Baaghi TV

Category: لاہور

  • منشیات کے عالمی دن کے موقع پر #نشہ_ایک_لعنت ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ

    منشیات کے عالمی دن کے موقع پر #نشہ_ایک_لعنت ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق منشیات کے عالمی دن کے موقع پر #نشہ_ایک_لعنت ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ رہا

    منشیات کے عالمی دن کے موقع پر پاکستانی نوجوانوں نے منشیات کے خلاف ٹویٹر پر ٹویٹس کیں اور منشیات کے خلاف آگاہی دی، ٹویٹر پر صارفین نے منشیات کے خلاف مختلف پیغامات لکھے

    ایک صارف کا کہنا تھا کہ نشہ ایک ایسی عادت ہے جس سے کئی خاندان قومیں تباہ ہو گئیں۔میاں چنوں میں نشہ کرنے اورمنشیات فروشوں کی تعداد میں دن بدن اضافہ ہو رہا لیکن پولیس اور دیگر ادارے اسکی روک تھام میں مکمل نکام نظر آتے ہیں۔میری حکومت سے اپیل ہے کہ منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے

    https://twitter.com/Aaqib2221/status/1408707829335220227

    ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ کرسٹل میتھ یا آئس کے استعمال سے نیند کے غائب ہو جانے، طاقت کے احساس، اور خوشی کے جذبات کے ساتھ ساتھ متعلقہ فرد کے جارحانہ رویے میں شدت بھی آ جاتی ہے جبکہ بلڈ پریشر میں اضافہ اور ہارٹ اٹیک بھی ان منشیات کے استعمال کے طویل المدتی نتائج میں شامل ہیں

    ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ ہماری قوم کو تحقیق کے نٸے نٸے جوہر دکھانے کی بجاۓئے چوری کر کے کامیابی سے بچ جانے کے نٸے نٸے طریقے سکھائے جا رہے ہیں منشیات کا دھندا کرنے میں تو بڑی ہاتھ کی صفاٸی رکھی ہے آپ ذرا پنجاب یونیورسٹی میں پکڑی جانے والی شراب کی بوتلیں ہی دیکھ لیں

    ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ منشیات ایک لعنت ہے اور اس کی منزل موت ہے تو آج اس منشیات کے خلاف عالمی دن پر میرا پیغام ہے کہ منشیات سے خود بی بچ کر رہے اور اپنی نسلوں کو بھی بچائیں، صحت مند معاشرے کی تشکیل کیلئے منشیات کےخلاف جنگ میں حکومت کاُساتھ دیں۔

    ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ آج کے دور میں نئ نسل نشے کی وجہ سے برباد ہورہی ہے ۔ کوئی بھی اور معاشرتی برائی اتنی تیزی سے نہیں پھیلی جتنی تیزی سے نشہ پھیلا ہے ۔ یہ ہمارے ملک کی ترکی میں بہت بڑی رکاوٹ ہے ۔ ضروری ہے کہ ہر فرد اور ہر ادارہ اس لعنت کی روک تھام کے لیے کمر باندھ لے

    https://twitter.com/amalqa_/status/1408685221952856068

    ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ خدارا اپنی نسلوں کو بچائیں اور ایک اواز ھو جائیں جو لوگ اپنے مفاد کی خاطر اس گھناونے کاروبار کی پشت پناہی کرتے ہیں

    https://twitter.com/Aimenkhang/status/1408683576665772033

    ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ شکریہ دوستوں اپ سب کی محنت کی وجہ سے الحمدللہ #نشہ_ایک_لعنت اس وقت پاکستان کا ٹوپ ٹرینڈ ہے۔پلیز رکیں نہیں اس کمپین کوجاری رکھیں

    https://twitter.com/TalatsViews/status/1408687920278614018

    قبل ازیں صدر عارف علوی نے منشیات کے استعمال اور اسمگلنگ کے خلاف عالمی دن کے موقع پر پیغام میں کہا ہے کہ منشیات کا عالمی دن ہر سال 26 جون کو عالمی رہنماؤں ، بین الاقو امی برادری ، عالمی اتحاد اور انجمنوں سمیت سب کیلئے ایک یاد دہانی کے دن کے طور پر منایا جاتا ہے، یہ دن اس بات کا تقاضا کرتا ہے کہ ہم مشترکہ کاوشوں سے منشیات کی غیر قانونی تجارت روکنے کیلئے اپنی اجتماعی ذمہ داری ادا کریں، آج کے دن ہم منشیات کی اسمگلنگ کے خاتمے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں کیونکہ ان سے عوام کی صحت کو سخت خطرات لاحق ہیں، منشیات کے استعمال اور اسکی غیر قانونی اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے موثر اقدامات حکومتِ پاکستان کی اولین ترجیح ہیں، ہم منشیات کی ضبطی کے لحاظ سے دنیا کے تین سرفہرست ممالک میں شامل ہیں،پاکستان سرحدوں کی نگرانی کے مؤثر نظام کے ذریعے منشیات کی اسمگلنگ روکنے والے صف ِ اول کے ممالک میں شامل ہے، اپنی آئندہ نسلوں کو منشیات کی لعنت سے بچانے اور اسکی غیر قانونی تجارت روکنے کیلئے تمام علاقائی ممالک کو مربوط کوششیں کرنا ہوں گی،

     پولیس نے مدرسے کے لڑکے سے بد فعلی کے ملزم مفتی عزیز الرحمن کے خلاف مقدمہ درج کر دی

