Baaghi TV

Category: لاہور

  • پنجاب : اسکولوں میں دورے پر آنیوالوں کو تحائف دینے پر پابندی عائد

    پنجاب : اسکولوں میں دورے پر آنیوالوں کو تحائف دینے پر پابندی عائد

    لاہور: سیکرٹری تعلیم پنجاب خالد نذیر وٹو نے محکمے کے دورے پر آنے والوں کو گلدستے اور تحائف دینے پر پابندی عائد کردی۔

    اس حوالے سے سیکرٹری ایجوکیشن خالد نذیر وٹو نے تمام اضلاع کے سی ای اوز کو مراسلہ جاری کر دیا ہے،کہا کہ سیکرٹری ایجوکیشن کے مختلف دوروں کے دوران اسکول انتظامیہ کی جانب سے پھولوں کے بوکے اور دیگر مہمان نوازی کے لیے اخراجات کا بےجا استعمال دیکھا گیا ہےتحائف پرخرچ ہونے والی رقم اسکولوں اور طلباء کی فلاح و بہبود پر لگائیں، سادگی اپنائیں، سرکاری دوروں پر آنے والوں کو گلدستے اور تحائف نہ دیے جائیں-

    کہاگیاکہ تمام ایجوکیشن افسران نمائشی کلچر کی حوصلہ شکنی کریں اور اسکول ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کے افسران کے دوروں پرگلدستے نہ دیے جائیں،اس کے علاوہ سیکرٹری تعلیم نے محکمہ کے تمام افسران کو مراسلے پر فوری عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی ہے۔

  • لاہور سے پیرس کے لیے پی آئی اے پروازیں بند

    لاہور سے پیرس کے لیے پی آئی اے پروازیں بند

    پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) نےپیرس کیلئے اپنے فضائی آپریشنز محدود کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

    ترجمان کے مطابق لاہور سے پیرس کیلئے پروازیں معطل کردی جائیں گی، تاہم اسلام آباد سے پیرس کیلئے پروازوں کا سلسلہ بدستور جاری رہے گا، لاہور سے پیرس کیلئے آخری پرواز 17 ستمبر کو روانہ ہوگی، جبکہ پیرس سے لاہور کی آخری پرواز 12 ستمبر کو آپریٹ کی جائے گی۔

    واضح رہے کہ پی آئی اے نے رواں سال 18 جون سے لاہور سے پیرس کیلئے ہفتہ وار دو پروازوں کا آغاز کیا تھا۔ تاہم اس وقت قومی ایئر لائن کے بیڑے میں شامل بارہ بوئنگ 777 طیاروں میں سے سات گراؤنڈ ہیں جس کی وجہ سے آپریشنل مشکلات کا سامنا ہے۔

  • پی آئی اے کی نجکاری لاہور ہائیکورٹ میں بھی چیلنج

    پی آئی اے کی نجکاری لاہور ہائیکورٹ میں بھی چیلنج

    قومی ایئر لائن پی آئی اے کی نجکاری کو لاہور ہائیکورٹ میں بھی چیلنج کردیا گیا ہے-

    ایڈووکیٹ نبیل جاوید کاہلوں نے گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اپنایا ہےکہ قومی ایئرلائن پی آئی اے اب منافع میں ہے تو اس کی نجکاری کیوں کی جارہی ہے؟ لاہور ہائیکورٹ فوری طور پر حکومت کو پی آئی اے کی نجکاری سے روکے۔

