Baaghi TV

Category: لاہور

  • شریف فیملی کو بڑا صدمہ،اہم شخصیت چل بسی، شہبازشریف بجٹ اجلاس نے چھوڑ دیا

    شریف فیملی کو بڑا صدمہ،اہم شخصیت چل بسی، شہبازشریف بجٹ اجلاس نے چھوڑ دیا

    شریف فیملی کو بڑا صدمہ،اہم شخصیت چل بسی، شہبازشریف بجٹ اجلاس نے چھوڑ دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شریف فیملی کو بڑا صدمہ، انتہائی اہم شخصیت وفات پا گئی

    معروف صنعت کار میاں طارق شفیع انتقال کر گئے میاں طارق شفیع دل کا دورہ پڑنے پر جاں بحق ہوئے انکی موت مری مین ہوئی، تدفین لاہور میں کی جائے گی میاں طارق شفیع سابق وزیراعظم نوازشریف کے کزن تھے میاں طارق شفیع سینئر لیگی رہنمائسہیل ضیا بٹ کے بہنوئی تھے

    مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف شہباز شریف بجٹ اجلاس میں اسلام آباد جا رہے تھے تا ہم میاں طارق شفیع کی وفات کی خبر سن کر موٹروے سے واپس لاہور روانہ ہو گئے،

    میاں طارق شفیع کے نماز جنازہ کا تاحال اعلان نہیں کیا گیا، انکی وفات پر ن لیگی رہنماؤں نے اظہار تعزیت کیا ہے

  • کوہ نور ہیرا کی پاکستان واپسی کیلئے  دائر درخواست سماعت کے لئے مقرر

    کوہ نور ہیرا کی پاکستان واپسی کیلئے دائر درخواست سماعت کے لئے مقرر

    کوہ نور ہیرا کی پاکستان واپسی کیلئے دائر درخواست سماعت کے لئے مقرر

    کوہ نور ہیرا کی پاکستان واپسی کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست سماعت کے لئے مقرر کر دی گئی ہے

    لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد وحید کوہ نور ہیرے کی واپسی کیلئے دائر کی گئی درخواست پر یکم جولائی سماعت کریں گے درخواستگزار کا کہنا ہے کہ برطانیہ نے ہیرا مہاراجہ رنجیت سنگھ کے پوتے دلیپ سنگھ سے چھینا تھا اور برطانیہ لے گئے تھے .درخواست گزار کا کہنا تھا کہ جب1953 میں ملکہ الزبتھ ثانی نے برطانیہ کا تخت سنبھالا تو دلیپ سنگھ سے چھینا گیا کوہ نور ہیرا اس کے تاج کا حصہ تھا کوہِ نورہیرا پنجاب کا ثقافتی ورثہ ہے ملکہ ا لزبتھ کا اس پر کوئی حق نہیں۔

    درخواست گزار نے لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں عدالت سے استدعا کی ہے کہ عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ کوہ نور ہیرا برطانوی حکومت سے واپس لینے اور پاکستان لانے کا حکم دیا جائے

    دنیا کا قیمتی لاہور ڈائمنڈ ہار، ملکہ برطانیہ اور ایک مسکراہٹ

    ارطغرل ہمارے لئے خطرہ نہیں بلکہ موقع ہے ، سینیٹر فیصل جاوید اینگن کی حمایت میں بول…