    مولانا کی بچے سے زیادتی ، ویڈیو لیک ، اصل حقیقت کیا ہے ، سنیے مبشر لقمان کی زبانی

    مذہبی رہنماوں کا ردعمل

    طالب علم نے چائے پلائی اور پھر….مفتی عزیرالرحمان کی زیادتی کیس میں وضاحتی ویڈیو

    طالب علم سے زیادتی کرنیوالے مفتی کو مدرسہ سے فارغ کر دیا گیا

    صدر مملکت کا مزید کہنا تھا کہ یہ پاکستان کیلئے ایک بہت بڑا اعزاز ہے کہ عالمی برادری نے بھی منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف جنگ میں پاکستان کے کردار اور عزم کا اعتراف اور تعریف کی ہے ،پاکستان نے بین الاقوامی معیار کے مطابق انسداد منشیات پالیسی 2019 ء وضع کی ہے، حکومت دنیا کو منشیات سے پاک بنانے کے لئے اقوام متحدہ اور دیگر عالمی انسداد منشیات تنظیموں کے ساتھ مل کر کام رہی ہے،
    یہ ایک خوش آئند امر ہے کہ حکومت کے مؤثر اقدامات کی بدولت پاکستان تقریباً پوست سے پاک ملک بن چکا ہے، اس سب کے باوجود ، منشیات کی اسمگلنگ کی لعنت پر قابو پانے کے لئے عالمی برادری کو ابھی مزید کام کرنے کی ضرورت ہے، غیر سرکاری تنظیموں، سول سوسائٹی ، مذہبی رہنماء اور ذرائع ابلاغ منشیات کے خلاف جنگ میں حکومتی کوششوں کا ساتھ دیں،

    انسداد منشیات کے وزیر اعجاز احمد شاہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ آئندہ نسلوں کے مستقبل کے تحفظ کیلئے ہرفرد کو انسداد منشیات کیلئے جدوجہد میں اپنا کرداراداکرنا چاہیے

  • پنجاب میں مزید 109 نئے کورونا کیسز رپورٹ

    پنجاب میں مزید 109 نئے کورونا کیسز رپورٹ

    محکمہ صحت کے مطابق پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹے کےدوران کورونا کے 109 نئے کیسز سامنے آئے –

    باغی ٹی وی :ترجمان محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران پنجاب میں 18ہزار 542کوروناٹیسٹ کیے گئے، کورونا سے مزید 13 افراد جاں بحق ہوئ ،مجموعی تعداد 10ہزار713ہوگئی-

    محمکہ صحت کے مطابق شیخوپورہ 2،جہلم ، گجرات،لودھراں ، سیالکوٹ ، میانوالی اور وہاڑی میں کورونا کا 1، 1 کیس رپورٹ ہوا-

    خانیوال 3،خوشاب 3،بہاولنگر میں 2، بہاولپور 2 اور منڈی بہاوالدین میں 2 کیسزرپورٹ، ملتان 5،رحیم یار خان 4، گوجرانولہ میں کورونا کے 3 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں-

    لاہور 48،راولپنڈی 14،ڈیرہ غازی خان 7،اور فیصل آباد میں کوروناکے6کیسزرپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹے کےدوران لاہور میں کورونا سے 4افرادجاں بحق ہوئے-

    ملک بھر میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 1.99 فی صد

  • پرنسپل علامہ اقبال میڈیکل کالج بھی نیب کے ریڈار پر آگئے

    پرنسپل علامہ اقبال میڈیکل کالج بھی نیب کے ریڈار پر آگئے

    پرنسپل علامہ اقبال میڈیکل کالج بھی نیب کے ریڈار پر آگئے

    باغی ٹی وی :نیب کا شکنجہ اب تعلیمی اداروں کے سربراہان کی طرف بھی بڑھنے لگا ہے . نیب لاہور نے پرنسپل علامہ اقبال میڈیکل کالج کو مالی بے ضابطگیوں کے الزام میں طلب کرلیا، نیب لاہور کی جانب سےگرلز ہاسٹلز کی کرپشن میں ملوث وارڈنز اور اسسٹنٹ وارڈنز کا ریکارڈ بھی طلب کر لیا .

    ڈائریکٹر فنانس کی جانب سے کی گئی غیر قانونی ادائیگیوں کا بھی ریکارڈ طلب کیا گیا ہے. پرنسپل علامہ اقبال میڈیکل کالج کا اس حوالے سے کوئی موقف سامنے نہیں آیا ہے .

    چینی بحران رپورٹ میں کی گئی باتیں غلط، وزیراعظم کو موقف پیش کریں گے، جہانگیر ترین

    شہباز شریف کے بعد خواجہ آصف بھی جیل سے باہر آنے کیلئے بیتاب

    خواجہ آصف کی جیل سے باہر آنے کی امیدوں پر پانی پھر گیا

    نیب لاہور نے جعلی اکاؤنٹس کیس کی تحقیقات کے سلسلے میں راولپنڈی میں ‏کارروائی کرتے ہوئے مطلوب مفرور ملزم عمران شفیع کو گرفتار کر لیا، عمران شفیع گزشتہ کئی سال سےبیرون ملک فرار ہو چکا تھا اور وطن واپسی کی اطلاع پر نیب ‏انٹیلیجنس ونگ نے کارروائی کی ، نیب لاہور کی ٹیم نے عمران شفیع کو راولپنڈی سے لاہور منتقل کر دیا ہے