    درخواست گزار نے موقف اپنایا ہے کہ پی آئی اے کی نجکاری کو پہلے ہی پی آئی اے کی یونینز نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے، پی آئی اے کی نجکاری کے لیے چار کنسورشیم نے اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کیا تھا،چاروں کنسورشیم کے آفیشلز کے پی آئی اے ہیڈ آفس سمیت اہم تنصیبات کے دورے مکمل ہوچکے ہیں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ نجکاری کمیشن (پی سی ) بورڈ نے وزیراعظم کے مشیر برائے نجکاری اور چیئرمین نجکاری کمیشن محمد علی کی صدارت میں منعقدہ اپنے 237 ویں اجلاس میں پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کی نجکاری کے لیے چار دلچسپی رکھنے والی پارٹیز کی پری کوالیفیکیشن کی منظوری دی تھی پی آئی اے کی نجکاری کے لیے گزشتہ سال 31 اکتوبر کو بولی کھولی گئی تھی اور قومی ایئر لائن کے 60 فیصد حصص کی نجکاری کے لیے 85 ارب روپے کی خواہاں حکومت کو ریئل اسٹیٹ مارکیٹنگ کمپنی کی جانب سے صرف 10 ارب روپے کی بولی موصول ہوئی تھی،بعد ازاں دبئی سے تعلق رکھنے والے پاکستانی گروپ نے حکومت کو 250 ارب روپے کے واجبات سمیت 125 ارب روپے سے زائد میں خریدنے کی پیشکش ارسال کی تھی۔

    النہانگ گروپ نے پی آئی اے کی خریداری کے لیے وزیر نجکاری، وزیر ہوا بازی اور وزیر دفاع سمیت دیگر متعلقہ حکام کو بذریعہ ای میل پیشکش ارسال کی تھی،النہانگ گروپ نے حکومت کو پی آئی اے کے ملازمین کی چھانٹی نہ کرنے، تنخواہوں میں مرحلہ وار 30 سے 100 فیصد اضافے کی بھی پیشکش کی تھی۔

  • جسٹس عابد عزیز شیخ نے لاہور ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا

    جسٹس عابد عزیز شیخ نے لاہور ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا

    چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم کی بیرون ملک روانگی کے باعث جسٹس عابد عزیز شیخ نے لاہور ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔

    لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے جسٹس عابد عزیز شیخ سے حلف لیا ، حلف برداری کی تقریب لاہور ہائیکورٹ کے ججز لاؤنج میں ہوئی ، جس میں لاہور ہائیکورٹ کے ججز نے شرکت کی،تقریب میں وفاقی و صوبائی لاء افسران، لاہور ہائیکورٹ کے افسران اور وکلاء بھی شریک ہوئے ، حلف اٹھانے پر ججز نے قائم مقام چیف جسٹس عابد عزیز شیخ کو مبارکباد پیش کی۔

    واضح رہے کہ چیف جسٹس ہائیکورٹ عالیہ نیلم بین الاقوامی جوڈیشل کانفرنس میں شرکت کریں گی۔

    سرکاری حج اسکیم کے تحت ایک لاکھ ، 18 ہزار ، 60 درخواستیں موصول

    وزیر خارجہ اسحٰاق ڈار کی بنگلہ دیش کے مشیر خارجہ اور مشیر تجارت سے ملاقاتیں

    صدر کا قافلہ وی وی آئی پی روٹ سے ہٹنے پر ایس ایس پی ٹریفک معطل

  • ڈکی بھائی کے جسمانی ریمانڈ میں 5 روز کی توسیع

    ڈکی بھائی کے جسمانی ریمانڈ میں 5 روز کی توسیع

    یوٹیوبر سعد الرحمان المعروف ڈکی بھائی کے جسمانی ریمانڈ میں 5 روز کی توسیع کردی گئی۔جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹو نے کیس پر سماعت کی۔

    یوٹیوبر ڈکی بھائی کو 4 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا۔ جوئے کی ایپ کو پروموٹ کرنے کے معاملے پر نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی کی جانب سے یوٹیوبر کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔عدالت نے انویسٹی گیشن ایجنسی کی درخواست منظور کرتے ہوئے ڈکی بھائی کے جسمانی ریمانڈ میں پانچ روز کی توسیع کردی،