    اسرا بلجیک ایک اور پاکستانی برانڈ کی ایمبیسیڈر مقرر

    ہندوؤں کے مذہبی جذبات مجروح کرنے پر سیف علی خان کے خلاف مقدمہ درج

    میڈیا رپورٹس کے مطابق کوہِ نور دنیا کے بڑے ہیروں میں شمار ہونے والا 105 کیرٹ کا ہیرا ہے جسے برطانیہ کے شاہی زیور کے طور پر ٹاور آف لندن میں نمائش کے لیے رکھا گیا ہے۔ یہ ہیرا مہاراجا رنجیت سنگھ کی خلعت کی زینت بنا رہا۔ 1839ء میں مہاراجا کا انتقال ہو گیا 1846ء میں سکھ انگریز جنگ میں سکھوں کو شکست ہوئی یہ ہیرا بھی برطانیہ کے قبضہ میں چلا گیا۔سکھ حکمران مہاراجا دلیپ سنگھ سے یہ ہیرا برطانیہ کے ہاتھ لگا اور یہ ہیرا سر لارنس گورنر پنجاب کے پاس موجود رہا اسے ایک حکم ملا کہ  ہیرا لندن بھیجا جائے اس حکم کی تعمیل کی گئی اور ہیرا لندن بھجوا دیا گیا۔ لندن میں اس ہیرے کو تراشنے کے بعد تاج برطانیہ کی زینت بنایا گیا ہے۔

  • مردہ بھینس فروخت کرنے والے ملزم کی درخواست ضمانت پر عدالت نے سنایا فیصلہ

    مردہ بھینس فروخت کرنے والے ملزم کی درخواست ضمانت پر عدالت نے سنایا فیصلہ

    مردہ بھینس فروخت کرنے والے ملزم کی درخواست ضمانت پر عدالت نے سنایا فیصلہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے مردہ بھینس فروخت کرنے والے ملزم کی عبوری ضمانت کی توثیق کر دی

    لاہورہائیکورٹ نے ملزم کو2لاکھ روپے کے مچلکےجمع کرانے کی ہدایت کردی ،جسٹس صدیق محمد خرم نے پانچ صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کردیا ملزم کے خلاف بہاولپور میں مردہ بھینس فروخت کرنے پر مقدمہ درج ہوا،لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے میں کہا گیا کہ مقدمے کے مدعی ڈاکٹر نے ملزم سے مردہ بھینس بر آمد کی مدعی نے کوئی ایسی دستاویزات پیش نہیں کی جس سے ثابت ہو کہ مردہ بھینس فروخت کی گئی مدعی نے اعترف کیا کہ ریڈ کے وقت مردہ بھینس کی کھال نہیں اتاری جارہی تھی پنجاب اینمل ایکٹ کے مطابق مردہ جانور کے گوشت کو محفوظ بنانا اورفروخت کرنا جرم ہے

    عدالت نے ملزم کی ضمانت کی توثیق کر دی ،قبل ازیں مقامی عدالت نے ملزم کی ضمانت منظور کر لی تھی جسے لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا گیا تھا

    سینیٹ ہال سے کیمرے برآمد ہونے پر پریذائیڈنگ افسر مظفر حسین شاہ کا بڑا حکم

    صادق سنجرانی چیئرمین سینیٹ کا الیکشن لڑنے کے امیدوار نہیں رہے،اپوزیشن

    سینیٹ ہال میں خفیہ کیمرے کس نے لگائے؟ شبلی فراز کے انکشاف پر سب دیکھتے رہ گئے

    اراکین کا حلف، خفیہ کیمرے، اپوزیشن کا احتجاج،سینیٹ اجلاس اچانک ملتوی کر دیا گیا

    ہم قومی اسمبلی میں اکثریت کے باوجود کیسے ہار گئے؟ شبلی فراز نے آج بھی سوال اٹھا دیا

  • وہاڑی کی معروف سیاسی شخصیات کا ق لیگ میں شمولیت کا اعلان

    وہاڑی کی معروف سیاسی شخصیات کا ق لیگ میں شمولیت کا اعلان

    چودھری پرویز الہیٰ سے وہاڑی کی معروف سیاسی شخصیات کی ملاقات ، ق لیگ میں شمولیت کا اعلان

    باغی ٹی وی : اسپیکر پنجاب اسمبلی سےاین اے163وہاڑی کی معروف سیاسی شخصیت ایوب بندیشہ کی ملاقات ہوئی ہے . اس ملاقات میں ایوب بندیشہ، زاہد بندیشہ، اویس بندیشہ اورپیر یعقوب کھگہ نے ق لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا ہے .