    واضح رہے کہ آج چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کہا ہے کہ آمدن سے زائد اثاثے اور عوام سے دھوکا دہی بڑے چیلنجز ہیں، بدعنوان عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنا ہوگا۔

    چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ خوشحال پاکستان کرپشن کیخلاف کوششوں سے ممکن ہے۔ کرپشن کرنے والا بددیانتی کا مرتکب ہوتا ہے۔ رشوت اور بدعنوانی پاکستان کی معیشت کیلئے زہر قاتل ہے۔

  • جوہر ٹاؤن دھماکہ، کسی تنظیم نے ذمہ داری قبول کی؟ تحقیقاتی رپورٹ میں اہم انکشاف

    جوہر ٹاؤن دھماکہ، کسی تنظیم نے ذمہ داری قبول کی؟ تحقیقاتی رپورٹ میں اہم انکشاف

    جوہر ٹاؤن دھماکہ، کسی تنظیم نے ذمہ داری قبول کی؟ تحقیقاتی رپورٹ میں اہم انکشاف

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جوہر ٹاوَن دھماکہ ، حساس ادارے کی رپورٹ تیار ، بارودی مواد کی نوعیت معلوم نہ ہوسکی

    رپورٹ کے مطابق کسی بھی دہشت گرد تنظیم نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ،جوہر ٹاوَن دھماکے کی اطلاع 11 بجکر 15 منٹ پر شہری نے دی ،جوہر ٹاوَن دھماکہ ریموٹ کنٹرول سے کرنے کے شواہد ملے دھماکہ 2 مکانوں کے سامنے کھڑی گاڑی میں نصب بارودی مواد سے کیا گیا جوہر ٹاوَن دھماکے سے ایلیٹ فورس کے پک اپ سمیت 12گاڑیاں متاثر ہوئیں دھماکے سے 7 گھروں کو جزوی اور 3 کو شدید نقصان پہنچا .دھماکے میں 3 افرادشہید اور 25 زخمی ہوئے

    قبل ازیں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس ہوا، اجلاس میں صوبے میں امن عامہ کی صورتحال اور جوہر ٹاؤن دھماکے کی تحقیقات پر پیشرفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ،وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو جوہر ٹاؤن دھماکے کی تحقیقات کے حوالے سے ہونے والی پیشرفت کے حوالے سے رپورٹ پیش کی گئی وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے تحقیقات پر اطمینان کا اظہار کیا،وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے تحقیقات کو سا ئنٹیفک اندازسے آگے بڑھانے کی ہدایت کی،

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ واقعہ میں ملوث دہشت گردوں قرار واقعی سزاکے حقدار ہیں -معصوم لوگوں کی زندگیوں سے کھیلنے والے سفاک درندے کسی رعایت کے مستحق نہیں -دھماکے کے ذمہ دار او رسہولت عبرتناک انجام سے بچ نہیں پائیں گے -پنجاب پولیس نے پہلے بھی ہائی پروفائل کیس حل کئے اور ملزمان کو قانون کی گرفت میں لایا گیا-یہ ٹیسٹ کیس ہے،قانون نافذ کرنے والے ادارے باہمی کوارڈینیشن کے تحقیقات کو مزید تیزی سے آگے بڑھائیں عوام کے جان ومال کے تحفظ کے لئے ہر ضروری اقدام اٹھایاجائے -امن عامہ برقرار رکھنے کے لئے پولیس جانفشانی سے فرائض سرانجام دے -ملک دشمن عناصر کے مذموم عزائم ناکام بنانے کےلیے قانون نافذ کرنے والے ادارے کوئی کسر ا ٹھا نہ رکھیں -وزیراعلی عثمان بزدار نے پولیس پٹرولنگ کو بڑھانے کی ہدایت کی .انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ،ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی، ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی

    واضح رہے کہ لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں 23 جون کو دھماکہ ہوا تھا اسی علاقے میں جماعت الدعوۃ کے امیر حافظ محمد سعید کی رہائش گاہ بھی قائم ہے ،جوہرٹاؤن میں ہونے والے بم دھماکے کا ایک اور زخمی جناح ہسپتال میں دم توڑ گیا جس کے بعد بم دھماکے میں شہید ہونے والے افراد کی تعداد چار ہوگئی ہے ایدھی حکام کے مطابق بم دھماکے میں زخمی ہونے والا 40 سالہ مظہر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں دم توڑ گیا مظہر بی آر او سوسائٹی میں واقع گھر میں مالی کا کام کرتا تھا اور شیر شاہ کالونی کا رہائشی تھا۔

    قبل ازیں دھماکے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔مقدمہ محکمہ انسداد دہشت گردی لاہور تھانے میں انسپکٹر عابد بیگ کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ مقدمے میں قتل، اقدام قتل اور دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ مقدمے میں 7 اے ٹی اے، 3/4ایکسپلوزو ایکٹ سميت دیگر دفعات شامل ہیں۔درج ایف آئی آر کے مطابق دہشت گردوں نے کارروائی میں گاڑی اور موٹر سائیکل استعمال کیں۔ مقدمے کے متن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ دھماکے میں 3افراد جاں بحق اور 21 زخمی ہوئے۔ مقدمے میں 3 نامعلوم دہشت گردوں کا ذکرکیا گیا ہے۔

    جوہر ٹاون دھماکہ کیسے ہوا ؟ ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ آ گئی