    دوسری جانب معروف یوٹیوبر سعد الرحمان المعروف ڈکی بھائی نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا،کہا قوم سے معافی مانگتا ہوں۔پبلک نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے معروف یوٹیوبر ڈکی بھائی کا کہنا تھا روسٹنگ کے زمانے میں نامناسب ویڈیوز بناتا تھا جس پر میں پوری پاکستانی قوم سے اس کی معافی مانگتا ہوں۔ اُس کے بعد کچھ اپلیکیشنز کی پروموشن آئی جن کو بغیر تصدیق کئے میں نے پروموٹ کیا، کیونکہ وہ پی ایس ایل کے میچز پر بھی آرہی تھیں اس چیز کو نہیں دیکھا کہ اس کی پاکستان میں اجازت ہے یا نہیں۔ جوئے کی ایپ پی ایس ایل میں بھی دیکھائی جارہی تھی، اس لئے پتہ نہیں چلا اور اپنی اس حرکت پر معافی مانگتا ہوں۔

  • سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کی نگرانی، تابش قیوم گلگت پہنچ گئے

    سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کی نگرانی، تابش قیوم گلگت پہنچ گئے

    مرکزی مسلم لیگ کے ترجمان تابش قیوم گلگت بلتستان میں سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کی نگرانی کے لئے پہنچ گئے،گلگت بلتستان،سیلاب متاثرہ علاقوں میں مرکزی مسلم لیگ کی امدادی سرگرمیاں جاری ہیں،مرکزی مسلم لیگ کی جانب سے 1000 سے زائد متاثرہ خاندانوں میں راشن تقسیم کیا گیا ہے

    مرکزی مسلم لیگ کی جانب سے سیلاب متاثرہ افراد میں پکی پکائی خوراک کی تقسیم کا سلسلہ بھی جاری ہے،گلگت کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں ساڑھے پانچ سو افراد میں پکاپکایا کھانا تقسیم کیاجا رہا ہے،ضلع دیامر،بابوسر،شیتل و دیگر مقامات پر میڈیکل کیمپ میں دو ہزار سے زائد مریضوں کا علاج معالجہ کیا گیا ہے،مرکزی مسلم لیگ کے رہنما مقصود حسین سندھو کا کہنا ہے کہ گلگت بلستان کے اضلاع میں سیلاب سے گھر بہہ گئے ، فصلیں، باغات،چکیاں، واٹر چینل ،سڑکیں سب سیلاب میں بہہ گیا، متاثرین کی بحالی تک امدادی سرگرمیاں جاری رکھیں گے، غذر ویلی میں سیلاب آیا، چرواہوں نے فون کر کے بتایاکہ سیلاب آ رہا ہے، لوگ گھروں سے نکلے ،گھر تباہ ہو گئے لیکن جانی نقصان نہیں ہوا،کچھ لوگ پھنسے انکو ریسکیو کیا گیا،دائیں پل سیلاب کا نذر ہوگیا ہے،کانچے پل کے ساتھ کانچے گاؤں میں بھی بہت نقصان ہوا ہے،پوری کی پوری آبادیاں تباہ ہوئی ہیں، پتھروں اور مٹی میں گھر تباہ ہو چکے،کھلے آسمان تلے زندگیاں گزار رہے ہیں، سردی آ رہی ہے، موسم ٹھنڈا ہو جائے گا، مکینوں کو گھر، راشن چاہئے،راستے بند ہو چکے ہیں، کئی علاقوں میں گھنٹوں پیدل چلنا پڑتا ہے وہاں امدادی سامان نہیں پہنچ رہا، مرکزی مسلم لیگ ان علاقوں میں مدد کر رہی ہے،ضلع دیامر کے 27 نالہ جات سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں، سیاحوں کی بھی اموات ہوئی ہیں، استور کا علاقہ بھی سیلاب سےمتاثر ہے،ضرورت اس امر کی ہے کہ گلگت بلتستان کے سیلاب متاثرین کو بھی پاکستانی قوم یاد رکھے،

    خدمت کی سیاست کا عملی نمونہ،پنجاب کے مختلف شہروں سے امدادی سامان خیبر پختونخوا روانہ
    گوجرانوالہ سے گفٹ پیک ،گھروں کی صفائی کے لئے بیلچے ریڑھیاں،دیگر شہروں سےخشک راشن روانہ

    پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو کی ہدایت پر مختلف شہروں سے خیبر پختونخوا کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی سامان کی روانگی کا سلسلہ جاری ہے،گوجرانوالہ سے 500 گفٹ پیک سمیت امدادی سامان روانہ کر دیا گیا، ایبٹ آباد سے بھی خشک راشن سینکڑوں افراد کے لئے مینگورہ روانہ کر دیا گیا،ننکانہ صاحب سے بھی امدادی سامان مینگورہ پہنچ گیا،مرکزی مسلم لیگ ساہیوال کی جانب سے سیلاب متاثرین کے لئے امدادی سامان بونیر پہنچ گیا

    مرکزی مسلم لیگ کا خیبر پختونخوا کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں ریلیف آپریشن جاری ہے،ملک بھر سے امدادی سامان ،خشک راشن، بستر،برتن و دیگر اشیا خیبر پختونخوا پہنچائی جا رہی ہیں،پاکستان مرکزی مسلم لیگ ضلع ساہیوال کا امدادی قافلہ
    بونیر پہنچ چکا ہے، ساہیوال کے ضلعی سیکرٹری جنرل ارشد نواب کی نگرانی امدادی سامان تقسیم کیا جائے گا، ایبٹ آباد سے سینکڑوں خاندانوں کے لئے خشک راشن و دیگر امدادی سامان کا قافلہ مینگورہ روانہ ہوا ہے، سیکرٹری جنرل حافظ امجدکی نگرانی میں امدادی سامان روانہ کیا گیا،گوجرانوالہ سے خٰیبر پختونخوا کے سیلاب متاثرین کے لئے 500 گفٹ پیک،40 خاندانوں کے لئے ڈنر سیٹ روانہ کئے گئے جبکہ بیلچے اور ریڑھیاں بھی بھجوائی گئی‌ ہیں،

    سوات،مینگورہ،باجوڑ،بونیر میں مرکزی مسلم لیگ کا ریلیف آپریشن مسلسل جاری
    مینگورہ میں مزید 2سو خاندانوں میں راشن تقسیم،مریضوں میں مفت ادویات بھی تقسیم

    پاکستان مرکزی مسلم لیگ شعبہ خدمت خلق کے زیر اہتمام خیبر پختونخوا کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں ریلیف آپریشن مسلسل جاری ہے،خشک راشن کی تقسیم کے علاوہ ہزاروں افراد میں پکی پکائی خوراک بھی تقسیم کی جا رہی ہے،شعبہ خدمت خلق کے چیئرمین شفیق الرحمان وڑائچ امدادی کاموں کی نگرانی کر رہے ہیں، گھروں کی صفائی کے لئے ریڑھیوں اور بیلچوں‌کی تقسیم کا عمل بھی جاری ہے، مرکزی مسلم لیگ کے رضاکار گھروں کی صفائی میں مصروف عمل ہیں.

    مرکزی مسلم لیگ شعبہ خدمت خلق کے تحت مینگورہ کے سیلاب متاثرین کے لیے خشک راشن کی تقسیم کی تقریب منعقد کی گئی۔ اس موقع پر سینکڑوں متاثرین سیلاب خاندانوں میں خشک راشن تقسیم کیا گیا۔ اس موقع پر شعبہ خدمت پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے چیئرمین انجینئر شفیق وڑائچ ، صدر پاکستان مرکزی مسلم لیگ خیبرپختونخوا عارف اللہ خٹک، پاکستان مرکزی مسلم لیگ وسطی پنجاب کے صدر حمید الحسن ، جنرل سیکرٹری مرکزی مسلم لیگ سوات انس کرار و دیگر موجود تھے۔خشک راشن کی تقسیم کے موقع پر شفیق الرحمن وڑائچ کا کہنا تھا کہ متاثرین کی بحالی تک مرکزی مسلم لیگ کا تعاون جاری رہے گا، صوبائی صدر مرکزی مسلم لیگ خیبرپختونخوا عارف اللہ خٹک کا کہنا تھا کہ اس وقت ہم سینکڑوں خاندانوں کو خشک راشن فراہم کر رہے ہیں، اس کے ساتھ مریضوں کے لیے میڈیکل کیمپ کا بھی انعقاد کیا گیا جس میں مفت علاج معالجہ اور ادویات فراہم کی جارہی ہیں،ہم پاکستان بھر سے آنے والے مرکزی مسلم لیگ کے ذمہ داران کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں۔

