Baaghi TV

Category: لاہور

  • بچے پر تشدد کرنے والے ملزم کے خلاف پولیس نے ایکشن لیے لیا

    بچے پر تشدد کرنے والے ملزم کے خلاف پولیس نے ایکشن لیے لیا

    بچے پر تشدد کرنے والے ملزم کے خلاف پولیس نے ایکشن لیے لیا

    باغی ٹی وی : لاہور شاہدرہ میں 08 سالہ بچے پر تشدد کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد پولیس نے ایکشن لے لیا
    سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کے حکم پر وقار نامی ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے . موٹرسائیکل مکینک وقار نے دکان پر دیر سے آنے پر 08 سالہ بچے احسان پر بدترین تشدد کیا، ترجمان لاہور پولیس کے مطابق وقار نامی ملزم موٹرسائیکل مکینک حوالات میں بند کردیا گیا .

    خیال رہے کہ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں ایک موٹر سائیکل ورکشا پ ایک شخص جو کہ مبینہ طور پر ورکشاپ کا ذمہ دار اور میکینک لگ رہا تھا ، ایک چھوٹے بچے جس کی عمر 08سال تھی پر بری طرح تشدد کر رہا تھا، بچہ اس کے سامنے رو رہا تھا اور خود کو بچانے کی کوشش کر رہا تھا .

    جبکہ دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ وہاں دیگر افرد بھی موجود تھے . اس طرح کسی شخص نے تشدد کے ان مناطر کو کیمرے کی آنکھ پر پر محفوظ کرلیا ، اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردیا اور یہ ویڈیو وائرل ہوگئی .اس وائرل ویڈیو کی وجہ سے پولیس نے ایکشن لیا اور اس کو گرفتار کرلیا .


    واضح‌ رہے کہ بچوں سے مزدوری اور مشقت لینا ایک غیر قانونی ہے . بعض‌مجبور والدین اپنے بچوں کو پڑھا نہیں‌ سکتے وہ بچوں کو ورکشاپ یا ہوٹل پر بھیج دیتے ہیں‌. جہاں انہیں معمولی اجرت پر بہت زیادہ کام لیا جاتا ہے . اور ساتھ ساتھ تشدد کے واقعات بھی ہوتے ہیں .

  • ٹائیگر فورس کو کچرا اٹھانے کیلئے بلا لیں عظمی بخاری

    ٹائیگر فورس کو کچرا اٹھانے کیلئے بلا لیں عظمی بخاری

    مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے فردوس عاشق اعوان کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کیا ہے کہ فردوس عاشق لاہور کا کچرا اٹھانے کےلیے "ٹائیگر فورس”کو بلالیں، عمران خان کے "شیرو” تبدیلی کے لیے کارآمد ثابت نہیں ہوئے تو ان سے کچرا اٹھانے کا کام لے لیں، عثمان بزدار نے خوبصورت لاہور کو بدصورت شہر بنا دیا ہے، عمران خان لوٹوں کی بارات سے آزاد کشمیر اسمبلی فتح کرنے چلے ہیں، جنرل الیکشن اورگلگت والی تاریخ آزاد کشمیر میں دہرائی جارہی ہے، اب ضمیر فروش امیدوار پی ٹی آئی کے چھتری تلے جمع ہوکر کس منہ سے ووٹ مانگیں گے، آزاد کشمیر کے کونے کونے میں میاں نواز شریف کے نام کی تختیاں لگی ہیں،راجہ فاروق حیدر کی قیادت میں نوازشریف کے شیر ایک بار پھر سرخرو ہونگے، عمران خان نے گلگت بلتستان کے الیکشن سے قبل یہاں کے عوام سے صوبہ بنانے کا جھوٹا وعدہ کیا تھا، گلگت بلتستان میں پی ٹی آئی نے بلند وبانگ دعوے کیے تھے، عمران خان آج گلگت بلتستان جانے کی بجائے ناران کاغان اور مری جاتے ہیں،تبدیلی، سونامی اورنیا پاکستان جھوٹ کے سہارے چل رہا ہے، پاکستان بھر کی عوام نئے پاکستان والوں کے جھوٹ سن سن کر تنگ آچکے ہیں، پاکستان کی عوام آج نوازشریف کا پرانا پاکستان یاد کررہے ہیں.