    جوہر ٹاون دھماکہ حافظ محمد سعید کی رہائشگاہ کے قریب ہوا؟ حقیقت سامنے آ گئی،

    جوہر ٹاون دھماکہ۔ زخمیوں کے نام سامنے آ گئے ۔اموات میں اضافہ

    لاہور جوہر ٹاؤن دھماکے میں پڑوسی ملک کے ملوث ہونے کے ثبوت سینئر صحافی سامنے لے آئے

    لاہور میں دھماکہ آنکھیں کھولنے کے لیے کافی ہے ، شہباز شریف

    دہشت گردی کے کتنے تھریٹ ملے تھے؟ لاہور دھماکے کے بعد آئی جی کا انکشاف

    جوہرٹاون دھماکہ:تحقیقاتی ادارے ملزم کے قریب پہنچ گئے،

    جوہرٹاؤن دھماکہ؛ بارود سے بھری گاڑی کا مالک کون؟بارود کہاں نصب کیا گیا اورگاڑی کیسے پہنچی؟تہلکہ خیزانکشافات 

    لاہور دھماکہ، ایئر پورٹ سے فرار ہونیوالے مشتبہ شخص کو گرفتار کر لیا گیا

    جوہر ٹاؤن دھماکہ،تحقیقات میں زبردست کامیابی حاصل کر لی، شیخ رشید

    جوہر ٹاؤن دھماکہ “را” کے ملوث ہونے کے ثبوت،دو مزید ملزمان گرفتار،ڈیوڈ بارے اہم انکشافات

  • آزاد کشمیر انتخابات پی ٹی آئی نے کروڑوں روپے میں ٹکٹ بیچے ،طاہر کھوکھر کی عوامی تحریک میں شمولیت

    آزاد کشمیر انتخابات پی ٹی آئی نے کروڑوں روپے میں ٹکٹ بیچے ،طاہر کھوکھر کی عوامی تحریک میں شمولیت

    آزاد کشمیر انتخابات پی ٹی آئی نے کروڑوں روپے میں ٹکٹ بیچے ،طاہر کھوکھر کی عوامی تحریک میں شمولیت

    آزاد کشمیر کے سینئر پارلیمنٹرین سابق وزیر سیاحت، ٹرانسپورٹ، امداد باہمی، آثار قدیمہ، امور نوجوانان اور تحریک انصاف کے سینئر رہنما طاہر کھوکھر نے ساتھیوں سمیت پاکستان عوامی تحریک میں شمولیت کا اعلان کیا ہے۔

    یہ اعلان انہوں نے پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹریٹ میں پرہجوم پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ اس موقع پر پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور، مرکزی نائب صدر راجہ زاہد محمود، سیکرٹری کوآرڈینیشن عارف چودھری،سردار منصور خان، سردار اعجاز سدوزئی، راجہ عاصم اکرام، سردار شہزاد عزیزو دیگر رہنما موجود تھے۔

    طاہر کھوکھر نے کہا کہ میں آج سے ڈاکٹر طاہرالقادری کی قیادت میں ان کے انقلابی قافلے کا حصہ بن رہا ہوں۔ میں ایک سیاسی کارکن ہوں، میری ساری زندگی متوسط طبقات کے حقوق اور استحصالی طبقات کے خلاف جدوجہد کرتے ہوئے گزری ہے۔ میں نے جنرل ضیاء الحق کے مارشل لاء کے دور میں قید و بند کی صعوبتیں برداشت کی ہیں۔ تشدد اور جلاوطنی کا سامنا کیا۔ اوورسیز کشمیریوں کے نمائندہ کی حیثیت سے آزاد کشمیر اسمبلی میں جدوجہد کرتا رہا ہوں۔ میں متحدہ قومی موومنٹ میں بھی شامل رہا اور دو مرتبہ ممبر اسمبلی منتخب ہوا اور کابینہ میں بھی شامل رہا۔

    انہوں نے کہا کہ 2020 ء میں تحریک انصاف کی قیادت میں مجھ سے رابطہ کر کے پی ٹی آئی میں شمولیت کی دعوت دی تھی اس دعوت پر میں تحریک انصاف میں شامل ہوا۔ عمران خان نے کرپشن کے خاتمے اور سٹیٹس کو کے خلاف ایک سیاسی ویژن دیا تھا لیکن پی ٹی آئی میں شمولیت کے بعد آہستہ آہستہ یہ بات واضح ہوتی گئی کہ یہ دعوے فقط کاغذی اور ٹی وی ٹاک شوز تک محدود تھے۔ تحریک انصاف میں مختلف مافیاز اپنے پنجے گاڑھ چکے ہیں اور پارٹی اپنے منشور سے ہٹ چکی ہے۔ آزاد کشمیر کے انتخابات اس سال جولائی میں ہونا ہیں۔ پارٹی ٹکٹوں کے لئے پی ٹی آئی نے بھاری فیسیں وصول کر کے ٹکٹوں کی درخواستیں مانگیں اور انٹرویوز کا ڈرامہ شروع کیا جبکہ دوسری جانب پارلیمانی بورڈ کے ممبران اور کچھ نادیدہ قوتوں نے اپنے فرنٹ مینوں کے ذریعے ٹکٹوں کے سودے شروع کر دئیے ہیں۔

    پی ٹی وی سپورٹس پر اینکرز کی دس دس گھنٹے کی تنقید ، قائمہ کمیٹی نے تجزیوں کو غیر معیاری قرار دے دیا

    فلم پالیسی کو بہت جلد عملی جامہ پہنایا جائے گا، قائمہ کمیٹی تعاون کرے گی: سینیٹر فیصل جاوید