  • علیمہ خان کے بیٹے شیرشاہ کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

    علیمہ خان کے بیٹے شیرشاہ کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

    انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کے بیٹے شیر شاہ کو 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرنے کا حکم جاری کر دیا۔

    یہ فیصلہ عدالت نے پولیس کی جانب سے دائر کی گئی 30 روزہ ریمانڈ کی درخواست پر سماعت کے بعد سنایا، جو کہ کچھ دیر محفوظ رکھا گیا تھا۔ پولیس کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا کہ شیر شاہ 9 مئی کے جلاؤ گھیراؤ کیس میں براہِ راست ملوث ہے۔شیر شاہ کو سخت سیکیورٹی میں انسدادِ دہشت گردی عدالت میں پیش کیا گیا۔ پولیس نے مؤقف اپنایا کہ ملزم جائے وقوعہ پر موجود تھا اور پی ٹی آئی رہنما حسان نیازی کے ہمراہ کارروائیوں میں شریک تھا۔ تفتیشی افسر کے مطابق، ملزم موقع پر موجود لوگوں کو اشتعال دلا کر جلاؤ گھیراؤ پر اکسا رہا تھا، جس کے شواہد موجود ہیں۔
    پولیس نے عدالت سے شیر شاہ کے 30 دن کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست کی تھی تاکہ ملزم سے تفتیش مکمل کی جا سکے اور دیگر شریک افراد کا سراغ لگایا جا سکے۔ تاہم عدالت نے پولیس کی جانب سے فراہم کردہ شواہد اور دلائل کا جائزہ لینے کے بعد صرف 5 روزہ جسمانی ریمانڈ کی منظوری دی۔

    عدالت نے حکم دیا کہ ملزم کو 28 اگست کو دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائے۔ عدالت نے پولیس کو ہدایت دی ہے کہ آئندہ سماعت پر تفتیش کی مکمل رپورٹ پیش کی جائے۔

  • سوشل میڈیا پر ٹرانس جینڈرز کمیونٹی کیخلاف گفتگو ،ماریہ بی سائبر کرائم ایجنسی میں طلب

    سوشل میڈیا پر ٹرانس جینڈرز کمیونٹی کیخلاف گفتگو ،ماریہ بی سائبر کرائم ایجنسی میں طلب

    لاہور: معروف ڈیزائنر ماریہ بی کیخلاف نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی میں انکوائری شروع ہو گئی۔

    رپورٹ کے مطابق ماریہ بی کیخلاف سوشل میڈیا پر ٹرانس جینڈرز کمیونٹی کیخلاف گفتگو کرنے پر نعیم بٹ عرف سیما بٹ نے این سی سی آئی اے میں درخواست دی،درخواست گزار کے مطابق ماریہ بی نے سوشل میڈیا پر ٹرانس جینڈر کمیونٹی کیخلاف پراپیگنڈا کیا ماریہ بی کے پراپیگنڈا کی وجہ سے ٹرانس جینڈرز کی دل آزاری ہوئی۔

    نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے ماریہ بی کیخلاف انکوائری شروع کرتے ہوئے انہیں 26 اگست کو طلب کرلیا ہے۔

    نواز شریف نےسعد رفیق کواہم ذمہ داری سونپ دی

    واضح رہے کہ ماریہ بی نے حال ہی میں ایک ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے لاہور میں ایک ٹرانس جینڈر پارٹی منعقد ہونے کا دعویٰ کیا تھا جس کی ایک ویڈیو بھی ان کے بیان میں شامل تھی ڈیزائنر نے پنجاب حکومت سے اس کیخلاف ایکشن لینے کا مطالبہ بھی کیا تھا۔