    چودھری پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ ہرجماعت کی اپنی سیاست اورمقصدہے. ہماری سیاست کامقصدپاکستان کی ترقی اور عوام کی فلاح ہے،تمام جماعتوں کی مہربانی سینیٹ الیکشن میں انہوں نےمیری بات مانی. جمہوریت کوپروان چڑھانےکیلئےحوصلہ اور برداشت کی ضرورت ہے،

    اسپیکرپنجاب اسمبلی پرویزالٰہی نے کہا کہ ہماری پارٹی کےدروازےہرمحب وطن کیلئےکھلےہیں،

  • کورونا ویکسی نیشن سینٹرزپرکام کرنےوالے کے لیے پریشانی ، معاملہ احتجاج تک پہنچ گیا

    کورونا ویکسی نیشن سینٹرزپرکام کرنےوالے کے لیے پریشانی ، معاملہ احتجاج تک پہنچ گیا

    کورونا ویکسی نیشن سینٹرزپرکام کرنےوالے کے لیے پریشانی ، معاملہ احتجاج تک پہنچ گیا

    باغی ٹی وی : کورونا ویکسی نیشن سینٹرزپرکام کرنےوالےڈیلی ویجزملازمین نے تنخواہیں نہ ملنےپراحتجاج کیا ہے ،،ویکسی نیشن سنٹرزکاعملہ 3 ماہ سےتنخواہوں سے محروم ہے . عملے کا کہناہے کہ 12سے14گھنٹے روزانہ ڈیوٹی کی،لیکن تنخواہ نہیں دی گئی،

    آج تنخواہ دینے کے لیے بلایامگر ایک ماہ کی بھی مکمل نہیں دے رہے، ترجمان پرائمری ہیلتھ کا کہنا ہےی کہادھر ڈیلی ویجرزکوایک نجی کمپنی سےآوٹ سورس کیاگیاتھا،

    اس سے پہلے لاہور سمیت پنجاب بھر میں کرونا ویکیسن ختم ہو چکی تھی جس کہ وجہ سے ویکسی نیشن مراکز کے باہر شہریوں کا رش رہا و اضح رہے کہ حکومت کی جانب سے کرونا ویکسین لگوانا لازمی قرار دیا گیا ہے ، لیکن اب ویکسین ختم ہونے کی وجہ سے شہری پریشان ہیں ،

    پنجاب کی صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشدکا کہنا تھا کہ کورونا کے تشویشناک مریضوں کی تعداد میں کمی ہوئی ہے. مہلک بیماری میں مبتلا افراد کو ترجیحی بنیادوں پر کورونا ویکسین لگائی جائے گی،ویکسی نیشن سینٹرز پر عوام کیلئے سہولیات فراہم کی جارہی ہیں. پنجاب میں ویکسی نیشن کے عمل کو کامیاب بنایاجائے گا،

  • 560ارب کےترقیاتی پروگرام پرعملدرآمدکیلئے پنجاب حکومت نے اٹھایا اہم قدم

    560ارب کےترقیاتی پروگرام پرعملدرآمدکیلئے پنجاب حکومت نے اٹھایا اہم قدم

    560ارب کےترقیاتی پروگرام پرعملدرآمدکیلئے پنجاب حکومت نے اٹھایا اہم قدم

    باغی ٹی وی :وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ 560ارب کےترقیاتی پروگرام پرعملدرآمدکیلئےمانیٹرنگ یونٹ بنایاجائےگا، محکموں کو 31 جولائی تک غیرمنظور شدہ اسکیموں کومنظورکرانےکی ہدایت کر دی .اسکیموں کامکمل ٹائم فریم مرتب کیاجائےگا.

