Baaghi TV

Category: لاہور

  • پی ٹی آئی نے سینیٹ کی خالی نشست پر اعجاز چوہدری کی اہلیہ کو ٹکٹ جاری کردیا

    پی ٹی آئی نے سینیٹ کی خالی نشست پر اعجاز چوہدری کی اہلیہ کو ٹکٹ جاری کردیا

    تحریک انصاف نے سینٹ کی خالی نشست پر اعجاز چوہدری کی اہلیہ کو ٹکٹ جاری کر دیا۔

    پنجاب اسمبلی میں سلمہ اعجاز پی ٹی آئی کی جانب سے سینیٹر کی امیدوار ہوں گی پنجاب میں پی ٹی آئی کو 100 کے قریب ارکان کی حمایت حاصل ہے۔

    واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کے مطابق سینیٹر اعجاز چوہدری کی نااہلی کے باعث خالی ہونے والی نشست پر الیکشن 9 ستمبر کو ہو گا،الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی سے جنرل نشست پر الیکشن کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ جس کے مطابق کاغذات نامزدگی 19 سے 20 اگست تک جمع کرائے جاسکتے ہیں۔

    الیکشن کمیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 23 اگست کو ہوگی، ٹریبونلز اپیلوں پر فیصلہ 28 اگست تک سنائیں گی۔ کاغذات نامزدگی 30 اگست تک واپس لیے جاسکتے ہیں۔

    متنازع یوٹیوبر اور بگ باس او ٹی ٹی کے فاتح کے گھر پر مسلح افراد کی اندھا دھند فائرنگ

    سندھ حکومت اور بلدیاتی اداروں کے دعوے پانی میں بہہ گئے،فاروق ستار

    مرتضیٰ سولنگی صدر مملکت کے ترجمان مقرر

  • لاہور ہائی کورٹ ، وکیل حنا جیلانی کو جاری عدالتی شوکاز نوٹس معطل

    لاہور ہائی کورٹ ، وکیل حنا جیلانی کو جاری عدالتی شوکاز نوٹس معطل

    لاہور ہائی کورٹ نے وکیل حنا جیلانی کو جاری کردہ عدالتی شوکاز نوٹس کو معطل کر دیا ہے۔ عدالت نے شوکاز نوٹس معطل کرنے کا حکم دیتے ہوئے آئندہ سماعت پر فریقین سے جواب طلب کر لیا ہے۔

    عدالت عالیہ میں جسٹس خالد اسحاق کی سربراہی میں وکیل حنا جیلانی کی جانب سے دائر کی گئی درخواست پر سماعت ہوئی۔ درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ وہ خواتین کے بنیادی حقوق کے تحفظ اور فروغ کے لیے قانونی خدمات سرانجام دے رہی ہیں اور ان کے خلاف جاری کردہ شوکاز نوٹس بلا جواز ہے۔درخواست میں عدالت کو آگاہ کیا گیا کہ ایک مقدمے میں جس میں لڑکی کو پیش نہ کرنے کے الزام پر ٹرائل کورٹ نے حنا جیلانی کو شوکاز نوٹس جاری کیا تھا۔ درخواست گزار کا کہنا تھا کہ یہ نوٹس غیر منصفانہ اور ان کے کام کی راہ میں رکاوٹ ہے۔

    درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ جاری شدہ عدالتی شوکاز نوٹس کو کالعدم قرار دیا جائے تاکہ وکیل حنا جیلانی بغیر کسی دباؤ کے خواتین کے حقوق کی دفاع جاری رکھ سکیں۔عدالت نے درخواست کی سماعت کے بعد شوکاز نوٹس کو معطل کر دیا اور آئندہ سماعت پر تمام فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے تفصیلی جواب طلب کر لیا۔

  • دریائے ستلج میں بھارت کی جانب سے پانی چھوڑنے کے بعد سیلابی صورتحال

    دریائے ستلج میں بھارت کی جانب سے پانی چھوڑنے کے بعد سیلابی صورتحال

    بھارت کی جانب سے دریائے ستلج میں اضافی پانی چھوڑے جانے کے باعث پاکستان کے مختلف علاقوں میں پانی کی سطح میں غیر معمولی اضافہ ہو گیا ہے، جس سے سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔ پانی کی بلند سطح کی وجہ سے خاص طور پر پنجاب کے کئی اضلاع میں شدید نقصانات کا سامنا ہے۔