    خواجہ سرا کمیونٹی کے حقوق کے لیے سرگرم نایاب علی نے اس معاملے کو خواجہ سرا کمیونٹی سے جوڑنے پر تنقید کی تھی،’ایکس‘ پر جاری کیے گئے بیان میں نایاب علی کا کہنا تھا کہ ’کسی کو بھی اس ایونٹ کا علم نہیں تھا جب تک کہ اسے وائرل نہیں کیا گیا اور اس کے بعد پھر یہ لاکھوں لوگوں تک پہنچی تو کیا یہ فحاشی یا عریانی کی تشہیر نہیں ہے؟

    بھارت: یوم آزادی کی تقریب کے دوران صرف ایک لڈو ملا،شہری نے وزیراعلیٰ کی ہیلپ لائن پر شکایت درج کروادی

    سوشل میڈیا صارف ماہین غنی نے کہا کہ ’یہ بتانے کی ضرورت نہیں ہے کہ اجازت کے بغیر نجی ویڈیوز پوسٹ کرنا کتنا غیر قانونی اور غیر اخلاقی ہے،تاہم دوسری جانب چند صارفین نے حکومت پنجاب سے کارروائی کا مطالبہ کیا اور کہا کہ ایسی سرگرمیاں ملک کے قوانین کی خلاف ورزی ہیں جو ’نوجوانوں کو خراب کر رہی ہیں۔

  • نواز شریف نےسعد رفیق کواہم   ذمہ داری سونپ دی

    نواز شریف نےسعد رفیق کواہم ذمہ داری سونپ دی

    نواز شریف نےسعد رفیق کواہم ذمہ داری سونپ دی-

    ذرائع نے کہا کہ،لاہور میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 129 میں ضمنی انتخاب کے سلسلے میں مسلم لیگ (ن) نوازشریف نے بڑے سیاسی دھڑوں کو متحد کرنے کی ذمہ داری خواجہ سعد رفیق کو سونپ دی خواجہ سعد رفیق کو این اے 129 کے چاروں دھڑوں میں مصالحت کرانے کی بھی ہدایت کی گئی، خواجہ سعد رفیق قیادت کی ہدایت پر حافظ میاں نعمان، رانا مشہود، مہر اشتیاق اور چوہدری باقر سے ملاقات بھی کرچکے ہیں

    ملاقات میں خواجہ سعد رفیق نے لیگی رہنماوں کو میاں نواز شریف کا پیغام پہنچایا، نواز شریف نے ہدایت دی کہ تمام رہنما اختلافات بالائے طاق رکھ کر ٹکٹ ہولڈر امیدوار میاں نعمان کی حمایت کریں،میاں نواز شریف کی ہدایت پر خواجہ سعد رفیق کمپین کے معاملات کی نگرانی بھی کرینگے، خواجہ سعد رفیق آج مسلم لیگ ن کے انتخابی دفتر کا افتتاح بھی کریں گے۔

    بھارت: یوم آزادی کی تقریب کے دوران صرف ایک لڈو ملا،شہری نے وزیراعلیٰ کی ہیلپ لائن پر شکایت درج کروادی

    گلگت،گلیشیئر پگھلنے سے لینڈ سلائیڈنگ کے نقصانات کی ابتدائی رپورٹ تیار

    پاکستان کی جانب سے غزہ کیلئےامدادی سامان کی 19ویں کھیپ روانہ

  • پاکستان کی جانب سے غزہ کیلئےامدادی سامان کی 19ویں کھیپ روانہ

    پاکستان کی جانب سے غزہ کیلئےامدادی سامان کی 19ویں کھیپ روانہ

    وزیراعظم شہبازشریف کی ہدایت پر غزہ کیلئے امدادی سامان کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔

    نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق الخدمت فاؤنڈیشن کے تعاون سے غزہ کیلئے امدادی سامان کی 19 ویں کھیپ روانہ کردی ہےلاہور سے روانہ ہونے والی کھیپ میں 100 ٹن امدادی سامان شامل ہے، جس میں آٹے کے تھیلے، تیار کھانا، کوکنگ آئل اور ڈبہ بند فروٹ شامل ہیں، پاکستان اب تک 19 امدادی کھیپوں کے ذریعےمجموعی طور پر 1915 ٹن امدادی سامان غزہ بھیج چکا ہے۔

    واضح،رہےکہ،انٹیگریٹڈ فوڈ سیکیورٹی فیز کلاسیفیکیشن (IPC) نے جمعہ کے روز شمالی غزہ، بشمول غزہ شہر، میں قحط کی باضابطہ تصدیق کر دی، اس اعلان کے مطابق علاقے کی آدھی سے زیادہ آبادی یعنی تقریباً 5 لاکھ 14 ہزار افرادشدید غذائی قلت کا شکار ہیں یہ تعداد ستمبر کے آخر تک بڑھ کر 6 لاکھ 41 ہزار تک پہنچنے کا خدشہ ہے۔

    IPC کے مطابق قحط اس وقت قرار دیا جاتا ہے جب:م از کم 20 فیصد گھرانے کھانے کی شدید کمی کا شکار ہوں،30 فیصد بچے شدید غذائی قلت میں مبتلا ہوں،اور بھوک سے مرنے والوں کی یومیہ شرح ہر 10 ہزار میں 2 بالغ یا 4 بچے ہیں۔

    رپورٹ میں کہا گیا کہ غزہ میں براہِ راست ڈیٹا جمع کرنا ممکن نہ ہونے کے باعث متبادل پیمانہ استعمال کیا گیا۔ اس کے تحت بچوں کی اوپری بازو کی گولائی سے غذائی قلت کا اندازہ لگایا گیا، جس نے شدید بحران کی تصدیق کی۔

    IPC نے خبردار کیا کہ اگر انسانی بنیادوں پر امدادی اقدامات نہ بڑھے تو موجودہ ’ہولناک حالات‘ جنوب کی طرف دیر البلح اور خان یونس تک پھیل سکتے ہیں،وقت تیزی سے گزر رہا ہے فوری جنگ بندی اور رکاوٹ سے پاک بڑے پیمانے پر امدادی رسائی ناگزیر ہے،یہ اعلان گزشتہ 2 دہائیوں میں IPC کی جانب سے صرف چوتھی مرتبہ کیا گیا ہے۔ اقوام متحدہ، عالمی ادارہ خوراک اور عالمی ادارہ صحت نے پہلے ہی اس فیصلے کی پیش گوئی کی تھی۔

    اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہاکہ،یہ قحط کوئی قدرتی آفت نہیں بلکہ انسانوں کے ہاتھوں بنائی گئی تباہی ہے، ایک اخلاقی ناکامی۔ لوگ بھوکے مر رہے ہیں، بچے دم توڑ رہے ہیں، اور وہ لوگ جو مدد کر سکتے ہیں، خاموش ہیں۔‘

    عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ٹیڈروس نے کہاکہ’جنگ بندی فوری ضرورت ہی نہیں بلکہ اخلاقی فرض ہے۔ دنیا بہت دیر تک دیکھتی رہی، اور اب یہ قحط معصوم جانیں نگل رہا ہے۔‘

    ورلڈ پیس فاؤنڈیشن نے بی بی سی کو بتایا کہ IPC نے جو طریقہ کار استعمال کیا وہ عالمی سطح پر تسلیم شدہ ہے اور کسی قسم کی ‘نئی یا کمزور شرط‘ نہیں اپنائی گئی۔
    فاؤنڈیشن کے سربراہ ایلیکس ڈی وال نے کہاکہ،اسرائیل انسانی بنیادوں پر ڈیٹا اکٹھا کرنے کی اجازت نہیں دیتا اور پھر شواہد کی کمی پر تنقید کرتا ہے۔‘