    شہباز شریف نے خط لکھ کر مدد مانگ لی

    پارلیمنٹ سپریم، شہبازشریف گھٹنے نہ پکڑیں سیدھا راستہ پکڑیں، بابر اعوان

    حکومت بلاول سے ڈرتی ہے، اگر سامنا کرنے کی ہمت تھی تو تقریر سنسر کیوں کی، شازیہ مری

    بجٹ کو وہ دماغ سمجھ سکتا ہے جن کو لگتا ہو ملک میں 12 موسم ہیں، قادر پٹیل

    عمران خان زکوٹا جن،یہ خون چوس ،ہڈی توڑ اور زکوٹا جن کا بجٹ ہے، مریم اورنگزیب

    انہوں نے کہا کہ ایل اے 34 جموں 1 جہاں سے میں دو مرتبہ بھاری اکثریت سے ممبر اسمبلی منتخب ہو چکا ہوں۔ کروڑوں روپے لے کر میرا ٹکٹ ایک پیراشوٹر کو فروخت کر دیا گیا۔ آزاد کشمیر کے کئی حلقوں میں اس طرح کیا گیا ہے۔ مہاجرین کے حلقوں میں کروڑوں روپے کے عوض ایک خاندان کو ٹکٹ بیچے گئے ہیں۔ آزاد کشمیر پی ٹی آئی کی قیادت کو مکمل بے بس کر دیا گیا ہے۔ ایک جانب تحریک انصاف کے قائد شفاف انتخابات اور الیکٹرانک ووٹنگ کی بات کرتے ہیں جبکہ دوسری جانب آزاد کشمیر پی ٹی آئی کی اعلیٰ قیادت مہاجرین حلقوں میں جعلی ووٹ بنانے میں ملوث ہے جس کے ثبوت متعلقہ اداروں اور پارٹی قیادت کو دئیے جا چکے ہیں لیکن کسی کے کان پر جوں تک نہیں رینگی۔

    انہوں نے کہا کہ جموں ون کا ٹکٹ کروڑوں میں فروخت ہوا۔ پیسے لینے والوں میں ممبران بورڈ کے علاوہ ایک وزیر بھی شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے آزاد کشمیر فتح کرنے کے چکر میں اخلاقیات کا جنازہ نکالتے ہوئے آزاد کشمیر میں کرپشن اور لوٹا کریسی کی ایک نئی تاریخ رقم کر دی ہے جس پر لوگ اور کارکن سراپا احتجاج ہیں۔ انہوں نے کہا کہ طویل سیاسی جدوجہد کے بعد اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ پاکستان اور عوام کے مسائل کا حل عوامی تحریک کے منشور میں ہے۔ پاکستان عوامی تحریک واحد سیاسی جماعت اور تحریک ہے جو کرپشن سے پاک، انقلاب اور غریبوں کے حقوق کیلئے جدوجہد کررہی ہے۔

  • پاکستان میں ایک بار پھر پٹرول کا بحران پیدا ہونے کا خدشہ

    پاکستان میں ایک بار پھر پٹرول کا بحران پیدا ہونے کا خدشہ

    آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کی مطالبات کی عدم منظوری کے خلاف ملک گیر ہڑتال جاری ہے

    ہڑتال کے باعث ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی ترسیل معطل ،پٹرول کا بحران پیدا ہونے کا خدشہ ہے،حکومت اور ایسوسی ایشن میں مطالبات کی منظوری کیلئے آج مذاکرات ہوں گے ،ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ حکومت نے مطالبات منظور نہ کیے تو تو ہرتال جاری رہے گی،انکم ٹیکس کی شرح 3 سے کم کر کے 2 فیصد کی جائے، انکم ٹیکس ود ہولڈنگ ایجنٹ ریٹ میں بھی ایک فیصد کمی کی جائے، آئل کمپنیوں کو 15 دن میں ادائیگی کا پابند کیا جائے،

    آئل ٹینکرزکنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کے صدر عابداللہ آفریدی کا کہنا تھا کہ اوگرا کی جانب سے کمرشل اورغیر قانونی لوڈنگ پر پابندی ہے اسکے باوجود انہیں روکا نہیں جارہا ہے۔18جولائی 2020 ء میں سابق وزیر پیٹرولیم کی سربراہی میں میٹنگ میں ان تمام معاملات کو حل کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی تھی۔ لیکن مسائل حل نہیں ہوسکے۔ جس بھی کمپنی کا ٹینکر ہواپنے نزدیکی ڈپو سے قانونی طورپر فلنگ کرنے کا اختیار رکھتاہے۔ہمارے کنٹریکٹر کے فلنگ کے معاہدے ہیں لیکن ہمارا کرایہ پرائیوٹ ٹینکرز لے رہے ہیں۔

  • بھٹے پر کام کرنے والوں کے تعلیم کا فنڈز اس لئے ختم کیا گیا کہ وہ مسیحی ہیں،اسمبلی میں انکشاف

    بھٹے پر کام کرنے والوں کے تعلیم کا فنڈز اس لئے ختم کیا گیا کہ وہ مسیحی ہیں،اسمبلی میں انکشاف

    بھٹے پر کام کرنے والوں کے تعلیم کا فنڈز اس لئے ختم کیا گیا کہ وہ مسیحی ہیں،اسمبلی میں انکشاف

    پنجاب اسمبلی کا اجلاس دو گھنٹے سات منٹ کی تاخیر سے شروع ہوا،اجلاس کی صدارت اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے کی