    بھارت کی طرف سے پانی کی بڑی مقدار چھوڑے جانے کے بعد ہیڈ سلیمانکی اور ہیڈ اسلام پر پانی کی سطح تیزی سے بڑھ گئی ہے، جس سے ان مقامات پر سیلاب کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔ یہ دونوں ہی اہم مقام دریائے ستلج کے پانی کو کنٹرول کرنے کے لیے اہم ہیں۔بہاولپور کے علاقے ڈیرہ بکھا کے قریب واقع زمیندارہ بند پانی کے دباؤ کو برداشت نہ کر سکا اور ٹوٹ گیا، جس کے باعث ہزاروں ایکڑ رقبے پر کھڑی فصلیں زیرِ آب آ گئیں۔ کسانوں کو زبردست مالی نقصان کا سامنا ہے کیونکہ فصلیں مکمل طور پر تباہ ہو گئی ہیں۔پانی کی بڑھتی ہوئی سطح کے باعث تاریخی ایمپریس برج پر بھی دباؤ بڑھنے لگا ہے، جس سے اس پل کی سلامتی کو خطرہ لاحق ہو گیا ہے۔ حکام نے اس پل کی نگرانی سخت کر دی ہے اور ضروری حفاظتی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

    قصور کے علاقے گنڈا سنگھ والا سے ملحقہ دیہات میں پانی داخل ہو چکا ہے، جس کے نتیجے میں فصلیں شدید متاثر ہوئی ہیں۔ پاکپتن اور عارف والا میں بھی سیلاب کی صورت حال کے پیش نظر انتظامیہ نے احتیاطی تدابیر اختیار کر لی ہیں اور لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کی تیاریاں جاری ہیں۔دریائے سندھ کے علاقے تونسہ میں بھی اونچے درجے کا سیلاب آیا ہے، جس کے باعث تونسہ کی 60 سے زائد بستیاں زیرِ آب آ چکی ہیں۔ تونسہ، دراہمہ اور غازی گھاٹ کے کچے علاقوں میں پانی داخل ہو چکا ہے، جس کی وجہ سے انتظامیہ نے متاثرہ افراد کو فوری طور پر محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔سرکاری اور ضلعی انتظامیہ سیلابی صورت حال سے نمٹنے کے لیے ایمرجنسی اقدامات کر رہی ہے۔ ریسکیو ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں پہنچ چکی ہیں اور لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کا عمل جاری ہے۔ حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ خبردار رہیں اور سیلابی پانی سے دور رہیں تاکہ کوئی جانی نقصان نہ ہو۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے دریاؤں میں اضافی پانی چھوڑنے سے بارشوں کے موسم میں سیلاب کا خطرہ مزید بڑھ سکتا ہے۔ اس سلسلے میں پاکستان کو پانی کے بہتر انتظام اور حفاظتی بند باندھنے کی ضرورت ہے تاکہ آئندہ ایسی صورتحال سے بہتر نمٹا جا سکے۔

  • پنجاب کے دریاؤں اور ندی نالوں میں پانی کی صورتحال

    پنجاب کے دریاؤں اور ندی نالوں میں پانی کی صورتحال

    صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے دریاؤں اور ندی نالوں میں پانی کی صورتحال سے متعلق تازہ رپورٹ جاری کر دی ہے۔

    پنجاب کے مختلف دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے مون سون بارشوں اور گلیشیئر پگھلنے کے باعث کئی علاقوں میں نچلے اور درمیانے درجے کا سیلاب پیدا ہو چکا ہے،دریائے سندھ میں تربیلا اور کالا باغ کے مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب ہے، جب کہ چشمہ اور تونسہ بیراج پر پانی کی سطح درمیانے درجے کے سیلاب کے برابر پہنچ چکی ہے۔ دریائے ستلج میں بھی گنڈا سنگھ والا اور ہیڈ سلیمانکی کے مقامات پر نچلے درجے کی سیلابی کیفیت دیکھی جا رہی ہے۔