  • ایف پی سی سی آٰئی کے وفد کی طارق شفیع کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت

    ایف پی سی سی آٰئی کے وفد کی طارق شفیع کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت

    ایف پی سی سی آئی کا سابق ریجنل چیئرمین و نائب صدرمیاںمحمد طارق شفیع کے انتقال پر افسوس کا اظہارکیا ہے، فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری(ایف پی سی سی آئی) کے سینئر نائب صدر خواجہ شاہ زیب اکرم، ریجنل چیئرمین و نائب صدر چوہدری محمد سلیم بھلر، کوارڈنیٹر محمد علی میاں، سابق صدر ایف پی سی سی آئی میاں انجم نثار،سابق صدر لاہور چیمبر عرفان اقبال شیخ نے ایف پی سی سی آئی کے سابق ریجنل چیئرمین و نائب صدر میاں محمد طارق شفیع کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے، انہوں نے کہاکہ محمد طارق شفیع کے انتقال پر تمام کاروباری برادری سوگوار ہے، ان کی کاروباری برادری کے لئے بہترین خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، میاں طارق شفیع ایک ملنسار شخصیت کے مالک تھے، جو ہر ایک کی غمی و خوشی میں شریک ہوتے تھے، ان کا انتقال ایک نا قابل تلافی نقصان ہے، ایف پی سی سی آئی کے عہدہداران نے محمد طارق شفیع کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ درجات سے نوازیں اور ان کے خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائیں.

  • گورنر پنجاب کا ازبکستان کے وفد کے ہمراہ الیکٹرانک فیکٹری کا دورہ،وفد نے کروائی بڑی یقین دہانی

    گورنر پنجاب کا ازبکستان کے وفد کے ہمراہ الیکٹرانک فیکٹری کا دورہ،وفد نے کروائی بڑی یقین دہانی

    گورنر پنجاب کا ازبکستان کے وفد کے ہمراہ الیکٹرانک فیکٹری کا دورہ،وفد نے کروائی بڑی یقین دہانی

    گورنر پنجاب چودھری سرور نے ازبکستان کے وفد کے ہمراہ الیکٹرانک فیکٹری کا دورہ کیا ہے،

    ازبکستان کے وفد نے پاکستان میں مختلف شعبوں میں سر مایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے، ڈپٹی گورنر انامواوکبجون اور بزنس مین میاں طلعت بھی موجود تھے. گورنر پنجاب محمد سرور نے کہا کہ وفاقی بجٹ کی منظوری حکومت کے لئے کوئی مسئلہ نہیں ہے، سب دیکھیں گے وفاقی بجٹ بھی آسانی سے منظور ہو جائے گا، کوئی شک نہیں بجٹ عوام دوست اور قومی امنگوں کا تر جمان بجٹ ہے، مشکل وقت سے نکل چکے ہیں ملکی استحکام اور ترقی آرہی ہے،

    گورنر پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ ہماری حکومت نے پاکستان کو معاشی دلوالیہ ہونے سے بچایا ہے، نئے پاکستان میں نئی سوچ کے تحت کام ہو رہا ہے، وزیر اعظم عمران خان اور انکی معاشی ٹیم کی پالیساں کامیاب ہیں، غیر ملکی سر مایہ کاروں کوسیکورٹی سمیت تمام سہولتیں دیں گے.

  • پرندوں جانورں کے حقوق کا کسی کو احساس ہے؟ لاہور ہائیکورٹ کا پنجاب حکومت کو بڑا حکم

    پرندوں جانورں کے حقوق کا کسی کو احساس ہے؟ لاہور ہائیکورٹ کا پنجاب حکومت کو بڑا حکم

    پرندوں جانورں کے حقوق کا کسی کو احساس ہے؟ لاہور ہائیکورٹ کا پنجاب حکومت کو بڑا حکم

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس آئشہ اے ملک نے آوارہ کتوں کو تلف کرنے اور پالتو جانورں سے متعلق کیس کی سماعت کی۔

    سماعت کے دوران حکومت کی جانب سے آوراہ کتوں اور پالتو جانوروں کے لئے حکومتی پالیسی کی پیشرفت رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی جسٹس عائشہ ملک نے سرکاری وکیل سے سوال کیا کہ پالیسی بنے ایک سال ہوگیا ابھی تک قانون کیوں نہیں بنایا گیا ؟ ٹولٹن مارکیٹ میں خرید و فروخت ہونے والے  پرندوں جانورں کے حقوق کا کسی کو احساس ہے؟ وہاں خریدوفروخت کئے جانے والے جانوروں کے لئے کیا کچھ کیا گیا کیا وہاں پرندوں اور جانوروں کے لئے پانی اور ہوا کا بندوبست ہے؟

    لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب حکومت کو آوراہ کتوں اور پالتو جانوروں سے متعلق حکومتی پالیسی کو قانون بنانے کے لئے دو ہفتو ں کی مہلت دے دی

    آئی بی افسران کا ہاؤسنگ سکیم کے نام پر بڑا دھوکہ، رقم لیکر ترقیاتی کام کروانے کی بجائے مزید زمین خرید لی