    وزیر ہائر ایجوکیشن اور سیکرٹری ہائر ایجوکیشن کی عدم موجودگی پر اسپیکر برہم ہو گئے ، سپیکر پنجاب اسمبلی چوھدری پرویز الہیٰ نے کہا کہ منسٹر ہائر ایجوکیشن کو بلایا جائے جہاں بھی ہیں سیکرٹری ہائر ایجوکیشن کا بھی اسمبلی میں آنا ضروری ہے نہ تو سیکرٹری موجود ہے نہ آپ خود یہاں موجود تھے

    منسٹر ہائر ایجوکیشن نے دیر سے پہنچنے پر معافی مانگ لی ،جس پر سپیکر نے رولنگ دی کہ سیکریٹری کہاں ہے ، وزیر ہائیر ایجوکیشن نے کہا کہ سیکرٹری صاحب کا مجھے علم نہیں چیک کر لیتا ہوں

    رانا مشہود احمد خان نے ایوان میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہائرایجوکیشن کے بارہ سیکرٹری تبدیل کئے ان سے پوچھیں ہیں کون ہے وہ،این ٹی ایس کے شفاف نظام سے دو لاکھ ٹیچرز کو بھرتی کیا تو قوم کے مستقبل کی تعمیر کررہے ہیں، ہم نےچونتیس بلین تعلیم کے شعبے میں رکھے تھے حکومت نے بجٹ کا سولہ ارب روپے بنایا جو پنجاب دشمنی کی بڑی مثال ہے،ان کا نہ فوکس نہ پنجاب کی عوام کو سہولیات دینا ہے اور نہ ہی تعلیم سے آراستہ کرنا ہے، ہم نے جنوبی پنجاب کا روڈ میپ طے کیا پنجاب کے دس ضلعوں میں سکول نہ جانے والے بچوں کو تعلیم دی،جنوبی پنجاب کے سکولوں لڑکیوں کو اخراجات نہ ہونے کی وجہ سےچھ بلین سے زائد سے چھ لاکھ بچیوں کو سکولوں میں لائے، ون ون ٹو ٹو کے پروگرام کے تحت تعداد کو بڑھایا، حکومتیں و ملک ترقی تب کرتے ہیں جب اچھی پالیسی جاری رہے،جنوبی پنجاب کی بچیوں کو تعلیم دینے کا عملی جامہ ن لیگ نے پہنایا،ادھر تالیاں بجانے والوں نے تعلیم کے بجٹ پرکٹ لگا لیا حقائق بتائوں گا تو یہ اپنا منہ نوچ لیں گے،سکولوں میں ٹیلبٹ متعارف کروائے لٹریسی نومیریسی کو دنیا کی تنظیموں نے تسلیم کیا،پانچویں و آٹھویں کے امتحانات ختم کر دئیے گئے مستقبل کا کچھ نہیں پتہ میٹرک تک کتنے بچے پہنچتے ہیں،بھٹے پر کام کرنے والوں کے تعلیم کا فنڈز اس لئے ختم کیا گیا کہ وہ مسیحی ہیں، جنوبی پنجاب بسیرا میں سٹیٹ آف دی آرٹ سکول بناکر چار سو بچیوں کے ایک بیچ نے اولیول کیا، چھیانوے فیصد بچیوں نے اے پلس نمبرز لئے،بلوچستان کے بچوں کو حق تعلیم و یونیورسٹیوں میں کوٹہ دیتے رہےوہ حکومت نے ختم کر دیا،پنجاب سکول سپورٹ پروگرام سے پینتالیس خراب سکولوں کو پرائیویٹ سکولوں سے معاہدہ کروایاپنجاب ایجوکیُشن انیشیٹیو اتھارٹی بنائی یہ ان کے اساتذہ کو پیسے نہیں دے رہے ،پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن پر کٹ لگا دیا پارٹنرز سکولوں میں گھپلا ہورہاہے،پنجاب دشمن کے بعد پنجاب تعلیم دشمنی بھی عوام کے سامنے آ چکی ہے ،

    ن لیگی رکن اسمبلی گلناز شہزادی نے ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ نون لیگ کے دور میں 4 ہزار سے زائد سکول بنائے گئے۔موجودہ حکومت نے ای لائبریری کو ختم کر دیا یے۔ شہباز شریف کے دور میں ساڑھے سات لاکھ سے زائد سٹوڈنٹس کو لیب ٹاپ دئیے گئے۔وہ لیب ٹاپ کورونا کے دوران سٹوڈنٹس کے کام آئے۔ تبدیلی سرکار کو بھی اچھے منصوبوں کا خیر مقدم کرنا چاہئیے۔ کوویڈ میں حکومت کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے نو ہزار سٹوڈنٹس سکول چھوڑ گئے۔بجٹ میں ایک بھی یونیورسٹی اسٹیبلش کرنے کا ذکر نہیں ہیں۔ سابق حکومت کے دور میں سکالر شپ کے پرو گرام شروع کیے گئے۔ آج پی ٹی آئی حکومت نے سکالر شپ کے پرو گرام ختم کردئیے ہیں۔