    ملک بھر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارشوں کی پیشگوئی

    پی ڈی ایم اے کے مطابق دریائے کابل، جہلم، راوی اور چناب میں اس وقت پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق ہے، تاہم لاہور میں نالہ ایک، پلکھو اور نالہ بسنتر میں نچلے درجے کا سیلاب موجود ہے، جس کے باعث نشیبی علاقوں میں صورتحال حساس ہو سکتی ہےادھر تربیلا ڈیم 99 فیصد بھر چکا ہے اور اس وقت اس کا واٹر لیول 1549 فٹ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ منگلا ڈیم 74 فیصد بھر چکا ہے جس کا موجودہ سطحی لیول 1216.55 فٹ ہےپانی کی سطح میں مسلسل اضافے کے باعث قریبی نشیبی آبادیوں کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔

    پاک فضائیہ کا گلگت بلتستان میں بڑے پیمانے پر ریلیف آپریشن شروع

    ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ دریاؤں، نہروں، ندی نالوں اور تالابوں کے قریب جانے سے گریز کریں اور نہ ہی ان میں نہانے کی کوشش کریں،دریاؤں کے پاٹ میں رہائش پذیر افراد فوری طور پر محفوظ مقامات پر منتقل ہو جائیں اور کسی بھی ہنگامی صورت حال میں انتظامیہ سے بھرپور تعاون کریں۔

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئی تاریخ رقم

  • موبائل کمپنی جاز کی صارفین سے زائد وصولی،تحقیقات،پی سی بھی میں بے ضابطگیاں

    موبائل کمپنی جاز کی صارفین سے زائد وصولی،تحقیقات،پی سی بھی میں بے ضابطگیاں

    اسلام آباد: آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی آڈٹ رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ معروف موبائل نیٹ ورک کمپنی جاز (Jazz) نے اپنے صارفین سے 6.58 ارب روپے زائد وصول کیے ہیں.

    رپورٹ کے مطابق یہ سنگین مالی بے ضابطگیاں گزشتہ چند سالوں کے دوران ہوئیں، جس سے صارفین کے حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہوئی ہے۔اسی رپورٹ میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی بھی مالی بے ضابطگیوں کو بے نقاب کیا گیا ہے، جن کی مجموعی مالیت 6 ارب روپے سے زائد بتائی گئی ہے۔ ان بے ضابطگیوں میں غیر ادا شدہ اسپانسرشپ رقوم، غیر مجاز مراعات، اور مشکوک تقرریاں شامل ہیں۔ ان نتائج نے پی سی بی کے اندر شفافیت اور گورننس کے بارے میں خدشات کو جنم دیا ہے،پاکستان کرکٹ بورڈ نے رپورٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ آڈٹ میں بتائی گئی تمام بے ضابطگیوں کو سنجیدگی سے لے رہا ہے، اور مستقبل میں شفافیت، احتساب اور بہتر مالی نظم و نسق کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

    جاز کی جانب سے صارفین سے زائد وصولیوں کے انکشاف پر پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے سخت تشویش کا اظہار کیا ہے اور کمپنی کے بلنگ نظام کا جائزہ لینے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ پی ٹی اے نے کہا ہے کہ صارفین کے تحفظ اور شفاف قیمتوں کو یقینی بنانا ان کی اولین ترجیح ہے۔جاز کی انتظامیہ نے آڈٹ رپورٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ وہ رپورٹ میں نشاندہی کی گئی خامیوں کو دور کرنے کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے، صارفین کا اعتماد ان کے لیے سب سے اہم ہے اور مستقبل میں ایسی کسی بھی بے ضابطگی سے بچنے کے لیے نظام کو بہتر بنایا جا رہا ہے۔

    صارفین کے لیے ہدایات جاری کی گئی ہیں کہا گیا ہے کہ اگر کوئی صارف یہ محسوس کرتا ہے کہ اس سے جاز کی جانب سے غیر ضروری یا زائد رقم وصول کی گئی ہے، تو وہ جاز کی کسٹمر سروس سے رابطہ کرے،اپنی شکایت پی ٹی اے میں درج کروا سکتا ہے، جو کہ اس معاملے کی مزید تحقیقات کرے گی

  • سوشل میڈیا پر نفرت انگیزی،عمر عادل کو پیش نہ ہونے پر طلبی کا دوسرا نوٹس جاری

    سوشل میڈیا پر نفرت انگیزی،عمر عادل کو پیش نہ ہونے پر طلبی کا دوسرا نوٹس جاری

    ‏سوشل میڈیا پر نفرت نفرت انگیز تقریر کا معاملہ ، اینکر پرسن عمر عادل کے خلاف این سی سی آئی اے کی کارروائی جاری ہے

    نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی کی جانب سے نفرت انگیز تقریر پر ملزم کو دوسرا نوٹس جاری کر دیا گیا،نوٹس میں کہا گیا کہ ملزم عمر عادل اپنے ریکارڈ کے ہمراہ نیشنل کرائم ایجنسی لاہور میں ہیش ہو، تمام ثبوتوں کے ساتھ 21 اگست کو ملزم کو پیش ہونے کا حکم دیا گیا، اس سے قبل بھی ملزم کو پیش ہونے کے نوٹس جاری کیے گے،سائبر کرائم ایجنسی کے نوٹس کے باوجود ملزم ڈاکٹر عمر عادل پیش نہ ہوا، سائبر کرائم ایجنسی کی جانب سے دوسرے نوٹس پر نہ پیش ہونے پر سخت کاروائی کا بھی عندیہ دیا گیا، درخواست طلعت محمد کے خلاف سوشل میڈیا پر نفرت انگیز تقریر پر دی.

  • شکست کے بعد بانی پی ٹی آئی کا ضمنی انتخابات سے فرار بنتا تھا،عظمیٰ بخاری

    شکست کے بعد بانی پی ٹی آئی کا ضمنی انتخابات سے فرار بنتا تھا،عظمیٰ بخاری

    وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے علیمہ خان کے بیان پر ردعمل میں کہا ہے کہ مسلسل شکست کے بعد بانی پی ٹی آئی کا ضمنی انتخابات سے فرار بنتا تھا.

    عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ پنجاب میں دو ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کو بڑے مارجن سے شکست ہوئی،تحریک انصاف کو ضمنی الیکشن کے لیے امیدوار نہیں مل رہے، مسلم لیگ(ن) کے ہر حلقے میں درجن سے زائد امیدوار سامنے آئے، پنجاب نے بانی پی ٹی آئی کی نفرت اور ریاست مخالف سیاست کو مسترد کر دیا ہے،بانی کے کرن ارجن امریکہ میں حقیقی آزادی حاصل کرنے گئے تھے لیکن ناکام لندن لوٹ گئے،بانی پی ٹی آئی نے حقیقی آزادی”مجھے معافی دے دو”کا نام رکھا ہے، پنجاب میں ہر طرف شیر کا نشان ہی جیت کا نشان بن چکا ہے، مریم نواز کی ایک سال کی کارکردگی نے پارٹی کو مقبولیت کی نئی بلندیوں پر پہنچایا ہے، پنجاب میں مسلم لیگ(ن) ووٹر کی پہلی ترجیح بن چکی ہے

  • ملک کو سیاسی استحکام کی شدید ضرورت ہے،رانا ثنا اللہ

    ملک کو سیاسی استحکام کی شدید ضرورت ہے،رانا ثنا اللہ

    وزیراعظم شہباز شریف کے سیاسی امور کے مشیر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ ملک کو سیاسی استحکام کی شدید ضرورت ہے اور سب سیاسی جماعتوں کو سر جوڑ کر بیٹھنا چاہیے تاکہ وہ پاکستان کو اپنے آباؤ اجداد کے خواب کے مطابق بنا سکیں،نفرت یا خوف کی سیاست سے کچھ حاصل نہیں ہوگا۔

    رانا ثنا اللہ نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے 14 اگست کو یوم آزادی کے موقع پر میثاق استحکام کا اعلان کیا، جسے معرکہ حق کی کامیابی کے طور پر بھی منایا گیا،پاکستان مسلم لیگ ن، میاں نواز شریف کی قیادت میں میثاق استحکام کے لیے پوری طرح پرعزم ہے،پاکستان نے ایٹمی طاقت کا درجہ بھی پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت کے دور میں حاصل کیا تھا اور اب استحکام کا خواب بھی حقیقت بنے گا، جو لوگ نفرت کی سیاست کرتے آئے ہیں، انہوں نے اور قوم نے دیکھا ہے کہ اس سیاست سے کچھ حاصل نہیں ہوتا اور مستقبل میں بھی یہ سیاست کامیاب نہیں ہوگی۔