    وزیراعلیٰ پنجاب کے کا کہنا تھا کہ سالانہ ترقیاتی پروگرام کےفنڈزکابروقت اورشفاف استعمال ہرصورت یقینی بنائیں گے.تاریخ سازترقیاتی پروگرام کی ذاتی مانیٹرنگ کروں گا،محکمےاسکیموں پرعملدرآمدکیلئےجامع روڈمیپ مرتب کرکےتیزی سےآگے بڑھیں.اسکیموں کاتھرڈ پارٹی آڈٹ کیلئےموَثرمیکانزم تشکیل دیاجائےگا،

    عثمان بزدار نے کہا کہ اس ضمن میں چیئرمین منصوبہ بندی وترقیات کوضروری ہدایات دےدی ہیں،محکموں کو اسکیموں پرعملدرآمدکیلئےروایتی طریقہ کارچھوڑکرنئی سوچ سےکام کرناپڑےگا،اسکیموں میں فنڈزکےاستعمال میں شفافیت اوراعلیٰ معیارپرکوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا،

  • ٹیم کی سلیکشن میں میرٹ کو نظر انداز کردیا

    ٹیم کی سلیکشن میں میرٹ کو نظر انداز کردیا

    لاہور کی چھ ٹیموں کی سلیکشن میں میرٹ کی دھجیاں بکھیر دی گئیں، کرکٹ آرگنائزرز سلیکشن کے طریقہ کار اور باصلاحیت کھلاڑیوں کو نظر انداز کرنے پر حیران ہیں، سابق کپتان رمیز راجہ، انضمام الحق ،اکرم رضا،منصور راناکے بیٹوں کو باصلاحیت کِھلاڑیوں پر فوقیت دینے کا انکشاف ہوا ہے، ویسٹ زون میں کھیلنے والے رمیز راجہ کے بیٹے حیدر رمیز راجہ کو نارتھ زون میں شامل کرلیا گیا ہے، اکرم رضا کے بیٹے ذیشان اکرم اور انضمام الحق کے بیٹے ابتسام الحق ایسٹ زون کی ٹیموں میں شامل کیا گیا ہے، منصور رانا کے بیٹے دانیال رانا کو ایسٹ زون کی ایک ٹیم میں شامل کیا گیا ہے، ایسٹ زون کی ٹیم میں فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے معظم حیات کو شامل کردیا گیا ہے، آصف گوندل، آصف غفور، زبیر ملک کی سلیکشن پر بھی تحفظات سامنے آرہے ہیں، ٹیموں نے سلیکشن کے معاملے پر اہم کرکٹ آرگنائزرز کے بورڈ سے رابطے کرلیا ہے، آرگنائزرز نے سلیکشن میں سامنے آنے والی من مانیوں کی نشاندہی کردی ہے.
    آرگنائزرز نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ ٹرائل میچ کروانا ضروری تھا تو تمام کھلاڑیوں کو طلب کیا جانا چاہیے تھا، ٹرائل میچ میں صرف 75 کھلاڑیوں کو طلب کیا جانا ٹرائلز کے پورے عمل کو مشکوک بناتا ہے.

  • اداکارہ میرا کا جائیداد پر قبضے کے خلاف ہر حد تک جانے کا فیصلہ

    اداکارہ میرا کا جائیداد پر قبضے کے خلاف ہر حد تک جانے کا فیصلہ

    اداکارہ میرا کا جائیداد پر قبضے کے خلاف ہر حد تک جانے کا فیصلہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی معروف اداکارہ میرا نے جائیداد پر قبضے کے خلاف ہر حد تک جانے کا فیصلہ کر لیا

    پاکستان کی معروف اداکارہ میرا کی لاہور میں جائیداد پر دھوکہ دہی سے ملزم شاہد محمود نے قبضہ کر لیا ہے،اداکارہ میرا نے قبضہ چھڑوانے کے لئے تمام تر قانونی پہلو استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے، باغی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ میرا کا کہنا تھا کہ یہ ہماری خاندانی پراپرٹی ہے جس پر دھوکہ دہی سے قبضہ کیا گیا ہم کسی صورت اس پراپرٹی پر قبضہ قائم نہیں رینے دیں گے بلکہ اس سے واگزار کروائیں گے