    ہاؤسنگ سوسائٹیز میں لوگوں کو لوٹا جا رہا ہے، سپریم کورٹ نے دی حکومت کو مہلت

    فلمسٹار لکی علی کا فراڈ ہاوسنگ سوسائٹیوں سے عوام کو چونا لگانے کا اعتراف،نیب نے کی ریکارڈ ریکوری

    وفاقی انٹیلی جنس بیورو آئی بی کے افسران کی جانب سے اسلام آباد میں پراپرٹی کا کام شروع کئے جانے کا انکشاف

    وفاقی انٹیلی جنس بیورو آئی بی کے افسران کی جانب سے ہاؤسنگ سوسائٹی کے نام پر اربوں کا فراڈ

    آئی بی کی ہاوسنگ اسکیم کے فراڈ پر پوسٹ لکھنے پر صحافی کا 15 سالہ پرانا فیس بک اکاؤنٹ ہیک

    آئی بی افسران کی ہاؤسنگ سکیم،دس سال پہلے پلاٹ خریدنے والوں کو قبضہ نہیں ملا، نیب کہاں ہے؟ عدنان عادل

    ملک میں غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کی رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش

    زرتاج گل نے مہلت مانگ لی،کیوں نہ ذمہ داروں کو جانوروں کے پنجروں میں بند کر دیں؟ عدالت

    قدرت نے جانوروں کو انسانوں کی انٹرٹینمنٹ کے لیے پیدا نہیں کیا،عدالت

    جانوروں کے مسائل اجاگر کرنیوالی این جی اوز اپنے رشتے داروں کا بھی خیال رکھیں،عدالت میں کس نے ایسا کہا؟

    انسانوں کیلئے کچھ کرتے نہیں، کتوں کے حقوق کیلئے یہاں پہنچ گئے، عدالت

  • مفتاح اسماعیل کے اہم  کام کی مبشر لقمان نے مدح سرائی کر دی

    مفتاح اسماعیل کے اہم کام کی مبشر لقمان نے مدح سرائی کر دی

    مفتاح اسماعیل کے اہم کام کی مبشر لقمان نے مدح سرائی کر دی

    باغی ٹی وی :سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان نے سوشل میڈیا نیٹ ورک ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مفتاح اسماعیل اس وقت پی ٹی آئی حکومت کی گیس فیلڈ میں کمزور ترین کارکردگی کو عیاں‌ کر کے کافی اچھا کا کام کر رہے ہیں .

    ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے گیس کے مسائل سے نمٹنے کے لیے کوئی منصوبہ بندی نہیں‌کی ہے . حکومت نے پائپ لائن اور ٹرمینل استعداد کو بڑھانے کے سلسلے میں کچھ نہیں کیا ہے . حالانکہ گیس کی کھپت کے بڑھنے کے ساتھ ساتھ پائپ لائن اور ٹرمینل کی ستعداد کو بڑھانا وقت کی ضرورت ہے اور اگر ایسا نہیں کیا جا تا تو پھر آنے دنوں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے . حکومت اس سلسلے میں کوئی اقدام نہیں کر رہی ہے .

    جیسے کہ سردیو‌ں کے اندر گیس کے مسائل ہوتے ہیں اور اس طرح لوڈ شیڈنگ مزید بڑھ جائے گی.

    خیال رہے کہ اس سلسلے میں مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ نااہلی اورکرپشن کابازارگرم ہے،پورے پاکستان میں گیس اوربجلی کی لوڈشیڈنگ ہورہی ہے، کراچی کی پوری انڈسٹری آج بندہے،جون میں گیس قلت کی یہ حالت ہےتودسمبرمیں کیاہوگا، ڈیزل سےجوبجلی بنارہےہیں وہ20روپےیونٹ ہے،ملک بھرمیں ایل این جی گیس کی قلت ہے،گیس کی بندش سےملک کی برآمدات اورٹیکس پربہت فرق پڑےگا،کراچی کی پوری انڈسٹری آج بندہے،گیس نہیں مل رہی،پچھلےسال ندیم بابرکو3سے4ڈالرپرگیس مل رہی تھی لیکن نہیں لی گئی

    مفتاح اسماعیل نے توانائی بحران پر حکومت کے لیے کئی سوالات کھڑے کر دیے

  • بچہ بچے کا قاتل نکلا

    بچہ بچے کا قاتل نکلا

    ایس ڈی پی او کاہنہ سرکل شیعب میمن کی سربراہی میں ایس ایچ او نشتر کالونی عبد الواحد اور انکی ٹیم نے بڑی کامیابی حاصل کی ہے، 8 سالہ مبین کے اندھے قتل کی واردات میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے، مقتول مبین کے اغواء اور قتل کا مقدمہ 16 اپریل کو تھانہ کاہنہ میں درج کیا گیا تھا، گرفتار ملزمان میں 8سالہ علی شیر اور 10سالہ زید شامل ہیں، ملزمان کا دوران تفتیش قتل کی ہولناک واردات کا اعتراف کیا ہے، ملزمان نے مقتول مبین کو معمولی تلخ کلامی پر اینٹیں مار کر قتل کیا تھا، قتل کے بعد مقتول کی نعش کو کھیتوں میں دبا دیا تھا، ڈی آئی جی آپریشنز لاہور ساجد کیانی نے ایس ڈی پی او کاہنہ اور انکی ٹیم کو شاباش دی ہے، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی.