    انہوں نے واضح کیا کہ سیاسی مسائل کا حل صرف تمام جماعتوں کے درمیان بات چیت سے ممکن ہے، نہ کہ خوف یا دھمکی کے ماحول سے،مسلم لیگ ن ہمیشہ ڈائیلاگ کے ذریعے بات کرنے کی حامی رہی ہے اور آج بھی ہر کسی کے ساتھ بات کرنے کے لیے تیار ہے، تاہم اگر کوئی جماعت ڈائیلاگ میں شریک نہیں ہوتی تو اس کی ذمہ داری اسی پر عائد ہوگی۔

  • جاپان میں رائج صحت و علاج اور ہیلتھ مینجمنٹ سسٹم پنجاب میں متعارف کرانے کا فیصلہ

    جاپان میں رائج صحت و علاج اور ہیلتھ مینجمنٹ سسٹم پنجاب میں متعارف کرانے کا فیصلہ

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے جاپان میں رائج صحت و علاج اور ہیلتھ مینجمنٹ سسٹم پنجاب میں متعارف کرانے کا فیصلہ کر لیا۔

    وزیراعلیٰ مریم نواز نے دورہ جاپان کے دوران متعدی علاج کے لئے عالمی شہرت یافتہ جاپانی ہسپتال نیشنل سنٹرفار گلوبل ہیلتھ کا دورہ کیاجدید ہائی ٹیک جاپانی مشینری، آلات اور طریقہ علاج پنجاب کے سرکاری صحت کے نظام میں رائج ہو گا، نوازشریف میڈیکل ڈسٹرکٹ کو بھی جاپان میں رائج صحت کے نظام کی طرز پر بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    وزیراعلی مریم نواز جاپان کی طرح پنجاب میں بھی ہیلتھ انشورنس کا طریقہ رائج کریں گی، پنجاب میں ذیابیطس، جگر اور متعدی امراض کے علاج کے لئے جاپانی تحقیق سے فائدہ اٹھانے پر اتفاق بھی کیا گیاوزیراعلیٰ پنجاب اور ان کے وفد کے ارکان کو ذیابیطس، جگر اور متعدی امراض کے جاپانی طریقہ علاج کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی، مریم نواز نے اسپتال کے مختلف شعبے دیکھے، انہوں نے اسپتال میں فراہم کردہ سہولیات اور مشینری کا جائزہ لیا۔

    سیلاب،وزیر اطلاعات، ڈی جی آئی ایس پی آر،چیئرمین این ڈی ایم اے کی بریفنگ

    وزیراعلیٰ پنجاب نے جاپانی ماہرین طب سے بھی بات چیت کی، انہیں نیشنل سنٹر فار گلوبل ہیلتھ میڈیسن میں جگر کے علاج کے بارے میں آگاہ کیا گیا، وزیراعلیٰ اور وفد کے ارکان کو متعدی امراض کے علاج کے بارے میں بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

    چینی وزیر خارجہ 21 اگست کو پاکستان کا دورہ کریں گے

  • ڈاکٹر شاہد صدیق قتل کیس،ملزمان پر فردجرم عائد

    ڈاکٹر شاہد صدیق قتل کیس،ملزمان پر فردجرم عائد

    لاہور کی سیشن کورٹ نے ڈاکٹر شاہد صدیق قتل کیس میں اہم کارروائی کرتے ہوئے ملزم عبدالقیوم سمیت سات ملزمان پر فردجرم عائد کر دی ہے۔ عدالت نے تمام ملزمان کو صحت جرم سے انکار کرتے ہوئے قرار دیا کہ وہ اپنے دفاع میں دلائل پیش کریں گے۔

    سیشن کورٹ لاہور میں ڈاکٹر شاہد صدیق قتل کیس کی سماعت جج کی سربراہی میں ہوئی، جس میں ملزمان عبدالقیوم، سجاد، شاہد، شہریار، ثقلین، ریاض اور نوازش پر فردجرم عائد کی گئی۔ عدالت نے ملزمان کے خلاف فردجرم عائد کرتے ہوئے انہیں عدالت میں اپنی صفائی پیش کرنے کا موقع دیا۔

    سماعت کے دوران ملزمان نے عدالت میں صحت جرم سے انکار کیا جس کے بعد عدالت نے کیس کی مزید سماعت کے لیے تاریخ 30 اگست مقرر کر دی۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہوں کو بھی طلب کر لیا تاکہ ان کے بیانات کی روشنی میں کیس کی مزید سماعت کی جا سکے۔