    صوبائی وزیر مراد راس نے ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ دس سال ان کی حکومت رہی انہیں کے کاموں کے بارے میں بتاوں گا۔اپنے بچوں کے بارے میں صفر اور باہر کی دنیا کے لوگوں کو اپروچ کیا گیا۔ آنکھ بند کرکے تعلیمی اداروں کو بیرون ممالک کے افراد کے سپرد کر دیا۔ پیف پروگرام کو ہماری حکومت 19 ارب روپے دے دئیے ہیں۔ ہم نے 26 لاکھ بچوں کو بے فارم کے ذریعے نشاندی دہی کی یے۔ پیف کے ذریعے جعلی سٹوڈنٹس کو بھرتی کیا گیا۔ پیف کے ذریعے جو مافیا تھا اسے تکلیف ہو رہی ہے۔ہم نے تعلیم گھر کھولا ایک لاکھ بیس یزار ٹیچرز رجسٹرڈ کیے 1200 پہلے سکول اپ گریڈیشن کیے سات ہزار مزید سکول اپ گریڈیشن کرنے جا رہے ہیں۔ ان کے طریقے کار پہ جاتے تو 95 ارب روپے نہ بچا سکتے۔ ایک شہر کیلئے ٹرین چلائی جس پر 2 سو 95 ارب روپے لگائے گئے۔ ایلمنٹری سکولز میں شام کے اوقات میں کلاسز کا آغاز کرنے جا ریے ہیں۔ سات لاکھ 34 ہزار بچے بے فارم کے ساتھ سکولز میں واپس لے آئیں ہیں۔ پانچ کے ایگزایم میں بچوں کو ٹیچرز چیٹنگ کروا ریے تھے۔ بچوں کو دس سال کی عمر میں نقل سیکھائی جا رہی تھی۔ جس کی وجہ سے ہم نے پانچویں کے بورڈ کے ایگزائم کو ختم کیا ہے۔ آگے ہم آٹھویں کے بورڈ کے ایگزائم کو ختم کرنے جا ریے ہیں۔ اپوزیشن نے کے دور میں سکول ایجوکیشن میں ویڈیو کال کا نظام نہیں تھا ایک ٹیچرز کے ٹرانسفر کیلئے ڈیرھ لاکھ تک رشوت لی جاتی تھی ای ٹرانسفر کے ذریعے ہم نے ٹیچرز کے ٹرانسفر کو آسان بنایا زیرو پیسے سے ای ٹرانسفر ایپ تیار کی ہے۔ آج ٹیچر گھر بیٹھ کر اپنے ٹرانسفر،ریٹائرمنٹ،اے سی آر کیلئے آن لائن اپلائی کر سکتا ہے۔ گذشتہ دس سالوں میں اپوزیشن نے کیوں کام نہیں کیا ہم نے 2000 سکولز میں کلاس روم بنائے ہیں۔ 400 سو ای لائبرییز ہم نے بنائی ہیں۔ پانچ سال بعد جب ہم چھوڑ کر جائیں گئے سارا سسٹم موبائل فونز پر ہوگا۔ن لیگ والے چاہتے ہیں عوام کو جاہل ریے آگے نہ بڑھیں اور انہیں ووٹ ڈالتے رہیں۔

  • ہمارے پہریدار فرض شناس،جانثار اوربیدار ہیں:مظہر برلاس

    ہمارے پہریدار فرض شناس،جانثار اوربیدار ہیں:مظہر برلاس

    ہمارے پہریدار فرض شناس،جانثار اوربیدار ہیں:مظہر برلاس

    ورلڈ کالمسٹ کلب کے مرکزی صدراورسینئر کالم نگار مظہربرلاس،مرکزی چیف آرگنائزراورسینئر کالم نگار محسن گو رایہ ،مرکزی سیکرٹری جنرل اورسینئرکالم نگار محمد ناصراقبال خان ،مرکزی سینئر نائب صدوراورسینئر کالم نگارسردارمرادعلی خان،صفدر علی خاں ، سلمان پرویز،میاں اشرف عاصمی ایڈووکیٹ،مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل مخدوم وسیم قریشی ایڈووکیٹ،مرکزی نائب صدورمحمداویس رازی، ناصر عباس چوہان ایڈووکیٹ ، ممتازاعوان، محمدشاہدمحمود اورمرکزی سیکرٹری اطلاعات لقمان شیخ نے کہا ہے کہ ہمارے پہریدار فرض شناس،جانثار اوربیدار ہیں،ان کے ہوتے ہوئے مادروطن پاکستان کی سا لمیت پرکوئی آنچ نہیں آ سکتی۔جوسرزمین شہیدوں کے مقدس لہو سے سیراب ہوتی ہواسے دنیا کی کوئی طاقت بانجھ نہیں بناسکتی،روشن مستقبل پاکستان کا منتظر ہے۔ ملک میں داخلی استحکام اور قیام امن کیلئے سکیورٹی فورسزکی کمٹمنٹ ،پیشہ ورانہ مہارت اوران کی انتھک خدمات سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔بدقسمتی سے مادروطن پاکستان کا بزدل دشمن ہربار چھپ کر اورپیٹھ پروارکر تا ہے کیونکہ اس میں ہمارے جانبازوں کا سامنا کرنے کی ہمت نہیں ۔

    وہ ایک اجلاس سے خطاب کررہے تھے ۔مظہربرلاس نے مزید کہا کہ جوہرٹاﺅن میں بم دھماکے کی زدمیں آنیوالے بیگناہ شہریوں کی شہادت نے پاکستانیوں کورنجیدہ کردیا ۔بم دھماکے سے زخمی ہونیوالے سکیورٹی اہلکار کااعتماداوروقار پاکستانیوں کیلئے سرمایہ افتخار ہے۔انہوں نے کہا کہ جوہرٹاﺅن بم دھماکے میں قیمتی انسانی جانوںکاضیاع قومی سانحہ ہے ۔ہماری سکیورٹی فورسزپاکستان میں ہونیوالی دہشت گردی کے ماسٹر مائنڈ کا سراغ لگانے اورشرپسندعناصر کی سرکوبی کرنے کی بھرپورصلاحیت رکھتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم اپنے شہیدوں کاخون اورغازیوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔ پاکستان کادفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے ،ملک دشمن قوتوں کا گٹھ جوڑ ہمارا کچھ نہیں بگاڑ سکتا۔