    اداکارہ میرا کا کہنا تھا کہ ہم نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کروا رکھا ہے جبکہ کیس عدالت میں بھی زیر سماعت ہے، اداکارہ میرا نے انکشاف کیا ہے کہ ملزم شاہد محمود اتنا شاطر ہے کہ اس نے سب کام جعلی کروائے اور عدالت میں بھی جعلی ڈاکو منٹس پیش کر دیئے، اسی طرح اس نے جعلی ڈاکومنٹ بنا کر ہماری جائیداد پر نہ صرف قبضہ کیا بلکہ قتل کرنے کی دھمکی بھی دی گئی، ملزم شاہد محمود نے ہمارے آدمیوں پر تشدد بھی کیا لیکن کسی نے کوئی کاروائی نہیں کی تا ہم اب فیصلہ کر لیا ہے کہ میں ہر حد تک جاؤں گی اور اپنی خاندانی جائیداد گھر جہاں ہمارا بچپن گزرا اور ہماری یادیں اس سے وابستہ ہیں اسکو واگزار کرواؤں گی

    اطلاعات کے مطابق ملزم شاہد محمود کے خلاف نہ صرف لاہور بلکہ فیصل آباد کے تھانوں میں بھی مقدمات درج ہیں، ملزم پر دھوکہ دہی کے مقدمات ہے اور شاہد محمود پیشہ ور دھوکہ دینے والا ہے . پیپلز کالونی تھانہ فیصل آباد ،کوتوالی تھانہ، سول لائن میں تین الگ الگ مقدمات قائم ہوئے ہیں، لاہور کے تھانہ غالب مارکیٹ گلبرگ ٹو میں دفعہ 448،ت پ،506 ،380 کے تحت مقدمہ نمبر 1153/ 21 درج ہے .دوسرا مقدمہ تھانہ ڈیفنس بی میں دفعہ 406 کے تحت درج ہے، تھانہ غالب مارکیٹ میں ایک اور ایف آئی آر بھی درج ہے

    اداکارہ میرا کے مطابق ملزم نے دھوکہ دہی سے سارا کام کیا اور کسی قسم کی کوئی ادائیگی نہیں کی، عدالت میں کیس زیر سماعت ہے،ملزم نے مبینہ طور پر غلط اور جعلی دستاویزات عدالت میں پیش کی ہیں، مبینہ اطلاعات کے مطابق ملزم نے زمین کی رقم کی ادائیگی کے بغیر ہی رشوت دے کر جعلی ڈاکومنٹ بنوائے، اور انہیں عدالت پیش کیا، ملزم نے عدالت میں کہا کہ اس نے 3 کروڑ کی ادائیگی 22 اگست کو کیش کی صورت میں شفقت زہرا بخاری کو کی ہے لیکن دوسری جانب باغی ٹی وی کو ملنے والی دستاویزات کے مطابق ملزم 20 اگست کو پاکستان سے بیرون ملک روانہ ہو چکا تھا اور بیس اگست کو بیرون ملک روانہ ہونے کی وجہ سے ملزم نے شفقت زہرا بخاری کو کسی قسم کی نقد ادائیگی نہیں کی

    مفتی عبدالقوی کا ایک اور بڑا دھماکہ،اللہ سے وعدہ، اب یہ کام نہیں کریں گے

    مفتی عبدالقوی کی خاتون کے ساتھ رقص کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

    معروف مذہبی سکالرمفتی عبدالقوی کو حریم شاہ نے تھپڑرسید کردیا :آوازدورتک سنائی دی

    کراچی:ہوٹل کےکمرے میں حریم شاہ کےساتھ کچھ وقت گزارا:پھر کیا ہوا:مفتی عبدالقوی نےسچ سچ بتادیا

    مفتی عبدالقوی کو صرف تھپڑہی نہیں جوتے بھی مارے ہیں، حریم شاہ کا دعویٰ

    مفتی عبدالقوی نےبہت گندی باتیں کیں؛ایسی باتیں کہ سن کرہرکوئی شرمسارہوجائے:حریم شاہ نےگفتگولیک کردی

