوں کے عوام میں بھی مضبوط تعلقات کی تحریک شروع ہوچکی چین پاکستان کی تمام سیاسی جماعتوں اور حکومتوں سے مل کر پاکستان کی عوام کی ترقی اور خوشحالی کے لئے کوشاں ہے۔

    اس موقع پر بیجنگ یونیورسٹی کی ڈائریکٹر اردو ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر ژانگ جیامی، انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل ریلیشنز اینڈ میڈیا ریسرچ کے چیئرمین محمد مہدی، صدر یاسر حبیب خان، پنجاب یونیورسٹی کے پرو وائس چانسلر سلیم مظہر، پروفیسر امجد مگسی، عدنان خان کاکڑ ، ڈاکٹر لبنیٰ ظہیر ، لقمان شیخ سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا ۔

    چینی قونصل جنرل پنگ زنگ وو نے کہا کہ پاکستان کی خود مختاری، اسکی علاقائی سالمیت کے تحفظ کیساتھ یہاں معاشی ترقی ، توانائی اور انفراسٹرکچر تعمیرچین کی اولین ترجیحات میں ہے کمیونسٹ پارٹی چائنہ نے پہلی صدی کے اہداف خوشحالی ، امن اور ترقی کامیابی سے حاصل کئے ہیں اور اب نئی منازل کی طرف گامزن ہے ۔

    قونصل جنرل نے کہا کہ 2015 میں چین کے صدر شی جن پنگ کے دورہ پاکستان کے بعد پاکستان چین کی سٹرٹیجک پارٹنر شپ مضبوط بنیادوں پر پروان چڑھی اور پاک چین دوستی کے ایک نئے باب کا اضافہ ہوا کورونا وباء میں بھی پاکستان اور چین نے ایک دوسرے کا بھرپور ساتھ دیا ہے ۔

    نسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل ریلیشنز اینڈ میڈیا ریسرچ کے چیئرمین محمد مہدی نے کمیونسٹ پارٹی چائنہ کو سو سالہ تقریبات کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ جائزے کے مطابق کمیونسٹ پارٹی کی زندگی میں چار مرحلے آئے ہیں-

    انہوں نے کہا کہ پاکستان چین کے سفارتی تعلقات بھی تین مرحلوں پر مشتمل ہیں جس میں اول جب انقلاب چین برپا ہوگیا تو پاکستان نے اسی وقت یہ فیصلہ کرلیا کہ چین سے پائیدار تعلقات نہایت ضروری ہیں چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک )کی صورت میں شاندار اقتصادی اور سٹر ٹیجک شراکت داری کا آغاز کیا گیا ۔