  • حکومت کا اتحادیوں کو ساتھ لے کر چلنے کا عزم

    حکومت کا اتحادیوں کو ساتھ لے کر چلنے کا عزم

    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے پنجاب اسمبلی میں سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے ملاقات کی ہے. صوبائی وزراء راجہ بشارت اور چودھری ظہیر الدین بھی اس موقع پر موجود تھے، باہمی دلچسپی کے امور، بجٹ اجلاس، ورکنگ ریلیشن اور سیاسی صورتحال پر بات چیت کی گئی ہے.

    وزیراعلی نے بجٹ اجلاس کے دوران اسمبلی کی کارروائی احسن طریقے سے چلانے پر چودھری پرویز الہی کی تعریف کی ہے،
    وزیر اعلیٰ کہا کہ پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار 560 ارب روپے کا ریکارڈ ترقیاتی پروگرام کا اعلان کیا گیا ہے، اپوزیشن عوام دوست بجٹ پر تنقید کر کے عوام سے دشمنی کر رہی ہے، سیاسی تماشا لگانے کی ہر سازش کو ملکر ناکام بنایا جائے گا، عوام کو ریلیف کی فراہمی کیلئے اتحادی جماعت سے مل کر کام کر رہےہیں اور کرتے رہیں گے، پاکستان مسلم لیگ (ق) کے ساتھ بہترین ورکنگ ریلیشن شپ ہے، اتحادی جماعت کو ہر موقع پر ساتھ لیکر چل رہے ہیں، پی ڈی ایم کا اکٹھ بکھر چکا، ہم ایک پیج پر ہیں اور ایک رہیں گے، اپوزیشن جماعتوں نے صرف سازشیں کیں اور ان عناصر کو ہمیشہ ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے، سازشیں کرنیوالے پیچھے رہ گئے اور ہمارا اتحاد آگے کی جانب بڑھ رہا ہے،

    چودھری پرویز الہی نے کہا کہ عوام دوست پر وزیراعلی عثمان بزدار کے اقدامات کو سراہا گیا، تحریک انصاف کے اتحادی ہیں، موجودہ حالات میں انتشار کی سیاست کی کوئی گنجائش نہیں ہے، ہمارا نصب العین صرف عوام کی خدمت ہے.

  • بزدار صاحب،شراب لائسنس سکینڈل کے بھی ملزم ہیں، لیگل نوٹس ملنے پر عظمیٰ بخاری کا رد عمل

    بزدار صاحب،شراب لائسنس سکینڈل کے بھی ملزم ہیں، لیگل نوٹس ملنے پر عظمیٰ بخاری کا رد عمل

    بزدار صاحب،شراب لائسنس سکینڈل کے بھی ملزم ہیں، لیگل نوٹس ملنے پر عظمیٰ بخاری کا رد عمل

    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور پرنسپل سیکرٹری کے خلاف بے بنیاد اور گمراہ کن الزامات لگانے پر مسلم لیگ ن کی ایم پی اے عظمیٰ بخاری کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا

    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے عظمیٰ بخاری کو 25 کروڑ روپے ہرجانے کا قانونی نوٹس بھجو ا دیا وزیر اعلیٰ کی قانونی ٹیم کی جانب سے عظمی بخاری کو ہتک عزت کا لیگل نوٹس بھجوایا گیا لیگل نوٹس میں وزیراعلیٰ اورپرنسپل سیکرٹری کے خلاف الزامات کو من گھڑت،بے بنیاد قراردیا گیا ہے، نوٹس کے متن میں کہا گیا ہے کہ عظمیٰ بخاری کی جانب سے پریس کانفرنس میں شرانگیز اور گمراہ کن الزامات لگائے گئے،عظمی بخاری نے وزیراعلی آفس کی جانب سے پوسٹنگ ٹرانسفر پیسے لیکر کرنے کے بے بنیاد اور خود ساختہ الزامات عائد کیے 14 دن میں بے بنیاد الزامات پر معافی مانگی جائے ورنہ قانونی کارروائی کاسامنا کرنا ہوگا،

    دوسری جانب عظمیٰ بخاری نے لیگل نوٹس پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ردعمل دیا اور کہا کہ آج عثمان بزدار نے مجھے نوٹس بھیجا ہے،آپ کو میری طرف سے جواب ہے،میں آپ کا عدالت میں انتظار کروں گی،تاکہ آپکے آٹا،چینی کے ڈاکے اور ٹرانسفر پوسٹنگ کے کارنامے سر عام بتا سکوں ،موصوف شراب لائسنس سکینڈل کے بھی ملزم ہیں،بس بندے کو انکی طرح تھوڑا سا بے شرم ہونا چاہیے،مزہ آئے گا

    سیالکوٹ کا شیطانی چرخہ لاہور میں گند نہ ڈالے ورنہ…عظمیٰ بخاری

    عظمیٰ گل کی جانب سے سینئر صحافیوں کا ڈیٹا مخصوص افراد کو دینے پر صحافتی تنظیموں کا اظہار تشویش