    مفتی عبدالقوی کی خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو وائرل

    اداکارہ میرا کی فیملی کی جائیداد پر قبضہ، ملزم نے دھوکہ دہی کی سب حدیں پار کر لیں

  • نشے کی روک تھام یقینی بنانے کا عزم کمشنر لاہور

    نشے کی روک تھام یقینی بنانے کا عزم کمشنر لاہور

    انسداد منشیات کے عالمی دن کی مناسبت سے کمشنر لاہور کیپٹن ر محمد عثمان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نشہ ایک لعنت ہے، اس کی بیخ کنی کیلیے انتہائی سنجیدہ کاوش کرنے کی طرف جا رہے ہیں، نشے کے عادی افراد کی بحالی و علاج کیلئے ایک مستقل ادارہ بنا رہے ہیں، نشے کے عادی افراد کا بحالی طویل وقت میں ہوتی ہے۔قانون سازی کر رہے ہیں، نشے کا شکار ہونے کی مختلف وجوہات ہوسکتی ہیں، اس کا انسداد اور شکار لوگوں کی بحالی کریں گے، حکومتی ہدایات پر سی سی پی او لاہور اور میرے درمیان پالیسی سازی پر تجاویز تیار ہو رہی ہیں، شیشہ کیفیز کو بتدریج ختم کیا تھا اور آکسی شاٹس کو لاہور میں نہیں پھیلنے دیا ہے، نشے کے شکار ہمارے بہن بھائیوں کو بحالی سنٹر میں ہمدردانہ علاج کی ضرورت ہوگی، مستقل ادارے اور عادی افراد کو انکی خواہش یا بغیر خواہش بحالی کیلیے ڈرافٹ لاء پر کام کر رہے ہیں، نشے کے عادی افراد کیلئے مستقل ادارے کے تحت ان کو ہنر بھی سکھائے جائیں گے، خوبصورت لاہور پروگرام شہر کے مختلف حصوں میں موجود نشے کے عادی افراد کی بحالی کے بغیر نا مکمل ہوگا.

  • لاہور کے بدمعاش پولیس کے شکنجے میں

    لاہور کے بدمعاش پولیس کے شکنجے میں

    سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر اور ڈی آئی جی انویسٹی گیشن شارق جمال خان کی ہدایات پر سی آئی اے پولیس نے کارروائیاں کی گئی ہیں، ایس ایس پی سی آئی اے شعیب خرم جانباز کی ہدایت پر 57ہسٹری شیٹ کے بدمعاشوں کو گرفتار کر کے عدالتوں میں پیش کیا گیا ہے، بدمعاشوں کو پابند کر دیا گیا کہ وہ ہر 15 دن کے بعد تھانوں میں اپنی حاضری لگوائیں گے، حاضری یقینی بنائے جانے سے بدمعاشوں کی نقل حرکت اور کارروائیوں پر نظر رکھی جاسکتی ہے، مشہور زمانہ بدمعاش خواجہ عقیل عرف گوگی بٹ نے بدمعاشی نہ کرنے کے تحریری حلف نامے جمع کروائے ہیں، حلف نامے جمع کروانے والوں میں شیر علی عرف بورے خان، ملک لیاقت علی اور شاہد محمود چوہدری وغیرہ بھی شامل ہیں، بدمعاشوں کو شہر چھوڑنے سے پہلے ایس ایچ او سے تحریری اجازت لینا ضروری ہوگا، غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث عناصر کے اسلحہ لائسنس کینسل کروائے جا رہے ہیں، بدمعاش، رسہ گیروں اور غنڈہ عناصر کی شہر میں کوئی جگہ نہیں ہے، شہریوں کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا امتیاز بھر پور کارروائیاں جاری رہیں گی، سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کی طرف سے ایس ایس پی سی آئی اے اور ان کی ٹیمز کے لیے تعریفی اسناد کا اعلان کیا گیا ہے.