  • چھیکو گینگ سرغنہ سمیت گرفتار

    چھیکو گینگ سرغنہ سمیت گرفتار

    ڈی آئی جی انویسٹی گیشن شارق جمال کی ہدایت پر ایس ایس پی سی آئی اے لاہور شعیب خرم جانباز نے کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں میں ملوث چھیکو گینگ کے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے، گرفتارملزمان میں گینگ کا سرغنہ شفیق عرف چھیکو ساتھی مبین اور سلمان شامل ہیں، ملزمان سے لاکھوں روپےنقدی، ناجائز اسلحہ اور گولیاں برآمد کی گئی ہیں، ملزمان واردات کی نیت سے موٹرسائیکلوں پر گشت کرتے تھے، ملزمان موقع پا کر شریف شہریوں کو لوٹ کر فرار ہوجاتے تھے، ملزمان کے خلاف مختلف تھانوں میں ڈکیتی اور راہزنی کے درجنوں مقدمات میں ٹریس تھے، ڈی ایس پی سی آئی اے سول لائنز دانش آصف رانجھا نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کیا ہے، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کی طرف سے ایس ایس پی سی آئی اے اور پولیس ٹیم کے لیے تعریفی اسناد کا اعلان کیا ہے.

  • اختیارات کے غلط استعمال پر مجسٹریٹ فارغ

    اختیارات کے غلط استعمال پر مجسٹریٹ فارغ

    پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کاشف بشیر کی جانب سے غلطی سرزد ہوگئی ہے، رائیونڈ میں سبزی فروش کے خلاف غلط استغاثہ بھرنے پر ڈی سی لاہور مدثر ریاض ملک نے سخت کاروائی کی ہے، مجسٹریٹ کاشف بشیر سے اختیارات واپس لے لیے ہیں، کاشف بشیر سے اختیارات واپس لینے کا لیٹر خود دستخط کر کے جاری کیا ہے، سوشل میڈیا پر اس واقع کو زیر بحث لایا جا رہا تھا، علاوہ ازیں کاشف بشیر سے جواب طلبی بھی کر لی گئی ہے،
    کاشف بشیر کو کسی بھی قسم کی پرائس کنٹرول کی چیکنگ سے فوری طور پر روک دیا گیا ہے، کاشف بشیر کو پرائس کنٹرول ایکٹ 1977 کے تحت اختیارات دئیے گے تھے.

  • گھریلو جھگڑے کی بنا بیٹیوں نے گھر چھوڑا

    گھریلو جھگڑے کی بنا بیٹیوں نے گھر چھوڑا

    ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور شارق جمال خان کی ہدایات پرکمیونٹی پولیسنگ کو فروغ دیا گیا ہے.
    ایس ایس پی ماڈل ٹاؤن نے کہا ہے کہ انویسٹی گیشن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے صدر ڈویژن نے 03 گمشدہ بچیوں کو بازیاب کرلیا ہے، 17سالہ کی ہیرابی بی، 16سال کی نبیلہ اور 12سال کی عائشہ کو تلاش کر کے ورثاء کے سپرد کر دیا ہے،
    گمشدہ ہیرا بی بی والدین کی ڈانٹ ڈپٹ سے تنگ آکر بغیر بتائے گھر سے چلی گئی تھی، گمشدہ نبیلہ والدین کی ناراضگی کی وجہ سے تنگ آکر قصور اپنی سہیلی کے گھر چلی گئی تھی، گمشدہ عائشہ والدین کی علیحدگی کے بعد اپنے والد کے ساتھ اپنی مرضی سے چلی گئی تھی، گمشدہ بچیوں کے والدین نے تھانہ کوٹ لکھپت میں اغواء کے مقدمات درج کروا رکھے تھے، انویسٹی گیشن کوٹ لکھپت نے اپنی ٹیم کے ہمراہ گمشدہ بچیوں کو تلاش کر لیا ہے، شہریوں کی شکایات پرفوری مقدمات کا اندراج پولیس کی اولین ترجیح ہے، شہریوں کو چاہیے کہ وہ مکمل چھان بین کے بعد قانونی کارروائی کروائیں، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن شارق جمال خان کی طرف سے پولیس ٹیمز کو شاباش دی گئی ہے.